Baaghi TV

Author: +9251

  • پنجاب حکومت نے 7 پولیس افسران کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی

    پنجاب حکومت نے 7 پولیس افسران کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی

    پنجاب حکومت نے 7 پولیس افسران کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے 7 پولیس افسران کو ایس پی کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.افسران میں جویریہ محمد جمیل، عائشہ بٹ ، شہزادہ عمر عباس، ضیاءالدین شامل ہیں.ان کے علاوہ توحید احمد میمن، ارسلان شاہزیب، کیپٹن ریٹائرڈ علی بن طارق کو بھی ترقی دی گئی۔

    پنجاب حکومت کا 3 ایس ایس پیز کو ریلیو کرکے ایف آئی اے رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے .ان میں ایس ایس پی عبدالقادر قمر، ڈاکٹر عاطف اکرام، اطہر وحید شامل ہیں ۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ کو سٹاف کالج کورس کی اجازت نہ مل سکی۔

  • جے یو آئی کا راجن پور میں شمولیت کیمپ کاانعقاد

    جے یو آئی کا راجن پور میں شمولیت کیمپ کاانعقاد

    جے یو آئی کا راجن پور میں شمولیت کیمپ کاانعقاد

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور کے زیر اہتمام فاضل پور شھرمیں شمولیتی کیمپ کا آغاز ہوا جس میں علماء کرام کی موجودگی میں جےیوآئی کی پالیسی بیان کی گئی .اس موقع پر محمد طاھر القاسمی گوپانگ سینیرنائب امیر جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور نے کارکنان کو پارٹی میں شامل ہونے ک دعوت دی اور انہیں جمیعت علمائے اسلام کا منہج اور مقصد بتایا . انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام پاکستان میں آئین اور قانون کے تحت رہتےہوئے شریعت اسلامیہ کی ترویج اور اسلام کی اشاعت چاہتی ہے، آئین اور قانون کی بالادستی اور عوام کی فلاح و بہبود ہمارا اولین ایجنڈہ ہے . .

  • پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی پی سی بی کو دھچکہ

    پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی پی سی بی کو دھچکہ

    پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی پی سی بی کو دھچکہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کو زبردست دھچکا ، یواے ای میں تشہیری مہم کیلئے پی سی بی کی مقرر کردہ ایڈورٹائزنگ کمپنیBlitz دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے لگی۔ بیرون ملک ہائرکردہ کمپنی کو واجبات دینے کی بجائے دھمکی آمیز رویہ اور بلیک میلنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔ متاثرہ کمپنی نے واجبات کی ادائیگی نہ کئے جانے پر عدالت سے رجوع کر لیا۔فخرالدین جی ابراہیم کے صاحبزادے کیس لڑیں گے۔ملک کی بدنامی کا باعث بننے والی کمپنی Blitzکے متنازعہ ہونے کے سبب پی سی بی کی طرف سے معاہدہ بھی ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق: پی ایس ایل کی تشہیر اور اڈورٹائزنگ کے لیے پی سی بی کی مقرر کردہ کمپنی Blitz اڈورٹائزنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے بیرون ملک کی ہائر کردہ کمپنی کو واجبات دینے کی بجائے دھمکیوں‌اور بلیک میلنگ کا سلسلہ شروع کردیا، کراچی سے تعلق رکھنے والی میڈیا کمپنی بلٹز کو پی سی بی نے 2019ء میں پی ایس ایل کے لیے ہائیر کیا جس نے بپرون ملک ایونٹ کی تشہیر کےلیے TMV advertising DMCC سے معاہدہ کیا کہ متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کی تشہیر بل بورڈز اور ٹیکسی اشتہارات کے ذریعے کرے گی.ٹی ایم وی نے اپنے معاہدے کے تحت تشہیر کا یہ کام کیا .ٹی ایم وی کا دعوٰی ہے کہ. بلیٹز نے ٹی ایم وی سے کام تو لے لیا مگر واجبات نہیں دیے. جبکہ بلیٹز کا موقف ہے کہ ٹی ایم وی تشہیر کے لیے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے.. واجبات کے حصول کے لیے جب سوشل میڈیا پر اپنے حق کو حاصل کرنے کے لیے کیمپین چلائی تو اس پر بلیٹز کی جانب سے KAMN سوشل میڈیا گروپ کے ساتھ دھمکی آمیز لہجہ اپنایا گیا اور اپنی پوسٹیں ہٹانے کا کہا گیا.ہتک عزت ڈی فیمیشن کے جرم کی دھمکی دی گئی،


    ٹی ایم وی نے بلیٹز کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے . اس کے لیے ممتاز قانون دان فخرالدین جے ابراہیم کے ساحبزادے زاہد ابراہیم کو کر رکھا ہے ، عدلت کی طرف سے نوٹس بھیج دیا گیا ہے اور 18 فروری کو سماعت ہے .

    اس سلسے میں باغی نے بلیٹز سے رابطہ کیا تو کمپنی کے میڈیا کوارڈینیٹر آصف نے کہا کہ یہ مقدمہ ابھی عدالت میں ہے. ہم عدالت کے فیصلے سے پہلے اس پر تبصرہ نہیں کریں گے.جبکہ پی سی بی کے ترجمان رضا کیچلو سے اس بارے بات کی توا نہوں نے کہا کہ میں میٹنگ میں ہوں فارغ ہو کر رابطہ کرتا ہوں.لیکن تا دم تحریر ان کی طرف سے رابطہ نہیں ہوا.
    دہشت گردی اور بد امنی کے بعداب جب کہ پاکستان میں پی ایس ایل کی صورت میں ایک سوفت امیج پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دنیا میں یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ پاکستان کھیل اور بیرونی سرمایہ کاری کےلیے موزوں ہے اور یہاں کسی قسم کا کوئی سلامتی کا اور دیگر مسئلہ نہیں ہے . بلیٹز کی طرف سے جب بیرون ملک کی کمپنیوں کے ساتھ ایسا سلوک کی جائے اور ان کے وجبات دیے نہ جائیں‌تب ہم کیسے امید کرسکتے ہیں کہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان کا رخ‌کریں گے ، ملک میں معاشی اور دیگر صحت مند ایکٹی ویٹی کیسے پروان چڑھ سکے گی ، ملک کے متعلقہ تمام سٹیک ہولڈرز کو بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ایسے حالات پیدکرنا چاہیں جس سے ان کے لیے آسانی ہواور انہیں اپنا حق حاصل کرنے میں کوئی تنگی نہ ہو.

  • شاہین شاہ آفریدی  نے  جب سری لنکا کے خلاف میچ میں  یادگار پرفارمنس دی

    شاہین شاہ آفریدی نے جب سری لنکا کے خلاف میچ میں یادگار پرفارمنس دی

    شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف میچ میں یادگار پرفارمنس دی

    باغی ‌ٹی وی :پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ 7 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ یہ وہی مقام ہے جہاں 19 سالہ ٹیسٹ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے ڈیموتھ کارونارتھنے کوپویلین کی راہ دکھائی تھی۔ شاہین شاہ آفریدی کی یہ وکٹ ہمیشہ منفرد رہے گی کیونکہ 10 سال بعد پاکستان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران کسی بھی باؤلر کی جانب سے حاصل کی گئی یہ پہلی وکٹ تھی۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تقریباً 2 ماہ بعد اب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی یہاں بھی فائنل الیون کا حصہ بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور وہ ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ پر تیز رفتار گیندوں سے حریف کھلاڑیوں پر دھاک بٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی:

    شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ 2 ماہ قبل راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کا شور اس قدر زیادہ تھا کہ ہمیں ٹی ٹونٹی میچ کا گمان ہونے لگا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ سے دور کرکٹ کھیلنے کے باعث انہیں اس جوش و جذبے کی اہمیت کا خوب اندازہ ہے۔

    اس موقع پر سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ کیرئیر میں یہ کارنامہ پہلی بار سرانجام دینے پر انہیں خوشی ہے تاہم سونے پہ سہاگہ یہ کہ ان کی یہ پرفارمنس ہوم گراؤنڈ پر ہوئی۔

    شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں تو فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بوجھل دل کے ساتھ ان کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ وہ پہلی اننگز میں اچھی باؤلنگ کے باوجود زیادہ وکٹیں حاصل نہ کرنے پر مایوسی کا شکار ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اس موقع پر انہوں نے نوجوان فاسٹ باؤلر کی ہمت بندھائی اور انہیں یقین دلایا کہ اچھی باؤلنگ کا ثمر انہیں جلد ملے گا۔

    شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ نسیم شاہ اور ان کے درمیان زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے لیے ایک مثبت رقابت رہتی ہے جو ٹیم اور باؤلرز دونوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

    نسیم شاہ نے دوسری اننگز میں سری لنکا کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تو شاہین شاہ آفریدی نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ نسیم شاہ میں وکٹیں حاصل کرنے کی بھوک ہے اور مثبت پہلو یہ ہے کہ وہ ہر طرح کی وکٹ پر طویل اسپل کرنے کے صلاحیت رکھتے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ماضی میں وسیم اکرم اور وقار یونس کے درمیان بھی زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کی جنگ رہتی تھی،جس کا فائدہ پاکستان کو ہوا۔

    اسکواڈ:

    اظہر علی، سنٹرل پنجاب (کپتان)، عابد علی (سندھ)، اسد شفیق (سندھ)، بابراعظم (سنٹرل پنجاب)، بلال آصف (سنٹرل پنجاب)، فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حارث سہیل (بلوچستان)، امام الحق (بلوچستان)، عمران خان سینئر (خیبرپختونخوا)، محمد عباس (سدرن پنجاب)، محمد رضوان (خیبرپختونخوا)، نسیم شاہ (سنٹرل پنجاب)، شاہین شاہ آفریدی (ناردرن)، شان مسعود (سدرن پنجاب) اور یاسر شاہ (بلوچستان)۔

    شیڈول:
    7تا11فروری،پہلا ٹیسٹ میچ: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام پنڈی اسٹیڈیم، راولپنڈی

  • چینی  پولیس نے کسے اورکیوں سلوٹ کیا ، خبر نے سب کو حیران کردیا

    چینی پولیس نے کسے اورکیوں سلوٹ کیا ، خبر نے سب کو حیران کردیا

    بیجنگ:چینی پولیس نے کسے اورکیوں سلوٹ کیا ، خبر نے سب کو حیران کردیا ،اطلاعات کےمطابق چین میں کروناوائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد ماسک کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے،

     

     

    https://twitter.com/DanyalGilani/status/1224003461148237825?s=08

    ذائع کےمطابق کسی پولیس اسٹیشن پرایک اجنبی لگ بھگ 500 ماسک ایک پولیس اسٹیشن پردے کرجاتا ہے تو اس کا یہ عمل پولیس اسٹیشن والوں کو بہت پسند آیا اورجب وہ اجنی واپس جانے لگا تو پولیس اہلکاروں نے عجیب کردار ادا کیا

     

    ادھر ذرائع کے مطابق جب اجنبی وہ ماسک رکھ کر واپس جارہا تھا تو پولیس والے بھاگ کراس کے پیچھےآئے لیکن وہ جا چکا تھا ،پولیس والے اپنے آفس سے باہر آکر اسے سلوٹ کرتے رہے اوراس کے اس اقدام کی تعریب بھی کرتے رہے

  • شہریت قانون کے خلاف مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی سکھ بھی مودی سرکار کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار ہوگئے

    شہریت قانون کے خلاف مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی سکھ بھی مودی سرکار کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار ہوگئے

    لاہور:شہریت قانون کے خلاف مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی سکھ بھی مودی سرکار کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار ہوگئے،اطلاعات کےمطابق بھارتی سکھوں کا کہنا ہے کہ شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف وہ مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ایسے کالے قانون کو کبھی تسلیم نہیں کریں جس سے کسی خاص مذہب کو نشانہ بنایا جارہا ہو، آج مسلمانوں کے ساتھ یہ سب کچھ ہورہا ہے کل ان کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔

    ہریانہ سے تعلق رکھنے والے سردار امرجیت سنگھ کے مطابق انڈیا میں ہزاروں ایسے ہندو، سکھ، بودھ اور مسیحی تارکین وطن عشروں سے مقیم ہیں جو پڑوسی ممالک کے سیاسی حالات اور مجبوریوں کی بنا پر اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے اوراب کئی برس سے بھارت میں مقیم ہیں، ایسے لوگ اب کہاں جائیں گے؟ شہریت قانون کی مخالفت اس لیے ہو رہی ہے کہ تارکین کو شہریت دینے کا فیصلہ مذہب کی بنیاد پر کیا گیا اور مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو اس سے باہر رکھا گیا، انسانی ہمدردی کی آڑ میں اس قانون کا مقصد سیاسی ہے۔

    خاتون ارشدیب کورکے مطابق شہریت کے نئے قانون کے تحت بھارتی ریاست آسام میں ہندوؤں کو تو شہریت دی گئی لیکن لاکھوں مسلمانوں کو ’گھس بیٹھیے‘ قرار دے کر شہریت اور قومیت سے محروم کردیا گیا، آج مسلمانوں کے ساتھ یہ ہورہا ہے کل سکھ قوم کے ساتھ بھی یہ ہوسکتا ہے، کیونکہ ماضی میں بھی خالصتان کے نام پر ہزاروں سکھ خاندانوں پر مظالم ڈھائے جاچکے ہیں۔

    سردار پرویندر سنگھ نے کہا بھارتی پنجاب کی حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ وہ اس قانون کو تسلیم نہیں کرے گی اور پنجاب میں اس کا نفاذ نہیں ہونے دے گی، پنجاب سے سیکڑوں سکھ نوجوان اس قانون کے خلاف شاہین باغ دہلی میں ہونے والے احتجاج میں شریک ہیں، ڈرہے کہ بھارتی حکمرانوں کی غلط حکمت عملی کہیں بھارت کو تقسیم نہ کردے۔

    ایک نوجوان ترن جیت سنگھ کا کہنا تھا ہم دیر سے بیدار ہوئے ہیں لیکن اب ہم جاگ اٹھے ہیں ہم نے پورے ملک کو بیدا کردیا ہے، سکھ قوم شہریت کے ترمیمی ایکٹ کو امتیازی قانون سمجھتی ہے۔

  • بحری جہاز کے عملے کو بندر گاہ پر اترنے سے کیوں روکا ؟علی زیدی نے بتادیا

    بحری جہاز کے عملے کو بندر گاہ پر اترنے سے کیوں روکا ؟علی زیدی نے بتادیا

    کراچی:بحری جہاز کے عملے کو بندر گاہ پر اترنے سے کیوں روکا ؟علی زیدی نے بتادیا ،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان میں لنگر انداز ہونے والے بحری جہاز کے عملے کو اترنے سے روک دیاہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ لنگرانداز ہونے والے جہاز سے جو بھی اسٹاف اترے گا اس کی اسکیننگ کی جائے گی جس کے لیے بندر گاہ پر اسکینرز لگا دیے گئے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی بندرگاہیں کرونا وائرس سے محفوظ کر لیں، کراچی پورٹ پر گوادر کے مقابلے میں زیادہ بحری جہاز آتے ہیں کیونکہ وہاں ابھی آمد و رفت کم ہے۔

    وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ پر گزشتہ حکومت نے ایل این جی کے2ٹرمینل لگائےتھے جہاں پر روزانہ 2 جہاز آتے ہیں، ایک جہاز ڈھائی لاکھ اور دوسرا 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر چارج کر رہا ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، صوبائی حکومت کا ایک وزیر ٹی وی پر آئی جی کے خلاف باتیں کرتا ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں میں آئی جی کو دیکھ لوں گا، اگر آئی جی نے کرپشن کی تو سندھ حکومت الزامات ثابت کرے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی ہمیں بلیک میل کرنا نہیں چاہتے بلکہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں،کراچی کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے، ایم کیو ایم ناراض ہوتی تو حکومت بھی چھوڑ دیتی،ہمارے اُن سے مذاکرات جاری ہیں اور جلد ہی اہم پیشرفت دیکھنے کو ملے گی۔

  • کرونا وائرس: مرنے والے کو فوری جلانے کا حکم، تدفین پر پابندی

    کرونا وائرس: مرنے والے کو فوری جلانے کا حکم، تدفین پر پابندی

    بیجنگ:کرونا وائرس: مرنے والے کو فوری جلانے کا حکم، تدفین پر پابندی،اطلاعات کےمطابق چینی حکام نے کرونا وائرس سے مرنے والے افراد کی آخری رسومات اور تدفین پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر جلانے کا حکم جاری کردیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی)کی جانب سے ہفتے کو نئے ضوابط جاری کیے گئے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وائرس سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی تدفین نہ کی جائے بلکہ اُن کے جسد خاکی کو قریبی مراکز میں جلایا جائے۔

    چینی حکام نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات ہوں گی اور نہ ہی اُن کے اہل خانہ کو کسی بھی قسم کی سرگرمی کی اجازت ہوگی۔

    ایچ ایچ سی ضوابط کے مطابق اگر کرونا وائرس کے مریض کی موت ہوتی ہے تو جس حد تک ممکن ہو، آخری رسومات کو محدود رکھا جائے، جس اسپتال میں مریض ہلاک ہو وہاں کا عملہ جگہ پر اسپرے کر ے اور لاش کو سیل کردے اور پھر اس کے کھولنے پر پابندی عائد کردے۔

    ہدایت کی گئی ہے کہ طبی عملے کی جانب سے اہل خانہ کو آگاہ کرنے کے بعد ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کیا جائے گا، جس کے بعد تدفین کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا جائے گا اور پھر وہاں سے کوئی نمائندہ آکر لاش کو لے کر مخصوص مقام پر پہنچے گا جس کے بعد جسد خاکی کو جلا دیا جائے گا۔

    ایچ ای سی کے مطابق مردے کو جلانے کے بعد اُس کا سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ ہلاک شدگان کو جلانے کے دوران سینٹر میں کسی بھی رشتے دار یا اہل خانہ کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، مردے کی باقیات اور دستاویزات عمل مکمل ہونے کے بعد لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔

  • پاکستان افغانیوں کے لیے گندم بھیج رہا ہے اورافغانستان بموں ، مارٹرگولوں کا تحفہ،باجوڑمیں مارٹرگولہ فائر،7 افراد جاں بحق

    پاکستان افغانیوں کے لیے گندم بھیج رہا ہے اورافغانستان بموں ، مارٹرگولوں کا تحفہ،باجوڑمیں مارٹرگولہ فائر،7 افراد جاں بحق

    پشاور: پاکستان افغانیوں کے لیے گندم بھیج رہا ہے اورافغانستان بموں ، مارٹرگولوں کا تحفہ،باجوڑمیں مارٹرگولہ فائرکے بہت زیادہ جانی نقصان کرگیا ، اطلاعات کےمطابق باجوڑ میں افغان سرحد سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب کے مطابق تحصیل سلارزئی کے علاقے بنگر کلے میں افغان سرحد سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا جو مقامی آبادی پر گرا جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔علاقے میں کہرام مچا ہوا ہے

    واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی کارروائیوں کے بعد لاشوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری طرف پاکستانی سیکورٹی حکام بھی کسی ردعمل کا سخت جواب دینے کےلیے تیار بیٹھے ہیں‌

  • حکومتی اقدامات بہتری کیطرف گامزن ،آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 3 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گا

    حکومتی اقدامات بہتری کیطرف گامزن ،آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 3 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گا

    اسلام آباد :ایران نے مقبوضہ بیت المقدس پر ٹرمپ ڈیل کو شرمناک قرار دیدیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے جائزہ مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا۔آئی ایم ایف کا وفد قرض پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے 3 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گا جس کی قیادت مشن چیف ارنسٹو رمریز ریگو کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کا جائزہ لیا جائے گا۔وفد اپنے دورے کے بعد پاکستان کو دیے گئے اہداف پر رپورٹ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کرے گا اور اِس رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کو اگلی قسط جاری کرنے یا نہ کرنے کے بارے فیصلہ کیا جائے گا۔وفد اپنے دورے کے دوران پاکستان کی اقتصادی ٹیم کے وزراء اور افسران سے ملاقاتیں کرے گا جبکہ وفد صوبوں کا بھی دورہ کرے گا۔

    پاکستان میں ادارے کی نمائندہ ٹڑیسا ڈبن کا کہنا ہے کہ دورے کے اختتام پر آئی ایم ایف وفد اپنی رپورٹ جاری کرے گا۔یاد رہے کہ 3 جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دے تھی جو تین سال کے دوران وقتاً فوقتاً قسط وار جاری کیے جائیں گے۔پاکستان کو اب تک آئی ایم ایف سے ایک ارب 44 کروڑ ڈالرز قرضے کی دو قسطیں مل چکی ہیں۔