Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیراور ہم—از—عثمان عبدالقیوم

    کشمیراور ہم—از—عثمان عبدالقیوم

    سکول سے لے کر کالج تک اور وہاں سے یونیورسٹی تک یہ بات اساتذہ کرام سے سنتے آ رہے ہیں کتابوں میں پڑھتے آ رہے کہ تقسیم ہند کے وقت وائسرائے ہند لارڈ ماونٹ بیٹن نے کہا تھا کہ تقسیم ہند کے وقت کسی بھی ریاست کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہو گی اگر کوئی ریاست میں موجود لوگوں کا اس بات پر اختلاف ہو کہ پاکستان کے ستاھ شامل ہونا ہے یا بھارت کے ساتھ تو ایسی صورتحال میں وہاں کی عوام سے رائے لے اسکے نتائج کے مطابق فیصلہ حتمی اور قابل قبول ہوگا ریاست جموں کشمیر پر اسی طرز پر حالات کی سنگینی معمول پر آنے تک رائے دہی کروا کر اسکی الحاق کا وعدہ کیا گیا جو آج تک مکمل نہیں ہو سکا۔

    میں راجہ مہاراجہ کشمیر اور بھارت کے درمیان غاصبانہ قبضہ کی غرض سے 1947اپنی فوج کو وادی میں داخل کر کے بڑے حصے پر قابض ہو گیا تاہم اہلیان کشمیر کی کی جانب سے بھرپور مذاہمت پر بھارت نے اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں لے گیا اور بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے دنیا کے سامنے یہ وعدہ کیا کہ وہ جلد اس مسئلے پر تقسیم ہند کے وقت الحاق کے حوالے سے جو طریقہ کار اس وقت کے وائسرائے کے طریقہ کے مطابق رائے شماری کروا کر اس کے مطابق فیصلہ کروا دے گا مگر تب سے آج تک بھارت اس وعدے سے مکمل طور پر مکر گیا اور یہ راگ الاپنے لگا کشمیر تو بھارت کا اٹوٹ انگ ہے حالانکہ مسلم اکثریت کی وجہ سے اسکا پاکستان کے ساتھ ملنا لازم ہے مگر اقوام متحدہ گونگی بنے دیکھ رہی ہے۔

    دوسری جانب دنیا کے نزدیک کشمیر سب سے حسین اور خوبصورت ٹکڑا ہے کیونکہ یہ وادی اپنے دامن میں پہاڑوں کے سائے تلے دریاوں سے زرخیز ہونے والی سرزمین ہے اوراسی قدرتی حسن کے باعث و نسبت وادی زمین پر جنت تصورکی جاتی ہے مگر دنیا والوں تم کیا جانو خطہ ارض پر وادی کشمیر سب سے زیادہ ظلم و جبر سہنے والے خطوں میں صف اول پر ہے کیونکہ یہ وہ وادی ہے جہاں بارود اور خون کی مہک اب وہاں کے پھولوں اور پھلوں سے زیادہ تیز ہے دریا اپنی موجوں میں خون لیے پہاڑوں سے ٹکراتی ہیں وہاں بسنے والے جوان ہوں یا بوڑھے بچے ہوں یا عورتیں سب ہرآہٹ پر خود کو بھارتی فوجیوں کی گولی کا نوالہ بنتے محسوس کرتے ہیں۔

    یہاں تک بھارت کے ظلم و ستم سے اب تک تقریبا 1 لاکھ افراد شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے ہزاروں بچے یتیم، ہزاروں بہنیں بیوہ ہو چکیں 10 سے 12 ہزار نوجوان بھارتی آرمی کے ہاتھوں اغواء ہونے کے بعد لاپتہ ہوئے سینکڑوں بہنوں کی عزت کو تار تار کیا ہزاروں کی تعداد میں نا معلوم قبریں ملی ہیں یہاں تک کے شاید کوئی ایسا ظلم نہیں جو مظلوم کشمیری پر آزمایا نا ہو بلکہ پچھلے سالوں میں میں پیلٹ گن اور کیمکلز کا بے جا استعمال کیے گئے اور سینکڑوں معصوم انکا شکار ہو کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اپنی آنکھوں کی بنائی کھو بیٹھے حالات اس قدر خوف زدہ ہیں کے 9 لاکھ فوجی اس وادی میں تعینات ہیں

