Baaghi TV

Author: +9251

  • مصطفیٰ کمال نے کمال دکھانا شروع کردیا ، مختلف مقامات پرتربیتی نشتوں کا اہتمام ، لوگ جوق درجوق پارٹی میں آنے لگے

    مصطفیٰ کمال نے کمال دکھانا شروع کردیا ، مختلف مقامات پرتربیتی نشتوں کا اہتمام ، لوگ جوق درجوق پارٹی میں آنے لگے

    کراچی:مصطفیٰ کمال نے کمال دکھانا شروع کردیا ، مختلف مقامات پرتربیتی نشتوں کا اہتمام ،اطلاعات کےمطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال پارٹی کی تنظیم نوکے سلسلے میں گلی گلی اورہرمحلے تک جارہے ہیں‌،

    باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے ڈسٹرک سینٹرل کے ورکرز اجلاس سے خطاب کیا اورآئندہ کے لیے اپنی انتخابی پالیسیوں کا اعلان بھی کیا

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی بدترین حالات میں امید کی ایک کرن بن کر ابھری ہے۔ عوام باالخصوص نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ گھروں میں رہ کر تبصرے کرنے کا وقت نہیں، نہ ہی کسی خواب و خیال کی جنت میں رہنا چاہیے، جھوٹے دعوے اور وعدوں سے باہر آئیں خود کو اس ملک کی خاطر ایمانداری کے ساتھ انتھک محنت کے لیے تیار کریں ورنہ ان کا اور آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔

    صرف باتوں سے قوموں کی تقدیریں نہیں بدلتیں، قربانی دینی پڑتی ہے۔ میں عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کروں گا، سب کو مل کر نہ صرف اپنی بلکہ پورے معاشرے کی ذمے داری لینی ہوگی آسمان سے فرشتے نہیں آئیں گے۔ ہر کسی کی بات سن کر اپنی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے بجائے باکردار اور باصلاحیت لوگوں کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ ملک صحیح سمت میں گامزن ہو۔


    ذرائع کےمطابقاس موقع پرصدر انیس قائیمخانی ڈسٹرک سینٹرل کے انچارج عبداللہ شیخ اور سی ای سی میمبر شاکر علی اور نیک محمد اور نیشنل کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔

  • بھارتیوں پرجنسی تشدد کا بھوت سوار:برطانیہ میں بھارتی ڈاکٹر کو خواتین مریضوں کے جنسی استحصال پر تین بار عمر قید

    بھارتیوں پرجنسی تشدد کا بھوت سوار:برطانیہ میں بھارتی ڈاکٹر کو خواتین مریضوں کے جنسی استحصال پر تین بار عمر قید

    لندن:برطانیہ میں بھارتی ڈاکٹر کو خواتین مریضوں کے جنسی استحصال پر تین بار عمر قید،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں 50 سالہ بھارتی ڈاکٹر کو خواتین مریضوں کے معائنے کے بہانے 90 بار جنسی استحصال کرنے پر 3 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی عدالت نے بھارتی ڈاکٹر منیش شاہ کو بچیوں اور خواتین مریضوں کا غیر ضروری اور تفصیلی معائنہ کرنے، جنسی اعضا کو بلا ضرورت ہاتھ لگانے اور جنسی استحصال کرنے کے 90 سے زائد شکایتوں پر 3 بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ انہیں 17 خواتین کی شکایت پر پہلے بھی سزا ہوچکی ہے۔

    جیوری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر منیش شاہ نے ڈاکٹر اور مریض کے درمیان اعتماد کے رشتے کو ٹھیس پہنچایا، بھروسے کو توڑتے ہوئے محض جنسی لذت حاصل کرنے کے لیے غیر ضروری معائنے اور ٹیسٹس کر کے مریضوں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کیا۔

    بھارتی ڈاکٹر منیش پر جنسی تسکین حاصل کرنے کے لیے خواتین کا غیر ضروری معائنہ کرنے کا جرم 13 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں ثابت ہو گیا تھا جس میں فرد جرم بھی عائد کردی گئی تھی، جیوری کو بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر کیخلاف مریضوں کو بوسہ دینا، گلے لگانا، کچھ کو خصوصی اور کچھ کو اسٹار قرار دینے کے شواہد موجود ہیں۔

