شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )جمعیت علماء پاکستان تحصیل شجاع آباد کے عہدیداران کی حلف وفاداری کی تقریب درسگاہ محمدیہ اظھر العلوم نوری جامع مسجد شجاع آباد میں زیر صدارت ضلعی صدر ملتان صاحبزادہ خالد اقبال خان اظہری منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی قائد جنوبی پنجاب جے یو پی محمد ایوب مغل نورانی صاحب سیکرٹری قانونی مشیر جنوبی پنجاب اعراز روہیلہ ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ طارق ہاشمی تھے اس موقع پر محمد ایوب مغل نے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا سیکولر قوتیں اس ملک پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتی ہیں جس کو دینی قوتیں بل خلوص جمعیت علماء پاکستان کسی صورت نہیں نافظ ہونی دیگی اس ملک کا مقدر نظام مصطفئ صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کے نفاظ کی جدو جہد ہم کر رہیں ہیں تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کی لیۓ ہم کسی قسم قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے گے ملک میں مہنگائی سے عوام پریشان ہے حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے دینی و سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلاکر ملک کے موجودہ حالات پر قومی پالیسی کا اعلان کرے اس وقت ملک میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مسئلہ کشمیر صرف جہاد سے ہی حل ہوگا حکومت اس مسئلہ پر عملی اقدام کرنے سے پیچھے ہے جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی کشمیر بارے پالیسی انتہائی مایوس کن ہے جے یو پی عوام کے حقوق مسئلہ کشمیر اور تحفظ ناموس مصطفئ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیۓ کلمہ حق بلند کرتی رہیں گی اس موقع پر محمد عمر سعیدی. مولانا ابو تہامی قادری. عبدالوھاب نورانی. کامران بھٹی. راؤ علی. ولی محمد قریشی. راؤ مختیار علی. بابر علی قادری. شکیل سعیدی. وزیر احمد نورانی. عثمان سعیدی. حافظ محمد عبید. مولانا حافظ عمران. حافظ شیراز حیدری. حبیب الرحمان مہروی. مشتاق قریشی. رانا مشتاق نون ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر محمد ایوب مغل نے تحصیل شجاعآباد کے عہدیداران سے حلف بھی لیا. رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
Author: +9251
-

شجاع آباد شاہین ویلفئرسوسائٹی اسکول میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد
شجاع آباد( نمائندہ باغی ٹی وی ) شاہین ماڈل سکول شجاع آباد میں عظیم فنکار, شاعر اور اینکر قدیر شجاع آبادی نے کشمیری بھائیوں کے پیغام کو کشمیری بابا کے کردار میں بھر پور انداز میں پیش کر کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔ سکول کے بچوں ,سٹاف اور عوام الناس تک اپنا پیغام پہنچایا کے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم مرتے دم تک اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے , انہوں نے کشمیری بابا کے کردار میں انڈین آرمی کے 190 دن کے سخت کرفیو اور اس دوران ہونے والے ظلم وستم کی کہانی بیان کی, اور بتایا کہ ہم کشمیری کب تک جانیں قربان کرتے رہیگے, عالمی برادری نے چپ سادھ لی ہے, نہ ہم کرفیو اٹھواسکے,اور نہ ہی انڈیا کو سفارتی اور تجارتی سطح پر تنہاکرنے میں کامیاب ہو سکے, ہمیں اللہ کے بعدمسلمانوں اور عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے, خدارا ہمارا ساتھ دیں, رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-

ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی سربراہی میں پولیس کی جواریوں کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیاں جاری۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی سربراہی میں پولیس کی جواریوں کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ۔ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے دوران آپریشن ملزمان تصور شاہ ، وقاص احمد اور محمد اسحاق سکنائے جوڑا کرنانہ کو دھامہ پھاٹک کے قریب بذریعہ تاش جواء کھلیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ، ملزمان سے جوئے پر لگی رقم دس ہزار روپے اور موبائل فون برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا
-

گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) تھانہ لاری اڈہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا 1کلو گرام سے زائد چرس برآمد، 4جواری بھی جوئے کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ انسپکٹر اعجاز علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد فیاض ولد محمد یونس سکنہ چاہ ترہنگ کو منشیات فروش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے 1240گرام چرس برآمد کر کے اسکے خلاف امتنائے منشیات کی دفعات مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا
دوسری کاروائی میں جواء کی اطلاع پر ایس ایچ اولاری اڈا نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے جواء کے اڈا سے 4جواریوں کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے تاش کے پتے اور جواء پر لگی رقم 7ہزار روپے بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ -

ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا ظہور الہٰی سٹیڈیم کا دورہ سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ظہور الہٰی سٹیڈیم میں ہونے والے کبڈی میچ کے حوالے سے سے ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد ڈی پی او گجرات توصیف حیدر اے سی گجرات محمد جمیل اےڈی سی جی قوقیر چیمہ چیف آفیسر محمود اقبال گوندل سیکورٹی کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں.ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا کہنا کہ سیکورٹی کو ہر پہلو سے فول پروف بنایا جائے تمام شاہراہوں پر ناکہ بندی کی جائے ۔۔
-
کوئٹہ میں گٹکے کا استعمال
کوئٹہ: کوئٹہ میں گٹکے کا استعمال بڑھنے کی وجہ سے منہ اور گلے کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار ہوگئی۔ملک بھر میں کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی گٹکا، ماوا اور پان پراگ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ اس کے استعمال سے منہ گلے اور سینے کے کینسر سمیت پیٹ اور آنتوں کا کینسر بھی ہونے لگا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے اب چلم اور حقے کا استعمال بھی بطور فیشن شروع کر دیا جس کے باعث کینسر کا مرض پھیلنے لگا۔
ماہرین کے مطابق کوئٹہ میں ہر 10 میں سے پانچ لوگ مینتھول والی نسوار رکھنے کے ساتھ اب پان پراگ اور گٹکے کا استعمال بھی تیزی سے کررہے ہیں جس کے باعث کینسر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس وقت کوئٹہ میں کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 10 ہزار اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 7 ہزار ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر محمد نذر کے مطابق زیادہ تعداد کم عمر بچوں کی ہے جبکہ حقہ چلم پینے والے معمر افراد بھی امراض میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں، کوئٹہ میں پان پراگ اور گٹکے کا استعمال ختم کرنے کے لیے اس کی ترسیل پر پابندی لگائی جائے۔ -

