Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت باز نہ آیا :ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،ایک شہری شہید،خاتون زخمی

    بھارت باز نہ آیا :ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،ایک شہری شہید،خاتون زخمی

    راولپنڈی: بھارت باز نہ آیا :ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،ایک شہری شہید،خاتون زخمی،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر پر میں بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایک شہری شہید جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پرپاکستانی کیطرف بھارتی فوج کی فائرنگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول(ایل اوسی) کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایک شہری شہید جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا،پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئےبھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جبکہ بھارتی فائرنگ سے زخمی خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    یاد رہے کہ بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول( ایل او سی) پر فائرنگ معمول بن چکا ہے جس کا مقصد مسئلہ کشمیر اور شہریت بل سے توجہ ہٹانا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کئی بار بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کی باتیں بھی کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ا س سے قبل بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی حاجی پیر سیکٹر میں کی گئی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ بھارتی اشتعال انگیزی سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب پاک فوج کے 2 جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی مارے تھے۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا

    وادی کوئٹہ و گردونواح میں مطلع صاف، موسم سرد اور خشک

    کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب32 فیصد ، قلات میں 29فیصد ،جب کے کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2،قلات میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیارت میں منفی 6،دالبندین میں منفی 1،ژوب میں منفی صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، ہوا گوادر میں 11،بارکھان میں 3،جیونی میں 12ڈگری سینٹی گریڈ خضدار میں 7،نوکنڈی اور پنجگور میں 5،پسنی میں 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، ہوا اور سبی میں 6،تربت میں 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہا۔

  • عام آدمی پارٹی دہلی پرقبضہ کرسکتی ہے، الیکشن نتائج ہوا کارخ بتانے لگے

    عام آدمی پارٹی دہلی پرقبضہ کرسکتی ہے، الیکشن نتائج ہوا کارخ بتانے لگے

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کو بڑی سبقت ، مل سکتی ہیں اتنی سیٹیں ، قیاس آرائیاں اوراندازے شروع ہوگئے ہیں‌ ،ادھراطلاعات کےمطابق دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے ساتھ ہی ایگزٹ پولس کے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

    دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے ساتھ ہی ایگزٹ پولز کے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ تقریبا سبھی ایگزٹ پولس کے مطابق دہلی میں اروند کیجریوال کی ایک مرتبہ پھر حکومت بننے جارہی ہے ۔ تاہم گزشتہ اسمبلی الیکشن کے مقابلہ میں اس مرتبہ عام آدمی پارٹی کی کچھ سیٹیں کم ہوسکتی ہیں ۔

    ہفتہ کو ہوئی ووٹنگ میں شام کو ساڑھے پانچ بجے تک تقریبا 55 فیصد ووٹرس نے اپنے حق راہی کا استعمال کیا ۔ پچھلی مرتبہ کی ووٹنگ کے مقابلہ میں اس مرتبہ پولنگ کی رفتار دھیمی رہی ۔ 2015 میں 67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے کا استعمال کیا تھا ۔

    ٹائمس ناو – ایپسوس کے ایگزٹ پول کے مطابق دہلی میں اس مرتبہ عام آدمی پارٹی کو 44 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کے کھاتے میں 26 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔ کانگریس اس مرتبہ بھی اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہ سکتی ہے ۔

    ریپبلک – جن کی بات کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 48 سے 61 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو 9 سے 21 سیٹیں مل سکتی ہے ۔ اس ایگزٹ پول کے مطابق اس مرتبہ کانگریس اپنا کھاتہ کھول سکتی ہے اور اس کو ایک سیٹ مل سکتی ہے ۔

    نیتا – نیوز ایکس کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 53 سے 57 سیٹیں اور بی جے پی کو 11-17 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ کانگریس کو صفر سے 2 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔

    اے بی پی – سی ووٹر کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 49 سے 63 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو پانچ سے 19 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ وہیں کانگریس کو صفر سے چار سیٹیں ملنے کی امید ہے ۔

    نیوز ایکس – پول اسٹار کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 50 سے 56 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو 10 سے 14 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ کانگریس کا اس مرتبہ بھی کھاتہ کھلنا مشکل ہے ۔

  • پاکستان پرامن ملک بن چکا،میں سیاستدان نہ ہوتی توپھردبنگ کرکٹرہوتی،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی کھری کھری باتیں

