Baaghi TV

Author: +9251

  • ’میرے لیے عجوہ کھجوریں لانا‘: آسٹریلوی کرکٹر کی محمد نواز سے فرمائش کے دنیا بھرمیں چرچے

    ’میرے لیے عجوہ کھجوریں لانا‘: آسٹریلوی کرکٹر کی محمد نواز سے فرمائش کے دنیا بھرمیں چرچے

    لاہور:’میرے لیے عجوہ کھجوریں لانا‘: آسٹریلوی کرکٹر کی محمد نواز سے فرمائش کے دنیا بھرمیں چرچے،اطلاعات کےمطابق آسٹریلوی کھلاڑی نے پاکستانی کرکٹرکوجب وہ سفرحجازپرپہنچے تویہ فرمائش کردی کہ وہ سرزمین مقدس سے ان کے لیے عجوہ کھجوریں ضرورلے کرآئیں‌

    ذرائع کےمطابق پاکستانی نوجوان کرکٹر نے اپنے ساتھیوں اور مداحوں کو عمرہ ادائیگی کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دی اور انہوں نے رب کے حضور شکر بھی ادا کیا۔

     

    قومی کرکٹر کو اُن کے مداحوں، ساتھی کرکٹرز اور امپائر علیم ڈار نے مبارک باد پیش کی اور دعاؤں میں خصوصی طور پر یاد رکھنے کی بھی درخواست کی،پاکستانی امپائر علیم ڈار نے مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔شاداب خان نے بھی محمد نواز کو مبارک باد پیش کی۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد بلے باز فواد احمد نے پشتو زبان میں انوکھے انداز سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’عجوہ کھجوریں لے آنا، انشاء اللہ آپ سے جلدی ملاقات ہوگی‘۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل 2017 میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے محمد نواز نے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کا گزشتہ سال کیا۔

    سنہ 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد 23 سالہ آل راؤنڈر وطن واپس نہیں آئے تھے بلکہ وہ جنوبی افریقا روانہ ہوگئے تھے اور انہوں نے وہاں پر اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔بعد ازاں محمد نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ انہوں نے سعودی نژاد جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبہ سے شادی کرلی۔

  • مودی اپنے ہی ملک کے شہریوں کی جاسوسی کرنے لگا،ایک خاتون کوگرفتارکرلیا

    مودی اپنے ہی ملک کے شہریوں کی جاسوسی کرنے لگا،ایک خاتون کوگرفتارکرلیا

    نئی دہلی:مودی اپنے ہی ملک کے شہریوں کی جاسوسی کرنے لگا،مظاہرین نے ایک خاتون کوگرفتارکرلیا، اطلاعات کےمطابق بھارت کے دارالحکومت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ویڈیو بنانے والی مشکوک خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

     

    https://twitter.com/MajChowdhury/status/1224950669225820162?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1224950669225820162&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fwoman-arrest-modi-spy-dehli%2F

     

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گنجا پور نامی خاتون نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے برقع پہنا اور پھر وہ نام بدل کر مظاہرے میں پہنچی، مبینہ طور پر بھارتی وزیر اعظم اور حکمراں جماعت بی جے پی کے لیے جاسوسی کرنے والی خاتون نے خود کو صحافی ظاہر کیا اور شاہین باغ پر حکومت کے خلاف جمع ہونے والی خواتین سے عجیب و غریب سوالات کیے۔

    مظاہرین کے مطابق گنجا کپور خود کو صحافی ظاہر کر کے خواتین سے سوال پوچھ رہی تھی کہ وہ برقع پہن کر کیوں آئیں، انہیں کس نے یہاں آنے کی ہدایت کی، اُن کا نام اور رہائش کیا ہے، اسی اثناء کچھ لوگوں کو شک ہوا تو انہوں نے برقع پوش خاتون کو پکڑ لیا۔

    مظاہرین نے جب خاتون کی تلاشی لی تو اُس کے برقع سے ویڈیو کیمرہ برآمد ہوا جس میں مظاہرین کی فوٹیجز موجود تھیں۔ واقعے کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پہنچیں اور پھر گنجا کپور کو مظاہرین سے چھڑوا کر تھانے لے گئی۔

    یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے متنازع شہریت آرڈیننس (سی اے اے ، این سی آر) نافذ کیا جس کے خلاف دارالحکومت میں واقع شاہین باغ پر گزشتہ کئی روز سے خواتین کا مظاہرہ جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر متنازع قانون واپس لے اور بھارت کی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے۔

  • ’منزل میری آزادی ہے،کشمیری پاکستانی اورہم کشمیری ہیں‌: پاکستانی فنکار بھی کشمیریوں کے ہم آواز

    ’منزل میری آزادی ہے،کشمیری پاکستانی اورہم کشمیری ہیں‌: پاکستانی فنکار بھی کشمیریوں کے ہم آواز

    کراچی:’منزل میری آزادی ہے،کشمیری پاکستانی اورہم کشمیری ہیں‌: پاکستانی فنکار بھی کشمیریوں کے ہم آواز،اطلاعات کےمطابق دنیا بھر میں آج کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا دن منایا جارہا ہے، اس موقع پر فنکاروں نے بھی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کشمیری کی آزادی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیارے کشمیریوں، میں دعا گو ہوں کہ آپ کو جلد آزادی نصیب ہو تاکہ آپ اُس طرح امن کے ساتھ زندگی گزاریں جیسے آپ کا حق ہے‘

     

    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر معروف سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ٹویٹ میں تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے لیے خصوصی طور پر دعا کریں۔

    آپ سب کا بہت شکریہ۔ آپ نے میرا ساتھ دیا۔ پاکستان کا ساتھ دیا۔ کشمیر کی آذادی ہر کشمیری کا حق ہے۔ اب اس پیغام کو دنیا تک پہنچانے میں میرا ساتھ دیں۔

     

    اداکار فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ویڈیو ری ٹویٹ جس میں اشعار لکھ تھے کہ ’کشمیر میں کشمیر ہوں کوئی میری صدا سن لے، آزاد ہم کو ہم سے ہی کرلے، نہ بتانا نہ توڑنا بس چین سکھ دے دے، آزاد ہم کو ہم سے ہی کرلے۔‘

     

    اداکار ہمایوں سعید نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے نغمے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اُس کا ایک شعر تحریر کیا جو کچھ یوں تھا ’جاگ اٹھی ہے وادی ساری، منزل میری آزادی ہے‘۔

     

     

    https://twitter.com/iamhumayunsaeed/status/1224969229914558465?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1224969229914558465&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fcelebrities-show-solidarity-with-kashmiries%2F

    یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل اور بدترین مظالم کے خلاف مظلوم کشمیریوں کے ساتھ دنیا بھر میں ہر سال پانچ فروری کو یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے، آج کشمیری شہدا اور عوام کی ہمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

    آج کے دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں جبکہ مختلف سرکاری و نجی سطح پر تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن مسلسل 185 روز سے جاری ہے، وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بدستور معطل ہے، ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے، خواتین پر بھی تشدد کیا جا رہا ہے۔

  • کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کا آخر ی مرحلہ ہے،مسلم لیگ ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیرتقریب سے سینٹر کامل علی آغا ودیگرکا خطاب

    کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کا آخر ی مرحلہ ہے،مسلم لیگ ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیرتقریب سے سینٹر کامل علی آغا ودیگرکا خطاب

    لاہور:کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کا آخر ی مرحلہ ہے،مسلم لیگ ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیرتقریب سے سینٹر کامل علی آغا ودیگرکا خطاب،اطلاعات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سنیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کا آخری مرحلہ ہے،کشمیری نظریہ پاکستان کی تکمیل اور پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    سینیٹرکامل علی آغا نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اگر کشمیر آزاد ہوگا تو پاکستان کی شہ رگ آزاد ہوگی۔پاکستان کی 80فیصد اقتصادیات زراعت پر ہے بھارت آبی دہشت گردی کی مقاصد بھی یہی ہے کہ پاکستان کا پانی بند کیا جائے اور پاکستان کے اندر قحط پیدا ہو پاکستان کی اقتصادیات مفلوج اور پاکستان معاشی طور پر تباہی کی طرف جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے اندر غیر قانونی طور پر تمام معاہدوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستانی پانیوں پر قبضہ کرکے تواتر کے ساتھ چھوٹے بڑے125 ڈیم بنا رہا ہے جن میں درمیانے درجے کے54کے قریب ڈیم ہیں

    انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کے ساتھ کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ہزاروں نوجوانوں کو پلیٹر گن کے ذریعے اندھا کردیا گیا ہزاروں بچوں کے بازو کاٹ دیئے گئے ہزاروں بچے کسی نہ کسی طور پر معذور ہیں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا جاچکاہزاروں خواتین کو بیوہ،بچوں کو یتیم اور بوڑھوں کو شہید کردیا گیاکشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں لیکن عالمی تنظیمیں شرمناک حد تک خاموش ہیں اس شرمناک خاموشی کے تدارک کیلئے ہم یک جان ہوکر کشمیریوں کی آزادی کیلئے ڈٹ جائیں۔ہمیں ہرحال میں اس جدوجہد کا ساتھ دینا اور قربانیاں دینی ہے۔مودی حکومت نے آئینی ترمیم کے ذریع کشمیریوں کے حقو ق سلب کرنے کی جو مذموم کوشش کی اس سے تحریک آزادی کشمیر پوری دنیا میں اجاگر ہوئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقد ہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے میاں عمران مسعود سیکرٹری اطلاعات پنجاب،میاں محمد منیر ونگز کے صدورعالمگیر ایڈوکیٹ،چوہدری ذوالفقار علی پپن،سجاد بلوچ، انجینئر شہزاد الہٰی،چیئرمین ایم ایس ایف وکی گجر،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی،ماجدہ زیدی،آمنہ الفت نے بھی خطاب کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض اشتیاق گوہر ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے۔

    سینٹر کامل علی آغا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندوں کو پاکستان،نظریہ پاکستان اور کشمیر کیلئے متحرک کیا جائے وزارت خارجہ بھی انسانی حقوق کی تنظیموں کو جھنجھوڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کو منانے کے فیصلہ کے بعدیوم یکجہتی کشمیر کی ابتدا اسی مسلم لیگ ہاؤس میں سیمینار کی تقریب کی صورت میں منعقد ہوئی۔حکومت سطح پر اس دن کو پوری دنیا کے اندر تحریک آزادی کشمیرکو اجاگرکرنے کیلئے باقاعدگی سے منایا جارہا ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ نظریہ پاکستان کی محافظ ہے اور آزادی کشمیر کی سرپرستی کر تی رہی ہے اور اس تحریک کو زندہ رکھنے کیلئے یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کیلئے سرکاری طور پر اس کا اعلان کیااور پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام ہرسال5فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود،کوآرڈینٹر لاہور میاں منیر نے کہا کہ کشمیر میں 6ماہ سے کرفیو کے نفاذ،ظلم و بربریت،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام عالم اپنا کردار ادا کرے،کشمیر میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی عدالت انصاف اپنا کردار ادا کرے۔

    تقریب سے چوہدری ذوالفقار پپن، سید بلال مصطفی شیرازی،سجاد بلوچ،عالمگیر ایڈووکیٹ،انجینئر شہزاد الہٰی،شیخ عمر حیات،ماجدہ زیدی،آمنہ الفت، وکی گجر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پاکستان میں بالخصوص آزادکشمیر اور بالعموم دنیا بھر میں سسکتی ہوئی انسانیت، ریاستی دہشتگردی کے خلاف منایا جاتا ہے ہماری قومی،شرعی، اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم، عورتوں، بچوں،بوڑھوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور کشمیر کی آزادی تک ان کا ساتھ دیں۔

    سیمنار میں اعجاز چوہدری، ملک اللہ یار گڈگور،شیخ عمر، چوہدری شکیل ورک، ڈاکرٹ اسد گل، حق نواز سنگلہ، ملک امجد علی اعوان، لیاقت علی بھٹی، عزیزہ سعید، مولانا عمران سمیت عہدیداران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی
    کشمیر سمینار میں عالمگیر ایڈووکیٹ،میاں منیر،انجینئر شہزاد الہٰی،آمنہ الفت نے درج ذیل قراردادیں پیش کیں جو متفقہ طور پر منظور ہوئیں۔

    قرارداد
    پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس اس بات کی پر زور مذمت کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ کشمیر کی حق خود ارادیت کی قرارداد پر عملدرآمد نہیں ہوا۔یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر7لاکھ سے زائد بھارتی افواج کو کشمیر سے نکالا جائے۔پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ اجلاس بھارت کی جانب سے آبی جارحیت اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتا ہے۔پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کشمیریوں کو حق استصواب رائے دیاجائے۔

    قرارداد
    پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں اور بھارتی آئین میں تبدیلی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے 185دن مسلسل کرفیو کی شدید مذمت کرتا ہے یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ اپنا رول ادا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اپنی قرارداد وں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوائے 

    قرارداد
    پاکستان اور بھارت کے درمیان آج بھی اصل مسئلہ کشمیر ہے، جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوجاتا تب تک دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے۔جب تک بھارت کشمیریوں کے حق آزادی کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں عملی اقدامات بروئے کار نہیں لاتا تب تک بھارت پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے دن کے موقع پر اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھی آزادی کی نعمت سے بہرہ مند کرے اور ان کی قربانیوں کو قبول کرے۔

    قرارداد
      بانی پاکستان نے کشمیر کو شہہ رگ قرار دیاتھا،شہہ رگ سے مراد پانی کا خزانہ ہے جو کشمیر کے پہاڑوں سے ہوکر پاکستان میں آتا ہے۔ ن لیگ کے سابق دورحکومت میں بھارت نے پاکستانی دریاؤں کا پانی روک کر ان پر ڈیم بنائے جس کے باعث ملک میں پانی کا بحران پیدا ہورہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر کالا باغ ڈیم سمیت بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کا آغاز کیا جائے کیونکہ بھارت پاکستانی دریاؤں پر ڈیم بنارہا ہے اور ان دریاؤں کا رخ موڑ رہا ہے۔پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے اور بھارت کی آبی جارحیت کی روک تھام کرے

    قرارداد  
      پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اور ہندو راج کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اس قانون سازی کے ذریعے بھارت میں اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و تشدد کیا جارہا ہے RSSکے غنڈوں نے بھارت میں مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں یہ اجلاس مسلمانوں کے خلاف بھارتی اقدامات کی پروزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کے مسلمانوں کے خلاف بھارتی اقدامات پر اس پر پابندیاں عائد کرے اور اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

  • مبشرلقمان یوٹیوب کے چاہنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز،نئے یوٹیوبرزکے نام مبشرلقمان کا پیغام

    مبشرلقمان یوٹیوب کے چاہنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز،نئے یوٹیوبرزکے نام مبشرلقمان کا پیغام

    لاہور:مبشرلقمان یوٹیوب کے چاہنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز،خوشی میں تقریب، کیک کاٹاگیا،ٹیم ممبران کے ساتھ چاہنے والوں کاشکریہ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف اینکر،تجزیہ نگارمبشرلقمان کے یوٹیوب چینل کےپاکستان سمیت دنیا بھرمیں چاہنے والوں کی تعداد میں بڑی تیزی سےاضافہ ہورہا ہے،ادھرمبشر لقمان یوٹیوب چینل کی ٹیم نے بھی اس کامیابی پربہت زیادہ خوشی کا اظہارکیا، اس موقع پرمبشرلقمان نے نئے یوٹیوبرزکے نام اپنے پیغام میں اہم گفتگوبھی کی

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے معروف صحافی اوراینکرمبشرلقمان کے یوٹیوب چینل کی مقبولیت میں جہاں مبشرلقمان کی شخصیت کا کردارہے وہاں‌مبشرلقمان کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کے کردار کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا

    مبشرلقمان یوٹیوب چینل کومقبولیت کی انتہا تک پہنچانے میں ہرممبرکا اپناکردارہے جسے مبشرلقمان جیسی شخصیت بہت زیادہ عزت دیتی ہے اورحوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں‌،

     

    مبشرلقمان یوٹیوب چینل کے 10 لاکھ سے زائد چاہنے والوں کی خوشی میں ایک کیک بھی کاٹا گیا ، اس موقع پرمبشرلقمان اوران کی ٹیم کے تمام افراد موجود تھے ،ان میں ٹیکنیکل ٹیم سے لیکرتحقیق وتخلیق کی دنیا کے ماہرلوگ بھی شامل ہیں‌،

    مبشرلقمان یوٹیوب چینل کی ٹیم میں مبشرلقمان کے معتمد ساتھی ، پروڈیوسراوردنیا کے علوم وفنون پرعقابی نظررکھنے والے راواویس کوبھی بھولنا نہیں چاہیے جوہروقت مطالعہ کرنے کے بعد چیزوں کوپرکھ کرایک بہترین سکرپٹ تیارکرتے ہیں

    مبشرلقمان یوٹیوب چینل کی ٹیم کے ہراول دستے کے دوسرے شاہسوارشیخ نوید کا کردار بھی بہت اہم ہیں ،شیخ نوید نے مبشرلقمان یوٹیوب چینل کے کامیابی کے سفرکوآگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا

    اس ٹیم میں میڈم عفیفہ راو کا ذکرنہ کریں توزیادتی ہوگی ، محترمہ ایک خاتون ہونے کے باوجود ٹیم کے دوسرے افراد کے ساتھ شانہ بشانہ متحرک رہیں ، مبشرلقمان کی طرف سے اپنی ٹیم کے دیگرممبران کی طرح خواتین ممبرز کو بھی بہت عزت دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ میڈم عفیفہ کویوٹیوب چینل کی کامیابی کا سہرا دینا بھی ضروری ہے

    مبشرلقمان یوٹیوب چینل میں باقی دوستوں کا ذکرنہ کریں‌توزیادتی ہوگی ان میں محمد شعیب،عدیل احمد،دانیال لقمان،عبدالحئی ، ایاز خان،احسن قاسم ، حمزہ علی ، فجرلقمان، وقاص،اورباغی ٹی وی کے انچارج طہٰ‌منیب نے بھی بہت اہم کردارادا کیا

    اس تقریب کے آخرمیں مبشرلقمان یوٹیوب چینل کے مالک معروف صحافی مبشرلقمان نے کہا کہ آج اس کامیابی کا سہرا ٹیم کے سرہے جس کی محنت سے آج اس چینل کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہہنچ گئی ہے،

    مبشرلقمان نے اس موقع پرکہا کہ جن حالات میں ہم نے دنیا کودنیا کے اہم حالات سے آگاہ رکھنے کے لیے یہ مشن شروع کیا اس پربہت زیادہ محنت کرنا پڑی ،جس کے ثمرات اب بہت زیادہ بہترآنے شروع ہوگئے اوریہی وجہ ہے کہ آج یہ چینل لاکھوں افراد کومعیاری اورحقیقت پرمبنی خبریں ،تجزیئے اورتبصرے فراہم کرکے باخبررکھ رہے ہیں‌

    مبشرلقمان نے مستبقل کے لائحہ عمل کا پلان بھی دیا ، انہوں نے اپنے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد مذہبی چینل بھی شروع کررہے ہیں،انٹرٹینمنٹ کا چینل بھی شروع کررہے ہیں‌، نئے چینل میں نئے لوگوں مواقع دیں‌گے

    مبشرلقمان نے ایک بہت بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میرے نیٹ ورک کے تمام ٹولزفری آف سروسز حاضرہیں لوگ ان کا بھرپوراستعمال کریں‌اورپھرجب کمائیں‌توپھرہمیں بھی نہ بھولیں

    مبشرلقمان نے اپنے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ کشمیرکے مسئلہ پراپنا موقف پیش کرتے رہیں‌گے ، دنیا کے معاملات کوکھل کراپنے صارفین تک پہنچائیں گے . انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب جانتے ہیں‌کہ مذکورہ ایشوزپرگوگل کچھ دیتی نہیں بلکہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے لیکن ہم دکھی انسانیت کی وکالت کرنا نہیں چھوڑیں گے

    مبشرلقمان نے آخر میں اپنے تمام ساتھیوں‌کاشکریہ اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ سمندرپارپاکستانیوں‌سمیت دنیا بھرسے دیگرچاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں‌کہ انہوں نے عزت دی

  • سعودی کابینہ نے مسئلہ فلسطین کی مکمل حمایت کا کر دی

    سعودی کابینہ نے مسئلہ فلسطین کی مکمل حمایت کا کر دی

    سعودی کابینہ نے مسئلہ فلسطین کی مکمل حمایت کا کر دی

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیرِ صدارت اجلاس میں فلسطینی نصب العین کے لیے مملکت کے مؤقف کا اعادہ کیا ہے اور فلسطینی عوام کے لیے حمایت کا اظہار کیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی اطلاع کے مطابق شاہ سلمان نے وزارتی کونسل کو فلسطینی صدر محمود عباس سے حال ہی میں ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انھوں نے ان سے بات چیت میں سعودی عرب کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا تھا۔

    وزیر برائے میڈیا ترکی بن عبداللہ الشبانہ نے ایس پی اے کو بتایا ہے کہ کابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت میں اب تک کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔ان میں 2002ء میں پیش کردہ عرب امن اقدام بھی شامل ہے۔

    کابینہ نے امریکا کی جانب سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن منصوبہ کی تیاری کے لیے کوششوں کو بھی سراہا ہے۔

  • کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کا آخری مرحلہ ہے،کامل علی آغا

    کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کا آخری مرحلہ ہے،کامل علی آغا

    لاہور(باغی ٹی وی )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سنیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کا آخری مرحلہ ہے،کشمیری نظریہ پاکستان کی تکمیل اور پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اگر کشمیر آزاد ہوگا تو پاکستان کی شہ رگ آزاد ہوگی۔پاکستان کی 80فیصد اقتصادیات زراعت پر ہے بھارت آبی دہشت گردی کی مقاصد بھی یہی ہے کہ پاکستان کا پانی بند کیا جائے اور پاکستان کے اندر قحط پیدا ہو پاکستان کی اقتصادیات مفلوج اور پاکستان معاشی طور پر تباہی کی طرف جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے اندر غیر قانونی طور پر تمام معاہدوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستانی پانیوں پر قبضہ کرکے تواتر کے ساتھ چھوٹے بڑے125 ڈیم بنا رہا ہے جن میں درمیانے درجے کے54کے قریب ڈیم ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کے ساتھ کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ہزاروں نوجوانوں کو پلیٹر گن کے ذریعے اندھا کردیا گیا ہزاروں بچوں کے بازو کاٹ دیئے گئے ہزاروں بچے کسی نہ کسی طور پر معذور ہیں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا جاچکاہزاروں خواتین کو بیوہ،بچوں کو یتیم اور بوڑھوں کو شہید کردیا گیاکشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں لیکن عالمی تنظیمیں شرمناک حد تک خاموش ہیں اس شرمناک خاموشی کے تدارک کیلئے ہم یک جان ہوکر کشمیریوں کی آزادی کیلئے ڈٹ جائیں۔ہمیں ہرحال میں اس جدوجہد کا ساتھ دینا اور قربانیاں دینی ہے۔مودی حکومت نے آئینی ترمیم کے ذریع کشمیریوں کے حقو ق سلب کرنے کی جو مذموم کوشش کی اس سے تحریک آزادی کشمیر پوری دنیا میں اجاگر ہوئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقد ہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے میاں عمران مسعود سیکرٹری اطلاعات پنجاب،میاں محمد منیر ونگز کے صدورعالمگیر ایڈوکیٹ،چوہدری ذوالفقار علی پپن،سجاد بلوچ، انجینئر شہزاد الہٰی،چیئرمین ایم ایس ایف وکی گجر،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی،ماجدہ زیدی،آمنہ الفت نے بھی خطاب کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض اشتیاق گوہر ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے۔سینٹر کامل علی آغا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندوں کو پاکستان،نظریہ پاکستان اور کشمیر کیلئے متحرک کیا جائے وزارت خارجہ بھی انسانی حقوق کی تنظیموں کو جھنجھوڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کو منانے کے فیصلہ کے بعدیوم یکجہتی کشمیر کی ابتدا اسی مسلم لیگ ہاؤس میں سیمینار کی تقریب کی صورت میں منعقد ہوئی۔حکومت سطح پر اس دن کو پوری دنیا کے اندر تحریک آزادی کشمیرکو اجاگرکرنے کیلئے باقاعدگی سے منایا جارہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ نظریہ پاکستان کی محافظ ہے اور آزادی کشمیر کی سرپرستی کر تی رہی ہے اور اس تحریک کو زندہ رکھنے کیلئے یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کیلئے سرکاری طور پر اس کا اعلان کیااور پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام ہرسال5فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود،کوآرڈینٹر لاہور میاں منیر نے کہا کہ کشمیر میں 6ماہ سے کرفیو کے نفاذ،ظلم و بربریت،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام عالم اپنا کردار ادا کرے،کشمیر میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی عدالت انصاف اپنا کردار ادا کرے۔تقریب سے چوہدری ذوالفقار پپن، سید بلال مصطفی شیرازی،سجاد بلوچ،عالمگیر ایڈووکیٹ،انجینئر شہزاد الہٰی،شیخ عمر حیات،ماجدہ زیدی،آمنہ الفت، وکی گجر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پاکستان میں بالخصوص آزادکشمیر اور بالعموم دنیا بھر میں سسکتی ہوئی انسانیت، ریاستی دہشتگردی کے خلاف منایا جاتا ہے ہماری قومی،شرعی، اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم، عورتوں، بچوں،بوڑھوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور کشمیر کی آزادی تک ان کا ساتھ دیں۔
    سیمنار میں اعجاز چوہدری، ملک اللہ یار گڈگور،شیخ عمر، چوہدری شکیل ورک، ڈاکرٹ اسد گل، حق نواز سنگلہ، ملک امجد علی اعوان، لیاقت علی بھٹی، عزیزہ سعید، مولانا عمران سمیت عہدیداران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی
    کشمیر سمینار میں عالمگیر ایڈووکیٹ،میاں منیر،انجینئر شہزاد الہٰی،آمنہ الفت نے درج ذیل قراردادیں پیش کیں جو متفقہ طور پر منظور ہوئیں۔

    قرارداد
    پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس اس بات کی پر زور مذمت کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ کشمیر کی حق خود ارادیت کی قرارداد پر عملدرآمد نہیں ہوا۔یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر7لاکھ سے زائد بھارتی افواج کو کشمیر سے نکالا جائے۔پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ اجلاس بھارت کی جانب سے آبی جارحیت اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتا ہے۔پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کشمیریوں کو حق استصواب رائے دیاجائے۔
    قرارداد
    پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں اور بھارتی آئین میں تبدیلی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے 185دن مسلسل کرفیو کی شدید مذمت کرتا ہے یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ اپنا رول ادا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اپنی قرارداد وں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوائے 
    قرارداد
    پاکستان اور بھارت کے درمیان آج بھی اصل مسئلہ کشمیر ہے، جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوجاتا تب تک دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے۔جب تک بھارت کشمیریوں کے حق آزادی کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں عملی اقدامات بروئے کار نہیں لاتا تب تک بھارت پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے دن کے موقع پر اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھی آزادی کی نعمت سے بہرہ مند کرے اور ان کی قربانیوں کو قبول کرے۔
    قرارداد
      بانی پاکستان نے کشمیر کو شہہ رگ قرار دیاتھا،شہہ رگ سے مراد پانی کا خزانہ ہے جو کشمیر کے پہاڑوں سے ہوکر پاکستان میں آتا ہے۔ ن لیگ کے سابق دورحکومت میں بھارت نے پاکستانی دریاؤں کا پانی روک کر ان پر ڈیم بنائے جس کے باعث ملک میں پانی کا بحران پیدا ہورہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر کالا باغ ڈیم سمیت بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کا آغاز کیا جائے کیونکہ بھارت پاکستانی دریاؤں پر ڈیم بنارہا ہے اور ان دریاؤں کا رخ موڑ رہا ہے۔پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے اور بھارت کی آبی جارحیت کی روک تھام کرے
    قرارداد  
      پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اور ہندو راج کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اس قانون سازی کے ذریعے بھارت میں اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و تشدد کیا جارہا ہے RSSکے غنڈوں نے بھارت میں مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں یہ اجلاس مسلمانوں کے خلاف بھارتی اقدامات کی پروزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کے مسلمانوں کے خلاف بھارتی اقدامات پر اس پر پابندیاں عائد کرے اور اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

  • نواز شریف کی صحتیابی  مریم نواز کی لندن میں موجودگی سے مشروط ، ڈاکٹر عدنان کی منطق

    نواز شریف کی صحتیابی مریم نواز کی لندن میں موجودگی سے مشروط ، ڈاکٹر عدنان کی منطق

    نواز شریف کی صحتیابی مریم نواز کی لندن میں موجودگی سے مشروط ، ڈاکٹر عدنان کی منطق

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ رائل برامپٹن اسپتال میں نواز شریف کے دل کا تفصیلی معائنہ کرایا گیا ہے اُن کو شریانوں کی پیچیدہ قسم کی بیماری لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خون کے بہاؤ میں مسئلہ ہے اور دل کے عضلات کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ نواز شریف کی کونونری انٹروینشن گذشتہ جمعرات کو ہونا تھی تاہم وہ اب اگلی جمعرات کو ہو گی۔نواز شریف کے ذاتی معالج نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی خواہش تھی کہ معائنے کے وقت مریم نواز اسپتال میں ساتھ ہوں لیکن مریم نواز کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ان کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے نواز شریف کے معاہنے کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔
    ڈاکٹر عدنان نے متنبہ کیا ہے کہ کارڈیک انٹروینشن نوازشریف کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، شہباز شریف نے بھی مریم نواز کو والد کے پاس جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے،لندن کے رائل برومپٹن اسپتال کے معالجین نے دل کی شریانوں میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹیں، دل کے بڑے حصے کے شدید متاثرہونے کا انکشاف کیا ہے۔ مریم نوازکے پاس نہ ہونے پر دوبار’’کارڈیک کیتھی ٹرائزیشن‘‘کا طے شدہ عمل تبدیل کرنا پڑا۔

    صدر نواز لیگ میاں شہباز شریف کہتے ہیں متعدد جان لیوا بیماریوں کے لاحق ہونے سے نواز شریف کی صحت کی صورتحال نازک ہے، زندگی کےمشکل ترین وقت میں مریم نواز اپنے والد کیلئے غم بانٹنے کا باعث بنیں، انہیں دیکھ بھال کیلئے لندن آنے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں‌پولیو کیسز سامنے آنے پر عثمان بزدار کا تشویش کا اظہار

    پنجاب کے مختلف شہروں میں‌پولیو کیسز سامنے آنے پر عثمان بزدار کا تشویش کا اظہار

    پنجاب کے مختلف شہروں میں‌پولیو کیسز سامنے آنے پر عثمان بزدار کا تشویش کا اظہار

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مختلف شہروں میں پولیو کیسز سامنے آنے پر انتہائی تشویش کرتے ہوئے غفلت برتنے والے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

    انسداد پولیو اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیراور انتظامات سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بعض شہروں میں پولیو کیسز سامنے آنا انتہائی تشویشناک امر ہے۔

    عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو صوبے کو پولیو فری بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کردی ہے۔ پولیو فری پنجاب کے لیے مقامی آبادی کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ پنجاب کے داخلی راستوں پر بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلانے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہائی رسک اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انسداد پولیو کے لیے 3,600 ورکرز بھرتی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    عثمان بزدار نے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا قومی ذمہ داری ہے۔ انسداد پولیو کے لیے سب کو مربوط انداز میں کام کرنا ہے۔ بچوں کا محفوظ مستقبل ہم سب کیلئے اہم ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن کرائیں۔ کوئی بچہ پولیو ویکسینیشن سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ انسداد پولیو کیلئے مقررکردہ اہداف کے حصول کیلئے محنت سے کام کیا جائے۔

  • فیض امن میلہ کی ارگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلے

    فیض امن میلہ کی ارگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلے

      لاہور:فیض امن میلہ کی ارگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلے ،باغی ٹی وی کےمطابق فیض امن میلہ ارگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس لاہور پریس کلب میں ہوا جس کی صدارت مزمل خاں ، ثناءکامریڈ اور حنین جمیل پر مشتمل نوجوانوں کے پینل نے کی ۔

    باغی ٹی وی کےمطابق فیض امن میلہ سولہ فروری کو باغِ جناح اوپن تھیٹر میں ہورہا ہے بھارت میں فیض احمد فیض پر انتہا پسندوں کی تنقید کی نفی میں فیض امن میلے کا تھیم ’ہم دیکھیں گے “ طے کیا گیا ہے میلے چار سیشن ہونگے جن میں فکرِ فیض اور آج کے نوجوان و طلبا تحریک کے حوالے سے بھی ’ہم دیکھیںگے ‘ کے موضوع پر مباحثہ ہوگا جس میں نوجوان مقررین خطاب کریںگے ، مشاعرے کے علاوہ کلاسیکل رقص وتھیٹر اور موسیقی بھی اس میلے کے اہم سیشن ہونگے ۔

    ارگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں میلے کے انعقاد کیلئے بنائی جانےءوالی کمیٹیوں نے انتظامات کے حوالے سے اپنی رپورٹیں پیش کیں جن میں سے اکثر کی منظوری دی گئی اور واضح کیا گیا ہے کہ فیض امن میلہ سیاسی جلسہ نہیں بلکہ تعلیمی ، فکری، ثقافتی میلہ ہے جس میں خطے میں انسانی حقوق کیلئے کی جانے جدوجہد کے حوالے سے نادر تصویروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ بکسٹال بھی لگائے جائیں گے یہ ہرعمر کے بچوں کےلئے پُرکشش ہوگا ۔ واضح رہے کہ، صحافی فنکار ، قلمکا ر، دانشور ۔ شاعر، مزدور ، اور سیاسی وسماجی گروپ ہر سال ملکرمناتے ہیں ۔