Baaghi TV

Author: +9251

  • میل آن سنڈے  کو جب معافی مانگنا پڑی

    میل آن سنڈے کو جب معافی مانگنا پڑی

    میل آن سنڈے کو جب معافی مانگنا پڑی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .حترمہ ساشا واس برطانیہ کی ایک سینئر اور سب سے مشہور وکیل ہیں
    جو کرمنل بار میں انتہائی معزز پریکٹیشنرہیں.. انہوں نے اپنے لیے مکمل معافی کا حق حاصل کیا تھا جب
    ہائی کورٹ نے ان کے خلاف ایک بے ہودہ آرٹیکل چھاپنے پر معافی مانگنے کا آرڈر جاری کیا ہے
    بیہودہ مضمون 9 اکتوبر 2016 کو شائع ہوا۔ یہ آرٹیکل میل آن سنڈے میں چھپا.
    میل آن سنڈے کی جانب سے محترمہ واس کو کافی حد تک واجب الادا برائے نقصانات ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا ، جس کا تعین اس کے ذریعے کیا جائے گیا. واضح رہے کہ ڈیلی میل کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پر بھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے جس پر شہباز شریف نے عدالت میں جانے کا علان کی ا

    ابھی چند دن پہلے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل آن لائن اور صحافی کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صحافی ڈیوڈ روز کی طرف سے مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا ہے۔

    لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانوی صحافی اوراخبار کے خلاف عدالت چلا گیا ہوں۔ ڈیلی میل نے میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے ہیں برطانوی عدالت میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ میرے خلاف من گھڑت خلاف چلا کر میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ من گھڑت خبر عمران خان کی ایما اور ہدایت پر چلائی گئی۔ بےبنیادکہانی میں کوئی صداقت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2005 کے زلزلے کے بعد بحالی کے منصوبوں میں برطانوی ٹیکس دہند گان کا پیسہ نا جائز طور پر استعمال کرنے کا الزام بے بنیاد اور سراسر جھوٹ ہے۔ میں ایسے بے بنیاد الزامات کی واضح اور سختی کے ساتھ تردید کرتا ہوں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ڈیلی میل کی خبر پاکستان اور برطانیہ کے درینہ تعلقات خراب کرانے اور ڈونرز کی طرف سے پاکستان کو ملنے والی امداد کرانے کی سازش ہے۔

  • پنجاب بار کونسل الیکشن، رحیم یار خان سے بھی پانچ امیدوار میدان میں اتر گئے

    پنجاب بار کونسل الیکشن، رحیم یار خان سے بھی پانچ امیدوار میدان میں اتر گئے

    رحیم یار خان ( نمائندہ باغی ٹی وی ) پنجاب بار کونسل الیکشن، رحیم یار خان سے بھی پانچ امیدوار میدان میں اتر گئے تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سابق ممبران پنجاب بار کونسل رئیس ممتاز مصطفیٰ اور سردار عبدالباسط خان بلوچ کے ساتھ ساتھ سابق صدور ڈسٹرکٹ بار حسان مصطفیٰ، چودھری اختر محمود چہور، چودھری منظور وڑائچ، اور شہزاد اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹس بھی میدان میں اتر چکے ہیں اور اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا ہے رئیس ممتاز مصطفیٰ قبل ازیں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بھی رہ چکے ہیں اور فرینڈز وکلاء گروپ کے سربراہ بھی ہیں وہ خود لڑیں گے یا اپنے صاحبزادے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار حسان مصطفیٰ سمیت گروپ کے دیگر قائدین و سابق صدور چودھری اختر محمود چہور، اور چودھری منظور وڑائچ کو گروپ کا امیدوار بنائیں گے اس کا فیصلہ اگلے ایک دوروز میں گروپ میٹنگ میں ہو جائے گا جبکہ وکلا اتحاد کے چیئرمین سردار ظفر خان ترین و گروپ قائدین کی طرف سے سردار عبدالباسط خان اور چوہدری شہزاد اشرف مہاندرہ کو نامزد کر دیاہے جنہوں نے باقاعدہ طورپر اپنی کمپین کا آغاز کر دیا ہے اوراپنی کامیابی کے لئے پر امید ہیں واضح رہے کہ پنجاب بار کونسل کے ممبران کے لئے رحیم یارخان میں صرف دوسیٹیں ہیں جبکہ امیدوارڈبل ہیں اس بار کانٹے دارمقابلے کی توقع ہے۔

  • صدام منور ن لیگ کا میڈیا کوارڈینیٹر مقرر، احسن اقبال سے حاصل  کیا سرٹیفکیٹ

    صدام منور ن لیگ کا میڈیا کوارڈینیٹر مقرر، احسن اقبال سے حاصل کیا سرٹیفکیٹ

    صدام منور میڈیا کوارڈینیٹر مقرر، احسن اقبال سے حاصل کیا سرٹیفکیٹ

    باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے صدام منور کو میڈیا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا، اس سلسلے میں حسن اقبال نے صدام منور کو سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے یہ ذمہ داری سونپی ہے. اس سے پہلے اسلام آبادہائیکورٹ میں لیگی رہنما احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز نے سماعت کی،نیب کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع نہیں کرایا جا سکا،نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا،عدالت نے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔

  • وزیرا عظم سے  ذاکر خان کی قیادت میں سابق کرکٹرز کی ملاقات

    وزیرا عظم سے ذاکر خان کی قیادت میں سابق کرکٹرز کی ملاقات

    وزیرا عظم سے ذاکر خان کی قیادت میں سابق کرکٹرز کی ملاقات

    باغی ٹی وی وزیراعظم عمران خان سے ذاکر خان کی قیادت میں سابق کرکٹرز کی ملاقات کی جس میں کرکٹ کے کھیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظإ سے ملاقات کرنے والوں میں سابق ویسٹ انڈین کپتان سر رچی رچرڈسن، سابق کیوی فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن اور سابق کپتان رمیز حسن راجہ شامل تھے۔عمران خان سے سابق کرکٹرز کی ایک گھنٹہ تک خوشگوار ماحول میں گپ شپ ہوئی۔ سابق کرکٹرز ورلڈ کپ 1992ء کی یادوں سمیت ماضی کے متعد واقعات کو یاد کرتے رہے۔

    وزیراعظم نے سر رچی رچرڈسن سے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے زوال پر گفتگو کی۔ انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ وزیراعظم بن کر بھی اتنے پرسکون ہیں، اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس مین نہ ہوتا تو اتنے دباؤ میں کبھی پرسکون نہ ہوتا۔ اپنے کیرئیر کے دوران بھی دباؤ کو برداشت کرکے کامیاب رہا۔وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن سے کیوی کرکٹ پر بھی گپ شپ کی۔

  • کبڈي ورلڈ کپ کا ميلہ جاري انڈيا، ايران  اور آسٹريليا کي ٹيموں نے اپنے حریفوں‌ کو ہرادیا

    کبڈي ورلڈ کپ کا ميلہ جاري انڈيا، ايران اور آسٹريليا کي ٹيموں نے اپنے حریفوں‌ کو ہرادیا

    کبڈي ورلڈ کپ کا ميلہ جاري انڈيا، ايران اور آسٹريليا کي ٹيموں نے اپنے حریفوں‌کو ہرادیا

