Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکی ڈیموکریٹک پارٹی ممبرشاہد احمد خان کا ایمرا سینٹر کا دورہ،پودا لگاکر سرسبز پاکستان مہم کا حصہ بن گئے

    امریکی ڈیموکریٹک پارٹی ممبرشاہد احمد خان کا ایمرا سینٹر کا دورہ،پودا لگاکر سرسبز پاکستان مہم کا حصہ بن گئے

    لاہور: امریکی ڈیموکریٹک پارٹی ممبر، بورڈ آف ٹرسٹیزسینٹوریل کمپین کمیٹی شاہد احمد خان کا ایمرا سینٹردورہ پودا لگاکر سرسبز پاکستان مہم کا حصہ بن گئے ۔اطلاعات کےمطابق ایمرا سنٹر ؛امریکی ڈیموکریٹک پارٹی ممبر، بورڈ آف ٹرسٹیزسینٹوریل کمپین کمیٹی شاہد احمد خان نے ایمرا سینٹردورہ کیا اور پودا لگاکروزیر اعظم پاکستان کے سرسبز پاکستان پروگرام مہم کا حصہ بن گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے ممبر ، بورڈ آف ٹرسٹیز سینٹوریل کمپین کمیٹی شاہد احمد خان نے ایمرا سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر صدر ایمرا محمد آصف بٹ ،نائب صدرعرفان ملک ،ایمراممبر گورننگ باڈی علی وقار ، رانا وحید حسین اور آصف خاور سمیت دیگر نے استقبال کیا شاہد احمد خان نے ایمرا سینٹر میں وزیراعظم عمران کی جانب سے جاری سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت ایمرا سینٹر میں پودا لگایا اور پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل پر اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

     

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1223977440063651840

    اس موقع پر میڈیابسے گفتگو کرتے ہوئے شاہد احمد خان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اسی طرح درخت لگتے رہیں تو آلودگی کم ہوتی رہے گی۔ امریکہ کی ٹریلول ایڈوائزی سے پاک امریکہ کی تعلقات بہتر ہوں گے۔ٹریول ٹریڈ 30 فیصد بڑھایا جارہا ہے۔امریکہ کی ٹریول ایڈوائزری بہتر ہو رہی ہے ۔

    پاکستان کا بزنس کامیاب ہو گاپاکستان میں کاروباری حضرات کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہئیں ۔صنعتوں کو بجلی زیادہ استعمال کرنے پر قیمت میں کمی کی جائے تاکہ کاروبار روشن ہو سکے۔کیونکہ پاکستان میں کاروبار بہتر ہوگا تو لوگ خوشحال ہوں گے۔کشمیر کا مسئلہ ہیومین رائٹس کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ساتھ بہت سے ملک دے رہے ہوتےتو کشمیر میں یہ حالات نہ ہوتے۔امریکی کانگرس میں بھی کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا جارہا ہے ۔کشمیر کی وجہ سے انڈیا کی پوزیشن عالمی طور پر کمزور ہو چکی ہے۔جس کا نقصان انڈیا کو ہی ہو رہا ہے۔مودی کو عقل اور ہوش کےناخن لینے چاہیں۔ اگر کشمیر کے لوگ اپنے ریجن کے مطابق رہنا چاہتے ہیں تو انھیں پورا حق ہے۔

    اس موقع پر صدر ایمرا نے میڈیا انڈسڑی کو درپیش مسائل اور موجودہ میڈیابحران سےآگاہ کیا۔ صدر ایمرا محمد آصف بٹ کا کہنا تھاکہ بطور صحافی ہمیں کسی سے امداد نہیں چاہئے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ صحافتی برادری کے لئے ایسے اقدامات اور کاوش کریں جس سے وہ باعزت طریقے سے روز گار کماسکیں اور موجودہ اور آئندہ آنے والے کسی بھی میڈیا بحران اور مسائل سامنا کرسکیں۔

    امریکی ڈیموکریٹک پارٹی ممبر و بورڈ آف ٹرسٹیز سینٹوریل کمپین کمیٹی شاہد احمد خان کا کہنا تھا کہ صحافت اور صحافتی برادری پوری دنیا میں عزت و مرتبہ کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر پاکستان میں اس طرح صحافتی برادری کو میڈیا بحران کی نذر کرنا موجودہ حکومت میڈیا مالکان کی نااہلی ہے ۔ جو پوری دنیا پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرکے امن پیغام پہنچاتے ہیں ان کو پاکستان میں روزگار کے لئے بہترین سہولیات مہیاکرنا چاہئے۔ تاکہ وہ اپنا کام پوری محنت اور لگن کے ساتھ کرسکے۔ ایمرا اس وقت پاکستان میں ورکنگ صحافیوں کے حقوق کے لئے جو اقدامات کررہی ہے ناصرف وہ قابل تعریف ہیں بلکہ وہ قابل ستائش بھی ہیں۔

    امریکی ڈیموکریٹک پارٹی ممبران سے ایمرا ممبران سمیت پاکستانی صحافیوں کی ٹریننگ ورکشاپس اور فیلوشپس پروگرام کے انعقاد کے لئے اقدامات کروں گا۔جس سے ان کے کام اور معیار میں مزید بہتری اور نکھار سامنے آئے گا۔ اور ان کے لئے نئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کا جو بحران کا سامنا ہے اس پر حکومت سمیت تمام اداروں کو موثرقدامات اپنانے چاہئیں۔

    انہو ں نے کہا کہ پاکستان اس وقت 220 ملین آبادی کی مارکیٹ ہے۔ امریکا سمیت دنیا بھر کے کاروباری مارکیٹ تک رسائی دینی چاہئے۔ایمرا بطور صحافتی تنظیم ورکرز صحافیوں کے حقوق کے لئے بہترین اقدامات کررہی ہے۔ایمرا کو بطور صحافتی تنظیم اپنے ممبران کی ٹریننگ کے امریکی ڈیموکریٹک اہم امور پر پیش رفت ہوگی ۔
    ایمرا ممبران کے لئے امریکہ میں جدید صحافتی امور پر ٹریننگ اور جدید رجحانات پرورکشاپس اور ٹریننگ کا اہتمام کیا جائےگا۔

    انہوں نے کہا کہ جس سے پاکستانی صحافتی برادری کے لئے بہترین صحافتی اقدار کے بارے آگہی پیدا ہوگی۔ صدر ایمرا محمد آصف بٹ و ایمرا باڈی نے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی ممبر و بورڈ آف ٹرسٹی سینٹورل کمپین کمیٹی شاہد احمد خان کا صحافتی برادری کے مسائل کے حل پر بات چیت کرنے اور موثرحل کے لئے اقدامات کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

  • چین میں کرونووائرس توپاکستان میں مہنگائی کے وائرس سے ہرکوئی پریشان :اپٹما نے ملک گیرہڑتال کی دھمکی دے دی

    چین میں کرونووائرس توپاکستان میں مہنگائی کے وائرس سے ہرکوئی پریشان :اپٹما نے ملک گیرہڑتال کی دھمکی دے دی

    لاہور:چین میں کرونووائرس توپاکستان میں مہنگائی کے وائرس سے ہرکوئی پریشان :اپٹما نے ملک گیرہڑتال کی دھمکی دے دی،اطلاعات کےمطابق بجلی کے بڑھتے ٹیرف کے معاملے پر ٹیکسٹائل ملزمالکان اور وزارت بجلی کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

    اپٹماذرائع کےمطابق بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارجزکی وصولی کی بنا پر تمام ملوں کو 40 فی صد اضافی بل بھیج دیے گئے ہیں ،اورفی یونٹ قیمت 12 کے بجائے 20 روپے وصول کی جا رہی ہے۔ٹیکسٹائل ملز مالکان کی جانب سے اضافی ٹیرف کو مسترد کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپٹما کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھا گیا ہے کہ اگلے ہفتےتک فیصلہ واپس لیا جائے۔

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بجلی کے اضافی بل ادا کرنے کی سکت نہیں، 100ملیں پہلے ہی بند ہو چکی ہیں ،اب باقی کو بھی بند کرنے پر مجبور کیاجا رہا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اس مرتبہ کپاس کی پیداوار بھی ریکارڈ کم ہوئی ہے، حکومت لاکھوں افراد کو بے روز گار کرنے سے باز رہے۔

  • چینی کی ناک سے خون کے فوارے:لاہورایئرپورٹ پرخوف کی فضا،چینی کوہسپتال پہنچا دیا گیا

    چینی کی ناک سے خون کے فوارے:لاہورایئرپورٹ پرخوف کی فضا،چینی کوہسپتال پہنچا دیا گیا

    لاہور:چینی کی ناک سے خون کے فوارے:لاہورایئرپورٹ پرخوف کی فضا،چینی کوہسپتال پہنچا دیا گیا ا،طلاعات کےمطابق لاہور ائیر پورٹ پر چین کے ایک شہری کی حالت اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد اسے فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

    ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ڈیمنگ یاؤ نامی چینی مسافر پی آئی اے کی پرواز 313 کے ذریعے صبح 9 بجے کراچی سے لاہور پہنچا تھا اور لاؤنج میں بیٹھا تھا کہ اس دوران اچانک اس کی ناک سے خون نکلنا شروع ہو گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ پر سول ایوی ایشن کے ڈاکٹرز نے چینی مسافر کا معائنہ کیا، چینی مسافر کا بلڈ پریشر نارمل تھا اور اسے بخار بھی نہیں تھا تاہم ابتدائی طبی معائنے کے بعد چینی مسافر کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ چینی مسافر چین کے شہر ارمچی جانا چاہتا تھا جب کہ ان دنوں ارمچی کی پروازیں منسوخ ہیں۔

  • پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس کب ہوگا تاریخ اور جگہ کا اعلان ہو گیا

    پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس کب ہوگا تاریخ اور جگہ کا اعلان ہو گیا

    پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس کب ہوگا تاریخ اور جگہ کا اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی ہدایت کے مطابق پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا رواں سال کا پہلا اور مجموعی طور پر 57واں اجلاس 4 فروری بروز منگل کو پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگا۔

    خیبرپختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں بی او جی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ سال بی او جی کا 53واں اجلاس صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں منعقد کیا تھا۔ ملک کے مختلف شہروں میں اجلاس منعقد کروانے کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو مالکانہ حقوق فراہم کرناہے۔

    اجلاس میں مندرجہ ذیل نکات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا:

    • چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس
    • سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے ماڈل آئین
    • آڈٹ کمیٹی رپورٹ
    • غیرملکی لیگز کے لیے این او سی سے متعلق پالیسی
    • پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی کے لیے جاری عمل پر تازہ ترین صورتحال
    • کھیل سے متعلق امور

  • سعودی طلبہ چین سے واپس وطن لوٹ گئے

    سعودی طلبہ چین سے واپس وطن لوٹ گئے

    سعودی طلبہ چین سے واپس وطن لوٹ گئے

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس کی وجہ سے چین سے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب کا ایک طیارہ چین کے شہر ووہان سے سعودی طلبہ کو لے کر آج ریاض پہنچ رہا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کی فضائی کمپنی نے نیو کورونا وائرس کے سبب چین کے شہر ژوانزو کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے پر آج اتوار کی شام سے عمل درامد کا آغاز ہو گا۔

    سعودی سرکاری ٹیلی وژن نے اتوار کے روز ایک سعودی سفارت کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مملکت نے نیو کورونا وائرس کے گڑھ چین کے شہر ووہان سے 10 سعودی طلبہ کو نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی حکام نے اس حوالے سے خصوصی فضائی پرواز کی منظوری دے دی۔ اس پرواز کے ذریعے مذکورہ طلبہ کو سعودی عرب واپس لایا جا رہا ہے۔
    یاد رہے کہ سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ کئی روز سے یہ موقف دُہرا رہے ہیں کہ مملکت میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رجسٹر نہیں ہوا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ "کسی بھی کیس کے سامنے آنے کی صورت میں تیزی سے نمٹنے کے لیے ہم نے اپنی تیاری کی سطح بلند کر دی ہے”۔ الربیعہ نے مملکت میں تمام شہریوں اور مقیمین پر زور دیا کہ وہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی طبی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    سعودی وزارت صحت نے امراض سے تحفظ کے قومی مرکز کے تعاون سے سخت احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کا تعین کیا ہے۔ اس کا مقصد کورونا وائرس کے چین میں پھیل جانے کے بعد اسے مملکت پہنچنے سے روکنا ہے۔

  • بھائی اپنے ہی بہن بھائیوں کے ہاتھوں قتل ، قتل کیوں کیا ؟ بڑی عجیب وجہ نے پولیس کوبھی سوچنے پرمجبورکردیا

    بھائی اپنے ہی بہن بھائیوں کے ہاتھوں قتل ، قتل کیوں کیا ؟ بڑی عجیب وجہ نے پولیس کوبھی سوچنے پرمجبورکردیا

    کراچی : بھائی اپنئ ہی بہن بھائیوں کے ہاتھوں قتل ، قتل کیوں کیا ؟ بڑی عجیب وجہ نے پولیس کوبھی سوچنے پرمجبورکردیا،اطلاعات کے مطابق کورنگی پولیس نے صرف چھ دن میں اندھے قتل کا سراغ لگا کر رکشہ ڈرائیور کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا، قاتل کوئی اور نہیں اسے بہن بھائی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ پیر27 جنوری کو کورنگی کے علاقے ناصر کالونی میں ایک رکشے سے ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی تھی، اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ عابد کو اس کے بہن بھائیوں نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

    پولیس نے اس قتل کی وجوہات بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ عابد کی بہن اوربھائی نے بتایا کہ مقتول عابد اپنی بہن سے چوری کی وارداتیں کرواتا تھا، متعدد بار بھائیوں اور بہن نے عابد کو خبردار کیا پولیس کے مطابق عابد اپنی بہن کے ہمراہ ایک رکشے کا انجن بھی کھول چکا تھا، پھر تینوں بہن بھائیوں نے عابد کو اسی رکشے میں قتل کیا

  • بل گیٹس کی بیٹی مسلم نوجوان سے شادی کرنے جارہی

    بل گیٹس کی بیٹی مسلم نوجوان سے شادی کرنے جارہی

    بل گیٹس کی بیٹی مسلم نوجوان سے شادی کرنے جارہی

    باغی ٹی وی :دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی صاحبزادی جینیفر گیٹس نے مصر کے مسلم نوجوان گھڑ سوار نیال ناصر سے منگنی کر لی۔نہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ” نیال ناصرآپ جیسا کوئی نہیں، آپ نے یادگار جگہ پر مجھے خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، میں اپنی ساری زندگی آپ کے ساتھ سیکھنے، آگے بڑھنے ، ہنسنے اور محبت میں بیتانے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتی”
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس کی صاحبزادی اور نیال ناصر سٹینفورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم رہے جبکہ دونوں کو گھڑ سواری سے شغف تھا۔

    https://www.instagram.com/jenniferkgates/?utm_source=ig_embed
    جنیفر گیٹس نے اپنے منگیتر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن لکھا جس میں انہوں نے نائل ناسر کے لیے اپنے پیار بھرے جذبات کا اظہار کیا۔

    24 سالہ جنیفر گیٹس ڈاکٹر بننے کے لیے تعلیم حاصل کررہی ہیں جب کہ جنیفر اور ان کے منگیتر دونوں ہی ایک گھڑ سواری کے کھیل سے وابستہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ کھیل شوقیا کھیلتی ہیں جب کہ ان کے منگیتر یہ کھیل پروفیشن کے طور پر کھیلتے ہیں۔

  • کرونا وائرس پھیپھڑوں پروارکرنے کے ساتھ اورکیاکرتا ہے؟خبرسے خوف اورپھرکھلبلی مچ گئی

    کرونا وائرس پھیپھڑوں پروارکرنے کے ساتھ اورکیاکرتا ہے؟خبرسے خوف اورپھرکھلبلی مچ گئی

    بیجنگ:کرونا وائرس پھیپھڑوں پروارکرنے کے ساتھ اورکیاکرتا ہے؟خبرسے خوف اورپھرکھلبلی مچ گئی ،اطلاعات کےمطابق چین میں کرونا وائرس کا شکار مریض کے پھیپھڑوں کے ایکسرے نے ڈاکٹرز کو تشویش میں مبتلا کردیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ وائرس پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

    کرونا وائرس سے پھیپھڑوں کوپہنچنے والے نقصان کا اس وقت پتا چلا جب چین کے شہر لاژو کے ایک اسپتال میں آنے والی 33 سالہ خاتون کے ایکسرے نے ڈاکٹروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔

    33 سالہ خاتون 102 بخار میں مبتلا تھیں اور انہیں سانس لینے میں مشکل کا سامنا تھا، انہیں گزشتہ 5 روز سے کھانسی کی بھی شکایت تھی۔ بعد ازاں ان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    ڈاکٹرز کی جانب سے ان کے پھیپھڑوں کا ایکسرے لیا گیا تو ان کے پھیپھڑوں پر سفید دھبے پائے گئے۔ یہ دراصل وہ مائع تھا جو پھیپھڑوں کی خالی جگہوں پر جمع ہوگیا تھا اور اس سے سانس کی آمد و رفت مشکل ہوگئی تھی۔

    دو دن بعد جب مریضہ کا دوبارہ ایکسرے لیا گیا تو یہ سفید دھبے مزید نمایاں اور بڑھ چکے تھے۔ ڈاکٹرز نے اس مائع کو صاف کر کے سانس کی آمد و رفت کی جگہ بنائی جس سے مریضہ کی حالت میں کچھ بہتری واقع ہوئی۔

    حالیہ کرونا وائرس کا شکار افراد کو سر درد اور گلے کی سوزش جیسی معمولی علامات کا سامنا ہے، اس سے شدید علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف شامل ہے۔بہت کم تعداد شدید ترین علامات یعنی انفیکشن، پھپیھڑوں کی خرابی اور نمونیا کا شکار ہورہی ہے جو موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

  • ’مقدس تیل‘ کے حصول کیلیے بھگدڑ، 20 افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی

    ’مقدس تیل‘ کے حصول کیلیے بھگدڑ، 20 افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی

    ڈوڈوما: ’مقدس تیل‘ کے حصول کیلیے بھگدڑ، 20 افراد ہلاک،اطلاعات کےمطابق افریقی ملک تنزانیہ کے ایک گرجا گھر میں مقبول پادری نے شفا پہنچانے والا مقدس تیل کی رونمائی کی جس کے حصول کے لیے حاضرین میں بھگدڑ مچ گئی اور اس دوران پاؤں تلے روندے جانے کے باعث 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک تنزانیہ کے شہر موشی کے گرجا گھر میں اتوار کی دعا کے خصوصی اہتمام پر معمول سے زیادہ رش تھا۔ شہریوں میں نہایت مقبول پادری بونی فیس موام پوسا نے اپنے جسم سے مس کیے ہوئے تیل کو ہر طرح کے مریضوں کے لیے شفا قرار دیا اور اسے اپنے عقیدت مندوں کو دینے کے لیے فرش پر گرا دیا۔

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جب تیل حاصل کرنے کا وقت آیا تو سیکڑوں عقیدت مندوں نے خود ساختہ ’مقدس تیل‘ کو چھونے کے لیے دوڑیں لگا دیں اور اس دوران درجنوں لوگ پاؤں تلے کچلے گئے۔ 20 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ بونی فیس موام پوسا خود کو زمین پر خدا کا نمائندہ قرار دیتا ہے، اس کے سیکڑوں عقیدت مند ہیں۔

    ذرائع کےمطابق بونی فیس موام پوسا کی مقبولیت اپنے خطاب کے دوران مریضوں کو شفا دینے کی ’شعبدے بازی‘ سے ہوئی۔ وہ سیکڑوں افراد کے سامنے مریضوں کو ٹھیک کرنے کا دعویٰ کرتا ہے اور شفا دینے کی صلاحیت کو روحانی طاقت قرار دیتا ہے۔

  • بھارتی فوجیوں کی غنڈہ گردی،17 سالہ کشمیری طالبہ کوگھسیٹ کرگھرسے لے گئے ، 91 سالہ باپ راہ تکتے تکتے وفات پاگیا

    بھارتی فوجیوں کی غنڈہ گردی،17 سالہ کشمیری طالبہ کوگھسیٹ کرگھرسے لے گئے ، 91 سالہ باپ راہ تکتے تکتے وفات پاگیا

    جموں :بھارتی فوجیوں کی غنڈہ گردی،17 سالہ کشمیری طالبہ کوگھسیٹ کرگھرسے لے گئے ، 91 سالہ باپ راہ تکتے تکتے وفات پاگیا،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئی والدین اپنے جگرپاروں کے جدائی کے غم میں اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے ۔

    ذرائع کےمطابق ضلع ڈوڈہ کے علاقے دھار کاستی گڑھ سے تعلق رکھنے والے 91برس کے غلام محمد کا انتقال ہو گیا ہے جن کی 17سالہ FAکی طالب علم جوان بیٹی ممتازہ کو بھارتی فوجی اہلکاروں نے 2000 میں اغوا کر لیا تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بیس سال قبل سردی کے موسم میں رات کے اندھیرے میں گھر میں داخل ہوکر جواں سال بیٹی کو گھسیٹ کر گھر کے باہر نکالاگیااور فوجی اہلکار ان کے گھر والوںکو گھر میں بند کرکے ممتازہ کو اپنے ساتھ زبردستی لے گئے ۔

    20سال تک بیٹی کی بازیابی اور انصاف کیلئے غلام محمد نے کئی مرتبہ قابض انتظامیہ و دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کے دروازے پر دستک دی ۔قابض انتظامیہ کی طرف سے اسے خاموش رہنے پر چھ لاکھ روپے کی پیش کش بھی کی جو لاپتہ ممتازہ کے والد نے ٹھکرادی ۔ڈوڈہ کے مقامی اخباری رپورٹر حمید نائیک اور رقیب کے مطابق ممتازہ کی ایک بہن فریدہ نے یہ منظر اپنی آنکھوں دیکھا تھا جب ممتازہ کو گھر سے بھارتی فوجی بے رحمی سے زبردستی گھسیٹ کر لے گئے تھے۔19سالہ فریدہ بھی اپنی چھوٹی بہن کے غم میں زندگی کی بازی ہار گئی ۔

    یہ تو صرف کاستی گڑھ ڈوڈہ کے 91سالہ بزرگ غلام محمد بٹ کی بیٹی کی جدائی کا قصہ ہے ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایسی کئی خواتین ہیں ۔جو بھارتی قابض فوجیوں کی درندگی کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں ۔ان کے والدین اور بھائی بہیں ان کے جدائی کے غم میں روز جیتے اور روز مرتے ہیں ۔

    ڈوڈہ کے ایک صحافی خالد شبیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر دنیا کا وہ بدنصیب خطہ ہے جہاں نوجوان لڑکیوں کو اہل خانہ کے سامنے اغوا کیا جاتاہے۔ راہ چلتی مسلم طالبات کو ہراساں و پریشان کیا جاتا ہے ۔درندہ صفت بھارتی فوجی اہلکار مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے طول و عرض میں دندناتے پھرتے ہیں ۔اور معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے ۔