Baaghi TV

Author: +9251

  • پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن، بلترو گلیشئر سے دو غیر ملکی کوہ پیماوں کو بچا لیا

    پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن، بلترو گلیشئر سے دو غیر ملکی کوہ پیماوں کو بچا لیا

    راولپنڈی: پاک فوج نے دنیا کا 12 واں بلند ترین پہاڑ براڈ پیک سر کرنے کی کوشش کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا ہے۔پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن، بلترو گلیشئر سے دو غیر ملکی کوہ پیماوں کو بچا لیا،اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹس نے گلیشئر میں پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بچا لیاہے۔

    پاک فوج نے 8 ہزار 74 میٹر بلند دنیا کے 12 ویں بلند ترین پہاڑ براڈ پیک کو سر کرنے کی کوششیں کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بلتورو گلیشیئر سے ریسکیو کرلیا ہے، یہ کوہ پیما اپنی مہم کے دوران بیمار ہوگئے تھے۔ ریکسیو آپریشن میں آرمی ایویشن کے پائلٹس نےحصہ لیا۔

    آئی آیس پی آر کے مطابق امریکہ اور فن لینڈ کے کوہ پیما بلترو گلیشئر میں پھنس گئے تھے۔ذرائع کےمطابق اطلاعات ملنے پرپاک فوج کے چاک وچوبند ہوائی شاہسواروں نے اس پہاڑی سلسلے کا رخ کیا اورگلیشئرمیں‌پھنسے غیرملکی کوہ پیماوں کونکال کرمحفوظ مقامات تک پہنچا دیا گیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکی کوہ پیما ایک مہم کے دوران بلترو گلیشئر کے قریب بیماری کے سبب پھنس گئے تاہم پاک فوج کے پائلٹس نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر ریسکیو آپریشن کیا اور دونوں کوہ پیماوں کوکامیابی سے بحفاظت بیس کیمپ پہنچا دیا۔ذرائع کے مطابق غیرملکی کوہ پیماؤں میں امریکا کے ڈونلڈ ایلن اور فن لینڈ کی لوٹا ہنریکا شامل ہیں۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن  بنگلہ دیش کیخلاف قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری

    راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن بنگلہ دیش کیخلاف قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری

    راولپنڈی:راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن بنگلہ دیش کیخلاف قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ،اطلاعات کےمطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آج قومی ٹیم نے 342 رنز، تین کھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز کادوبار ہ آغازکردیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں جاری ہے جس میں قومی ٹیم کو بنگال ٹائیگرز پر 109 رنز کی برتری حاصل ہے ۔قومی ٹیم نے آج تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا توبابراعظم 143کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔اسدشفیق اورحارث سہیل اس وقت کریز پرموجود ہیں۔

    گزشتہ روزپاکستانی ٹیم کھیل کے اختتام تک 342 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ قومی ٹیم نے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو2 کے مجموعی اسکور پرعابد علی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے بعدازاں کپتان اظہر علی اور شان مسعود نے 91 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ 93 کے مجموعے پر کپتان اظہرعلی 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس موقع پر بابر اعظم میدان میں آئے ۔

    شان مسعود اور بابر اعظم نے شاندار 112رنز کی شراکت داری قائم کی اور شان مسعود 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد اسد شفیق اور بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کمان سنبھالی اور دن کے اختتام تک پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنا لیے۔ بابر اعظم کیرئیر بیسٹ 143 رنز کےساتھ کریز پر موجود ہیں جس میں 19 چوکے اور 1 چھکا بھی شامل ہے جبکہ اسد شفیق نے 8چوکوں کی مدد سے60 رنز بنا رکھے ہیں۔

    قومی ٹیم کو مہمان ٹیم پر 109 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہےاور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ابو جید نے 2 جبکہ تیج الاسلام نے 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 233رنزبناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

  • وزیراعظم کا غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کرنے کا اعلان،جتنی جلدی اورممکن ہوسکا عوام کو ریلیف دیا جائےگا

    وزیراعظم کا غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کرنے کا اعلان،جتنی جلدی اورممکن ہوسکا عوام کو ریلیف دیا جائےگا

