رحیم یار خان (نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ فشریز پنجاب کے پبلیسٹی ونگ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ان ایک روزہ ورکشاپ اور سیمینارمیں شرکت کرنے والے افراد کو فش فارمنگ کی بنیادی ٹریننگ مفت دی جاتی ہے ۔ گزشتہ روزضلع رحیم یارخان کے علاقہ ترنڈہ گورگیج میں وقاص جٹ فش فارم پر محکمہ کے ماہرین نے فش فارمرز کو مفید مشورے اور معلومات دینے کا اہتمام کیا ۔ اس ورکشاپ میں ضلع بھر کے فش فارمر حضرات نے شرکت کی۔ آج کی تقریب کے صدر جناب تنویر احمد صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز بہاولپور تھے ۔ ضلع رحیم یارخان کے اسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فش فارم کی بہتر منیجمنٹ اور فارمنگ کے جدید طریقے اپنا کر پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ جناب میاں غلام قادر اسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پلسٹی لاہور نے ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب جناب ڈاکٹر سکندر حیات صاحب کا پیغام پڑھ کر سنایا اور محکمہ کی طرف سے فش فارم حضرات کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ جناب تنویر احمد صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز بہاولپور ڈویژن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فشریز پنجاب کی طرف سے جھینگا فارمنگ اور کیچ فش فارمنگ پر بالترتیب %75 اور %80 سبسڈی فراہم کررہا ہے ۔ جھینگا فارمنگ میں دلچسپی رکھنے والے افراد مالی معاونت حاصل کرنے کے لیے 28 فروری 2020 تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ۔ آج کی تقریب کی خاص بات جناب فہد قریشی صاحب ڈائریکٹر ہیومن ریسورس فاونڈیشن کی شرکت تھی ۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ اس سلسلے کے اگلی ورکشاپ 25 فروری کو ضلع منڈی بہاؤالدین میں منعقد کی جائے گی
Author: +9251
-

’میں نے آپ کی کبھی برائی نہیں کی‘کبھی دل نہیں دکھایا،میرا جی کا ماہرہ کے سامنے جواب
لاہور:’میں نے آپ کی کبھی برائی نہیں کی‘کبھی دل نہیں دکھایا،میرا جی کا ماہرہ کے سامنے جواب،اطلاعات کےمطابق اداکارہ میرا نے ماہرہ خان کے سامنے اعتراف کیا ہےکہ انہوں نے ان کی کبھی برائی نہیں کی۔
ذرائع کےمطابق کل ایک ایوارڈ کی تقریب میں ان دونوں سٹارز کا آمنا سامنا ہوا، اس موقع پر ماہرہ خان، شہریار منور، میرا اور ثناء جاوید سمیت پاکستان کی شوبز انڈسٹڑی کے نامور ستاروں نے شرکت کی۔ایوراڈ تقریب میں اداکار شہریار منور نے میرا اور ماہرہ خان کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
https://www.instagram.com/st_eventsandpr/?utm_source=ig_embed
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہریار منور نے ویڈیو بناتے ہوئے ماہرہ خان سے پوچھا کہ آپ کیا کہہ رہی ہیں؟ ماہرہ خان نے جواباً شہریار منور کے ساتھ بیٹھی میرا سے ناراضی کا اظہار کیا۔
ماہرہ خان نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میں میرا جی سے ناراض ہوئی ہوں، ماہرہ نے میرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یاد ہے نا اب ہم دوست بن چکے ہیں، میں نے کسی سے اب بھی سنا ہے کہ آپ نے میرے حوالے سے کچھ کہا ہے۔ایسے میں میرا نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں واقعی کہتی ہوں میں نے کبھی بھی آپ کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔
اس دوران شہریار نے مداخلت کرتے ہوئے میرا سے پوچھا کہ کیا آپ سچ کہہ رہی ہیں؟ جس پر میرا نے وعدہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں واقعی سچ کہہ رہی ہوں کہ میں نے ماہرہ کے خلاف کچھ نہیں کہا۔
-
سبی اجتماع سے خبر
سبی تبلیغی اجتماع میں ابھی تک کوئی 2 لاکھ سے زائد ملک بھر سے فرزندان توحید سبی پہنچ چکے ہیں سبی میں جاری تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا اتوار کے روز صبح 8 بجے ہوگی تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا رائیونڈ مولانا خورشید کریں گئے اجتماع کی اختتامی دعا میں مزید 3 لاکھ سے زائد افراد شرکت کرنے کا امکان اجتماع کے موقع پر پنڈال کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پہلے ایک ہزار سے زائد ایف سی ،پولیس اور لیویز کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔سیکورٹی زرائع
-

علی محمد خان اورمہوش حیات ایک ہوگئے ،سرِعام پھانسی کی حمایت، مخالفت کرنے والوں کوکرارا جواب
لاہور:علی محمد خان اورمہوش حیات ایک ہوگئے ،سرِعام پھانسی کی حمایت، مخالفت کرنے والوں کو جواب،اطلاعات کےمطابق تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے زیادتی کرنے والے ملزموں کو سرِ عام پھانسی پر لٹکانے کے بل کی مخالفت کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے بل کی حمایت کی ہے۔
مہوش حیات سماجی مسائل کے حوالے سے اکثر اوقات اپنی رائے کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتی ہیں اور اس بار اداکارہ سرِ عام پھانسی کی مخالفت کرنے والوں پر برہم ہوگئیں۔مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عجیب سی بات ہے کہ ہمارے بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کے قتل کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور ہم کہتے ہیں قصور واروں کو سرِ عام پھانسی دی جائے، اب جب حکومت ایسا کر رہی ہے تو ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے پیچھے چھپ رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جسے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کیا تھا۔
یاد رے کہ فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو سرِعام پھانسی کی قرارداد کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے قوانین تشدد پسندانہ معاشروں میں بنتے ہیں اور یہ انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، بربریت سے آپ جرائم کے خلاف نہیں لڑ سکتے ہیں۔
فواد چوہدری کے علاوہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کی مخالفت کی ہے، ساتھ ہی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے بھی سخت مذمت کی ہے
-

خداراسچ بولو،نئی نسل کوجھوٹ سے بچاو:پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ میں بہتری ہورہی ہے : حماداظہرکاحنا بٹ کےٹویٹ پرردعمل
اسلام آباد :خداراسچ بولو،نئی نسل کوجھوٹ سے بچاو:پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ میں بہتری ہورہی ہے : حماداظہرکاحنا بٹ کےٹویٹ پرردعمل ،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہرنے پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا بٹ کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ میں مثبت انداز میں بہتری ہو رہی ہے۔
Wrong. Pakistan's GDP continues to grow positively in Pak Rupees and USD as per purchasing power parity.
Such misleading news items have become the mainstay of the opposition's propaganda these days as they are finding it hard to justify the NRO pleas of their leadership. https://t.co/6hm8072IyB
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 8, 2020
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما حنا بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی معیشت کے بارے میں ایک مضمون شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ معیشت سکڑ گئی ہے 18ماہ میں ملکی پیداوار میں 41 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے ۔
پاکستان میں کرونا وائرس کس طرح تباہی پھیلا سکتا ہے۔حکومت نے خبردار کردیا
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حنا بٹ کے ٹویٹ پرردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ میں بہتری ہو رہی ہےاور روپیہ اور ڈالر ٹرم دونوں میں لوگوں کی قوت خرید یکساں ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس کس طرح تباہی پھیلا سکتا ہے۔حکومت نے خبردار کردیا
پاکستان کے نوجوان ہونہاروزیرنے اپوزیشن نئی نسل سے سچ بولے ، جھوٹ بولنے والے یاد رکھیں کہ اس جھوٹ کا خمیازہ جھوٹ والے ہی بھگتیں گے ، حماد اظہر نے لکھا کہ اس طرح کی گمراہ کن خبریں اپوزیشن کے پروپیگنڈے کا اصل مرکز بن چکے ہیں کیونکہ انہیں اپنی قیادت کے این آر او پر جواز دینا اب مشکل محسوس ہورہا ہے۔
-