    ایک اندازے کے مطابق 7 کشمیریوں پر ایک ظالم فوجی تعینات ہے اور اسی غرور میں دنیائے کفر کے بڑے بڑے سرداروں کی مدد سے پچھلے سال اپنے کالے قانون میں ترمیم کر کے کشمیر کی آزادی کی حیثیت کو ختم کر کے اپنا ؑعلاقہ بنانے کی کوشش کی اور کشمیر میں پچھلے 6 ماہ سے تمام بنیادی سہولتیں مطعل ہیں کھانے پینے کی اشیاء ، میڈیکل کی سہولیات سمیت موبائل فون اور انٹرنیٹ مسلسل بند ہیں

    اس ظلم کے خلاف نا ہی کوئی ملالہ بولی نا امن کی این جی اوز نا کفار کی لونڈی اقوام متحدہ بولی باوجود اتنے ظلم و بربریت وہ آج بھی پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ جیسے نعرے بلند کرتے ہوئے قربانیاں دے رہیں ہیں مسجدوں میں پاکستان کے ترانے گونجتے ہیں شہداء کو پاکستان کے پرچم میں قبر میں اتارا جاتا ہے دن رات لبوں پر ایک دعا رہتی ہے اے اللہ کشمیر کو پاکستان بنا دے آزادی کے لیے اس طرح مسلسل ڈٹے ہیں وہاں موجود بھارتی فوج کا اپنی حکومت سے یہ کہنا ہے اگر فوج کودئے گئے مخصوص کالے قانون واپس لیے گئے تو کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل جائے گا اور کالے قانون کی وجہ سے ہی ابھی تک کشمیر آزاد نہیں ہوا۔

    افسوس کی بات یہ ہے ایک طرف ہم کشمیریوں کی حق خوداریت کے حق میں اور بھارتی قبضہ کے خلاف بات کرتے ہیں اور دوسری جانب ہمارے سابقہ وزیر اعظم کا رویہ ایسا ہے کہ بھارت میں جا کر حریت قیادت سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا تھا پچھلے دور حکومتوں میں خارجہ کے اہم امور کے لئے ہمارا وزیر خارجہ نہیں جو عالمی سطح پر کشمیر پر بات کر سکے دنیا کو یہ بتا سکے تحریک آزادی کشمیر ایک نظریہ کی بنیاد پر ہے کشمیر اور پاکستان کے رشتے کی نطریاتی بنیاد دنیا کے سامنے رکھ سکیں

    یہاں تک کو کشمیر کے لئے بین الاقوامی فورم پربات کرنے والے افراد کشمیر کے نقشے و تاریخ کے مطلق نہیں جانتے سول سطح پر کشمیر پر ہماری کوئی منظم پالیسی نہیں کشمیر کمیٹی پر کئی سال براجمان رہنے والے صرف سہولیات اور دعوتیں اڑانیں میں حالات کی سنگینیوں سے غافل سوتے رہے بہت بھی کیا تو رٹہ رٹایا مذمتی بیان دے دیا اور اب محب وطن لوگوں کو بھارت کے کہنے پر کشمیر پار بات کرنے والوں کو پابند سلاسل کرتے رہے بطور عوام کشمیر کی آزادی کو لطیفہ کے طور پر لیتے ائے اگر کوئی ذاتی مسئلہ حل ناہو تو ہم یہ کہ دیتے ہیں یار یہ تو مسئلہ کشمیر بن گیا ہے یہ تو حل ہو ہی نہیں سکتا دوکانوں کے اوپر پوسٹر آویزاں ہیں

    کشمیر کی آزادی تک ادھار بند ہے جب مایوسی کے یہ حالات ہوں تو کیسے مان لیں کشمیرکی ہم مدد کر سکیں گے بلکہ پچھلے سال وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کشمیر کا کیس بہت اچھے انداز میں ہیش کیا گیا دنیا کے سامنت سیکولر اور جمہوریت کا دعویدار بھارتی ظلم و بربریت کا پردہ فاش کیا جب بھارت کو دنیا کے سامنے رسوائی کا سامنا کروایا بلکہ حریت قیادت نے خان صاحب کا شکریہ ادا کیا مگر بطور قوم ہم نے سراہنے کی بجائے اس کا بھی خوب مزاق کیا اپوزیشن کے چند اراکین نے یہ تک کہ دیا کہ یہ تقریر نہیں بچگانہ زہن کی حامل تقریر تھی

    ان سب باتوں کو چھوڑ کر کشمیر کی ازادی کے لئے ہمیں خود ہی محمد بن قاسم پیداء کرنا ہوگا ہمیں خالد بن ولید رضی اللہ جیسے بہادر نڈر حوصلہ اپنانا ہوگا حیدر کرار جیسی شجاعت پیداء کرنی ہوگی ہمیں اپنے اندر ایسا محمود غزنوی تلاش کرنا ہوگا جو کشمیر کی آزادی کا مجاہد بن سکے اور اگر ایسا کچھ کر نہیں سکتے تو کم از کم انکے لیے میسر سوشل میڈیاکے ذریعے مظلوموں کی آواز بنیں فیس بک پوسٹ اپروو نا بھی کرے تو پریشان نا ہوں واٹس ایپ، ٹویٹر یا دیگر سماجی سائٹس پر انکے لیے لکھیں بولیں

    آخرمیں اپنی قوم سے حکمران جماعت و اپوزیشن سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ اب پھر 5 فروری کا دن آ رہا ہے جسکو دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری یوم یکجتی کشمیر کے طور پر ہر سال کی طرح سرکاری سطح پرمنانے کا اعلان ہو چکا ہے یہ مسئلہ ہمارا اپنا ہے نیند سے بیدار ہو کر اب ہمارے جاگنے کا وقت ہے کیونکہ اگر ہم مشترکہ آواز بلند کریں گے دنیا بات سنے کی اگر بکھر کر ماضی دہرائیں گے دنیا بھی ہماری بات پر توجہ نہیں دے گی مختصر یہ کہ گر آج نہ جاگے تو کبھی جاگ نہ پائیں گے

    دعا ہے اللہ رب العزت کے حضور کے دنیا کی جنت نظیر وادی جلد آزاد ہو

    کشمیراور ہم—از—عثمان عبدالقیوم

  • فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کے متعدد اداروں کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئےریلیوں کا اہتمام

    فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کے متعدد اداروں کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئےریلیوں کا اہتمام

    فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کے متعدد اداروں کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا اہتمام

    فیصل آباد(باغی ٹی وی )فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کے متعدد اداروں کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا .اس سلسے میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنرمحمد علی نے کی۔واک میں سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،سینئر مینجر آپریشن اعجاز بندیشہ،دیگر افسران اورویسٹ ورکرزوشہری بھی شریک تھے۔واک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آفس سے شروع ہو کر ضلع کونسل چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے مسلسل عائد کرفیو کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے ایسے انسانیت سوز ہتھکنڈے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانہیں سکتے۔پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اوراحتجاجی ریلیوں کے ذریعے عالمی مصنفوں کے ضمیر کو جگاتے رہیں گے۔انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیااورکہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔

    اسی طرح حکومت کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایف ڈی اے کے زیراہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک واک منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈائریکٹر جنرل محمد سہیل خواجہ نے کی۔واک میں چیف انجینئر شاہد محمود،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ مہر ایوب،ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن یاسر اعجاز چٹھہ ودیگر افسران کے علاوہ سٹاف کے ارکان اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔واک ایف ڈی اے آفس سے شروع ہو کر مال روڈ اور بشیر نظامی چوک (ریلوے اسٹیشن) چوک سے گزرتی ہوئی واپس آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔واک کے شرکاء نے مختلف بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق اور بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر کشمیر بنے گا

    وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے یوم کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے، پاکستان دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر عالمی فورم پر کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف دبنگ، باوقار اور مدلل انداز میں پیش کرکے سفیر کشمیر ہونے کا حق ادا کردیا ہے

    پاپولیشن ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ظفراقبال نے کی جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرزطیبہ اعظم،ڈاکٹرعالیہ کوثرکے علاوہ محکمہ کے دیگر افسران وسٹاف اورسول سوسائٹی کے افراد شریک تھے۔واک پاپولیشن ویلفیئر آفس سے شروع ہو کر جھال چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔واک کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں نعرے بھی لگائے.

