Baaghi TV

Author: +9251

  • بچے براۓ فروخت جانئے تفصیلات

    بچے براۓ فروخت جانئے تفصیلات

    رحیم یار خان (نمائندہ باغی ٹی وی )محنت کش نے کرپٹ تھانے دار کو رشوت ادا کرنے کی خاطر بچے برائے فروخت کے بینرز اٹھا کر پریس کلب پہنچ گیا۔بیوی بچوں سمیت پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ،احتجاجی مظاہرین نے بچے برائے فروخت کے بینرز اٹھا رکھے ہیں، احتجاج تھانہ لیاقت پور کے تھانہ دار مقصود کے خلاف کیا گیا،پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف کاروائی سے انکاری۔ تفصیل کے مطابق لیاقت پور کے نو مسلم خاندان نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بچے برائے فروخت کے بینرز اٹھا رکھے ہیں۔ مظاہر کرنے والے لیاقت پور 20والی کالونی کے رہاشی شبیر احمد میڈیا کو بتایا کہ اس نے اپنی فیملی کے ہمراہ سات سال قبل اسلام قبول کرکے ڈھرکی سے لیاقت پور منتقل ہو گیا ہے اور یہاں پر وہ کچرا چننے کا کام کر رہا ہے۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مقصود تھانہ دار نے لاکھوں روپے رشوت وصول کر لی ہے اب اور رشوت مانگتا ہے میں اپنے بچے سڑک پر لے آیا ہوں تاکہ بچے فروخت کرکے میں ASIکو رشوت دے سکوں،مزید کہا ہے کہ مجھے میرے رشتہ داران Asiسے ذلیل و خوار کروا رہے ہیں،علاقے کی با اثر شخصیات طارق چٹہ، بگا وغیرہ کی ایما پر تھانے دار مقصود احمد نے ان کا جینا محال کر رکھا ہے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی مد میں اس نے 50ہزار روپے رشوت بھی وصول کی ہے اور اب ہر ماہ بھاری رشوت کا مطالبہ کرتا ہے۔شبیر احمد نے کہا کہ وہ مزدورری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے وہ ہر ماہ رشوت نہیں دے سکتا،گزشتہ روز بھی تھانے دار مقصود نے بھاری رشوت کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے اگر رقم نہ دی تو تمھارا نام کسی ڈاکتی کے مقدمہ میں ڈال دے گا،جس پر شبیر احمد اپنے بچے فروخت کرنے پریس کلب پہنچ گیا۔ مظاہرین نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانے دار مقصود سے جان چھوڑوائی جائے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  • کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کے پی کے محکمہ صحت کو کتنا ملا فنڈ

    کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کے پی کے محکمہ صحت کو کتنا ملا فنڈ

    کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کو ملا فنڈ

    باغی ٹی وی :پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کو خصوصی طورپر 100 ملین کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے فنڈز کے اجرا کی منظوری دی ہے۔محکمہ صحت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور مشتبہ مریضوں کو صحت کی سہولتیں دینے میں مدد ملے گی۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا یحییٰ اخوانزادہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے لیے مختص سروسز اسپتال پشاور میں سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ سیکریٹری صحت کے پی نے کہا کہ فنڈز کے اجرا سے صوبے میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے تیاریوں اور اس کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کی اعلیٰ قیادت نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں کوتاہیوں اور خامیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہو گا اور اس پرمستقل طورپرپابندی عائد کرنا ہو گی۔

  • پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے شرکا نے پاک آرمی کو بہترین لیڈرشپ دی: آرمی چیف

    پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے شرکا نے پاک آرمی کو بہترین لیڈرشپ دی: آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پہلے پی ایم اے لانگ کورس شرکا نے پاک آرمی کو بہترین لیڈر شپ دی۔ انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری میں عسکری تاریخ محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی میں پہلے پی ایم اے لانگ کورس کی پلاٹینم جوبلی کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے سابق فوجی افسران کی خدمات کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا پی ایم اےلانگ کورس جنوری 1948ء میں شروع کیا گیا تھا۔ 4 فروری 1950ء کو 62 افسران نے فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ میجر عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا تعلق بھی پہلے پی ایم اے لانگ کورس سے تھا۔ پاک آرمی نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری قائم کیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے شرکا نے پاک آرمی کو بہترین لیڈرشپ دی۔ انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری میں عسکری تاریخ اور فوجی افسران کے تجربات محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ سابق فوجی افسران کے تجربات سے نوجوان افسران مستفید ہوں گے۔

  • آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن بھارت  نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

    آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

    آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

    باغی ٹی وی : آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ منگل کے روز پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    جے پی مارکس اوول میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف 35.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ جیسوال 105 اور سیکسینا 59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مؤثر ثابت نہ ہوسکا۔ قومی انڈر 19 ٹیم کی جانب سے کپتان حیدر علی اور روحیل نذیر کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ روحیل نذیر 62 اور حیدر علی 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 43.1اوورز میں 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے مِشرا نے 3 جبکہ تیاگی اور بشنوی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    مطلوبہ ہدف کےتعاقب میں بھارتی انڈر 19 ٹیم کے اوپنرزنے اننگز کا آغاز مثبت انداز میں کیا۔ دفاعی چیمپئن کے اوپنرز جیسوال اور سیکسینا نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ایونٹ کی سب سے بہترین شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے212 گیندوں پر 173رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کوفتح دلادی۔ جیسوال نے 113 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سیکسینانے 99 گیندوں پر6چوکوں کی مدد سے 59رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    میچ میں سنچری اسکور کرنےپر بھارت کے اوپنر جیسوال کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے میچ 8فروری کو بینونی میں کھیلے گی۔

  • بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی
    باغی ٹی وی :بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی، حکومت نے بیرون ممالک میں جاری شدہ ڈرائیونگ لائسنسوں کو پاکستان میں تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    جاری سرکلر کے مطابق بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو جاری ہونے والے تسلیم شدہ اور موثر لائسنسس اسلام آباد میں ڈرائیونگ کے لیے قابل قبول ہونگے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کو ہدایات کے ساتھ سرکلر جاری کر دیا گیا۔وہ لوگ جو غیر ملکی اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے حامل ہیں انہیں لائسنس حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد میں دوبارہ ٹیسٹ نہیں دینا پڑے گا۔

    خیال رہے کہ 24 اکتوبر 2019 کو مرکزی بینک کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کوبینک اکاؤنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کے لیےسہولت فراہم کردی گئی تھی۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بائیو میٹرک تصدیق میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متبادل انتظامات پرکمرشل بنکوں کو تفصیلی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس ختم ، اہم مشاورت،کرکٹ کی دنیا سے متعلق اہم فیصلے

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس ختم ، اہم مشاورت،کرکٹ کی دنیا سے متعلق اہم فیصلے

    پشاور:بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس ختم ، اہم مشاورت،اہم فیصلے ہوئے ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس آج 4 فروری بروز منگل کو پشاور میں منعقد ہوا۔پشاور میں ہونے والےبورڈ آف گورنرز کے اس اہم اجلاس میں جو اہم مشاورت اوراہم فیصلے ہوئے اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے ،

    باغی ٹی وی کےمطابق بورڈ آف گورنرز کے اس اجلاس میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں 2 ٹیسٹ، 1 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے آمادہ کرنے پر بی او جی نے پی سی بی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کو سراہا۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اس سیریز کے تناظر میں بی او جی اراکین کو آگاہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا رائٹس پارٹنر کے ساتھ تنازعہ کو افہام و تفہیم سے حل کرتے ہوئے سیریز سے (میڈیا رپورٹس کے برخلاف) 3.75ملین امریکی ڈالر کی آمدن کی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے اجلاس میں واضح کیا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تصدیق محض ایک ہفتے قبل ہونے کے باوجود انہوں نے میڈیا رائٹس پارٹنر کو حالیہ سیریز کی کوریج پر رضامند کیا تاہم محدود وقت کے باعث کمرشل ٹائم کی فروخت میں مناسب وقت نہ ملنےسے متعلق میڈیا رائٹس پارٹنر کے مؤقف پر رضامندی ظاہر کی لہٰذارائٹس فی3.75ملین امریکی ڈالر مقرر ہوئی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہےکہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کو ممکن بنانے سے متعلق بورڈ کی کاوش پر بی او جی کی تعریف کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک مشکل صورتحال سے منافع بخش حالات میسر کرنا اس انتظامیہ کی کامیابی ہے۔احسان مانی نے کہا کہ اگر پی سی بی میڈیا رائٹس پارٹنر سے متعلق تنازعہ حل کرنے میں کامیاب نہ ہوتا تو یقیناََ یہ سیریز بھی منعقد نہ ہوتی اور ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی بھی مشکل کا شکار ہوجاتی۔

    اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نےستمبر 2019(عہدے کا چارج سنبھالا) سے اب تک قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اراکین کو کھلاڑیوں کی فٹنس، ڈومیسٹک کرکٹ، ایونٹس کے شیڈول، ٹیم کی تیاری، کھلاڑیوں کے انتخاب کا طریقہ کاراور مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا۔

    بی او جی اراکین نےمصباح الحق کی محنت کو سراہا۔ اس حوالے سے اراکین نے زوردیا کہ کھیل اور ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے سے متعلق حکمت عملی پر عمل پیرا رہا جائے۔

    اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے مصباح الحق کی حمایت کرتےہوئے امید ظاہر کی ہےکہ مثبت اور جارحانہ حکمت عملی کے تحت قومی کرکٹ ٹیم موجودہ منیجنٹ کی زیرنگرانی مستقبل میں بہترین نتائج حاصل کرے گی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ بی او جی اراکین کے ساتھ طویل تبادلہ خیال ایک مثبت اور معاون بیٹھک تھی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام متعلقہ سوالات پوچھے گئے اور یہاں مستقبل کے حوالے سے چند مثبت تجاویز بھی سامنے آئیں۔

    مصباح الحق نے کہاکہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں تاہم وہ سمجھتےہیں کہ ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 5 ماہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس میں واضح بہتری آئی ہے جس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ اور کارکردگی بہتر ہورہی ہے۔

    ذرائع کےمطابق بورڈ آف گورنرز کےاس اہم اجلاس میں اراکین کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ لیگ کے میچز 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

    بی او جی کو آگاہ کیا گیا کہ آئندہ ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 6 دسمبر کو ہوئی جبکہ ایونٹ کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 20 جنوری کو شروع ہوئی۔ لیگ کا آفیشل ترانہ 28 جنوری اور پراڈکشن پارٹنر کی تفصیلات 30 جنوری کو جاری کی گئیں۔

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق اس اجلاس میں‌ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے کامیاب انعقاد کے لیے پی سی بی میں سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سخت شیڈول کے باوجود پی سی بی کا عملہ لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کررہا ہے۔ وسیم خان نے کہاکہ بنگلہ دیش اور مارلی بون کرکٹ کلب کے پاکستان میں میچز کے باعث آئندہ چند ماہ شائقین کرکٹ کوکثیر کرکٹ دیکھنے کو ملےگی۔

    بی اوجی نے بیرسٹر سلمان نصیر کی بطورچیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے بی او جی نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی تجویز کی منظوری دی ۔ احسان مانی نے بی او جی کے دو اراکین، اسد علی خان اور شاہ ریز عبداللہ خان ، کے ہمراہ ایک ریکروٹنمنٹ عمل کے بعدبی او جی کو یہ نام تجویز کیا تھا۔بیرسٹر سلمان نصیر 22 نومبر 2019 سے اسی عہدےپر عبوری ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

    سلمان نصیر نے ستمبر 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوائن کیا تھا۔ وہ سٹی لا اسکول اور لنکنز ان لندن سے بار ایٹ لاءہیں۔ پی سی بی میں ملازمت کے دوران سلمان نصیر پاکستان کرکٹ بورڈ، کھلاڑیوں اور ملازمین کے لیے کوڈ، قوانین اور پالیسیاں بناچکےہیں۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ جب غیرملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کررہی ہیں ایسے موقع پریہ عہدہ سنبھالنے ان کے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ عہدہ سنبھال کر مثبت انداز میں کام کریں گے تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہترین ادارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہاکہ وہ سی او او کے عہدے پر تعیناتی پر بیرسٹر سلمان نصیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلمان نصیر پی سی بی میں کام کرنے والے نوجوانوں میں سب سے متحرک ہیں جنہوں نے عبوری دور میں بھی اس عہدے پربہترین انداز میں ذمہ داریاں نبھائیں۔

    بی او جی نے کرکٹ ایسوسی ایشنز اور پی سی بی کے آئین 2019 میں چند تبدیلیاں کرکے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے ماڈل آئین کی منظوری دے دی ہے۔ ماڈل آئین کچھ دیر تک پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کردیا جائے گا۔ ماڈل آئین کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:

    • آرٹیکل 5 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اراکین سے متعلق ہے
    • آرٹیکل 6.1 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی جنرل باڈی سے متعلق ہے، جو باڈی کے صدر، نائب صدراور سیکرٹری سمیت تمام فل ممبر کلبوں کے صدور پر مشتمل ہوگی
    • آرٹیکل 9.1 سات رکنی انتظامی کمیٹی سے متعلق ہے، جو جنرل باڈی کے تین اراکین، پی سی بی نامینیشن کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ 2 آزاد اراکین، سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے پرنسپل اسپانسر کا ایک نمائندہ اورمنتخب شدہ صدر پر مشتمل ہوگی۔انتظامی کمیٹی میں شامل تمام اراکین کے عہدے معیاد 3 سال مقرر کی گئی ہے
    • جنرل باڈی اور انتظامی کمیٹی میں کوالیفائی کرنے کا طریقہ کار آرٹیکل 12 میں بتایا گیاہے
    • انتظامی کمیٹی کو آرٹیکل 10 کے تحت اختیارات سے نوازا گیا ہے
    • آرٹیکل 21 کرکٹ ٹورنامنٹس سے متعلق ہے جو ٹورنامنٹس میں شرکت نہ کرنے والے کلبوں پر پابندیاں عائد کرتا ہے

    آرٹیکل 24 کے تحت پرنسپل اسپانسر کی تعیناتی ایک شفاف بڈنگ عمل کے تحت ہوگی جس کے عہدے کی معیاد ایک سال مقرر کی گئی ہے۔

    ماڈل آئین کی منظوری کے بعد اب سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو چلانے کے لیے پی سی بی کی جانب سے عبوری کمیٹیوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بی او جی نے پی سی بی کی فنانشل اسٹیٹمنٹ برائے 19-2018 منظور کرلی ہے، جس کے مطابق6 ارب روپےآمدن ہوئی۔ اس آمدن میں اہم حصہ آسٹریلیااورنیوزی لینڈسیریز کے علاوہ آئی سی سی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل سے حاصل ہونے والے روینیونمایاں ہیں۔آمدن میں اضافہ کے باوجود پی سی بی نے اخراجات میں واضح کمی ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی نے کرکٹ سے جڑی سرگرمیوں پر زیادہ خرچ کیا ہے مگر انتظامی امور پر اخراجات کم کیے۔فنانشل اسٹیٹمنٹ کی کاپی کچھ دیر بعد پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق بی او جی نے رواں سال اے سی سی ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کا اختیار چیئرمین پی سی بی کو دے دیا ہے۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی پی سی بی کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جلد ایک تجویز ایشین کرکٹ کونسل کےاجلاس میں پیش کریں گے۔

    بی او جی نے اجلاس میں غیرملکی لیگز کے لیےنئی نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ(این او سی) پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرزایچ بی ایل پی ایس ایل کے علاوہ زیادہ سے زیادہ تین(3) غیر ملکی لیگز کے لیےپی سی بی سے این او سی کے حصول کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرتے وقت کھلاڑی کا ورک لوڈ اور فٹنس کو پیش نظر رکھا جائے گا۔ کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے کی گئی این اوسی کی درخواست کی حتمی منظوری پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسردیں گے، جس کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

    بی او جی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےنمائندگان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بی او جی کو بتایا گیا کہ پی سی بی مارچ میں آئی سی سی کو ایونٹس کی میزبانی سے متعلق اپنی دلچسپی کےبارے میں آگاہ کرے گا۔

    بی او جی نے ایم سی سی کے دورہ پاکستان کے لیے 1.4ملین روپے کامختص بجٹ منظور کرلیا ہے۔ ایم سی سی کرکٹ ٹیم آئندہ ہفتے لاہور میں چار میچز کھیلے گی۔ 48 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ایم سی سی کی ٹیم 13 سے 19 فروری تک پاکستان شاہینز، لاہور قلندرز، ناردرن اور ملتان سلطانز کے خلاف میچز کھیلے گی۔

    بی او جی نے پی سی بی اسٹریٹیجک پلان برائے 2020تا 2024 کی منظوری بھی دے دی ہے۔ پلان کے حوالے سے تفصیلا ت جلد میڈیا کو جاری کردی جائیں گی۔

