Baaghi TV

Author: +9251

  • صوبائی وزیر اقلیتی امور وانسانی حقوق اعجازعالم آگسٹین نے فیصل آباد کا دورہ

    فیصل آباد(محمد اویس)صوبائی وزیر اقلیتی امور وانسانی حقوق اعجازعالم آگسٹین نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ڈویژنل کمشنر عشرت علی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بھی موجودتھے۔صوبائی وزیر نے حکومتی سطح پر اقلیتی برداری کی فلاح وبہبود وترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اوراقلیتی برداری کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کرسمس سمیت دیگر مذہبی تہواروں پر مسیحیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات ومراعات اور علاقائی تعمیر وترقی کے مجموعی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بعض گرجاگھروں ومشنری سکولوں کے مسائل کی نشاندہی بھی کی۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ اقلیتی برداری ملکی تعمیر وترقی کے لئے دیگر ہم وطنوں کے شانہ بشانہ یکساں کردار ادا کررہی ہے اور ان کی قومی خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لہذا ان کے مسائل کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے بتایاکہ اقلیتی برداری کے لئے سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ اور تعلیمی وظائف کی فراہمی سمیت دیگر مراعات وسہولیات کے اقدامات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ ضلعی سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹی برائے مینارٹی آفیئرز کی میٹنگز کرکے درپیش مسائل کا جائزہ اور ان کے حل کے لئے تیز رفتار اور موثر ترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلہ دیش کیخلاف قومی ٹیم پہلی اننگز میں 445 رنزبنا کرآؤٹ

    راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلہ دیش کیخلاف قومی ٹیم پہلی اننگز میں 445 رنزبنا کرآؤٹ

    راولپنڈی ٹیسٹ :شاہینوں کوٹائیگرز پربرتری، قومی ٹیم پہلی اننگزمیں445 رنزبنا کرآؤٹ
    راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزقومی ٹیم445 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کوبنگال ٹائیگرز پر212 رنز کی برتری حاصل ہے۔بابر اعظم اورشان مسعود نےشاندار کھیل پیش کیا ۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں جاری ہے جس میں قومی ٹیم کو بنگال ٹائیگرز پر212رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 445 رنز بنا لیے۔قومی ٹیم نے آج تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا توبابراعظم 143کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ اسدشفیق 65 اورحارث سہیل نے 75 رنز سکور کئے ۔کپتان اظہر علی 34، محمد رضوان 10 رنز، یاسر شاہ 5 اور شاہین آفریدی 3 رنز بنا سکے ۔روبیل حسین اور ابوالجید نے 3 تین وکٹیں حاصل کیں ۔

    گزشتہ روزپاکستانی ٹیم کھیل کے اختتام تک 342 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ قومی ٹیم نے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو2 کے مجموعی اسکور پرعابد علی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے بعدازاں کپتان اظہر علی اور شان مسعود نے 91 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ 93 کے مجموعے پر کپتان اظہرعلی 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس موقع پر بابر اعظم میدان میں آئے ۔

    شان مسعود اور بابر اعظم نے شاندار 112رنز کی شراکت داری قائم کی اور شان مسعود 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد اسد شفیق اور بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کمان سنبھالی اور دن کے اختتام تک پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنا لیے۔ بابر اعظم کیرئیر بیسٹ 143 رنز کےساتھ کریز پر موجود ہیں جس میں 19 چوکے اور 1 چھکا بھی شامل ہے جبکہ اسد شفیق نے 8چوکوں کی مدد سے60 رنز بنا رکھے ہیں۔

    قومی ٹیم کو مہمان ٹیم پر 109 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہےاور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ابو جید نے 2 جبکہ تیج الاسلام نے 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 233رنزبناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

  • کراچی میں اے این پی رہنما پر حملہ،کیا نقصان ہوا یہ بھی بتایا

    کراچی میں اے این پی رہنما پر حملہ،کیا نقصان ہوا یہ بھی بتایا

    :)کراچی: کراچی میں اے این پی رہنما پر حملہ،کیا نقصان ہوا یہ بھی بتایا ،اطلاعات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس بونیری پر کراچی میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر حملہ کردیا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشتعل افراد نے انہیں اور ان کے صاحبزادے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔

    وہ دفتر سے گھر پہنچے تھے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انہیں روک لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    بعدازاں اے این پی رہنما نے حملے کی ایف آئی آر تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کرادی۔

  • ملتان: یوٹیلٹی سٹورز سے چینی سمیت ستر فیصد اشیائے خورونوش غائب

    ملتان: یوٹیلٹی سٹورز سے چینی سمیت ستر فیصد اشیائے خورونوش غائب

      ملتان: ملتان کے یو ٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب نہیں جبکہ آٹے کا معیار ٹھیک نہ ہونے کیساتھ ستر فیصد تک اشیائے خورونوش بھی دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کی اکثریت عام مارکیٹ سے مہنگے داموں اشیائے خورونوش خریدنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

      ملتان کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ کئی روز سے 68 روپے کلو والی چینی دستیاب نہیں تاہم 805 روپے کے حساب سے دستیاب 20 کلو کے سرخ آٹے کا معیار بھی ٹھیک نہیں جبکہ رہی سہی کسر اشیائے خورونوش کی نایابی اور عام مارکیٹ کے برابر قیمتوں نے پوری کر دی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی اکثریت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیائے خورونوش کی تلاش میں خوار ہو رہی ہے۔

      ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 6 ارب روپے کا خصوصی پیکج دیا لیکن گھی، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے سے مسائل آنے پر اشیائے خورونوش کی دستیابی مشکل ہو گئی ہے تاہم شہریوں کو سستا آٹا اور بنیادی اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

      یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورونوش کی 70 فیصد تک عدم دستیابی سے سیل کا مقررہ ہدف بھی پورا نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے انتظامیہ نے 80 سے زائد چھوٹے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دئیے ہیں۔

  • خواہش ہے کہ عمران خان عوام کوریلیف دینے کی بجائے استعفیٰ دے دیں‌،مریم اورنگزیب نے اپنے جزبات کا اظہارکردیا

    خواہش ہے کہ عمران خان عوام کوریلیف دینے کی بجائے استعفیٰ دے دیں‌،مریم اورنگزیب نے اپنے جزبات کا اظہارکردیا

    لاہور:ہماری خواہش ہے کہ عمران خان عوام کوریلیف نہ دیں ،استعفیٰ ضروردے دیں‌،مریم اورنگزیب نے اپنے جزبات کا اظہارکردیا،اطلاعات کےمطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان استعفٰی دے کر ہی قوم کو فوری ریلیف دے سکتے ہیں ،قوم کو ریلیف اب ان کے گھر جانے سے ہی مل سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی کےمطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے دوستوں کی چوری نے جہانگیر ترین کو امیر ترین اور ملک کو مہنگا اور غریب ترین کر دیا۔سولہ ماہ کا حساب دیا جائے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کو کتنا نفع پہنچا اور ملک کا کتنا نقصان ہوا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کہتی ہیں عمران صاحب عوام کو ریلیف دینا ہے تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں سے کتنی چینی برآمد ہوئی، تلاشی لیں۔ 24 گھنٹے گزر گئے لیکن اب تک جہانگیرترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی نہیں لی۔مریم اورنگزیب توانتہاکرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب نااہل ترین، نالائق ترین اور کرپٹ ترین ٹولے کی وجہ سے سولہ ماہ میں ملک مہنگا اور غریب ترین ہو گیا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کس کی جیب میں جا رہا ہے ؟ دوائیوں کی قیمتوں میں تاریخی اضافے سے کمایاگیا مال کس کی جیب میں گیا؟ آپ کے دوستوں نے آپ کے ساتھ مل کر کتنی چینی باہر بھجوائی، قوم کو کب بتائیں گے؟

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آٹا اور چینی کا بحران ختم اور قیمت کم کرنے کے لئے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو تلاشی دینا پڑے گی، عمران خان استعفٰی دے کر ہی قوم کو فوری ریلیف دے سکتے ہیں۔

  • ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ، کہاں کہاں یہ روشی بکھرے گی یہ بھی بتادیا

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ، کہاں کہاں یہ روشی بکھرے گی یہ بھی بتادیا

    لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ، کہاں کہاں یہ روشی بکھرے گی یہ بھی بتادیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والےٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل خان آفریدی امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ 34 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    سری لنکا کے روشن ماہانامہ ایونٹ کے افتتاحی میچ کے ریفری جبکہ آصف یعقوب تھرڈ اور سید امتیاز اقبال فورتھ امپائر ہوں گے۔

    رچرڈ ایلنگ ورتھ سمیت 3 غیر ملکی امپائرز 4 مختلف شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول 34 روزہ ایونٹ میں امپائرنگ کریں گے۔

    سری لنکا کے رینمور مارٹینیز ایونٹ کے تیسرے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    ابتدائی طور پر 9 میچوں کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے امپائرنگ پینل کا حصہ بننے والے مائیکل گف 6 مارچ کو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ سے ایونٹ میں اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔

    تین مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا اعزاز جیتنے والے علیم ڈار بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا حصہ ہوں گے۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ کی مصروفیت کے باعث گذشتہ ایڈیشن میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔علیم ڈار 10، 11 اور 15 مارچ کو شیڈول میچوں میں امپائرنگ کریں گے۔

    15 امپائرز پر مشتمل فہرست میں 5 نئے چہرے پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں۔ اسلم بڑیچ، ماجد حسین، ناصر حسین، ثاقب خان اور سید امتیاز اقبال ٹورنامنٹ میں فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

    ابتدائی طور پر لیگ کے 30 میچوں کے لیے اعلان کردہ آن فیلڈز امپائرز میں علیم ڈار، احسن رضا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، مائیکل گف، رینمور مارٹینیز ، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا اورطارق رشید کے نام شامل ہیں۔

    ایونٹ کے دوران روشن ماہانامہ، محمد انیس، جاوید ملک اور عزیزالرحمٰن میچ ریفریز ہوں گے۔

    کوالیفائر، 2 ایلیمنٹرز اور ایونٹ کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    میچ آفیشلز کی تعیناتی:

    20 فروری:

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی( میچ کے آغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائے گا)
    رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل خان آفریدی(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب(تھرڈ امپائر)، سید امتیاز اقبال(فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔

    21 فروری :

    دوپہر 3 تا شام 6:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
    رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل خان آفریدی(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، سید امتیاز اقبال (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔

    شام 8 تا رات 11:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
    رینمور مارٹینیز اور راشدریاض(آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔

    22 فروری:

    دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
    رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل خان آفریدی(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)،سید امتیاز اقبال (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
    رینمور مارٹینیز اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائرز)، راشدریاض (تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔

    23 فروری:

    دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
    رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل خان آفریدی(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)،سید امتیاز اقبال (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈبمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
    رینمور مارٹینیز اور راشدریاض(آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔

    26 فروری:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
    فیصل خان آفریدی اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا(تھرڈ امپائر)، اسلم بڑیچ (فورتھ امپائر) اور جاوید ملک (میچ ریفری)۔

    27 فروری:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ماجدحسین (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔

    28 فروری:

    دوپہر 3 تا شام 6:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
    فیصل خان آفریدی اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، اسلم بڑیچ (فورتھ امپائر) اور جاوید ملک (میچ ریفری)۔

    شام 8 تا رات 11:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ماجدحسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔

    29 فروری:

    دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
    فیصل خان آفریدی اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا(تھرڈ امپائر)، اسلم بڑیچ (فورتھ امپائر) اور جاوید ملک (میچ ریفری)۔

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ماجدحسین (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔

    یکم مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ماجدحسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔

    2 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ثاقب خان (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔

    3 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
    شوزب رضا اور فیصل خان آفریدی(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب(تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔

    4 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
    شوزب رضا اور آصف یعقوب(آن فیلڈ امپائرز)، فیصل خان آفریدی(تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور عزیز الرحمٰن (میچ ریفری)۔

    5 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ثاقب خان (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔

    6 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
    مائیکل گف اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب(تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور عزیز الرحمٰن (میچ ریفری)۔

    7 مارچ:

    دوپہر 2 تا شام 5:15: پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    راشد ریاض اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، رینمور مارٹینیز (تھرڈ امپائر)،ثاقب خان (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
    مائیکل گف اورآصف یعقوب(آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا(تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور عزیز الرحمٰن (میچ ریفری)۔

    8 مارچ:

    دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ثاقب خان (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
    مائیکل گف اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب(تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔

    10 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
    مائیکل گف اور علیم ڈار(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب(تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔

    11 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
    آصف یعقوب اور علیم ڈار(آن فیلڈ امپائرز)، مائیکل گف (تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔

    12 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
    احسن رضا اور مائیکل گف(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔

    13 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
    راشد ریاض اور مائیکل گف(آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا(تھرڈ امپائر)،فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔

    14 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
    احسن رضا اور مائیکل گف(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔

    15 مارچ:

    دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
    شوزب رضا اور علیم ڈار(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب(تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
    راشد ریاض اور مائیکل گف(آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا(تھرڈ امپائر)،فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔

    مندرجہ ذیل میچوں کے لیے آفیشلز کی تقرری بعد میں کی جائے گی:

    17 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوالیفائر (ون بمقابلہ ٹو) بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی

    18 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: ایلیمنٹر ون (تھری بمقابلہ فور) بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

    20 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: ایلیمنٹر ٹو (کوالیفائر کی لوزر بمقابلہ ایلیمنٹرون کی ونر) بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

    22 مارچ:

    فائنل بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور (میچ کےآغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائے گا)۔

  • بھارتی گلوکاردلیرمہندی نےسخت بیمار لیجنڈ  اداکار امان اللہ  کے لیے آوازبلند کردی ، وزیراعظم سے بھی اپیل کردی

    بھارتی گلوکاردلیرمہندی نےسخت بیمار لیجنڈ اداکار امان اللہ کے لیے آوازبلند کردی ، وزیراعظم سے بھی اپیل کردی

    امرتسر:بھارتی اداکارگلوکاردلیرمہندی نے لیجنڈ سخت بیماراداکارامان اللہ کے لیے آوازبلند کردی ، وزیراعظم سے بھی اپیل کردی ،اطلاعات کےمطابق بھارتی معروف اداکاردلیرمہندی نے پاکستان کے لیجنڈ اداکار،فنکارامان اللہ کی نازک صورتحال پرعام کمیونٹی کےساتھ ساتھ وزیراعظم پاکستان سے علاج کرانے کی اپیل کردی

     

    باغی ٹی وی کےمطابق دلیر مہندی نے اپنے ویڈیوپیغام میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہےکہ جناب وزیراعظم صاحب امان اللہ نے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روش کیا اورہمیشہ لوگوں میں‌ خوشیاں‌ہی بانٹی ہیں‌، امان اللہ نے ایسی کامیڈی کی کہ جسے گھرمیں بھی دیکھا جاسکتا ہے ، ان کی اس حوالے سے بہت زیادہ خدمات ہیں‌

    دلیرمہندی کہتے ہیں‌ کہ آج وہ سخت بیمار ہیں اوران کودل اورسانس کی سخت تکلیف ہے جس کا علاج یا توبھارت میں‌ ممکن ہے یا پھربرطانیہ میں ، ان حالات میں وزیراعظم لیجنڈ اداکار امان اللہ کا علاج کرواکران کے ساتھ شفقت فرمائی جائے ، ساری زندگی انہوں نے ملک و قوم کی خدمت کی آج ہماری ذمہ داری ہے کہ بیماری کی حالت میں ہم ان کی تیمارداری بھی کریں‌ اور ان کے علاج معالجے کا انتظام بھی‌ کریں‌

  • میڈیا ملازمین کی تنخواہیں اشتہارات سے مشروط ، غریب ورکروں کوان کا حق لے کردیں‌گے ، فیاض الحسن چوہان کا دبنگ اعلان

    میڈیا ملازمین کی تنخواہیں اشتہارات سے مشروط ، غریب ورکروں کوان کا حق لے کردیں‌گے ، فیاض الحسن چوہان کا دبنگ اعلان

    لاہور: میڈیا ملازمین کی تنخواہیں اشتہارات سے مشروط کر نیکا فیصلہ کرلیا ہے ، غریب ورکروں کوان کا حق لے کردیں‌گے ، اطلاعات کےمطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت نے پرنٹ و الیکٹرانک اداروں کے اشتہارات کو تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کرنیکا فیصلہ کر لیا اور جلد اس پر عملدرآمد شروع ہو جائیگا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پریس کلب لاہور کے عہدیداروں ںسینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر ،ممبران گورننگ باڈی امجد فاروق کلو ، حسنین چوہدری ، محی الدین کے علاوہ چیئرمین رائیٹرز گروپ زاہد شفیق طیب،چیئرمین ورکرز گروپ احسن ضیائ،ترجمان شیر افضل بٹ ، سابق پی یوجے صدر وسیم فاروق شاہد، رانا شہزاد ، محبوب چوہدری ،مرزا اعجاز ،بابر شاہ،طارق شاہد ستی ،ظہیر شیخ ،قیصر مغل،سعید احمد ورک و دیگرسے ملاقات کی ،

    ذرائع کےمطابق پریس کلب کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت صحافی برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ا ن کے حل کےلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

    اس موقع پر سینئر نائب صدر لاہور پریس کلب رائے حسنین طاہر نے بی بلاک کے ممبران کو متبادل پلاٹوں کی فراہمی،فیز ٹو کیلئے جگہ کی نشاندہی ، ایف بلاک کے پلاٹس کی قسط 18ہزار سے کم کر کے5ہزار روپے او رفوت شدگان صحافیوں کی اقساط معاف کرنے کے علاوہ ترقیاتی کام 2020ءمیں ہی مکمل کرنے کے حوالے سے مطالبات پیش کئے جن کے حل کےلئے وزیر اطلاعات پنجاب نے یقین دہانی بھی کروائی

  • سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پرپابندی عائد کردی گئی

    سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پرپابندی عائد کردی گئی

    امرتسر:سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پرپابندی عائد کردی گئی ،اطلاعات کےمطابق سکھوں کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت شرومنی گورودوارہ پربندھک کمیٹی نے بھارت میں سکھوں کے سب سے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل ہرمندرصاحب میں ٹک ٹاک ویڈیوزبنانے پرپابندی لگادی ہے۔

    شرومنی کمیٹی کے مطابق دنیابھرسے سکھوں کے علاوہ مختلف مذاہب کے لوگ گولڈن ٹیمپل ہرمندرصاحب آتے ہیں جویہاں یادگارکے طورپراپنی ویڈیو اورتصاویربنواتے ہیں۔ اس پرکبھی بھی پابندی نہیں لگائی گئی تھی تاہم اب کچھ عرصہ سے نوجوان لڑکے، لڑکیاں اس مقدس مقام پرآکر مزاحیہ اندازمیں ٹک ٹاک ویڈیوبناتے ہیں جو اس جگہ کی بے حرمتی کے مترادف ہے۔

    گولڈن ٹیمپل کے مینیجرسردار راجیندرسنگھ روبی نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہرمندرصاحب میں فوٹوگرافی اور ویڈیو بنانے پرپابندی نہیں لگائی گئی ہے تاہم ٹک ٹاک اورفنی ویڈیوزبنانے پرپابندی ہوگی اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اس حوالے سے سیکیورٹی عملے کوالرٹ کردیاگیاہے جبکہ گولڈن ٹیمپل میں کئی ایک مقامات پرنوٹس بھی لگادیئے گئے ہیں، جس میں کہاگیاہے کہ شری ہرمندرصاحب ایک مقدس استھان ہے یہاں ادب واحترام کے تقاضوں کوملحوظ خاطررکھاجائے۔شرومنی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق کمیٹی کی طرف سے دنیابھرمیں موجود گورودواروں میں ٹک ٹاک ویڈیوبنانے پر پابندی کی سفارش بھی کی جاسکتی ہے۔

  • پانی نہیں نلکوں سے شراب آنے لگی، حکام حیران ، شراب کے رسیا خوش

    پانی نہیں نلکوں سے شراب آنے لگی، حکام حیران ، شراب کے رسیا خوش

    کوچی:پانی نہیں نلکوں سے شراب آنے لگی، حکام حیران ، شراب کے رسیا خوش،اطلاعات کےمطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک شہر میں نلکوں سے پانی کے بجائے شراب آنے پر سراسمیگی پھیل گئی۔

    بھارت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی ایک رہائشی عمارت میں پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کی بنیادی وجہ نلکوں میں پانی کا نہ آنا نہیں بلکہ نلکوں سے شفاف پانی کے بجائے گہری رنگت کی شراب کا آنا ہے۔

    ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ کوچی کے رہائشیوں نے اس اچانک آنے والی افتاد کی وجہ ڈھونڈنے کے لیے پانی کا ٹینک کا رخ کیا جہاں سے عمارت کو پانی سپلائی کیا جاتا تھا۔ پانی کے ٹینک میں آئل کی طرح کا مادہ پانی کی سطح پر تیر رہا تھا۔

    پولیس کو طلب کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ یہ آئل نہیں بلکہ شراب کی ایک قسم ہے جو قریب ہی ہوٹل میں ذخیرہ کی گئی تھی لیکن ایکسپائرڈ ہونے کی وجہ سے ہوٹل انتظامیہ نے ہزاروں لیٹرز شراب بہا دی تھی جو کسی طرح گڑھے سے رہائشی عمارت کو پانی سپلائی کرنے والے ٹینک میں جمع ہوگئی۔

    ہوٹل انتظامیہ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ زائد المعیاد شراب کو ضائع کرنے کے لیے گڑھا کھود کر اس میں شراب بہا دی تھی۔ اندازہ نہیں کس طرح شراب پانی کے ٹینک تک پہنچی۔ پولیس نے غفلت برتنے اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر ہوٹل انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