Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہور پریس کلب میں محفل میلاد کا انعقاد،محفل حمدونعت اورخطابات بھی ہوئے

    لاہور پریس کلب میں محفل میلاد کا انعقاد،محفل حمدونعت اورخطابات بھی ہوئے

    لاہور:لاہور پریس کلب میں محفل میلاد کا انعقاد،محفل حمدونعت اورخطابات بھی ہوئے ،باغی ٹی وی کےمطابق لاہور پریس کلب کے زیراہتمام نثارعثمانی آڈیٹوریم میں محفل میلاد منعقد کی گئی ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محفل میلاد میںصدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر رائے حسنین طاہر، خزانچی زاہد حسین شیروانی، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، فرقان الہی، امجد فاروق کلو، پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی، لاہور فوٹوجرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری پرویز الطاف سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت خواں حضرات نے گلہائے عقیدت کے پھول پیش کئے۔

    محفل میلاد میں علماءکرام نے نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرت پاک پر بیان کرتے ہوئے کہاکہ آپ سرکار ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں اور آپ ﷺ کی تعلیمات ناصرف امت کے لئے بلکہ بنی نوع انسان کے لئے مشعل راہ ہیں، آج دنیاجس قدر مشکلات اور عذاب کا شکار نظرآتی ہے اس سے آپ ﷺ کی تعلیمات کی حکانیت مزید واضح ہوتی چلی جارہی ہے

    مقررین نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اگر تمام دنیاآپ ﷺ کی تعلیمات کو اختیارکرلے تو تمام طرح کی ظاہری وباطنی مشکلات سے نجات حاصل ہوسکتی ہے۔ محفل میلاد کے اختتام پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے علماءکرام ، نعت خواں حضرات اور تمام حاضرین کا محفل میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔تمام شرکاءمحفل کی تواضع کھانے سے کی گئی۔

  • پاک فوج کوسلام : نانگاپربت ریسکیو آپریشن، پاک فوج کے پائلٹس کوفرانسیسی  میڈلز سے نوازا گیا

    پاک فوج کوسلام : نانگاپربت ریسکیو آپریشن، پاک فوج کے پائلٹس کوفرانسیسی میڈلز سے نوازا گیا

    راولپنڈی:پاک فوج کوسلام : نانگاپربت ریسکیو آپریشن، پاک فوج کے پائلٹس کو فرنچ میڈلز سے نوازا گیا،اطلاعات کےمطابق سخت ترین موسمی حالات میں جان پر کھیل کر نانگاپربت میں پھنسے فرانسیسی کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے کارنامے پر پاک فوج کے پائلٹس کو فرنچ میڈلز سے نوازا گیا۔

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1225067428104888325

    باغی ٹی وی کےمطابق نانگاپربت میں پھنسے فرانسیسی کوہ پیما کوریسکیوکرنے کے کارنامےکودنیا بھرمیں سراہا گیا ، اسی تناظر میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے پائلٹس کو میڈلز دینے کی تقریب آرمی میوزیم میں ہوئی جس میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سمیت دیگر فوجی حکام نے شرکت کی۔

    https://web.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1840941916203254

    باغی ٹی وی کے مطابق فرنچ جوائنٹ فورس بحرہند کے کمانڈر نے پائلٹس کو فرانس کے ایوارڈ سے نوازا، پاک فوج کے پائلٹس کو فرنچ نیشنل ڈیفنس برانز میڈل سےنوازا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے پائلٹس نے فرنچ کوہ پیما مس الزبتھ کو 2018 میں نانگاپربت میں سخت ترین موسمی حالات میں ریسکیو کیا تھا۔واضح رہے کہ الزبتھ نے 7400 میٹر کی بلندی سے ریسکیو کال کی تھی جس پر ہنگامی طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

  • کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں.  ڈاکٹر ناصر ہمدانی کیا کہتے ہیں

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں. ڈاکٹر ناصر ہمدانی کیا کہتے ہیں

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں. ڈاکٹر ناصر ہمدانی کیا کہتے ہیں