    پاکستان پرامن ملک بن چکا،میں سیاستدان نہ ہوتی توپھردبنگ کرکٹرہوتی،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی کھری کھری باتیں

    راولپنڈی :پہلے کشمیرپھرمیچ،پاکستان پرامن ملک بن چکا،میں سیاستدان نہ ہوتی توپھرایک دبنگ کرکٹرہوتی،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی کھری کھری باتیں ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ ختم ہونے تک بھارت سے کرکٹ میچز کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کرکٹ کا قتل عام کرنے کیلئے ہر محاذ پر رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن آج پاکستان کرکٹ سے متعلق بھارتی بیانیے کی نفی ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی کرکٹر ہیں اور اگر سیاست دان نہ ہوتیں تو ویمن ٹیم کی ہیڈ کوچ ہوتیں۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرکٹ کو ختم کرنے کی دشمنوں نے سازش کی جوکہ ناکام ہوگئی، میں خود بھی ایک کرکٹر ہوں اور وزیراعظم عمران خان کو بھی کرکٹ کی بہتری عزیز ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ کھیل سے ایک دوسرے سے رابطے بڑھتے ہیں، کھیل کےمیدان میں اپنی صلاحیتوں کومنواناہے،دنیاکوپیغام دیناہےکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، کچھ لوگوں کے ارمان برباد اور کرکٹ کے میدان آباد ہوئے۔ ہمسایہ ملک نے پاکستان میں کرکٹ کا قتل عام کرنےکی کوشش کی، عالمی طور پر انہوں نے ہمارے لیے مختلف رکاوٹیں کھڑی کیں اور آج ان کے بیانے کی نفی ہورہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ بھی چلتی رہے اور عام لوگوں کے معمولات بھی متاثر نہیں ہونے چاہئیں، ہم ایسا مکینزم بنائیں گے جس سے عام شہری کے معمولات متاثر نہ ہوں، امن کے لیے ضروری ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھائے، حکومت کی اولین ترجیح ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہو۔

  • بھارت دھماکوں سے گونج اٹھا،15 ہلاک درجنوں زخمی

    بھارت دھماکوں سے گونج اٹھا،15 ہلاک درجنوں زخمی

    نئی دہلی: بھارت میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ریاست پنجاب کے علاقے ترن تران میں پیش آیا، مذہبی جلوس کے دوران پٹاخوں سے بھرا ٹریکٹر چنگاریوں کی زد میں آگیا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث ٹریکٹر میں بھرے پٹاخے پھٹنا شروع ہوگئے، دھماکے کی شدت اور نوعیت اتنی تھی کہ جس کے باعث 15 افراد ہلاک اور اطراف میں موجود کئی افراد زخمی ہوگئے۔ترن تران میں غیر مسلم برادری مذہبی جوش وعقیدت سے اپنا تہوار منارہی تھی کہ اچانک یہ حادثہ پیش آیا۔

    متعلقہ اداروں اور ریسکیو عملے نے جائے وقوعہ پر آپریشن کا آغاز کردیا ہے، جبکہ دھماکے کی اصل وجہ بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ ہندو برادری اپنے مخصوص تہواروں کے موقع پر خوب آتش بازی کرتے ہیں۔

  • بھیر ہ ( نا مہ نگار ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی جویریہ ظفر اہیر کو ممبر قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا ہے۔بھیرہ پریس کلب کا اجلاس صدر کلب شاہین فاروقی کی زیر صدارت ہوا جس میں جویریہ ظفر آہیر کے اطلاعات و نشریات کی قائمہ کمیٹی کا رکن بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی کہ وہ اخباری صنعت اور اس پیشہ سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل میں اپنی صلاحیتیں صرف کریں گی۔ واضح رہے کہ مو صو فہ کا تعلق بھیر ہ سے ہے۔

    بھیر ہ ( نا مہ نگار ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی جویریہ ظفر اہیر کو ممبر قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا ہے۔بھیرہ پریس کلب کا اجلاس صدر کلب شاہین فاروقی کی زیر صدارت ہوا جس میں جویریہ ظفر آہیر کے اطلاعات و نشریات کی قائمہ کمیٹی کا رکن بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی کہ وہ اخباری صنعت اور اس پیشہ سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل میں اپنی صلاحیتیں صرف کریں گی۔ واضح رہے کہ مو صو فہ کا تعلق بھیر ہ سے ہے۔

