Baaghi TV

Author: +9251

  • ایمرا نے کیا صحافیوں کے لئے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان،دوسروں کی کھیلوں کی خبریں دینے والے بنیں گے خود خبریں

    ایمرا نے کیا صحافیوں کے لئے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان،دوسروں کی کھیلوں کی خبریں دینے والے بنیں گے خود خبریں

    لاہور:ایمرا نے کیا صحافیوں کے لئے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان،دوسروں کی کھیلوں کی خبریں دینے والے بنیں گے خود خبریں ،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی تنظیم الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن نے صحافیوں کے لیے "ایمراٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2020″کا اعلان کر دیا،


    باغی ٹی وی کےمطابق ایمرا کے صدر آصف بٹ کا کہنا ہے کہ ایمرا باڈی صحافتی کمیونٹی کے لئے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مارچ میں ایمرا کے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کررہی ہے ،تمام نیوز چینلز 4 مینیجمنٹ کے ارکان سمیت پندرہ رکنی ٹیم کے نام اور ان کے کٹ سائز ایمرا باڈی کو پندرہ فروری تک وٹس ایپ کریں۔

    تفصیلات ایمرا سنٹر میں بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں۔۔ لیٹ ہونے والے ادارے کو ٹورنامنٹ میں ایڈ نہیں کیا جائے گا،ٹورنامنٹ میں صرف ایمرا کا وہ ممبر کھیل سکے گا جو دوسال سے ادارے میں کام کررہا ہوگا یا اس کا تجربہ دو سال کا ہوگا ،تمام ادارے اپنی ٹیم کا ایک اشتہار بھی تیار کرکے ایمرا باڈی کو بھجوائے اور ہر ٹیم اپنا نام بھی خود رکھ سکتی ہے

    ایمرا باڈی مارچ کے آخر میں موسم کی تبدیلی کے بعد ایمرا سالانہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کروا رہی ہے اور اس بار ایمرا ٹورنامنٹ میں 120 حصہ لے رہی ہیں، ایمرا ٹورنامنٹ میں دوستانہ میچوں سمیت چار ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے

  • بھارت باز نہ آیا ، سابق وزرائے اعلیٰ کشمیرپرپی ایس اے لاگوکردیا

    بھارت باز نہ آیا ، سابق وزرائے اعلیٰ کشمیرپرپی ایس اے لاگوکردیا

    سری نگر:بھارت باز نہ آیا ، سابق وزرائے اعلیٰ کشمیرپرپی ایس اے لاگوکردیا،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا ہے۔

    ۔

    جموں و کشمیر کے دو سینیئر سیاسی رہنماؤں پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ڈی پی کے سینیئررہنما و محبوبہ مفتی کے ماموں زاد سرتاج مدنی اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر خزانہ و نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما علی محمد ساگر پر پی ایس اے لگایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت کشمیری رہنماوں پرکالے قانون لاگوکرکے ان کوکشمیر کی تحریک آزادی سے دوررکھنا چاہتا تھا لیکن وہ مظالم کے باوجود بھی نہ کرسکا

  • سرگودہا (06 فروری 2020)۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں نجی کمپنی کے اشتراک سے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور کوڑا کرکٹ کو جدید طریقے سے ٹھکانے لگانے کاجائزہ اجلاس کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔

    سرگودہا (06 فروری 2020)۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں نجی کمپنی کے اشتراک سے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور کوڑا کرکٹ کو جدید طریقے سے ٹھکانے لگانے کاجائزہ اجلاس کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔

    سرگودہا (06 فروری 2020)۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں نجی کمپنی کے اشتراک سے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور کوڑا کرکٹ کو جدید طریقے سے ٹھکانے لگانے کاجائزہ اجلاس کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی‘ اے ڈی سی جی بلال فیروز‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد‘ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس شفیق الرحمان کے علاوہ میٹروپولیٹن افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میںنجی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کاشف رضا اور جی ایم آپریشن اعجاز بندیشہ سمیت دیگرنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سے روزانہ چار سو ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا ہوتا ہے جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پا س صرف دو سو ٹن کوڑا کرکٹ اٹھانے کی مشینری او رافرادی قوت موجود ہے۔ نجی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اگر ذمہ داری سونپی گئی تو تمام مشینری او رعملہ صفائی میٹروپولیٹن سے لیا جاسکتاہے جبکہ مینجمنٹ کمپنی کی ذمہ داری ہو گی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیاکہ پہلے مرحلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن سے پہلے کی تمام 22 یونین کونسلوں میں سو فیصد صفائی او رکوڑا کرکٹ کو روزانہ کی بنیاد پر ٹھکانے لگایاجاسکے گا۔ نئی شامل 9یونین کونسلوںکی مین شاہرات سے سالڈویسٹ کو اٹھایاجائیگا۔ اٹھائے جانے والے کوڑا کرکٹ کو لینڈ فلتھ سائٹ پر محفوظ طریقہ سے لے جا کر ڈمپنگ کو یقینی بنایاجاسکے گا۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنا شکایت سنٹر بنا کر ٹال فری نمبر عوام کو دے گی جہاں موصول شکایت کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائیگا۔ کمپنی شہر کو دو حصوں میںتقسیم کر کے یوسی سطح پر سیکٹر انچارج مقرر کر کے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی پابند ہو گی۔ کمپنی ماحول دوست اقدامات کے ساتھ عوام الناس میں اس ضمن میں خصوصی مہم بھی چلائے گی۔ اجلاس میں سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے حوالے سے بھی تجاویز پر غور کیاگیا۔ کمشنر نے نجی کمپنی کو اپنی تجاویز‘شفارشات‘ فنڈز‘ افرادی قوت اور مشینری سمیت دیگر اقدامات کی تحریری سمری تیار کر نے کی ہدایت کی تاکہ حکومت سے اس ضمن میں منظوری لے کر مزید اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

  • سرگودہا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزمہ یاسمین سے 1450گرام چرس برآمد

    سرگودہا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزمہ یاسمین سے 1450گرام چرس برآمد

    سرگودہا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزمہ یاسمین سے 1450گرام چرس برآمد
    سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر ناصر علی شاہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد منور پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ رحمان پورہ میں ریڈ کرکے مسماۃ یاسمین زوجہ عبدالحمید قوم ڈوگر سکنہ ظفر کالونی کومنشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ملزمہ کے قبضہ سے1450گرام چرس اور وٹک رقم مبلغ1750روپے برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتارملزمہ کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • چئیرمین وزیر اعلی شکایات سیل و ترجمان حکومت پنجاب  حسن انعام پراچہ

    چئیرمین وزیر اعلی شکایات سیل و ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ

    چئیرمین وزیر اعلی شکایات سیل و ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ نے میانی شہر میں قبرستان میں سوریج کے پانی چھوڑے جانے اور حدود کا تعین کرنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اے سی بھیرہ سے سات دن میں رپورٹ طلب کر لی چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل و ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ نے آج دفتر میں عوام کو درپیش مسائل اور شکایات سنی اور اور انکے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا عوام کی بنیادی شکایات کا فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

  • سرگودھا سکول کے اوقات میں ٹریفک کا بہاؤ ذیادہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے

    سرگودھا سکول کے اوقات میں ٹریفک کا بہاؤ ذیادہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے

    سرگودھا سکول کے اوقات میں ٹریفک کا بہاؤ ذیادہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے آج صبح موسم میں خوشگواری آ نے کے ساتھ ہی شہریوں کی ایک بڑی تعداد روڈ پر نکل پڑی اور خیام چوک میں ٹریفک کا بہت رش پڑ گیا جس سے ٹریفک کی روانی میں شہریوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہوا شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود خود خیام چوک پہنچ گئے اور وہاں پہنچ کر ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود کو اپنے درمیان پا کر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر
    ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود نے کہا ہے کہ ڈی پی او عمارہ اطہر کی خصوصی ہدایت پر
    ٹریفک کو بہتر انداز میں رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں عوام سے درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں

  • پنجاب حکومت کا عوام کیلئے ایک اور بڑا اقدام:‌ ▪جلد کیلئے نقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔

    پنجاب حکومت کا عوام کیلئے ایک اور بڑا اقدام:‌ ▪جلد کیلئے نقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔

    پنجاب حکومت کا عوام کیلئے ایک اور بڑا اقدام:‌
    ▪جلد کیلئے نقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔
    ▪ صوبائی حکومت نے دی پنجاب ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ کی منظوری دے دی۔
    ▪ ایکٹ کی منظوری سے عالمی معیار کے مطابق کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری یقینی بنائی جاسکے گی۔
    ▪ کینسر، الرجی، جلدی امراض کا سبب بننے والے اجزاء سے پاک کاسمیٹکس مصنوعات تیار ہوں گی۔
    ▪ کاسمیٹکس کے سیل پوائنٹس کی لائسنسنگ کا مقصد اوریجنل چین سپلائی کے ذریعے اصل مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

  • "میرےپاس تم ہو”نوازشریف”کےڈرامےکی آخری قسط، تحریر "ڈاکٹرعدنان”مریم گئی توپھرہوگادوطرح کا پاکستان،کہتے ہیں مبشرلقمان

    "میرےپاس تم ہو”نوازشریف”کےڈرامےکی آخری قسط، تحریر "ڈاکٹرعدنان”مریم گئی توپھرہوگادوطرح کا پاکستان،کہتے ہیں مبشرلقمان

    لاہور:”میرےپاس تم ہو”نوازشریف”کے ڈرامے کی آخری قسط،تحریرشیکسپئرثانی ڈاکٹرعدنان،مریم گئی توپھرہوگادوطرح کا پاکستان،کہتے ہیں مبشرلقمان،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال پرپاکستان کے معروف صحافی اوراینکرمبشرلقمان نے خوبصورت انداز میں نہ صرف منظرکشی کی ہے بلکہ تاریخ کے ان لمحات کوبھی بیان کرکے حقیقت حال بیان کردی

    باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان نے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ کرپشن کیس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم جس طرح بیماری کا ڈرامہ رچا کرلندن گئے ہیں وہ تو ایک کمال کاریگری سے کم نہیں ہے،مبشرلقمان نے نوازشریف کی بیماری کے ڈرامے کوایک بہت بڑی تاریخی ڈرامہ قراردیتے ہوئے کہتے ہیں‌کہ جوڈرامہ ڈاکٹرعدنان نے لکھا ہے شاید اس طرح توشیکسپئربھی نہ لکھ پایا

    ذرائع کے مطابق مبشرلقمان نے اس حوالے سے ڈاکٹرشہبازگل کے ایک ٹویٹ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا یہ کہنا کہ مریم کے بغیرعلاج نہیں ہوسکتا توشاید نوازشریف یہ بھول گئے ہیں کہ مریم کومیڈیکل میں داخلہ تومل گیا تھا لیکن وہ پہلے سال ہی فیل ہوکرکالج چھوڑ کرچلی گئیں‌،اس لیے وہ نوازشریف کا علاج نہیں‌ کرسکتیں

     

    مبشرلقمان نے اپنی گفتگوکوآگے بڑھاتے ہوئےکہاکہ انہوں‌نے پہلے ہی انکشاف کردیا تھا کہ حمزہ شہاز کی ضمانت ہوگئی توضمانت ہوبھی گئی ،اگلے چند دنوں کے اند پنجاب کی سیاست ڈرامائی شکل اخیتارکرنا شروع کردے گی ، ن لیگ اور پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے بیک ڈوررابطے شروع ہوچکے ہیں ،فروری کے وسط تک حالات ایک باربگڑسکتے ہیں

    مبشرلقمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے وزارت اعلیٰ کے حوالے سے بھی دونوں لیگوں کے درمیان بات چیت ہوچکی ہے ، مبشرلقمان نے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرحکومت کا ڈھانچہ بدلتا ہے تو پھرآئی جی اورچیف سیکرٹری کون ہوگا یہ معاملات بھی بڑے اہم ہیں‌

    مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ مریم صفدرکی ضمانت فی الحال نہ ہوسکے ، مبشرلقمان نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اگرفروری کا مہینہ پرامن طورپرگزرجاتا ہے توپھرمستقبل قریب میں عمران خان کی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہے

    مبشرلقمان نے اس سارے ڈرامے کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعدنان توشکیسپئرکوبھی پیچھے چھوڑگئے ، اورنوازشریف نے یہ کہہ کہ پاکستانیوں کوبھی حیران کردیا کہ میرے پاس مریم نہ ہوگی تومیں مرجاوں گامگرآپریشن نہیں کراوں گا

  • سرگودھا صدر ڈسٹرکٹ بارخرم اقبال بسراء نے صحافیوں کو مفت لیگل ایڈ کی فراہمی کے لیے گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،

    سرگودھا صدر ڈسٹرکٹ بارخرم اقبال بسراء نے صحافیوں کو مفت لیگل ایڈ کی فراہمی کے لیے گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،

    سرگودھا صدر ڈسٹرکٹ بارخرم اقبال بسراء نے صحافیوں کو مفت لیگل ایڈ کی فراہمی کے لیے گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کے چیئرین صدر بار خود ہوں گے، کمیٹی میں سینئر وکلاء شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چندروز قبل نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار خرم اقبال بسراء نے چیئرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان سے ملاقات کے دوران صحافیوں کو مفت قانونی امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے گذشتہ روز صدر بار کی طرف سے 11 سینئر وکلاء پر مشتمل پینل تشکیل دے دیا گیا، پینل کے چیئرمین خرم اقبال بسراء ہونگے جبکہ دیگر وکلاء میں ملک ساجد ندیم اعوان ایڈوکیٹ، سکندر ملہی ایڈوکیٹ، ارسلان خان ایڈوکیٹ، حسن علی ایڈوکیٹ، میاں عرفان لطیف ایڈوکیٹ، ثمر جاوید کھوکھر ایڈوکیٹ، سمیرا لطیف لالی ایڈوکیٹ، عامر ندیم ایڈوکیٹ اور عبداللہ راشد جسراء ایڈوکیٹ شامل ہیں۔ یہ وکلاء صحافیوں کو کسی بھی قسم کے مقدمات کی پیروی کے لیے مفت خدمات فراہم کریں گے۔ اس حوالے سے صدر بار خرم اقبال بسراء کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے ساتھ کیا گیا وعدہ آج پورا کر دیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیا م کے علاوہ شہر کے دیگر مسائل کے لیے صحافی اور وکلاء مل کر کام کریں گے۔

  • پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک مرتبہ پھر مندی میں چلے گئی

    پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک مرتبہ پھر مندی میں چلے گئی

    باغی ٹی وی : پانچ فروری کی تعطیل کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک مرتبہ پھر مندی میں چلے گئی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 159.84 پوائنٹس گر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال چھٹنے کا نام نہیں لے رہی، پہلے کاروباری روز کے دوران مارکیٹ میں 1221.55 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی تھی جس کے باعث انویسٹرز کے 203 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔ بڑی مندی میں جانے والی سٹاک مارکیٹ میں دوسرے کاروباری روز کے دوران 474.87 پوائنٹس بڑھا تھا جبکہ حصص کی مالیت میں 70 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ گزشتہ روز پورے ملک میں تعطیل کے باعث سٹاک مارکیٹ بند رہی۔