Baaghi TV

Author: +9251

  • بستی ملوک پوسٹ آفس میں  بزرگ آرمی پنشنرز کی تذلیل ہونے لگی

    بستی ملوک پوسٹ آفس میں بزرگ آرمی پنشنرز کی تذلیل ہونے لگی

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )پوسٹ آفس بستی ملوک میں مین آفس ملتان کی طرف سے رقم کی عدم فراہمی کی وجہ سے بزرگ آرمی پنشنرزکی تذلیل کی جانے لگی صبح سات بجے سے پنشن لینے کیلئے آئے بزرگ وبیوہ خواتین کو شام 4بجے تک بھی رقم نہ ملنے پر سرپااحتجاج ان کا کہنا تھا کہ ہم صبح سے بھوکے پیاسے کھڑے ہیں لیکن کسی کو بھی ابھی تک پیسے نہیں ملے جبکہ پوسٹ آفس کے باہر کہیں بھی بیٹھنے تک کی جگہ نہیں ہے پوسٹ آفس کا عملہ صبح ہمیں یہ ہی کہہ ہے کہ تھوڑی دیر میں ملتان آفس سے گاڑی رقم لے کر پہنچ جائے گی شام4بجے تک گاڑی نہیں پہنچ پائی موجودہ حکومت آرمی کے پنشنرز کی بلاجوازتذلیل کروارہی ہے ہماری آرمی چیف سے اپیل ہے کہ موجودہ حکومت کے اس عمل کا نوٹس لیا جائے .رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • آزادی کے وقت پاکستان نہ جانے والوں نے احسان نہیں کیا، وزیراعلیٰ اترپردیش

    آزادی کے وقت پاکستان نہ جانے والوں نے احسان نہیں کیا، وزیراعلیٰ اترپردیش

    آزادی کے وقت پاکستان نہ جانے والوں نے احسان نہیں کیا، وزیراعلیٰ اترپردیش

    باغی ٹی وی :بھارتی کی ہندوتوا سرکار مسلمانوں کے خلاف اپنی دلی نفرت کو واضح کرنے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتی . بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ آزادی کے وقت پاکستان جانے کے بجائے ہندوستان میں رہنے کو ترجیح دینے والوں نے بھارت پر کوئی احسان نہیں کیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ملک کی تقسیم کی مخالفت سب ہی کو کرنا چاہیئے اگر 1947 میں کچھ لوگ پاکستان جانے کے بجائے ہندوستان میں رہے تو بھارت پر احسان نہیں کیا۔ یہ ہر محب الوطن شہری کی ذمہ داری تھی۔
    بی جے پی لیڈر نے ایسا اعلان کیا کہ مسلمانوں میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی

    نمائندہ بی بی سی نے تو اُن سے سوال یہ کیا تھا کہ متنازع شہریت قانون کیخلاف مظاہرے وہ مسلمان کررہے ہیں جن کے آبا و اجداد نے پاکستان جانے کے بجائے بھارت میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن متنازع اور نفرت آمیز بیانات دینے کیلیے شہرت رکھنے والے یوگی آدتیہ ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کیلیے اپنا بغض چھپا نہیں سکے
    احتجاجی مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دھمکی آمیز لہجے میں جواب دیا کہ ’ کارروائی کیوں نہیں کی جائے گی۔۔۔؟ احتجاج کرنے کا طریقہ جمہوری ہونا چاہیے۔ وہ جمہوری نہیں ہے۔ آپ سڑک پر بیٹھ جائیں گے اور لوگوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالیں گے، آزادی کے نعرے لگائیں گے، بھارت مخالف نعرے لگائیں گے، یہ جمہوری عمل نہیں ہے۔

  • او آئی سی نے ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ  کا  امن منصوبہ مستردکر دیا

    او آئی سی نے ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کا امن منصوبہ مستردکر دیا

    او آئی سی نے ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کا امن منصوبہ مستردکر دیا
    باغی ٹی وی :اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیش کردہ مشرقِ اوسط امن منصوبہ مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطین میں امن اور سلامتی فلسطینیوں سمیت تمام فریقوں کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں۔

    اوآئی سی کا خصوصی اجلاس سوموار کو سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ہوا ہے اور اس میں صدر ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے۔فلسطینیوں اور عرب لیگ نے اس منصوبے کو پہلے ہی مسترد کردیا ہے۔

    اوآئی سی کے اجلاس میں پڑھے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے اعلان کردہ منصوبہ کو منصفانہ اور فریقین کے اطمینان کے مطابق ہونا چاہیے تھا۔بیان میں اس یک طرفہ منصوبے کو مسترد کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ فلسطینیوں کے مطالبات واُمنگوں کو پورا نہیں کرتا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن کا پلان پیش کردیا

    بیان کے مطابق اوآئی سی فلسطینی عوام اور ان کی حکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام،ان کی امداد اور آبرومندانہ زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے کھڑی ہے۔

    بیان میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل پر زوردیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور ایسی کسی بھی قرارداد کو یکسر مسترد کردیں جس میں فلسطینی کاز کا کوئی مفاد پنہاں نہ ہو۔اس میں تنظیم کے رکن ممالک سے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ساتھ فلسطینی نصب العین کے مفاد میں قراردادوں کی تیاری کے لیے ابلاغ کریں۔

  • شام میں  ہوئی ترک فوج کی ہلاکتیں

    شام میں ہوئی ترک فوج کی ہلاکتیں

    شام میں ہوئی ترک فوج کی ہلاکتیں
    باغی ٹی وی :ترکی پھر شام میں اپنی عسکری کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے. شامی افواج نے ادلب کے شمال مشرقی حصّے پر شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں ترکی کے پانچ فوجی اہلکار جبکہ ایک عام شہری جاں بحق ہوگیا۔

    ترکی کے وزیرِدفاع کا کہنا تھا کہ پیر کو شامی فورسز کی شیلنگ سے 5 ترک اہلکار اور ایک سیویلین جاں بحق ہوا جبکہ 7 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

    وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ترک افواج اپنی موجودگی کے حوالے سے مسلسل شامی فوج کے ساتھ رابطے میں ہے پھر بھی حملے کی زد میں آئی۔

    دوجسم یک جان : ترکی اور پاکستان:دوہری شہریت کا معاہدہ طئے پانے کے قریب
    اس واقع پر اُن کا کہنا تھا کہ جس نے بھی یہ نفرت انگیز حملہ کیا ہے اُسے اس حملے کا حساب دینا ہوگا اور اس طرح کے کسی بھی حملے میں ہم اپنے دفاعی حقوق کا استعمال کریں گے۔قبل ازیں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اس حملے کے جوابی حملے میں شام کے 30 سے 35 اہلکار مارے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ ادلب میں ترکی کے 12 کے قریب آبزرویشن پوسٹس ہیں جو اس نے روس کے ساتھ معاہدے کے تحت قائم کیے ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق ترکی نے شام کے شمالی علاقے کوبانی میں روس کے ساتھ اپنے مجوزہ مشترکہ گشت کو منسوخ کردیا ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار ہے

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور نمبر ون ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت لوکیش راہول 4 درجے ترقی پاتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، ایرون فنچ ،ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے تیسری پوزیشن پر ہیں۔
    بال پکر کے طور پر ٹیم میں آیا تھا … بابر اعظم نے بتایا کامیابی کا سفر

    اس کے بعد ٹاپ 10 میں کولن منرو، ڈیوڈ میلان، گلین میکسویل، ایون لیوس، حضرت اللہ زازئی، ویرات کوہلی اور روہت شرما شامل ہیں، شرما 3 درجے ترقی پاتے ہوئے ٹاپ 10 میں شامل ہوئے ہیں۔
    بولرز کی فہرست میں پاکستان کے عماد وسیم پانچویں شاداب خان آٹھویں نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹین میں بالترتیب راشدخان، مجیب الرحمن، مچل سینٹنر، ایڈم زمپا، عماد وسیم، اینڈل فیلکوائیو، عادل راشد، شاداب خان، ایشٹن اگار اور کرس جورڈن شامل ہیں۔ ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، افغانستان کے محمد نبی سرفہرست ہیں۔

  • ابھی ریٹائر نہیں ہوا ہوں ، وہاب ریاض نے ایسا کیوں کہا

    ابھی ریٹائر نہیں ہوا ہوں ، وہاب ریاض نے ایسا کیوں کہا

    ابھی ریٹائر نہیں ہوا ہوں ، وہاب ریاض نے ایسا کیوں کہا

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ میں ابھی ریٹائر نہیں ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے سلیکٹ نہ ہونے پہ افسوس ہوتا ہے کیونکہ ملک کے لیے کھیلنا میرا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ہوگیا اس کے لیے پریشان نہیں ہوں کیونکہ میری نظریں اس پر مرکوز ہیں جو ہونے والا ہے۔
    گلبرگ میں واقع ایک نجی اسٹور پہ آمد کے بعد وہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں ںے اس عزم کا اظہارکیا کہ جیسی پرفارمنس دیتا ہوں ویسی ہی آئندہ بھی دینے کی کوشش کروں گا۔

    ایک سوال پر ممتاز باؤلر نے کہا کہ اس مرتبہ بہترین باؤلر بننے کی کوشش کروں گا لیکن باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی پوری توجہ دے رہا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات پہ کامل یقین ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا کہ عامر اور حارث کے ساتھ اچھا مقابلہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیتنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنے والا سب کی نگاہوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نہ کسی ٹیم سے ڈری ہے اورنہ ہی ڈرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر میچ جیتنے کے لیے آتے ہیں۔اس وقت پی ایس یل 5 کی آمد آمد ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں.

  • چین کا ووہان کے سوا  دیگر شہروں سے پاکستانیوں کوواپس بھیجنے کا فیصلہ

    چین کا ووہان کے سوا دیگر شہروں سے پاکستانیوں کوواپس بھیجنے کا فیصلہ

    چین کا ووہان کے سوا دیگر شہروں سے پاکستانیوں کوواپس بھیجنے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے چینی سفیر یاؤژنگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس نہیں، وائرس کے مشتبہ 7 لوگوں کے نمونے منفی آنا خوش آئند ہے، کورونا وائرس سے متعلق حکومت روزانہ کی بنیاد پر انتظامات کا جائزہ لیتی ہے، کوئی بھی پاکستانی یا چینی اس وقت تک چین نہیں چھوڑ سکتا جب تک ان کا معائنہ نہ کیا جائے،چین سے آنے والوں میں کوئی مشتبہ مسافر نہیں ملا، چین سے آنے والا کوئی مسافر ایسا نہیں جسے آبزرویشن کی ضرورت ہو۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    پریس کانفرنس کے دوران چینی سفیر یاؤژنگ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے 371 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اس سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، چین میں تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں، ہم عالمی ادارہ صحت اور دیگر حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے ہمارے اقدامات کو سراہا ہے، ہم پرامید ہیں اس وبا سے نمٹ لیں گے۔ ہم کرونا وائرس پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وائرس کی ویکسین بنانے کیلئے بھی تحقیق جاری ہے، کرونا وائرس میں مبتلا 500 سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، دنیا کو اپنے اقدامات سے آگاہ کررہے ہیں۔
    ادھر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کیس کا فرٹیلیٹی ریٹ 2.2 ہے یعنی 100 میں سے تین افراد کی اموات ہوسکتی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ باقی ایک تہائی کو شدید نمونیا ہوتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں ںے بتایا کہ مریض کو کنفرم ہونے کے بعد آئی سولیشن میں رکھا جاتا ہے تاکہ بیماری پھیل نہ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک خاص مدت کے بعد مریض خود بخود ٹھیک ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

  • لٹیروں کو وزیراعظم عمران خان میں اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتا ہے، فردوس عاشق اعوان

    لٹیروں کو وزیراعظم عمران خان میں اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتا ہے، فردوس عاشق اعوان

    لٹیروں کو وزیراعظم عمران خان میں اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لٹیروں کو وزیراعظم عمران خان میں اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتا ہے۔

    اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی اثاثے گروی رکھ کر ملک کو مقروض کرنے والے آج قوم کے ہمدرد بننے کوشش کررہے ہیں، لیکن رہزن کبھی رہبر نہیں بن سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ مفرور جس کی منفی معاشی پالیسیوں سے ملک کی اقتصادی صورتحال تباہی کے دہانے پر پہنچی اسے ہیرو بنانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔


    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی اثاثے گروی رکھ کر ملک کو مقروض کرنے والے آج قوم کے ہمدرد بننے کی کوشش کررہے ہیں تاہم رہزن کبھی رہبر نہیں بن سکتے۔ وہ مفرور جس کی منفی معاشی پالیسیوں سے ملک کی اقتصادی صورتحال تباہی کے دہانے پر پہنچی اسے ہیرو بنانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

  • بلوچستان  میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا

    بلوچستان میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا

    بلوچستان میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا

    باغی ٹی وی : سردی جانے کا نام نہیں لے رہی ، ملک بھر میں سردی کا سلسلہ پھر شروع ہوا چاہتا ہے. بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    چمن شہر اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلادہار بارش سے موسم موسم سرد ہوگیا ہے۔ پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ اور خانوزئی میں بھی موسلادہار بارش ہونے سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

    این ایچ اے کے مطابق کوژک ٹاپ پر تیز برفباری کا سلسلہ شروع ہونے سےکوئٹہ چمن شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے۔ کوژک ٹاپ پر برفباری کی وجہ سے بھاری ٹریفک معطل ہوگئی ہے جبکہ بھاری مشینری سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔این ایچ اے کے مطابق مسافر کوئٹہ چمن شاہراہ پر کل صبح تک کسی بھی قسم کا سفر کرنے سے گریز کریں۔این ایچ اے کا کہنا ہے کہ کان مہترزئی میں بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ این ایچ اے بھاری مشینری سے برف صاف کرنے میں مصروف ہے

  • سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

    سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

    سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

    باغی ٹی وی : سندھ میں تبدیلی نے ڈیرے ڈال دیے، وزراتوں میں ردوبدل کے بعد وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کو محکمہ تعلیم کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی وزارت وزیراعلیٰ سندھ کے پاس تھی۔اسی طرح وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔ محکمہ اطلاعت کا اضافی قلمدان ملنے کے بعد ناصر شاہ کے پاس وزارتوں کی تعداد پانچ ہوگئیں۔اسی طرح سہیل انور سیال سے اینٹی کرپشن کی وزارت واپس لے کر صوبائی وزیر برائے صنعت جام اکرام دھاریجو کو محکمہ اینٹی کرپشن کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

    سہیل انور سیال بطور وزیر آب پاشی فرائص سر انجام دیتے رہیں گے۔ قلمدانوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے. اس ردو بدل اور تبدیلی سے امید کی جارہی ہے کہ سندھ حکومت پرفارمنس دکھا سکے گی.