شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے پتنگ بازوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی کمپین کے سلسلہ میں ایس ایچ اوتھانہ شرقپورخرم ڈوگر کو ہدایت جاری کی کہ وہ علاقے میں پتنگ بازی کا کاروبار کرنے والے اور اس خونی کھیل میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاریوں کو ہر صورت میں ممکن بنائے۔ جس پرایس ایچ او تھانہ شرقپور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقے کی مختلف آبادیوں میں پتنگ بازی کرنے والے اوراس کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا اور اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پتنگ باز ی کا کاروبار کرنے والے اسامہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور دوڑ کی چرخیاں برآمدکرلی۔شرقپور پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Author: +9251
-

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران ہیروز کی خدمات کا اعتراف
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران ہیروز کی خدمات کا اعتراف
باغی ٹی وی : ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 2020 کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملک کا نام روشن کرنے والے ان ہیروز کی خدمات کا اعتراف لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے دوران کیا جائے گا۔ "ان وریکس "کے تعاون سے شروع ہونے والی اس مہم میں تعلیم، آرٹ، ثقافت، موسیقی، اسپورٹس، سوشل ورک، ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبہ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ستاروں کو "ہمارے ہیروز” کا حصہ بنایا جائے گا۔
پی سی بی کرکٹ کے مداحوں کو بھی اس مہم کا حصہ بنارہا ہے۔ شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ "ہمارے ہیرو” کو ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شامل کرنے کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ویب سائٹ پر ووٹ کرسکتے ہیں۔
بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی :
ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کامیابیاں حاصل کرنے والے لاتعداد افراد کا تعلق اس ملک سے ہے، اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں ان "ہمارے ہیروز” کی خدمات کے اعتراف کا فیصلہ کیا۔
ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی نے کہا کہ ان اقدام سے نہ صرف ہمارے ہیروز کی حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ آئندہ نسلوں کو بھی ملک کا نام روشن کرنے کی ترغیب ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ شائقین کرکٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مہم کا حصہ بنیں اور اپنے پسندیدہ ہیروز کے نام بذریعہ ووٹنگ پی سی بی کو بھجوائیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا آغاز بیس فروری سے ہوگا۔ بائیس مارچ تک جاری رہنے والی لیگ کے 34 میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلےجائیں گے۔ ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
لیگ کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ www.yayvo.com پر دستیاب ہے جبکہ شائقین کرکٹ ٹی سی ایس کے ایکسپریس سنٹرز سے بھی ٹکٹ خریدسکتے ہیں۔
-

لیہ – خصوصی افراد میں 5لاکھ 36ہزارروپے مالیت کے چیک تقسیم
لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) حکومت پنجاب کاسپیشل پرسن کی فلاح و بہبود کے لئے بڑا اقدام۔محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال پنجاب کی جانب سے خصوصی افراد میں 5لاکھ 36ہزارروپے مالیت کے چیک تقسیم۔معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی ،ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء،چیئرمین ضلعی کمیٹی بیت المال مہرخالدمسعود تھندنے چیک تقسیم کیے ۔