    اجلاس میں شریک ہونے والے اراکین کی تفصیل کچھ اس طرح ہے

    • احسان مانی، چیئرمین پی سی بی
    • اسد علی خان، رکن
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین، رکن
    • عمران فاروقی، رکن
    • کبیر احمد خان، رکن
    • محمد ایاز بٹ، رکن
    • شاہ ریز عبداللہ خان، رکن
    • شاہ دوست، رکن
    • محمد علی شہزادہ، غیرفعال رکن
    • وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی

  • چین کےبعد بھارت میں کرونا وائرس کا حملہ ،بھارت کے غیرمحفوظ ہونے کا اعلان ، کیرالہ میں تین افراد شکار

    چین کےبعد بھارت میں کرونا وائرس کا حملہ ،بھارت کے غیرمحفوظ ہونے کا اعلان ، کیرالہ میں تین افراد شکار

    کیرالہ:چین کےبعد بھارت میں کرونا وائرس کا حملہ ،بھارت کے غیرمحفوظ ہونے کا اعلان ، کیرالہ میں تین افراد شکار، کیرالہ میں تین افراد شکار،اطلاعات کےمطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں کرونا وائرس کے 3مریض سامنے آ گئے،ریاست کیرالہ باضابطہ طور پر غیر محفوظ ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔

    مہلک کرونا وائرس کے وار جاری ہیں اور بھارتی ریاست کیرالہ میں کرونا وائرس کے 3مریض سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ریاست کیرالہ باضابطہ طور پر غیر محفوظ ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔مریضوں کو الگ تھلگ رکھاگیاہے۔ دوسری جانب چین سے لوٹنے والے طلباء کے خون کے نمونوں کی جانچ بھی کی جارہی ہے جبکہ کیرالہ میں کل 2،239 مریض زیر نگرانی ہیں۔

    نئی دہلی سے بھارت حکام نے یہ تسلیم کیا ہےکہ کروناوائرس نے بھارت کی بہت سی ریاستوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اورکروناوائرس سے متاثرافراد کی بڑی تعداد کا انکشاف ہوا ہے، اطلاعات کےمطابق بھارتی حکام کی طرف سے کروناوائرس کے حملے کے خوفناک اثرات کی خوفناک خبروں سے بھارتیوں کودوررکھنے اورجھوٹی تسلی دینے کےلیے ایک بلیک آوٹ کی کیفیت قائم کررکھی ہے

    کیرالہ ، ہماچل پردیش،اترپردیش،نئی دہلی ،پنجاب ،جھاڑ کھنڈ،چھتیس گڑھ،سمیت باقی ریاستوں میں بھی کروناوائرس کے پھیلنے کی اطلاعات گردش کررہی ہیئں حکام کا مزید کہنا تھا کہ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مغربی بنگال کے آٹھ طلباء بھی زیر مشاہدہ ہیں۔

    چین میں اس کرونا وائرس کےمزید 64 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں اورمجموعی طور پر 2345 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے ۔مہلک وائرس سے زیادہ تراموات چین کے صوبہ ہوبئی میں ہوئی ہیں ، 60 ملین آبادی والے صوبے میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہے ۔

    چین کے شہرتیانجنگ میں تمام اسکول اور کاروباری مراکز آئندہ نوٹس تک بندکردیےگئے۔حکام کی جانب سے یہ فیصلہ ملک میں کروناوائرس کی صورتحال کےسبب لیا گیا ہے۔چینی صدرنے ہسپتالوں کا کنٹرول فوج کے حوالے کردیاہے ۔تیزی سے پھیلتے وائرس نے دنیا بھر میں خوف اور تشویش کی فضا قائم کردی ہے ۔

    چینی حکام نے رشتہ ازدواج میں بندھنے والےشہریوں کوشادی کی تاریخیں ملتوی کرنےکی ہدایت کردی جبکہ مرنیوالوں کی آخری رسومات بھی چھوٹی سطح پر کی جا رہی ہیں۔ چین کے شہر ہوانگ گوانگ میں طبی سامان کی قلت ہوگئی جبکہ تعلیمی ادارے اورکاروباری مراکز بند کردئیے گئے ہیں ۔ چین کی اعلی قیادت نے مہلک کرونا وائرس پھیلنے سے متعلق ردعمل دینے میں کوتاہیوں اور خامیوں کو تسلیم کیا ہے۔

  • بھارت کا ملائیشیا سے ڈاکٹرذاکرنائیک اورکشمیرپرحمایت کی وجہ سے پام آئیل نہ لینے کا اعلان،کپتان کا اعلان بھارت ہوا پریشان

    بھارت کا ملائیشیا سے ڈاکٹرذاکرنائیک اورکشمیرپرحمایت کی وجہ سے پام آئیل نہ لینے کا اعلان،کپتان کا اعلان بھارت ہوا پریشان

    کوالالمپور:بھارت کا ملائیشیا سے ڈاکٹرذاکرنائیک کی وجہ سے پام آئیل نہ لینے کا اعلان،کپتان کوبھرپورجواب ،علماکا احترام ،اسلام کا احترام ملائیشیا سے پام آئیل لینے کا اعلان ا،طلاعات کےمطابق بھارت نے ڈاکٹرذاکرنائیک کوتحفظ دینے اورمسئلہ کشمیر کے معاملے پر کشمیریوں کے حق میں بیان دینے پر بھارت نے ملائیشیا سے پام آئل خریدنے پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم پاکستان نے پام آئل خرید کر دوستی نبھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کےمطابق بھارت نے مسلمان سکالرڈاکٹرذاکرنائیک کو خلاف بھارت میں‌اسلام کے پھیلاوکا ذممہ دار قرار دینے کے بعد ملائیشین حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈاکٹرذاکرنائیک کو بھارت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے وزیراعظم مہاتیر محمد نے سختی سے مسترد کردیا تھا جس کے بعد بھارت نے ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے ملائیشیا سے دوری اختیارکرلی تھی ، بھارت نے اسی وجہ سے بھارت کو پام آئیل نہ خریدنے کی دھمکی بھی دی تھی

    5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ یکم نومبر سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی کرفیو اور لاک ڈاؤن کو تقریبا 7ماہ گزر چکے ہیں ۔ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر کشمیریوں کے حق میں بیان دینے پر بھارت نے ملائیشیاسے پام آئل خریدنے پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم اب پاکستان نے ملائیشیا سے پام آئل خریدکر دوستی نبھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے دوران ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمدنے وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات میں پام آئل کا مسئلہ اٹھایا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملائیشیا سے مزید پام آئل خریدنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا،اور بھارت کی جانب سے ملائیشیا پر پابندی کے بعدپاکستان اس کی تلافی کے لئے پوری کوشش کرے گا۔

    یاد رہے کہ ملائیشین پام آئل کونسل کے مطابق ، پچھلے سال ملائیشیا سے پاکستان نے 1.1 ملین ٹن پام آئل خریدا تھا ، جبکہ بھارت نے 4.4 ملین ٹن خریدا تھا۔
    وزیراعظم عمران خان کا 2روزہ دورہ ملائیشیا مکمل ہو گیا ہے۔ دورہ ملائیشیا کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کے وزیرخارجہ اور وزیر دفاع نے الوداع کیا۔

    دورہ ملائیشیا کے دوران وزیراعظم اورمہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس کےبعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے باہمی تعاون سے متعلق جامع مذاکرات ہوئے ہیں، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم بنانے کا اعادہ کیا گیا جبکہ ہرسطح پررابطوں کوفروغ دینے پراتفاق کیا گیا ہے۔ ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ ملائشیا دوطرفہ تعلقات کاعکاس ہے ۔

    پاکستان اورملائشیا کے مابین وفود کی سطح پرمذاکرات جاری رہیں گے۔ مہاتیرمحمد کا کہنا تھا کہ دفاع اور تعلیم کے میدانوں میں بھی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا، اس کےعلاوہ تجارتی رکاوٹوں کو دور کرکے باہمی تجارت پر اتفاق کیا گیاہے۔ ملائشین وزیراعظم کاکہنا تھا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلینجز کے لئے مل کر کام کریں گے۔

  • خیرپور میں کرونا وائرس میں  مشتبہ مریض کا انکشاف

    خیرپور میں کرونا وائرس میں مشتبہ مریض کا انکشاف

    خیرپور میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کو اسپتال منتقل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی : خیرپور میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کو سول اسپتال سے گمبٹ کے گمس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ طالب علم شاہ زیب راہوجو کی حالت تشویشناک ہے۔

    ڈائریکٹر گمس اسپتال خیرپور کے مطابق طالب علم شاہ زیب راہوجو کی ناک سے کل سے خون بہہ رہا ہے، خدشہ ہے کہ کرونا وائرس ہوسکتا ہے۔ احتیاط کے پیش نظر طالب علم کو کسی وارڈ میں داخل ہونے سے منع کیا گیا ہے۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

  • کشمیر سانس سا ہے ۔—از—-منہال زاہد سخی

    کشمیر سانس سا ہے ۔—از—-منہال زاہد سخی

    کبھی تو کسی کو دنیا میں اس کے حق سے نوازا جارہا ہوتا ہے تو کبھی کسی کو ۔ کبھی کسی کے ناجائز مطالبوں کو مانا جاتا ہے ۔ کبھی دنیا کے نام نہاد دہشت گرد اور درندہ صفت آدم خوروں کو عالمی عدالت میں جرم سے بر طرف کیا جارہا ہوتا ہے ۔ تو کبھی ان کو مفادات کی خاطر تحفظ اور آزادی دی جاتی ہے۔

    یہ جو لوگ بھی بھی ہیں پر مسلم نہیں ہیں ۔ ان میں امریکہ،اندیا،برطانیہ،اسرائیل،روس اور دنیا کے دیگر غیر اسلامی ممالک ہیں جنہیں ان کے جرم سے بر طرف کر دیا جاتا ہے ۔ کبھی بھی ان کی طرف سے حق کی آواز اٹھے تو انہیں اقوام متحدہ کی طرف سے فیصلہ سنا کر ان کا حق دلایا جاتا ہے ۔

    ان کا بیان چاہے 15 منٹ کا ہو اس کی اہمیت ہوتی ہے۔ اگر اسلامی سربراہ 50 منٹ کا بیان دے تو اسے روز مرہ زندگی کا تکیہ کلام سمجھ کر ٹال دیا جاتا ہے ۔ یاں انہیں الزام تراش کے کہہ کر اپنی سیاہی کو ان کے چہروں پر ڈال دیتے ہیں ۔ اور ان کی بات کی اہمیت نہ رکھتے ہوئے انہیں عالمی میڈیا کے سامنے دہشتگرد کہہ کر بدنام کیا جاتا ہے ۔

    سچائی ایک بار پھر دب گئی ۔ اگر یہ حق کی بات کر بھی دیں تو انہی میں سے ان کے حمایتیوں کو خرید کر پروپیگنڈا کروانا ۔ اور سچائی کو ایک بار پھر دبا دینا ۔

    برما،شام،فلسطین،عراق کے علاوہ ایک کشمیر بھی ہے جو مسائل میں اور بد امنی میں ان ہی کے مشابہت رکھتا ہے۔

    کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ا اس شہ رگ پر بھارتی درندہ صفت فوج نے 1948 میں غاصبانہ قبضہ کیا ۔ آج اس کشمیر کو 72 سال ہو گئے ہیں بھارت کے قبضے میں۔

    پیلٹ گنوں سے معصوم بچوں پر فائرنگ کرکے ان کی بینائی کو ضائع کر کے درندگی اور سفاکیت کا عملی ثبوت آئے دن ملتا ہے۔ چھوٹے بچوں کو بھی سلاخوں کے پیچھے پہنچا کر بے شرمی انتہا آئے دن ملتی ہے ۔ بوڑھوں کو ان کی داڑھی سے نوچ کر احترام کو پامال کرنے کی مثال آئے دن قائم ہوتی ہے۔ ماؤں بہنوں کے آنچلوں کو پھینک کر ان کی عزت کی چادر کو تار تار کر کے بے غیرتی کی انتہا میں اضافہ اور اور بے غیرتوں کا اضافہ بنیاد روز ہے ۔

    6 ماہ سے زائد ہو گیا اور کشمیری محصور ہیں ۔ تعلیمی اداروں کو تالوں کے نذر کر کے کشمیریوں کو ایک فرض سے دور رکھا جارہا ہے۔ مسجدوں کو بند کرکے عبادت میں خلل دالا جارہا ہے۔ مسجدوں کو شہید کر کے بربریت کی مثال کو تاریخ کے اوراق کے سپرد کیا جارہا ہے۔ بازاروں اور دکانوں کے شٹر گرا گر ان کے منہ کا نوالہ بے مقصد اور حسرت کے نذر کیا جارہا ہے۔

    کیا کسی کو اس کشمیر کی حالتِ تشویشناک کی خبر نہیں؟ ہاں! ہے پر اس لئے کہ یہ مسئلہ مسلمانوں کا ہے اسلئے اس کا حق ادا نہیں کیا جارہا ۔ کیا کسی نے ان کا حق دنیا کے سامنے متعارف نہیں کروایا؟

