Baaghi TV

Author: +9251

  • یمن میں‌ القاعدہ کمانڈر بنا نشانہ، امریکا نے  کی‌تصدیق

    یمن میں‌ القاعدہ کمانڈر بنا نشانہ، امریکا نے کی‌تصدیق

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایک کارروائی کے دوران یمن میں القاعدہ کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جزیرۃ العرب میں القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی کی یمن میں ایک فوجی آپریشن میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قاسم الرامی ، جو سن 2015 سے جہادی گروپ کی سربراہی کر رہا ہے ، یمن میں امریکی کارروائی میں مارا گیا ہے۔قاسم الرامی سن 2000 میں مغربی مفادات پر حملے میں ملوث تھے، انہیں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے القاعدہ کے سابق سربراہ کے بعد تنظیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔القاعدہ جزیرہ عرب تنظیم سن 2009 میں قائم کی گئی تھی جس کا مقصد خطے میں پھیلنے والا مغربی اثرورسوخ اور امریکہ کی حمایت یافتہ حکومتوں کو گرانا ہے۔
    خیال رہے کہ کمانڈر قاسم الریمی سنہ 2015ء سے القاعدہ جزیرہ نما عرب کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس کی ہلاکت امریکی فوج کی جانب سے یمن میں کیے گئے ایک آپریشن میں ہوئی۔

    امریکی صدر نے کہا کہ الریمی کی ہلاکت سے خطے میں القاعدہ مزید کم زور ہوگی اور ہمیں اپنی قومی سلامتی کے لیے اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

    امریکی صدر نے قاسم الریمی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم اس آپریشن کی تاریخ نہیں بتائی۔ تاہم العربیہ اور اس کے برادر ٹیلی ویژن چینل الحدث نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ قاسم الریمی کو 31 جنوری کو یمن کے مار شہر کے علاقے وادی عبیدہ میں ایک مکان پر میزائل حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ الریمی اور القاعدہ جنگجوئوں نے کچھ ہی روز قبل اس مکان کو کرائے پر حاصل کیا تھا

  • حوثی باغیوں نے کیاسمندری حملہ

    حوثی باغیوں نے کیاسمندری حملہ

    حوثی باغیوں نے کیاسمندری حملہ

    باغی ٹی وی : یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے باب المندب بندرگاہ کےقریب بحیرہ احمر کے جنوب میں سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم سے کم تین مصری ماہی گیر ہلاک ہوگئے۔

    سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق عرب اتحادی فوج نے بھی بحیرہ احمر میں حوثیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین مصری ماہی گیروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ تین ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ہے۔

    عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ گذشتہ بدھ کو دن دو بجے بحیرہ احمر میں حوثیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ماہی گیروں کی ایک کشتی الٹ گئی تھی جس میں موجود تین ماہی گیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
    واضح رہے کہ حوثی باغی یمنی حکومت اور عرب اتحاد کے خلاف بغاوت کا علم بلندکیے اور ان حملے بھی جاری رکھے ہوئے ہے.

  • برسوں کی لڑائی کے بعد بشار الاسد نے ادلب پر دوبارہ قبضہ کر لیا

    برسوں کی لڑائی کے بعد بشار الاسد نے ادلب پر دوبارہ قبضہ کر لیا

    برسوں کی لڑائی کے بعد بشار الاسد نے ادلب پر دوبارہ قبضہ کر لیا

    باغی ٹی وی :شام میں صدر بشار الاسد فوج نے ادلب میں جاری لڑائی میں پیش قدمی کرتے ہوئے اہم علاقے ادلب پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ دوسری طرف شمال مشرقی شام میں اسدی فوج اور اس کی اتحادی روسی فوج کی بمباری میں 17 افراد عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
    شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری کے مطابق جمعرات کے روز شمال مغربی شام میں متعدد مقامات پر روسی اور شامی فوج نے فضائی حملے کیے جن میں بچوں سمیت 17 شہری مارے گئے۔

    انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ ادلب کے مشرقی علاقے میں روسی فوج کی بمباری میں 10 عام شہری مارے گئے جب کہ ادلب گورنری اور حلب کے اطراف میں اسدی فوج کی بمباری میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ادھر ایک دوسرے سیاق میں آبزر ویٹری کا کہنا ہے کہ اسدی فوج نے سنہ 2011ء میں ہاتھ سے نکل جانے والے ادلب کے اہم شہر سراقب کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سرکاری فوج شہر میں داخل ہوگئی ہے اور اب سرچ آپریشن جاری ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسدی فوج کی سراقب شہر میں داخلے کے وقت کسی قسم کی جھڑپ نہیں ہوئی اور فوج آسانی کے ساتھ شہر میں داخل ہوگئی۔تاہم شہر میں دسیوں جنگجو محصور ہیں۔ ان میں سے بعض جنگجو کھیتوں کے راستوں سے فرار ہوگئے ہیں۔
    واضح رہے کہ 2011 ء میں شام میں بشار حکومت کے خلاف شروع ہونے والی بغاوت میں کافی شہروں پر باغیوں نے قبضہ کر لیا تھا جسے روس ایران کی مدد سے بشار حکومت نے واپس لے لیا. اب ادلب پر پھر سے قبضہ ایک اہم کامیابی سمجھی جاتی ہے .

  • چین میں‌ کرونا وائرس سے مزید ہلاکتیں

    چین میں‌ کرونا وائرس سے مزید ہلاکتیں

    چین میں‌ کرونا وائرس سے مزید ہلاکتیں

    باغی ٹی وی :چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے پراسرار کورونا وائرس سے گزشتہ روز مزید 73 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 638 تک پہنچ چکی ہے۔

    ورلڈ و میٹرز کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 31 ہزار 481 افراد متاثر ہوئے ہیں جس میں سے ایک ہزار 563 افراد اس بیماری سے نجات حاصل کر چکے ہیں جبکہ 4 ہزار 824 افراد کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے۔

    دنیا بھر کے 27 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، امریکہ، ملیشیاء، جرمنی، تائیوان، ماکاؤ، ویتنام، فرانس، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، فیلپائن، بھارت، برطانیہ، روس، اٹلی، نیپال، کمبوڈیا، سری لنکا، فن لینڈ، سویڈن، بیلجیئم اور اسپین شامل ہیں۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

  • اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مندی کے رجحان سے ہوا

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مندی کے رجحان سے ہوا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مندی کے رجحان سے ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی :جمعے کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 724 کی سطح سے ہوا ہے اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 211 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں شدید مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 630 پوائنٹس پر ہوا۔

    کاروبار کے آغاز سے ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 699 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 931 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
    خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا.

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ

    پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ

    دو میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :قومی ٹیم میں کپتان اظہر علی، شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پچ اچھی ہے جس کا فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سلامی بلے باز عابد علی بہترین فارم میں ہیں ان کی مکمل سپورٹ کریں گے، ٹیم میں فاسٹ باولر اہم کردارادا کرسکتے ہیں، کوشش کریں گے بنگلہ دیش کو جلد آوَٹ کریں۔

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کےلیے پرعزم ہیں،ہماری بیٹنگ لائن بہت اچھی ہے۔ ٹیم میں شامل نئے کھلاڑیوں کےلیےبہترین موقع ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 16 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے جا رہی ہے جبکہ مجموعی طور پر مہمان ٹیم پاکستان میں محض پانچ ٹیسٹ کھیل چکی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کے امکان کم ہیں، آج کے دن جڑواں شہروں کا موسم خشک اور سرد رہے گا۔

    گزشتہ روز ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ قومی ٹیم کے پاس مضبوط تیز گیندباز ہیں جن کے پاس میچ جتوانے کی صلاحیت موجود ہے۔

  • نو مسلم لڑکی نے والدین کے ساتھ جانے کی خواہش ظاہر کر دی

    نو مسلم لڑکی نے والدین کے ساتھ جانے کی خواہش ظاہر کر دی

    جیکب آباد: نو مسلم لڑکی نے عدالت میں والدین کے ساتھ جانے کی خواہش ظاہرکردی ۔اطلاعات کےمطابق پسندکی شادی کرنے والی جیکب آبادکی نومسلم علیزہ نےعدالت میں والدین کے ساتھ جانے کی خواہش ظاہرکردی۔

    خیال رہے کہ جیکب آباد میں گزشتہ ماہ گھر سے پراسرارطور پر لاپتہ ہونے والی مہک کماری نے اسلام قبول کرکے علی رضا سولنگی سے پسند کی شادی کی تھی۔

    مہک کماری کے اغواء کا مقدمہ اس کے والد وجے کمار نے سول لائن تھانے میں درج کرایا تھا۔

    مقدمے کے اندراج کے بعد لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں اس نے مرضی سے شادی کرنے اور اسلام قبول کرنے کا بیان دیا تھا اورکہا تھا کہ اس نے علی رضا نامی لڑکے سے پسند کی شادی کرلی ہے اوراب اس کا نام علیزہ رکھاگیاہے۔

    بعدازاں پولیس نےگڑھی یاسین کے ایک مکان سے لڑکی کوحفاظتی تحویل میں لے کر اسے جیکب آباد میں فرسٹ سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا تھا۔

    عدالت میں نومسلم لڑکی علیزہ نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے اور اسے کسی نے اغواء نہیں کیا۔

    لڑکی کے بیان پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی تھی جب کہ لڑکی کے ورثاء نے مؤقف اختیار کیاتھا کہ لڑکی نابالغ ہے، اس کی عمر 15 سال ہے لہٰذا لڑکی کو ان کے حوالے کیا جائے۔

    لڑکی کے والدین کی جانب سے عدالت میں عمر کے تعین کےلیےایک نئی درخواست دائر کی گئی تھی۔

    کیس کی سماعت کے دوران چانڈکامیڈیکل کالج کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے عمرکے تعین کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایاگیا جس میں عمر 15سے 16سال بتائی گئی ہے۔

    اس موقع پر علیزہ کی والدین اور شوہر علی رضاسولنگی سے الگ الگ ملاقاتیں کرائی گئیں۔

    ملاقات کے بعد لڑکی نےاپنے بیان میں والدین کےساتھ جانے کی خواہش ظاہر کردی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور لڑکی کو دارلامان لاڑکانہ منتقل کردیا۔

    عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو کہ آج جمعہ کو سنایا جائے گا۔

  • سوئی نادرن گیس نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ سلیب ریٹ متعارف کروا دیا*

    سوئی نادرن گیس نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ سلیب ریٹ متعارف کروا دیا*

    # سوئی نادرن گیس کمپنی

    ‏اس قوم کو بیوقوف بنانے کا ایسا فارمولا جس پر آج تک کسی کا خیال نہیں گیا۔ عوام ازل سے لٹ رھی ھے اور نوٹس کوئی نہیں لیتا۔
    *سوئی نادرن گیس نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ سلیب ریٹ متعارف کروا دیا*

    سلیب ( 1) 272 روپے
    سلیب (2) 1257 روپے
    سلیب (3)4570 روپے
    سلیب ( 4)9125 روپے
    سلیب (5) 18227 روپے
    سلیب ( 6)18290روپے

    پہلے سلیب ریٹ اور دوسرے کے ریٹ میں فرق 1000روپے کا ہے دوسرے سے تیسرے کے ریٹ میں فرق 3300 روپے کا ہے
    تیسرے سلیب ریٹ اور چوتھے کا فرق 9000 روپے کا ہے
    سلیب کیا ہوتا ہے
    سلیب دھوکہ ہے
    سلیب ظلم ہے
    آپ یہ سمجھ لیں سلیب ریٹ متعارف کروانے کے بعد
    صارفین سوئی گیس کو مہنگائی کی دلدل میں مذید دھکیلنے کا پکا پروگرام ہے

    اگر ریٹ بڑھانا مقصد ہوتا تو فی ایم بی ٹی یو کا ریٹ بڑھاتے
    انہوں نے سلیب ریٹ متعارف کروایا تاکہ ڈاکہ بھی ڈالیں اور کوئی بات بھی نہ کر سکے

    آپ گاڑی میں پٹرول ڈلواتے ہیں تو کبھی ایسے ہوا
    ایک لیٹر تو 114
    اگر دو لیٹر لینا ہے تو 1100 روپے فی لیٹر
    تین لیٹر لینا ہے تو 3300 روپے فی لیٹر
    کیا آپ نے کبھی 5 لیٹر کوکنگ آئل لیا تو *1000 کا اور 6 لیٹر 2000 کا*
    ایسا کبھی نہیں ہوتا