    باغی ٹی وی : کبڈي ورلڈ کپ کا ميلہ جاري انڈيا، ايران اور آسٹريليا کي ٹيموں نے حريف ٹيموں کو ہرا کر دو دو قيمتي پواہنٹس حاصل کرليے۔ کبڈي فيڈريشن کے صدر کا کہنا بھارتي ٹيم کو ويزے ملنے کي بہت سے لوگوں کو تکليف ہے۔انڈيا کي ٹيم انٹرنيشنل ٹيم ہے۔ پنجاب سٹيڈيم ميں جاري کبڈ ورلڈ کپ کے دو ميچ برقي قمقموں کي روشني ميں کھيلے گے۔ پہلے ميچ ميں ٹورنامنٹ۔۔ فيورٹ انڈيا نے باآساني جرمني کو اٹھائيس کے مقابلے ميں باسٹھ پواہنٹس سے شکست دي
    دوسرے ميچ ميں ٹورنامنٹ کي ايک اور مضبوط ٹيم ايران نے انگلينڈ کو ستائيس کے مقابلے ميں ستاون پواہنٹس کے بڑے مارجن سے شکست دي۔ يہ ٹورنامنٹ ميں ايران کي مسلسل دوسري کاميابي تھي ۔
    آسٹريليا نے سخت مقابلے کے بعد کينيڈا کو شکست دي ۔ اس موقع پر
    پاکستان کبڈي فيڈريشن کے صدر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ پہلي مرتبہ پاکستان ميں کامايبي سے ہورہا ہے۔ اور کچھ لوگ اس کي کاميابي کے خلاف سازش کررہے ہيں۔
    سيکرٹري فيڈريشن کا کہنا تھا کہ انڈين ٹيم ايک مضبوط ٹيم ہے اور اس ميں تمام انٹرنيشنل کھلاڑي شامل ہيں۔ اس کے بارے ميں کہنا ہے کہ اس ميں ان کے کھلاڑي شامل نہيں غلط ہے ۔ يہ بات ضرور ہے کہ اس کے کھلاڑي اپني مذہبي رسومات کے ليے ننکانہ صاحب بھي گے ہيں۔ کھيلوں ميں سياست نہيں کرني چاہيے۔ کبڈي ورلڈ کپ کے تيسرے روز تين ميچ کھيلے جاہيں گے۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل سولہ فروري کو ہوگا۔

  • پارٹی عہدہ سے سبکدوشی پر کیپٹن(ر) محمد صفدر کا سخت ردعمل سامنے آگیا

    پارٹی عہدہ سے سبکدوشی پر کیپٹن(ر) محمد صفدر کا سخت ردعمل سامنے آگیا

    پارٹی عہدہ سے سبکدوشی پر کیپٹن(ر) محمد صفدر کا سخت ردعمل سامنے آگیا

    باغی ٹی وی : کیپٹن صفدر نے یوتھ ونگ کے عہدیداروں کو فوری عہدے چھوڑنے کی ہدایت کردی انہوں نے کہا کہ .یوتھ ونگ کے وہ عہدیدار جو اس نوٹیفیکشن پر پورا نہیں اترتے وہ آج سے بغیر کسی عہدے کے بحثیت ادنی کارکن پارٹی کے لیئے کام کرینگے، مرکزی جنرل سکرٹری نے جو نوٹیفیکشن جاری کیا، بحیثیت مرکزی صدر یوتھ ونگ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرتا ہوں، نوٹیفیکشن پر پہلے خود عمل کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے تمام عہدیداروں کو عمل درآمد کرنے کی ہدایت کرتا ہوں، نظریہ کسی بھی عہدے کا محتاج نہیں ہوتا،

    12 اکتوبر 1999 کو ایک بڑا سرکاری عہدہ چھوڑ کر ایک کارکن کے طور پر مسلم لیگ ن کا حصہ بنا، آج بھی بحثیت کارکن اپنے نظریہ پر ڈٹ کر کام کرنے پر فخر کرونگا،

  • ن لیگ یوتھ ونگ کے قائدین کی تقرری کا کیا معیار ہونا چاہیے، بتایا علی خان یوسفزئی نے

    ن لیگ یوتھ ونگ کے قائدین کی تقرری کا کیا معیار ہونا چاہیے، بتایا علی خان یوسفزئی نے

    ن لیگ یوتھ ونگ کے قائدین کی تقرری کا کیا معیار ہونا چاہیے، بتایا علی خان یوسفزئی نے

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو درپیش سنگین بحرانوں فسطائیت کے خاتمہ جیسے بڑے چیلنچیز کی موجودگی میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی توجہ اور توانائیاں یوتھ ونگ کے عہدادروں کی عمر کی معیاد پر صرف کرنا مضحکہ خیز ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوتھ کی عمر کا تعین اپنی جگہ تاہم یوتھ ونگ کے قائدین کی تقرری اس بات کی متقاضی ہے کہ قیادت سنجیدہ ، پختہ کار اور سوجھ بوجھ کے حامل افراد کو سونپی جاے یہحی وجہ ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں سیاسی جماعتوں کی یوتھ ونگ کی قیادت و رہنمائی میں عمر کی معیاد کی بجاے قابلیت اور اہلیت کو اولیت دی جاتی ہے علی خان یوسفزئی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی ونگز کوئی سرکاری ملازمتیں نہیں جس پر تقرری کے لیے عمر کی حد مقرر کی جاے اور نہ ہی سیاسی رہنماوں کارکنوں کی ریٹائرمنٹ کے لیے حد مقرر ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو مہنگائی بیروزگاری معاشی بدحالی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جس کے حل کے لیے میاں نواز شریف مریم نواز اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کروڑوں عوام کی آخری امید ہے اور نوجوان مسلم لیگ ن کے قافلے کی ہر اول دستہ ہے اسلئے ایسے نازک موقع پر غیر ضروری معاملات چھیڑنا ملک و قوم اور پارٹی کی کوئی خدمت نہیں ، انہوں نے کیا کہ کہ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے لاکھوں کارکن اپنے قائد کیپٹن صفدر کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے اور وہ کسی بھی بیوروکریٹک فیصلے کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں

  • بھارتی پرنٹ اور سوشل میڈیا پاکستانی احمد کے گن گانے پر کیوں مجبور ہوا

    بھارتی پرنٹ اور سوشل میڈیا پاکستانی احمد کے گن گانے پر کیوں مجبور ہوا

    بھارتی پرنٹ اور سوشل میڈیا پاکستانی احمد کے گن گانے پر کیوں مجبور ہوا
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :یہ باون سالہ احمد وہ قابل فخر پاکستانی ہیں جن کو ہندوستان کے الیکٹرانٹ اور سوشل میڈیا صارفین زبردست خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ احمد ابو ظہبی میں کارپنٹری کی صنعت سے وابستہ ہیں، گزشتہ دن وہ اپنے ایک کلائنٹ کے ہاں کسی کام کے غرض سے گئے تھے کہ وہاں انہوں نے ایک ایسے غریب ہندوستانی کارکن کے بارے میں سنا جنہیں پندرہ جنوری کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا وہ چل بسے تھے اور ان کی میت ہسپتال میں بے یار و مددگار پڑی تھی۔
    مرنے والے ہندوستانی کا تعلق ریاست اترپردیش کے اعظم گڑھ سے تھا ان کی عمر چونتیس برس تھی اس کا نام چندریکھا تھا اسکی لاش دس دن ہسپتال میں کسی کی آمد کی منتظر تھی احمد کو جب پتہ چلا تو انہوں نے ہندوستانی ایمبیسی کیساتھ ملکر چندریکھا کی لاش انکی جنم بھومی بھیجنے کے تکلیف دہ مرحلوں کو انسانیت کی خدمت کے عظیم جذبے کے تحت سر کیا، اس عمل پر انہوں نے اپنی جیب سے نہ صرف چار ہزار دوسو درہم خرچ کئے بلکہ چندریکھا کی بیوہ کیلئے دوسو درہم جیب خرچ بھی بھیج دی۔

    احمد نے اس موقع پر کہا ” میں نے کچھ خاص نہیں کیا ایک مسلمان کے طور پر میرا فرض ہے کہ جہاں میں کسی انسان کے کام آسکتا ہوں تو بغیر کسی رنگ نسل مذہب کے امتیاز کے ان کی مدد کیلئے میسر آجاوں۔

