Baaghi TV

Author: +9251

  • سیاسی پناہ کے نام پر لندن میں‌بیٹھ کرپاکستان اورپاکستانی اداروں کے خلاف سازشیں ، شریف فمیلی اورڈارپاکستان کیوں نہیں آتے ،عثمان ڈار

    سیاسی پناہ کے نام پر لندن میں‌بیٹھ کرپاکستان اورپاکستانی اداروں کے خلاف سازشیں ، شریف فمیلی اورڈارپاکستان کیوں نہیں آتے ،عثمان ڈار

    اسلام آباد:سیاسی پناہ کے نام پر لندن میں‌بیٹھ کرپاکستان اورپاکستانی اداروں کے خلاف سازشیں ، شریف فمیلی اورڈارپاکستان کیوں نہیں آتے ،عثمان ڈار،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار لندن میں پناہ لے کر بیٹھے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ شریف خاندان،اسحاق ڈار سے زیادہ پناہ گاہ کا کسی کو اندازہ نہیں، شریف خاندان اور اسحاق ڈار لندن میں پناہ لے کر بیٹھے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدالتوں سے انہیں ریلیف مل رہا ہے آکر سامناکریں، یوکے میں بے روزگاری الاؤنس دیا جاتا ہے، تو کیا روزگار نہیں دیا جاسکتا، اپوزیشن کو تکلیف ہےعمران خان غریبوں کے لیے کیوں سوچ رہا ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ روپےکی قدرگرنے کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا، مفتاح اسماعیل کہہ چکے ہیں روپے کی قدرمصنوعی رکھی گئی، اسحاق ڈار نے روپے کی قدر گرنے نہیں دی اس لیے نقصان ہوا۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ 7 ارب روپے یوٹیلٹی اسٹورز کو سبسڈی کی مد میں دیا گیا ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں، حکومتی اقدامات کے ثمرات آئندہ چند ماہ میں نظرآئیں گے، حکومت کسان کو گنے کے 180 سے 220 روپے دے رہی ہے۔

  • متکبردلہا،ساڑھی کے رنگ پر اعتراض، دلہا کی ماں نے عین بارات میں‌ رشتہ ختم کردیا

    متکبردلہا،ساڑھی کے رنگ پر اعتراض، دلہا کی ماں نے عین بارات میں‌ رشتہ ختم کردیا

    نئی دہلی:متکبردلہا،ساڑھی کے رنگ پر اعتراض، دلہا کی ماں نے عین بارات میں‌ رشتہ ختم کردیا،اطلاعات کےمطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں دلہا کے اہل خانہ نے دلہن کی ساڑھی کے رنگ اور کوالٹی کو جواز بنا کر شادی سے ہی انکار کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک میں واقع گاؤں کے رہائشی لڑکا راگھو اور لڑکی سنگیتا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور دنوں نے بہت مشکل سے اپنے گھر والوں کو شادی پر راضی کیا۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دلہا (راگھو کمار) کی بہنیں اور والدہ لڑکی کو بالکل پسند نہیں کرتے تھے اور وہ رشتے کے خلاف بھی تھے مگر انہوں نے راگھو کی ضد کے آگے ہتھیار ڈال کر رضامندی ظاہر کی۔

    بارات پہنچنے کے بعد جب دلہن کو اسٹیج پر لایا گیا تو دلہا کے والدین اور بہنوں نے دلہن کی ساڑھی پر اعتراض کیا اور یہ معاملہ اتنا سنگین ہوگیا کہ گھر آئی بارات لوٹ گئی۔راگھو کی والدہ نے شادی سے انکار کیا اور پھر بیٹے سمیت تمام مہمانوں کو وہاں سے لے کر روانہ ہوگئیں۔ دلہا نے بھی اپنی والدہ کا حکم مانتے ہوئے شادی سے صاف انکار کیا۔

  • 18 سالہ نرس کی پراسرار موت معمہ بن گئی، قتل کا مقدمہ درج،قاتل کون پولیس نے تفتیش شروع کردی

    18 سالہ نرس کی پراسرار موت معمہ بن گئی، قتل کا مقدمہ درج،قاتل کون پولیس نے تفتیش شروع کردی

    سیالکوٹ: 18 سالہ نرس کی پراسرار موت معمہ بن گئی، قتل کا مقدمہ درج،قاتل کون پولیس نے تفتیش شروع کردی ،اطلاعات کےمطابق سیالکوٹ کے نجی اسپتال میں نرس اسماء کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہوسکا۔

    پولیس کے مطابق 18 سالہ نرس اسماء گزشتہ 6 ماہ سے پسرور کے نجی اسپتال میں زیر تربیت تھی اور اپنی 3 ساتھی نرسوں کے ساتھ اسپتال کی تیسری منزل پر رہائش پذیر تھی لیکن گزشتہ روز اسماء کی لاش زیرتنصیب لفٹ کے نیچے سے ملی۔اسماء کے خون کے نمونے اور موبائل سمیت دیگر سیمپلز فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

    اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز کے مطابق اسپتال میں زیر تعمیر لفٹ کے دروازے کی خالی جگہ لکڑی کی پلائی سے بند تھی لیکن وقوع کے روز تختہ ہٹا ہوا تھا۔اسماء کی روم میٹ نرس کا کہنا تھا کہ اسماء نے رات اکیلے رہنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر اسے کمرے میں اکیلا چھوڑ کر دوسرے کمرے میں منتقل ہوگئے تھے۔

    دوسری جانب پولیس نے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے کہ نرس کو قتل کیا گیا ہے یا پھر غیر دانستہ طور پر حادثہ پیش آیا۔نرس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نرس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیر کو آئے گی اور اسی روز تفتیش کے لیے عملے کو طلب کر لیا ہے۔

  • کینیڈین شہری نے ساڑھے 7 لاکھ ڈالر جلادیے، کس بات پرجلائے،وہ بھی  بڑی حیران کن ہے

    کینیڈین شہری نے ساڑھے 7 لاکھ ڈالر جلادیے، کس بات پرجلائے،وہ بھی بڑی حیران کن ہے

    کینیڈا:کینیڈین شہری نے ساڑھے 7 لاکھ ڈالر جلادیے، کس بات پرجلائے وہ بھی بڑی حیران کن ہے ،اطلاعات کےمطابق کینیڈا میں شہری نے طلاق کے بعد سابقہ بیوی کو رقم دینے کے بجائے تقریباً ساڑھے 7 لاکھ امریکی ڈالر جلا ڈالے۔

    55 سالہ بروس میک کونویل میئر کے انتخابات کے امیدوار بھی ہیں، انہوں نے عدالت میں جج کو بتایا کہ انہوں نے 6 مختلف بینک اکاؤنٹس سے 25 دفعہ میں (10 لاکھ کینیڈین ڈالرز) تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز نکالے اور ان کو دو حصوں میں جلادیا۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلی بار انہوں نے 7 لاکھ 34 ہزار کینیڈین ڈالرز 23 ستمبر کو جبکہ بقیہ 2 لاکھ 96 ہزار ڈالرز 15 دسمبر کو جلائے۔

    کیس کی سماعت کے دوران کینیڈا کی سپیریئر کورٹ کے جج کیون فلپس نے ملزم سے استفسار کیا کہ ’آپ نے بتایا کہ آپ نے پیسوں کو برباد کردیا تو کیا میں پوچھ سکتا ہوں آپ نے ان کے ساتھ کیا کیا؟ جس پر بروس نے جواب دیا کہ ’میں نے انہیں جلادیا‘۔

    ملزم کا مزید کہنا تھا کہ عموماً میں ایسا انسان نہیں جو ایسی حرکت کرے اور نہ ہی میں بہت زیادہ مادہ پرست انسان ہوں۔ میں ہمیشہ ہی کفایت شعار رہا ہوں اور اسی وجہ سے میں نے 31 سال تک اپنا کاروبار کیا۔

    جس پر جج نے کہا کہ میں تمہاری باتوں پر یقین نہیں کر سکتا مجھے نہیں لگتا کہ تم سچ بول رہے ہو کیونکہ تم نے جو کچھ سوچ سمجھ کر کیا ہے وہ سراسر تمہارے بچوں کے مفاد کے خلاف ہے۔

    بعد ازاں جج نے بروس کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر 30 روز کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی اپنے سرمائے عدالت کے سامنے ظاہر نہ کرنے پر سابق اہلیہ کو یومیہ 2 ہزار کینیڈین ڈالرز دینے کا بھی حکم دیا۔