    پراسیکیوٹر کیٹ بیکس نے جیوری کو مزید بتایا کہ ڈاکٹر منیش نے معالجین کے لیے جاری کی جانے والی گائیڈ لائنز کی بھی خلاف ورزی کی اور نیشنل ہیلتھ سروسز کی مقرر کردہ قواعد و ضوابط کو پامال کیا تاہم ڈاکٹر منیش نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بس اپنے مریضوں کو بہتر صحت کی سہولیات دینا چاہتے ہیں۔

  • پانی کے ایک قطرے سے 100 چھوٹی ایل ای ڈی روشن کرنے کا کامیاب تجربہ

    پانی کے ایک قطرے سے 100 چھوٹی ایل ای ڈی روشن کرنے کا کامیاب تجربہ

    ہانگ کانگ: کیا گرتے ہوئے پانی کے ایک مہین قطرے سے بجلی بنائی جاسکتی ہے؟ اس عجیب سوال کا جواب ہاں میں ہے۔پانی کے ایک قطرے سے 100 چھوٹی ایل ای ڈی روشن کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے

    ہانگ کانگ سٹی یونیورسٹی کے انجینئروں نے پانی کے قطروں پر مبنی برقی جنریٹر بنایا ہے جسے ’’ڈراپڈ بیسڈ الیکٹرک جنریٹر‘‘ یا ڈی ای جی کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں فیلڈ افیکٹ ٹرانسسٹر (ایف ای ٹی) جیسا اسٹرکچر بنایا گیا ہے جو حاصل شدہ توانائی کو زیادہ کفایت سے دوسری توانائی میں بدلتا ہے۔

     

    پروفیسر وینگ زوانکوائی اور ان کی ٹیم نے ہفت روزہ نیچر میں اپنی رپورٹ شائع کرائی ہے۔ زمین پر بارش، لہروں اور بڑی امواج کی صورت میں پانی موجود ہے۔ روایتی اصولوں کے برخلاف ایف ای ٹی طریقہ کار میں بجلی کی کفایت بہت زیادہ ہے۔ اس طرح پانی کی حرکتی توانائی سے توانائی کی کثافت 50.1 واٹ فی مربع میٹر تک ہوجاتی ہے جو اب تک کے نظاموں میں سب سے زیادہ ہے۔

    اسے بنانے میں دو سال لگے ہیں اور پہلا نمونہ بہت اچھی طرح کام کررہا ہے۔ یہ نظام گرتے ہوئے پانی کے قطروں سے بھی بجلی بناسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایف ای ٹی ٹیکنالوجی 1956ء میں سامنے آئی تھی اور اسے نوبیل انعام بھی ملا تھا۔ اگر مسلسل پانی گرتا رہے تو جنریٹر بجلی بناتا رہتا ہے۔

    اندازہ ہے کہ صرف 100 مائیکرو لیٹر پانی کا قطرہ اگر 15 سینٹی میٹر کی بلندی سے پھینکا جائے تو اس سے 140 وولٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جو 100 ایل ای ڈی روشن کرانے کے لیے کافی ہے۔اب اگلے مرحلے میں یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آیا اس طریقے سے عملی طور پر بڑے منصوبوں کے لیے بجلی بنائی جاسکتی ہے یا نہیں۔

  • غریب ممالک میں 2040 تک کینسرکے مریض 81 فیصد تک بڑھ سکتے ہیں، ڈبلیو ایچ اونے خبردار کردیا

    غریب ممالک میں 2040 تک کینسرکے مریض 81 فیصد تک بڑھ سکتے ہیں، ڈبلیو ایچ اونے خبردار کردیا

    جنیوا: غریب ممالک میں 2040 تک کینسرکے مریض 81 فیصد تک بڑھ سکتے ہیں، ڈبلیو ایچ اونے خبردار کردیا ،اطلاعات کےمطابق عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک اگلے 20 برس میں کینسر کی غیرمعمولی صورتحال کے شکار ہوسکتے ہیں۔ اندازہ ہے کہ ان ممالک میں سرطان کے مریضوں کی تعداد آج کے مقابلے میں 81 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

    اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے ادارہ برائے صحت نے کہا ہے کہ ان ممالک میں ماہرین کی تیاری، انفراسٹرکچر، ہسپتالوں اور تحقیق پر کوئی منصوبہ بندی یا سرمایہ کاری نہیں ہورہی ۔ ڈبلیو ایچ او نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ اس وقت یہ تمام ممالک کینسر کی بجائے یا تو ماں اور نومولود کی صحت پر اپنے وسائل خرچ کررہے ہیں یا پھر انفیکشن سے پھیلنے والے امراض پر متوجہ ہیں۔