    باغی ٹی وی :ڈاکٹر ناصر ہمدانی نے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس وائرس کے منتقل ہونے کے اصل منبع کو کو کنٹرول کرنا چاہیے.مریض کے کھانسنے اور چھینک مارنے سے یہ وائرس دوسروں تک منتقل ہوتا ہے اسی طرح ایسی صورت حال میں مشتبہ متاثر شخص یا مریض کو ماسک پہنانا چاہیے کیونکہ اس کی طرف سے وائرس دوسروں تک پہنچ رہا ہے وائرس کے انتقال کا جو ذریعہ ہے اس پر فوکس کرنا زیادہ ضروری ہے. جبکہ دیگر لوگوں کو ہماری صورت حال میں اتنی بڑی مقدار میں ماسک مہیا کرنا یا ان کو پہنائے رکھنا مشکل کام ہے .
    انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جو مریض کے علاج یا خدمت کے لیے معمور افراد ہیں ان کو اپنے ہاتھ کو اچھی طرح ہائی جین یعنی صابن سے دھونا چاہیے . اسی طرح جو افراد مریض کی نگرانی یا علاج کی وجہ سے مریض کے چھوتے یا ٹچ کرتے ہیں یا اتنے نزدیک ہو جاتے ہیں جہاں سے وائرس کے منتقل ہونا آسان ہو انہیں بھی احتیاطی طریقے اپناتے ہوئے گلوز ، ماسک اور دیگر آلات کا استعمال کرنا چاہیے.

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    انہوں نے کہا کہ اس وائرس کے زیادہ پھیلاؤ کی وجہ ایک متاثر شخص سے دوسروں تک اس وائرس کا منتقل ہونا ہے.چینی حکومت ایگزٹ سکریننگ پر اچھا اہتمام کر رہی ہے .اس وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے کافی اقدام کرہی ہے. انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایسے پروگرام ہوتے رہنا چاہیں تاکہ عوام کو آگاہی ہوتی رہے.

  • لاہور کے معروف تاجر رہنما خواجہ تعریف اور طیفی بٹ کے ڈانس نے پارٹی کو چار چاند لگادیے

    لاہور کے معروف تاجر رہنما خواجہ تعریف اور طیفی بٹ کے ڈانس نے پارٹی کو چار چاند لگادیے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لاہور اور پنجاب کے تمام ڈانز کی لاہور میں ملن پارٹی ہوئی جس کامقصد معروف تاجر رہنما طیفی بٹ کو خراج تحسین پیش کرنا تھا .اس شاندار پارٹی میں معروف تاجر رہنما خواجہ تعریف اور طیفی بٹ نے ایک فنکشن میں ڈانس کیا .لاہور کے معروف تاجر رہنما خواجہ تعریف اور طیفی بٹ کے ڈانس نے پارٹی کو چار چاند لگادیے
    ان کے اس رقص کو کیمرے کے آنکھ نے محفوظ کرلیا باغی نے ایکسلوزو طور پر اس ڈانس ویڈیو کو نشر کیا ہے . اس ڈانس کو اس لنک میں دیکھا جاسکتا ہے .

  • حبیب پراچہ کی فلم” The Last Full Measure”دنیا بھرمیں کامیابی اورمقبولیت کے جھنڈے گاڈ دیئے

    حبیب پراچہ کی فلم” The Last Full Measure”دنیا بھرمیں کامیابی اورمقبولیت کے جھنڈے گاڈ دیئے

    لاہور:ہالی ووڈکی مایہ ناز فلم The Last Full Measure پاکستان میں ریلیز کردی گئی ہے گزشتہ دنوں اس فلم کا شاندار پریمئیر کراچی کے نیو پلیکس سنیما میں ہوا اورپاکستان میں دیگرسینماوں میں اس کو بہت جلد پیش کردیا جائے گا ، جس میں شوبز ، فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں ،شوبز ستاروں، فیشن اور میڈیا کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس فلم کو سراہا۔ امریکی قونصل جنرل بھی فلم دیکھنے آئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سنسنی خیز وار ڈرامہ فلم ’دی لاسٹ فل میژ ہالی ووڈ میں پاکستانی ایگزیکٹیوپروڈیوسر کی بنائی جانے والی پہلی فلم ہے جو پاکستان میں ریلیز ہوچکی ہے۔اس فلم کے ہدایت کارٹوڈ رابنسن ہیں جب کہ اداکاروں میں سیبسٹین اسٹین ، کرسٹوفر پلمر ، ولیم ہرٹ ایڈ ہیرس ، سیموئل ایل جیکسن اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

