Baaghi TV

Author: +9251

  • کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے لیے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے لیے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    لاہور: کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے لیے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔دوسری طرف دنیا بھر سے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    کبڈی ورلڈ کپ 9 فروری سے لاہور میں شروع ہو گا جس کے لیے پاکستان کبڈی ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔

    میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کبڈی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 20 رکنی ٹیم کی قیادت محمد عرفان کریں گے جبکہ شفیق احمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ایونٹ میں شرکت کے لیے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    جرمنی ، ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔ ٹیموں کا استقبال اسپورٹس بورڈ پنجاب کے نمائندوں نے کیا۔

    غیر ملکی کھلاڑیوں نے میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان آمد کو خوشگوار تجربہ قرار دیا ہے۔

  • قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت۔

    پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کو قلات میں گیس کے وسیع ذخائر مل گئے ہیں۔
    پی پی ایل اس بلاک کے 100 فیصد ڈرلنگ کرنے کے حقوق کا مالک ہے اور 30 جون 2019 سے مارگینڈ ایکس ون بلاک میں ڈرلنگ کر رہا تھا اور پچھلے سال ، پی پی ایل نے بلاک پر 4500 میٹر کی گہرائی میں ماڈیولر ڈائنامکس ٹیسٹنگ (ایم ڈی ٹی) کی۔
    ایم ڈی ٹی نے گیس کے بڑے ذخائر کی موجودگی کو ثابت کردیا۔
    پی پی ایل نے مزید ایک ڈرل اسٹیم ٹیسٹ (ڈی ایس ٹی) کرایا جس سے انکشاف ہوا ہے کہ گیس کے یہ ذخائر ممکنہ طور پر 1 ٹریلین مکعب فٹ سے تجاوز کر سکتے ہیں۔
    جانچ کے لئے ، سوئی نے اندازہ لگایا ہے کہ روزانہ کی پیداوار کی گنجائش 2 ٹریلین مکعب فٹ ہے جس کی اوسطا پیداوار تقریبا 604 ملین مکعب فٹ ہے۔
    صرف مارگینڈ ایکس ون کے ڈی ایس ٹی سے پتہ چلتا ہے کہ پورے بلاک میں یومیہ 10۔7 ملین مکعب فٹ گیس سپلائی کرنے کی صلاحیت ہے (ایم ایم سی ایف ڈی) 64/64 انچ کی گھٹاؤ پر اور بہتے ہوئے ہیڈ پریشر میں 516 پاؤنڈ فی مربع انچ (پی ایس) ہے۔
    سن 2000 کے بعد بلوچستان میں گیس کے ذخائر کی یہ پہلی اہم دریافت ہے۔ برٹش پٹرولیم ، پیٹروناس اور نیکو ریسورسز جیسی کمپنیوں نے اس وقت سے ان ذخائر کو نکانے کی کوشش کی تھی۔ تاہم ، تمام کمپنیاں اس بڑے ذخیرے کو دریافت کرنے میں ناکام رہیں اور واپس چلی گئیں۔
    مزید برآں ، پچھلی پچھلی حکومتوں کے دور میں معدنیات کی گھریلو دولت کا استحصال کرنے اور ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
    اس کے بجائے ، رینٹل پاور پلانٹس اور ایل این جی پاور پلانٹس جیسے قابل اعتراض معاہدوں پر دستخط ہوئے ، جن کی تحقیقات نیب کررہی ہے۔
    پی پی ایل بورڈ کے ایک سابق ڈائریکٹر کے مطابق ، اگر مارگنڈ گیس کے ذخائر ایل این جی کی جگہ لے لیں تو ، امپورٹ بل پر پاکستان 900 ملین ڈالر سے زیادہ کی بچت کرسکتا ہے۔

  • سرگودھا:اپنی کارکردگی مزید بہتر کریں اور موثر عملی اقدامات کے ذریعے عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کریں

    سرگودھا:اپنی کارکردگی مزید بہتر کریں اور موثر عملی اقدامات کے ذریعے عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کریں

    سرگودھا:پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے۔
    سرگودھا:اپنی کارکردگی مزید بہتر کریں اور موثر عملی اقدامات کے ذریعے عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ماہانہ کرائم جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کاروائی کریں، مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ قتل، ڈکیتی، راہزنی کے مقدمات میں نامعلوم ملزمان گرفتارہونے کی صورت میں شناخت پریڈ کروائیں۔بغیر اندراج کرایہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ڈی پی او سرگودہا نے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کیا جائے۔

  • گجرات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے 14فروری کو کبڈی ورلڈ کپ کے میچز کے موقع پر تحصیل گجرات میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے

    گجرات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے 14فروری کو کبڈی ورلڈ کپ کے میچز کے موقع پر تحصیل گجرات میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے 14فروری کو کبڈی ورلڈ کپ کے میچز کے موقع پر تحصیل گجرات میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیطرف سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق چودہ فروری کو تحصیل گجرات میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ کبڈی کے عالمی مقابلہ کو دیکھنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے چوہدری ظہور الہی اسٹیڈیم آئیں۔ واضع رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ کے سلسلہ میں آسٹریلیا او ر کینیا، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔ 
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس کس طرح تباہی پھیلا سکتا ہے۔حکومت نے خبردار کردیا

    پاکستان میں کرونا وائرس کس طرح تباہی پھیلا سکتا ہے۔حکومت نے خبردار کردیا

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کس طرح تباہی پھیلا سکتا ہے۔حکومت نے خبردار کردیا،اطلاعات کے مطابق جانوروں سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے ملک میں جانوروں اور پرندوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔

    پابندی کا یہ حکم وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جانوروں اور پرندوں کی درآمد فوری طور پر تاحکم ثانی بند کی جارہی ہے۔

    حکم نامے کے مطابق جانوروں اور پرندوں کی درآمد سے ملک میں کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، ایسی صورت میں کورونا وائرس کو ملک میں پھیلنے سے روکنے کی کوششوں کو نقصان ہوگا۔

    ڈی جی اینیمل کوارنٹائن ڈپارٹمنٹ کو بھی کہا گیا ہے کہ پابندی کے حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔

    وزارت کی جانب سے پابندی کا حکم نامہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھی بھیجا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے اب تک 636 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد اس سے متاثر ہیں، یہ مہلک وائرس دنیا کے 20 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

    چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد ایشیائی تجارتی کانفرنسز کو منسوخ کر دیا گیا ہے جن کے لیے اربوں ڈالرز کے معاہدے بھی ہو چکے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے چین میں مختلف ممالک کی پروازیں بند ہونے کے بعد مختلف تقریبات منسوخ ہو چکی ہیں جن میں کاروباری اور تجارتی معاملات کی اہم کانفرنسز اور میلے بھی شامل ہیں۔

    ماہرین نے کورونا وائرس سے متعلق کہا ہے کہ یہ وائرس سامان اور دیگر اشیاء کے ذریعے پھیلنے کا امکان ہے

  • اسلام آباد کی طرح اٹک پولیس نے بھی بہت بڑا مجرم گرفتار کر لیا

    اسلام آباد کی طرح اٹک پولیس نے بھی بہت بڑا مجرم گرفتار کر لیا

    اٹک:اسلام آباد کی طرح اٹک پولیس نے بھی بہت بڑا مجرم گرفتار کر لیا’اٹک پولیس نے 18 سالہ ابو بکر صدیق کے ساتھ زیادتی کرنے والے سفاک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔”

    "اٹک پولیس عوام الناس کی حفاظت اپنا اولین فریضہ سمجھ کر ادا کرتی ہے اور کرتی رہے گی "۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی

    تفصیلات کے مطابق مورخہ02.02.2020کو مدعی مقدمہ مسمی غلام حیدر ولد ہمیش گل سکنہ محلہ ابو بکر صدیق گاؤں توت تحصیل پنڈیگھیب نے تھانہ میں آ کر بیان کیا کہ (1) مدثر رحمٰن عرف شیخو ولد محمد رمضان قوم چھلاں ساکن ڈہوک بروال داخلی توت(2) افتخار چوہدری عرف خارو ولد احمد خان سکنہ ڈہوک لڑی داخلی توت ملکر نامعلوم جگہ پر نشہ آور /زہریلی چیز کھلا کر میرے بیٹے ابو بکر صدیق بعمر 18/19سال جو کہ عرصہ تین ماہ سےآئل ٹینکر پر کنڈیکٹری کرتا ہے کے ساتھ بد فعلی کرتے رہے.

    ذرائع کے مطابق ابوبکر بغرض علاج معالجہ THQہسپتال پنڈی گھیب سے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کیا گیا لیکن بد فعلی اور نشہ آور /زہریلی چیزکھانے سے ابو بکر صدیق کافی علاج معالجے کے باوجود صحت یاب نہ ہو سکا اور فوت ہو گیا جس پر مقدمہ نمبر مقدمہ نمبر 36 مورخہ 02.02.2020 بجرم 302/377/34 ت پ تھانہ پنڈیگھیب درج رجسٹر ہوا ۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اس افسوس ناک اور بربریت کے وقوعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس اور گرفتارکرنےکےلیےDSP/SDPOپنڈیگھیب ملک تفسیر کی زیر نگرانی SI/SHO پنڈیگھیب محمد نواز اور محمد غفار SI/HIU،محمد فہیم 1390/HCاور محمد اکرم 501/LHCپر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نےچار دن کے قلیل وقت میں اس اندہوناک واردات میں ملوث 2کس نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
    تفصیل ملزما ن ذیل ہے۔

    عرب
    1. مدثر رحمٰن عرف شیخو ولد محمد رمضان قوم چھلاں ساکن ڈہوک بروال داخلی توت
    2. افتخار چوہدری عرف خارو ولد احمد خان سکنہ ڈہوک لڑی داخلی توت
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ مظلوم خاندان کو انصاف پہنچائیں گے اور اس حیوانیت اور درندگی کا ارتکاب کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

  • پانچ سالہ بچے کے ساتھ شیطانی کھیل کھیلنے والا  ملزم 2 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیا

    پانچ سالہ بچے کے ساتھ شیطانی کھیل کھیلنے والا ملزم 2 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیا

    اسلام آباد:پانچ سالہ بچے کے ساتھ شیطانی کھیل کھیلنے والا ثاقب نواز نامی ملزم 2 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیا, باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادپولیس تھانہ کھنہ کے علاقے پنڈوریاں میں پانچ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کا معاملہ کے قریب پہنچ گئی ہے

    ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد پولیس نے برق رفتاری کے ساتھ کارروائی کرتےہوئے پانچ سالہ بچے کے ساتھ شیطانی کھیل کھیلنے والا ثاقب نواز نامی ملزم 2 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیا,

    ملزم نے بچے کو گھر سے دوکان پر جاتے ہوئے زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا

    بچے کے والد ناصر سلیم نے تھانہ میں اطلاع دی کہ ملزم ثاقب نواز نے اس کے بچے سے زیادتی کی ہے ,

    ایس پی رورل زون ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا

    پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے ملزم ثاقب نواز کو 2 گھنٹے کے اندر اندر ٹریس کر کے گرفتار کر لیا,

    ڈی ایس پی سردار غلام مصطفی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کھنہ محمد گلفراز ,ایس آئی قاسم ضیاء معہ ٹیم نےملزم کی گرفتاری کیلئے اہم رول ادا کیا

    باغی ٹی وی کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے پوری ٹیم کو شاباش دی

  • دیار غیر میں کرکٹرناصر جمشید نے پاکستانیوں کے سر شرم جھکا دیئے

    دیار غیر میں کرکٹرناصر جمشید نے پاکستانیوں کے سر شرم جھکا دیئے

    لندن:کرکٹرناصر جمشید نے پاکستانیوں کے سر شرم جھکا دیئے۔اطلاعات کےمطابق ناصر جمشيد نے جان بوجھ کر کوئی رن نہیں بنانے کے لئے ساتھی بلے بازوں کو رشوت دے کر ٹوئنٹی 20 میچوں میں دھاندلی کی سازش کرنے کا اعتراف کرليا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ناصر جمشید نے 60 سے زائد میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی لیکن اب اسپاٹ فکس میچوں کی سازش میں حصہ لینے پر اسے جیل کا سامنا کرنا پڑا

    باغی ٹی وی کے مطابق بائیں ہاتھ کے بلے باز کا کيس مانچسٹر کراؤن کورٹ میں زیر سماعت تھا لیکن پیر کو انہوں نے انکار کرنے کے بعد رشوت لینے کی سازش کا اعتراف کیا۔ ناصر جمشيد کے برطانوی ساتھی یوسف انور ، جسے سرغنہ قرار دیا جاتا ہے – اور محمد اعجاز پر اس مقدمے سے قبل ہی جرم ثابت ہوچکا ہے۔

    کرکٹ ميں کے کھيل ميں فراڈ کرنے والوں کو اس ماہ فروری میں سزا سنائی جائے گی اس سے قبل ایک پولیس افسر نے بدعنوانی سے متعلق بیٹنگ سنڈیکیٹ کے ممبر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کيا تھا

    پراسیکیوٹر اینڈریو تھامس کیو سی نے کہا کہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کے 2016 کے ايڈيشن ميں ميچ فکسنگ کي کوشش کی گئی جو فروری 2017 میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں فکس ہونے کا باعث بنی۔ ان
    دونوں ہی معاملات میں ، ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں ایک اوپننگ بلے باز ادائیگی کے بدلے ایک اوور کی پہلی دو گیندوں پر رن نہ بنانے پر راضی ہوگیا تھا۔

    ناصر جمشید کا کرپشن کا آغاز اس وقت ہوا جب وہ بنگلہ دیش کے ‘دو ڈاٹ گيند کھيلنے کے منصوبے میں شامل ہوا ۔ اس کے بعد انہوں نے بدعنوانی کو ٹارگٹ بنا کر کام کا آغاز کيا اور 9 فروری کو دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین پی ایس ایل فکسچر میں دوسرے کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکس کرنے کی ترغیب دی۔

  • وفاق کا آئی  جی کے حوالے سے سندھ حکومت کو 3نام بھیجنے کا فیصلہ،اب بھی اگر پی پی ناں مانی توکیا ہوگا،یہ بھی بتا دیا

    وفاق کا آئی جی کے حوالے سے سندھ حکومت کو 3نام بھیجنے کا فیصلہ،اب بھی اگر پی پی ناں مانی توکیا ہوگا،یہ بھی بتا دیا

    اسلام آباد:وفاق کا آئی جی کے حوالے سے سندھ حکومت کو 3نام بھیجنے کا فیصلہ،اب بھی اگر پی پی ناں مانی توکیا ہوگا،یہ بھی بتا دیا۔اطلاعات کےمطابق آئی جی سندھ کے معاملے پر وفاق نے سندھ حکومت کو 3نام بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔
    وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی گئی اوروفاق نے آئی جی کے حوالے سے سندھ حکومت کو 3نام بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

    وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کو منانے کی کوششیں بھی تیز کرنے پر اتفاق ہوا،اسی سلسلہ میں حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اتوار کے روز ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد جائے گی۔

    واضح رہے کہ آئی جی سندھ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو5 نام ارسال کئے گئے تھےجن میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق مہر، ثناءاللہ عباسی اور انعام غنی کے نام شامل تھے۔

    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں آئی جی کلیم امام کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ زیربحث آیا تھا۔اجلاس میں سندھ کابینہ نےآئی جی سندھ کلیم امام کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی تھی جبکہ کابینہ نے نئے آئی جی سندھ کے لیے غلام قادر تھیبوکے نام پر اتفاق کر لیاتھا لیکن وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کیا تھا۔کلیم امام نے گذشتہ برس ستمبر میں آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ آئی جی سندھ کلیم امام کا پولیس میں 25 سال کا تجربہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے ڈاکٹر کلیم کو جون 2018 میں آئی جی پنجاب بھی بنایا گیا تھا۔اعلیٰ خدمات پر کلیم امام کو تمغہ امتیاز سمیت کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ کلیم امام ایس پی سبی، ایس پی نصیر آباد، ایس ایس پی کوئٹہ، ایس ایس پی راولپنڈی اور ایس ایس پی اسلام آباد بھی تعینات رہے۔

  • تحریک انصاف کی کوششیں رنگ دکھانے لگیں،پچھلے 3سال سے جرائم میں کمی ہو رہی ہے،عالمی ادارے کی رپورٹ

    تحریک انصاف کی کوششیں رنگ دکھانے لگیں،پچھلے 3سال سے جرائم میں کمی ہو رہی ہے،عالمی ادارے کی رپورٹ

      واشنگٹن:تحریک انصاف کی کوششیں رنگ دکھانے لگیں،پچھلے 3سال سے جرائم میں کمی ہو رہی ہے،عالمی ادارے کی رپورٹ۔اطلاعات کےمطابق ورلڈ کرائم انڈیکس میں دنیا کے 386 شہروں میں کراچی 93 ویں نمبر پر آگیا جو ظاہر کرتا ہے کہ شہر کے جرائم میں کمی آئی ہے۔

      ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں صحت، ٹریفک، جرائم اور آبادی سمیت دیگر چیزوں کے اعدادوشمار پر نظر رکھنے والے ادارے نمبیو کی عالمی درجہ بندی کے مطابق وینزویلا کا شہر کراکس سب سے زیادہ بد امنی والا شہر ہے جبکہ اس فہرست کے ابتدائی 10 نمبروں میں جنوبی افریقہ اور برازیل کے شہر شامل ہیں۔

      عالمی درجہ بندی کے مطابق کراچی میں گزشتہ 3 سال میں جرائم میں کمی آئی تاہم کرپشن اور رشوت ستانی میں اضافہ ہوا ہے۔

      اس کے علاوہ پاکستان کے شہر لاہور اور اسلام آباد بھی کرائم انڈیکس میں 236 اور 306 نمبر ہیں یعنی جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔

      جرائم کے اعتبار سے سب سے بہتر صورتحال متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی، قطری دارالحکومت دوحہ اور تائیوان کے شہر تائپے کی ہے۔

      خیال رہے کہ 2014 میں کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر چھٹے نمبر پر تھا لیکن کراچی میں آپریشن کے بعد امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