Baaghi TV

Author: +9251

  • اسے کہتے ہیں عزم وہمت ، ہزاروں جوڑوں نے اجتماعی شادی کرکے کورونا کے خوف کو شکست دے دی

    اسے کہتے ہیں عزم وہمت ، ہزاروں جوڑوں نے اجتماعی شادی کرکے کورونا کے خوف کو شکست دے دی

    جنوبی کوریا:اسے کہتے ہیں عزم وہمت ، ہزاروں جوڑوں نے اجتماعی شادی کرکے کورونا کے خوف کو شکست دے دی۔اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا میں اب تک چین کے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہے جبکہ پوری دنیا میں تقریباً 30 ہزار افراد میں پُراثرار کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے—

    جنوبی کوریا میں اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑے پیمانے پر لوگوں نے شرکت کرکے کورونا وائرس کے خوف کو شکست دے دی۔

    جنوبی کوریا میں بڑے پیمانے پر ہونے والی اس شادی میں ہزاروں جوڑوں نے شرکت کی جن میں سے اکثر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چہرے پر ماسک پہن رکھے تھے۔

    کوریا کے مشہور مذہبی لیڈر سن ینگ مون کی جانب سے قائم کیے گئے گرجا گھر میں 30 ہزار لوگوں نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر فیس ماسک پہن کر شادی میں شرکت کی مگر ان میں بہت سے ایسے لوگ بھی موجود تھے جنہوں نے ماسک پہنے بنا شادی میں شرکت کی۔

    چوئی جی ینگ جو کہ 2 مہینے پہلے ہی چرچ کے ذریعے اپنے شوہر سے ملیں تھیں اس چرچ میں شادی کرنے کے بعد اُن کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کی آج میری شادی ہوگئی ہے۔

    اسی طرح ایک 21 سالہ یونیورسٹی طالبہ نے شادی کرنے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کے مجھے اس وائرس کا کوئی خوف نہیں تو یہ یقیناً جھوٹ ہوگا۔ لیکن مجھے لگ رہا ہے کہ آج میں اس وائرس سے محفوظ ہوگئی ہوں۔

    کوریا کے مشہور مذہبی لیڈر سن ینگ مون کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر چرچ میں اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 64 ممالک سے 6 ہزار جوڑے شریک ہوئے۔

    واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں اب تک چین کے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہے جبکہ پوری دنیا میں تقریباً 30 ہزار افراد میں پُراثرار کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سب سے بڑی تعداد چین کے شہر ووہان کے شہریوں کی ہے۔

    اس چرچ کے ماننے والے وہ افراد جو چین میں مقیم ہیں انہیں تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔

  • نرس نوزائیدہ بچہ چھین کر فرار، والدین دیکھتے رہ گئے

    نرس نوزائیدہ بچہ چھین کر فرار، والدین دیکھتے رہ گئے

    بوگوٹا : کولمبیا میں نومولود بچے کے اغوا کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، میڈیری اسپتال میں جعلی نرس والدین نے نوزائیدہ بچہ چھین کر فرار ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کے معروف اسپتال میڈیری میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے خود کو نرس ظاہر کیا اور والدین کے ہاتھ سے بچہ چھین پر فرار ہونے لگی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسپتال میں لگے کیمرے میں واقعے کی ویڈیو محفوظ ہوگئی، جسے انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمہ موقع دیکھ کر نومولود کو جیکٹ میں چھپا کر اسمگل کرنے لے جارہی تھی، سیکیورٹی عملے نے گیٹ پر روکا تو ملزمہ نے خود کو نرس لیڈی جوہاننا ڈیز بتایا۔

    پولیس نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمہ اسپتال کے چھٹی منزل پر گئی اور متاثرہ والدین سے کہا کہ اسے بچے کو کچھ ضروری ٹیسٹ کےلیے لے جانا ہے۔

  • سابق کپتان یونس خان نے کس خواہش کا اظہارکیا کہ لاہوری خوش ہوگئے

    سابق کپتان یونس خان نے کس خواہش کا اظہارکیا کہ لاہوری خوش ہوگئے

    کراچی: سابق کپتان یونس خان نے کس خواہش کا اظہارکیا کہ لاہوری خوش ہوگئے ،اطلاعات کےمطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ سب ٹیمیں بھرپور محنت کر رہی ہیں لیکن میری ذاتی طور پر خواہش ہے کہ لاہور قلندر ٹائٹل جیتے۔

    ذرائع کےمطابق لاہوریوں کے جیتنے کے حوالے سے این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ 20 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل فائیو میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں، لیگ کا پہلی بار مکمل طور پر پرپاکستان میں منعقد ہونا خوش آئند ہے، سب ٹیمیں بھرپور محنت کر رہی ہیں لیکن میری ذاتی طور پر خواہش ہے کہ لاہور قلندر ٹائٹل جیتے۔

    ذرائع کے مطابق یونس خان نے پی سی بی کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا انفرااسٹرکچر بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پی سی بی کو معلوم نہیں کہ اسے کیا کرنا ہے، انڈر19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست افسوسناک ہے، میرے خیال میں حریف ٹیم نے پاکستان کے خلاف بھرپور اعتماد اور میچورکھیل کا مظاہرہ کیا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل ہی نہیں، بھرپور زندگی بھی سکھانے کی ضرورت ہے، بھارت کی کامیابی کی وجہ اس کے کھلاڑیوں کا اعتماد تھا، ہمارے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ بیرون ملک دورے کرانے کا اہتمام کیا جائے اور ان کے مقابلے براہ راست نشر کیے جائیں۔

  • پاکستان، آئی  سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں اپنے سفر کا اختتام جیت سے کرنے کا خواہشمند

    پاکستان، آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں اپنے سفر کا اختتام جیت سے کرنے کا خواہشمند

    بینونی :پاکستان، آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں اپنے سفر کا اختتام جیت سے کرنے کا خواہشمند،اطلاعات کے مطابق پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے ٹائٹل سے محروم ہونے کے باوجود اس عزم کااظہارکیا ہےکہ وہ وطن واپس کوئی نہ کوئی جیت لے کرجانا چاہتے ہیں ، روحیل نذیر کی زیر قیادت پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    ذرائع کے مطابق میچ میں ناکامی کے باعث پاکستان تیسری مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ جیتنے کا خواب پورا نہیں کرسکا۔ دوسری جانب ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں تیسری پوزیشن کے حصول کے لیے میچ 8فروری بروز ہفتہ کو وِلو مور پارک بینونی میں کھیلا جائے گا،

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ٹیم منیجمنٹ کے مطابق اسکواڈمیں شامل تمام کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرکے بھارت سے شکست کا غم بھلانا چاہتے ہیں۔میچ کے لیے قومی انڈر 19 ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے، کمر کی تکلیف کے باعث فاسٹ باؤلر طاہر حسین نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نےکہاکہ پاکستان ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے یہ میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

    اعجاز احمد نے کہا کہ بھارت سے یکطرفہ شکست کے بعد کھلاڑی دباؤ کا شکار تھے تاہم ایک روز آرام کے بعد تمام کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشنز میں شرکت کی ہے۔ ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ اسکواڈ میں شامل ہر فرد 8 جنوری کو بینونی میں شیڈول میچ جیت کر ایونٹ کا اختتام جیت سے کرنے کا خواہاں ہے۔

    اعجاز احمد کا کہنا ہےکہ ٹیم منیجمنٹ نے کھلاڑیوں کو باور کرایا ہےکہ ہر دن ایک نیا دن ہوتاہے اور وہ گذشتہ شکست کو ذہن سے نکال کر آئندہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں مایوسی کی بجائے بہترین اختتام بھی کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ کا اہم حصہ ہے۔

    ہیڈ کوچ قومی انڈر 19 ٹیم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے پاکستان ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کا سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہ کرپانا بھی ہمیں دیگر ٹیموں سے منفرد بناتا ہے۔

    اعجاز احمد نے کہا کہ طاہر حسین کمر میں تکلیف کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے رہے تاہم ان کے متبادل کا فیصلہ میچ کے روز کیا جائے گا۔

    اسکواڈ(یکم ستمبر 2000 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا تھا):

    اوپنرز: عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان)۔

    مڈل آرڈرز: محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور)۔

    وکٹ کیپر: روحیل نذیر(کپتان)۔

    آلراؤنڈرز: عباس آفریدی( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (لاہور)۔

    اسپنرز: عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)۔

    فاسٹ باؤلرز: عامر خان (پشاور)، محمد وسیم جونیئر (شمالی وزیرستان) اور طاہر حسین (ملتان)۔

    ٹیم منیجمنٹ:

    اعجاز احمد ( ہیڈ کوچ کم منیجر)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی( اینالسٹ) ،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انوری(سیکورٹی منیجر) ۔

  • طیارہ گر کر تباہ

    طیارہ گر کر تباہ

    پاک فضائیہ کا طیارہ شورکوٹ کے قریب گر کر تباہ، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، پائلٹ محفوظ۔
    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ نے رفیقی ایئر بیس شور کوٹ کی جانب اڑان بھری تاہم تکنیکی خرابی کے باعث چک 496 کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ ترجمان نے بتایا کہ پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا اور حادثے میں کس قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے اور اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کو آگ لگی ہے۔

    ریسکیو اور فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا گیا جب کہ حادثے میں نقصان سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہے۔

  • معروف صحافی مبشرلقمان نے پاکستان میں پہلی یوٹیوب اکیڈمی کا اعلان کردیا

    معروف صحافی مبشرلقمان نے پاکستان میں پہلی یوٹیوب اکیڈمی کا اعلان کردیا

    لاہور: معروف صحافی مبشرلقمان نے پاکستان میں پہلی یوٹیوب اکیڈمی کا اعلان کردیا ۔اطلاعات کے مطابق مبشرلقمان نے نوجوان یوٹیوبرز کو بہت بڑی پیشکش کی ہے ، مبشر لقمان نے کہا آئیں سیکھیں اوراپنی قوم کو سکھائیں ، مبشرلقمان کا دفتر، سامان اورسروسز حاضرہیں ،اطلاعات کےمطابق مبشرلقمان یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ، اس موقع پرخوشی میں تقریب، کیک کاٹاگیا،

     

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1225744672657727488

    تٍفصیلات کےمطابق پاکستان کے معروف اینکر،تجزیہ نگارمبشرلقمان کے یوٹیوب چینل کےپاکستان سمیت دنیا بھرمیں چاہنے والوں کی تعداد میں بڑی تیزی سےاضافہ ہورہا ہے،ادھرمبشر لقمان یوٹیوب چینل کی ٹیم نے بھی اس کامیابی پربہت زیادہ خوشی کا اظہارکیا، اس موقع پرمبشرلقمان نے نئے یوٹیوبرزکے نام اپنے پیغام میں اہم گفتگوبھی کی

     

    مبشرلقمان یوٹیوب کے چاہنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز،نئے یوٹیوبرزکے نام مبشرلقمان کا پیغام

    معروف صحافی مبشرلقمان کی نوجوانوں کوپیشکش کی خبرکئی نجی ٹیلی ویژن بھی بھرپورانداز سے نشر کی اورمبشرلقمان کی پیشکش کا بار بار تزکرہ کیا ، ایسے ہی ان میں سے دن نیوز نے نیوزبلٹن میں مبشرلقمان یوٹیوب چینل کے دس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہونے کی خبرنشرکرنے کے ساتھ ساتھ اس موقع پرخوشی کی تقریب کا ذکرکیا ، دن نیوز نے اس حوالے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ کی قلیل مدت میں مبشرلقمان نے اپنے چاہنے والوں کو لاکھوں میں پالیا یہ بھی ایک اعزاز سے کم نہیں‌

    دن نیوز نے اپنی نشریات میں اس حوالے معروف صحافی مبشرلقمان کی طرف سے نوجوان یوٹیوبرزکو جو پیشکش کی اس کی بڑی تعریف کی اورتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مبشرلقمان نے ایک بہت بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میرے نیٹ ورک کے تمام ٹولزفری آف سروسز حاضرہیں لوگ ان کا بھرپوراستعمال کریں‌اورپھرجب کمائیں‌توپھرہمیں بھی نہ بھولیں

  • صدر مملکت نے غریبوں کے قرضے معاف کر دیے

    صدر مملکت نے غریبوں کے قرضے معاف کر دیے

    دوبئی: صدر مملکت نے غریبوں کے قرضے معاف کر دیے۔اطلاعات کے مطابق ماراتی صدر کی جانب سے ریٹائرڈ شہریوں کے قرضے معاف کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 429 ریٹائرڈ اماراتی شہریوں پر 44 کروڑ 40 درہم کے واجب الادا قرضے تھے۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقامی شہریوں کو مکانات کے لیے آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جاتے ہیں، ریٹائر ہونے پر باقی اقساط معاف کی گئی ہیں۔

    اماراتی اخبار الیوم کے مطابق شیخ خلیفہ بن زاید نے ابوظبی کے ولی عہد اور افواج کے نائب سربراہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    نئے صدارتی فیصلے کے مطابق امارات کے 640 شہریوں کے رہائشی قرضے معاف ہوچکے ہیں۔

