شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پاکستان تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے صدر کنور عمران سعید خان نے میونسپل کمیٹیوں اور ٹاؤن کمیٹیوں میں تحریک انصاف کی تنظیموں کی گورننگ باڈیز کے ناموں کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ مدثر مصطفیٰ خان نے ان ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ان میں شرقپور شریف مانانوالہ فیروز وٹواں کوٹ پنڈی داس جھبراں خانپور نارنگ منڈی کی کمیٹیاں شامل ہیں
Author: +9251
-

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ 846 پوائنٹس کمی کے ساتھ 39 ہزار 296 پوائنٹس پر آ گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو شدید مندی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 143 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 322 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 39 ہزار 821 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا.
-

برٹش ایئرویزنے نیویارک سے لندن کا فاصلہ کم ترین وقت میں طئے کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
لندن :برٹش ایئرویزنے نیویارک سے لندن کا فاصلہ کم ترین وقت میں طئے کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ،باغی ٹی وی کےمطابق یہ پروازہفتے کی شام کوامریکہ کے شہرنیویارک کے ایئرپورٹ سے اڑی اور اپنے مقررہ وقت سے پہلے پہنچ گئی
باغی ٹی وی کےمطابق برٹش ایئرویز کے ایک ہوائی جہازکی نیویارک سے لندن روانگی اس وقت ایک اہم ایشو بنا ہوا ہے، ذرائع کے مطابق برٹش ایئرویز کا بوئنگ 747 ہفتے کی ر ات نیویارک سے روانہ ہوا اور فاصلہ جواس سے پہلے تیز ترین جہاز طئے کرنے میں وقت استعمال کرتا ہے اس برٹش ایئرویزکے بوئنگ طیارے نے وقت سے پہلے طئے کرکے ایک عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے
ادھر ذرائع کے مطابق اس برطانوی جہاز نے 1287 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے یہ فاصلہ طئے کیا ہے ،عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس جہاز نے نیویارک سے لندن کا یہ فاصلہ 4گھنٹوں اور6 منٹس میں طئے کیا ،جس کی وجہ سے فضائی سفر کی مانیتڑنگ کرنے والے اداروں نے اس طیارے کے اتنی جلدی سفرکرنے پرحیرانگی ظاہر کی ہے دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ تقریبا 2 گھنٹے یہ جہاز پہلے پہنچا ہے جس کی وجہ سے اس کو یہ اعزاز حاسل ہے
-

آئس نشے نے مت ماردی ،لاہور میں نشہ کی خاطر حافظ قرآن دوست قتل
لاہور:آئس نشے نے مت ماردی ،لاہور میں نشہ کی خاطر حافظ قرآن دوست قتل،اطلاعات کےمطابق لاہور میں آئس نشہ کی لت نے دوست کی جان لے لی، نشہ خریدنے کی خاطر دوستوں نے امام مسجد کے بیٹے کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو گلشن راوی کے علاقے میں صندوق سے ایک نوجوان کی لاش ملی جسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔لاش کی شناخت ہونے پر اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا گیا، مقتول کی شناخت حافظ ہمدان کے نام سے ہوئی۔مقتول کے والد امام مسجد کا کہنا ہے کہ بیٹے کو مہنگے کپڑے پہننے اور قیمتی موبائل رکھنے کا شوق تھا، بیٹا حافظ قرآن تھا اور والدین کا فرماں بردار تھا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی تو شک کی بنیاد پر مقتول کے دوستوں عبداللہ اور اویس کو حراست میں لیا گیا جنہوں نے اعتراف جرم کر لیا۔ملزمان نے بتایا کہ وہ چند روز قبل ہی آئس نشہ کرنے شروع ہوئے تھے، پیسہ نہ ہونے کے باعث دوست حافظ ہمدان کا قیمتی موبائل فون چھیننے کی منصوبہ بندی کی اور واردادت کے دوران دوست قتل ہوگیا جس کی لاش کو نالے کے پاس پھینک دیا۔
-

ناراض بیوی نے تیزاب پھینکا شوہر پر مگرزدمیں بیٹا آگیا
کراچی: ناراض بیوی نے تیزاب پھینکا شوہر پر مگرزدمیں بیٹا آگیا ،اطلاعات کےمطابق شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں شوہر اور 10 سالہ بیٹا زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق اس واقعہ میں کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ناراض بیوی نے شوہر فرحان پر تیزاب پھینک دیا جس کی زد میں آکر 10 سالہ بیٹا عبدالرحمان بھی زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ فرزانہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے، ملزمہ کافی عرصے سے شوہر سے خلع کا مطالبہ کررہی تھی۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فرزانہ اور فرحان کی پسند کی شادی تھی، آٹھ ماہ قبل جھگڑوں کے باعث علیحدگی ہوگئی تھی، اس سے پہلے بھی فرزانہ نے فرحان پر حملہ کیا تھا۔فرحان کے ساتھ اس کا بیٹا عبدالرحمان بھی تیزاب سے جھلس گیا، بیٹے عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ والد گھر پر سو رہے تھے، ماما نے گیٹ کھلوایا اور پھر تیزاب پھینکا۔
-

اتحادیوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں:جھوٹ بولا اورپھیلایا جارہا ہے ، پرویز خٹک
نوشہرہ: اتحادیوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں:جھوٹ بولا اورپھیلایا جارہا ہے ، پرویز خٹک،اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، بعض لوگ میڈیا کے ذریعے بے پر کی اڑا رہے ہیں۔ افواہیں پھیلانے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ بھی رابطے جاری ہیں تاہم حکومت ڈیل پر یقین نہیں رکھتی۔ عدلیہ اور نیب سمیت تمام ادارے آزاد ہیں۔ عدالت کا ہر فیصلہ من وعن تسلیم کریں گے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی آئے گی نہ ہی حکومت کو کچھ ہوگا۔ قانون سازی کے حوالے سے اپوزیشن کے ساتھ باہمی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ معلوم نہیں بعض عناصر کو افواہیں پھیلانے سے کیا ملتا ہے۔
پرویزخٹک کا کہنا ہےکہ نہ اتحادی کہیں جا رہے ہیں اور نہ ہی اپوزیشن کے ساتھ کوئی خلا پیدا ہوا ہے۔ ایسی افواہیں بہت جلد دم توڑ دیں گی۔ مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ہمارے فیصلہ کن مذاکرات ہو رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ایم کیو ایم، بی این پی مینگل، گرینڈ ڈیموکر یٹک الائنس سمیت تمام اتحادیوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات ہو چکے ہیں۔ خواجہ آصف کے ایک بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں انھیں خبریں کہاں سے ملتی ہیں۔
-

پارٹی وابستگی اورصبرکام آگیا :ڈاکٹر شہباز گل کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی
لاہور: پارٹی وابستگی اورصبرکام آگیا :ڈاکٹر شہباز گل کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی،اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔ وفاقی وزرا کے پی آر اوز کے ساتھ منگل کو اہم میٹنگ بھی طلب کر لی۔
تفصیل کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل جو کچھ عرصہ قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بطور ترجمان خدمات سر انجام دے چکے ہیں، ان کو حکومت پاکستان کی جانب سے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق شہباز گل وفاقی وزرا کے پی آر اوز کے ساتھ منگل کو میٹنگ کریں گے۔ جاری کردہ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ تمام پی آر اوز اپنے متعلقہ محکمے کے اگلے تین ماہ تک کے ایوینٹس کی تفصیلات ساتھ لائیں۔ڈاکٹر شہباز گل کی منظوری کے بعد تمام پی آر اوز کی میٹنگ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
-

آئی جی سندھ کے معاملے پر پھردونوں بڑے بڑادل کرکے بیٹھ گئے
کراچی:آئی جی سندھ کے معاملے پر پھردونوں بڑے بڑادل کرکے بیٹھ گئے ،اطلاعات کےمطابق آئی جی سندھ کے معاملے پر گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں امن وامان اور صوبے کے دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق گورنر اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کی تبدیلی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے اور مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو عہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی تھی جس پر پی ٹی آئی سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے وفاق کو غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر، کامران فضل، انعام غنی اور ثناءاللہ عباسی کے نام نئے آئی جی کے لیے بھیجے گئے تھے تاہم وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کا تبادلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔
وزیراعظم کے دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے درمیان آئی جی کے لیے ایک نام پر اتفاق رائے کی خبر سامنے آئی تھی تاہم بعد میں وفاقی کابینہ نے آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ وزیراعلیٰ اور گورنر کے سپرد کردیا لیکن سندھ حکومت نے کابینہ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے گورنر سندھ سے مشاورت سے انکار کیا۔
-

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا
پوچیفسٹروم:آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا ،اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دے دی ، بنگالی ٹائیگرز نے 170 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں پورا کر لیا۔بنگلہ دیش کے کپتان اکبر علی 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ،جبکہ پرویز حسین نے 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے روی بشنوئی نے 4 وکٹیں حاصل کیں،جبکہ مشرا نے 2 اور جیسوال نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 177 رنز بنا ئے اور آل آؤٹ ہو گئی ،بھارتی ٹیم 48 ویں اوور کی دوسری گیند پر ہی آل آؤٹ ہو گی اور پورے 50 اوورز کھیلنے میں ناکام رہی ۔بھارتی کی جانب سے جیسوال نے 88 ،سکسینا2،تلک ورما38،پی گرگ7،جورل 22،انکولیکر3،بشنوئی2،مشرا3،آکاش سنگھ 1 رن بنا ئے جبکہ تیاگی اور ایس اے ویر بغیر رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلا م اور تنظیم حسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ اوی شیک داس نے 3 شکار کیے ،تاہم رکیب الحسن نے کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں جاری ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شامل تھیں جن کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔تاہم بنگلہ دیش نے بھارت کو فائنل مقابلے میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔ -

جرگہ سسٹم کے فوائد زیادہ ، خیبر پختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جرگہ سسٹم دوبارہ شروع
پشاور: جرگہ سسٹم کے فوائد زیادہ ، خیبر پختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جرگہ سسٹم دوبارہ شروع،اطلاعات کےمطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جرگہ سسٹم دوبارہ شروع کردیا۔ جرگہ ایکٹ نافذ کرنے کا مقصد قبائلیوں کے مسائل فوری حل کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں عرصہ دراز سے قبائلیوں کے درمیان جاری تنازعات کے حل کے لیے اقدامات مزید تیز کر دیئے ہیں۔ مصالحتی جرگہ سسٹم ایکٹ نافذ کرتے ہوئے ہر قبائلی ضلع میں تحصیل کی سطح پر 50 مشیران جرگہ کے لئے نامزد کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب جرگہ سسٹم کے نفاذ سے کوئی خوش تو کسی نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ عمائدین سمیت صوبائی اسمبلی کے اراکین کہتے ہیں کہ ایسے لوگوں کو نامزد کیا گیا جو جرگہ اور روایات سے بے خبر ہیں۔انتظامیہ کے مطابق جرگہ ممبران کے میرٹ کے برعکس فیصلوں پر انہیں جرگہ کی لسٹ سے خارج بھی کیا جائے گا۔