Baaghi TV

Author: +9251

  • تین سگی بہنوں نے جنرل اسٹور کھول کر نئی مثال قائم کردی

    تین سگی بہنوں نے جنرل اسٹور کھول کر نئی مثال قائم کردی

    ریاض:تین سگی بہنوں نے جنرل اسٹور کھول کر نئی مثال قائم کردی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض کے اشبیلیا محلے میں تین سگی بہنوں نے جنرل اسٹور کھول لیا جس کے پورے علاقے میں چرچے ہونے لگے ہیں۔تینوں بہنوں کو جنرل اسٹور کھولنے میں رکاوٹیں پیش آئیں جس کا انہوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

    ذرائع کےمطابق سعودی خاتون نوف کا کہنا ہے کہ 9 ماہ قبل اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر مٹھائیوں کی دکان سے کاروبار شروع کیا تھا، رفتہ رفتہ اس میں سامان بڑھایا جاتا رہا اور اب وہ فوڈ سینٹر میں تبدیل ہوچکا ہے۔نوف کے مطابق ہوم ڈیلیوری کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے، کوئی کارکن ایسا نہیں تھا جو جنرل اسٹور سے سامان گھروں تک پہنچا سکے یہ کام بھی وہ خود ہی سر انجام دے رہی ہیں۔

    سعودی میڈیا کے مطابق تینوں بہنوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد اپنے جنرل اسٹور کے برابر والی دکان بھی کرایے پر حاصل کرلیں گی کیونکہ ان کا کاروبار مسلسل بڑھ رہا ہے۔تینوں بہنوں کی جدوجہد کی کہانی سوشل میڈیا پر دیکھ کر چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی جنرل اتھارٹی نے نوف اور ان کی بہنوں سے رابطہ کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

    رپورٹ کے مطابق کئی سعودی سرمایہ کار اور مالدار شخصیات سعودی بہنوں کے کاروبار کو کامیاب بنانے کے لیے ان سے بھرپور تعاون کررہے ہیں اور 9 ماہ قابل شروع ہونے والا چھوٹا جنرل اسٹور ایک بڑے فوڈ سینٹر میں تبدیل ہونے جارہا ہے۔

  • میں کچھ بھی نہیں ہوں، میری ماں کی دعائیں ہیں،نسیم شاہ

    میں کچھ بھی نہیں ہوں، میری ماں کی دعائیں ہیں،نسیم شاہ

    راولپنڈی: بنگلادیش کے خلاف ہیٹ ٹرک بنا کر کم عمر ترین بولر کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والے نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں، یہ صرف میری ماں کی دعائیں ہیں۔

     

    راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر ہیٹ ٹرک کرنے والے نسیم شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہیٹ ٹرک کرنے پر اللہ کاشکر ادا کرتا ہوں، اپنےجذبات لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا، میں کچھ بھی نہیں،یہ صرف میری ماں کی دعائیں ہیں۔

     

    https://twitter.com/UsmanSansi/status/1226484470066356225?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1226484470066356225&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fi-am-nothing-my-mother-prays-naseem-shah%2F

    ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمیشہ سےچاہتا ہوں کرکٹ میں کچھ ایسا کروں کہ لوگ یاد رکھیں، راولپنڈی کے کراؤڈ نے بہت سپورٹ کیا اور حوصلہ بڑھایا۔نسیم شاہ نے بنگلادیش کے خلاف دوسری اننگز میں شاندار ہیٹ ٹرک کی، نسیم شاہ نے نظم الحسین، تیجل الاسلام اور محمود اللہ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    فاسٹ بولر نسیم شاہ ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے، ہیٹ ٹرک کے وقت ان کی عمر 16 برس 359 دن ہے۔ اس سے قبل 2002 میں فاسٹ بولر محمد سمیع نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں کم عمر ترین ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ بنگلہ دیش کے الوک کپالی کے پاس تھا جن کی عمر ہیٹ ٹرک کے وقت 19 برس اور 240 دن تھی۔

