Baaghi TV

Author: +9251

  • کپتان پراعتماد ہے ، کینیڈین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر غور کررہے ہیں، کینڈٰین ہائی کمشنر

    کپتان پراعتماد ہے ، کینیڈین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر غور کررہے ہیں، کینڈٰین ہائی کمشنر

    اسلام آباد:کپتان پربھرپوراعتماد ہے ،کینیڈین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر غور کررہے ہیں،اطلاعات کےمطابق کینڈٰین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے کہا ہے کہ کینیڈین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف پہلووں پر غور کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی عمرایوب سے کینڈٰین ہائی کمشنر وینڈی گلمور کی ملاقات ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں توانائی کے شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق توانائی کے وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ توانائی ڈویژن قومی گرڈ کے لئے مربوط پیداوار کے توسیعی منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے جس سے انتہائی سستے اور موزوں توانائی منصوبوں کے ساتھ مستقبل کی توانائی کی طلب اور رسد میں توازن پیدا ہوگا۔

    کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے مقام کے ساتھ ممکنہ طلب اور رسد کے صحیح تعین کی بنیاد پر مستقبل کی پیداوار کےلئے آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے مقامی ذرائع پر انحصار بڑھانے اور اسے دوہزارتیس تک اسی فیصد تک لانے کی خواہاں ہے۔ وینڈی گلمور نے کہا کہ کینیڈا کے سرمایہ کار حکومت کی پالیسیوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کینیڈین حکومت پاکستانی وزیراعظم پربھرپوراعتماد کرتی ہے اوراقدامات کو پسند کرتی ہے

    یاد رہے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے روسی وفد سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ سرمایہ کاری کے مواقع سے روسی سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہا ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آسان کاروبار اقدامات سے پاکستان کی درجہ بندی میں 28 درجے بہتری آئی، سستی توانائی کے لیے قابل تجدید توانائی کے حصے کو بڑھانے پر کام جاری ہے۔

    روسی نائب وزیر نے کہا تھا کہ روسی کمپنیاں توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہشمند ہیں، مستقبل میں پاکستان اور روس کا توانائی شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

  • پرائمری اسکول میں بھگدڑ کے دوران 14 بچے کچل کر ہلاک

    پرائمری اسکول میں بھگدڑ کے دوران 14 بچے کچل کر ہلاک

    نیروبی: پرائمری اسکول میں بھگدڑ کے دوران 14 بچے کچل کر ہلاک،اطلاعات کے مطابق کینیا کے ایک پرائمری میں اسکول میں چھٹی کے وقت ایک ساتھ باہر نکلنے کی کوشش میں دھکم پیل کے دوران 14 بچے پاؤں تلے روندے جانے کے باعث ہلاک ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کاکامیگا پرائمری اسکول میں چھٹی کا الارم بجتے ہی سیکڑوں بچے اسکول سے باہر نکلنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں کچلے گئے جس کے نتیجے میں 14 بچے ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھگدڑ لکڑی کی سیڑھیاں ٹوٹنے کے باعث بچوں کے ایک دوسرے پر گرنے کی وجہ سے مچی۔ اس حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ پولیس نے چند بچوں اور اساتذہ کا بیان قلم بند کرلیا ہے۔

    وزیر تعلیم جارج مگوہا نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں 14 بچے ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ 8 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

  • کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مشکل حالات میں پاکستان نے دوستی کا حق ادا کیا، چین کا ایک بارپرپاکستان کوخراج تحسین

    کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مشکل حالات میں پاکستان نے دوستی کا حق ادا کیا، چین کا ایک بارپرپاکستان کوخراج تحسین

    بیجنگ: چین نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدہ صورت حال کے دوران ہر ممکن مدد اور تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں پاکستان نے دوستی کا حق ادا کر دیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے ’وی چیٹ‘ پر میڈیا سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کورونا وائرس کے دوران مثالی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا دل کی گہرائیوں سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ اس کڑے وقت میں پاکستان نے چین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف پروازوں کو جاری رکھا بلکہ دنیا بھر میں طبی ساز و سامان کی ترسیل میں چین کی بھرپور مدد کی، چین پر اعتماد اور بھرپور مدد کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