    ’ ہماری تحقیق آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہے جو امیر اور غریب ممالک کے درمیان سرطان سے وابستہ سہولیات کے درمیان بڑھتی ہوئی خطرناک خلیج کو ظاہر کررہی ہے،‘ ڈبلیو ایچ کے معاون نائب سربراہ رین مینگوئی نے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پہلے مرحلے میں مریضوں کو ابتدائی طبی مدد اور دیگر اداروں تک رسائی میں مدد دی جائے تو کینسر کا درست انداز میں بروقت علاج ممکن ہوسکتا ہے۔

    کسی کے لیے اور کہیں بھی سرطان کسی کے لیے سزائے موت نہیں ہونا چاہیے۔یہ رپورٹ عالمی یومِ سرطان کی مناسبت سے جاری ہوئی ہے، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے اگلے عشرے میں لاکھوں کروڑوں جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ اس موقع پر عالمی ادارہ برائے صحت کے ایک اور ماہر نے بتایا کہ کینسر قابو کرنے میں بہت زیادہ رقم درکار نہیں ہوتی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2040 تک پوری دنیا میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے اور اب بھی تمباکو نوشی سرطان کی 25 فیصد اموات کی اہم ترین وجہ ہ

  • جاتے جاتے امام کلیم نے مراد علی شاہ کے سامنے سارے پردے چاک کردیئے

    جاتے جاتے امام کلیم نے مراد علی شاہ کے سامنے سارے پردے چاک کردیئے

    کراچی:جاتے جاتے امام کلیم نے مراد علی شاہ کے سامنے سارے پردے چاک کردیئے ،اطلاعات کےمطابق پبلک سیفٹی کمیشن کے اجلاس میں سندھ کابینہ کے عدم اعتماد کے بعد پہلی باروزیراعلیٰ سندھ اورآئی جی کلیم امام آمنے سامنے ہوئے۔

    سندھ حکومت کے ترجمان کےمطابق پبلک سیفٹی کمیشن کے اجلاس میں آئی جی پولیس سندھ ڈاکٹرکلیم امام اوروزیراعلیٰ سندھ عدم اعتماد کے بعد پہلی بار آمنے سامنے آئے۔ آئی جی کوہٹانے کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا لیکن پبلک سیفٹی کمیشن کے آزاد رکن کرامت علی تحریری درخواست دے کرایجنڈے سے دستبردارہوگئے۔

    اجلاس میں آئی جی کلیم امام نے 23 اعلیٰ پولیس افسران کیخلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ پیش کی اوربتایا کہ گریڈ 21 کے غلام سرورجمالی کیخلاف انضباطی کاروائی کی گئی جبکہ راؤ انوارکے خلاف انکوائری رپورٹ 2018 میں چیف سیکریٹری کو بھیجی تھی ۔ اس کے علاوہ ایس ایس پی سطح کے جاوید بلوچ، اعجازہاشمی، طاہرنورانی، اظفر مہیسراوردیگرافسران کے خلاف انکوائری رپورٹس ارسال کی جاچکی ہے۔

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ پولیس آزادانہ کام کرے، ہماری کوئی مداخلت نہیں ہے، کراچی 2013 میں کرائم انڈیکس میں چھٹے اورساتویں نمبرتھا اوراب ترانوے نمبرپرآگیا ہے، امن وامان بہترکرنے میں عوام کی مدد اورحکومت کا عزم شامل ہے۔

  • غیرت کے نام پر باپ نےجوان سالہ بیٹی کو ذبح کردیا

    غیرت کے نام پر باپ نےجوان سالہ بیٹی کو ذبح کردیا

    بورے والا :غیرت کے نام پر باپ نےجوان سالہ بیٹی کو ذبح کردیا،اطلاعات کے مطابق بورے والا میں تھانہ ماڈل ٹاون کے علاقہ یوسف آباد میں ظالم باپ نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر جواں سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق ملزم نیاز کی بیٹی اقصیٰ نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزم نیاز کو رنج تھا ۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس تھانہ ماڈل ٹاون نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر نے شروع کر دیے۔

    دوسری طرف پولیس حکام نے قاتل باپ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں، اطلاعات یہی ہیں‌کہ پولیس بہت جلد قاتل باپ کوگرفتارکرلیا جائے گا

  • سیز فائر کی خلاف ورزی، پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

    سیز فائر کی خلاف ورزی، پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

    اسلام آباد:سیز فائر کی خلاف ورزی، پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا،بھارت اپنی گھٹیاحرکتوں سے بازآجائے ورنہ یہ طرزعمل خود بھارت کے اچھا نہیں ، اطلاعات کےمطابق بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے بھارتی ناظم الامور کی طلبی کا نوٹس جاری کیا۔ترجمان نے کہا ہے کہ ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ سے میر محمدشہید اور خاتون زخمی ہوئیں، بھارت معاہدے کی باربار خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے۔

    خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی، چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری میر محمد شہید اور خاتون زخمی ہوگئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی پرآرٹلری اور مارٹر گولے داغے،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے ایل اوسی پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

  • امریکی سفارتخانے کے احاطے میں 5 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 25 سالہ ملزم پر فردجرم عائد

    امریکی سفارتخانے کے احاطے میں 5 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 25 سالہ ملزم پر فردجرم عائد

    بھارت میں امریکی سفارتخانے کے احاطے میں 5 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 25 سالہ ملزم پر فردجرم عائد کردی گئی۔بھارت میں واقع امریکی سفارتخانہ کے احاطے میں 25 سالہ بھارتی شخص نے 5 سالی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    یہ واقعہ یکم فروری کی صبح پیش آیا جب مجرم بچی کو بہلاپھسلا کر ساتھ لے گیا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ڈاکٹرز نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کردی تھی جس کے بعد بچی کے والدین نے اتوار کو مجرم کے خلاف رپورٹ کا اندراج کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ملزم نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

    بچوں سے جنسی زیادتی کے حوالے سے موجود قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہے۔امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم واقعے کی تحقیقات میں ہر طرح سے پولیس کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ ہماری تمام تر حمایت اور ہمدردیاں بچی اور اس کے گھر والوں کے ساتھ ہیں۔ الزام ثابت ہونے پر مجرم کے خلاف فورا کاروائی عمل میں لائی جائے

    ادھربھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے کے کوارٹرز کے رہائشی 25 سالہ نوجوان نے قونصل خانے کے ملازم کی پانچ سالہ بیٹی کو یکم فروری کی صبح اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

    میڈیکل رپورٹس میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی جس کے بعد متاثرہ اہل خانہ نے اتوار کے روز پڑوسی کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور پھر پولیس نے 25 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا۔

    بھارتی پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ملزم نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، بچوں سے جنسی زیادتی کے حوالے سے موجود قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں جرم ثابت ہونے پر سزا پھانسی ہے۔

  • ہائپر لوپ  ٹیکنالوجی کی بدولت ریاض اور ابوظبی کا سفر 48 منٹ ، کمال ٹیکنالوجی بڑی خوبیوں کی شاہکار

    ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کی بدولت ریاض اور ابوظبی کا سفر 48 منٹ ، کمال ٹیکنالوجی بڑی خوبیوں کی شاہکار

    ریاض :ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کی بدولت ریاض اور ابوظبی کا سفر 48 منٹ ، کمال ٹیکنالوجی بڑی خوبیوں کی شاہکار،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب میں مسافروں اور ان کے سامان کی ترسیل کے لیے انتہائی جدید سروس متعارف کرا نے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت نقل و حمل کی جانب سے ’ورجن ہائپر لوپ ون‘ کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافر بہت کم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔

    وزارت نقل و حمل کی جانب سے ’ورجن ہائپر لوپ کمپنی ‘کو سعودی عرب میں مسافروں اور سامان کی ترسیل کے لیے ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ تیار کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ ٹرانسپورٹ کے جدید سسٹم کو متعارف کرانے اور جدید ٹیکنالوجی لانے کی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق سعودی عرب اور ’ورجن ہائپر لوپ ون ‘ کمپنی ہائپر لوپ ٹیکنالوجی اورسائنس کے شعبے میں مشترکہ ریسرچ کریں گے۔

    ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کی بدولت ریاض اور ابوظبی کا سفر 48 منٹ میں طے ہوگا جبکہ ریاض اور جدہ کا سفر 46 منٹ، ریاض اور القدیہ کا سفر 5 منٹ اور جدہ سے نیوم کا سفر صرف 40 منٹ میں طے ہوجائے گا۔

  • ’بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر

    ’بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر

    مظفرآباد: ’بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے ایل اوسی پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

    مظفرآباد سے ذرائع کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہری کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری میر محمد شہید اور خاتون زخمی ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی پرآرٹلری اور مارٹر گولے داغے،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