  • جاپان میں کشمیری نوجوان نے بھارتی سفیر کو  گریبان سے پکڑ لیا

    جاپان میں کشمیری نوجوان نے بھارتی سفیر کو گریبان سے پکڑ لیا

    جاپان میں کشمیری نوجوان نے بھارتی سفیر کو گریبان سے پکڑ لیا

    باغی ٹی وی: جاپان میں کشمیری نوجوان نے انڈین سفیر کو سرِ عام بازار میں گریبان سے پکڑ لیا پولیس کی دوڑیں لگ گئیں.واضح رہے کہ دنیا بھر میں کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں‌.کشمیریوں نے نہ صرف کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف علم بغاوت بلند کر رکھا ہے بلکہ دنیا بھر کے ممالک میں‌بھی بھارتی بربریت کو عیاں کرتے ہیں.اسی طرح 5 فروری کو دنیا بھر کے اندر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم سیاہ منایا اور کشمریوں کےساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

  • پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری  ڈیفالٹر نکلے

    پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈیفالٹر نکلے

    پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈیفالٹر نکلے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز خان گنڈہ پور ڈیفالٹر نکلے۔ بنکنگ کورٹ نے اثاثے نیلام کرنے کاحکم دیدیا۔ اشتہار جاری۔ 25فروری کو نیلامی ہوگی۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز خان گنڈہ پور جوکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تعلیم یافتہ فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دیگر بھائیوں جاوید نواز خان گنڈہ پور(سابق جسٹس پشاور ہائیکورٹ و بنکنگ کورٹ، میجر (ر) قیصر نواز خان گنڈہ پور، سلیم نواز خان گنڈہ پور)بھابھیوںمسماة شاہدہ نواز، مسماة شمس النساء اور دیگرپارٹنر جاوید احمد اعوان (برادر سابق وفاقیہ وزیر مختاراحمد اعوان)کے ساتھ سانجھ انٹرپرائزز ، درابن خورد، ڈیرہ اسماعیل خان کی بنیاد رکھی اور سانجھ انٹرپرائزز، رجسٹرڈ آفس نمبر2364شاہراہ راشد چوک شاخ عباس ملتان کے نام پرمختلف اوقات میںایس ایم ای چوک نواں برانچ ملتان سے قرض حاصل کیا جو کہ گذشتہ کئی سالوں سے سود سمیت بقایاچلاآرہاہے۔ چار کروڑ چھپن لاکھ اڑتیس ہزارآٹھ سو انتالیس روپے کاڈیفالٹر ہونے پر بنکنگ کورٹ نمبر1ڈیرہ اسماعیل خان کے جج مزمل شاہ خٹک نے کمپنی اور اس کے ڈائریکٹر ز/شیئرزہولڈرزکے کمپنی اثاثے نیلام کرنے کاحکم صادر کردیاہے ۔ بنکنگ کورٹ کے حکم کے مطابق سانجھ انٹرپرائزز کے اثاثوں میں45کنال اراضی اور دال و جنرل ملزکی بلڈنگ و مشینری نیلام کی جائیگی۔نیلامی میں ہر خاص وعام حصہ لے سکتاہے۔ سب سے زیادہ بولی دینے والے کو کامیاب قرار دیاجائے گا بشرطیکہ عدالت اس کی توثیق کرے۔ اشتہار میں مزید کہاگیاہے کہ عدالت کو کوئی بھی بولی منظور کرنے یا نہ کرنے کاااختیار حاصل ہوگا جبکہ کامیاب بولی دہندہ کو زرنیلام کا ایک چوتھائی حصہ موقع پر آکشنیئر کے پاس جمع کرانا ہوگا اور بقایا تمام زرنیلام 15دن کے اندر عدالت میں جمع کراناہوگانیز اگر کسی اور ادارے یا شخص کا جائیداد مذکور پر کوئی بقایاجات یا قرض ہوں تو وہ نیلامی سے قبل عدالت کے نوٹس میں لاسکتاہے