  • فیصل آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تحت کینسر بارے آگاہی واک کا اہتمام

    فیصل آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تحت کینسر بارے آگاہی واک کا اہتمام

    فیصل آباد(باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام کیسزکے عالمی دن کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کے حوالے سے آگاہی واک منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،محکمہ صحت کے دیگر افسران،پیرامیڈیکل سٹاف اور سول سوسائٹی کے افراد شریک تھے۔واک ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے شروع ہو کر ضلع کونسل چوک پہنچ کراختتام پذیرہوئی۔واک کے شرکاء نے احتیاطی تدابیر کی تحریروں پر مشتمل بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمباکو نوشی،غیر متوازن خوراک،سہل پسند طرززندگی اور شراب نوشی کیسز کی وجوہات ہیں لہذا روزمرہ زندگی میں محتاط رویہ اپنا کر اس مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیسز سے بچنے کے لئے تمباکو وشراب نوشی ترک کریں،متوازن غذا کااستعمال،سیر اور ورزش کو معمول بنائیں،موٹاپے سے بچیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی دن منانے کا مقصد کیسز کے خلاف جیت کے عزم کی تجدید کرنا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کیسز کی چند بڑی وجوہات،کیسز سے بچاؤ کے سنہری اصول سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جسم کے کسی بھی حصے میں رسولی کابننا،منہ میں السریا نہ ٹھیک ہونے والے چھالوں کا بننا،مسلسل وزن میں کمی اور غیر معمولی جسمانی رطوبات کااخراج ہونے کی صورت میں فوری طبی معائنہ کرائیں کیونکہ بروقت تشخیص اور علاج سے کیسز سے بچاؤ ممکن ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیسز کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ہیلتھ لائن0800-99000پر مفت کال کی جاسکتی ہے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • کشمیریو!عمران خان تمہیں آزادی کی منزل دلا کررہیں گے ،افریقی عمران خان کے بڑے مداح ،عالمی لیڈرسمجھتے ہیں‌،موزی ڈلامنی

    کشمیریو!عمران خان تمہیں آزادی کی منزل دلا کررہیں گے ،افریقی عمران خان کے بڑے مداح ،عالمی لیڈرسمجھتے ہیں‌،موزی ڈلامنی

    اسلام آباد :کشمیریو! پاکستانی وزیراعظم عمران خان تمہیں آزادی کی منزل دلا کررہیں گے ،میں نے عمران خان سے بڑھ کرمخلص نہیں دیکھا،اطلاعات کےمطابق عظیم سیاستدان نیلسن منڈیلاکےداماد بھی کشمیریوں کی حمایت میں سامنے آگئے اور اہل کشمیر کی آواز کو اٹھانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا جنوبی افریقہ کشمیر پر پاکستان کیساتھ ہے۔

    ذرائع کےمطابق عظیم سیاستدان نیلسن منڈیلاکےداماد موزی ڈلامنی نے پارلمینٹ ہاؤس کا دورہ کیا ، جہاں ان کی فیصل جاوید سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں اہل کشمیرپرجاری بھارتی مظالم پر بات چیت ہوئی، فیصل جاوید نے نیلسن منڈیلاکے داماد موزی ڈلامنی کا پارلیمان آمد پر خیر مقدم کیا، جنوبی افریقہ کے سینیٹرماگو دو لیلیٰ بھی نیلسن منڈیلا کے داماد کے ہمراہ تھے۔

    ملاقات میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کےمابین کرکٹ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ، نیلسن منڈیلا کے داماد نے کہا نیلسن منڈیلا کشمیرکےحوالےسےواضح مؤقف رکھتےتھے، اہل کشمیرکےجذبات سےآگاہ ہیں اورانہیں بخوبی سمجھتےہیں، جنوبی افریقہ کشمیر پر پاکستان کیساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ افریقی لوگ عمران خان کودنیا کا ایک لیڈرکے طورپرمانتے ہیں‌

    نیلسن منڈیلا کے داماد موزی ڈلامنی نے اہل کشمیر کی آواز کو اٹھانے کیلئے وزیراعظم کی کاوشیں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا وزیراعظم کی نیلسن منڈیلا سےملاقات تاریخی موقع تھی، جنوبی افریقہمیں وزیراعظم عمران خان کےبہت سےمداح ہیں، جنوبی افریقاکی کرکٹ ٹیم جلدپاکستان کادورہ کرےگی۔

  • تعلیمی اداروں کو جدید دور کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے ڈی سی فیصل آباد کی نئی اصلاحات

    تعلیمی اداروں کو جدید دور کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے ڈی سی فیصل آباد کی نئی اصلاحات

    تعلیمی اداروں کو جدید دور کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے ڈی سی فیصل آباد کی نئی اصلاحات

    فیصل آباد(  باغی ٹی وی  )ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے کہاہے کہ ڈویژنل پبلک سکول اورڈویژنل ماڈل کالج کے انتظامی وتدریسی امور میں مزید بہتری لانے کے لئے مختلف اصلاحات کی جارہی ہیں تاکہ نئی سوچ اور جدید تقاضوں کے مطابق کم اخراجات میں بامقصد ومعیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ طالب علموں کی موثر کردار سازی کے لئے ہمہ جہت مہارتوں کو متعارف کرایا جاسکے۔انہوں نے یہ بات ڈویژنل پبلک سکول اورڈویژنل ماڈل کالج کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی،ڈائریکٹر پبلک سکولز ایوب خاں، اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان،،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،پرنسپل شاہد محمود،میاں کمال الدین ودیگر ممبرز نے شرکت کی۔ڈویژنل کمشنر نے بورڈ آف گورنرز کے ارکان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سکولز کی ترقی وساکھ کا معیار‘ عمدہ تعلیمی ماحول اور درس وتدریس کی شاندار سہولتوں کے ساتھ صحت مند مقابلے میں طالب علموں کی سبقت حاصل کرنے کے علاوہ والدین کے لئے تعلیمی اخراجات کم رکھنا ہے لہذا نئی اصلاحات کے تحت فیکلٹی کی کارکردگی اورمالی امور کی بہتر مینجمنٹ کے علاوہ غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ا

    نہوں نے بورڈ آف گورنرز کے اراکین سے کہا کہ وہ ان تعلیمی اداروں کے انتظامی وتدریسی امور مزید بہتر بنانے اور طالب علموں کو جدید تعلیمی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے اقدامات کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ وسائل اور علمی تجربات میں اضافہ ممکن ہوسکے۔ڈویژنل کمشنر نے بعض ارکان کی نشاندہی پر ڈی پی ایس گوجرہ میں ٹیچرز ودیگر سٹاف کی بھرتیوں وپرموشن کو متعلقہ پالیسی اور قواعد وضوابط کے مطابق ہونے کے امور کی جانچ پڑتال و مختلف اصلاحات کے لئے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تمام مستقل اور عارضی بھرتیاں بذریعہ اخبار اشتہار ہی ہونی چاہیں اس ضمن میں تمام تر درکار تقاضے پورے ہونے چاہیں۔اجلاس کے دوران بورڈ آف گورنرز کے اراکین نے ڈویژنل کمشنر کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا اور ان تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئی اصلاحات میں اپنی تجاویز پیش کیں۔اجلاس کے دوران ڈی پی ایس،ڈی ایم سی کے بجٹ کے امور بھی زیر بحث آئے

  • آئی جی سندھ کی مشاورت بارے اختلاف برقرار، وزیر اعلیٰ سندھ پھر بول پڑے

    آئی جی سندھ کی مشاورت بارے اختلاف برقرار، وزیر اعلیٰ سندھ پھر بول پڑے

    آئی جی سندھ کی مشاورت بارے اختلاف برقرار، وزیر اعلیٰ پھر سندھ بول پڑے

    باغی ٹی وی : نئےآئی جی سندھ کا معاملہ ابھی تک لٹکا ہوا ہے. وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں نئے پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی) کی تعیناتی سے متعلق گورنر سے مشاورت کرنا ان کے لیے ممکن نہیں ہے۔

    سندھ کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو کہا ہے کہ ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ہے، اس میں گورنر کو نہیں دھکیلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاق کو پانچ نام دیے ہیں، جس نام پر رضامند ہوگئے تھے اسی کو تعینات کیا جائے۔ نئے آئی جی کے متعلق وفاق نے پہلے تین اور بعد میں دو اور نام مانگے جو دے دیے گئے ہیں۔

    کلیم امام پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کلیم امام کو مفت مشورہ دیتا ہوں وہ متنازعہ بننے کے بجائے چھٹی پر چلے جائیں ان کا آگے کیریئر ہے اور وہ سینیئر افسر ہیں۔ ان کے اس عمل سے انکا کیریئر تباہ ہوگا۔ پولیس کا کام امن قائم کرنا ہے سیاست کرنا نہیں ہے

  • امریکی انسداد پولیو ٹیم کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

    امریکی انسداد پولیو ٹیم کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

    امریکی انسداد پولیو ٹیم کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

    باغی ٹی وی :. امریکی انسداد پولیو مہم کے ارکان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ روٹری انٹرنیشنل ٹیم کی سربراہی ہالگرنیک نے کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی امریکی پولیو ٹیم کیساتھ ملاقات میں حفظان صحت خصوصاً انسداد پولیو سے متعلق بات چیت کی گئی۔

  • جوڑے نے جب کرونا وائرس کے سائے میں شادی رچا لی

    جوڑے نے جب کرونا وائرس کے سائے میں شادی رچا لی

    جوڑے نے جب کرونا وائرس کے سائے میں شادی رچا لی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے جہاں دنیا میں دہشت پھیلا رکھی ہے وہاں چینی لڑکی اور بھارتی لڑکی نے ان حالات میں شاردی رچائی ہے ، اور ایسے حالات میں چینی لڑکی سے شادی کر کے ایک دلیری والا کام کیا ہے . یہاں تک کہ جب کورونا وائرس کے پھیلنے پر تشویش اور تشویش پائی جارہی ہے جس کی ابتدا چین میں ہوئی تھی ، شادی کی گھنٹیاں بیجنگ کے جیہاو وانگ کے پاس تھیں جنہوں نے اپنے گھر سے 4500 کلومیٹر دور منداسور میں ستیارتھ مشرا سے شادی کی تھی۔

    یہ جوڑا اتوار کے دن شادی کے بندھن میں بندھا ۔سور کے رہائشی وید مشرا کے بیٹے ستیارتھ نے کہا کہ ہر کوئی اس وائرس سے پریشان تھا اور یہ سوچ رہا تھا کہ کیا انھیں شادی کی تقریب میں ہندوستان جانے کی اجازت مل سکتی ہے۔کچھ مستقل کوششوں کے بعد ، 8 میں سے 5 افراد کو کنبے میں شامل ہونے کی اجازت ملی۔جیہاؤ کے والدین شادی میں کچھ مہینوں کے لئے تاخیر کرنا چاہتے تھے لیکن تمام کنبہ کے ممبروں سے مشاورت کے بعد بالآخر فروری کی شادی کا فیصلہ کرلیا۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    ستیارتھ ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر ڈگری کے لئے تعلیم حاصل کررہے تھے جبکہ جیہاؤ میک اپ آرٹسٹ بننے کی تربیت حاصل کررہی تھی۔ستیارتھ کی والدہ ڈاکٹر گوری نے چینی زبان میں منتروں کی وضاحت کی جبکہ دیگر کو ہندی اور انگریزی میں منتر پہنچا دیئے گئے۔اس خاندان نے وائرس سے پریشانی سے انکار کیا کیونکہ یہ جوڑا کافی عرصہ سے ہندوستان

  • عراق میں پھر مظاہرین کو ہلاک کردیا گیا

    عراق میں پھر مظاہرین کو ہلاک کردیا گیا

    عراق میں مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہروں کے دوران مزید پانچ مظاہرین کو ہلاک کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ بغداد اور دوسرے شہروں میں مظاہرین اور نیلے ہیلمٹ والے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بغداد میں ان جھڑپوں کے دوران ایک شخص مارا گیا۔طبی ذرائع کے مطابق بغداد میں وحشیانہ لاٹھی چارج کے نتیجے میں کم سے کم افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
    بغداد میں خون ریز جھڑپیں شروع ہونے کے بعد پولیس نے مداخلت کی اور نیلے ہیلمٹ والے افراد کو بابل گورنری کے ہیڈ کواٹر کے باہر خیمہ زن مظاہرین سے الگ کردیا۔

    خیال رہے کہ سوموار کے روز عراق کےشیعہ رہ نما مقتدیٰ الصدر نے اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ وہ بغداد میں تحریر اسکوائر میں مظاہرین میں گھس کر ان کی مار پیٹ کریں۔ انہوں نے اپنے لیڈر کے حکم پر مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اتوار کےروز مقتدیٰ الصدر نے اپنے حامیوں سے کہا تھاکہ وہ اسکول اور شاہراہیں کھلوانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں جنہیں نو منتخب وزیراعظم محمد توفیق علاوی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران بند کی گئی ہیں۔

    العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں کے مطابق نیلی ٹوپیوں والوں سے بچنے اور اپنے دفاع کے لیے مظاہرین نے ہاتھوں میں لاٹھیاں اٹھا لیں۔ بعض نے نیلی ٹوپیوں کے مقابلے میں سرخ رنگ کی ٹوپیاں پہن لیں۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر کتنے افراد .، بتایا ڈاکٹر یاسمین راشد نے

    پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر کتنے افراد .، بتایا ڈاکٹر یاسمین راشد نے

    پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر کتنے افراد .، بتایا ڈاکٹر یاسمین راشد نے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ دنیا بھر میں کروناوائرس کے 17 ہزار485 کیسز سامنے آئے ہیں۔ دنیا بھر میں کروناوائرس کے باعث400 سےزائد اموات ہوچکی ہیں۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ چین میں کرونا وائرس کو روکنے کے لیے قابل تعریف اٹھائے جا رہے ہیں۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان میں کثیر تعداد میں چینی شہری کام کررہے ہیں۔ کرونا وائرس پھیپھڑوں پر حملہ کرتا ہے۔ کسی شخص کی قوت مدافعت کم ہو تو وائرس اس پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہےانہوں نے کہا کہ قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیےتمام سہولیات موجود ہیں۔ لاہور میں کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سروسزاسپتال بھجوایا جائے گا۔ ملتان میں نشتر اسپتال اور فیصل آباد میں الائیڈ اسپتال بھجوایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیےتمام سہولیات موجود ہیں۔ لاہور میں کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سروسزاسپتال بھجوایا جائے گا۔ ملتان میں نشتر اسپتال اور فیصل آباد میں الائیڈ اسپتال بھجوایا جائے گا۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ کروناوائرس سے متعلق 10 روز میں 6 اجلاس ہوچکے ہیں۔ واہگہ بارڈر پر بھی اسکریننگ کاعمل شروع ہوچکا ہے۔ پاکستان کے تمام داخلی راستوں پر کرونا کی اسکریننگ جاری ہے۔
    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    یاسمین راشد نے کہا کہ کروناوائرس سے متعلق 10 روز میں 6 اجلاس ہوچکے ہیں۔ واہگہ بارڈر پر بھی اسکریننگ کاعمل شروع ہوچکا ہے۔ پاکستان کے تمام داخلی راستوں پر کرونا کی اسکریننگ جاری ہے۔