تفصیل کے مطابق سپیشل پرسن میں فراہمی چیک مالی امداد کی تقریب سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں منعقدہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی اور ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،چیئرمین ضلعی کمیٹی بیت المال مہرخالدمسعود تھندتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدارخصوصی افراد کے مسائل کا حل کویقینی بنانے کے لئے مختلف فلاحی منصوبوںپر عمل پیرا ہے تاکہ انہیں معاشرے کے دیگر طبقات کے ہم پلہ بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام طبقات کی مساوی فلاح پر یقین رکھتی ہیںتاہم خصوصی افراد کو اولین ترجیح دیتے ہوے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہرممکن اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل پرسن کو مختلف سرکاری محکموں میں کوٹہ کے تحت ملازمتوں و رعایتی سفر ی کارڈ کی فراہمی ایک احسن اقدام ہے اور آج انہیں مالی امداد کے چیک کی فراہمی معاشرے کا مفید شہری بنانے کے اقدامات کی عملی کڑی ہے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل پرسن خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال کے افسران و اہلکاران آنے والے خصوصی افراد سے محبت سے پیش آئیں ۔انہو ں نے کہا کہ آنے والے سائلین کو مناسب رہنمائی فراہم و ان سے محبت کابرتاﺅ کریں تاکہ وہ اپنے آپکو تنہا نہ سمجھیں ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ چیک کی فراہمی کو عمل انتہائی صا اور شفاف بنایاگیا تاکہ حقیقی مستحق افراد کو مالی امداد دی جاسکے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمشتاق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موصولہ280درخواستوں میں ری ہیبلی ٹیشن کمیٹی کی سیکروٹنی کے بعد 67انتہائی مستحقین افراد میں فی کس آٹھ ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی ،ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء،چیئرمین ضلعی کمیٹی بیت المال مہرخالدمسعود تھند ،ڈی ڈی مشتاق حسین نے سپیشل پرسن میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کیے
-

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے ٹیسٹ سکواڈ کے آخری کھلاڑی کی وفات پر پی سی بی کا اظہار افسوس
پی سی بی نے پہلے ٹیسٹ اسکواڈ کے آخری زندہ بچ جانے والے وقار حسن کے انتقال پر سوگ منایا
باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج صبح کراچی میں سابق ٹیسٹ بلے باز وقار حسن کے انتقال پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وہ 87 سال کے تھے۔
وقار حسن جو 12 ستمبر 1932 کو امرتسر میں پیدا ہوئے ، پاکستان کے پہلے ٹیسٹ ٹیم کے آخری زندہ بچ جانے والے ممبر تھے جو اکتوبر 1952 میں نئی دہلی میں ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا۔ اس دورے پر وقار کے اسکور آٹھ ، پانچ تھے (نئی دہلی میں) ، 23 (لکھنؤ میں) ، 81 ، 65 (ممبئی میں) ، 49 (چنئی میں) اور 29 اور 97 (کولکتہ میں)۔سوہ پاکستان ٹیم کے ممبر بھی تھے جنہوں نے 1954 میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف 24 رنز سے تاریخی جیت درج کی تھی۔
ایک دلکش بلے باز کی حیثیت سے وقار نے 1959 میں 1،071 رنز بنانے کے بعد اپنے 21 ٹیسٹ ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کیا۔ ان کی واحد سنچری (189) اکتوبر 1955 میں لاہور کے باغ جناح میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئی تھی۔ اس کا 189 اس وقت پاکستان کا ریکارڈ تھا ، جسے اگلے دن امتیاز احمد نے توڑا تھا ، جس نے 209 رن بنائے تھے جب ان دونوں بلے بازوں نے 308 رن بنائے تھے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد وقار نے 1982-83 میں قومی سلیکشن کمیٹی کے صدر سمیت مختلف انتظامی کرداروں میں پاکستان کرکٹ کی خدمات جاری رکھی۔
پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا: "یہ پاکستان کرکٹ کے لئے افسوسناک دن ہے کیونکہ آج ہم اپنا آخری ہیرو کھو چکے ہیں جس نے ہمیں 1952 میں ورلڈ کرکٹ کے نقشے پر کھڑا کیا۔ وہ اس ایلیٹ گروپ کرکٹروں میں سے تھے جس نے اس کی بنیاد رکھی جس نے اس کی شکل بدل دی۔ فخر کرکٹ قوم۔
"مجھے اسے ذاتی طور پر جاننے کا اعزاز حاصل ہے اور میرے لیے بہت عزتو و شرف کے حامل تھے.
