Baaghi TV

Author: +9251

  • دو سگے بھائی ندی میں ڈوب کر جاں بحق

    دو سگے بھائی ندی میں ڈوب کر جاں بحق

    کوئٹہ:بولان: دو سگے بھائی ندی میں ڈوب کر جاں بحق،اطلاعات کےمطابق بلوچستان میں والدین پر قیامت ڈھا گئی، دو سگے بھائی ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ورثا کی طرف سے احتجاج بھی کیا گیا جو بعد ازاں ختم ہو گیا

    بولان سے پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان میں ندی میں نہاتے ہوئے دو سگے بھائی موت کے منہ میں چلے گئے، ڈوبنے والے افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے، ندی سے لاشیں نکال لی گئیں۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ورثا کے احتجاج کے بعد لاشیں آبائی علاقے روانہ کر دی گئیں۔گزشتہ سال نومبر میں کراچی میں منوڑہ جزیرہ کے قریب پکنک منانے والے 3 دوست ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے

    ڈوبنے والے نوجوانوں کی شناخت ملہار، مہران خان اور فہد کے نام سے ہوئی تھی۔خیال رہے کہ ندی میں ڈوب کر ہلاکت کا یہ کوئی نیا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی متعدد بار ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ ندی، نہر یا پھر شہرقائد میں سمندر میں ڈوب کر کئی افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کے احاطے میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

    نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کے احاطے میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

    نئی دہلی:بھارت، امریکی سفارت خانے کے احاطے میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی،اطلاعات کےمطابق بھارت کے دارالحکومت میں قائم امریکی سفارت خانے کے احاطے میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، متاثرہ بچی کا والد سفارت خانے کا ملازم ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ سالہ بچی کو ہفتے کے روز زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، میڈیکل رپورٹ میں بھی یہ بات ثابت ہوئی جس کے بعد والد نے 25 سالہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

    رپورٹ کے مطابق بچی کے والد نے مقدمے میں جس شخص کو نامزد کیا اُسے گرفتار کرلیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی البتہ اُس کی عمر 25 سال بتائی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ بچی کے والد امریکی سفارت خانے میں ملازم ہیں اور اُن کی فیملی سفارت خانے کے اسٹاف کوارٹر میں ہی رہائش پذیر ہے۔

    پولیس کے مطابق حراست میں لیا جانے والا شخص سفارت خانے کا ملازم نہیں مگر وہ اسٹاف کوارٹر میں اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہے، متاثرہ بچی کے اہل خانہ اور ملزم ایک دوسرے کو اچھے سے جانتے ہیں، اس لیے اُس نے ہفتے کے روز بچی کو گھر کے باہر کھیلتا دیکھا تو بہلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور ہوس کا نشانہ بنایا۔

    رپورٹ کے مطابق 25 سالہ نوجوان بچی کو اُس وقت اپنے ساتھ لے کر گیا جب گھر پر بچی کے والدین موجود نہیں تھے، بچی جب واپس گھر آئی تو اُس نے ساری بات اپنی والدہ کو بتائی جس کے بعد اُس کا میڈیکل کیا گیا جس میں زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

    ڈاکٹرز کے مطابق بچی کی طبیعت خطرے سے باہر ہے، اُسے چند روز بعد گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔واضح رہے کہ 2018 میں بھارتی حکومت نے 8 سے 16 سال تک کے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد کو پھانسی کی سزا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کی جانب سے Pre Hypeکا سلسلہ جاری،زلمی پرفیوم نے ہرطرف خوشبوئیں بکھیردیں

    پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کی جانب سے Pre Hypeکا سلسلہ جاری،زلمی پرفیوم نے ہرطرف خوشبوئیں بکھیردیں

    لاہورپاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کی جانب سے Pre Hypeکا سلسلہ جاری،زلمی پرفیوم نے ہرطرف خوشبوئیں بکھیردیں ،ادھرپاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کی جانب سے Pre Hypeکا سلسلہ جاری ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق پیکیجز مال لاہور میں زلمی پرفیوم کی شاندار لانچنگ، زلمی اسٹارز اور فینز نے ایونٹ کو چار چاند لگادئیے،ذرائع کےمطابق پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی پرفیوم لانچ کرنیوالی پاکستان کی پہلی اسپورٹس فرنچائز بن گئیپشاور زلمی اور دنیا کی نامور پرفیوم برانڈ اصغر علی کے درمیان زلمی پرفیوم کے لیے پارٹنرشپ قائم ہوگئی ہے ،

    میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن فائیو سے قبل فینز کا جوش و خروش مزید بڑھاتے ہوئے زلمی پرفیوم لانچ کردیا ۔پیکیجز مال لاہور میں اصغر علی – زلمی پرفیوم لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی، زلمی اسٹار کرکٹرز کامران اکمل ، حسن علی شریک ہوئے ۔۔دنیا کی بہترین پرفیوم برانڈ میں شمار ہونیوالی اصغر علی پرفیوم نے زلمی پرفیوم ڈیزائن کیا یے۔۔

    چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے پی ایس ایل فائیو کے آغاز کا وقت قریب آرہا ہے فینز سمیت کرکٹرز اور فرنچائزز کا بھی جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔ زلمی پرفیوم بھی زلمی اور تمام کرکٹ فینز کی دلچسپی کو بڑھائے گا۔ پشاور زلمی فینز کی دلچسپی کے پیش نظر اسپورٹس / کرکٹ کے ساتھ لائف اسٹائل ، فوڈ ، اپلائننسس اور دیگر شعبہ جات میں پارٹنرشپ قائم کرچکا ہے

    اصغر علی کے سی ای او سعد اصغر علی نے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ پارٹنرشپ باعث خوشی ہے ۔ پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز ہے اور یہ پرفیوم فینز کو بہت پسند آئے گا ۔

    پشاور زلمی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

  • ٹرینوں کے درمیان تصادم سے دونوں ڈرائیور ہلاک، درجنوں زخمی

    ٹرینوں کے درمیان تصادم سے دونوں ڈرائیور ہلاک، درجنوں زخمی

    میلان: ٹرینوں کے درمیان تصادم سے دونوں ڈرائیور ہلاک، درجنوں زخمی،اطلاعات کےمطابق اٹلی میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں ڈرائیور ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں دو تیز رفتار ریل گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹرین کے ڈرائیور ہلاک ہوگئے ہیں۔

    ریلوے حکام نے دو ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا باقی تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور یہ حادثہ مزید خطرناک ہوسکتا تھا لیکن خوش قسمتی سے حادثے کے وقت ٹرین میں زیادہ افراد سوار نہیں تھے اور پہلے ڈبے میں صرف ایک اور دوسرے ڈبے میں دو لوگ موجود تھے۔

    ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے شخص نے اسپتال کے باہر میڈیا کو بتایا کہ ’’مجھے لگا میں مرگیا ہوں، میں نے اپنی آنکھیں بند کردیں تھیں اور صرف دعا کررہا تھا لیکن خوش قسمتی سے مجھے معمولی زخم آئے‘‘۔

  • کراچی سرکلر ریلوے بحال چاہیے، راستے میں جو آئے سب توڑ دیں، چیف جسٹس

    کراچی سرکلر ریلوے بحال چاہیے، راستے میں جو آئے سب توڑ دیں، چیف جسٹس

    کراچی: چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے حکم دیا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے چاہیے، جو راستے میں آتا ہے سب توڑ دیں۔اطلاعات کےمطابق آج چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سمیت مختلف کیسز کی سماعت کی۔

    کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن، میئر کراچی وسیم اختر اور چیف سیکریرٹری سندھ ممتاز علی شاہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے جبکہ تجاوزات نہ ہٹانے سے متعلق بیان دینے پر سابق وزیر بلدیات سعید غنی توہینِ عدالت نوٹس کیس میں پیش ہوئے۔

    اس موقع پر سپریم کورٹ کے باہر سندھ گورنمنٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الاٹیز اور دیگر نے احتجاج کیا جس پر چیف جسٹس نے مظاہرے کا نوٹس لیتے ہوئے مظاہرین سے درخواستیں طلب کرلیں جو سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں بھیجی جائیں گی۔

    کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے معاملے کی سماعت میں چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق کس نے کیا عملدرآمد کیا اورکیا پیش رفت ہوئی؟۔

    ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ ماضی کا سرکلر ریلوے بحال کرنا ممکن نہیں، 24 گیٹ تھے جن میں سے بیشتر پر قبضے ہو چکے، زمین وزارت ریلوے نے دینا تھی، اب تک ہماری ذمہ داری نہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ معاہدے کے تحت وزارت ریلوے نے اپنا کام نہیں کیا، لیکن اگر ریلوے وزرات نے کچھ نہیں کیا تو آپ نے کیا کیا، آپ لوگوں کو اپنا سیاسی ایجنڈا دیکھنا ہوتا ہے، آپ کبھی نہیں بنائیں گے، کمشنر صاحب، آپ جائیں، آج ہی ساری عمارتیں گرائیں،

    حسن اسکوائر پر جائیں، پورے علاقے پر قبضہ ہے، ریلوے ٹریک نہیں ریلوے زمین پر سے تمام قبضے خالی کریں، ہمیں کچھ نہیں سننا، کراچی سرکلر ریلوے کب بنائیں گے، کمشنر صاحب، سن لیں ایک ہفتے میں ریلوے کی زمین سے قبضے ہٹائیں، مئیر صاحب، کراچی کے اصل سربراہ تو آپ ہیں، آپ بتائیں، آپ نے کیا کیا، جو کچھ راستے میں آتا سب توڑ دیں، ریلوے کی ہاؤسنگ سوسائٹیز ہوں یا پیٹرول پمپ سب گرائیں، ہمیں اصل حالت میں کراچی سرکلر ریلوے چاہیے۔

    عدالت نے سیکرٹری ریلوے سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگرعدالت کو مطمئن نہ کر سکے تو سب کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کریں گے۔

  • "میرے پاس تم ہو” کی طرح ’عہدِ وفا ‘ کی آخری قسط بڑی اہم ہوگی ، مزید کیا ہوگا؟ وائرل تصویر موضوع بحث بن گئی

    "میرے پاس تم ہو” کی طرح ’عہدِ وفا ‘ کی آخری قسط بڑی اہم ہوگی ، مزید کیا ہوگا؟ وائرل تصویر موضوع بحث بن گئی

    کراچی: "میرے پاس تم ہو” کی طرح ’عہدِ وفا ‘ کی آخری قسط بڑی اہم ہوگی ، مزید کیا ہوگا؟ وائرل تصویر موضوع بحث بن گئی،اطلاعات کےمطابق مقبول ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ کی آخری قسط کی ایک تصویر لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ڈرامے کے انجام سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

    آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائے جانے والا ڈرامہ سیریل ’ عہدِ وفا‘ کہانی کے اعتبار سے انتہائی اہم موڑ میں داخل ہوچکا ہے۔ گزشتہ اتوار کو نشر کی جانے والی قسط میں ڈرامے کے مرکزی کردار کیپٹن سعد کی پوسٹنگ شمالی وزیرستان میں ہوجاتی ہے جہاں وہ دہشت گردوں کے خلاف خفیہ کارروائی کے لیے ایک گھر میں داخل ہوتے ہیں تاہم اُس دوران ایک دھماکا ہوتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

    ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی تھی کہ اُس دھماکے میں سعد زخمی ہوا ہے یا وہ دھماکا محض ایک دھماکا ہی تھا؟ تاہم ابھی یہ بحث کا سلسلہ تھما ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر آخری قسط کی ایک تصویر لیک ہوگئی جس میں سعد کے دوست ملک شاہ زین اور شہریار اسپتال میں افسردگی کے عالم میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

    لیک تصویر سے متعلق سوشل میڈیا صارفین نے چہ مگوئیاں شروع کردیں۔ اس حوالے سے فواد خان نامی صارف نے لکھا کہ دھماکے میں ممکن ہے کہ سعد زخمی ہوا ہو اور اُس کے دوست سعد کی عیادت کے لیے اسپتال آئے ہوں۔شہری علی حسن نے لکھا کہ ڈرامے کی آخری قسط میں سعد مرجائے گا۔

    ایک صارف نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ڈرامہ کا مرکزی کردار آخری قسط میں مر جائے کیوں کہ یہ ڈرامہ خلیل الرحمان قمر صاحب نے نہیں لکھا۔

    واضح رہے کہ سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ چار لڑکوں کی دوستی پر مبنی ڈرامہ ہے جس میں احد رضا میر، احمد علی اکبر، اسامہ خالد بٹ اور وہاج علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

  • کبڈی ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں  عروج پر پہنچ گئیں‌، پاکستانی کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کردی، بھارت کی طرف سے اہم پیغام

    کبڈی ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں‌، پاکستانی کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کردی، بھارت کی طرف سے اہم پیغام

    لاہور:کبڈی ورلڈ کپ کے ليے تيارياں عروج پر پہنچ گئیں، پاکستانی کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کردی، بھارت کی طرف سے اہم پیغام ،اطلاعات کےمطابق کبڈی ورلڈ کپ کے ليے تيارياں عروج پر پہنچ گئيں۔ انڈين ٹيم کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

    تاحال فيڈريشن کو آمد کی اطلاع نہيں دی ہے۔ ايونٹ کا آغاز نو فروری سے ہونا ہے۔ کبڈی ورلڈ کپ کے ليے پنجاب سٹيڈيم کي تزين و آرئش کا کام مکمل کرليا گيا۔ صوبائی وزير کھيل نے سٹيڈيم کا دورہ کيا اور قومی ٹيم ميں شامل کھلاڑيوں سے ملاقات کی

    ذرائع کےمطابق بھارت کے شرکت نہ کرنے کے حوالے سےانہوں نے ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈيا کی ٹيم نا بھی آئی تو ٹورنامنٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ دنیا کے 9 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ہم پُرامید ہیں کہ بھارت کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی اور دنیا کے کبڈی کے کھلاڑیوں کا مقابلے کرے گی،

  • مہنگائی واپس آنے لگی ؟ حکومت کا بجلی کے چھوٹے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ

    مہنگائی واپس آنے لگی ؟ حکومت کا بجلی کے چھوٹے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد:مہنگائی واپس آنے لگی ؟ حکومت کا بجلی کے چھوٹے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق حکومت نے بجلی کے چھوٹے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں یکساں ٹیرف متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے 12 سے 18 ماہ کے لیے یکساں ٹیرف متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، وزارت خزانہ نے سفارشات تیار کرکے سمری ای سی سی کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔

    اس حوالے سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ یکساں ٹیرف سے چھوٹے صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچایا جا سکتا ہے، بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کی تجاویز تیار کی جائیں گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں بجلی صارفین کے لیے یکساں ٹیرف مقرر کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ بجلی صارفین کے لیے 12 یا 18 ماہ کے لیے یکساں ٹیرف مقرر کیا جاسکتا ہے، یکساں ٹیرف سے بجلی صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے بچایا جاسکتا ہے۔

    اجلاس میں انڈسٹریل صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر غور کیا گیا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ توانائی ڈویژن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے، توانائی ڈویژن چھوٹے صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات بچانے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کی تجاویز پیش کرے۔

  • او آئی سی ، کشمیر پر پاکستان کا سب سے بڑا حامی ہے،بھارت کو اس کی بڑی تکلیف ہے،دفترخارجہ

    او آئی سی ، کشمیر پر پاکستان کا سب سے بڑا حامی ہے،بھارت کو اس کی بڑی تکلیف ہے،دفترخارجہ

    اسلام آباد :او آئی سی ، کشمیر پر پاکستان کا سب سے بڑا حامی ہے،بھارت کو اس کی بڑی تکلیف ہے،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے جمعرات کے روز کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم سے مستقل رابطے میں ہے۔

    دفترخارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ او آئی سی نے کشمیر سے متعلق متعدد قراردادیں منظور کیں اور او آئی سی رابطہ گروپ کشمیر سے متعلق کئی عشروں سے اس معاملے کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی ، کشمیر پر پاکستان کا سب سے بڑا حامی ہے۔
    عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ، اور پوری دنیا میں اس کے سفارت خانوں میں 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی جاری پالیسی کا ایک حصہ ہے ، اور تمام پاکستانی اس مشن کا ایک حصہ ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ترجمان نے مسئلہ کشمیر کو دفتر خارجہ کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ پالیسیاں حکومت کے کہنے پر وضع کی جاتی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہ دفترخارجہ کشمیریوں کی حالت زار کو دنیا میں موثر طریقے سے اجاگر کرنے میں سرگرم عمل نہیں ہے ، فاروقی نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا دارومدار ہی کشمیر پرہے۔

  • مقبوضہ کشمیر کے طول وعرض میں شہید مقبول بھٹ اور افضل گورو کی برسی سے قبل سینکڑوں پوسٹرز چسپاں

    مقبوضہ کشمیر کے طول وعرض میں شہید مقبول بھٹ اور افضل گورو کی برسی سے قبل سینکڑوں پوسٹرز چسپاں

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر کے طول وعرض میں شہید مقبول بھٹ اور افضل گورو کی برسی سے قبل سینکڑوں پوسٹرز چسپاں،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں نامور آزادی پسند رہنماشہید مقبول بھٹ اور افضل گورو کی برسی سے قبل سینکڑوں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان دونوں شہدا کی برسی کے دن بھارت کے خلاف ہڑتال کریں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ پوسٹر سری نگر، بڈگام، گاندربل، کلگام، پلوامہ، شوپیاں اور دیگر اضلاع کی عام شاہراہوں اور گلیوں سمیت تمام اہم مقامات پر چسپاں کیے گئے ہیں۔

    تحریک نوجوانان حریت اورتحریک وارثان شہدائے جموں و کشمیرکی طرف سے لگائے گئے پوسٹرز میں کشمیری عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ 9اور 11فروری کو مکمل ہڑتال کریں۔ پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ شہدائے کشمیر اور تحریک آزادی کے نامور شہید افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

    کشمیری عوام بھارت اورہندوتوا کے کشمیر کے خلاف سازشوں اور گھناونے منصوبوں سے ہوشیار رہیں۔کشمیری عوام کو غیر کشمیریوں کو زمین اور جائیداد فروخت کرنے سے بھی اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کیونکہ یہ بھارت کا کشمیریوں کی شناخت کو ختم اور بھارتی قبضے کو مضبوط کرنے کا منصوبہ ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق افضل گرو کو 9 فروری 2013کو جبکہ آزادی پسند لیڈر مقبول بھٹ کو11فروری1984 کوبدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی ۔اور ابھی تک ان کے جسد خاکی ان کے ورثا کو نہیں لوٹائے گئے۔

    بھارتی انتظامیہ نے سری نگر سمیت پورے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کردیا ہے۔اس سے قبل پچھلے سال ستمبر میں وادی کی شاہراہوں اور گلیوں میں پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز اور ہینڈبلز آویزاں کیے گئے تھے۔ بھارت کی طرف سے 5اگست 2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی میں لاک ڈاون کی صورتحال ہے