    اس فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر حبیب پراچہ ہیں جو ولیم پٹسن بارگر کی سچی کہانی بیان کرتے ہیں جس کا کردار جیریمی اروائن نے ادا کیا ہے جو اعلیٰ ترین مرتبہ کاجنگی ہیرو ہے او ر ائیرفورس میں طبی ماہر کی حیثیت سے کام کررہا ہے، وہ ساٹھ آدمیوں کی جانیں بچاتا ہے۔فلم کی ریلیزکے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر حبیب پراچہ نے کہا کہ میں اس مووی کو پاکستان میں ریلیز کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں، مجھے امید ہے کہ اس پروجیکٹ سے مجھے اور بھی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نے کہا کہ یہ ہماری بہادر مسلح افواج کے ہیروزکی کہانیاں ہیں اوران کے ذریعہ پاکستانی ناظرین کو اور خاص طور پر پوری دنیا کو معلوم ہوگا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے پاکستان کو پرامن، ترقی یافتہ اور مثبت رویّہ کاحامل ملک بنانے کیلئے کتنی بڑی قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں۔فلم ’دی لاسٹ فل میژ‘ہالی ووڈ میں حبیب پراچہ کی چوتھی پروڈکشن ہے،اس سے پہلے وہ دی ٹرسٹ ، ٹرمینل اور اسٹرائیو بناچکے ہیں۔

    پاکستان میں یہ فلم ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ اور حبیب پراچہ کے تعاون سے ریلیز کی گئی ہے ۔دی لاسٹ فل میڑر پاکستان میں سینما پر لگنے والی کسی بھی پاکستانی پروڈیوسر کی پہلی فلم ہےامریکی قونصل جنرل نے اس امر کا اظہار کیا کہ بہت جلد ہالی ووڈ کے ہدایتکار پاکستان میں بھی کام کرنے آئیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس فلم کی ریلیز خوش آئند ہے۔

    فلم کے پروڈیوسر حبیب پراچہ کا کہنا تھا کہ میرا مقصد پاکستان کا نام زیادہ سے زیادہ روشن کرنا ہے۔ اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ پہلی بار میری فلم پاکستان آئی ہے لیکن اب یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ فلم کا اسکرپٹ میرے پاس آیا تو مجھے بہت متاثر کن لگا، خواہش ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے والے پاکستانی ہیروز پر بھی فلم بنے۔ نوجوانوں کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ سخت محنت کریں ایک دِن نتیجہ ضرور ملے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس فلم کے پریمیئر میں علی رحمن، عمیمہ ملک ،ثروت گیلانی، مومل شیخ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ فلم کے ریڈ کارپٹ پر شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے کہکشاں کا سماں باندھ دیا، فنکاروں نے حبیب پراچہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانیوں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ فلم ویت نام کی جنگ کے تناظر میں بنا ئی گئی ہے یہ ایک ائیر مین ولیم ایچ پٹیسنبرگر کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔

    ویتنام کی جنگ کے مشن کے دوران ان کی ناقابل یقین قربانی کو میڈل آف آنر کے ساتھ اعتراف کرنے میں 32 سال لگے ، یہ سب سے اعلی فوجی اعزاز ہے جو بہادری کے لئے دیا گیا تھا۔اس فلم کو ویتنام جنگ کے دوران قابل ذکر بہادری کی ایک کارروائی سے متاثر ہوکر بنا ئی گئی ہے ۔ 11 اپریل ، 1966 کو ایئر مین فرسٹ کلاس ولیم ایچ پیٹسنبرگر ، جو فضائیہ کا ایک نوجوان جو ریسکیو ماہر ہے نے زخمی او آگ میں گھرے فوجیوں کو نکالنے میں بے مثال مدد ، کارروائی اور آپریشن میں حصہ لیا اور اپنی جان کی بھی پروا نہیں کی ۔

    اس فلم میں‌ایک اہم کردار کو بھی پیش کیا گیا ہے ، جس میں‌ ۹ فوجیوں کو بحفاظت لے جانے کے بعد ، پٹسن برگر نے وہاں محصور پیادہ فوجیوں کے ساتھ رہنے کا انتخاب کرتے ہوئے اور ان کے ساتھ لڑنے کو ترجیح دی اور خود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان دیدی اور خود کو وہاں سے نکالنے سے انکار کردیا ۔ پاکستان میں یہ فلم ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ اور حبیب پراچہ کے تعاون سے ریلیز کی گئی ہے۔

    یاد رہےکہ حبیب پراچہ ایک ایسے پاکستانی فلم پروڈیوسر ہیں جو پاکستان میں نہیں بلکہ ہالی وڈ میں فلمیں بناتے ہیں۔ انھوں نے ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکار نکولیس کیج اور آسٹن پاور کے مائیک میئر جیسے اداکاروں کے ساتھ فلمیں بنائی ہیں۔حال ہی میں لاس انجیلیس میں حبیب پراچہ کی نئی فلم ’ٹرمینل‘دی ٹرسٹ،اورسٹرائیو کا پریمیئر ہوا

  • بھارتی فوج میں خواتین کوافسربھرتی کیوں نہیں کرسکتے ، مودی سرکارنے سپریم کورٹ میں خطرناک حقائق پیش کردیئے

    بھارتی فوج میں خواتین کوافسربھرتی کیوں نہیں کرسکتے ، مودی سرکارنے سپریم کورٹ میں خطرناک حقائق پیش کردیئے

    نئی دہلی :بھارتی فوج میں خواتین کوافسربھرتی کیوں نہیں کرسکتے ، مودی سرکارنے سپریم کورٹ میں خطرناک حقائق پیش کردیئے،اطلاعات کےمطابق بھارتی فوج میں خواتین کواعلیٰ تعلیم یافتہ اوربڑے عہدوں کے لیے اہل ہونے کے باوجود افسران کیوں بھرتی نہیں کیا جاتا، مودی سرکار نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں ہوش ربا حقائق پیش کرکے بڑوں بڑوں کے ہوش اڑا دیئے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اصل میں بھارتی فوج میں بھرتی اعلیٰ‌تعلیم یافتہ خواتین کی طرف سے سپریم کورٹ میں یہ درخواست دائر کی گئی تھی کہ اہل ہونے کے باوجود انہیں افسران کے عہدے پرتعینیات نہیں کیا جاتا، خواتین کی طرف سے یہ عرضی بھی پیش کی گئی تھی کہ اگرہمیں انتا زیادہ حقیرسمجھا جاتا ہے توپھرہمیں کہہ دیا جائے ہم فوج کی نوکری کوجوتے کی نوک پررکھتی ہیں

    ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ میں اس دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ فوج میں خواتین نے نمایاں کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں‌ لیکن ااس کے باوجود خواتین کو حقارت کی نظرسے دیکھا جاتا ہے،

    اس کے جواب میں مودی سرکارکی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے سپریم کورٹ کا بتایا کہ پہلی وجہ تو یہ ہےکہ مرد خواتین افسران کا حکم نہیں مانتےاورخواتین افسران کو بری نظرسے دیکھتے ہیں‌

    دوسری وجہ یہ بیان کی گئی کہ بھارتی فوج میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی بہت زیادہ کی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے فوج میں خواتین کا وہ مقام نہیں‌جس کی وجہ سے ان کوعہدے دیئے جائیں‌

    تیسری وجہ یہ بتائی گئی کہ بھارتی فوج جسمانی اوردماغی صحت کے حوالے سے بھی بہت کمزور ہیں اس لیے ان کو افسران بھرتی نہیں کیا جاسکتا

  • دنیا جاگ جائے اور لاکھوں کشمیریوں کو بھارت کے ہاتھوں بد ترین نسل کشی سے بچائے، مبشر لقمان

    دنیا جاگ جائے اور لاکھوں کشمیریوں کو بھارت کے ہاتھوں بد ترین نسل کشی سے بچائے، مبشر لقمان

    دنیا جاگ جائے اور لاکھوں کشمیریوں کو بھارت کے ہاتھوں بد ترین نسل کشی سے بچائے، مبشر لقمان

    باغی ٹی وی :معرف اینکر پرسن اور سینئر صحافی مبشر لقمان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ دنیا کو اب جاگ جاتا چاہیے اور لاکھوں کشمیریوں کو اس وقت ک بد ترین نسل کشی سے نجات دلانی چاہیے. جس کا کشمیری سامنا کر ہے ہیں.بھارت اس وقت اپن آٹھ لاکھ فوج کو کشمیر میں مسلط کر کے کشمیریوں کی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کو سلب کیے ہوئے .

    کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

    مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

    خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    یوم یکجہتی کشمیر، سربراہ پاک فضائیہ نے دیا کشمیریوں کو پیغام

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے.مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

  • جائیداد کے تنازع پر دیور نے بھابھی کو قتل کرنے کے بعد کیا کیا،خبرنے دل رنجیدہ کردیئے

    جائیداد کے تنازع پر دیور نے بھابھی کو قتل کرنے کے بعد کیا کیا،خبرنے دل رنجیدہ کردیئے

    لاہور: جائیداد کے تنازع پر دیور نے بھابھی کو قتل کرنے کے بعد کیا کیا،خبرنے دل رنجیدہ کردیئے ،اطلاعات کےمطابق لاہور کےعلاقہ ساندہ میں جائیداد کے تنازع پر دیور نے جواں سال بھابھی کو قتل کر دیا۔

     

     

    پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ساندہ میں اورنگزیب نامی نوجوان اپنی بھابھی فریدہ بی بی سے مکان کی ملکیت حاصل کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا کہ اس دوران دونوں میں تکرار بڑھی تو اورنگ زیب نے فائرنگ کر دی۔

     

     

     

    پولیس حکام کا کہنا ہےکہ اطلاعات اور حقائق کےمطابق اس ملزم نے اپنی بھابھی کوقتل کیا ،ملزم کی فائرنگ سے اس کی بھابھی ہلاک ہوگئی اور ملزم فرار ہو گیا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ملزم کی گرفتاری کے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

  • فروری پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے حوالے بہت اہم ہے ، مبشر لقمان

    فروری پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے حوالے بہت اہم ہے ، مبشر لقمان

    فروری پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے حوالے بہت اہم ہے ، مبشر لقمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق :معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی مبشر لقمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سیاسی قوتوں کے ساتھ ملاقات کر رہی ہے تا کہ پنجاب حکومت میں تبدیلی لائی جاسکے.اس سلسلے میں کچھ اہم شخصیات نے لندن کا دورہ بھی کیا ہے . دکھائی یہ دیتا ہے کہ فروری کا مہینہ سیاسی طور پر کافی اہم ثابت ہو گا.


    واضح رہے کہ اس وقت پی ٹی آئی حکومت سیاسی طور پر مشکلات کا شکار ہے .جہاں اس کے اتحادی شکوہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں.وہاں اندرونی طور پر پارٹی میں بھی کافی اختلافات کی بازگشت ہے جو اپنی ہی حکومت سے نالاں ہیں. .پنجاب میں پی ٹی آئی کے سب سے مضبوط اتحادی سرعام حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں. جب کہ یہ خبریں بھی تیزی سے زیر گردش ہیں کہ ن لیگ ق لگ کے ساتھ مل کر پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے لیے رابطے رکھے ہوئے ہے.پنجاب میں سیاسی تبدیلی کی توقع کی رہی ہے .

  • ایف آئی اے نے بیک وقت 5 زبانیں بولنے والا فراڈیا گرفتارکرلیا

    ایف آئی اے نے بیک وقت 5 زبانیں بولنے والا فراڈیا گرفتارکرلیا

    لاہور:ایف آئی اے نے بیک وقت 5 زبانیں بولنے والا فراڈیا گرفتارکرلیا،اطلاعات کےمطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے موبائل کال کے ذریعے لوگوں سے فراڈ کرنے والا ایسا فراڈیا گرفتارکیا ہے جوبیک وقت 5 زبانیں بول کرلوگوں کواپنے سحر میں گرفتارکرلیتا تھا

     

    باغی ٹی وی کے مطابق آیف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ نے شکایات ملنے پرایک اسے فراڈیے کی گرفتاری کی کوششیں‌شروع کردیں جولوگوں کوموبائل کال کے ذریعے مختلف انعامی سکیموں میں مذکورہ افراد کا انعام نکلنے کی ایسی سحرانگیزکہانی سناتا تھا کہ تھوڑے ہی عرصے میں بڑی تعداد میں لوگ انعام لینے کے چکروں میں‌ پہلی جمع پونجی بھی اس فراڈیے تک پہنچا چکے تھے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی اے نے اس فراڈیے کی ایک ویڈیوبھی شیئرکی ہےتاکہ لوگوں کواس کی چالبازیوں کا علم ہوسکے ، ایف آئی اے حکام نے اس فراڈیے نوجوان سے پوچھا کہ وہ کس طرح لوگوں کواپنے جال میں پھنساتا ہے توپھراس فراڈیے نے اپنے کمالات کی ایک جھلکی دکھائی