    بھیر ہ ( نا مہ نگار ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی جویریہ ظفر اہیر کو ممبر قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا ہے۔بھیرہ پریس کلب کا اجلاس صدر کلب شاہین فاروقی کی زیر صدارت ہوا جس میں جویریہ ظفر آہیر کے اطلاعات و نشریات کی قائمہ کمیٹی کا رکن بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی کہ وہ اخباری صنعت اور اس پیشہ سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل میں اپنی صلاحیتیں صرف کریں گی۔ واضح رہے کہ مو صو فہ کا تعلق بھیر ہ سے ہے۔۔بھیرہ پریس کلب کا اجلاس صدر کلب شاہین فاروقی کی زیر صدارت ہوا جس میں جویریہ ظفر آہیر کے اطلاعات و نشریات کی قائمہ کمیٹی کا رکن بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی کہ وہ اخباری صنعت اور اس پیشہ سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل میں اپنی صلاحیتیں صرف کریں گی۔ واضح رہے کہ مو صو فہ کا تعلق بھیر ہ سے ہے۔

  • وڈیوزلیک کرنے والوں کا پتہ چل گیا لیکن ڈرتھا کہ کہیں وہ جان کے دشمن نہ بن جائیں‌

    وڈیوزلیک کرنے والوں کا پتہ چل گیا لیکن ڈرتھا کہ کہیں وہ جان کے دشمن نہ بن جائیں‌

    لاہور:وڈیوزلیک کرنے والوں کا پتہ چل گیا لیکن ڈرتھا کہ کہیں وہ جان کے دشمن نہ بن جائیں‌،اطلاعات کےمطابق سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیوز لیک کرنے والوں کا سراغ لگالیا گیا تھا لیکن ان کے خلاف کارروائی کی وجہ سے میری جان کو خطرہ ہوسکتا تھا اس لیے انہوں نے یہ معاملہ اللہ کے سپرد کردیا۔

    وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ان کیلئے شوبز مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، پچھلے کچھ مہینے کے دوران وہ کام کی بہت سی آفرز ٹھکرا چکی ہیں جس کی وجہ سے انہیں لوگ نفسیاتی سمجھنا شروع ہوگئے ہیں، اب اگر وہ میڈیا یا سوشل میڈیا پر آئیں گی تو صرف اللہ اور اس کے رسول کی خاطر آئیں گی۔

     

     

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شوبز میں رہتے ہوئے بھی بہت سے گناہوں سے بچی ہوئی تھیں لیکن پھر بھی بے پردہ گانے گا کر یا لوگوں کے سامنے رقص کرکے گناہ تو کر رہی تھیں، لیکن عمرہ کرنے کے بعد احساس ہوا کہ وہ زندگی ایک نشے کی طرح تھی جو اب اتر چکا ہے۔

    اپنی ویڈیو ز کے حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ویڈیوز وائرل ہوتے ہی انہیں کام کی بہت زیادہ آفرز آنے لگیں ، جن لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا وہ خواب دیکھتی تھیں ان لوگوں نے بھی کال کی لیکن انہوں نے اپنا فون ہی ختم کردیا، اب ان کے مینجر کے پاس فون ہے ، اس طرح کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد لوگ سپر سٹار بن جاتے ہیں لیکن انہوں نے مختلف راستہ اپنایا۔

    رابی پیرزادہ نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ان کی ویڈیوز لیک کرنے والوں کا سراغ لگالیا تھا لیکن پھر بتایا گیا کہ اگر ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی تو میری جان کو خطرہ ہوسکتا ہے اس لیے میں نے یہ معاملہ اللہ کی عدالت پر چھوڑ دیا۔

  • ناصر جمشید کو سزا،دوسرے غلطی سے سیکھیں،دیارغیرمیں کس مشکل میں ہوں کوئی احاطہ نہیں کرسکتا،اہلیہ ڈاکٹرسمرہ افضل

    ناصر جمشید کو سزا،دوسرے غلطی سے سیکھیں،دیارغیرمیں کس مشکل میں ہوں کوئی احاطہ نہیں کرسکتا،اہلیہ ڈاکٹرسمرہ افضل

    مانچسٹر:ناصر جمشید کو سزا،دوسرے غلطی سے سیکھیں،دیارغیرمیں کس مشکل میں ہوں کوئی احاطہ نہیں کرسکتا،اطلاعات کےمطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے سابق قومی کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کی غلطی سے دوسرے سبق سیکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ناصر جمشید کی اہلیہ ڈاکٹر ثمرہ افضل نے اپنے پیغام میں کہا کہ پچھلے 3 سال سے ہم جس تکلیف میں تھے اس سے کوئی نہ گزرے، امید ہے ناصر جمشید کی غلطی سے دوسرے سبق سیکھیں گے۔

     

    ثمرہ افضل نے کہا ناصر جمشید کا اچھا مستقبل ہو سکتا تھا اگر وہ محنت کرتے اور کرکٹ کے کھیل سے مخلص ہوتے، انہوں نے شارٹ کٹ کو اپنایا اور اپنی عزت، آزادی کیریئر سب کچھ کھو دیا۔ناصر جمشید کی اہلیہ ڈاکٹر ثمرہ افضل کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ تمام کرکٹر کرپشن سے پچنے کے لیے ناصر کی مثال کو اپنے سامنے رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں یوسف انور اور محمد اعجاز کو گرفتار کر لیا تھا۔ ناصر جمشید کو 17 ماہ، یوسف انور کو ساڑھے تین سال اور اعجاز احمد کو ڈھائی سال کی سزا سنائی گئی تھی، تینوں مجرمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گہا تھا۔

  • 1-ارب 10 کروڑ ڈالر ہرجانہ ، یوکرین کا ایران سے مطالبہ ،ایران نہ مانا توپھرمعاملہ عالمی عدالت میں جائے گا

    1-ارب 10 کروڑ ڈالر ہرجانہ ، یوکرین کا ایران سے مطالبہ ،ایران نہ مانا توپھرمعاملہ عالمی عدالت میں جائے گا

    تہران :1-ارب 10 کروڑ ڈالر ہرجانہ ، یوکرین کا ایران سے مطالبہ ،ایران نہ مانا توپھرمعاملہ عالمی عدالت میں جائے گا،اطلاعات کےمطابق کینیڈا کےدو سینیر وکلاء نے تہران میں 8 جنوری 2020ء یوکرینی مسافر جہاز کو مار گرانے پر ایران سے متاثرین کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق دونوں وکلاء کی طرف سے اپنے دعوے میں ایرانی حکومت، سپریم لیڈر، پاسداران انقلاب اور دوسرے اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ دعوے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یوکرین کے مسافر جہاز کر میزائل مار کر گرانے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو ڈیڑھ ارب کینیڈین ڈالر ادا کرے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم ایک ارب 10 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

    خیال رہے کہ ایران نے تسلیم کیا تھا کہ 8 جنوری 2020ء کو یوکرین کا ایک مسافر جہاز غلطی سے چلائے جانے والے بیلسٹک میزائل سے نشانہ بن کر تباہ ہوگیا تھا۔ اس میں کینیڈا کے 57 شہریوں سمیت 176 افراد سوار تھے جن میں کوئی زندہ نہیں‌ بچ سکا تھا۔

  • بھارت کوشرمندگی اٹھانا پڑگئی،پاکستان کا بدلہ نیوزی لینڈ نے لے لیا

    بھارت کوشرمندگی اٹھانا پڑگئی،پاکستان کا بدلہ نیوزی لینڈ نے لے لیا

    آکلینڈ:بھارت کوشرمندگی اٹھانا پڑگئی،پاکستان کا بدلہ نیوزی لینڈ نے لے لیا ،اطلاعات کےمطابق نیوزی لینڈ نے بھارت سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی شکست کا بدلہ لے لیا، دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔

    آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 273 رنز بنائے، تجربہ کار مارٹن گپٹل 79 اور راس ٹیلر 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، نکولس نے 41، جیمیسن نے 25 اور بلونڈل نے 21 رنز کی باری کھیلی۔ادھر بھارت کی جانب سے چاہال نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ٹھاکر کے حصے میں 2 اور جڈیجا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    ہدف کے تعاقب میں ابتدا سے ہی بھارتی بیٹسمین دباؤ کا شکار رہے اور صرف 96 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئ، جس کے بعد لیر اور جڈیجا نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا تاہم وہ ڈوبتی کشتی کو پار نہ لگا سکے۔لیر نے 52 اور جڈیجا نے 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سینی نے 45 اور شوا نے 24 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے بینٹ، ساؤتھی، جیمیسن اور گرینڈہوم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جمی نیشم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ہوم ٹیم نے بھارت کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 0-2 سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کی ہزیمت کا بدلہ چکا دیا، بھارت نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