    ہوا چیونینگ نے خصوصی طور پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین بھی پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط اور مستحکم کرے گا، چین میں موجود پاکستانیوں کے تحفظ کو ممکن بناتے ہوئے اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس کی وبا میں اب تک 421 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے فلپائن اور ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک ایک ہلاکتوں کے علاوہ باقی ساری ہلاکتیں چین میں ہی ہوئی ہیں۔ پراسرار وائرس امریکا، کوریا، بھارت، یورپ اور آسٹریلیا تک جا پہنچا ہے تاہم ان ممالک میں متاثرہ مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • کشمیری نوجوانوں کو چُن چُن کر مارا جارہا ہےاوردنیا چپ ہے :صدرآزاد کشمیرسردار مسعود خان

    کشمیری نوجوانوں کو چُن چُن کر مارا جارہا ہےاوردنیا چپ ہے :صدرآزاد کشمیرسردار مسعود خان

    اسلام آباد: کشمیری نوجوانوں کو چُن چُن کر مارا جارہا ہےاوردنیا چپ ہے،اطلاعات کےمطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ دوران کرفیو کشمیری نوجوانوں کو چُن چُن کر مارا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم و محکوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی بین الاقوامی تحریک بن چکی ہے، مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کو 185 دن ہوچکے ہیں، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کشمیریوں کے اغوا کی تصدیق کرچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردارمسعود خان نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیری خواتین کی بے حرمتی کررہی ہیں، سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر سے متعلق غیررسمی اجلاس منعقد کرچکی ہے، کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لیے تاحال ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔محصور کشمیریوں کے لیے تاحال انسانی راہداری قائم نہیں کی جاسکی ہے، کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کو جارحیت سے باز رکھنے کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر سے دنیا کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے۔خیال رہے 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن برقرار ہے، شدیدسردی میں کشمیری دواؤں، کھانے پینے کی اشیا کے بحران کا شکار ہے جبکہ تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہے اور انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور معطل ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کرخواتین کو ہراساں اور نوجوانوں کو گرفتارکررہے ہیں جبکہ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

  • داعش شام اورعراق میں دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    داعش شام اورعراق میں دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    نیویارک : داعش شام اورعراق میں دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا ،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش شام اور عراق میں دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

    اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ آیا ‘اسلامک اسٹیٹ’ کے نئے لیڈر ابو ابراہیم الہاشمی اپنے گروپ کی عملی قیادت میں کامیاب ہیں یا نہیں تاہم وہ ایسے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کی جانب سے لیےگئے جائزے کے مطابق انتظامی امور ،پروپیگنڈےاور بھرتیوں کے معاملے میں داعش کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق غیر ملکی افراد کے شام اور عراق میں داعش کی اس نام نہاد ’خلافت‘ کا حصہ بننے سے معاملہ اب بھی اتنا ہی سنگین ہے۔اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کی جائزہ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ داوش میں شامل ہونے والے 40،000 غیر ملکی افراد میں تقریباً دو تہائی اب بھی زندہ ہیں ۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ شام سے امریکی افواج کی تعداد میں کمی نے ملک کے شمال مشرق میں سیکیورٹی فورسز کی قابلیت کے بارے میں خدشات پیدا کردیے ہیں کہ حراست میں لیے گئے ایک لاکھ سے زائد جنگجوؤں (اور ان کے اہلخانہ )کی تعداد والے علاقے میں وہ اپنا کنٹرول قائم رکھ پائیں گی یا نہیں ۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کچھ ممالک اس مسئلے کو حل کرنے کا سب سے بہتر طریقہ یہ سمجھتے ہیں کہ داعش میں شامل افراد کو ان کے وطن واپس بھیجیں تاہم بعض ممالک ان افراد کی وطن واپسی کو قبول کرنے سے گریزاں ہیں۔واضح رہے کہ الہاشمی کو گزشتہ برس اکتوبر میں البغدادی کی ہلاکت کے بعد داعش کا لیڈر بنایا گیا تھا ۔

  • ایران کو دھچکے پردھچکا: القدس فورس کے سینئیر کمانڈر ہلاک

    ایران کو دھچکے پردھچکا: القدس فورس کے سینئیر کمانڈر ہلاک

    تہران :ایران کو دھچکے پردھچکا: القدس فورس کے سینئیر کمانڈر ہلاک،اطلاعات کےمطابق ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک فوجی کارروائیوں کی ذمے دار القدس فورس کے ایک سینیر کمانڈراصغرپاشاپور شام کے شمال مغربی صوبہ حلب میں اسد مخالف فورسز کے ساتھ اتوار کو لڑائی میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

    ایران کے سرکاری میڈیا نے سوموار کو کمانڈر اصغرپاشاپور کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ ان اوّلین کمانڈروں میں سے ایک تھے جو سب سے پہلے القدس فورس کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے کے لیے گئے تھے۔

