Baaghi TV

Author: +9251

  • شہبازشریف کو عمران خان کا مودی کے خلاف بیان ناراض کرگیا،توپوں کا رخ مودی کی بجائےعمران خان کی طرف موڑدیا

    شہبازشریف کو عمران خان کا مودی کے خلاف بیان ناراض کرگیا،توپوں کا رخ مودی کی بجائےعمران خان کی طرف موڑدیا

    لاہور: شہبازشریف کو عمران خان کا مودی کے خلاف بیان ناراض کرگیا،توپوں کا رخ مودی کی بجائےعمران خان کی طرف موڑدیا ،اطلاعات کےمطابق (ن) لیگ کے صدر شہبازشریف نے آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پروزیراعظم عمران خان کے کشمیریوں کے دشمن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بیان کو ناپسند کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کےایسے بیانوں سے بھارت سے تعلقات مزید خراب ہوجائیں‌ گے

    ذرائع کےمطابق اپنی اسی ناراضگی کا اظہارشہبازشریف نے سیاسی زبان کا سہارا لیتے ہوئے کیا ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں (ن) لیگ کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خارجہ امور سے عدم واقفیت سے ملک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، عمران خان کے عجیب و غریب بیانات پاکستان اور بیرون ملک دوستوں کے وقارکو مجروح کر رہے ہیں۔

    شہبازشریف نے یہ ردعمل آج عمران خان کی تقریر پردیا ہے جوانہوں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کی ہے ،مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے سخت الفاظ شہبازشریف پربجلی بن کرگرے ، جس کی وجہ سے شہبازشریف نے نام لینے کی بجائے اشارتاً خارجہ پالیسی کا نام دے کرسخت تنقید کی ،

    ن لیگ کے صدرمیاں‌ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ امور خارجہ پر بولنے سے پہلے معاملے کی نزاکت کا ادراک ہونا چاہیے، عمران خان کو چاہیے ایسے حساس معاملات پر بولنے سے پہلے کچھ پڑھ لیں یا بریفنگ لے لیا کریں تاکہ ملک کو شرمندگی سے بچاجاسکے۔

  • سالانہ 9کروڑ20 لاکھ تنخواہ لینے والا بھارتی شہری کنٹین سے کھانا چوری کرتے پکڑاگیا

    سالانہ 9کروڑ20 لاکھ تنخواہ لینے والا بھارتی شہری کنٹین سے کھانا چوری کرتے پکڑاگیا

    لندن:سالانہ 9کروڑ20 لاکھ تنخواہ لینے والا بھارتی شہری کنٹین سے کھانا چوری کرتے پکڑاگیا،اطلاعات کےمطابق لندن میں ایک بھارتی شہری جوکہ سالانہ 10 کروڑروپے کے لگ بھگ تنخواہ لیتا ہے کنٹین سے کھانا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا جس کی وجہ سے وہ اس وقت ایک فلیش پوائنٹ بنا ہوا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے فنانشیل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہےکہ کہ پارس شاہ نامی بھارتی شہری جو کہ لندن میں سٹی بینک میں ملازم ہے اوربرطانیہ میں سرمایہ کاری بھی کرتا ہے ، اخبار کےمطابق بدقسمتی سے پارس شاہ نامی بھارتی کو پچھلے مہینے اس وقت نوکری سے ہاتھ دھونا پڑاجب اس پرکھانا چوری کرنے کا الزام ثابت ہوگیا

    ادھر ذرائع کےمطابق پارس نے باقاعدہ 2017 سے اس بینک کے ساتھ نوکری شروع کی تھی ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پارس شاہ پرپہلے بھی شک تھا کہ وہ کنٹین سے کھانا چوری کرکے کھاتا ہے ، تاہم اس مرتبہ کیمرے کی آنکھ نے یہ سارا منظرمحفوظ کرلیا اوریہی ثبوت اس کی رسوائی اورنوکری سے فراغت کا سبب بنی

  • آخری سانس تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، مصطفی کمال کا کشمیریوں سے اظہاریکجہتی

    آخری سانس تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، مصطفی کمال کا کشمیریوں سے اظہاریکجہتی

    کراچی :آخری سانس تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، مصطفی کمال کا کشمیریوں سے اظہاریکجہتی ،اطلاعات کےمطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہےکہ آخری سانس تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغا م میں کہا کہ5 فروری کو دنیا بھر میں یوم کشمیر منایا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر کی نظیر پوری دنیا میں نہیں ملتی۔

    اپنے بیان میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آئین پاکستان کی کچھ مجبوریوں کی وجہ سے شاید ہم کشمیری عوام کے ساتھ ان ساتھ ان جیسے نہیں کھڑے ہیں۔

    سید مصطفی کمال نے یہ بھی کہا کہ جب کشمیر میں آزادی کی تحریک زور پکڑتی تھی تب تب کراچی میں 15 20 لوگ مر جاتے تھے، کشمیر کی جنگ ہم نےکراچی میں لڑی ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہم نے آواز لگائی توہمارے ساتھیوں کو نشانہ بنایا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قربانیاں دی ہیں لیکن پاک سرزمین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

    سید مصطفی کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر سے توجہ ہٹانےکے لیے کراچی میں بدامنی پھیلائی لیکن پی ایس پی نے اختلافات کو دشمنیوں میں نہیں بدلنے دیا، مذہبی اور لسانی بنیادوں پر اب لوگ نہیں مر رہے۔

    سید مصطفی کمال نے کہا کہ کشمیری عوام کو کہنا چاہتا ہوں کراچی کے عوام نے انکے ساتھ بھارت سے بنا ہتھیار کے جنگ لڑی ہے اور کراچی والےعملی طور پر کشمیری عوام کے ساتھ ہے ۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے پر سیاست نہیں کرینگے، وزیر اعظم عمران خان کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں اور کشمیر کےمعاملے پر انکا ساتھ دینگے۔

    یاد رہے کہ 5 فروری، کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ملک بھر سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے، پاکستان میں سب سے پہلے کشمیر سے یکجہتی کا دن 5 فروری کو 1991 سے ہر سال منایا جاتا ہے۔

  • نہ میراپارٹی سے کوئی اختلاف نہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں ،جھوٹ اورشرپھیلانے والے چینل کے خلاف عدالت جارہاہوں ، پی ٹی آئی رکن اسمبلی

    نہ میراپارٹی سے کوئی اختلاف نہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں ،جھوٹ اورشرپھیلانے والے چینل کے خلاف عدالت جارہاہوں ، پی ٹی آئی رکن اسمبلی

    نہ میراپارٹی سے کوئی اختلاف نہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں ،جھوٹ اورشرپھیلانے والے چینل کے خلاف عدالت جارہاہوں ، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے سخت جواب دینے کااعلان کردیا

    ذرائع کےمطابق کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے مستعفی ہونے کی تردید کرتے ہوئے استعفے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔ اکرم چیمہ نے کہا کہ استعفی دیا نہ پارٹی قیادت کے خلاف کوئی تحفظات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم این اے اکرم چیمہ نے کہا کہ میرے استعفے کی جھوٹی خبریں "جیو”ٹی وی چلا رہا ہے جوکہ جھوٹااورشرکا ماخذ ہے، انہوں نے مزید کہاکہ جیواس وقت ملک میں عدم استحکام لانے کے لیے اس قسم کی صحافت کا سہارا لے رہا ہے،

    اکرم چیمہ نے کہا کہ جیو نیوز گمراہ کن خبر چلا رہا ہے جس پر چینل کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجوں گا، جیو نیوز میرے خلاف بےبنیاد اورجھوٹی خبر کی تشہیر فوری روکے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے متعلق جھوٹی خبر نشر کرنے پر تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، جیونیوز من گھڑت خبر چلوانے والے عناصر کے نام بتائے۔

  • ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق

    ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق

    کراچی :ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق،ادھر اطلاعات کےمطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق یہ تینوں افراد پک اپ میں سوارتھے

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گلشن حدید موڑ کے قریب پیش آیا جس میں ایک ٹماٹر سے بھری پک اپ کھڑے ہوئے ٹرالر سے جاٹکرائی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد پک اپ میں سوار تھے۔دوسری جانب گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جو کہ جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

  • ٹنڈوالہ یار میں 3 ماہ کے دوران ہیپاٹائٹس سے 33 افراد جاں بحق، مگربھٹوپھربھی زندہ ہے

    ٹنڈوالہ یار میں 3 ماہ کے دوران ہیپاٹائٹس سے 33 افراد جاں بحق، مگربھٹوپھربھی زندہ ہے

    ٹنڈوالہٰ یار: ٹنڈوالہ یار میں 3 ماہ کے دوران ہیپاٹائٹس سے 33 افراد جاں بحق مگربھٹوپھربھی زندہ ہے ،اطلاعات کےمطابق سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار کے گاؤں سارنگ ہکڑو کے 20 فیصد افراد میں کالے یرقان (ہیپاٹائٹس بی اور سی) کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ میں ہیپا ٹائٹس کے حوالے سے پریشان کن خبریں‌ توپہلے سے آرہی تھیں مگرحکومت کوپھربھی احساس نہیں ہوا، ادھر محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق گوٹھ سارنگ ہکڑو کے رہائیشیوں کی اسکریننگ کے بعد 10 میں ہیپاٹائٹس بی اور 49 میں ہیپاٹائٹس سی مثبت پایا گیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لکشمن داس کا کہنا ہے کہ 3 ماہ کے دوران اب تک 33 افراد ہیپاٹائٹس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    ڈاکٹر لکشمن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گوٹھ سارنگ ہکڑو میں اسکریننگ کا کیمپ لگایا گیا تھا، یرقان میں مبتلا متاثرہ افراد کی جلد ویکسینیشن کرائی جائے گی۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالحفیظ لغاری کا کہنا ہے کہ مرض کے اضافے اور اموات کی وجہ گوٹھ میں گندے پانی کی فراہمی ہے، پانی کو صا ف کرنے کے لیے آر او پلانٹ لگایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دو تہائی سے زائد گھرانے آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور ہر سال تقریباً 53 ہزار پاکستانی بچے آلودہ پانی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

  • اسپیشل کرکٹ فین شیراز بٹ کو خصوصی پاس جاری کرنے کا فیصلہ

    اسپیشل کرکٹ فین شیراز بٹ کو خصوصی پاس جاری کرنے کا فیصلہ

    لاہور:اسپیشل کرکٹ فین شیراز بٹ کو خصوصی پاس جاری کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسپیشل کرکٹ فین شیراز بٹ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل میچز کے لیے خصوصی پاس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     

     

    لاہورقذافی اسٹیڈیم سے ذرائع کےمطابق پاکستان کے اسپیشل کرکٹرشیراز بٹ 4 دہائیوں سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی باؤنڈری لائن پر اپنی وہیل چیئر پر بیٹھ کر میچ دیکھتے رہے ہیں۔وہ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں میں بھی مقبول ہیں، کھلاڑی ان سے گپ شپ بھی لگاتے ہیں۔

    شیراز بٹ طویل عرصے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس دیکھنے آئے تو بولنگ کوچ وقار یونس نے ان کا استقبال کیا اور گلے ملے۔وقار یونس کی سفارش پر پی سی بی نے شیرازبٹ کو پی ایس ایل اور لاہور میں انٹرنیشنل میچز کے لیے پاس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پاکستان کھیلوں کیلیے پُر امن ملک بن چکا،سیکورٹی آفیشل شاہد افسر

    پاکستان کھیلوں کیلیے پُر امن ملک بن چکا،سیکورٹی آفیشل شاہد افسر

    کراچی: پاکستان کھیلوں کیلیے پُر امن ملک بن چکا،اطلاعات کےمطابق آئی سی سی کے نامزد سیکیورٹی آفیشل نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک بن چکا ہے اور کرکٹ سمیت تمام انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کیلیے انتہائی موزوں ہے جس کیلیے حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے قابل قدرکردار ادا کیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق پاکستان میں پی ایس ایل 5 کا مکمل طور پر انعقاد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھولنے کی کوششوں میں معاون و مددگار ثابت ہوگا، دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کیلیے سیکیورٹی انتظامات کی جانچ اور منظوری دینے کی خدمات انجام دینے والے غیرملکی سیکیورٹی ادارے کے برطانوی نژاد پاکستانی شاہد افسر نے ان خیالات کا اظہار نمائندہ ایکسپریس سے پاکستان نیوی روشن خان، جہانگیرخان انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    14 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے پی ایس اے کی جانب سے نامزد شاہد افسر نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں تیزی کے ساتھ آنے والی بہتری میں بتدریج اضافہ ملک میں انٹرنیشنل اسپورٹس کے انعقاد کی راہیں کھولے گا، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو پاکستان کرکٹ کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

    پی ایس ایل 3اور4کے دوران خدمات انجام دینے والے شاہد افسر نے کہا کہ 20 فروری سے شروع ہونے والی لیگ کے 5 ویں سیزن کیلیے بھرپور سیکیورٹی انتظامات پرہم ہرطرح سے مطمئن ہیں، کراچی اورلاہورکی طرح راولپنڈی اورملتان میں بھی مطلوبہ معیار کے سیکیورٹی انتظامات کا اہتمام کیے جانے پر ہم نے آئی سی سی کو دونوں مراکز کی کلیئرنس دی ہے۔

  • برفانی تودہ گرنے سے 45 افراد جاں بحق ، کئی لاپتہ

    برفانی تودہ گرنے سے 45 افراد جاں بحق ، کئی لاپتہ

    انقرہ: برفانی تودہ گرنے سے45 افراد جاں بحق ، کئی لاپتہ ،اطلاعات کےمطابق ترکی کے مشرقی صوبے میں برفانی تودوں میں دب کر مرنے والوں کی تعداد 38 ہوگئی جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ وان میں رات گئے برفانی تودے میں بعض افراد کے دبے ہونے کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن کیا جارہا تھا اور 5 لاشیں نکال لی گئیں، اس دوران ایک اور تودہ ریسکیو ٹیموں پر جا گرا جس کے نتیجے میں درجنوں رضاکار دب گئے۔

    اطلاع ملنے پر 300 سے زائد رضاکاروں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب بھیجا گیا جہاں انہوں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے مزید 40لاشیں نکال لیں جب کہ متعدد زخمیوں کو بھی ریسکیو کیا۔اسپشیل ملٹری کا ایک دارالحکومت انقرہ سے درجنوں آفیسرز اور رضاکاروں کو لے کر پہنچ رہا ہے، جس سے ریسکیو کارروائیوں میں تیزی آئے گی اور دبے ہوئے افراد کی تلاش کی جائے گی۔

    ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی کے مطابق اب بھی بعض اضافے کے دبے ہونے کی اطلاع ہے جن کی تلاش کے لیے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں تاہم برف باری کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔

  • کرونا وائرس کی تباہیاں :عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مدد مانگ لی

    کرونا وائرس کی تباہیاں :عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مدد مانگ لی

    بیجنگ: کرونا وائرس کی تباہیاں :عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مدد مانگ لی،اطلاعات کےمطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امداد کی اپیل کر دی ہے۔

    کرونا وائرس س نبٹنے کےلیے کوششیں جاری ہیں ، ادھر غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور اس وائرس سے چین میں اب تک 490 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہینوم نے کہا ہے کہ چین میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 80 فیصد مرکزی صوبے ہوبائے سے تعلق رکھتے ہیں، وائرس سے چین کے تمام صوبے متاثر نہیں ہوئے ہیں، تاہم چین میں اب تک کورونا کے تصدیق شدہ 24 ہزار 363 کیسز سامنے آئے ہیں اور 490 جان کی بازی ہار چکے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں، ہمارے پاس اس وائرس سے نمٹنے کے لئے وسائل نہیں اور ہمیں فوری طور پر 68 کروڑ 50 ڈالر کی ضرورت ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک دنیا کے 24 دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے 176 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ان میں سنگاپور میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے جب کہ تھائی لینڈ میں اب تک 25 کیسز سامنے آچکے ہیں۔