  • فوجی کی شاپنگ سینٹرکے قریب فائرنگ ،17 افراد ہلاک

    فوجی کی شاپنگ سینٹرکے قریب فائرنگ ،17 افراد ہلاک

    بنکاک:ایک فوجی نے شاپنگ سینٹرکے قریب فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر 17 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک فوجی نے پہلے ملڑی کمیپ میں فائرنگ کی جس کے بعد فوجی نے شاپنگ سینٹرکے قریب فائرنگ کر دی جس کی زدمیں آکر 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

    ذرائع کےمطابق حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایک کمانڈر اور ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد حملہ آور گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمیوں اور ہلاک افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور نے فائرنگ کو لائیوفیس بک پر بھی چلایا تاہم فیس بک نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چند لمحے بعد ہی پیج آف کردیا۔یہ بھی بتایا گیا ہےکہ کئی زخمیوں کا ہنگامی بنیادوں پرعلاج جاری ہے

  • ملائیشیا نے چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی

    ملائیشیا نے چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی

    کراچی: ملائیشیا نے ملائیشیا نے چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ جیت لیجیت لی ،اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے ایوان یون نے چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی۔چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں ملائیشین کھلاڑی کا مقابلہ پاکستان کے طیب اسلم سے تھا۔

    ذرائع کے مطابق فائنل کا پہلا گیم طیب اسلم نے جیتا اور حریف کھلاڑی کو 7-11 سے شکست دی جبکہ دوسرے گیم میں ایوان یون نے شاندار کم بیک کیا اور طیب اسلم کو 4-11 سے شکست دی۔ملائشین کھلاڑی نے تیسرا گیم 4-11 اور آخری گیم 7-11 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی موجود تھے۔

  • یہ ہے بھارت:بی جے پی کی ووٹ کاسٹ کرنےکے لیے آئی مسلمان خواتین کی تضحیک

    یہ ہے بھارت:بی جے پی کی ووٹ کاسٹ کرنےکے لیے آئی مسلمان خواتین کی تضحیک

    نئی دلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کرناٹک نے دلی میں ہونے والے انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑی مسلمان خواتین کی تضحیک کرنا شروع کر دی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کرناٹک نے مسلمان خواتین کی قطار میں کھڑے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مسلم خواتین ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑی ہیں اور اپنا شناختی کارڈ دیکھا رہی ہیں۔

    بی جے پی نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ اپنی دستاویزات کو محفوظ رکھیں ، آپ کو انہیں دوبارہ این پی آر کے دوران دکھانے کی ضرورت ہوگی۔

    نیشنل پاپولیشن رجسٹر(این پی آر) ملک میں رجسٹرڈ شہریوں کی فہرست ہے جس میں گاؤں ، ٹاؤن ، ذیلی ڈسٹرکٹ ، ضلع ، ریاست اور قومی سطح پر شہریت ایکٹ 1955 اور شہریت کے قواعد ، 2003 کے تحت جمع کی گئی معلومات شامل ہیں۔

     

    یاد رہے کہ شہریت ترمیمی بل کے مظاہروں کو احتجاج کے دوران "کاغذ نہیں دکھائیں گے”کا نعرہ زبان زد عام تھا اور اس وقت بھی بھارت کے مختلف شہروں میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ متنازع شہریت بل 9 دسمبر 2019 کو بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے منظور کروایا گیا تھا اور 11 دسمبر کو ایوان بالا نے بھی اس بل کی منظوری دیدی تھی۔ جس کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والے غیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں۔تارکینِ وطن کی شہریت سے متعلق اس متنازع ترمیمی بل کو ایوان زیریں میں طویل بحث کے بعد کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا تھا۔

  • وہاڑی : پولیس لائنز میں اہم میٹنگ


    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی زیر صدارت پولیس لائنز وہاڑی میں ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ اور فرنٹ ڈیسک پر تعینات فوکل پرسنز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. انوسٹی گیشن برانچ کے ساتھ میٹنگ کے دوران کرائم اور پولیس کی پرفارمنس کے حوالے ڈی آئی بی میں زیر تفتیش تمام کیسز کا مرحلہ وار جائزہ لیا گیا۔اس دوران انوسٹی گیشن برانچ کو درپیش مسائل اور ان کو حل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔ بعد ازاں فرنٹ ڈیسک کی افادیت کو مزید بہتر بنانے اور ریکارڈ کی تکمیل کے حوالے سے فرنٹ ڈیسک پر نئے تعینات کئے گئے فوکل پرسن کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تھانہ کے ریکارڈ کو موثر اور احسن طریقے سے آ ن لائن کرنے اور اس سلسلہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ایس او پیز پر من و عن عمل کرنے پر زور دیا گیا۔

  • حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک میں گندم کی مصنوعی قلت پیدا ہوئی ،رانا محمد ظفرطاہر

    حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک میں گندم کی مصنوعی قلت پیدا ہوئی ،رانا محمد ظفرطاہر

    لاہور:آل پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانامحمد ظفرطاہرنے کہاہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک میں گندم کی مصنوعی قلت پیدا کی جارہی ہے اورگندم کی امپورٹ وایکسپورٹ سے کسانوںکابدترین معاشی استحصال کیا جارہاہے۔

    لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے مزید بتایاکہ حکومت کی غلط منصوبہ بندی کے باعث کسان اس وقت انتہائی معاشی مشکلات کا شکارہے ،پہلے گندم کی چارلاکھ ٹن مقدار ایکسپورٹ کردی گئی جس سے مصنوعی بحران پیداکیاگیا اور اب جب کے گندم کی فصلیں پک کر تیارکھڑی ہیں اور ان کی کٹائی کا عمل شروع ہونے والاہے تو باہرسے گندم امپورٹ کی جارہی ہے جس سے کسان کی فصل کوئی نہیں خریدے گا اور وہ شدید معاشی ومعاشرتی مسائل کا شکار ہوجائے گا۔

    ان کا کہناتھاکہ یہ تمام کارروائی سوچی سمجھی سکیم کے تحت کی جارہی ہے اس سے اگر کسان کو نقصان ہوگا تو ملک کی تمام انڈسٹریزکو بھی اس کاڈائیریکٹ نقصان ہوگا۔ انھوںنے کہاکہ اگر کسانوں کے ساتھ معاشی بدمعاشی بند نہ کی گئی تو کسان ملک گیر ہڑتال کریں گے اور حکمرانوں کا گھیراﺅ کریں گے۔انھوں نے صدر پاکستان ، وزیراعظم اور ملک کے تمام گورنرزاور وزراءاعلی سے اپیل کی ہے کہ خدارا اس سوچی سمجھی سازش کو سمجھا جائے اور فی الفور اس کا تدارک کیا جائے ۔

    پریس کانفرنس میں آل پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد رانجھا،مرکزی صدر برگیڈیئر (ر) جاوید احمد، انفارمیشن سیکرٹری محمد رضوان رانا، صوبائی صدر پنجاب میاں یاسین سکھیرا، فنانس سیکرٹری میاں امجد محمود ، ضلعی صدر لاہور چوہدری سلطان محمود ، صوبائی صدر سندھ میر بہاول رند، صوبائی صدر بلوچستان سردار عبدالرشید ناصر، صوبائی صدر گلگت بلتستان حاجی محمد صابر، مینارٹی ونگ ہندوکمیونٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری نیتن کمہار اور ڈویژنل صدر چوہدری امتیازاحمد لاڑا موجود تھے۔

  • مشہور بدنام زمانہ ڈبل شاہ کا پاٹنر مفرور اشتہاری ملزم قلب حسین باوا گرفتار۔

    مشہور بدنام زمانہ ڈبل شاہ کا پاٹنر مفرور اشتہاری ملزم قلب حسین باوا گرفتار۔

    لاہور:مشہور بدنام زمانہ ڈبل شاہ کا پاٹنر مفرور اشتہاری ملزم قلب حسین باوا گرفتار۔اطلاعات کےمطابق لاہورانویسٹی گیشن پولیس اچھرہ کی بڑی کارروائی کرکے مشہور بدنام زمانہ ڈبل شاہ کا پاٹنراور 7سال سے مفرور اشتہاری ملزم قلب حسین باوا کو گرفتارکرلیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق بین الاضلاعی اشتہاری ملزم قلب حسین باوا چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم لاہور سمیت حافظ آباد، گوجرانوالہ، ناروال اور شیخوپورہ کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے کیسز میں اشتہاری تھا۔ملزم قلب حسین باوا مشہور ڈبل شاہ کا ساتھی تھا اوراس کے ساتھ مل کر لوگوں کو ان کی رقوم سے محروم کرتا تھا۔

    ملزم MBAکی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کراچی کے مختلف بینکوں میں بطور مینجر کام کرتا رہا ہے۔انچارج انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ سیدقمر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری ملزم کو گرفتارکیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کا اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کردیا