  • سرگودھا چکنمبر 58 شمالی میں گیس کی بے جا بندش کیخلاف عوام کا احتجاج ۔ ۔

    سرگودھا چکنمبر 58 شمالی میں گیس کی بے جا بندش کیخلاف عوام کا احتجاج ۔ ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) کے نواحی گاٶں چکنمبر 58 شمالی میں گیس کی بے جا بندش کیخلاف لوگوں کا احتجاج ۔ ضلعی انتظامیہ خوابِ خرگوش کے مزوں میں مصروف ۔
    اھل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا کے نواحی گاٶں چکنمبر 58 شمالی میں گیس کی بے جا بندش کیخلاف لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ ۔ اھل علاقہ کا یہ کہنا ھے کہ ہمارے گاٶں میں پورے مہینے میں گیس نہیں آتی ۔ لیکن گیس کا بل ہر مہینہ اتنا زیادہ آتا ھے کہ ہم غریب ادا بھی نہیں کر سکتے ۔ لوگوں نے کہا کہ اس سے بہتر ھے کہ ہمارے گاٶں میں گیس کے کنیکشن ختم کر دیٸے جاٸیں اگر گیس نے پورا مہینہ آنا ہی نہیں ھے تو ۔ گیس کی بے جا بندش کی وجہ ہمارے گاٶں کی عوام کا جینا حرام ہو گیا ھے ۔ لیکن ابھی تک انتظامیہ خاموش تماشاٸی بنی ہوٸی ھے ۔ اھل علاقہ نے کہا کہ ہم نے آر ایم او سرگودھا کو درخواست بھی دی ۔ لیکن ابھی تک ہماری شنواٸی نہیں کی گٸی ۔ اور نہ ہی کسی نے ہمارے گاٶں کے اس مسٸلے کو حل کرنے کیلیٸے کوٸی اقدام کیا ۔
    لوگوں نے کہا کہ ہمارے گاٶں میں گیس باالکل بھی نہیں آتی ۔ جسکی وجہ سے ہمارے پورے گاٶں کا جینا حرام ہو گیا ھے ۔
    اھلِ علاقہ نے آر ایم او سرگودھا اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ھے ۔ کہ ہمارے گاٶں کا جلد از جلد وزٹ کروایا جاٸے ۔ اور ہمارے گاٶں میں گیس کے اس مسٸلے کو فوراً حل کیا جاٸے ۔ تاکہ ہمارے گاٶں کی عوام بھی خوشحال زندگی گزار سکے ۔

  • سالانہ تبلیغی اجتماع سبی

    سبی میں سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع آج سے شروع ہو گا تبلیغی اجتماع میں ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند لوگ شرکت کرتے ہیں تین روزہ تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا اتوار کے روز ہوگئی اجتماع کے موقع پر پنڈال کی سیکورٹی کے لئے ایف سی ،پولیس اور لیویز فورس کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے اجتماع کے موقع اسپیشل برانچ کی جانب سے واک تھرو گیٹ لگے گئے ہیں تبلیغی اجتماع میں آنے والے لوگوں کو مکمل طور پر چیک کرنے کے بعد چھوڑا جائے گا اور اجتماع کے موقع ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کو تین روزہ کے لئے مکمل طور پر بند رہے گے تین روزہ تبلیغی اجتماع کے موقع پر شہر کے تمام روڈ ون وائے رہے گے جب کے اجتماع کے موقع پر ملک بھر سے شرکت کیلئے آنے والے افراد کو بائی پاس کے راستے سے آنا ہوگا اور محکمہ صحت کی جانب سے تبلیغی اجتماع میں فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے جائیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈویژن ہیڈ کوارٹر سول اسپتال میں تین روزہ تبلیغی اجتماع کے موقع پر ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

  • پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر ہوں‌گے دریافت

    پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر ہوں‌گے دریافت

    پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر ہوں‌گے دریافت

    باغی ٹی وی : توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پاکستان درآمدی گیس سے اپنی ضروریات پوری کر رہا ہے لیکن اب امید ہے کہ آنے والے دنوں میں گیس کے بہت بڑے ذخائر دریافت ہوں گے۔

    تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی سرکاری کمپنی کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے زیر ملکیت بلوچستان میں مارگینڈ بلاک سے دس کھرب مکعب فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہونے کا امکان ہے۔پی پی ایل پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں مارگینڈ ایکس ون بلاک سے ہائیڈرو کاربن دریافت ہوئی ہے تاہم کمپنی نے ان ذخائر کے اصل سائز کا اعلان نہیں کیا

    ہمارا ملک تیل و گیس کے ذخائر سے ملا مال ہے- ہماری توانائی شعبے کی پالیسیاں رنگ لا رہی ہے- رواں سال حکومت ملک میں تیل و گیس کے 30 بلاکس کی نیلامی کرے گی-تیل و گیس بلاکس کی نیلامی میں غیر ملکی کمپنیاں بھی حصہ لے گی-ٹانگ بلاک جامشورو میں واقع ہے.ٹانگ بلاک کی کھدائی کا کام تین سال میں مکمل ہو گا-ایکسپلوریٹری کمپنیاں ٹانگ میں خطیر رقم سماجی کاروائیوں پر خرچ کرے گی