Baaghi TV

Author: +9251

  • سونے کی قمیت میں ہوئی کمی

    سونے کی قمیت میں ہوئی کمی

    سونے کی قمیت میں ہوئی کمی

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی ہوگئی ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد سونے کی قیمت 90 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کمی کے بعد 77674 روپے ہوگئی۔

  • بھارت نے بالاکوٹ میں ہمارے درخت شہید کیے،ہم نےان کا بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ واپس کردیا،وزیراعظم کےفقرے پرقہقے

    بھارت نے بالاکوٹ میں ہمارے درخت شہید کیے،ہم نےان کا بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ واپس کردیا،وزیراعظم کےفقرے پرقہقے

    میرپور:بھارت نے بالاکوٹ میں ہمارے درخت شہید کیے جبکہ ہم نے ان کا بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ واپس کر دیا،وزیراعظم کے فقرے پرقہقے،اطلاعات کےمطابق میرپورمیں وزیراعظم عمران خان نے ایک موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو یاد رہنا چاہیے کہ بھارت نے بالاکوٹ میں ہمارے درخت شہید کیے جبکہ ہم نے ان کا بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ واپس کر دیا

    میر پور میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرے دوران وزیر اعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ سے متعلق بیان پر جلسہ گاہ میں قہقے لگے گئے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے بھارت نے بالاکوٹ میں ہمارے درخت شہید کیے ، درخت شہید کرنے سے مجھے خاص تکلیف ہوئی۔ ہم نے ان کا بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ واپس کر دیا، ، مودی کہ رہا تھا ہم نے پاکستان کے دو جہاز گرا دیئے۔

    یاد رہے کہ آج وزیراعظم کے خطاب کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے اوردوسری طرف کشمیریوں نے بھی وزیراعظم کے کشمیریوں کے حق میں جدوجہد پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی غیرت مند وزیراعظم آیا ہے جس نے خلوص دل سے کمشیریوں کی آزادی کے لیے کوششیں شروع کی ہیں

  • ڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے بچے کے لیے ماں کے دودھ کی اہمیت سے متعلق زبردست لیکچردے کرسامعین کوحیران کردیا

    ڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے بچے کے لیے ماں کے دودھ کی اہمیت سے متعلق زبردست لیکچردے کرسامعین کوحیران کردیا

    اسلام آباد :ڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے بچے کے لیے ماں کے دودھ کی اہمیت زبردست لیکچردے کرسامعین کوحیران کردیا ،اطلاعات کےمطابق صدرِ پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ ماں کا دودھ بچے کی صحت میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اولاد کی صحت کا براہِ راست تعلق ماں کی صحت سے ہے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدرعارف علوی نے نیشنل نیوٹریشن کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس میں ملک بھر سے شعبہ صحت کے ماہرین موجود تھے۔

    اس موقع پر صدرِ پاکستان کا تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ بچوں میں غذائیت کی کمی کا براہِ راست تعلق ماں کی صحت سے ہوتا ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو ماں کا دودھ پلانے سے شرح اموات میں کمی اور بچوں کی نشونما میں کمی کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔

    اسی اثناء میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 5 سال تک کی عمر کے 29 فیصد بچوں کا وزن اوسط سے کم (انڈر ویٹ) ہے جس کی وجہ سے وہ صحت کے بنیادی مسائل سے دوچار ہیں، دوسری طرف 10 فیصد بچوں کا وزن اوسط سے زیادہ (اوور ویٹ) ہے

    ڈاکٹرعارف علوی نے بتایا کہ ملک کے 50 فیصد سے زائد بچے وٹامن اے کی کمی کا شکار ہیں جبکہ 63 فیصد بچے ملک میں بے پناہ سورج کی روشنی ہونے کے باوجود بھی وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمیں صحت کی بہتری کے لیے اپنی طرزِ زندگی میں کچھ تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے
    دورانِ تقریر صدرِ پاکستان نے وزیرِ اعظم عمران خان کی بھی تعریف کی جنہوں نے اپنے منتخب ہونے کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں ہی ان مسائل سے عوام کو آگاہ کیا اور احساس دلایا کہ عوام اپنی خوراک اور صحت کا احساس کرے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان آج جو صحت کی خطرناک صورتحال سے دوچار ہے اس کی بڑی وجہ قدرتی طریقوں جیسے بریسٹ فیڈنگ اور بھر پور غذائیت کی حامل غذاؤں سے ناواقفیت ہے۔صدرِ مملکت نے کہا کہ ماؤں کا اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلانے کے بجائے ڈبوں کا دودھ پلانا بچوں میں غذائیت کی کمی کی ایک اہم وجہ ہے۔انہوں نے ہیلتھ منسٹری سے کہا کہ اپنی مستقبل کی نسلوں کو بچانے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی مارکیٹنگ پر نظر رکھی جائے۔

    اپنی تقریر میں صدرِ پاکستان نے قرآن مجید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ اولاد کو ماں اپنا دودھ پلائے اور یہی بچے کی صحت کے لیے بھی اچھا ہے کیونکہ ماں کی صحت کا تعلق براہِ راست اولاد کی صحت اور ان کی اموات سے ہوتا ہے۔

    انہوں نے اس بات پر مزید زور دیا کہ ان مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ عوام کو بچوں میں غذائیت کی کمی کے مسائل کے بارے میں آگاہی دی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کو چاہیے کہ اپنا کردار ادا کرے اور عوام کو صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کا حوصلہ دے ناکہ ان میں مایوسی پھیلائے۔

    علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ صرف سیاسی بحث اور تازہ ترین واقعات دکھانے کے علاوہ نیوز چینلز کو چاہیے کہ وہ معاشرے کے مسائل پر بھی زور دیں بلکہ اس کے لیے نیوز ٹائمنگز میں ایک خاص وقت بھی مختص کرے۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے لیکن اگر بحیثیت قوم ہم پختگی سے کام کریں تو کوئی ہمیں دولت مند اور صحت مند قوم بننے سے نہیں روک سکتا۔

  • لاہور ہربنس پورہ میں  دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھے دو افراد

    لاہور ہربنس پورہ میں دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھے دو افراد

    لاہور ہربنس پورہ میں دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھے دو افراد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق لاہور ہربنس پورہ میں دیرینہ دشمنی پر 2 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا. دونوں افرادگھر سے نکلے ہی تھے کہ نامعلوم افراد نے گولیوں سے حملہ کردیا . فائرنگ کی زد میں آکر بابر اور رزاق ہلاک ہوگئے .ہلاک شدگان رزاق اور بابر کی مغل پورہ کے رہائشی سے دشمنی چلی آرہی تھی مقتول بابر کی سابقہ بیوی کے رشتہ کا بھی تنازعہ چل رہا تھا . خاتون نیلم سابق شوہر مغل پورہ رہتا تھا، پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پونچ گئی . لاشوں کو مردہ خانے منتقل کیا جارہا ہے .مزید تفتیش جاری ہے . ملزمان کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے گا . ملزمان موقعہ سے فرار ہوگئے .

  • ایفی ڈرین کوٹہ کیس:سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کےوارنٹ گرفتاری جاری

    ایفی ڈرین کوٹہ کیس:سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کےوارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد:ایفی ڈرین کوٹہ کیس:سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کےوارنٹ گرفتاری جاری،اطلاعات کے مطابق ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی عدم حاضری پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کےخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔ کیس کی سماعت انسداد منشیات کی عدالت کے جج واجد علی نے کی۔

    اس موقع پرسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی غیر حاضر رہے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اس کے علاوہ شریک ملزم ملک زونیر کے بھی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
    عدالت نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئےکیس کی آئندہ سماعت 21فروری تک ملتوی کردی۔

  • بجلی وگیس کے بلوں میں‌ سلیب ریٹ فارمولا کے نام پر کیسے عوام کو بے وقوف بنایا جارہا.

    بجلی و گیس کے بلوں میں‌ سلیب ریٹ فارمولا کے نام پر کیسے عوام کو بے وقوف بنایا جارہا.

    باغی ٹی وی : اس قوم کو بیوقوف بنانے کا ایسا فارمولا جس پر آج تک کسی کا خیال نہیں گیا۔ عوام ازل سے لٹ رھی ھے اور نوٹس کوئی نہیں لیتا۔
    سوئی نادرن گیس اور لیسکو نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ سلیب ریٹ متعارف کروا دیا

    سلیب ( 1) 272 روپے
    سلیب (2) 1257 روپے
    سلیب (3)4570 روپے
    سلیب ( 4)9125 روپے
    سلیب (5) 18227 روپے
    سلیب ( 6)18290روپے

    پہلے سلیب ریٹ اور دوسرے کے ریٹ میں فرق 1000روپے کا ہے دوسرے سے تیسرے کے ریٹ میں فرق 3300 روپے کا ہے
    تیسرے سلیب ریٹ اور چوتھے کا فرق 9000 روپے کا ہے
    سلیب کیا ہوتا ہے
    سلیب دھوکہ ہے
    سلیب ظلم ہے
    آپ یہ سمجھ لیں سلیب ریٹ متعارف کروانے کے بعد
    صارفین سوئی گیس کو مہنگائی کی دلدل میں مذید دھکیلنے کا پکا پروگرام ہے

    اگر ریٹ بڑھانا مقصد ہوتا تو فی ایم بی ٹی یو کا ریٹ بڑھاتے
    انہوں نے سلیب ریٹ متعارف کروایا تاکہ ڈاکہ بھی ڈالیں اور کوئی بات بھی نہ کر سکے

    آپ گاڑی میں پٹرول ڈلواتے ہیں تو کبھی ایسے ہوا
    ایک لیٹر تو 114
    اگر دو لیٹر لینا ہے تو 1100 روپے فی لیٹر
    تین لیٹر لینا ہے تو 3300 روپے فی لیٹر

    صرف ایک دن ریڈنگ لیٹ لینے سے بل 272 سے 1257 ہوسکتا ہے
    1257 سے 4570
    4570 سے 9125
    9125 سے 18227 ہوسکتا ہے
    خدا کے لئے پاکستان کی عوام سے جینے کا حق مت چھینو
    ریٹ بڑھاؤ ضرور بڑھاؤ
    ڈاکہ نہ ڈالو

    بے شک یہ بہت بڑا ظلم ہے اور اس کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے اور پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرنا چاہیے تاکہ بے ضمیر حکمرانوں تک درمیانے طبقے کی چیخیں پہنچ سکیں گے کتنا بڑا ظلم ہو رہا ہے ان کے ساتھ ۔ ۔ ویسے بھی سردیوں کا موسم ہے درمیانہ طبقہ تو پس کے رہ جائے گا
    بجلی کا بل
    اور واپڈا والے بھی 300 یونٹ کا بل 3300 بمعہ ٹیکس
    اور 301 یونٹ کا 4400 بمعہ ٹیکس
    کیا 1 یونٹ زیادہ سے 1100 روپے کا فرق….
    کیا آپ نے کبھی 5 لیٹر کوکنگ آئل لیا تو 1000 کا اور 6 لیٹر 2000 کا
    کبھی ایسا نہیں ہوا کوکنگ آئل پرائیویٹ کمپنیوں کے ہیں….ایسا نہیں ہوا کبھی
    پھر گورنمنٹ کی لیسکو پیپکو وغیرہ وغیرہ کیوں ایسا کرتے ہیں….
    زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ کوئئ اعلی افسر چیف جسٹس صاحب, آرمی چیف یا وزیراعظم یا بجلی پانی کے وزیر اس غریب عوام کے بارے میں سوچیں…..
    مہنگائی کم نہ کرو ….لیکن زیادتی بھی تو نہ کرو

  • اقوام متحدہ کے وفد کی صوبائی وزیرکرنل(ر)ہاشم ڈوگرسے ملاقات، آبادی اوربہبود آبادی کے مسائل پراہم گفتگو

    اقوام متحدہ کے وفد کی صوبائی وزیرکرنل(ر)ہاشم ڈوگرسے ملاقات، آبادی اوربہبود آبادی کے مسائل پراہم گفتگو

    لاہور:اقوام متحدہ کے وفد کی صوبائی وزیرکرنل(ر)ہاشم ڈوگرسے ملاقات،آبادی اوربہبود آبادی کے مسائل پراہم گفتگو،اطلاعات کےمطابق صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفئیر پنجاب کرنل ریٹائرڈ سردار محمد ہاشم ڈوگر صاحب کی منسٹرز بلاک لاہور میں یو این ایف پی اے (UNFPA) کے ایک وفد سے ملاقات، وفد کی سر براہی مسٹر کرسٹوفر انجین (Christopher Engene) نے کی جبکہ دیگر اراکین میں حسین عبدالعزیز، مقدر شاہ، ڈاکٹر آصف وزیر اور یو این ایف پی اے لاہور سے مس ثمن شامل تھیں۔

    ملاقات کے دوران محکمہ بہبود آبادی کی ایک سال کی کارکردگی اور متعارف کروائی جانے والی نئی اصلاحات زیر بحث آئیں علاوہ ازیں محکمے کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

    کرسٹوفر انجین کے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجوہات کے سوال پر اس حقیقت سے روشناس کروایا گیا کہ ذیادہ تر لوگ 10 بچے صرف اور صرف اپنی ماہانہ آمدن کو بڑھانے کے لئے پیدا کرتے ہیں کہ ہر بچہ کسی بڑے کہ گھر میں ماہانہ کم از کم 10 ہزار کے عوض چھوٹو بن کر کام کریگا تو سیدھا سیدھا 10 بچوں کا باپ 1لاکھ ماہانہ کی آمدن حاصل کریگا۔

    اس ضمن میں چائلڈ لیبر کو روکنے کے لئے گھروں میں بچوں کے کام، بھٹہ مزدوری اور دوکانوں پر نوکریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور جرمانوں کے ساتھ جیل بھی بھجوایا جائے گا۔ آبادی میں اس خطرناک حد تک اضافے کی بنیادی وجہ تعلیم کی کمی، بیٹے کی خواہش اور دیگر مذہبی و سماجی وجوہات بھی ہیں۔

    گورنمنٹ آف پاکستان آبادی میں اس طرح بے ہنگم طریقہ سے اضافے کو روکنے کے لئیے سنجیدگی سے سرگرم ہے اس مقصد کے لئیے نیشنل لیول کی میٹنگز میں بڑے پیمانے پر لاءز بنائے جارہے ہیں۔

  • کیپیٹل ٹی وی  کے ایم ڈی  کے خلاف  صحافیوں کا انوکھا احتجاج

    کیپیٹل ٹی وی کے ایم ڈی کے خلاف صحافیوں کا انوکھا احتجاج

    کیپیٹل ٹی وی کے ایم ڈی کے خلاف صحافیوں کا انوکھا احتجاج

    باغی ٹی وی :کیپیٹل ٹی وی کی طرف سے اپنے ملازمین کو تنخواہیں نہ دیے جانے پرمتاثریں صحافی برادری نے ایک انوکھا احتجاج کرنے کا پروگرام بنایا ہے .اس سلسے میں کییپٹل چینل کے مین ہیڈ آفس کے سامنے صحافیوں کی جانب سے کیپٹل کے ایم ڈی باسط ریاض شیخ کے لیے جھولی پھیلاؤ مہم کا آگاز کیا جارہا ہے اس سلسلے میں‌ تمام صحافی برادری کو کل بروز جمعہ 7 فروری سہ پہر 3 بجے اس مہم میں شامل ہونے کی دعوت ہے . اس جھولی پھیلاؤ مہم میں علامتی طور پر لوگوں سے سکے بطور چندہ مانگا جائے گا. اور اسے کیپیٹل ٹی وی کے ایم ڈی کو دیے جانے کی رسم ادا کی جائے گی. اس کا مقصدچینل کے ایم ڈی کو یہ باور کرانا ہے کہ اگر اس کا اپنے ورکرز کو تنخواہ نہ دے کر کچھ نہیں بنا تو اب ہمارے چندے سے اپنا کچھ بنا لیاجائے .اس انوکھے احتجاج کا اہتمام جاوید ملک گروپ کی طرف سے کیا جارہا ہے . اس میں‌ تمام صحافیوں کو اور میڈیا مالکان کو مدعو کیا گیا ہے .

  • کورکمانڈر کانفرنس میں بھارت کو دو ٹوک پیغام دے دی گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سربراہی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو سٹریٹجک ماحول خصوصاً ملک کی اندرونی اور سرحدی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ بھارتی ظلم وجبر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبا سکتا۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

    اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم وجبر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبا سکتا۔ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے نہیں روک سکتی، ان کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق لے کر رہیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ کانفرنس کے شرکا کو آپریشن ردالفساد پر بھی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ اس کے نتیجے میں ملکی سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہوئی، ملک دیرپا امن اور استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے لاہورہائی کورٹ بارکے صدر کی وفد کے ہمراہ ملاقات،وزیراعلیٰ نے بہت بڑی رقم گرانٹ میں دے دے

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے لاہورہائی کورٹ بارکے صدر کی وفد کے ہمراہ ملاقات،وزیراعلیٰ نے بہت بڑی رقم گرانٹ میں دے دے

    لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے لاہورہائی کورٹ بارکے صدر کی وفد کے ہمراہ ملاقات،وزیراعلیٰ نے بہت بڑی رقم گرانٹ میں دے دے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حفیظ الرحمن چوہدری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا۔ عثمان بزدارنے اس موقع پر کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لئے وکلاء نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

    عثمان بزدارنے کہاکہ عام آدمی کو بروقت انصاف کی فراہمی میں وکلاء برادری کو مزید متحرک انداز میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،تحریک انصاف کی حکومت وکلاء سمیت زندگی کے ہر طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہے ،انہوں نے معاشی و سماجی انصاف سے ناپید معاشروں میں جنگل کا قانون ہوتا ہے

    ذرائع کےمطابق عثمان بزدار نےکہاکہ زندہ معاشروں کی بنیاد ہی انصاف پر ہوتی ہے ،وکلاء کے مسائل کا ادراک ہے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنز کا کنونشن بلانے کا اعلان کیا ہے ،ادھرصوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح کے وکلاء کیلئے کنونشن کا جلد انعقاد کیا جائے گا۔

    عثمان بزدارنے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کنونشن میں وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے پیکیج کا اعلان کریں گے۔ لاہو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دیگر مسائل بھی حل کریں گے۔وکلاء برادری کی ڈسپنسری کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پرلاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو لاہور ہائی کورٹ بار کی لائف ممبرشپ دی گئی۔صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حفیظ الرحمن چوہدری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو لاہور ہائی کورٹ بار کی لائف ممبرشپ پیش کی۔لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو بھی لاہور ہائی کورٹ بار کی لائف ممبرشپ دی گئی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور سیکرٹری قانون بھی اس موقع پر موجود تھے۔