    اسلام آباد: وزیراعظم کا غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کرنے کا اعلان،جتنی جلدی اورممکن ہوسکا عوام کو ریلیف دیا جائےگا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پرعوام کو سامنا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ملک میں جاری مہنگائی اورعام عوام کی مشکلات کے حوالے سے کہا ہے کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے، چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کے لیے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسی اثناء میں تمام متعلقہ حکومتی ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں۔ قوم اطمینان رکھے کہ ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کھانے پینے کی اشیاء کی سستے نرخوں فراہمی پر غور اور عوامی ریلیف کے حوالے سے آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم نے دوران اجلاس کہا تھا کہ عام آدمی کے کچن میں بنیادی اشیاء ہر حال میں پہنچائیں، جن گھرانوں میں خریدنے کی سکت نہیں، انہیں حکومت راشن دے گی، احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیں، اگرغریب کا احساس نہیں کر سکتے توحکومت میں رہنے کاحق نہیں، ہم غریب کی بہتری کے لئے ہی حکومت میں آئے ہیں۔

  • امریکی افواج ’دیوار کے پار دیکھنے والی‘ ٹیکنالوجی سے اگلی جنگیں لڑے گی

    امریکی افواج ’دیوار کے پار دیکھنے والی‘ ٹیکنالوجی سے اگلی جنگیں لڑے گی

    پینٹاگون:امریکی افواج ’دیوار کے پار دیکھنے والی‘ ٹیکنالوجی سے اگلی جنگیں لڑے گی ،اطلاعات کےمطابق امریکی فوج کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ وہ دیوار کے آر پار انسانوں، جانوروں اور اسلحے وغیرہ کو دیکھنے والی قابلِ اعتبار ٹیکنالوجی میں غیرمعمولی دلچسپی لے رہی ہے۔

    پینٹاگان کے مطابق اس وقت امریکی فوج کے ماہرین ایسے وائٹ پیپر وصول کررہی ہے جس میں مختلف اداروں نے اس ٹیکنالوجی پر کام کیا ہو یا منصوبے کو کسی سطح تک پہنچایا گیا ہو۔ اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوجیوں کے لیے’ کسی بھی دیوار یا رکاوٹ کے اس پار، دور رہتے ہوئے، کسی سپاہی، انسان، جانور یا شے کو محسوس، شناخت اور اس پر نظر رکھ سکے ۔‘

    ماہرین کا کہنا ہےکہ امریکی فوج کی خواہش ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ہمہ جہت ہو اور سپاہی پوشیدہ کمرے، راستے، اور کونوں کو بھی دیکھ سکے۔ اعلامئے کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی تیاری میں فوج کے کئی گروپ شامل ہیں جن میں آرمی اسپیشل آپریشنز فورسز، کومبیٹ کیپبلٹی کمانڈ، نائٹ وژن اینڈ الیکٹرانک سینسر ڈائرکٹوریٹ، اور سی فائیو سرویلنس بطورِ خاص قابلِ بیان ہیں۔

    اس ٹیکنالوجی کو مجموعی طور پر ’سینس تھرو دی وال (ایس ٹی ٹی ڈبلیو) سسٹم کا نام دیا گیا ہے۔ جس کا ایک اور کام یہ ہوگا کہ کسی عمارت سے کسی گاڑی کو یا پھر کسی جانور کو الگ کرکے شناخت کیا جاسکے۔ اسی طرح ٹیکنالوجی کو اس قابل بھی ہونا چاہیے کہ وہ کسی بھی جگہ کاروں، انسانوں، اشیا اور جانوروں کی درست تعداد کی شناخت میں مدد دے سکےیا اگلے مرحلے میں دوست اور دشمن کی تمیز بھی کرسکے۔

    ابتدائی کاغذات میں فوج کے تقاضوں میں یہ بھی شامل ہے کہ سارا ڈیٹا ایک ٹیبلٹ میں سادہ انداز میں نشر ہوسکے تاکہ فوری فیصلہ کیا جاسکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی افواج کو جدید بنانے کے لیے 2.2 ٹریلیئن ڈالر کی رقم کا اعلان کرچکے ہیں۔ اس کے تحت امریکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے عمدہ ترین ملٹری سامان اور جدید ترین راکٹ، میزائل اور طیارے وضع کئے یا خریدے جائیں گے۔

  • دل کی ’نارمل دھڑکن‘ کی تعریف اب نارمل نہیں رہی ،65سے90 کے درمیان ہونی چاہیے

    دل کی ’نارمل دھڑکن‘ کی تعریف اب نارمل نہیں رہی ،65سے90 کے درمیان ہونی چاہیے

    کیلیفورنیا: دل کی ’نارمل دھڑکن‘ کی تعریف اب نارمل نہیں رہی ،65سے90 کے درمیان ہونی چاہیے ،تفصیلات کے مطابق ماہرین طب حالتِ سکون یا ریسٹنگ میں دل کی دھڑکن کی تعریف 70 یا 72 دھڑکن فی منٹ کہی جاتی ہے لیکن اکثر افراد میں یہ شرح نارمل ہیں اور انفرادی طور پر اس تعداد میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے۔

    اس ضمن میں قریباً 70 ہزار افراد کو اسمارٹ واچ پہنا کر ایک عرصے تک ان کے دل کی دھڑکن کا جائزہ لیا گیا تو ایک سے دوسرے فرد میں 70 دھڑکن فی منٹ تک کا فرق بھی دیکھا گیا۔

    اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ دل کی نارمل دھڑکن 70 سے 72 دھڑکن فی منٹ کو ہی ایک معیار مانا جاتا رہا اور اسے نصاب میں بھی پڑھایا جاتا رہا ہے لیکن کسی بھی شخص کے حالتِ آرام میں بھی دل کی فی منٹ دھڑکن میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔ اس طرح کسی فرد کے دل کی دھڑکن کا موازنہ دیگر عام آبادی سے کرکے اس شخص کی کیفیات کے متعلق خاصی معلومات جمع کی جاسکتی ہیں۔

    کیلی فورنیا میں واقعہ اسکرپس انسٹی ٹیوٹ کے ماہر جورجیو کوئر کہتے ہیں کہ ’دل کی جو دھڑکن آپ کے لیے نارمل ہے وہ کسی اور کے لیے مرض ہوسکتی ہے، اس طرح طویل عرصے تک دل کی دھڑکن کے اتار چڑھاؤ کو دیکھ کر کسی بھی شخص کی صحت اور کیفیت کے بارے میں بہت کچھ سمجھا جاسکتا ہے۔‘

    کچھ ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ اگر حالتِ آرام میں کسی شخص کے دل کی دھڑکن بتدریج بڑھ رہی ہے تو وہ کسی انفیکشن کی علامت ہوسکتی ہے۔ لیکن حالیہ تحقیق سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ حالتِ آرام میں دل کی دھڑکن کا اتار چڑھاؤ کسی بھی فعلیاتی تبدیلی کی وجہ ہوسکتا ہے اور جلد یا بدیر اس راز کو بھی سمجھ لیا جائے گا۔

    اس سے قبل ہمیں بتایا جاتا رہا کہ اگر بھاگ دوڑ نہیں ہورہی تو عام طور پر دل ایک منٹ میں اوسطاً 70 مرتبہ دھڑکتا ہے لیکن کئی صحتمند افراد میں یہ شرح بہت بلند دیکھی گئی۔ اسی طرح حاملہ خواتین میں بھی دل کی دھڑکن اوسط سے زیادہ ہوتی ہے۔ امراضِ قلب کے بعض ماہرین کہتے ہیں کہ دل کی دھڑکن 65 فی منٹ سے کم اور 90 فی منٹ سے زیادہ ہو تو یہ امراضِ قلب کی نشانی ہے۔

    ڈاکٹروں کی ٹیم نے اسمارٹ واچ کے ذریعے 90 ہزار افراد کا جائزہ لیا ہے۔ بعض افراد میں دل کی دھڑکن 40 تک تھی تو کچھ لوگوں میں 109 دھڑکن فی منٹ کی شرح دیکھی گئی لیکن عمر، جنس، بی ایم آئی اور نیند وغیرہ مجموعی طور پر صرف 10 فیصد اثر ڈال سکتی ہے۔

    تاہم اکثر افراد میں نوٹ کیا گیا کہ ان کے دل کی دھڑکن میں ایک سال کے دوران 10 دھڑکن کم یا زیادہ کا فرق ہی سامنے آیا ہے۔ سائنس دانوں نے اس مطالعے کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ طویل اثرات کا جائزہ لیا جاسکے۔

  • مقبوضہ وادی میں زندگی کوسسکتے189 واں روز،بھارتی فوج کے ظلم جاری ، عالمی برادری پرچپ طاری

    مقبوضہ وادی میں زندگی کوسسکتے189 واں روز،بھارتی فوج کے ظلم جاری ، عالمی برادری پرچپ طاری

    سری نگر:مقبوضہ وادی میں زندگی کوسسکتے189 واں روز،بھارتی فوج کے ظلم جاری ، عالمی برادری پرچپ طاری ،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کےمظالم کا سلسلہ جاری ہے، وادی میں کرفیواورلاک ڈاون 189 ویں روزمیں داخل ہوگیا ہے۔کشمیری آج حریت رہنما افضل گرو کی 7ویں برسی منائیں گے ۔

    مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سےمسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈاون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 189 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔

    وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اورپکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج کشمیری حریت رہنما افضل گرو کی 7ویں برسی منائیں گے ، افضل گرو کی برسی کےموقع پر مقبوضہ کشمیرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں کی جانب سے دی گئی ہے۔تحریک آزادی کشمیرکےاہم رہنما افضل گرو کو نئی دہلی تہار جیل میں 9 فروری 2013کو پھانسی دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔یکم نومبر سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔

  • عمران خان عالمی کپتان کی حیثیت اختیارکرگئےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس اقوام متحدہ وزیراعظم کوملنے15فروری کو پاکستان پہنچیں‌گے

    عمران خان عالمی کپتان کی حیثیت اختیارکرگئےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس اقوام متحدہ وزیراعظم کوملنے15فروری کو پاکستان پہنچیں‌گے

    اسلام آباد: عمران خان عالمی کپتان کی حیثیت اختیارکرگئے، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے وزیراعظم کوملنے 15فروری کو پاکستان آنے کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس 15فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 14 رکنی وفد کے ہمراہ 15فروری کو پاکستان آئیں گے۔ سیکرٹری جنرل صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی ،وزیراعظم عمران خان سمیت اہم پاکستانی شخصیات سے ملاقات کریں گے ۔

    انتونیو گوتریس پاکستان میں یو این مشن کے دفاترکا بھی دورہ کریں گے ۔ خطے کی صورتحال کے تناظر میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے

    یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے چند دن پہلے وزیراعظم عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہارکیا تھا اورعمران خان کی شخصیت سے متاثرہونے کا اقرار بھی کیا تھا،

  • کروناوائرس :چین میں ہلاکتوں کی تعداد811 ہوگئی،36ہزارسے زائد شدید متاثر،چینی فوج بھی ہسپتالوں میں پہنچ گئی

    کروناوائرس :چین میں ہلاکتوں کی تعداد811 ہوگئی،36ہزارسے زائد شدید متاثر،چینی فوج بھی ہسپتالوں میں پہنچ گئی

    بیجنگ : کروناوائرس :چین میں ہلاکتوں کی تعداد811 ہوگئی،36ہزارسے زائد شدید متاثر،اطلاعات کےمطابق چین میں کروناوائرس سے مجموعی طور پرہلاکتوں کی تعداد811ہوگئی ہے جبکہ متاثر ہونے والوں کی تعداد36ہزارسے تجاوز کرچکی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق چین میں اس نئےوائرس کےمزید 86 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں ،صوبہ ہوبئی میں کرونا وائرس کے2147 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ۔ جس کے بعد مجموعی طور پر چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔ چین میں 2003 میں سارس بیماری کے سبب 774 افراد ہلاک اور آٹھ ہزار ایک سو متاثر ہوئے تھے۔

    چینی سرکاری میڈیا کے مطابق کہ ایک چینی نوزائیدہ بچے میں پیدائش کے صرف 30 گھنٹوں بعد نئے کرونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے ، جو اب تک کا سب سے کمسن کیس ریکارڈ کیا گیا ہے . بچے کی پیدائش کے وقت اسکی والدہ میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی ۔مہلک وائرس سے زیادہ تراموات چین کے صوبہ ہوبئی میں ہوئی ہیں ۔ 60 ملین آبادی والے صوبے میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہے ۔ چین کے شہرتیانجنگ میں تمام اسکول اور کاروباری مراکز آئندہ نوٹس تک بندکردیےگئے۔حکام کی جانب سے یہ فیصلہ ملک میں کروناوائرس کی صورتحال کےسبب لیا گیا ہے۔

    چینی صدرنے ہسپتالوں کا کنٹرول فوج کے حوالے کردیاہے ۔تیزی سے پھیلتے وائرس نے دنیا بھر میں خوف اور تشویش کی فضا قائم کردی ہے ۔چینی حکام نے رشتہ ازدواج میں بندھنے والےشہریوں کوشادی کی تاریخیں ملتوی کرنےکی ہدایت کردی جبکہ مرنیوالوں کی آخری رسومات بھی چھوٹی سطح پر کی جائیں۔چین کے شہر ہوانگ گوانگ میں طبی سامان کی قلت ہوگئی جبکہ تعلیمی ادارے اورکاروباری مراکز بند کردئیے گئے ہیں ۔ چین کی اعلی قیادت نے مہلک کرونا وائرس پھیلنے سے متعلق ردعمل دینے میں "کوتاہیوں اور خامیوں ” کو تسلیم کیا ہے۔

    جینیوا میں صحت کی عالمی تنظیم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO ) چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے جان لیوا کرونا وائرس پر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ ڈی جی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈھانم نے کہا کہ ایمرجنسی کا مقصد صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو تیز کرنا ہے، چین پر تجارتی یا سفری پابندیوں کی سفارش نہیں کر رہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اپریل تک وائرس کےخلاف جنگ پر ممکنہ طور پر ساڑھے سڑسٹھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

    دوسری جانب گوگل نےبھی چین میں اپنا دفتر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔جاپان اور امریکہ سمیت کئی دیگر ملکوں نے اپنے شہریوں اور سفیروں کو واپس بلا لیا ہے ۔امریکا نے ملکی سطح پرایمرجنسی نافذ کردی ہے جس کے بعدچین نے امریکہ سے درآمد کیے جانے والے وائرس سے بچاؤ کے کچھ سامان پر محصولات منسوخ کردیئے۔چین نے یورپی یونین سے طبی سامان کی فراہمی میں مدد طلب کرلی ہے ۔ چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے 10روز میں1000بیڈ پر مشتمل ہسپتال نے کا م کا آغاز کردیا ہے جبکہ ووہان میں دوسرا 15سو بیڈ پر مشتمل ہسپتال بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا ۔

    چینی صدر شی چن پنگ کے مطابق اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے اور ملک ایک ’ نازک مرحلے‘ سے گزر رہا ہے ۔ چین کی متعدد متاثرہ ریاستوں میں سفری پابندیاں عائد ہیں۔ حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ یہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔اس وباء کا مرکز چینی شہر ووہان ہے، جس کی آبادی 8.9 ملین کے قریب ہے ۔

    چینی شہر ووہان کے رہائشیوں کو شہر چھوڑنے سے منع کر دیا گیا،بس،سب وے،فیری سروسزبند،ٹرینیں اورپروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔چین کے صوبے ہوبئی کے 2شہروں میں ریلوے سٹیشن بند،سال نوکی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔ وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شنگھائی کے تمام سینما گھر بندکردئیے گئے۔ نئے سال پر چین کی 7فلموں کی ریلیز نہ ہوسکی،سکریننگ ملتوی کر دی گئی۔ ووہان میں سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی کو بھی خبردار کر دیا۔

    دوسری جانب برطانوی محققین نے خبردار کیا ہے کہ چین اس وائرس پر قابو نہیں پا سکے گا۔ کرونا وائرس سے چین اورہانگ کانگ کی مارکیٹس مندی کاشکارہیں۔کروزشپ کے عالمی ادارے نے چین کے سیاحوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔جاپان میں لنگرانداز بحری جہاز پرمزید 41 مسافروں میں کروناوائرس کے مریضوں کی تشخیص ہوگئی، غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق بحری جہاز پرموجود کروناوائرس کے کل متاثرین کی تعداد61ہوگئی ہے۔بحری جہاز پر تین ہزارسات سو افراد سوار ہیں، بحری جہاز میں سوار تمام مسافروں کو دو ہفتوں کیلئے نگہداشت میں رکھاگیاہے۔

    چینی محکمہ صحت کے مطابق اس وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس وباء کا آغاز اس وقت ہوا ہے جب پورے چین میں لاکھوں افراد قمری سال نو کی چھٹیاں منانے کے لئے اندرون ملک سفر کررہے ہیں ، جبکہ ہزاروں افراد اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک بھی سفر کررہے ہیں۔

  • بچوں کےساتھ زیادتی کےمجرم کوسزائےموت قرآن وسنت کا فیصلہ، عمران خان بھی قرآنی فیصلےکونافذدیکھنا چاہتےہیں،علی محمد خان کا اعلان

    بچوں کےساتھ زیادتی کےمجرم کوسزائےموت قرآن وسنت کا فیصلہ، عمران خان بھی قرآنی فیصلےکونافذدیکھنا چاہتےہیں،علی محمد خان کا اعلان

    وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے سرعام پھانسی کی قرارداد کی مذمت کرنے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔علی محمد خان نے ٹوئٹ پر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ الحق ہے اور اس کا حکم بھی الحق ہے، اسلامی سزاں کو ظلم و بربریت کہنے والے خودظالم ہیں۔

    علی محمد خان نے قبائلی معاشرہ پر فواد چوہدری کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی معاشرہ دنیا کا سب سے مہذب معاشرہ ہے جہاں عورت کی عزت، بڑوں کا ادب اور پختون ولی ہے، جہاں سر قربان کیا جاتا ہے لیکن عزت نہیں قربان کی جاتی، مجھے اپنے قبائلی معاشرہ پر فخر ہے۔

    وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قبائلی نظام کو برا کہنے پر اپنی ہی پارٹی رکن اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو سخت جواب دے دیا۔

    گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جسے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کیا تھا۔

    فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو سرِعام پھانسی کی قرارداد کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے قوانین تشدد پسندانہ معاشروں میں بنتے ہیں اور یہ انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، بربریت سے آپ جرائم کے خلاف نہیں لڑ سکتے ہیں۔

     

     

    فواد چوہدری کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ میں یہ سب ہو چکا ہے، اس طرح کی سزائیں قبائلی معاشروں میں ہوتی ہیں جہاں انسان اور جانور ایک برابر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مہذب معاشرے مجرموں کو سزا سے پہلے جرم روکنے کی تدبیر کرتے ہیں، اس طرح کی سزاؤں سے معاشرے بے حس ہو جاتے ہیں اور سزا اپنا اثر کھو دیتی ہے۔

    فواد چوہدری کی مذکورہ ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ اللہ الحق ہے اور اس کا حکم الحق ہے، اسلامی سزاؤں کو ظلم و بربریت کہنے والے خود ظالم ہیں۔دوسرا قبائلی معاشرہ دنیا کا سب سے مہذب معاشرہ ہے جہاں عورت کی عزت، بڑوں کا ادب اور پختون ولی ہے۔

     

     

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ قبائلی معاشرہ وہ ہے جہاں سر قربان کیا جاتا ہے لیکن عزت نہیں، مجھے فخر ہے اپنےقبائلی معاشرے پر۔

    فواد چوہدری کے علاوہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کی مخالفت کی ہے ساتھ ہی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے بھی سخت مذمت کی ہے البتہ مسلم لیگ (ن) نے اس قرارداد کی حمایت کی ہے۔

  • کفیل کی بیٹی پرقاتلانہ حملے کے الزام  پر پاکستانی ڈرائیور گرفتار

    کفیل کی بیٹی پرقاتلانہ حملے کے الزام پر پاکستانی ڈرائیور گرفتار

    مکہ:کفیل کی بیٹی پرقاتلانہ حملے کے الزام پر پاکستانی ڈرائیور گرفتار،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب میں ایک پاکستانی ڈرائیور نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش میں ناکامی پر کفیل کی بیٹی کو تیز دھار چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق صوبہ مکہ میں فجر کے بعد ایک پولی کلینک کے باہر لہولہان لڑکی زخمی حالت ملی جسے فوری طبی امداد دے کر بچالیا گیا، لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ گاڑی میں الشرائع محلہ میں واقع گھر آرہی تھی کہ ڈرائیور نے راستہ بدل لیا اور گاڑی کو ویران علاقے میں لے گیا جہاں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

    لڑکی نے مزید بتایا کہ ڈرائیور نے زبردستی کرنے کی کوشش کی اور میری جانب سے مزاحمت کا سامنا ہونے پر چھری کے وار کیے جس سے میں لہولہان ہوگئی، ڈرائیور مجھے مردہ سمجھ کر کلینک کے باہر پھینک کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے بیان قلم بند کرنے کے فوری بعد چھاپہ مار کارروائی میں ڈرائیور کو نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا، ڈرائیور کا تعلق پاکستان سے ہے۔