    کروایا! بالکل کروایا آئے دن سوشل میڈیا پر کشمیر کے نام سے ہیش ٹیگ کردہ کتنے ٹرینٹ چل رہے ہیں ۔ کشمیر کے نغمے پڑھنا روز مرہ کا کام ہوگیا ہے۔ ا س پر لکھنا بھی معمول کی بات ہو گئی ہے ۔ سب مسائل حل ہو جاتے ہیں ۔ بڑے ہو یاں چھوٹے ہوں ان کا حل ہوجاتا ہے ۔ پر اس 72 سالہ مسئلہ کو پس پشت کیوں ڈالا جارہا ہے ؟ کیونکہ اس مسئلہ کو وجود میں لانے والے بھی غیر مسلم ہیں اور اس کو حل کرنے والے بھی انہی کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔ نبی(ص) نے فرمایا تھا : سارے کفار ایک ہیں ۔ بس یہی وجہ ہے ا س مسئلہ کے حل نہ ہونے کا ۔ ملے ہوئے ہیں یہ آپس میں ۔

    نبی (ص) نے فرمایا مسلمان ایک جسم کی مانند ہے ۔ لگتا ہے ہمارے خون میں ملاوت ہوگئی ہے ۔ یاں دل اتنا پر خلوص اور احساس مند نہیں جو خلوص کے ساتھ اپنوں کی تکلیف کو محسوس نہیں کر سکتا ۔ ان کو ہالی وڈ کی فلم میں کسی کے مرنے کا دکھ ضرور ہوگا ۔ بالی ووڈ کی فلم میں کسی کے رونے میں ان کی کیفیت بدل کر غم کی صورت اختیار کر جائے گی۔ ڈرامے دیکھ کر رونے والے افسانہ نگار اور افسانوی خیالات کو تسلیم کر لیتے ہیں ۔ اور حقیقت کا مذاق کا اڑاتے ہیں ۔ یاں حقیقت کو تسلیم نہیں کرتے۔

    یاد رکھو اگر کشمیر مذاکرات سے آزاد ہوجاتا تو اس وقت تک مقبوضہ نہ ہوتا ۔ تاریخ میں کوئی ایسا واقعہ نہیں ملتا مسلمانوں نے مذاکرات سے فتح حاصل کی ہو ۔ فتح تو جنگ ہمت اور حوصلے سے لڑی جاتی ہے اور ایمان اور جذبے سے جیتی جاتی ہے۔ دنیا کی فطرت تبدیل ہوتے نہیں ہوگی ۔ قدم اٹھانا پڑے گا اور اگر مذاکرات پر ہی اڑے رہے تو نجانے کتنے 5 فروری اور یکجہتی کشمیر کیلئے لکھنا پڑے گا ۔

    ڈر کس بات کا ہے ۔ پاکستان اس کے نشانے پر ہے اس کی زد پر ہے اس کا قرضہ لوٹانا یے ۔ بہانے بننے سے بنتے چلے جائیں اور خون میں آہستہ آہستہ کرکے بے غیرتی رچ بس جائے گی ۔ اور ایک دن پورے بے غیرت ہونے میں کوئی کسر باقی نہ رہے گی۔

    تبوک میں پاؤں میں کچھ نہیں تھا ۔ بدر میں لڑنے کو کچھ نہیں تھا ۔ خندق میں پتھر باندھنے پڑے۔ موتہ میں تین سالار شہید ہوئے ۔ احد میں 70 صحابہ شہید ہوگئے ۔ فارس کو فتح کرنے کیلئے کتنی دفع کمک منگوانے کیلئے قاصد دورائے۔ پھر جاکے سب ہاتھ آیا ۔ میدان میں اترنے سے پہلے جیت نہیں ہوتی البتہ جذبوں کی ہار ہو جاتی ہے۔

    کشمیر پھر ایک تماشہ بن جائے گا ۔ کہیں تحاریر کا خوبصورت موضوع ہوگا ۔ کہیں اقوال کی زینت ہوگا ۔ پر آزاد نہیں ہوگا۔ جذبوں کو جیتنے والا بنائیں ۔ نہ کہ خود کو حقیقت سے بھگوڑا۔

    انشاللہ وہ دن دور نہیں جس دن ہم کشمیر کو آزاد دیکھیں گے ۔ کیونکہ کشمیر ہماری سانس سا ہے۔ ہمیں ان کے بھرپور نعروں کی لاج رکھنی ہے ۔ اور ان کی عزت کا محافظ بن کر ۔ اپنے خون کو غیرت سے نوازنا ہے ۔