سرگودہا: تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کاروائی
سرگودہا: تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کاروائی، رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار، چارموٹرسائیکل ولاکھوں روپے نقدی برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ خرم شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران موٹرسائیکل چھیننا،رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان محمد عاصم ولد بشیر احمد سکنہ مانگنی، عبداللہ ولد غلام قادر سکنہ بھاگٹانوالہ، حمید اللہ ولد میاں خان سکنہ لالیاں، عاقب ولد اللہ دتہ سکنہ آسیانوالہ اور نعمان ارشاد ولد ارشاد احمد سکنہ رحمانپور سرگودھا کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے تین موٹرسائیکل ہنڈا125سی سی، ایک موٹرسائیکل چائنا، 427500روپے نقدی سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ -
محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے
خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد کے حکم پر محرر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد اعجاز سہو کو تبدیل کرتے ہوئے تھانہ کہنہ خانیوال جبکہ جنرل ڈیوٹی ٹھٹھہ صادق آباد سے ہیڈ کانسٹیبل ابرار گجر کو محرر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد تعینات کردیا گیا ہے۔
-

فری آئی کیمپ ،سینکڑوں مریض مستفید
ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی گاوں میں چکنمبر ١٣٦ میں احساس ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انقعاد کیا گیا جس میں کم و بیش دو سو پینسٹھ سے زائد افراد کی نظر کا چیک ایپ کیا گیا اور ایک سو ستاون مریضوں کو فری عینکیں دی گئیں جبکہ دس لوگوں کو آپریٹ کیلیے ریفر کیا گیا ہے جن کا آپریشن بھی بالکل فری کیا جاۓ گا۔
فری آئی کیمپ کے انعقاد پر احساس ویلفئر سوسائٹی کا اہل علاقہ نے شکریہ ادا کیا۔احساس ویلفئر کے منتظمین نے کہا کہ ہم اہل علاقہ کی فلاح و بہبود کے لئے ہم کام کرتے رہیں گے ۔ -

کمائی بھی جاسوسی بھی، بھارتی پولیس کاٹک ٹاک پرنوجوانوں کوآگاہی دینےکااعلان
دہلی:بھارتی پولیس نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کمانے اور باتوں باتوں میں پھنسانے کاایک منفرد طریقہ اپنالیا، اطلاعات کے مطابقبھارتی ریاست بنگلور کی پولیس نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا ہےتاکہ وہ اس کے ذریعےنوجوانوں کو آگاہی فراہم کرسکیں ۔
اس وقت کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک نے ہرنوجوان کو اپنا دیوانہ بنایاہوا ہے اور نوجوانوں کی اکثریت مختلف ٹک ٹاک ویڈیوز بناکراپنا کافی وقت اس ایپ پر گزارتے ہیں ۔ ٹک ٹاک کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بھارتی پولیس بھی پیچھے نہ رہی اور بنگلور کی سٹی پولیس نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا تاکہ وہ ٹک ٹاک ویڈیو کی مدد سے نوجوانوں تک رسائی حاصل کرسکیں اور انہیں آگاہی بھی فراہم کرسکیں۔
متعلقہ حکام کے مطابق ٹک ٹاک کے مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر آگاہی سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کی جائیں گی۔ ان ویڈیو زمیں آگاہی کے ساتھ ساتھ ہنسی مذاق کا عنصر بھی شامل ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور پولیس کے حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ "ہم بھی اب مقبول ترین پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ہیں اور یہ نوجوانوں سے جُڑنے کے لیے کافی ہمارے لیے اچھاپلیٹ فارم رہے گا ”
بنگلورپولیس کی جانب سے ٹک ٹاک پرلگائی جانے والی پہلی ویڈیو ٹریفک قوانین سے آگاہی کےحوالے سے ہے جبکہ دوسری ویڈیو ڈی سی پی ایشا پانت کے ساتھ بنائی گئی جس میں وہ گانا گارہی ہیں جوسوشل میڈیا پربھی خوب وائرل ہے . بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور پولیس کی جانب سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر آگاہی سے متعلق ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹِک ٹاک سے پہلے فیس بک مسینجر کا شمار ڈاؤن لوڈ کے لحا ظ دوسرے نمبر پر تھا لیکن ٹِک ٹاک نے یہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے اور اب یہ دنیا میں واٹس اپ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ گزشتہ سال ماہِ نومبر میں ایپلیکیشن کو پلے اسٹور اور ایپل اسٹور دونوں سےہی ایک ارب 50 کروڑ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا۔2019 میں یہ ایپ دنیا میں سب سے زیادہ بھارت میں ڈاؤن لوڈ کیا گیا تھا۔آج کل مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک نوجوانوں کی پسندیدہ ایپ سمجھی جاتی ہے۔