رج کے چلاو:انٹرنیٹ صارفین کے لیے خوشخبری ، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا
اسلام آباد :رج کے چلاو:انٹرنیٹ صارفین کے لیے خوشخبری ، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے حکومت کو انٹرنیٹ کمپنیوں سے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی وصول کرنے سےروکتے ہوئے ٹیکس وصولی کے لیے دائرایف بی آرکی اپیل خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نجی کمپنی سےٹیکس وصولی کیلیے ایف بی آر کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت میں عدالت نے حکومت کو انٹرنیٹ کمپنیوں سے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی وصول کرنے سےروک دیا اور حکم دیا انٹرنیٹ سروسز ایف ای ڈی سے مستثنیٰ ہیں۔عدالت نے نجی کمپنی سے ٹیکس وصولی کے لیے دائر ایف بی آر کی اپیل خارج کرتے ہوئے کہا واٹس ایپ، اسکائپ اور دیگر سروسز ٹیلی کمیونیکیشن کے زمرے میں نہیں آتیں۔
فیصلے میں کہا گیا واٹس ایپ اور دیگر کمپنیاں صارفین سے کوئی وصولی نہیں کرتیں، انٹرنیٹ صارف کی مرضی ہے وہ براؤزنگ کرے یا آڈیو ویڈیو کالز، انٹرنیٹ کالز پر ٹیلی کمیونیکیشن سروس کی مد میں ٹیکس نہیں لیا جا سکتا۔عدالت نے کہا انٹرنیٹ کمپنیاں صرف سروس چارجز لیتی ہیں ، واٹس ایپ ودیگر کال کے چارج ہیں، انٹرنیٹ کمپنیاں اضافی وصولی نہیں کرتیں تو ٹیکس کیسے لیاجاسکتا ہے۔
خیال رہے نجی کمپنی نے ٹیکس نوٹس اپیلیں ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا اور ٹربیونل نےٹیکس وصولی سےروکا، جس پرایف بی آر نےعدالت سے رجوع کیا تھا۔
-

چین سے چین ختم ،بے سکونی ہرطرف عیاں،مزید94افراد کروناوائرس کاشکار ،اموات کی تعداد730ہوگئی
بیجنگ :چین سے چین ختم ،بے سکونی ہرطرف عیاں،مزید94افراد کروناوائرس کاشکار ،اموات کی تعداد730ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق چین میں کروناوائرس سے مزید94 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعدمجموعی طور پر اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 730ہوگئی ہے جبکہ متاثر ہونے والوں کی تعداد34ہزارسے تجاوز کرچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق چین میں اس نئےوائرس کےمزید 94 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں ،صوبہ ہوبئی میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ 2841 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ۔ جس کے بعد مجموعی طور پر چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34ہزار394 ہوگئی ہے ۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق کہ ایک چینی نوزائیدہ بچے میں پیدائش کے صرف 30 گھنٹوں بعد نئے کرونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے ، جو اب تک کا سب سے کمسن کیس ریکارڈ کیا گیا ہے .

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بچے کی پیدائش کے وقت اسکی والدہ میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی ۔مہلک وائرس سے زیادہ تراموات چین کے صوبہ ہوبئی میں ہوئی ہیں ۔ 60 ملین آبادی والے صوبے میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہے ۔ چین کے شہرتیانجنگ میں تمام اسکول اور کاروباری مراکز آئندہ نوٹس تک بندکردیےگئے۔حکام کی جانب سے یہ فیصلہ ملک میں کروناوائرس کی صورتحال کےسبب لیا گیا ہے۔
چینی صدرنے ہسپتالوں کا کنٹرول فوج کے حوالے کردیاہے ۔تیزی سے پھیلتے وائرس نے دنیا بھر میں خوف اور تشویش کی فضا قائم کردی ہے ۔چینی حکام نے رشتہ ازدواج میں بندھنے والےشہریوں کوشادی کی تاریخیں ملتوی کرنےکی ہدایت کردی جبکہ مرنیوالوں کی آخری رسومات بھی چھوٹی سطح پر کی جائیں۔چین کے شہر ہوانگ گوانگ میں طبی سامان کی قلت ہوگئی جبکہ تعلیمی ادارے اورکاروباری مراکز بند کردئیے گئے ہیں ۔ چین کی اعلی قیادت نے مہلک کرونا وائرس پھیلنے سے متعلق ردعمل دینے میں "کوتاہیوں اور خامیوں ” کو تسلیم کیا ہے۔

جینیوا میں صحت کی عالمی تنظیم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO ) چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے جان لیوا کرونا وائرس پر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ ڈی جی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈھانم نے کہا کہ ایمرجنسی کا مقصد صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو تیز کرنا ہے، چین پر تجارتی یا سفری پابندیوں کی سفارش نہیں کر رہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اپریل تک وائرس کےخلاف جنگ پر ممکنہ طور پر ساڑھے سڑسٹھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔
دوسری جانب گوگل نےبھی چین میں اپنا دفتر بندکرنے کا اعلان کردیا ہے ۔جاپان اور امریکہ سمیت کئی دیگر ملکوں نے اپنے شہریوں اور سفیروں کو واپس بلا لیا ہے ۔امریکا نے ملکی سطح پرایمرجنسی نافذ کردی ہے جس کے بعدچین نے امریکہ سے درآمد کیے جانے والے وائرس سے بچاؤ کے کچھ سامان پر محصولات منسوخ کردیئے۔چین نے یورپی یونین سے طبی سامان کی فراہمی میں مدد طلب کرلی ہے ۔

چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے 10روز میں1000بیڈ پر مشتمل ہسپتال بھی آج سے کام شروع کردے گا ۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق 21,558 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 152,700 افراد زیرنگرانی رکھے گئے ہیں جبکہ 1077 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔
چینی صدر شی چن پنگ کے مطابق اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے اور ملک ایک ’ نازک مرحلے‘ سے گزر رہا ہے ۔ چین کی متعدد متاثرہ ریاستوں میں سفری پابندیاں عائد ہیں۔ حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ یہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔اس وباء کا مرکز چینی شہر ووہان ہے، جس کی آبادی 8.9 ملین کے قریب ہے ۔

چینی شہر ووہان کے رہائشیوں کو شہر چھوڑنے سے منع کر دیا گیا،بس،سب وے،فیری سروسزبند،ٹرینیں اورپروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔چین کے صوبے ہوبئی کے 2شہروں میں ریلوے سٹیشن بند،سال نوکی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔ وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شنگھائی کے تمام سینما گھر بندکردئیے گئے۔ نئے سال پر چین کی 7فلموں کی ریلیز نہ ہوسکی،سکریننگ ملتوی کر دی گئی۔ ووہان میں سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی کو بھی خبردار کر دیا۔
دوسری جانب برطانوی محققین نے خبردار کیا ہے کہ چین اس وائرس پر قابو نہیں پا سکے گا۔کرونا وائرس سے چین اورہانگ کانگ کی مارکیٹس مندی کاشکارہیں۔کروزشپ کے عالمی ادارے نے چین کے سیاحوں پر پابندی عائدکر دی ہے ۔جاپان میں لنگرانداز بحری جہاز پرمزید41 مسافروں میں کروناوائرس کے مریضوں کی تشخیص ہوگئی، غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق بحری جہاز پرموجود کروناوائرس کے کل متاثرین کی تعداد61ہوگئی ہے۔بحری جہاز پر تین ہزارسات سو افراد سوار ہیں، بحری جہاز میں سوار تمام مسافروں کو دو ہفتوں کیلئے نگہداشت میں رکھاگیاہے۔
چینی محکمہ صحت کے مطابق اس وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس وباء کا آغاز اس وقت ہوا ہے جب پورے چین میں لاکھوں افراد قمری سال نو کی چھٹیاں منانے کے لئے اندرون ملک سفر کررہے ہیں ، جبکہ ہزاروں افراد اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک بھی سفر کررہے ہیں۔
کرونا وائرس کیا ہے ؟
کرونا وائرس کو n COV-2019 کا نام دیا گیا ہے، یہ وائرس سمندری خوراک اور جنگلی جانوروں کی مارکیٹ میں متاثرہ جانوروں سے پھیلا ہے۔ یہ مارکیٹ جنگلی جانوروں کی غیر قانونی لین دین میں ملوث رہی ہے ۔ اس مہلک وباء کو کورونا وائرس کی نئی شکل قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس سے قبل انسانوں میں اسے شناخت نہیں کیا گیا ۔
کرونا وائرس کی علامات
کھانسی ، گلے کی سوجن ، ناک بہنا اور بخار سمیت متعدد علامات کرونا وائرس کا سبب بن سکتی ہیں ۔ جبکہ ہلکی علامات میں عام سردی شامل ہے ، نمونیا کی صورت میں یہ سنگین شکل اختیار کرسکتا ہے ۔ یہ وائرس عام طور پر متاثرہ شخص سے براہ راست رابطے کے ذریعےدوسرے فرد میں منتقل ہوتا ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وائرس کی علامات ظاہر ہوتے تقریباً 14 دن لگتے ہیں اس لئے معمولی علامات پر ہی ڈاکٹر سے رجوع کرلینا چاہئیے۔
احتیاطی تدابیر
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اگر کسی فرد میں سانس میں دشواری ، کھانسی ، چھینکنے ، سردی وغیرہ کی علامات ظاہر ہوں تو اس سے قریبی رابطے سے گریز کریں ۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوچکا ہے۔ ماہرین صحت کی طرف سے یہ مشورہ دیا جارہا ہے کہ گوشت اورانڈوں کو اچھی طرح پکا کر کھانا چاہئیے ۔اس کے علاوہ لوگوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جانوروں کی منڈیوں اور کچے گوشت سے مکمل طور پر پرہیز کریں۔جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق ہر فرد کم ازکم 20 سیکنڈ تک صابن سے اپنے ہاتھ دھوئیں ۔یاد رہے کہ د نیا میں کرونا وائرس کی ویکسین تاحال دستیاب نہیں لہذا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل بروقت احتیاطی تدابیر ہیں۔
-

جنت نظیر وادی میں کرفیواورلاک ڈاؤن کا 188 واں روز،بھاتی فوج کے مظالم جاری،دنیاپرچپ طاری
سری نگر: جنت نظیر وادی میں کرفیواورلاک ڈاؤن کا 188 واں روز،بھاتی فوج کے مظالم جاری،دنیاپرچپ طاری،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کےمظالم کا سلسلہ جاری ہے، وادی میں کرفیواورلاک ڈاون 188 ویں روزمیں داخل ہوگیا ہے۔
ادھرمقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سےمسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈاون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 188 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اورپکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہےاور بھارتی فوج نے گزشتہ ہفتے نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔
وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کشمیری رہنماوں پرکالے قوانین لاگوکرنے کا سلسلہ جاری ہے ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق وزرائے اعلیٰ مفتی محبوبہ ، عمرعبداللہ کے بعد اب ڈیڑھ درجن سے زائد اورکشمیری رہنماوں پربھی پی ایس اے لاگوکیا گیا ہے
واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔یکم نومبر سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔
-

بالآخر وفاق اورسندھ حکومت کے درمیان آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ، مشتاق مہر کے نام پر اتفاق
کراچی : بالآخر وفاق اورسندھ حکومت کے درمیان آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ، مشتاق مہر کے نام پر اتفاق،اطلاعات کے مطابق بالآخر آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اورسندھ حکومت میں مشتاق مہر کے نام پر اتفاق ہوگیا، آئندہ48 گھنٹے میں آئی جی کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائےگا ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کوفیصلے سےآگاہ کردیا ہے ، آئندہ 48گھنٹےمیں آئی جی کی تبدیلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا جائےگا۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے وفاقی کابینہ میں آئی جی سے متعلق مشاورت سےآگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جونام دئیےان میں سےکسی ایک کوآئی جی بنایاجائے، آئی جی سندھ کےلیےمزیدنام نہیں دیں گے۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں صوبے کے اہم معاملات اور ترقیاتی امور پر گفتگو کی گئی اور آئی جی سندھ کی تعیناتی کےمعاملےپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتحادیوں کی مخالفت کے باعث معاملہ موخرکردیا گیا تھا اور اراکین کے اعتراض پر گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے مزیدمشاورت کافیصلہ کیا گیا تھا۔
-

سیاسی نقصان برداشت ہے لیکن سرکاری محکموں میں سیاست برداشت نہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
پشاور : سیاسی نقصان برداشت ہے لیکن سرکاری محکموں میں سیاست برداشت نہیں،جس نے سیاست کرنی ہے وہ تیاررہے،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کے حکم پرسرکاری محکموں میں سیاسی سرگرمیاں کے حامل سرکاری ملازمین کی شامت آگئی ، خیبر پختون خواہ حکومت نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کےخلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ حکومت نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کےخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا اور محکمہ انتظامیہ نےتمام محکموں کے سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے میں سیاسی پارٹیوں میں عہدہ رکھنےوالےملازمین کےخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمےسیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کریں۔
یاد رہے چند روز قبل خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 24 اہم منصوبوں کی منظوری دی تھی جبکہ مختلف اضلاع کے لیے 90 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی تھی۔مراسلے کے مطابق سول سرونٹس رولزکےتحت سرکاری ملازمین کی سیاسی وابستگی پرپابندی ہے۔