    تو پھر سوئی نادرن کی جانب سے عوام کو بھیجے جانے والے بل میں ایسا کیوں ہوتا ہے ؟

    صرف ایک دن ریڈنگ لیٹ لینے سے بل 272 سے 1257 ہوسکتا ہے
    1257 سے 4570
    4570 سے 9125
    9125 سے 18227 ہوسکتا ہے

    خدا کے لئے پاکستان کی عوام سے جینے کا حق مت چھینو
    ریٹ بڑھاؤ ضرور بڑھاؤ مگر
    ڈاکہ نہ ڈالو

    بے شک یہ بہت بڑا ظلم ہے

  • تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان جیل سے فرار ہوگئے ؟

    تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان جیل سے فرار ہوگئے ؟

    لاہور:تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان جیل سے فرار ہوگئے ؟،ذرائع کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا بھی بڑی تیزی سے یہ خبرپھیل رہی ہےکہ پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے جیل سے فرار ہونے کے بعد آڈیو پیغام ارسال کیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق غیرمصدقہ اطلاعات ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے جیل سے فرار ہونے کے بعد آڈیو پیغام ارسال کیا ہے۔ پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر نے ٹوئٹر پر ایک آڈیو، ویڈیو میسج ری ٹویٹ کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا جیل سے فرارہونے کے بعد آڈیو پیغام ہے۔

    کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے 2017 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے سرینڈر کیا تھا۔ گزشتہ دنوں بھارتی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ احسان اللہ احسان جیل سے فرار ہوگیا ہے، پاکستانی میڈیا میں اس حوالے سے کوئی خبر نہیں آئی تھی لیکن اب ایک آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

    آڈیو پیغام میں احسان اللہ احسان نے کہا کہ ان کے ساتھ پاکستانی اداروں نے وعدے پورے نہیں کیے جس کی وجہ سے وہ 11 جنوری 2020 کو جیل سے فرار ہوگیا تھا۔ کالعدم تنظیم کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت جلد ان باتوں سے بھی پردہ اٹھائے گا کہ اس کا ضامن کون تھا اور اس کے ساتھ کیا وعدے کیے گئے تھے۔

  • کرونا وائرس کی نشاندہی کرنے والا چینی ڈاکٹربھی چل بسا

    کرونا وائرس کی نشاندہی کرنے والا چینی ڈاکٹربھی چل بسا

    بیجنگ:کرونا وائرس کی نشاندہی کرنے والا چینی ڈاکٹربھی چل بسا،باغی ٹی وی کےمطابق چینی حکام نے بالآخرخاموشی توڑتے ہوئے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ کروناوائرس کی تشخیص کرنے والا 31 سالہ چینی ڈاکٹرلی وینلاگ چل بسا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق اس چینی ڈاکٹرنے پچھلے سال دسمبر کے اوائل میں ہی یہ انکشاف کردیا تھا کہ کرونووائرس کے نام کے ایک جراثیم سے انسانی جانوں کا بہت زیادہ ضیاع ہوسکتا ہے، لی نے دسمبرکے پہلے ہفتے میں ہی اس وائرس سے خبردار کردیا تھا

    ذرائع کےمطابق چینی ڈاکٹرکو حکام نے منع کیا تھا کہ وہ اس وائرس کے بارے میں کسی کے ڈرائے دھمکائے ناں تاکہ چین میں بے چینی کی کیفیت پیدا نہ ہوااس کے باوجوپھربھی اس 31 سالہ چینی ڈاکٹرلی نے اپنے ساتھیوں کومیسج کے ذریعے اس خطرناک بیماری کےبارے میں آگاہ کردیا تھا جس کی وجہ سے چینی حکام اس سے ناراض بھی تھے

    ذرائع کےمطابق اس دوران لی نے محسوس کیا کہ اس کی طبیعت خراب ہورہی ہے تواسے ہسپتال داخل کردیا گیا ہے.لیکن اس کے باوجود لی کی مرض بڑھتی گئی اوربلآخر لی کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا