Baaghi TV

Author: +9251

  • اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب  کے ہاتھوں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا اکاؤنٹنٹ کیوں ہوا گرفتار

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ہاتھوں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا اکاؤنٹنٹ کیوں ہوا گرفتار

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ہاتھوں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا اکاؤنٹنٹ کیوں ہوا گرفتار

    باغی تی وی : اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر نے ضمانت خارج ہونے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے اکاؤنٹنٹ کو گرفتارکر لیا.اکاونٹنٹ جبران بٹ نے لاء افسران کی تنخواہوں کی مد میں ایک کروڑ 10لاکھ روپے کی کرپشن کی.اکاؤنٹنٹ جنرل کی نشاندہی پر اسسٹنٹ اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو زائد تنخواہوں کی واپسی کرتے ہوئے کرپشن کی گی.ملزم جبران بٹ نے جعلی رسیدیں بنا کر تنخواہوں کی رقم ہڈپ کر لی.ملزم نے تمام لاء افسران سے چیکس کے زریعے رقم واپس منگوائی اور اسٹیٹ بینک میں جمع نہ کروائی.

  • ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت مستحکم

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت مستحکم

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت مستحکم

    باغی ٹی وی :کارباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.50 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز بھی اسی قیمت پر دستیاب تھا۔

    کچھ روز قبل ڈالر کی قیمت میں 30 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد سے ڈالر کی قیمت برقرار ہے اور روپیہ مستحکم ہوا ہے۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر آج 154.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.55 روپے میں فروخت ہوا۔ جمعے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • اقوام متحدہ نے مشرقی تیمورکامسئلہ حل کیا،لیکن اسے کشمیرمیں مظالم نظرنہیں آتے،یہ دہرامعیارقبول نہیں ، شیریں مزاری

    اقوام متحدہ نے مشرقی تیمورکامسئلہ حل کیا،لیکن اسے کشمیرمیں مظالم نظرنہیں آتے،یہ دہرامعیارقبول نہیں ، شیریں مزاری

    اسلام آباد:اقوام متحدہ نےمشرقی تیمورکامسئلہ حل کیا،لیکن اسے کشمیرمیں مظالم نظرنہیں آتے،یہ دہرامعیارقبول نہیں ،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مشرقی تیمور اور مسئلہ کشمیر کا معاملہ ایک جیسا ہے تاہم یو این نے مشرقی تیمور کا مسئلہ حل کیا اور کشمیر کا نہیں۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اسمبلی میں خطاب کے دوران شیریں مزاری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ابھی بہت زیادہ جدوجہد کی ضرورت ہے، وزارت خارجہ اکیلا مسئلہ کشمیر اجاگر نہیں کر سکتا، پارلیمنٹیرینز کو بھی جانا چاہیے، اقوام متحدہ کو بار بار مسئلہ کشمیر یاد دلانا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت نے کچھ نہیں کیا یہ کہنا عملی طور پر درست نہیں، مسئلہ کشمیر کو حکومت نے بہت کم وقت میں اجاگر کیا ہے، اس کے لیے پارلیمنٹیرینز کو بھی بیرون ملک بھیجنا ہوگا، تاہم بغیر تیاری کے پارلیمنٹیرینز کو باہر بھیجیں گے تو نتیجہ صفر آئے گا، کشمیر کا کیس لڑنے کے لیے کشمیر کی تاریخ جاننا ضروری ہے۔

    شیریں مزاری نے کہا کہ یو این ہیومن رائٹس کمیشن کو بھی مسئلے پر خط لکھا گیا ہے، جب تک یو این میں قرارداد نہیں آئے گی تو کمیشن نہیں بن پائے گا، وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میری منسٹری نے خواتین اور بچوں کے حقوق پر 18 اسپیشل مینڈیٹ کو خط لکھا، کہ بھارت کی فوج خواتین پر تشدد کر رہی ہے، خواتین سے زیادتی کو بہ طور ہتھیار استعمال کیا گیا، اس جرم پر ان ملٹری فورسز کو سزا ملنی چاہیے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پہلی بار پاکستان کا مؤقف پوری دنیا نے قبول کیا، کشمیر ایشو پر یو این میں دو میٹنگز ہوئیں جن میں اس پر غور ہوا، یورپی یونین پارلیمنٹ میں بھی 2 بار کشمیر ایشو پر بات ہوئی، جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی، بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی دنیا مذمت کر رہی ہے، بھارت کا اصل چہرہ سامنے لانا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، مسئلہ کشمیر سے متعلق عالمی سطح پر بھارت کے مؤقف کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

  • سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما  کی تاحیات نا اہلی کالعدم قرار دے دی

    سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما کی تاحیات نا اہلی کالعدم قرار دے دی

    سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما کی تاحیات نا اہلی کالعدم قرار دے دی

    باغی ٹی وی : جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی اور جعلی ڈگری کی بنا پر ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد کورٹ آف لا تا حیات نااہلی کا فیصلہ دے سکتی ہے۔ ریٹرن افسر جعلی ڈگری پر تاحیات نااہلی نہیں سنا سکتا۔سابق رکن سندھ اسمبلی اللہ دینو بھائیو پر خیر پور یونیورسٹی سے جعلی ڈگری جمع کرانے کا الزام تھا اور اب سپریم کورٹ نے اللہ دینو بھائیو پر 62 ون ایف ختم کر کے آئندہ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

    اللہ دینو بھائیو کو 2008 میں ریٹرننگ آفیسر نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر نا اہل کیا تھا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر مخالف امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

    وکیل مخالف امیدوار نے مؤقف اپنایا کہ اللہ دینو بھائیو نے مدرسے کی سند پیش کی جو جھوٹی تھی۔ وکیل نے کہا کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے پانچ فیصلے موجود ہیں۔ نواز شریف کے کیس میں بھی غلط دستاویزات جمع کرانے پر فیصلہ دیا گیا۔

  • کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  کہاں تک پہنچ گئ

    کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد کہاں تک پہنچ گئ

    چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد کہاں تک پہنچ گئ

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 425 افراد کا تعلق چین سے ہے جب کہ دو افراد فلپائن اور ہانگ کانگ میں اس جان لیوا بیماری کا شکارہوئے ہیں۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    دوسری جانب چین کی اعلی قیادت نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں کوتاہیوں اور خامیوں کا اعتراف کیا ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہو گا اور اس پر ’مستقل طور پر پابندی عائد کرنا‘ ہو گی۔خدشہ ہے کہ صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں جانوروں کی مارکیٹ سے اس وائرس کی ابتدا ہوئی تھی۔
    اس سے قبل چین کے ووہان شہر میں ریکارڈ 8 روز میں بننے والا ایک ہزار بیڈز کا ہسپتال فعال ہو گیا۔ چین کو خطرناک وائرس پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 361 اور متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہو گئی۔

    کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، کلر وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، چین میں مزید 57 افراد ہلاک ہو گئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 17ہزار 200 تک جا پہنچی، 475 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان فضائی آپریشن آج سے بحال ہوگیا ہے، فضائی آپریشن کرونا وائرس کے باعث بند کیا گیا تھا، آج 9 بجے ارومچی سے سدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد پہنچی۔

  • قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور،حکومت کا کشمیریوں کی بھرپورسفارتی مدد جاری رکھنے کا اعلان

    قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور،حکومت کا کشمیریوں کی بھرپورسفارتی مدد جاری رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد:قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور،حکومت کا کشمیریوں کی بھرپورسفارتی مدد جاری رکھنے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق آج اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی۔چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے قرارداد پیش کی جس میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

    سردار نصر اللہ دریشک نے کم حاضری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ میری پچاس سالہ سیاسی زندگی کا سب سے اہم ایشو کشمیر ہے، آج قومی اسمبلی کا خالی ایوان ہماری منافقت کا اعلان کررہا ہے، کل تک آرمی ایکٹ،اٹھارہویں ترمیم، تنخواہوں کے معاملہ پر یہ ایوان کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، کاش آج ہم کشمیر پر بھی اسی طرح اکٹھے ہوجائیں۔

    عبدالقادرپٹیل کا کہنا تھا کہ ٹرمپ افغانستان سے بھاگنے کے چکر میں آپ کو کشمیر پر باربار ثالثی کی پیشکش کررہا ہے، ٹرمپ ہمارا مسئلہ کیوں حل کرائے گا، اپنے اندر کے اتحاد کی بجائے ہم باہر سے مدد لینے چلے ہیں، بتائیں اگر لڑیں گے نہیں تو قراردادوں سے مسئلے کا حل ہوجائے گا، سعودی عرب میں کشمیر کی آزادی کیلیئے دعا کیوں نہیں ہوتی، جن کے حکم پر ہم ملائیشیا کانفرنس نہ گئے وہ سعودی عرب میں کشمیر کے لئے دعا تو کرادیا کریں۔ مولانا عبدالشکور نے کہا کہ صرف کشمیر نہیں پورے بھارت کے مسلمان ظلم کا شکار ہیں،عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا چاہئے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی اہم رہنما شیریں مزاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ حکومت نے کشمیر پر کچھ نہیں کیا، حکومتی کوششوں سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے متعدد بار کشمیر کے حوالےسے بیانات آئے، سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، یورپی یونین نے بھارتی اقدامات کی مذمت کی، آزاد کشمیر میں اقوام متحدہ کی امن فورس موجود ہے، ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھی اقوام متحدہ کی امن فورس تعینات کرنے کا مطالبہ کرنا چاہئے۔

    وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ جو چائے بھارت کو پلائی تھی اب تک اس کی گرمی محسوس ہوتی ہوگی، آئندہ ایسی کوئی حرکت کی تو پھر مزہ چکھائیں گے، وہ جنگ چاہتے ہیں تو ہمیں لڑنا بھی آتا ہے اور امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم امن چاہتے ہیں لیکن عزت کا سودا نہیں کریں گے۔ علی گوہر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جسے آزاد کرا کے رہیں گے۔

  • باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے کمال ہی کردیا،یوم یکجہتی کشمیرکے لیے پی آئی اے کا انوکھا انداز

    باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے کمال ہی کردیا،یوم یکجہتی کشمیرکے لیے پی آئی اے کا انوکھا انداز

    کراچی:باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے کمال ہی کردیا،یوم یکجہتی کشمیرکے لیے پی آئی اے کا انوکھا انداز،اطلاعات کےمطابق قومی ایئر لائن نے 5 فروری کو یوم کشمیر پر فضائی مسافروں کے لیے انوکھی پیش کش کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کل پانچ فروری کا دن پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے،کل یوم کشمیر پر پی آئی اے اپنے مسافروں کی تواضع کشمیری چائے اور پلاؤ سے کرے گی، کشمیری چائے اور پلاؤ پی آئی اے کی تمام پروازوں میں پیش کیے جائیں گے۔

    پی آئی اے کے مطابق کشمیری کھانے سے مسافروں کی تواضع کا مقصد کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا اور پانچ فروری کو ان کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا ہے۔یوم یکجہتی کشمیر، 5فروری کوصبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

    ادھر وزیر اعظم عمران خان نے کور کمیٹی کے اجلاس میں 5 فروری کو کشمیر ڈے بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ملک بھر میں تقریبات کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کشمیری بہن بھائیوں کی آواز دنیا بھر میں اٹھائیں گے۔

  • کوششوں کے باوجود مہنگائی کا بڑھنا کوئی اوروجہ ہوسکتی ہے، عبداللہ گل

    کوششوں کے باوجود مہنگائی کا بڑھنا کوئی اوروجہ ہوسکتی ہے، عبداللہ گل

    راولپنڈی :کوششوں کے باوجود مہنگائی کا بڑھنا کوئی اوروجہ ہوسکتی ہے،اطلاعات کےمطابق سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے صاحبزادے محمد عبداللہ گل نے کہا ہےکہ مہنگائی کا کوششوں کے باوجود بڑھنا قابل تشویش ہے،

    عبداللہ گل نے ایک اہم تقریب میں‌گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ اس ‏حکومت کی اداروں کی طرف سے تعاون کی بھی خبریں ہیں جو پہلے کبھی نہ تھا،پھر اس کے باوجود
    ‏اگر گندم و چینی کا مافیا ہے تو سبزی،پولٹری و دیگر اشیا کی قیمتیں کیوں بڑھیں؟

    محمدعبداللہ گل نے کہا کہ حیرانی اس بات پرہوتی ہے کہ قرضہ کم ہونے کی بجائے بڑھ کیوں گیا ،‏قرضہ 30000 ارب سے 41500 ارب 15 ماہ میں کیسے ہوا؟
    ‏چین ، سعودیہ، قطر اور UAE سے قرضہ کے باوجود معاشی بدحالی کیوں؟عبداللہ گل نے کہا کہ اصل میں ‏مسلۂ نااہلی و کرپشن کاہے ناں کہ مافیا کا ہے

  • بستی ملوک نجی کمپنی میمن موٹر ز کی جانب سے سیفٹی سیمینار کا انقاد

    بستی ملوک نجی کمپنی میمن موٹر ز کی جانب سے سیفٹی سیمینار کا انقاد

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )نجی موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی میمن موٹرزکے اشتراک سے موٹروے پولیس بیٹ نمبر19بستی ملوک نے روڈ سیفٹی سیمینارکا اہتمام کیا جس میں ایس ایس پی موٹروے چوہدری ندیم اشرف وڑایچ،ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق،ایڈمن موٹروے پولیس ملک اللہ بخش بھٹی، آپریشنل آفیسروقار جیلانی،سی او انچارچ رانا ارشداور منیجر سپر سٹار موٹرسائیکل اڈا صادق والا ملک سلیم بھٹہ بھی موجود تھے روڈ سیفٹی سیمینارکا آغاز فیکٹری ورکرز نے تلاوت قرآن پاک وحمد،نعت سے کیا جس کے بعد ایس ایس پی موٹروے پولیس چوہدری ندیم اشرف وڑایچ نے فیکٹری ورکرزودیگر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہلمنٹ کا استعمال لازمی کریں یہ ضروری نہیں کے آپ لوگ موٹروے پر سفر نہیں کررہے تو ہلمنٹ کا ستعمال بھی نہ کریں بلکہ ہلمنٹ کو اپنے موٹرسائیکل کی کٹ شمار کریں اور گلی محلے یا لنک روڑز پر جاتے ہوئے بھی ہلمنٹ لازمی آپ کے سر پر ہونا چاہے ہر موٹرسائیکل کے پٹرول ٹینکی پر یہ واضح لکھا ہوتا ہے کہ دوران سفر ہلمنٹ کا استعمال انتہائی ٖضروری ہے اپنے خطاب میں ندیم اشرف وڑائچ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیغام ” موٹروے پولیس کا مشن محفوظ سفر” کو ہر شہری تک پہنچانے میں صحافی برادری اہم کردار ادا کر رہی ہے تقریب کے اختتام پر میمن موٹروزکے تعاون سے فیکٹری ورکرز، شہریوں اور صحافیوں میں فری ہلمنٹ تقسیم کیئے گئے۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی

  • ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی

    ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی

    ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی

    باغی ٹی وی رپورٹ : چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں،پاکستان میں بسنے والا ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد کی حمایت کرتا ہے۔ منگل کو ایئر یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سید فخر امام تھے، نئی نسل کو جدو جہد کشمیر کی تاریخ سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے سینئر صحافی حامد کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، رجسٹرار ایئریونیورسٹی ایئرکموڈور(ر) محمد سلیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں سید فخر امام نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں،ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، بھارت کشمیر ایشو کو اقوام متحدہ میں لیکر گیا۔سید فخر امام نے کہا کہ کشمیری عوام کو ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، نئی نسل کو کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں سے آگاہی ہونی چاہیے۔

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے تاریخی حوالے دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ پہلا یوم یکجہتی کشمیر 14 اگست 1931 کو علامہ اقبال کی اپیل پر منایا گیا،شیخ عبداللہ کو قائد اعظم نے پاکستان میں شمولیت کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے ہندوستان کو ترجیح دی، آج اسکے بیٹے اور پوتے ہندوستان نے قید کردیے ہیں، قائد اعظم اور علامہ اقبال کا کشمیر سے گہرا تعلق تھا۔ سوال و جواب سیشن میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ جب تک کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بنتا، پاکستان کا وجود نامکمل ہے۔ اس موقع پر ائر یونیورسٹی طلباء و طالبات کا جوش و خروش دیدنی تھا۔