Baaghi TV

Author: +9251

  • صبحِ آزادی کے تعاقب میں         تحریر : جویریہ چوہدری

    صبحِ آزادی کے تعاقب میں تحریر : جویریہ چوہدری

    صبحِ آزادی کے تعاقب میں تحریر : جویریہ چوہدری

    ہر روز نیا سورج طلوع ہوتا ہے
    دن راتوں میں بدلتے اور راتیں سپیدۂ سحر میں بدل جاتی ہیں
    خزاں کے اداس موسموں سے گُل رنگ شگوفے پھوٹ نکلتے ہیں
    گرم لو کے جھکڑوں سے سرد ہواؤں کی لہریں ہم آغوش ہوتی ہیں
    ساون رتیں برس کر طویل خشکی کا دور بھی گزر جاتا ہے
    تغیرات کا یہ سلسلہ اور چکر رواں دواں رہتا ہے
    اپنے وقت اور روٹین کے مطابق سب چلتا رہتا ہے
    کوہسار برف کی چادر لپیٹ بھی لیتے ہیں اور آہستہ آہستہ وہ ڈھلنا بھی شروع ہو جاتی ہے
    سورج غضب کی گرمی بھی برساتا ہے
    اور رگوں میں لہو جما دینے والی سردی میں نرم و گرم گرمائش کا سامان بھی مہیا کرتا ہے
    مگر روئے زمین پر بستے انسان ان تمام موسموں میں اپنے اپنے اہداف کا تعین کرتے ہیں اور انہیں حاصل کرنے کے لیئے سرگرداں ہو جاتے ہیں
    اس کائنات کا حُسن ان انسانوں کے سکوں اور کامرانی سے براہِ راست جڑا ہوا ہے
    وہ خطے جو صدیوں سے جنگ و جدل اور ظلم و نا انصافی کی بھینٹ چڑھے ہوئے ہیں وہاں کے باسیوں کے چہروں پر بھی نا انصافی کی یہ تاریخ پختہ لکیروں کی صورت تحریر ہے
    ایسے ہی دل سوز و دلدوز جغرافیہ کے حامل خطہ کا نام کشمیر بھی ہے
    جس کے مکین،بڑے،بچے بوڑھے،عورتیں ایک طویل عرصے سے ظلم و زیادتی کی منہ زور آندھی سے نبرد آزما ہیں
    فولاد عزم کشمیری جھکے ہوئے ہیں نہ بکے ھوئے ھیں اور بچے بچے کی زباں اور خوں میں ایک ہی نعرہ رواں ہے:
    ہم کیا چاہتے ہیں”آزادی”__
    ہم لے کے رہیں گے آزادی__
    وہ پھولوں والی آزادی__
    وہ جاں سے پیاری آزادی__
    کرۂ ارض کا یہ خطہ اپنی منفرد نوعیت و تاریخ کا حامل ہے جہاں محض اَسی ڈیڑھ لاکھ باسیوں کے جذبۂ آزادی کو بزورِ ظلم و ستم روکنے کے لیئے آٹھ لاکھ فوج تعینات ہے۔۔۔؟
    کیا ہی مقامِ حیرت ہے_!!!
    یہ تحریکِ آزادی مختلف مراحل سے گزرتی گزرتی آج اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ پانچ فروری تک جہاں گزشتہ چھ ماہ سے کرفیو کی صورتحال ہے__
    کشمیریوں کو سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ سے کاٹ کر رابطوں کے تمام ذرائع مسدود کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
    بچوں اور عورتوں کے بے پناہ صحت و خوراک کے مسائل عالمی میڈیا کی زینت بن چکے ہیں__
    اقوام متحدہ کا استصواب رائے کا تسلیم شدہ حق اور نہرو کا کیا گیا وعدہ ہنوز اپنے ایفاء کا منتظر ہے۔۔۔
    بے گناہ نوجوانوں پر تشدد اور شہادتیں جہاں معمول ہیں__
    بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں پر خوف کے پہرے ہیں__
    اور مطب علاج و سہولیات کے فقدان کا شکار__
    دنیا زباں و بیاں کی حد تک تو کشمیریوں کی حقوق تلفی کا احساس کرتی اور رکھتی ہے مگر یہ طویل جدوجہد آزادی اب اپنے انتہائی نازک موڑ میں داخل ہو چکی ہے۔۔۔
    اور اس سخت ترین صورتحال میں بھی کشمیری اپنے مطالبے پر ڈٹے دکھائی دیتے ہیں اور اپنے عزمِ ہمالیہ سے غاصب کے ہر ہتھکنڈے کے لیئے رکاوٹ بن رہے ہیں۔۔۔
    پانچ فروری پاکستان کی تاریخ میں وہ دن ہے جب پوری قوم اپنے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی اور اپنے جذبات کو ان کی خوں سے لکھی تاریخ سے ہم آواز کرتی ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولے،اگر وہ پاکستان اور سبز ہلالی پرچم کی حرمت کو بلند اور عزیز رکھتے ہیں تو ہم پاکستانی بھی دنیا کے ہر فورم اور ہر انداز میں ان کے ساتھ ہیں_
    نہتے و آبلہ پا آزادی کے مسافروں کی منزل تک پہنچنے تک ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔۔۔
    جو صبحِ آزادی کے تعاقب میں اپنی تین نسلیں قربان کر چکے ہیں، جن کے کندھے لڑکھڑائے نہیں اور قدم ڈگمگائے نہیں__!!!
    کشمیر کے سبزہ زاروں کو اپنے لہو کی قبا پہنا کر قبرستانِ شہداء آباد کرتے یہ لوگ یقیناً لہو سے سینچی تحریک کو کامیابی تک پہنچا کر دم لینے کے حوصلوں سے مالامال دکھائی دیتے ہیں__
    ظلم ڈھانے والے اس عزم،جذبہ اور منزل سے یقیناً نا آشنا ہیں
    تمہید سے تم گزرے ہی نہیں،
    اب قصہ سارا کیا جانو__
    اس خطے کا امن بالخصوص اور دنیا کا بالعموم نا انصافی اور ظلم کی زنجیروں کو کاٹ دینے سے جڑا ہوا ہے،
    کیونکہ انسانیت سوز اقدامات کی یہ سلگتی چنگاریاں الاؤ بن کر اس کے امن کو لپیٹ میں لے سکتی ہیں۔
    اسی بات کی جانب پاکستان جیسے امن پسند اور ذمہ دار ملک کی طرف سے بارہا نشاندہی کی جا چکی ہے،عالمی قوتوں کو اس طرف توجہ دلائی جا چکی ہے__
    کہ اپنی صبح آزادی کے تعاقب میں خون صد ہزار انجموں کی قربانی سے اندھیری شب کے ظلم سہتے کشمیریوں کو اب ان کا حق بہر حال ملنا چاہیئے__!!!
    آزادی کا سورج کشمیری سبزہ زاروں پر اپنی روشن کرنیں بکھیرے اور انسانیت کی تذلیل کی بجائے انسانی حقوق کے دعوؤں کی کوئی عملی صورت بھی دکھائی دینی چاہیئے__!!!
    یہی کشمیریوں کا خواب ہے اور وہ اسی کی تعبیر کی تلاش میں سب کچھ کھو رہے ہیں__!!!
    ہے کوئی انسانیت کے درد کو سمجھنے والا__؟
    رِستے زخموں پر کوئی پھاہا رکھنے والا__؟؟
    یومِ یکجہتی کا یہی تقاضا و سوال ہے_!!!!!
    سفرِ پیہم میں__
    بھاری عزم میں__
    گہرے نشیب سے__
    بلند کوہسار سے__
    اداس چمن سے__
    گرتی آبشار سے__
    آتی اک ہی صدا ہے__
    خوں سے لکھی
    ادائے وفا ہے__
    کہ ہم کیا چاہتے ہیں؟
    "آزادی”۔

  • کراچی اورنگی ٹاؤن: پی ایس پی شعبہ خواتین کا جلسہ، خواتین کی پارٹی میں‌ شمولیت

    کراچی اورنگی ٹاؤن: پی ایس پی شعبہ خواتین کا جلسہ، خواتین کی پارٹی میں‌ شمولیت

    کراچی اورنگی ٹاؤن: پی ایس پی شعبہ خواتین کا جلسہ، خواتین کی پارٹی میں‌ شمولیت
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : اورنگی ٹاؤن یوسی 23 بسم اللہ کالونی میں پاک سرزمین پارٹی کے شعبہ خواتین کی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدر فوزیہ طیب باجی اور جنرل سیکریٹری سیدہ زبیدہ نے شرکت کی
    عوامی مسائل سننے کے بعد فوزیہ طیب باجی نے خواتین کو سید مصطفٰی کمال بھائی کا پیغام دیا خواتین کے جلسئے کے حوالے سے بات کی
    پی ایس پی کے نظرئے سے متاثر ہوکر 50 خواتین نے ایس پی میں شمولیئت اختیار کرلی پاکستان زندہ باد

  • وزیراعظم اپنے ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

    وزیراعظم اپنے ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

    وزیراعظم اپنے ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔ ملائیشین وزیر دفاع اور سینیئر حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ ائرپورٹ پر ہی ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد صابو نے ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم کے درمیان معاونین کے بغیر ملاقات ہوگی جس کے بعد وفد کی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔وہ اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقاریب میں شرکت کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹیڈیز کے ایک تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے.وزیراعظم نے ملائیشیا جاتے ہوئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ سے سفر کا دورانیہ چار سے پانچ گھنٹے بڑھ جائے گا۔عمران خان دورہ اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر کررہے ہیں جس میں خطے کی صورتحال، تجارتی معاملات اور پاک ملائیشیا تعلقات میں بہتری کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد میں دوبدو اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی، اس دوران مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے جب کہ وزیر اعظم تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم

    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم

    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.50 روپے میں فروخت ہوا جو کہ جمعے کو بھی اسی قیمت پر دستیاب تھا۔

    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.55 روپے میں فروخت ہوا۔ جمعے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • بھیرہ ۔موٹروے پر بھلوال سے پشاور جانے والا کنوسے بھرا کنٹینر حادثے کا شکار

    بھیرہ ۔موٹروے پر بھلوال سے پشاور جانے والا کنوسے بھرا کنٹینر حادثے کا شکار

    بھیرہ ۔موٹروے پر بھلوال سے پشاور جانے والا کنوسے بھرا کنٹینر حادثے کا شکار ۔
    ۔حادثہ ٹائر بریسٹ ہونے کی وجہ سے ہوا جس وجہ سے کنٹینر الٹ گیا
    ۔کنٹینر کے ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گئے
    ۔موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کروائی کی۔
    موٹروے پر چک قاضی اورفلائی کے قریب حادثے کا شکار کنو سے لوڈ کنٹینر اور دوسری طرف معجزانہ طور پر بچنے والے ڈرائیور ۔

  • بلوچستان کے لئے خوش خبری۔

    ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 80 لاکھ سے زائد افراد مختلف اقسام کے سرطان کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔اس تیزی سے پھیلنے والے مرض پر قابو پانے اور مریضوں کو موثر طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کوئٹہ میں بلوچستان کے پہلے کینسر ہسپتال کا افتتاح کریں گے. ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کینسر کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنی عوام کو بلوچستان حکومت نے ایک عظیم تحفہ سے نوازا ہے. ان کا کہنا تھا کہ کہ 1 ارب 60 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والا یہ ہسپتال بلوچستان میں کینسر کے مریضوں کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔یاد رہے کہ ہر سال 4 فروری کو دنیا بھر میں کینسر کے خلاف آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ 2032 تک دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 50 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔ترجمان لیاقت شاہوانی نے مزید کہا بلوچستان حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے اور آج عوام کے ایک دیرینہ مطالبے کی تکمیل بھی وزیر اعلی جام کمال خان کے دست مبارک سے ہو رہی ہے جس سے عوام کی صحت کا تحفظ ممکن ہو سکے گا.

  • اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاکایکسچینج کریش کر گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 221 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں شدید مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 630 پوائنٹس پر ہوا۔

    کاروبار کے آغاز سے ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 699 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 931 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
    خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا.

  • سونے کی قیمت میں واضح‌کمی

    سونے کی قیمت میں واضح‌کمی

    سونے کی قیمت میں واضح‌کمی

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 450 روپے کمی کردی گئی۔ 450 روپے کمی کے بعد آج سونا فی تولہ 91 ہزار 50 روپے میں فروخت ہوا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 385 روپے کمی کے بعد 78 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونا 450 روپے گھٹ کر 91050 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

  • شجاع آباد جمیعت علماء  پاکستان کی جانب سے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا اعلان کردیا گیا

    شجاع آباد جمیعت علماء پاکستان کی جانب سے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا اعلان کردیا گیا

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )جمعیت علماء پاکستان تحصیل شجاعآباد کا اجلاس شجاعآباد میں محمد بابر علی قادری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی صدر ملتان صاحبزادہ خالد اقبال خان اظھری نے کی اجلاس میں رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ 5 فروری کو جے یو پی کے زیر اہتمام نوری جامع مسجد سے تھانہ چوک تک یکجہتی کشمیر و تحفظ بیت المقدس ریلی نکالی جاۓ گی مولانا ابو تہامی قادری. خالد اقبال اظھری. ابراہیم سعیدی. راؤ جمیل غازی. عبدالوھاب نورانی. کامران بھٹی نے کہا مسئلہ کشمیر اب پوری امت کا مسئلہ بن چکا ہے حکومت پاکستان اس سنگین صورتحال پر انتہائی غیر زمیداری کا ثبوت دے رہی ہے صرف باتیں کرنے سے کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا اس مسئلہ کو اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا جاۓ اور او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں بلا کر مسئلہ کشمیر پر مسلم پالیسی بنائی جاۓ اور بھارت کا ظلم پوری دنیا کے سامنے اجاگر کیا جاۓ 5 فروری کو جے یو پی ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر منائی گی ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی سے عوام کا برا ہال ہے حکومت عوام کو کس بات کی سزا دے رہی ہے جنہوں نے ملک و قوم کی دولت لوٹی وہ آزاد ہیں اور غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھینی جارہی ہے ہم ایسی تبدیلی کو نہیں مانتے جے یو پی عوام کے ساتھ ہے کرونا وائرس اللہ عزوجل کی ناراضگی کا سبب ہے حلال اور حرام کا فرق واضع کرتا ہے مسلم خواتین پر حجاب کی پابندی لگانے والے اب شاپروں میں اور مختلف کپڑوں میں چھپے ہوۓ ہیں اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ شجاعآباد کی تنظیم کے حوالے سے اگلا اجلاس 7 فروری جمعہ کو ابراہیم سعیدی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا آخر میں قائد اہلسنت کی اہلیہ محترمہ امی جان کے لیۓ فاتحہ خوانی بھی کی گئ اجلاس میں حبیب الرحمان مہروی. شکیل بھٹی سعیدی. حسن رضا نورانی. حمزہ عاشق علی قادری. حافظ شیراز حیدری. محمد ریاض طفیلی. علی رضا شاہ. حافظ محمد عمران. مختار علی. سمیت دیگر نے شرکت کی. رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی

  • انٹرنیشنل برینڈز ہوجائیں تیار، میڈ ان پاکستان گاڑی اب بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑنے جارہی

    انٹرنیشنل برینڈز ہوجائیں تیار، میڈ ان پاکستان گاڑی اب بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑنے جارہی

    انٹرنیشنل برینڈز ہوجائیں تیار، میڈ ان پاکستان گاڑی اب بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑنے جارہی

    باغی ٹی وی : معروف انٹرنیشنل برینڈز کی آٹو کمپنیاں ہو جائیں ہوشیار، اب میڈان پاکستان کار سب کو پیچھے چھوڑنے آرہی ہے. پاکستان میں پرنس پرل کے نام سے 800 سی سی ہیچ بیک گاڑی پرنس پرل متعارف کروادی گئی ہے جس کی قیمت دس لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

    ریگل آٹو موبائلز انڈسٹریز لمیٹڈ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب کے دوران گاڑی کی رونمائی کی گئی۔

    یہ گاڑی یکم فروری سے چھ مختلف رنگوں میں پاکستان بھر میں دستیاب ہے۔ رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ایک مقامی کمپنی کی جانب سے اس طرح کے فیچرز کے ساتھ مناسب قیمت پر گاڑی فراہم کرنا خوش آئند ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے آپریشن ڈائریکٹر طیب نصیر نے کہا کہ ہم نے 400 سے 500 پرنس پرل تیار کرلی ہیں۔انہوں نے مارکیٹ میں دیگر کمپنیوں کی اجارہ داری کو توڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے اس پراجیکٹ پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس سے نہ صرف پاکستان کو بہتری گاڑیاں ملیں گی بلکہ نوکریاں پیدا ہوں گی اور پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گاڑی میں پاور ونڈوز، پاور اسٹیئرنگ، ملٹی میڈیا سسٹم جیسے جدید فیچرز موجود ہیں جبکہ اس کی تین سالہ یا 60 ہزار کلو میٹر تک کی وارنٹی بھی ہے۔

    مقامی طور پر تیار کی گئی گاڑی پرل پرنس کی قیمت دس لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔کہا جارہا ہے کہ آٹو موبائل میں یہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے.