Baaghi TV

Author: +9251

  • فلسطینی صدر نے اسرائیل سے کیوں‌تمام تعلقات ختم کر دیے

    فلسطینی صدر نے اسرائیل سے کیوں‌تمام تعلقات ختم کر دیے

    فلسطینی صدر نے اسرائیل سے کیوں‌تمام تعلقات ختم کر دیے

    فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے ‘ڈی آف دی سنچری’ کو مسترد کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات ختم کر دیے ہیں۔

    فلسطینی صدر نے یہ اعلان ہفتے کے روز قاہرہ میں عرب لیگ کے ایک روزہ ہنگامی اجلاس کے دوران کیا جبکہ عرب لیگ نے ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت میں فلسطینیوں کی حمایت کی ہے۔

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    امریکی صدر کے منصوبے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلائے گئے عرب لیگ کے اجلاس میں صدر محمود عباس نے بتایا ’ہم نے دوسرے فریق اسرائیل کو آگاہ کر دیا ہے کہ ان کے اور امریکا کے ساتھ سکیورٹی سمیت کسی بھی طرح کے تعلقات نہیں رکھے جائیں گے۔

  • اتحادیوں سے ایسی اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، گورنر پنجاب کا اعتراف

    اتحادیوں سے ایسی اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، گورنر پنجاب کا اعتراف

    باغی ٹی وی : اتحادیوں سے اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے . گورنر پنجاب چودھری سرورنے کہا ہے کہ ہم آئندہ انتخابات میں بھی ق لیگ کے ساتھ اتحادی رہیں گے، اتحادیوں کےساتھ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، یہ سیاست کا حسن ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی اتحادی نے نہیں کہا کہ حکومت کو گرانا چاہتے ہیں، ملک میں جمہوری روایات کو مزید پختہ ہونا ہے، ہم نے آگے بڑھنا ہے، پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا۔

    انہوں نے کہا کہ چودھری برادران کے ساتھ پرانے اوراچھے تعلقات ہیں، چودھری پرویزالہٰی نے میرے بارے میں کوئی بات نہیں کی بلکہ انہوں نے تومثبت بات کی کہ اتحاد ٹوٹنے سے ملک کو نقصان ہوگا۔چودھری سرور نے کہا کہ معیشت کا سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ تھا،اب عالمی ادارے پاکستانی معیشت کے مستحکم ہونے کا اعتراف کررہے ہیں۔ رواں سال ہماری توجہ گڈ گورننس اورمہنگائی کےخاتمےپرہے۔

  • سرینگر:جنت نظیروادی میں زندگی کوقیدہوئے 182 واں روز،سرینگرمیں دھماکہ بھارتی فوج کوجانی نقصان کی اطلاعات

    سرینگر:جنت نظیروادی میں زندگی کوقیدہوئے 182 واں روز،سرینگرمیں دھماکہ بھارتی فوج کوجانی نقصان کی اطلاعات

    سرینگر:سرینگر:جنت نظیروادی میں زندگی کوقیدہوئے 182 واں روز،سرینگرمیں دھماکہ بھارتی فوج کوجانی نقصان کی خبریں موصول ہورہی ہیں ،ادھر اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں کرفیواورلاک ڈاؤن 182ویں روزمیں داخل ہوگیا جبکہ وادی میں ادویات اورخوراک کی قلت تاحال برقرار ہے۔

    ذرائع کےمطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے پرتاپ پارک میں گرینیڈ دھماکے اس دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں دو سی آر پی ایف اور چار عام شہری شامل ہیں زخمی حوالدار راجو بسواس اور کانسٹیبل ایس کے پٹنائک ہیں۔فوری طور پر انہیں مقامی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔راجو بسواس کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ ایس کے پٹنائک زیر علاج ہے۔

    سری نگر سے ذرائع کےمطابق پنکج کمار سنگھ، سی آر پی ایف پی آر او نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ چارلی 71 کے دو اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو عام شہری بھی معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمی افراد خطرے سے باہر ہے اور اس وقت قریب کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آی اے)نے اتوار کی صبح جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ این آئی اے کی دو ٹیموں نے شوپیان ضلع کے مانی ہل بٹہ پورہ اور ملڑیرہ ترکہ وانگام علاقے میں تین جگہوں پر چھاپہ مارا ہے۔

    ذرائع کے مطابق این آئی اے نے رفیع راتھر جو حال ہی میں نیشنل ہائی وے پر نوید بابو اور ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے ساتھ پکڑا گیا، کے گھر میں چھاپہ مارا ۔ اس کے علاوہ ملڑیرہ ترکہ وانگام میں حزب المجاہدین کے رکن عادل احمد پال کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ این آئی اے نے ایک بی جے پی کے سر پنچ طارق احمد میر کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی۔

    سری نگر سے ذرائع کےمطابق کے مطابق بھارتی دفاعی حکام نے اس کا الزام عسکریت پسندوں پر لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد علاقے میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور تلاشی مہم جاری ہے۔

    ادھر مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 182ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔

    وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہےاور بھارتی فوج نے گزشتہ ہفتے سات نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے ۔ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے ۔

    وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

  • سندھ حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریلوے کی ترقی میں ہمارا ساتھ دے ، شیخ رشید نے پہل کردی

    سندھ حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریلوے کی ترقی میں ہمارا ساتھ دے ، شیخ رشید نے پہل کردی

    کراچی :سندھ حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریلوے کی ترقی میں ہمارا ساتھ دے ، شیخ رشید نے پہل کردی ،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ریلوے کی زمین سندھ کو دینے کے لئے تیار ہیں ۔سرکلر ریلوے کے حوالے سے کل وزیراعلی ٰ سندھ سے ملاقات کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے پر ہمیں 12 تاریخ تک مہلت دی ہے۔ ہم کے سی آر کے لیے 38 کنال زمین خالی کردی ہے جبکہ پانچ کنال زمین خالی ہونا باقی ہے۔کراچی میں ریلوے کی جتنی اہم زمینیں ہیں انہیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کراچی سے ذرائع کےمطابق اس پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سرکلر ریلوے کے حوالے سے بات کرنے کے لیے کل وزیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کروں گا۔حیدرآباد ورکشاپ کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے اور خواہش ہے سندھ حکومت سے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کریں۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ سانحہ تیز گام کے حوالے سے رپورٹ ابھی تک کلیئر نہیں ہے ۔تیز گام حادثے میں پہلے سلنڈر پھٹے یا پہلے شارٹ سرکٹ ہوا اس بارے میں انہوں نے تین افسران کی کو حکم دیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کرے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں گائیڈ لائنز دیں اور ہم سے بزنس پلان مانگا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ کراچی ریلوے کی شہہ رگ ہے جس کو نظر انداز کیا گیا۔

    شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ پہلے مکمل ہو گا یا کراچی سرکلرریلوے کا، یہ ابھی نہیں بتا سکتا ہوں ۔ کرونا وائرس سے متعلق سوال پرشیخ رشید نےکہا کہ کرونا وائرس پاکستان کی معیشت کےلیے بھی ایک امتحان ہے کیونکہ فائبراورمختلف چیزوں کی امپورٹ بند ہوگئی ہے۔کوشش ہے صورتحال سے نکل جائیں۔

  • چین پرآزمائش درآزمائش،پہلے کروناوائرس تواب برڈ فلووائرس کی وبا پھوٹ پڑی

    چین پرآزمائش درآزمائش،پہلے کروناوائرس تواب برڈ فلووائرس کی وبا پھوٹ پڑی

    بیجنگ : چین پرآزمائش درآزمائش،پہلے کروناوائرس تواب برڈ فلووائرس کی وبا پھوٹ پڑی،اطلاعات کےمطابق مہلک کرونا وائرس کے ساتھ چینی صوبہ ہنان میں برڈ فلو وائرس کی وباء بھی پھوٹ گئی۔ برڈ فلو کی وجہ سے ہزاروں مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔

    غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق کروناوائرس کے ساتھ ساتھ چین کے صوبے ہنان میں برڈ فلو کی وباء پھیل گئی ہے ۔ برڈ فلو شایویانگ شہر کے ایک پولٹری فارم میں پھیلا ہے جس کے بعد فارم میں 7,850 میں سے چار ہزار 500 مرغیاں ہلاک ہوگئیں ۔ پولٹری فارمز میں وائرس کے بعد 17،800 مرغیاں تلف کی گئیں ہیں ۔ چینی حکام نے صوبہ ہنان میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کی تصدیق کردی ۔ برڈ فلو پھیلنے کے بعد ہزاروں مرغیوں کو تلف کردیاگیا ہے جبکہ وباءکا انسانوں میں پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔

    اس ہفتے کے آغاز میں بھارت میں بھی حکام نے برڈ فلو کے وائرس پر قابو پانے کے لئے مرغیوں اور انڈوں کو تلف کیاتھا۔ اقوام متحدہ کےماہرین کے مطابق 2013 میں چین میں برڈ فلو پھیلنے سے 6.5 بلین امریکی ڈالر کا معاشی نقصان ہوا تھا۔

    یادرہے کہ اس وقت چین میں کرونا وائرس مزید 50 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعدمجموعی طور پرچین میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 309تک جاپہنچی ہے جبکہ متاثر ہونے والوں کی تعداد 13،000 سے تجاوز کرچکی ہے ۔ مہلک وائرس سے زیادہ تراموات چین کے صوبہ ہوبئی میں ہوئی ہیں ۔60 ملین آبادی والے صوبے میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہے ۔

    چین کے شہرتیانجنگ میں تمام اسکول اور کاروباری مراکز آئندہ نوٹس تک بندکردیےگئے۔حکام کی جانب سے یہ فیصلہ ملک میں کروناوائرس کی صورتحال کےسبب لیاگیاہے۔چینی صدر نے ہسپتالوں کا کنٹرول فوج کے حوالے کردیاہے ۔تیزی سے پھیلتے وائرس نے دنیا بھر میں خوف اور تشویش کی فضا قائم کردی ہے ۔ چینی حکام نے رشتہ ازدواج میں بندھنے والےشہریوں کوشادی کی تاریخیں ملتوی کرنےکی ہدایت کردی جبکہ مرنیوالوں کی آخری رسومات بھی چھوٹی سطح پر کی جائیں۔

    جینیوا میں صحت کی عالمی تنظیم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO ) نے چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے جان لیوا کرونا وائرس پر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ڈی جی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈھانم نے کہا کہ ایمرجنسی کا مقصد صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو تیز کرنا ہے، چین پر تجارتی یا سفری پابندیوں کی سفارش نہیں کر رہے۔دوسری جانب گوگل نےبھی چین میں اپنا دفتر بندکرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ جاپان اور امریکہ سمیت کئی دیگر ملکوں نے اپنے شہریوں اور سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔امریکا نے ملکی سطح پرایمرجنسی نافذ کردی ہے جس کے بعدچین نے امریکہ سے درآمد کیے جانے والے وائرس سے بچاؤ کے کچھ سامان پر محصولات منسوخ کردیئے۔ چین نے یورپی یونین سے طبی سامان کی فراہمی میں مدد طلب کرلی ہے ۔

    چینی صدر شی چن پنگ کے مطابق اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے اور ملک ایک ’ نازک مرحلے‘ سے گزر رہا ہے ۔ چین کی متعدد متاثرہ ریاستوں میں سفری پابندیاں عائد ہیں۔ حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ یہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔اس وباء کا مرکز چینی شہر ووہان ہے، جس کی آبادی 8.9 ملین کے قریب ہے ۔ چینی شہر ووہان کے رہائشیوں کو شہر چھوڑنے سے منع کر دیا گیا،بس،سب وے،فیری سروسزبند،ٹرینیں اورپروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    چین کے صوبے ہوبئی کے 2شہروں میں ریلوے سٹیشن بند،سال نوکی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔ وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شنگھائی کے تمام سینما گھر بندکردئیے گئے۔ نئے سال پر چین کی 7فلموں کی ریلیز نہ ہوسکی،سکریننگ ملتوی کر دی گئی۔ ووہان میں سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی کو بھی خبردار کر دیا۔دوسری جانب برطانوی محققین نے خبردار کیا ہے کہ چین اس وائرس پر قابو نہیں پا سکے گا۔

    کرونا وائرس سے چین اورہانگ کانگ کی مارکیٹس مندی کاشکارہیں۔چینی محکمہ صحت کے مطابق اس وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس وباء کا آغاز اس وقت ہوا ہے جب پورے چین میں لاکھوں افراد قمری سال نو کی چھٹیاں منانے کے لئے اندرون ملک سفر کررہے ہیں ، جبکہ ہزاروں افراد اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک بھی سفر کررہے ہیں۔

  • سلمان بٹ اور کامران اکمل  ٹیم میں منتخب کیوں نہ ہو سکے ، مصباح نے بتا دیا

    سلمان بٹ اور کامران اکمل ٹیم میں منتخب کیوں نہ ہو سکے ، مصباح نے بتا دیا

    سلمان بٹ اور کامران اکمل ٹیم میں منتخب نہ ہو سکے ،مصباح نے بتا دیا

    باغی ٹی وی : قومی ٹیم کے چیف سیلکٹر و کوچ مصباح الحق نے سابق کپتان سلمان بٹ اور کامران اکمل کو ٹیم میں منتخب نہ کرنے کی وجہ واضح کر دی۔

    بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دونوں اوپنر اس وقت بھرپور فارم میں ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح محمد رضوان نے بھی آسٹریلیا اور قائداعظم ٹرافی کے دوران اچھے رنز بنائے ہیں، جب جگہ بنتی ہے تب ہی نئے کھلاڑی کو موقع دیا جاتا ہے، ابھی ٹیم کو ایسی کوئی ضرورت نہیں ہے، دونوں کھلاڑیوں کو انتظار کرنا ہو گا. وضح رہے کہ ان سے پہلے سینئنر پلیئر ٹی 20 میں سینئر کھلاڑی جگہ پا چکے ہیںِ

  • طورخم بارڈر پر بغیر ڈیوٹی کے کنٹینرزکلیئرنس پر وزیراعظم  سخت ناراض،تحقیقات کا حکم

    طورخم بارڈر پر بغیر ڈیوٹی کے کنٹینرزکلیئرنس پر وزیراعظم سخت ناراض،تحقیقات کا حکم

    اسلام آباد:طورخم بارڈر پر بغیر ڈیوٹی کے کنٹینرزکلیئرنس پر وزیراعظم سخت ناراض،تحقیقات کا حکم دے دے،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے طورخم بارڈر پر بغیر ڈیوٹی 350 کنٹینرز کلیئرنس کرنے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    ذارئع کے مطابق طورخم بارڈر سے بغیر ڈیوٹی ادا کیے 350 کنٹینر کلیئر کیے گئے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 4ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فراڈ کرنے کے لیے ملی بھگت سے خودمختار نظام کو بند کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس نے گزشتہ سال دسمبر میں تحریری طور پر چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کیا تھا جس کی وجہ سے ایف بی آر متعدد افسران تبدیل کرچکا ہے۔تاہم طورخم بارڈر پر بغیر ڈیوٹی ادا کیے 350 کنٹینرز کلیئرنس کے معاملے پر وزیراعظم نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کی طرف سے اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کی مخالفت ، اپوزیشن ناراض

    پی ٹی آئی کی طرف سے اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کی مخالفت ، اپوزیشن ناراض

    اسلام آباد:پی ٹی آئی کی طرف سے اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کی مخالفت ، اپوزیشن ناراض ،اطلاعات کےمطابق حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کی مخالفت کرنے کا اعلان کردیا۔

    ذرائع کےمطابق تنخواہوں میں اضافے کی اس قراردار کے روح رواں سینیٹ میں ن لیگ کی سب بڑی حامی جماعت نیشنل پارٹی کے سینیٹرڈاکٹراشوک کمار کی طرف سے سینیٹ میں اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جمع کروائی گئی ،

    سینیٹ ممبران کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات ایکٹ میں ترمیم کے تین بلز سینیٹ ایجنڈا میں شامل کرلیے گئے جو پیر کو سینیٹ میں پیش کیے جائیں گے۔یہ بلزڈاکٹر اشوک کمار، سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سجاد حسین توری، دلاور خان، اور دیگراپوزیشن سینیٹرز کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں۔

    اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی کوششوں کی مخالفت کرے گی۔فیصل جاوید نے کہا کہ تحریک انصاف ارکان سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کی مخالفت کرے گی کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے قومی وسائل کی بچت کی ہدایات دے رکھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور تحریک انصاف کی ترجیح عوام خصوصاً غریب طبقہ ہے اور قومی خزانے کو خود پر استعمال نہ کرنے کی ابتداء وزیراعظم نے خود سے کی ہے لہذا ملکی معیشت مستحکم ہونے تک عوامی نمائندوں کو بھی وزیراعظم کی تقلید کرنی چاہیے۔

  • لاہور جم خانہ کلب کے سالانہ انتخابات 2020ء مکمل، ڈاکٹر جواد ساجدسب سے زیادہ ووٹ لے کر سرفہرست

    لاہور جم خانہ کلب کے سالانہ انتخابات 2020ء مکمل، ڈاکٹر جواد ساجدسب سے زیادہ ووٹ لے کر سرفہرست

    لاہور جم خانہ کلب کے سالانہ انتخابات 2020ء مکمل، ڈاکٹر جواد ساجدسب سے زیادہ ووٹ لے کر سرفہرست

    باغی ٹی وی : لاہور جم خانہ کلب کے سالانہ انتخابات 2020ء مکمل ہوگئے۔ گزشتہ روز جم خانہ کلب میں ہونے والے ان انتخابات میں کامران لاشاری گروپ اور میاں مصباح الرحمان گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ ہفتے کی صبح ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل صبح نو بجے شروع ہو کر شام 6 بجے تک جاری رہا. سب سے زیادہ ووٹ ڈاکٹر جواد ساجد خاں نے حاصل کیے ،انہوں نے 1795ووٹ حاصل کیے دوسرے نمبر پر میاں مصباح الرحمان نے 1782 ووٹ حاصل کیے ، ووٹ حاصل کرنے والوں کی بالترتیب لسٹ یہ ہے.

    لاہور جم خانہ کے انتخابات میں میاں مصباح الرحمان پینل میں ڈاکٹرجوادساجد، میاں مصباح الرحمان، ڈاکٹرعلی رزاق، سمیرامعروف خان، میاں پرویز، سرمدندیم، آغاعلی امام، زاہد ندیم، پرویز بشیرآغا، پروفیسرمجیدچودھری، واجدعزیزخان اورتیمورعظمت جبکہ کامران لاشاری گروپ میں کامران لاشاری ،خواجہ عمران زبیر، شوکت جاوید، سمیع الرحمان خان، احسن سعید میاں، میاں جاوید ظہور، ڈاکٹرآصف کاظمی، قمرخان بوبی، سید طیب حسین رضوی، رابعہ سلمان، ظل الٰہی اورپروفیسرڈاکٹرعفت بتول مد مقابل تھے۔

    دونوں گروپوں کے امیدواروں اور سپورٹروں کی جانب سے ووٹرز کا استقبال کیا گیا ۔

  • آئی ایم ایف سے اگلی قسط کا معاملہ ، وفد کی آج اسلام آباد آمد

    آئی ایم ایف سے اگلی قسط کا معاملہ ، وفد کی آج اسلام آباد آمد

    آئی ایم ایف سے اگلی قسط کا معاملہ ، وفد کی آج اسلام آباد آمد

    باغی ٹی وی :پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6 ارب ڈالر کے قرضے کی اگلی قسط کے معاملے پر بات چیت کا آغاز 3 فروری سے ہو گا، آئی ایم ایف سے 45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    آئی ایم ایف کا جائزہ آج پاکستان پہنچے گا، آئی ایم ایف وفد مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے بھی ملاقات کرے گا، آئی ایم ایف وفد حکومتی معاشی ٹیم سے بھی ملاقاتیں کرے گا، آئی ایم ایف وفد توانائی اور ٹیکس اصلاحات کا جائزہ لے گا۔

    آئی ایم ایف نے ہمارے معاشی ایجنڈے کی حمایت کی ہے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

    آئی ایم ایف سے حکومتی معاہدے پر مریم نواز بھی بول پڑیں

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے دو اقساط میں 1.44ارب ڈالر مل چکے ہیں، آئی ایم ایف سے 45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کیلئے بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق جائزہ وفد مذاکرات میں پاکستانی معیشت کے سہ ماہی جائزے لے گا، آئی ایم ایف وفد مختلف وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض کا پیکج حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈ کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں. آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے حصول اور معاہدوں پر اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے .

    آئم ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی اداروں سے 38 ارب ڈالرز کا قرضہ ملے گا.پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرکے ان میں شفافیت لائی جائے .پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کاررروائیاں کی جائیں ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی.پاکستان کے گردشی قرضوں کا خاتمہ کیا جائے گا .توانائی سیکٹر کے واجبات کی وصولیاں یقینی بنائی جائیں گی.