  • پولیس کو ملی بڑی کامیابی ،لاکھوں روپے سمیت خطرناک اسلحہ برآمد

    پولیس کو ملی بڑی کامیابی ،لاکھوں روپے سمیت خطرناک اسلحہ برآمد

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او خانیوال کی زیر نگرانی ، ڈکیت گینگ گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی ریکوری کی گئی ،تفصیلات کے مطابق
    ایس ایچ او تھانہ جہانیاں صابر قریشی نے دو ڈکیت گینگ فہیم بھٹہ گینگ اور وقاص عرف وکی گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی ، موبائل ، نقدی اور اسلحہ برامد کر لیاہے ۔ فہیم بھٹہ گینگ مویشی چوری اور اسلحہ کے 12 مقدمات میں تھانہ جہانیاں کو مطلوب تھا یہ گینگ 7 افراد پر مشتمل تھا جن سے 4 افراد فہیم ولد نبی بخش ، ریاض ولد ظہیر ، دلدار ولد عاشق ، مشتاق ولد اللہ دتہ گرفتار ہوئے اور فاروق ولد سلمان ، رزاق ولد عاشق بلال ولد نامعلوم کی گرفتاری بقایا ہے ۔
    فہیم بھٹہ گینگ سے آٹھ مقدمات میں بائیس لاکھ سترہ ہزار پانچ سو روپے مالیت کے مویشی برآمد ہوئے اور تیس بور چار عدد اور بیس زندہ روند برآمد ہوئے ۔وقاص عرف وکی گینگ 3 افراد پر مشتمل ہے اور موبائل اور کیش سنیچنگ گینگ جو کے سٹریٹ کرائم میں ملوث تھا جن سے موبائل اور نقدی ریکور ہوئی جن کی مالیت تقریبا دو لاکھ ہزار روپے ہے مزید ان سے اسلحہ برآمد ہوا جس میں کلاشنکوف ایک عدد، پسٹل تیس بور دو عدد اور سات روند برآمد ہوئے۔علاوہ ازیں ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بھیجا گیا اور مدعیان کے شناخت کرنے پر دوران ریمانڈ جسمانی تمام برآمدگی کی گئی ۔ڈی پی او خانیوال شہزاد فیصل نے کہا کہ میں اور میری فورس دن رات عوام کی خدمت، جان و مال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں۔

  • افغانستان امریکی فوجی بیس پرحملہ ، 3 امریکی فوجی ہلاک ، 5 زخمی

    افغانستان امریکی فوجی بیس پرحملہ ، 3 امریکی فوجی ہلاک ، 5 زخمی

    کابل: افغانستان امریکی فوجی بیس پرحملہ ، 3 امریکی فوجی ہلاک ، 5 زخمی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی فوجی بیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نے امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

    ترجمان امریکی فوج کرنل سونی لیگیٹ کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی وردی میں ملبوس اہلکار نے مشین گن سے فائرنگ کی اور براہ راست امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی حملے کی وجوہات کے حوالے سے معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔افغان صوبے ننگرہار کے گورنر شاہ محمود میاں خیل کا کہنا ہے کہ واقعے میں 3 افغان کمانڈوز بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    ترجمان امریکی فوج کرنل سونی لیگیٹ نے کہا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ دانستہ اقدام تھا یا ایک حادثہ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ فورسز کے درمیان جھڑپ نہیں تھی، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔امریکی آرمی کے سیونتھ اسپیشل فورسز گروپ کے مطابق افغانستان میں جنگی آپریشنز کے دوران ان کے کئی سپاہی زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں۔

  • کبڈی ورلڈکپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز کینیڈا کو پہلے ہی میچ میں بڑے مارجن سے شکست دے دی

    کبڈی ورلڈکپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز کینیڈا کو پہلے ہی میچ میں بڑے مارجن سے شکست دے دی

    لاہور: کبڈی ورلڈکپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز کینیڈا کو پہلے ہی میچ میں بڑے مارجن سے شکست دے دی ،اطلاعات کےمطابق کبڈی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے کرفاتحانہ آغازکرکے پاکستانیوں کے لیے خوشی کا سماں پیدا کردیا

    لاہور میں کبڈی کے عالمی میلے کا آغاز رنگا رنگ تقریب سے ہوگیا ہے جہاں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مقابلوں کے آغاز کا اعلان کیا۔ کبڈی ورلڈ کپ 2020 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی شریک ہوئے

    افتتاحی تقریب کے بعد پہلا مقابلہ پاکستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ہوا جہاں پاکستان نے حریف ٹیم کو باآسانی شکست دے دیدی۔ پاکستان نے 24 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی اور شاندار فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ کی شروعات کی۔ دوسرا میچ ایران اور سرالیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کبڈی کا عالمی ورلڈکپ 16 فروری تک جاری رہے گا اور میگا ایونٹ میں بھارت سمیت 9 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔

  • خودساختہ مہنگائی کے خاتمے کی طرف قدم :حکومت کا پرچون کی 50 ہزار نئی دکانیں کھولنے کیلئے قرض فراہم کرنے کا فیصلہ

    خودساختہ مہنگائی کے خاتمے کی طرف قدم :حکومت کا پرچون کی 50 ہزار نئی دکانیں کھولنے کیلئے قرض فراہم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد :50 ہزارخاندانوں کا روزگار بھی اوردوکانداری بھی :حکومت کا پرچون کی 50 ہزار نئی دکانیں کھولنے کیلئے قرض فراہم کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق حکومت کے اس منصوبے سے 50 ہزارخاندانوں کوبراہ راست روزگار کے مواقع میسرآئیں گے

    وفاقی حکومت نے عوام کو سستی اشیاء اور روزگار کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت ملک میں 50 ہزار نئے ریٹیل اسٹورز (پرچون کی دکانیں) کھولے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریٹیل اسٹورز کھولنےکے لیے شہریوں کو 5 لاکھ روپے تک قرض فراہم کیے جائیں گے اور 1500 ریٹیل اسٹورز فوری طور پر کھولے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹیل اسٹورز کو 60 فیصد اشیاء یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سپلائی کرے گا جب کہ باقی 40 فیصد اشیاء کا بندوبست اوپن مارکیٹ سے اسٹور مالکان خود کریں گے۔حکومت کے اِس منصوبے سے 50 ہزارخاندانوں کوبراہ راست روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راشن کارڈ اسکیم کو حتمی شکل دینےکا عمل بھی آخری مرحلے میں ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 7 ارب روپے کا ریلیف پیکچ رمضان کے بعد تک جاری رکھنے کاحکم دیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کو آگاہ کیاگیا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو 8 سے 10 ارب روپے کے اضافی مالی وسائل کی ضرورت ہے جس پر وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو وسائل فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

  • پاکستان کے لیے اعزاز:نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر بولر بن گئے

    پاکستان کے لیے اعزاز:نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر بولر بن گئے

    ر اولپنڈی :پاکستان کے لیے اعزاز:نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر بولر بن گئے،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ بنگلا دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین فاسٹ بولر بن گئے۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نسیم شاہ نے پہلے نجم الحسن شنٹو اور پھر تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو کیا، پھر اگلی ہی گیند پر بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز محمود اللہ کو سلپ میں کیچ آؤٹ کرا کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

    نسیم شاہ نے پہلے اکتالیسویں اوور کی چوتھی گیند پر بنگلا دیش کے سیٹ بلے باز نجم الحسن شنٹو کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، اگلی گیند پر انہوں نے زبردست یارکر مار کر تیج الاسلام کو بھی پویلین کی راہ دکھائی اور پھر اوور کی پانچویں گیند پر محمود اللہ کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کر دیا۔

    نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹ کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر بن گئے ہیں، ہیٹ ٹرک کے وقت ان کی عمر 16 برس 359 دن ہے۔اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں کم عمر ترین ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ بنگلا دیش کے الوک کپالی کے پاس تھا جن کی عمر ہیٹ ٹرک کے وقت 19 برس اور 240 روز تھی۔

    پاکستان کی جانب سے آخری بار محمد سمیع نے 2001 میں سری لنکا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کی تھی جب کہ عبد الرزاق نے 20 سال کی عمر میں 2000 میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔

  • حکومت کا ق لیگ سے مذاکرات میں پرویز خٹک کو شامل کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا ق لیگ سے مذاکرات میں پرویز خٹک کو شامل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت مخالفین کی سازشوں اورپراپیگنڈہ کے توڑ کے لیے ق لیگ اورحکومت کے درمیان غلط فہمیاں دورکرنے کی کوششیں جاری ، ادھر حکومت کا ق لیگ سے مذاکرات میں پرویز خٹک کو شامل کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) سے مذاکرات میں وزیردفاع پرویز خٹک کو بھی شامل کرنا کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے اتحادیوں سے مذاکرات کے لیے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دیں تھیں اور مسلم لیگ (ق) سے مذاکراتی کمیٹی میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و تربیت شفقت محمود پر مشتمل ہے۔

    ق لیگ نے شفقت محمود کی ملاقات کے باوجود نئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد اب ایک بار پھر پرویز خٹک کو مذاکرات میں شامل کیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ق) سے پرانی مذاکراتی کمیٹی میں وزیردفاع پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین شامل تھے۔

  • ووہان سے پاکستانی طلبہ کو نکالنے کیلئے فیصل ایدھی نےحکومت سے اجازت مانگ لی

    ووہان سے پاکستانی طلبہ کو نکالنے کیلئے فیصل ایدھی نےحکومت سے اجازت مانگ لی

    کراچی: ووہان سے پاکستانی طلبہ کو نکالنے کیلئے فیصل ایدھی نےحکومت سے اجازت مانگ لی،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھ کر کورونا سے متاثرہ چینی شہر ووہان سے پاکستانی طلبہ کو نکالنے کی اجازت مانگ لی۔

    فیصل ایدھی کے خط کے متن کے مطابق چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہاں پاکستانی طلبہ بھی موجود ہیں، پاکستانی طلبہ ہمارے رابطے میں ہیں اور وہ پریشان ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کے پاس کھانے پینے کی اشیاء بھی موجود نہیں ہیں، وہاں موجود پاکستانی طلبہ میں وائرس کی تصدیق بھی نہیں ہوئی۔

    فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ووہان میں موجود پاکستانی طلبہ کو واپس لانے کی اجازت دی جائے، ایدھی فاؤنڈیشن اپنی مدد آپ کے تحت فلائٹ آپریشن کے ساتھ کام کرے گی۔خط کے متن کے مطابق اجازت ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جائے گا اور پاکستانی طلبہ کو اسکریننگ کے بعد لایا جائے گا۔یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے مہلک کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلا ہے اور اب تک چین میں 825 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد متاثر ہیں۔

  • ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی کا اجلاس

    فیصل آباد(محمد اویس) ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کااجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں چیئرپرسن مرزا محمد اصغر،ڈپٹی کمشنر محمد علی اورایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا نے تارکین وطن کے مختلف ضلعی محکموں اور پولیس سے متعلقہ مسائل وشکایات سنیں۔اجلاس میں ایم پی اے میاں خیال کاسترو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) میاں آفتاب احمد،ممبر کمیٹی محمد طلحہ حمید اور مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔چیئرپرسن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد کرکے ضلع سے متعلقہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جارہے ہیں۔انہوں نے تارکین وطن کا موقف سنتے ہوئے کہا کہ ضلع کے متعلقہ محکمے اوورسیز پاکستانیوں کو تیزرفتار ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ ان کے مسائل کے حل میں تاخیر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل تیزرفتاری سے حل کرنے کے لئے واضح ہدایات جاری کررکھی ہیں لہذا درخواست گزار محکمانہ پیشرفت سے مطمن نظر آنے چاہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ ضلع کے محکموں سے متعلقہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات ومسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں اور موصولہ شکایات کا فوری نوٹس لے کر بلاتاخیر محکمانہ کارروائی اوررپورٹس حاصل کرکے صوبائی کمیشن کوبھی آگاہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جائیدادوں پر قبضہ وتقسیم سے متعلق کیسز کو تیزی سے نمٹانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران کو سخت ہدایات جاری کررکھی ہیں۔انہوں نے بعض درخواستوں پر تارکین وطن اوران کے نمائندوں کا موقف سنتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو میرٹ پر کیسز نمٹانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ حل ہونے والی درخواستوں پر فریقین کی طرف سے تحریری صلح نامہ ریکارڈ میں موجود ہونا چاہیے۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس سے متعلقہ درخواستوں کو تیزرفتاری سے حل کیا جارہا ہے اور تمام کیسز کی پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کی جائیدادوں پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔اجلاس کے دوران اوورسیز کی پولیس،ریونیو،ایف ڈی اے اوردیگر محکموں سے متعلقہ 17درخواستیں زیر سماعت آئیں۔