    میجر جنرل قاسم سلیمانی خود گذشتہ ماہ کے اوائل میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک امریکا کے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔انھوں نے شامی صدر بشارالاسد کے خلاف حزبِ اختلاف کی مسلح بغاوت کو فرو کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور مسلح باغی گروپوں کے خلاف لڑائی کے لیے القدس فورس کے ہزاروں اہلکاروں کو شام میں بھیجا تھا۔مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شیعہ نوجوانوں پر مشتمل ملیشیاؤں کو بھی منظم کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ کمانڈر کے تیارکردہ مسلح گروہوں میں ان میں پاکستانی اور افغان شیعہ ملیشیائیں بھی شامل تھیں۔ انھیں گذشتہ برسوں کے دوران میں ایران میں تربیت دے کر شام بھیجا جاتارہاہے۔ان شیعہ ملیشیاؤں اور ایرانی فوجیوں نے شامی فوج کے شانہ بشانہ باغیوں کے خلاف جنگ لڑی ہے اور ان کے زیر قبضہ علاقوں کو چھڑوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    ان کی اس فوجی مدد کی بدولت ہی شامی صدر بشارالاسد ملک کے بہت سے کھوئے ہوئے علاقوں پر دوبارہ اپنی عمل داری قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور اب صرف صوبہ ادلب اور حلب کے بعض حصوں پر ہی باغی گروپوں کا کنٹرول باقی رہ گیا ہے۔

  • بھارتی فوج اپنے ہی "ارجن ٹینک”سے ناخوش،45سال لگ گئے بنتے بنتے

    بھارتی فوج اپنے ہی "ارجن ٹینک”سے ناخوش،45سال لگ گئے بنتے بنتے

    نئی دہلی:بھارتی فوج اپنے ہی "ارجن ٹینک”سے ناخوش،45سال لگ گئے بنتے بنتے،اطلاعات کےمطابق بھارت نے اپنی فوج کو "ارجن ٹینک” سے لیس کر دیا تاہم بھارتی فوجی نقائص سے بھرپور "ارجن ٹینک” سے ناخوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 1971 کی پاک بھارت جنگ کے بعد ، ہندوستان نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنا جنگی ٹینک بنائے گا جس سے ملک کو جنگوں میں لڑنے میں مدد ملے گی۔
    "ارجن ٹینک” کو 1985 میں بھارتی فوج میں شامل کیا جانا تھا تاہم اس کی تکمیل میں 4دہاہیوں کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اب "ارجن ٹینک” مکمل طور پر تیار کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق "ارجن ٹینک” کی تکمیل اتنی تاخیر سے ہوئی ہے کہ اس کا ڈیزائن پرانا ہو چکاہے۔

    ارجن ٹینک کا پروجیکٹ 1974 میں شروع ہوا اور یہ پروجیکٹ بھارتی فوج کے مطابق 2004 میں مکمل ہونا تھا لیکن ایک بھارتی میجر جنرل ایم ا یل پوپلی کے مطابق یہ پروجیکٹ 2020ء میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔تقریبا 45 سال کی تاخیر کے بعدٹینک کو مکمل طور پر تیار کیا گیا ہے اور بھارتی فوج کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے لیکن فوج کو ڈیزائن اور ڈھانچہ بالکل پسند نہیں ہے اور بھارتی فوجی نقائص سے بھرپور "ارجن ٹینک” سے ناخوش ہیں۔

    یاد رہے کہ 2009 میں خامیوں کےباوجود ہندوستانی فوج کو 124 ارجن خریدنے پر مجبور کیا گیا تھا اور یہ فیصلہ دو رجمنٹوں کو لیس کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔
    حکومت نے دفاعی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر پی او) پر الزام لگایا ہے کہ وہ ارجن کو وقت پر نہیں بناسکے جس نے ٹینک کو برباد کردیا۔

  • کشمیریوتھ الائنس وفد کی قومی اسمبلی کےکشمیرپربلائےگئےاجلاس میں شرکت،پی ٹی آئی کشمیریوں کی آزادی کےلیےمخلص ہے،مجاہد گیلانی

    کشمیریوتھ الائنس وفد کی قومی اسمبلی کےکشمیرپربلائےگئےاجلاس میں شرکت،پی ٹی آئی کشمیریوں کی آزادی کےلیےمخلص ہے،مجاہد گیلانی

    اسلام آباد:کشمیر یوتھ الائنس کے وفد کی قومی اسمبلی کے کشمیرپربلائے گئے اجلاس میں شرکت،پی ٹی آئی کشمیریوں کی آزادی کے لیے مخلص ہے، کشمیریوتھ الائنس کا کشمیریوں کی بھرپورحمایت اوران کی آزادی کے لیے کوششوں پرعمران خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی حکومت نے کشمیریوں کی کھل کراورمخلص بن کرکوشش کی ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق کشمیر یوتھ الائنس کے وفد نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی دعوت پر قومی اسمبلی کے کشمیر پر بلائے گئے خصوصی سیشن میں شرکت کی، وفد کی قیادت صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی کررہے تھے، جبکہ صدر یوتھ پارلیمنٹ عبید قریشی، سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر، نائب صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر اسامہ ظفر، جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والی طالبات شازیہ اور رقیہ سمیت کشمیری طلبہ و طالبات وفد کا حصہ تھے،

    باغی ٹی وی کےمطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کشمیری نوجوان قیادت کے وفد کو خوش آمدید کہا، وفد کی موجودگی کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد منظور کی گئی، پارلیمنٹ کے سیشن کے بعد کشمیر یوتھ الائنس کے وفد نے چیئرمین کشمیر کمیٹی فخرامام سے ملاقات کی، اس موقع پر فخر امام نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اپنا کردار ادا کرتی رہے گی جب تک کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع نہیں ہوتا۔

  • 84افراد شہید،ہزاروں زخمی،11 ہزارگرفتار،یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے خصوصی رپورٹ،

    84افراد شہید،ہزاروں زخمی،11 ہزارگرفتار،یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے خصوصی رپورٹ،

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں 84افراد شہید،ہزاروں زخمی،11 ہزارگرفتار، اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 5اگست کو خطے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد سے 5فروری ،یوم یکجہتی کشمیر تک مقبوضہ کشمیر میں 84افراد کو شہید کیا گیا جن میں آٹھ عام شہری تھے۔شہریوں میں 2 خواتین اور4 بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ 7 افراد کو دوران حراست شہید کیا گیا۔ 18لوگ ایسے تھے جو کہ نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بنے۔

    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری ساوتھ ایشین وائر کی رپورٹ کے مطابق صرف دسمبرمیں 25 اور جنوری میں 19افراد شہید ہوئے ۔مقبوضہ کشمیر میں 5اگست سے آج تک 38بھارتی سکیورٹی اہلکار ہلاک اور491زخمی ہوئے۔

    پانچ اگست کو مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370کے خاتمے کے بعد انتظامیہ نے کشمیر میں ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا تھا تاکہ اس دفعہ کی منسوخی کے بعد وادی میں امن و امان برقرار رہے۔ 11629افراد کو مختلف کاروائیوں میں گرفتار کیا گیا۔جن میں سے صرف اگست کے مہینے میں گیارہ ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ 50سے زائد عمارتوں کو تقریباًچھ سو مختلف آپریشنز کے دوران سیکورٹی فورسز نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس عرصے میں زیادہ آپریشنز مقبوضہ کشمیر کے اضلاع سرینگر، کُپواڑہ ، ہِندوَاڑہ، رفیع آباد، پَٹَن، چاڈُورہ، کنگن ، تَرَال ، اَوَنتی پورہ ، بیج بِہاڑَہ، شوپِیاں، کُلگام ، رام بن، کِشتواڑ، ڈوڈہ میں کئے گئے۔مختلف آپریشنز میں مشتعل مظاہرین کی طرف سے سیکورٹی فورسز پر پتھراو کے 10سے زائد واقعات پیش آئے۔بھارتی فوج ، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروںکی طرف سے آپریشنز میں مظاہرین پر فائرنگ ، پیلٹ گن اور آنسو گیس سے تقریباً 900افراد زخمی ہوئے۔

    پانچ اگست 2019کے بعد سے بھارتی حکومت نے 412 افراد پر "بدنام زمانہ” قانون پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا اور ان میں سے بیشتر افراد بیرونی ریاستوں کی جیلوں میں بند ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق تشدد کے مختلف واقعات میں 4بچوں کی ہلاکت بھی ہوئی ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حراست کے دوران بچوں کو مسلح افواج کے ہاتھوں غیر قانونی اور ناجائز نظربندیوں ، ناجائز سلوک ، جس میں تشدد بھی شامل ہے ، کا سامنا کرنا پڑا۔ساوتھ ایشین وائر کی اس رپورٹ میں جنسی تشدد کے واقعات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔جس میں تقریباً51کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔اسی عرصے میں ہندوستانی مسلح افواج اور کشمیر حریت پسندوں کے مابین فائرنگ کے چھ سو سے زائد واقعات بھی پیش آئے۔

    اس رپورٹ میں میڈیا پر پابندیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ، جس میں صحافیوں کو مار پیٹنے کے متعدد واقعات پیش آئے۔ جسمانی حملوں کے علاوہ صحافیوں کو بھی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    5اگست سے آج تک مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے نواحی علاقے نوہٹہ میں واقع چھ سو سالہ قدیم اور وادی کی سب سے بڑی عبادت گاہ کی حیثیت رکھنے والی تاریخی جامع مسجد میں مسلسل 19 جمعے نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس سال سے قبل جولائی 2017میں رمضان کے مہینے میں جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی کبھی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ڈوگرہ دور کے زوال کے بعد پہلی مرتبہ رمضان کے آخری جمعہ ،جسے جمعتہ الوداع کہا جاتا ہے،کو بھی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔

    1842میں سکھ دورکے آخری گورنر شیخ انعام الدین کے دورمیں اس تاریخی مسجد کو کھولا گیا تاہم اس دوران مسلسل11برسوں تک مسجد میں صرف نماز جمعہ ہی ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔ اس دوران جمعہ کو کچھ گھنٹوں کیلئے ہی مسجد کو کھولا جاتا تھا اور بعد میں بند کیا جاتا تھاتاہم1898کے بعد ہی مسجد کو کھولا گیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق 2016میں حزب کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد بھی اس مسجد کو قریب چار ماہ تک بند کردیا گیا اور یہاں نماز کی اجازت نہیں دی گئی تاہم 2017میں پہلی بار جامع مسجد کو رمضان کے متبرک مہینے میں پہلے بھی جمعہ کے موقعہ پر،پھر جمعتہ الوداع کے خصوصی موقعہ پر بند کیا گیا تھا۔

    5اگست 2019سے 2020کے یوم یکجہتی کشمیر کے عرصے کے دوران مقبوضہ کشمیرطویل ترین مواصلاتی لاک ڈاون کا شکارپہلا علاقہ بن گیا۔کشمیر میں ابھی تک دو بار ایسا ہوا ہے جب سرکار نے 100دنوں کے زائد عرصے سے یہاں کے لوگوں کو انٹرنیٹ سے محروم رکھا۔

    خبررساں ادارے ساتھ ایشین وائر نے اپنی خصوصی رپورٹ میں بتایا کہ 5اگست سے پہلے 2016میں عسکریت پسند برہان وانی کی شہادت کے بعد ہونے والے عوامی احتجاج کے دوران اس وقت کی بی جے پی – پی ڈی پی مخلوط سرکار میں 133دنوں تک انٹرنیٹ سروسز پر پابندی رہی۔ البتہ براڈبینڈ سروس کو چھ دنوں کے بعد بحال کر دیا تھا، جس وجہ سے عوام کو زیادہ پریشانیوں کا سامنا نہیں رہا۔

    رواں سال 5اگست سے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کیے جانے کے ساتھ ہی مواصلاتی نظام پر بدترین پابندیاں نافذکر دی گئیں۔جو 5اگست سے 2019کے آخری دن تک جاری رہیں۔ جن کا دورانیہ 149دن رہا۔

    ساتھ ایشین وائر نے اپنی خصوصی رپورٹ میں بتایا کہ جموں و کشمیر میں 2016 کے بعد سے مواصلات کے شٹ ڈاون کے مجموعی طور پر 183 واقعات ریکارڈ کئے گئے ۔

    رواں سال کے آغاز سے ہی سرحد پر کشیدگی کا ماحول ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اگست 2019میں مجموعی طور پر سرحد پر پاکستان اور بھارتی افواج کی طرف سے گولہ باری کے307 واقعات پیش آئے۔ ستمبر میں 292، اکتوبر میں 351، نومبر میں 304 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی اور جبکہ دسمبر اور جنوری میں بھی یہ تعداد 300 سے تجاوز کرگئی۔

  • دوٹکےکی عورت کی وجہ سے دانش کی موت8 کروڑافراد کوغمگین کرگئی "میرے پاس تم ہو”کےمرکزی کردار”ہمایوں سعید”کی مبشرلقمان سے اہم گفتگو

    دوٹکےکی عورت کی وجہ سے دانش کی موت8 کروڑافراد کوغمگین کرگئی "میرے پاس تم ہو”کےمرکزی کردار”ہمایوں سعید”کی مبشرلقمان سے اہم گفتگو