انہوں نے کہا کہ وقار نہ صرف ایک بہترین کرکٹر تھے بلکہ ایک اچھے شریف آدمی تھے جنہوں نے بہت اعلی معیار طے کیے تھے۔ وہ ایک مخلص اور سمارٹ کرکٹ ایڈمنسٹریٹر تھے جنھوں نے اپنی دانشمندی اور ترقی پسندانہ انداز اور وژن کے ساتھ پاکستان میں تعاون کیا۔
"پی سی بی کی جانب سے ، میں وقار حسن کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت پیش کرتا ہوں ، اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ وقار کو انھوں نے پاکستان کرکٹ میں جو بے مثال خدمات انجام دیں ان کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”
-

لیہ – ذخیرہ اندوزوں سےچینی،گندم ،دال مونگ کے ہزاروں گٹو قبضہ میں لے لئے
لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔لیہ وچوک اعظم میں ذخیرہ اندوزوںکے خلاف بڑا کریک ڈوان ۔ بغیر ریکارڈ سٹاک کی گئی چینی کی 15ہزار 2سو بوری،گندم کی5ہزار بوری،دال مونگ 2ہزا ر گٹو قبضہ میں لے لیے گئے ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءکی ہدایت پر شہریوں کو اشیاءخورد نوش کی مقررنرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے ،مصنوعی مہنگائی،گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے معائنوں و کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمدمغل اور ڈی او انڈسٹری محمدعبداللہ نے چیکنگ کے دوران عید گاہ روڈ پر واقع گوادم میں ذخیرہ شدہ ریکارڈ کے بغیر سٹاک کی گئی 8ہزار بوری چینی برآمد ہونے پر قبضہ میںلے لیں ۔اسی طرح ایک اور کارروائی میں چوک اعظم اور 339ٹی ڈی اے میں چھاپہ کے دوران چینی کے 50 کلوگرام کے 72سو تھیلے اور ذخیرہ کی گئی گندم کی 5ہزار بوریاں برآمدہونے پر گودام کو سیل کردیا گیا۔اس موقع پر اے لیہ نیاز احمدمغل نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی مصنوعی مہنگائی کی جڑ ہے۔مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گ
-
حکومت کے احسن اقدام کو سراہنا تو بنتا ہے.
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) حکومت پنجاب نے صوبائی محکموں کے 30 جون 2020 تک ریٹائرڈ ہونے والے تمام ملازمین کی فہرستیں طلب کر لی ہیں اس سلسلہ میں محکمہ ایس اینڈ جی اے کی وساطت سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے چند برس قبل یہ ہدایت جاری کی تھی کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازم کو اس کی نوکری کے آخری دن ماہانہ پنشن اور تمام سرکاری واجبات کی ادائیگی کا اجازت نامہ دے کر دفتر سے الوداع کیا جائے مگر ان احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوسکا اور اب بھی محکمہ اکاؤنٹس کے بعض افسر پنشن کیس پاس کرنے کی بھاری رشوت لیتے ہیں جس کے خلاف ایپکا کی طرف سے کئی بار احتجاج کیا جا چکا ہے اسی طرح بلدیاتی اداروں میں مالی بحران اور بھاری رشوت لینے کے لیے ریٹائرڈ ملازمین اور بلدیاتی اداروں کے ٹیچروں کو کئی کئی سال سے پنشن نہیں مل سکی جن میں سے بڑی تعداد میں بیمار اور معذور ریٹائرڈ ملازمین بھی شامل ہیں حکومت پنجاب نے اس بارے میں مسلسل ملنے والی شکایات کا نوٹس لیا ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ تاخیر کا شکار پنشن کیسوں کے علاوہ 30 جون تک ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین جن میں چھوٹے ملازم اور آفیسرز بھی شامل ہیں کے پنشن کیس تیار کر کے اس کی رپورٹ بھیجی جائے اور ان کیسوں کے بارے میں ابتدائی رپورٹ ڈسٹرکٹ پنشن کیسیز ڈسپوزل کمیٹی کا اجلاس منعقد کر کے اس میں بھی زیر غور لائی جائے
-
ڈی ایچ کیو میں نرسوں کی ہے قلت، مریض ہوئے پریشان
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں نرسنگ سٹاف کی شدید کمی ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع شیخوپورہ کی آبادی 25 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جس کے لیے فوری طور پر پنجاب کے کئی دوسرے شہروں کی طرح ایک اور ڈی ایچ کیو ہسپتال بنانے کی ضرورت ہے موجودہ ہسپتال اس وقت 648 بستروں پر مشتمل ہے جہاں قریبی اضلاع سے بھی روزانہ مریض آتے ہیں ان ذرائع کے مطابق اس وقت ہسپتال میں گریڈ 16 کی منظور شدہ نرسوں کی آسامیوں کی تعداد 331 ہے جس میں سے تقریباً 150 آسامیاں خالی ہیں جس کے باعث ان ڈور مریضوں کے علاج کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نرسوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے محکمہ صحت سے اجازت مانگ لی گئی ہے
-
شیخوپورہ میں چوروں کا ہے راج
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ مین بازار میں سینکڑوں شہریوں کی موجودگی میں 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان ڈاکو ایک خاتون سے اس کا موبائل فون اس وقت چھین کر فرار ہوگئے جب وہ اس پر کال سن رہی تھی خاتون اور چوک سبزی والا کے تاجروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا مگر وہ مین بازار میں تجاوزات کی بھر مار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے
-
51 لاکھ ڈکارنے والے بنک کیشئیر کو گرفتار کر لیا گیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام نے کوآپریٹیو بنک مانانوالہ برانچ کے سابق کیشیئر رفیق قمر کو گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ اس کیشیئر اور مینجر شہباز علی کے خلاف سال 2014 میں مذکورہ بنک میں کاشتکاروں کے نام پر جعلسازی سے 51 لاکھ روپے کے قرضے سرکاری خزانہ سے نکلوا کر ڈکار لینے کا مقدمہ درج ہوا تھا یہ مقدمہ کوآپریٹیو بنک کے زونل چیف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کے مطابق ملزم رفیق کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے اس کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور فراڈ کیس کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے ان ذرائع کے مطابق اس مقدمہ کی ابتدائی تفتیش کے بعد اعلیٰ حکام نے مینجر اور کیشیئر کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا دریں اثناء محکمہ آبپاشی کے شعبہ اپر چناب کینال میں 25 کی بجائے 75 درجہ چہارم کے ملازمین کو بھرتی کرنے کے مقدمہ میں ملوث 3 کلرکوں عبدالستار گوہر نفیس اور لیاقت ڈوگر کی عبوری ضمانتوں میں مزید توسیع کر دی گئی ہے یہ توسیع اس مقدمہ کے مدعی سابق ہیڈ کلرک اپر چناب کینال اکبر علی کی استدعا پر کی گئی ہے
-
وفاقی حکومت کو تلاش ہے ایک بیوہ کی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ریلوے کے فوت شدہ ملازم غلام محمد کی بیوہ نذیراں بی بی کو تلاش کر ہی ہے اور اس مقصد کے لیے محکمہ مال کے حکام کی بھی مدد حاصل کر لی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بیوہ نذیراں بی بی کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا تھا مگر اس کی درخواست دیئے جانے والے موبائل فون نمبر بند ہیں جس کی وجہ سے 6 ماہ کا عرصہ گذر جانے کے باؤجود بیوہ خاتون سے وفاقی حکومت کا رابطہ نہ ہو رہا ہے جس نے اپنی درخواست میں 6 بی ریلویز کالونی شیخوپورہ کا پتہ درج کیا تھا ذرائع کے مطابق کیبنٹ ڈویژن بیوہ نذیراں بی بی سے رابطہ کرنے کی خاطر تحریری طور پر محکمہ مال کے حکام سے بھی رابطہ کر لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ بیوہ نذیراں بی بی سے رابطہ کو یقینی بنایا جائے اور اسے مالی امداد کا چیک وصول کرنے کی خاطر آگاہ کیا جائے اور اس کے زندہ ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے