Baaghi TV

Author: +9251

  • ایران نے مقبوضہ بیت المقدس پر ٹرمپ ڈیل کو شرمناک قرار دیدیا

    ایران نے مقبوضہ بیت المقدس پر ٹرمپ ڈیل کو شرمناک قرار دیدیا

    تہران:ایران نے مقبوضہ بیت المقدس پر ٹرمپ ڈیل کو شرمناک قرار دیدیا،اطلاعات کےمطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے ’ڈیل آف سینچری‘ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن منصوبہ شرمناک اور قابل نفرت ہے۔

    ذرائع کے مطابق آیت اللہ خمینی کے مزار پر حاضری کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے واضح انداز میں کہا کہ جس امن منصوبے کو امریکی صدر بڑے طمطراق سے ’تاریخی‘ قرار دے رہے ہیں وہ آزادی کے متوالوں کے لیے شرمناک اور نفرت انگیز ہے۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے بعد اسرائیل اور امریکا کے درمیان گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے جس کے بعد فلسطین کی آزادی کے لیے مزاحمت کے سوا اب کوئی اور راستہ نہیں بچا ہے، اس لیے ایران اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اس امن منصوبے سے آزادی کے متوالوں کو نئی تحریک ملی ہے اور اب ہم سب کو مل کر امریکا اور اسرائیل کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ اس گٹھ جوڑ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ جیت ہماری ہوگی۔

  • اسے کہتے ہیں غیرت،وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال نہیں کریں‌ گے

    اسے کہتے ہیں غیرت،وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال نہیں کریں‌ گے

    اسلام آباد:اسے کہتے ہیں غیرت،وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال نہیں کریں‌ گے ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ ملائیشیا کے لیے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ فیصلہ قومی مفاد اور پاکستان کے دوٹوک موقف کی روشنی میں کیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کو کسی تیسرے ملک نے بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کا مشورہ دیا جسے سختی سے مسترد کردیا گیا ، جس کے بعد وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے وہ بھارت کی فضائی حدود استعمال نہیں کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی فضائی حدود استعمال کرنے سے سفر 4 سے 5 گھنٹے طویل ہوجائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر کیا گیا ہے۔اطلاعات کےمطابق وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہےکہ وہ کشمیریوں کی حمایت میں آخری حد تک جائیں گے جس کے لیے اگرانہیں بھارت سے اس سے بھی سخت معاملات کرنے پڑے تو وہ کریں گے

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشین وزیراعظم کی مشترکہ پریس بریفنگ بھی ہوگی، وزیراعظم ملائیشیا میں تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔عائشہ فاروقی کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران دو طرفہ معاہدے بھی کیے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے۔

  • چین میں پھنسے پاکستانی طلبا نے حکمرانوں سے مایوس ہوکرمبشرلقمان سے مدد کی اپیل کردی

    چین میں پھنسے پاکستانی طلبا نے حکمرانوں سے مایوس ہوکرمبشرلقمان سے مدد کی اپیل کردی

    لاہور:چین میں پھنسے پاکستانی طلبا نے حکمرانوں سے مایوس ہوکرمبشرلقمان سے مدد کی اپیل کردی ،اطلاعات کےمطابق چین کے صوبے وہان میں پھنسے پاکستانی طلبانے بالآخرہرطرف مایوسی کے بعد معروف اینکرمبشرلقمان سے مدد کی اپیل کردی

    باغی ٹی وی کےمطابق چین کے صوبے وہان جہاں سے کرونووائرس کی وبا پھوٹی ہے اور جس نے پوری دنیا کواپنی لپیٹ میں لےلیا ہے وہاں پھنسے پاکستانی طلبا‌ نے کھرا سچ پروگرام کے میزبان ، معروف اینکر،ممتاز صحافی مبشرلقمان سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے اوراپنی بے بسی کا اظہارکرتے ہوئے یہ درخواست کی ہےکہ وہ براہ کرم ان پھنسے ہوئے پاکستانیوں‌کو وہان سے نکالنے کے لیے مدد کریں‌

    باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کےمطابق وہان صوبے سے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم پاکستانی طالبات کے ایک گروہ کی طالب علم رہنما نے مبشرلقمان سے گفتگوکرتے وہان صوبے کی صورت حال سے آگاہ کیا ، ٹیلی فون پرچینی صوبے وہان سے بات کرتے ہوئے اقرا منیرکہتی ہیں‌کہ اس وقت صورت حال بہت خراب ہے

    معروف اینکرمبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے اقرا منیر نے انکشاف کیا کہ وہان یونیورسٹی میں زیرتعلیم دیگرملکوں کے طالب علموں کووہاں سے نکالا جا رہا ہے ، اقرا منیرنے چند ملکوں کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش ،بھارت ، ہالینڈ کی ایمبیسی کی طرف سے اگرایک دو یا تین بھی طالب علم وہاں زیرتعلیم ہیں انہوں‌نے ان کو نکال لیا ہے لیکن پاکستانی ایمبیسی کوہماری پرواہ تک نہیں کوئی ہماری بات ہی سنتا ، ہم کدھر جائیں

    اقرا منیر نے مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے وہاں کے تازہ ترین حالات سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت صورت حال یہ ہےکہ ہمیں‌ایک کمرے میں بند کردیا گیا ہے، ہمیں باہر نہیں‌نکلنے دیا جارہا ، دیگرملکوں کے طالب علم تو واپس اپنے اپنے ملکوں کوروانہ ہوچکے ہماری آہ و بکاپاکستانی حکومت سنتی ہی نہیں ، خدارا ہماری مدد کیجیئے

    باغی ٹی وی کے مطابق اقرا منیر اپنے حالات سے مزید آگاہی دیتے ہوئے بتاتی ہیں‌ کہ پاکستانی ایمبیسی ہمیں‌قبول کرنے کےلیے تیار نہیں‌کیا ہم پاکستانی نہیں‌، وہ بتاتی ہیں‌کہ ہم ویسے تو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ ہیں‌ لیکن اس کے باوجود منہ پرماسک پہن کرکھانا وغیرہ لینے جاتے ہیں‌ تو اس دوران گردوغبارکے اثرات تومرتب ہوتے ہیں لیکن ہمیں‌ کوئی وائرس کا خطرہ نہیں ہے لیکن حیرانی اس بات کی ہے کہ اس کے باوجود ہم سے نفرت کی جارہی ہے اورہمیں‌پاکستان واپس نہیں‌لایا جارہا

    اقرا منیر مبشر لقمان سے کہتی ہیں‌ کہ ان حالات میں جب دیگرممالک کے طالب علموں کوان کے ممالک واپس لے جارہے ہیں توپاکستان ایسا کیوں نہیں کرتا ، ہم ان سے ٹکٹ نہیں مانگتے ، ٹکٹ کے لیے پیسے نہیں‌ مانگتے ، ہم سکالرشپ پرتعلیم حاصل کررہتے ہیں کسی پربوجھ نہیں‌ہیں لیکن اس کےباوجود ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے، اقرا کہتی ہیں‌ کہ مبشربھائی خدا کے لیے ہماری مدد کیجیئے اورہماری آواز پاکستان کے کونے کونے تک پہنچائیے

    اقرا منیر نے روتے ہوئے اپیل کی کہ اگرحکومت ہمیں پاکستان میں نہیں لے جارہی تویہ توکرسکتی ہے کہ ہمیں‌ اس متاثرہ شہرسے نکال کرچین کے کسی دوسرے محفوظ شہرمیں منتقل کردیں ،وہ کہتی ہیں‌کہ ہمارے گھر والے ، والدین ، بہن بھائی سب ہماری صورت حال سے پریشان ہیں ،اقرا بتاتی ہیں کہ میری والدہ رورہی ہیں‌ لیکن کوئی ان کی آہ وبکا کی آواز سننے کے لیے تیار نہیں کوئی ان کوتسلی دینے کے لیے تیار نہیں ،کوئی ان کی خبرگیری کرنے کے لیے تیارنہیں‌

    آخر میں‌اقرامنیر مبشرلقمان سے بار بار گزارش کرتی ہیں‌کہ وہ جس طرح دکھی انسانیت کی آواز ہمیشہ اٹھاتے رہتے ہیں‌ پاکستان کی ان دکھی بیٹیوں کےلیے بھی اٹھائیں‌، اوار ان کو چین کے صوبے وہان سے نکالنے میں ان کی مدد کریں‌، اقرا منیر نے امید کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہےکہ آپ کی طرف سے اٹھائی گئی آواز سے ضرور امید کی کرن پیدا ہوگئی

  • رحیم یارخان سے آٹا ضلع سے باہر بھیجنے پر محکمہ خوراک فلور ملز ایسوسی ایشن کے خلاف مقدمات کا اندراج کروارہا ہےفلور ملز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمود خاں دران

    رحیم یارخان سے آٹا ضلع سے باہر بھیجنے پر محکمہ خوراک فلور ملز ایسوسی ایشن کے خلاف مقدمات کا اندراج کروارہا ہےفلور ملز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمود خاں دران

    رحیم یارخان(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ خوراک کسی نوٹیفکیشن کے بغیر رحیم یارخان سے آٹا ضلع سے باہر بھیجنے پر بلاجواز اور غیر قانونی طور پر فلور ملز ایسوسی ایشن کے خلاف مقدمات کا اندراج کروارہا ہے۔تین دن کے اندر اگر جھوٹے مقدمات کا اخراج نہ کیا گیا تو بہاولپور ڈویژن سمیت پورے جنوبی پنجاب میں فلور ملز آٹے کی سپلائی بند کردیگی۔ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمود خاں درانی نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے صوبے سے کوئی بھی چیز دوسرے صوبے میں بھجوا سکتے ہیں آئین پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی یہ ہمیں اجازت دی ہے کہ ہم اپنی خریدی ہوئی گندم کو پورے ملک میں جہاں ضرورت ہو بھیج سکتے ہیں۔ہم نے محکمہ خوراک اور حکومت سے ہمیشہ بھر پور تعاون کیا ہے ہم نے سیکرٹری فوڈ کے کہنے پر آٹے کی قیمت میں تین روپے فی من قیمت کم کی اسی طرح اس وقت ہم محکمہ خوراک سے جو گندم خرید رہے ہیں وہ ہم بہاولپور سے اُٹھا کر لا رہے ہیں جوکہ محکمہ خوراک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمیں گندم رحیم یارخان میں مہیا کرے مگر ہم نقصان برداشت کررکے محکمے سے تعاون کررہے ہیں اس کے باوجود کوئی نوٹیفکیشن نہ ہونے کے باوجود اور کوئی پابندی بھی نہیں اس کے باوجود ہمارے آٹے کے ٹرکوں کو روک کر فلور ملز مالکان پر مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے ہم آئندہ دو روز کے اندر ہائی کورٹ میں انصاف کیلئے جارہے ہیں جہاں سے ہمیں پورے انصاف کی توقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ تمام چیزوں پر تعاون کیلئے تیار ہیں مگر ہمیں سمگلر نہ بنایا جائے اور ہماری عزت نفس مجروح نہ کی جائے۔کیونکہ ہم اس ملک میں اپنا کاروبار کررہے ہیں ہمیں عزت دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ بے بس ہے اور وہ اوپر سے کسی اشارے پر کام کررہی ہے۔اس موقع پر فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع کے عہدیدار حاجی غلام کبریا‘ثاقب غفار‘عاطف غفار، چوہدری طالب حسین‘ احمد شاہ ہمدانی‘ چوہدری جہانزیب‘ جاو ید ارشاد‘ رئیس اکمل ورند‘ میاں شوکت حیات‘ چوہدری فہیم شفیق ودیگربھی موجودتھے۔

  • شجاع آباد یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک خوبصورت اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

    شجاع آباد یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک خوبصورت اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مین اللّه ہو چونک پر ایک خوبصورت اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کا انعقاد شجاعباد کے نامور شاعر اور اداکار قدیر شجاعبادی نے کیا کشمیر بنے گا پاکستان کے عنوان سے منعقد کی گئ تقریب میں قدیر شجاع آبادی نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کے کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔ اس کے بعد مقررین نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے خطابات پیش کیے مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک بنیادی ایشو ہے جس کی طرف انٹرنیشنل برادری کو توجہ دینا چاہیے ۔مظلوم کشمیری عوام ایک عرصہ دراز سے ظلم کی چکی میں پس رہی ہیں مگر انٹرنیشنل برادری اس مسئلہ کی طرف خصوصی طور پر توجہ نہیں دے رہی۔ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہ ظلم اور بربریت کا سر گرم بازار اب زیادہ عرصے تک نہیں رہے گا انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھیں گے ۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • مکان سے بڑی مقدارمیں بھاری اسلحہ برآمد ، دستی بموں سے لیکرمارٹرگولے تک شامل

    مکان سے بڑی مقدارمیں بھاری اسلحہ برآمد ، دستی بموں سے لیکرمارٹرگولے تک شامل

    کراچی :مکان سے بڑی مقدارمیں بھاری اسلحہ،دستی بموں سے لیکرمارٹرگولے تک شامل ،اطلاعات کےمطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) اورپولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہےکہ فیڈرل بی ایریا میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔اس دوران ایک مکان سے 38 ایس ایم جی، 9 آر پی جی، 60 دستی بم، 10 ڈیٹونیٹر، 7 مارٹر گولے، 75میگزین، بارود سے بھرے 53 باکس، ایک سٹیلائٹ فون اور 2 پاسپورٹ بھی برآمد کیے گئے۔

    حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، اسلحے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ اسلحہ دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا ، اس اسلحے کی برآمدگی کے بعد دہشت گردی کی بڑی بڑی وارداتیں ناکام ہوگئیں‌

  • بھارت کا متنازع شہریت قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی اقدامات کی مذمت کردی

    بھارت کا متنازع شہریت قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی اقدامات کی مذمت کردی

    واشنگٹن:بھارت کا متنازع شہریت قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی اقدامات کی مذمت کردی،اطلاعات کےمطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی نے بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی بل کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کے وفد نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے مذہب کے نام پر ظلم و تشدد کے حوالے سے منتعقدہ پروگرام میں بھارت کے شہریت ترمیمی بل کو بھارتی آئین اور عالمی انسانی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیا،ترجمان کا کہنا تھا کہ متنازع شہریت قانون مذہب کی بنیاد پر تعصب پر مبنی ہے۔

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے نے خبردار کیا کہ بھارت پر امن مظاہرین کےلئے ایک خطرناک ملک بن گیا کیونکہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پرامن طریقے سے حق مانگنے والوں کے خلاف سخت بیانات دے رہے ہیں جو قابلِ مذمت ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارت نے متنازع شہریت قانون کے نام سے متعارف کرایا، حکومت بل کے خلاف بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگوں کے پرامن مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی حکومت نے انتہا پسند ہندووں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارت نوازسیاسی رہنما رہا ہونے لگے،4 کشمیری رہنما رہا

    مقبوضہ کشمیر: بھارت نوازسیاسی رہنما رہا ہونے لگے،4 کشمیری رہنما رہا

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر: بھارت نوازسیاسی رہنما رہا ہونے لگے،4 کشمیری رہنما رہا،اطلاعات کےمطابق بھارت کی طرف سے بھارت کے سات کمپرومائز کرنے والے کشمیریوں کورہا کرنے کا سلسلہ جاری ہے،اسی سلسلے میں مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اتوار کے روز چار کشمیری سیاسی رہنماوں کو رہا کیا ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ان سیاسی رہنماں کو جموں و کشمیر میں پانچ اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد نظر بند کیا گیا تھا۔ رہا کیے گئے رہنماوں میں نیشنل کانفرنس کے عبدالمجید لارمی، غلام نبی بھٹ اور ڈاکٹر محمد شفیع شامل ہیں۔ ان لوگوں کو سرینگر کے ایم ایل اے ہاسٹل سے رہا کیا گیا۔ایک اوررہنما محمد یوسف بھٹ کو بھی آج ہی رہا کیا گیا ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی بھارت کئی کشمیری رہنماوں کو رہا کرچکا ہےاوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت ان کشمیری رہنماوں کورہا کرنے پررضا مند ہوتا ہے جوبھارتی قبضے پررضامندی کااظہارکردیں

  • اسلام کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہم تمام مسائل سے نجات پاسکتے ہیں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ

    اسلام کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہم تمام مسائل سے نجات پاسکتے ہیں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ

    رحیم یارخان( نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ دین سے دوری کی وجہ سے معاشرہ افراتفری کاشکارہے‘ اللہ اوراس کے رسولﷺ کی اطاعت کے بغیرزندگی ناممکن ہے‘ قرآن وسنت پرعمل پیراہونے سے ہی انسان کندن بنتاہے۔اسلامیہ گرلزوبوائزہائی سکول اوراقراء کالج کے زیراہتمام منعقدہ عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہم تمام مسائل سے نجات پاسکتے ہیں‘ مسلمانوں کودینی تعلیمات پرعمل پیراہوناچاہئے تاکہ دنیاوآخرت سنوارسکیں‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق نے کہاکہ قرآن پاک کوسینوں میں منورکریں انشاء اللہ دنیاوآخرت میں سرخروہوں گے‘ اللہ اوراس کے رسولﷺ کے احکامات پرعمل کرنے سے زندگی آسان ہوگی‘ ہارون الرشید‘ عابدحسین باجوہ‘ قاضی شفیق الرحمن‘ مولادادعابد‘ پروفیسرسبزل شاہین‘ ڈاکٹراعجازتنویر‘ راناندیم‘ بشیرباجوہ سمیت دیگرنے بھی عظمت قرآن کے حوالے سے اظہار خیال کیا‘ اس موقع پرطلباء وطالبات اوران کے والدین کی کثیرتعدادموجودتھی‘ آخرمیں کشمیریوں پربھارتی جارحیت کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اورملک وقوم کی ترقی وسلامتی کے لیے دعاکرائی گئی۔

  • قومی انڈر 19 کرکٹر فہد منیر کا ورلڈکپ میں آلراؤنڈ کارکردگی جاری رکھنے کاعزم

    قومی انڈر 19 کرکٹر فہد منیر کا ورلڈکپ میں آلراؤنڈ کارکردگی جاری رکھنے کاعزم

    جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے کوارٹرفائنل میں افغانستان کو مات دینے کے بعد پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ جوہانسبرگ سے پوچیف اسٹروم پہنچنے والی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز 3 گھنٹے سے زائدجاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں بھرپور شرکت کی۔

    یاد رہےکہ دنیائے کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل 4 فروری بروز منگل کو جے بی مارکس اوول میں کھیلا جائے گا۔

    اہم میچ سے قبل منعقدہ ٹریننگ سیشن میں آلراؤنڈر فہد منیر نمایاں رہے۔ بائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین اور لیگ اسپنر فہد منیر نے تاحال ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر زمباوے کے خلاف گروپ میچ اور افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

    زمباوے کے خلاف میچ میں فہد منیر نے قاسم اکرم اور محمد شہزاد کے ساتھ بالترتیب 66 اور46 رنز کی شراکت قائم کرکےٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔انہوں نےمیچ میں79 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

    افغانستان کے خلاف کوارٹرفائنل میں فہد منیر نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کرکےمیچ میں پاکستان کی گرفت مضبوط کردی تھی۔انہوں نےمیچ میں 7 اوورز میں 29 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    بائیں ہاتھ کےبلے باز فہد منیر ، ویسٹ انڈیز کےلیجنڈری بلے باز برائن لارا کو اپنا فیورٹ کرکٹر قرار دیتے ہیں۔فہد منیر کا کہنا ہےکہ قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ میگا ایونٹ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور وہ کوشش کرتےہیں کہ ہر میچ میں 100 فیصد کارکردگی پیش کریں۔

    نوجوان آلراؤنڈر نے کہا کہ زمباوے کے خلاف جلدی وکٹیں گرنے کے بعد انہیں ہیڈ کوچ کی جانب سے وکٹ پر رکنے کی ہدایات ملی تھی لہٰذا انہوں نےٹیم پلاننگ پر عمل کرکے نصف سنچری اسکور کی۔فہد منیر نے کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں بینونی کی وکٹ ان کے لیے سازگار رہی اور یہی وجہ ہےکہ انہوں نے میچ میں یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    نوجوان کرکٹر نے کہاکہ ایونٹ پر روانگی سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں مشتاق احمد نے انہیں اہم ٹپس دیں جو کارگر ثابت ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

    اسکواڈ(یکم ستمبر 2000 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا تھا):

    اوپنرز: عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان)۔

    مڈل آرڈرز: محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور)۔

    وکٹ کیپر: روحیل نذیر(کپتان)۔

    آلراؤنڈرز: عباس آفریدی( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (لاہور)۔

    اسپنرز: عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)۔

    فاسٹ باؤلرز: عامر خان (پشاور)، محمد وسیم جونیئر (شمالی وزیرستان) اور طاہر حسین (ملتان)۔

    ٹیم منیجمنٹ:

    اعجاز احمد ( ہیڈ کوچ کم منیجر)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی( اینالسٹ) ،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انوری(سیکورٹی منیجر) ۔