    لاہور:”میرے پاس تم ہو”کے مرکزی کردار”ہمایوں سعید”کی مبشرلقمان سے اہم گفتگو،دوٹکے کی عورت اوردانش کی موت 8 کروڑافراد کوغمگین کرگئی ،اطلاعات کےمطابق ، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مقبول اورکامیابیوں کی بلندیوں کوچھونے والے ڈرامہ سیریل” میرے پاس تم ہو” کے مرکزی کردارہمایوں سعید کی معروف اینکرمبشرلقمان سے اہم گفتگوہوئی جس میں اس ڈرامے کے سکرپٹ سے لیکردانش کی موت کے مناظرکے تکنیکی پہلووں پرسوال وجواب کی ایک زبردست نشست ہوئی

    باغی ٹی وی کے مطابق ہمایوں سعید سے گفتگوکرتے ہوئے مبشرلقمان نے سب سے پہلے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلم اورڈراموں کی دنیا میں پہلے سے زیادہ بہترپرفارم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ، بس یہ تواللہ کا کرم ہے

    مبشرلقمان نے سوال کیا کہ ہمایوں آپ جو بھی فلم بناتے ہیں‌، دوسری فلم پہلے سے زیادہ ہٹ ہوتی ہے ، کوئی ڈرامہ سیریل بناتے ہیں‌تووہ سب سے زیادہ ہٹ ہوجاتی ہے، تو اس کے جواب میں ہمایوں‌سعید نے بہت خوبصورت جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تومیری کامیابی میں‌میرے اللہ کی مہربانی اوراحسان ہے اس کے بعد اللہ نے مجھے ایک ایسی ٹیم دی ہے جن سب کی محنت میری کامیابی میں شامل ہیں‌،

     

    ہمایوں‌سعید نے مبشرلقمان کے زبردست سوال کے جواب میں خوبصورت جواب دیا کہ میری ٹیم کے بہت ہی اعتماد والے ساتھی ہیں ان سب کی محنت کے ساتھ دعاوں کا بھی دخل ہے ،ہمایوں سعید نے اپنی کامیاب فلموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی ہی نے آج مجھے اس مقام تک پہنچایا ہے

    مبشرلقمان نے ہمایوں سعید سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کی بات سے تو انکارنہیں کہ کامیابی اللہ کے فضل و کرم سے ہے لیکن آپ یہ بتائیں کہ تم میرے پاس ہو کے حوالے سے تم نے کوئی پہلے سے منصوبہ بندی کی تھی یا پھراچانک یہ سب کچھ ہوا

    میرے پاس تم ہو کے کامیاب کردارہمایوں‌سعید نے بھی خوبصورت سوال کے جواب میں خوبصورت جواب دیا اور کہا کہ میرے پاس خلیل الرحمان قمرکا میرے پاس تم ہو کا سکرپٹ پانچ سال سے پڑا تھا ، وہ مجھے کئی مربتہ کہہ چکے تھے کہ آپ اس پر ڈرامہ سیریل تیارکریں بہت ہٹ ہوگی ، اس دوران میرے کئی ساتھیوں نے کہا کہ ہمایوں آپ نے اتنی کامیاب فلمیں پیش کی ہیں اب یہ ڈرامہ سیریل کی کیا حیثیت ہوگی تومیں نے جواب دیا کہ نہیں میں خلیل الرحمان قمرکے تحریرکردہ اس ڈرامے کوضرور کروں گا کیونکہ میں نے عرصہ پانچ سال سے اس کو سنھبال کررکھا ہے

    ہمایوں سعید نے مبشرلقمان کو ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے بارے میں مزید بتایا کہ چونکہ میرے پاس یہ ڈرامہ سیریل کا سکرپٹ موجود تھا میں اپنے دفترمیں اس کے ڈائیلاگ بولتا رہتا تھا اورمیرے ساتھیوں کوبھی پتہ ہے کہ ہمایوں نئے ڈرامہ سیریل کی تیاری کررہا ہے اورایک موقع پرجب میرے ساتھیوں نے کہا کہ تمہیں کس حد تک یقین ہے کہ اس ڈرامے کی ریٹنگ کیا ہوگی تومیں نے جواب دیا کہ مجھے یہ نہیں پتہ کہ ریٹنگ کیا ہوگی مجھے یہ ضرور پتہ ہے کہ اس ڈرامے کا ہرزبان پرذکرضرور ہوگا

    میرے پاس تم ہو کے معروف کردار ہمایوں سعید کے ایک موقع پرجب مبشرلقمان نے یہ پوچھا کہ یہ توبتائیں کہ دوٹکے کی عورت کا جو ڈائیلاگ آپ نے بولا تھا اس کا شان نزول کیا تھا ، کس وجہ سے عورت کواتنابڑاطعنہ دیا گیا تو اس کے جواب میں ہمایوں سعید نے ڈرامہ سیریل کے دروان اس ڈائیلاگ پراٹھنے والے اعتراضات کا بھی مدلل جواب دے کرسب کے شکوے دورکردیئے ،

    ہمایوں سعید نے کہا کہ اصل میں یہ دوٹکے کی عورت کی بات اس وقت کہی گئی جب ڈرامے میں ایک کردار دوسرے کردارکوکہتا ہےکہ وہ جتنے مرضی پیسے لےلے اوراپنی بیوی کو میرے ساتھ بھیج دے ، ہمایوں نے بتایا کہ حقیقت میں دو ٹکے کی عورت کا مرکزی خیال اورمدعا وہ عورت نہیں تھا بلکہ اس میں اس مرد کویہ بتایا گیا تھا کہ وہ اس بے وفا بیوی کی بہت زیادہ قیمت لگا رہا ہے جوکہ اپنے کردار کی وجہ سے دوٹکے کی بھی نہیں تھی ، اس میں اس مرد کونشانہ تنقید بنایا گیا ہے کہ وہ مفت کا مال اتنی بڑی قیمت اداکرکے لے گیا

    ہمایوں سعید نے مبشرلقمان کواس کردار کے بارے میں مزید بتایا کہ یہ مخصوص کردارایک خاص مرد اورعورت کے بارے میں تھا میرے معاشرے کی دیگرعورتیں اورمردوں کے بارے میں نہیں، ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ لوگ اس بات پرحیران تھے کہ یہ کیسا مرد ہےکہ اس کی بیوی اس کے ساتھ یہ اتنا براسلوک کررہی ہے اوروہ اس کوکچھ نہیں کہہ رہا ،ہمایوں سعید نے کہا کہ اس ڈرامے کے اہم کردار میں جس طرح بے وفا عورت کی قیمت 50 ملین روپے قیمت لگائی گئی

    ہمایوں سیعد نے مزید کہا کہ اصل میں بعض لوگوں نے عورت کے بارے میں جو الفاظ میں نے ڈرامے میں ادا کیئے”دوٹکے کی عورت ” پربہت زیادہ اعتراض کیا اورایک محاذ کھول دیا حالانکہ ایسا نہیں ہے ، اس کردار میں یہ بھی بات سمجھائی گئی ہےکہ عورت کس طرح اپنی عزت کی محافظ بن سکتی ہے،ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ اصل میں جس موقع پر یہ ڈائیلاگ بولا گیا اس کی وجہ سے یہ ڈرامہ ہٹ ہوا

    معروف اینکرمبشرلقمان نے ہمایوں سعید سے جب یہ سوال کیا کہ ٹی وی پر تو یہ ڈرامہ سیریل چل رہی تھی لیکن سینماوں میں اس کودکھانے کی کیا وجہ بنی توہمایوں سعید نےجواب دیتے ہوئے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم نے فیصلہ کیا کہ آخری شوہم کسی سینما سکرین پرمل بیٹھ کرخود دیکھیں گے ،پھرفیصلہ ہوا کہ کراچی اورلاہورمیں چند سینما کی سکرینوں پردکھائیں گے جس پرسینما وں کی طرف سے بہت زیادہ ردعمل دیکھنے کوملا ، سینما والوں نے کہا کہ آپ اس ڈرامے کوابھی ٹی وی سکرین پرنہ چلائیں اورہمیں ایک ہفتہ اور دے دیں ہمارا بھی بزنس چل پڑے گا

    ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ یہ ڈرامہ سیریل اتنا مقبول ہوا کہ 8کروڑسے زائد افراد نے اس ڈرامے کی آخری قسط دیکھی اوریہ بہت بڑی تعداد ہے ،ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ دنیا میں مقبول ترین ڈراموں کی ریٹنگ 12پوائنٹ تک زیادہ سے زیادہ ہوئی لیکن حیرانی اس بات کی ہوئی کہ اس ڈرامے کی ریٹنگ 40 کی سطح کوچھوگئی اوریہ بہت بڑی کامیابی اوراس کی مقبولیت کی علامت ہے

    ایک موقع پر جب مبشرلقمان نے ہمایوں سعید سے دانش کی موت پرسوال کیا کہ وہ منظرکتنا ناقابل بیان ہے کہ لوگ دانش کی موت کی وجہ سے آٹے کے بحران کوبھول گئے لوگوں کے گھروں میں آٹے نہ ملنے کا اتنا غم نہیں تھا جتنا دانش کی موت کا غم تھا ،

    میرے پاس تم ہو کے معروف کردار”دانش”نے اس بات کی تائید کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ بات واقعی ہی درست ہے کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں کسی جگہ موجود تھے توایک بوڑھی اماں جی میرے گلے لگ کرروتی رہیں‌،ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ اس کے علاوہ بھی دانش کی موت پرملک بھر میں آہ وبکا کی خبریں‌سننے کوملیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ اس ڈرامہ سیریل کے دوران ایک موقع پرڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمرنے کہا کہ وہ دانش کومرنے نہیں دیں‌گے لیکن بہت جلد ہی ان کواحساس ہوگیا کہ نہیں وہ دانش کومارکرہی رہیں گے اوراس ڈرامے کے خوبصورت اختتام کی وجہ بھی دانش کی موت کا وہ ناقابل بیان موقع ہے

    مبشرلقمان نے ہمایوں سعید سے پوچھا کہ آپ کوعلم ہوگا کہ لوگ توعابد حسن منٹوکے خلاف عدالت میں پہنچے تھے.اب پھرخبریں ہیں‌کہ لوگ اس ڈرامے کے خلاف عدالتوں میں پہنچ گئے ہیں، اس پرہمایوں سعید نے کہا کہ سچ سننا بہت مشکل ہے ، ہمایوں نے کہا کہ اصل میں کچھ لوگوں نے اس ڈرامے کے کردار میں مہوش سے متعلق کردارکی وجہ سے اورکچھ دانش کی وجہ سے بڑے جزباتی ہوں گے ،

    ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ لوگ جزباتی ہوگئے ہیں اورشاید اسی وجہ سے وہ عدالتوں میں جارہے ہیں ،لیکن جوعدالتوں میں جارہے ہیں ان کواس کردارسے سبق بھی سیکھنا چاہیے ،ہمایوں سعید نے مبشرلقمان کے سوال کے جواب میں کہا کہ خلیل الرحمان قمر اس ڈرامے کوآگے لے کرجانا چاہتے ہیں .جس کے لیے مختلف کردارسوچے بھی جارہے ہیں، مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ جو بھی کردارملا نبھائیں گے

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان معروف اینکر مبشر لقمان نے جب ہمایوں‌سعید سےپوچھا کہ کیا آپ کوپتہ ہےکہ خلیل الرحمان قمر اس ڈرامے کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں تو ہمایوں‌سعید نے جواب دیا کہ آپ بہترجانتے ہیں کیوں کہ خلیل الرحمان قمر آپ کے بہترین دوست ہیں اوروہ آپ سے کوئی چیز نہیں چھپاتے ، اس کے بعد مبشرلقمان نے میرے پاس تم ہو کہ مرکزی کردار سے بات کرتے ہوئے پوچھا تو ہمایوں سعید نے بتایا کہ وہ بھی اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ میرے پاس تم ہو کا سیکوئل بنایا جائے گا یا نہیں۔

    ہمایوں سعید نے مبشرلقمان کو بتایا کہ ’اگر ان کے بغیر میرے پاس تم ہو کا سیکوئل بنانے کی کوشش کی گئی تو وہ ایسا کرنے نہیں دیں گے‘۔اداکار کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں ہے کہ میرے پاس تم ہو کا سیکوئل بنایا جائے، اس ڈرامے کا اسی نام سے نیا سیزن بھی بنایا جا سکتا ہے جس کی کہانی اس سے ملتی جلتی ہو۔

    علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ میرے پاس تم ہو کا پریکوئل بنایا جائے یعنی جو کہانی ڈرامے میں دکھائی گئی نئے ڈرامے میں اس کہانی سے پہلے کی کہانی پر بھی ڈراما بنایا جا سکتا ہے،ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے میرے پاس تم ہو کے سیکوئل یا پریکوئل کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا تاہم ان کے پاس بہت ساری تجویزیں زیر غور ہیں۔

    آخرمیں مبشرلقمان نے جب ہمایوں سعید سے کہا کہ مجھےخوشی ہے کہ آپ اس ڈرامہ سیریل کوآگے لے جائیں ،مبشرلقمان نے ہمایوں سعید کومبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یقیناَ اللہ تعالیٰ‌نےآپ کو بہت عزت دی ہے اوردعابھی یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کومزید کامیابیوں سے نوازیں‌