Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیریوں کی قید تنہائی اورآزادی کیسی،جبران ناصرنے منظرکشی کرکے منفرد اندازمیں اظہاریکجہتی کردیا

    کشمیریوں کی قید تنہائی اورآزادی کیسی،جبران ناصرنے منظرکشی کرکے منفرد اندازمیں اظہاریکجہتی کردیا

    لاہور:کشمیریوں کی قید تنہائی اورآزادی کیسی،جبران ناصرنے منظرکشی کرکے منفرد اندازمیں اظہاریکجہتی کردیا،اطلاعات کےمطابق معروف سوشل ورکرجبران ناصرنے کشمیریوں کی قید تنہائی اورآزادی کا منظرنامہ پیش کرکے آج یوم یکجہتی کشمیرکے دن پیش کرکے کشمیریوں کی زندگی کا خاکہ پیش کردیا ہے

     

    باغی ٹی وی کے مطابق جبران ناصر نے کشمیرکے حوالے سے ایک حقیقت سے قریب ایک ایسا سلسلہ شروع کیا ہےکہ جس میں مقبوضہ کشمیرکے باسیوں کے ساتھ بھارتی فوجیوں کی طرف سے جوسلوک روا رکھا جارہاہے اس پرمنظرنامہ پیش کرکے دنیا کویہ بتایا ہے کہ کشمیری کس طرح بھارتی مظالم برداشت کرکے زندگی کے مشکل ترین دورسے گزررہےہیں‌

     

    باغی ٹی وی کےمطابق جبران ناصر نے Case4Kashmir کے نام سے ایک مہم شروع کرکے مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ اپنی محبت کا کھل کراظہارکیا ہے،اس مہم میں جبران ناصر نے ImagineKashmir کے تحت کشمیریوں‌ کی زندگی کے مشکل ادوارکا ایک درجن سے زائد منظرنامے پیش کیئے ہیں‌، جبران ناصراس مہم میں‌ بھارتی فوج کی طرف سے مظالم کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بھارت نے ہمیشہ کشمیریوں کوزخم دے کران کے آنسو ہی بہائے ہیں‌

     

    https://web.facebook.com/102532721103887/posts/183196456370846/?_rdc=1&_rdr

     

    جبران ناصر کے اس کشمیرالبم جسے ImagineKashmir کا نام دیا گیا ہے ، میں جو تصاویرپیش کی ہیں‌ان میں دونوں پہلووں کا تصویری جائزہ پیش کیا گیا ہے، ایک طرف غلامی اورظلم واستبداد اوردوسری طرف اگران کو آزادی کی نعمت نصیب ہوجائے توپھران کی خوشی کا جوسماں ہوگا اس کا منظر پیش کرکے آج یوم یکجہتی کے دن کشمیریوں‌سے اپنی وابستگی اورمحبت کااظہارکیا ہے

     

     

  • یورپی یونین کا شیرازہ بکھرنے لگا.عمر چیلک

    یورپی یونین کا شیرازہ بکھرنے لگا.عمر چیلک

    یورپی یونین کا شیرازہ بکھرنے لگا.عمر چیلک

    باغی ٹی وی : ترکی کی حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے کہا ہے کہ” یورپی یونین کو بکھرنے کا خطرہ لاحق ہے”۔

    عمر چیلک نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں انتظامی کمیٹی کے اجلاس کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں یورپی یونین کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل یورپی یونین نے ہمیشہ روس اور چین کی طرف سے متوقع خطرات پر توجہ مرکوز رکھی ہے لیکن اس وقت یونین کو داخلی انتشار کا اور اپنے اندر سے ابھرنے والی انتہائی دائیں بازوں کی قوتوں جیسے خطرات کا سامنا ہے۔ اور حالیہ دنوں میں یورپی یونین کی طرف سے "ہم امریکہ کے مقابل اپنے حقوق کا تحفظ کر رہے ہیں” جیسے بیانات کے ساتھ ایک خارجہ خطرے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    عمر چیلک نے کہا ہے کہ "اس سب کے باوجود جو دکھائی دے رہا ہے وہ یہ کہ اب اصلاحات کئے بغیر ، بحرانوں کو مواقع میں تبدیل کئے بغیر یورپی یونین کو اپنے اتحاد کے تحفظ میں نہایت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا”۔انہوں نے کہا ہے کہ یہاں کلیدی لفظ اصلاحات ہیں۔ اصلاحات نہ کرنے کی وجہ سے یورپی یونین کو اپنی جاذبیت سے اور اتحاد سے محروم ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

    برطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے علیحدہ،پارلیمنٹ سکوائر میں جشن

    واضح‌رہے کہ برطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے علیحدہ ہوگیا، جس پر برطانیہ میں اہم عمارتیں برطانوی پرچم کے رنگ میں رنگ گئیں۔ پارلیمنٹ سکوائر سمیت ملک بھر میں بریگزٹ کی حمایت میں جشن منایا گیا اورریلیاں نکالی گئیں

  • امریکی صدر نے جنرل سلیمانی کے بارے کیا الفاظ کہہ دیے

    امریکی صدر نے جنرل سلیمانی کے بارے کیا الفاظ کہہ دیے

    امریکی صدر نے جنرل سلیمانی کے بارے کیا الفاظ کہہ دیے.

    باغی ٹی وی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 3 جنوری کو بغداد ہوائی اڈے کے نزدیک امریکی حملے میں مارا جانے والا القدس فورس کا سربراہ قاسم سلیمانی ایک ایسا قصاب تھا جسے ایران نے بے قصور افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کے لیے بھرتی کیا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایرانی معیشت بدترین حالت میں ہے۔

    مریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    ایرانی حملوں کا امریکا کو پہلے علم تھا یا نہیں ، خبر آگئی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے [امریکی وقت کے مطابق ] منگل کو کانگریس کے دونوں ایوانوں سے ‘اسٹیٹ آف دی یونین’ خطاب میں کیا۔صدر ٹرمپ خطاب کے لیے آئے تو ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ان سے مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ لیکن صدر ٹرمپ اُنہیں نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔

    یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے منگل کو اسی ایوان میں خطاب کیا جہاں 18 دسمبر کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور مواخذے کی کارروائی میں رکاوٹیں ڈالنے کے الزامات پر اُن کا مواخذہ کیا گیا تھا۔

  • سی  پیک کے  ثمرات کب ملنا شروع ہوں‌گے ، بتایا عاصم باجوہ نے

    سی پیک کے ثمرات کب ملنا شروع ہوں‌گے ، بتایا عاصم باجوہ نے

    سی پیک کے ثمرات کب ملنا شروع ہوں‌گے ، بتایا عاصم باجوہ نے

    باغی ٹی وی ، سی پیک کے ثمرات کب ملنا شروع ہوں‌گے اس بارے میں‌ چیئرمین سی پیک اٹھارٹی نے بتا دیا. سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد ملک میں اربوں ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے کی تیاری جاری ہے۔

    اپنے نئے ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کو پورے ملک میں بھرپور پذیرائی ملی ہے جبکہ اس منصوبے کے باعث ملک توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بہتری آئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے فیز ٹو کا وقت آ چکا ہے جس کے نئے منصوبوں کے باعث ملک میں بڑے پیمانے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان منصوبوں میں بڑے پیمانے پر نئی صنعتوں کا قیام، زرعی اور معاشی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔

    ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ توانائی کے سیکٹر میں 9منصوبے مکمل کئے گئے جن سے 5320 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ 8 مزید منصوبے زیر تکمیل ہیں ،ان پر 9.55 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی گئی، ان سے 4470 میگا واٹ کی بجلی پیدا ہو گی. واضح‌رہے کہ سی پیک جسے گیم چینجر کہا جاتا ہے .اس کے عام عوام تک فوائد اور ثمرات بارے پاکستانی قوم امید کی نظروں سے دیکھ رہی ہے .

  • پاکستانیوں کی جانب سے ملی محبت کو یوراج سنگھ اب تک  یاد  رکھے ہوئے

    پاکستانیوں کی جانب سے ملی محبت کو یوراج سنگھ اب تک یاد رکھے ہوئے

    پاکستانیوں کی جانب سے ملی محبت کو یوراج سنگھ اب تک بھی یاد رکھتے ہیں.

    باغی ٹی وی :پاکستانیوں کی محبت اور فراخ دلی کو بھارتی کرکٹر تسلیم کیے بنا نہ رہ پائے. بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور 2011 عالمی کپ کے ہیرو یوراج سنگھ نے بیماری کے دنوں میں پاکستان کے لوگوں کی جانب سے ملنے والی بھرپور محبت اور حمایت کرنے پرشکریہ ادا کیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں کینسر کے علاج کے لئے باہر گیا تو اس وقت میں جب بھی میں کوئی پیغام ٹوئٹر پر ڈالتا تو پاکستانیوں کی جانب سے بہت پیار بھرے پیغامات اوردعائیں ملتی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ میری زندگی کے انتہائی مشکل دن تھے، اس وقت پاکستان کے لوگوں نے بہت دعائیں دی جن کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں ۔واضح رہے کہ پاکستانیوں کی یہ خوبی دنیا بھر میں سراہی جاتی ہے کہ ویہ مخالف ٹیم کے ہیروز کوبھی عزت دیتے ہیں.

  • "آپ نیوز”نے وعدے کی تکمیل کرنا شروع کردی ، صحافیوں کوایک مہینے کی تنخواہ دے دی ، باقی بھی بہت جلد ملنے کا امکان

    "آپ نیوز”نے وعدے کی تکمیل کرنا شروع کردی ، صحافیوں کوایک مہینے کی تنخواہ دے دی ، باقی بھی بہت جلد ملنے کا امکان

    لاہور:”آپ نیوز”نے وعدے کی تکمیل کرنا شروع کردی ، صحافیوں کوایک مہینے کی تنخواہ دے دی جبکہ باقی بھی بہت جلد ملنے کا امکان،اطلاعات کےمطابق صحافی اتحادکی وجہ سے الحمد اللہ "آپ نیوز” چینل میں جو دو ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی تھی آج ایک ماہ کی تنخواہ مل گئی اور باقی ایک ماہ کی تنخواہ بھی آئندہ ہفتہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کچھ روز قبل آپ ٹی وی کے پروگرام کھراسچ کے میزبان مبشرلقمان اپنے دیگرساتھیوں رانا عظیم، جناب ارشد انصاری صاحب، شہزاد حسین بٹ صاحب، بابر ڈوگر صاحب آصف بٹ صاحب، اشرف مجید صاحب، حافظ فیض صاحب، قذافی بٹ صاحب، شاہد چوہدری، محمد فاروق جوہری چند دن قبل معروف صحافی ،کھرے سچ پروگرام کے میزبان مبشر لقمان سے ملے تھے اور ان سے آپ نیوز کے کارکنوں کی تنخواہ کے حوالے سے اور کچھ بقایا جات کے حوالے سے بات کی تھی

    ذرائع کےمطابق سینیر صحافی مبشر لقمان صاحب نے مینجمنٹ کے ذمہ داران سے بات کر کے منگل 4 فروری کو تنخواہ دینے کا وعدہ کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اگر تنخواہ نہ دی گئی تو وہ بھی ہمارے ساتھ مل کر نہ صرف احتجاج میں شامل ہوں گے بلکہ آخری حد تک جائیں گے. آج پھر ہم نے جا کر ان سے ملاقات کی ہے اور آپ نیوز کے سینئر ترین افراد جناب زاہد گوگی صاحب اور گوہر بٹ صاحب نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک ماہ کی سیلری آ گئی ہے اور مبشر لقمان صاحب نے اب ہم سے وعدہ کیا ہے کہ ایک ماہ کی مزہد سیلری بھی وہ آئندہ ہفتے تک مینجمنٹ سے دلوائیں گے

    ذرائع کےمطابق آپ نیوزسے تعلق رکھنے والے فیض صاحب جو کہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے پی آئی سی میں ہیں ان کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے جس پر مبشر لقمان صاحب نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے مکمل مینجمنٹ سے بات کر چکے ہیں فیض کے تمام علاج کے اخراجات بھی آپ نیوز کی مینجمنٹ برداشت کرے گی اور جو ضروریات ہوں گی وہ بھی میجمنٹ پوری کرے گی بتایا گیا ہے کہ اس کی مکمل تنخواہ بھی بھیج دی گئی ہے ۔

    اس موقع پر تمام صحافیوں نے کہا کہ ہم مبشر لقمان صاحب کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح اب بھی صحافی کارکنوں کا ساتھ دیا اور ہمیں یقین ہے کہ وہ بقایا جات سے لیکر باقی تنخواہ کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ہم اسی طرح تمام بڑے سینئر اینکرز سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھی اسی طرح اپنا رول ادا کریں تو بہت سے اداروں میں یہ مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔

  • کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی یومِ کشمیر کی تقریب زبردستی منسوخ کرادی گئی

    کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی یومِ کشمیر کی تقریب زبردستی منسوخ کرادی گئی

    کابل:کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی یومِ کشمیر کی تقریب منسوخ کرادی گئیا،اطلاعات کےمطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے کی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب منسوخ کروادی گئی۔

    اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق کابل کے مقامی ہوٹل میں 5 فروری کو پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے تقریب منعقد کرائی جارہی تھی جسے اب منسوخ کرادیا گیا ہے۔ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تقریب سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہے، تاہم ذرائع کے مطابق تقریب افغان حکام کے دباؤ پر منسوخ کی گئی ہے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر تقریب کی منسوخی کا علم ہے اور یہ معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔یاد رہے کہ کابل میں گزشتہ سال بھی کشمیر بلیک ڈے کی تقریب میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی تھی۔خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    یکجہتی کشمیر کے حوالے سے وزارت خارجہ نے پاکستان کے تمام سفارتی مشنزکو ہدایات دی ہیں جس کے تحت ہر سفارتی مشن 5 فروری کو کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد کرائے گااور دنیا کو حقائق سے آگاہ کرے گا۔

  • پاکستان میں سالانہ پونے 2 لاکھ کینسر کے مریض سامنے آنے لگے

    پاکستان میں سالانہ پونے 2 لاکھ کینسر کے مریض سامنے آنے لگے

    لاہور: پاکستان میں سالانہ پونے دو لاکھ کینسر کے مریض سامنے آنے لگے۔ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں سے رجوع کرنے والے ہر تیسرے مریض کو کینسر تشخیص ہورہا ہے، اونکالوجی سوسائٹی آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہر ساتویں موت کی وجہ کینسر ہے۔

    کسی ایک اسپتال میں تشخیص سے علاج تک کی سہولیات میسر نہیں، مریض کو تمام ٹیسٹ کرانے میں تین ماہ لگ جاتے ہیں حالانکہ اسی عرصہ میں اسے بچایا جاسکتا ہے، اگر تشخیص سات دن کے انددر ہوجائے تو 14 دن میں آپریشن کرکے کینسر ختم کیا جاسکتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق اگر ون ونڈو پروگرام یعنی ایک چھت تلے تشخیص سے علاج کی سہولیات دستیاب ہوں تو 90 فیصد مریضوں کی جان بچائی اورآئندہ زندگی صحت مند بنائی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ سالانہ پونے دو لاکھ کینسر کے مریض سامنے آرہے ہیں جن میں سے ایک لاکھ بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے پرلقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انسانی زندگی محفوظ بنانے کے لیےجدید طریقہ علاج کا نظام بنایا جارہا ہے۔

  • یورپ میں مساجد :سلووینیا میں 50 سال بعد پہلی مسجد کا قیام

    یورپ میں مساجد :سلووینیا میں 50 سال بعد پہلی مسجد کا قیام

    سلووینیا:یورپ میں مساجد کا قیام :سلووینیا میں 50 سال بعد پہلی مسجد کا قیام،اطلاعات کےمطابق سلووینیا کے مسلمانوں کی جدوجہد رنگ لے آئی اور 50 سال بعد تمام رکاوٹوں اور مخالفتوں کو شکست دیتے ہوئے پہلی مسجد کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سلووینیا کے مسلمانوں کی 50 سال سے تعطل کی شکار خواہش نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔ دارالحکومت میں قطر کی مالی مدد سے مسلمانوں کے لیے پہلی عبادت گاہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

    سلووینیا میں مسجد کی تعمیر کی درخواست 1960 میں اُس وقت دی گئی تھی جب سلووینیا ایک خودمختار ریاست نہیں تھی بلکہ کمیونسٹ یوسلاویہ کا حصہ تھی تاہم اس وقت سے ہی مسجد کے قیام کی مخالفت کی جاتی رہی۔

    نوے کی دہائی میں یوگوسلاویہ سے آزادی کے بعد بھی دائیں بازو کے شدت پسندوں نے مسجد کی تعمیر کی مخالفت جاری رکھی۔ سلووینیا میں کیتھولک مسیحی کُل آبادی کا 73 فیصد ہیں جب کہ 21 فیصد لادین اور 2.4 فیصد مسلمان ہیں۔ مسجد کی تعمیر کا آغاز 2013 میں ہوا تھا۔

    سلووینیا میں مسلمانوں کے رہنما مفتی نیدزاد گریبس نے مسجد کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ آج مسلمان خوشی سے سرشار ہیں اور اپنے رب کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں۔ مسجد کے قیام سے ہماری زندگیوں میں انقلاب برپا ہوجائے گا۔

  • قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے کشمیروں کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

    قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے کشمیروں کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی کشمیروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔اطلاعات کےمطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا جس میں قرارداد قائد ایوان شبلی فراز نے پیش کی

    ذرائع کے مطابق اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بہادر کو سلام کرتا ہے۔ قرارداد کے مطابق آزادی کے حصول کے لیے بھارتی تسلط کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنے کے حوالے سے بھارت کی غیر قانونی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

    قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے خلاف مظالم پر نریندر مودی اور آر ایس ایس کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ چلایا جائےقرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام، حکومت اور پارلیمنٹ کشمیری عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے، بھارت کا جنگی جنون علاقائی امن اور استحکام کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے اور بین الاقوامی برادری اقوام متحدہ کی قرارداوں کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔یاد رہے کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا اور ملک میں بھر میں کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کے لیے ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