Baaghi TV

Author: +9251

  • بسمہ معروف اور جویریہ خان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

    بسمہ معروف اور جویریہ خان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

    بسمہ معروف اور جویریہ خان کے درمیان مکالمہ

    آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی خواتین اسکواڈ نوسا ہیڈز، کوئینز لینڈ پہنچ چکا ہے۔ میگا ایونٹ رواں ماہ آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔

    عالمی کپ میں شرکت سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے خلاف 3 وارم اپ میچوں میں شرکت کرے گی۔ یہ میچز 7، 9 اور 11 فروری کو نوسا کرکٹ کلب میں کھیلے جائیں گے۔

    ایونٹ پر روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور جویریہ خان کے درمیان مکالمہ ہوا جس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے سینئرز اور جونیئرز پر مشتمل قومی خواتین اسکواڈ پر تبصرہ کیا۔ اس موقع پر دونوں کرکٹرزمیگا ایونٹ میں شرکت سے قبل بہت پرجوش تھیں۔

    بسمہ معروف، کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم:

    اپنے کیریئر کے ساتویں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شریک بسمہ معروف پہلی مرتبہ بطور کپتان میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عالمی کپ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ بسمہ معروف نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ سے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور امید ہے کہ قومی اسکواڈ میگا ایونٹ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

    کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے کہا کہ عالمی کپ میں شریک اسکواڈ مجموعی طور پر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں محض 3 سے 4 سینئر کرکٹرز شامل ہیں تاہم وہ پرامید ہیں کہ نوجوان کرکٹرز ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

    بسمعہ معروف نے کہا کہ حالیہ چند ماہ میں حاصل ہونے والی فتوحات کی بڑی وجہ ٹیم کاایک یونٹ بن کر میدان میں اترنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں کامیابی کے لیے بھی یہی حکمت عملی کارگر ثابت ہوگی۔

    کپتان نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو اسپورٹ کرتے رہیں تاکہ ٹیم میگاایونٹ میں بہترین نتائج دے سکے۔

    جویریہ خان :

    97 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والی جویریہ خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ اعصاب کا کھیل ہے،یہاں تقریباً ہر میچ ہی ناک آؤٹ ہوتا ہے۔ انہوں نے بسمہ معروف کو مشورہ دیا کہ وہ ایونٹ کے دوران کپتانی کا دباؤ لینے کی بجائے اس رول کو انجوائے کریں۔

    جویریہ خان نے مزید کہا کہ بطور اوپنر،ٹیم کو مضبوط اور مثبت آغاز فراہم کرنا اور ان کی ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان کرکٹر مبینہ علی کو مکمل اسپورٹ فراہم کریں گی تاکہ دونوں کرکٹرز اننگز کے آغاز میں ایک مثبت کھیل پیش کرسکیں۔

    وہ پرعزم ہیں کہ قومی اسکواڈ ایونٹ میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    15 رکنی اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 31 جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہوگا۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ بی کا حصہ ہے۔ گروپ میں شامل دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

    پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 26فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم 28 فروری کو انگلینڈ، یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور 3 مارچ کو تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

    اسکواڈ:

    بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ۔

    آفیشلز:

    سید اقبال امام (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (باؤلنگ کوچ)، عامر اقبال (فیلڈنگ کوچ)، جمال حسین ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، ڈاکٹر رفعت اصغر گل (فزیو)، عائشہ جلیل (منیجر) اور زبیر احمد (اینالسٹ)۔

  • کرونا وائرس کی وجہ سے سبزیاں مہنگی کیوں ہوئیں

    کرونا وائرس کی وجہ سے سبزیاں مہنگی کیوں ہوئیں

    باغی ٹی وی :کرونا وائس پاکستان کی معیشت پر بھی اثر انداز ہونے لگا . کرونا وائرس خدشے کے پیش نظر چین سے سبزیاں آنا بند، چائنہ، ادرک اور لہسن کے دام مزید بڑھ گئے، اتوار بازاروں میں موسمی سبزیاں بھی پہنچ سے باہر ہونے لگیں، عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں۔

    کرونا وائرس سے سبز مصالحہ جات کی سپلائی بھی متاثر، چین سے سپلائی معطل ہونے پر چائنہ ادرک اور لہسن کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادرک چائنہ کی قیمت 50 روپے اضافے سے 300 سے 350 روپے کلو ہو گئی۔ لہسن چائنہ 90 روپے مہنگا ہوا، قیمت 270 سے 360 روپے کلو تک جا پہنچی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چین سے ترسیل کم ہونے کی وجہ سے ان اشیاء کی قیمتوں میں تیزی آئی۔

    مٹر 5 روپے اضافے سے 120روپے، آلو اور گاجر 6 روپے اضافے سے 34 روپے کلو ہو گئے۔ پیاز بدستور 44 روپے کلو میں فروخت ہوا۔ ٹماٹر کا زور ٹوٹنے لگا اور اصل قیمت کی طرف واپسی ہونے لگی۔ ٹماٹر کی قیمت ایک ہفتے میں 23 روپے کم ہوکر50 روپے کلو رہ گئی

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

  • معاشی بحران سے نکل چکے ، مہنگائی کم کرنا اور اقتصادی ترقی اگلا ہدف  ہے ، وزیراعظم

    معاشی بحران سے نکل چکے ، مہنگائی کم کرنا اور اقتصادی ترقی اگلا ہدف ہے ، وزیراعظم

    معاشی بحران سے نکل چکے ، مہنگائی کم کرنا اور اقتصادی ترقی اگلا ہدف ہے ، وزیراعظم

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ورثے میں ملنے والے بحران سے نکل چکے، مہنگائی کم کرنا اور اقتصادی ترقی اگلا ٹارگٹ ہے۔ کرپٹ مافیا حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مسلسل مصروف ہے۔

    ترک خبر رساں ادارے کے ساتھ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائیوں، مشرق وسطیٰ، افغانستان کی صورتحال، پاک ترک تعلقات، گھریلو معاملات، ملکی معیشت، موسمیاتی تبدیلیوں، پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ تعلقات اور دیگر امور پر تفصیل سے بات کی۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میانمار طرز کی نسل کشی تیاری کررہا ہے۔ نئی دہلی میں نریندر مودی اقلیتی مسلم آبادی کو شہریت کے حقوق سے محروم کررہا ہے۔ بھار ت میں شہریت کے قانون اور این آرسی کو لانے کا مقصد بیس کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا اگلا ہدف منہگائی پر قابو پا کر ملکی پیدوار میں اضافہ کرنا ہے، کم آمدن والے افراد کے لیے سستے گھروں کے بڑے منصوبے پر بھی کام جاری ہے، اگلے 10 سال میں متبادل ذرائع سے 40 فیصد توانائی حاصل کی جائے گی۔

  • ووہان سے اپنے شہری نہ  نکالنے پر چین نے پاکستان کے متعلق کیسا اظہار کیا

    ووہان سے اپنے شہری نہ نکالنے پر چین نے پاکستان کے متعلق کیسا اظہار کیا

    ووہان سے اپنے شہری نہ نکالنے پر چین نے پاکستان کے متعلق کیسا اظہار کیا

    باغی ٹی وی :چینی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کا ووہان سےشہری نہ نکالنےکا فیصلہ چین پر اعتماد کا اظہار ہے۔

    ترجمان چینی دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر خارجہ سے چینی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کا چینی وزیراعظم کے لیے پیغام پہنچایا ہے۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے پر چینی اقدامات کی حمایت کرتا ہے، شاہ محمودقریشی نےچین کوکرونا کی روک تھام پرہر ممکن مددکی پیشکش کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان جلد چین کے لیے طیارے سے طبی سامان روانہ کرےگا، مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام چین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔دوسری جانب چین میں پاکستانی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے چینی محکمہ صحت کی ہدایات پرعمل کرنے کا کہا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ نے چین میں موجود پاکستانیوں کے اعدادوشمار بھی جاری کیے ہیں جس کے مطابق ہمسائے ملک میں تقریباً 28
    ہزار پاکستانی طلبہ زیرتعلیم ہیں، 800 تاجر چین میں رہائش پذیر ہیں اور 1500 پاکستانی تاجر چین آتے جاتے ہیں، کوروناوائرس کا مرکز ووہان صوبے میں 500 کے قریب پاکستانی طلبا رہائش پذیرہیں

  • کیسا رہے گا موسم

    کیسا رہے گا موسم

    کیسا رہے گا موسم

    باغی ٹی وی : آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید سرد رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

    آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 19 ، استور منفی13، کالام منفی 12 ،بگروٹ منفی10،پاراچنار ، گوپس منفی09، ہنزہ منفی08، مالم جبہ اورقلات میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کرونا وائرس کی تباہ کاریاں چین سے باہر پہنچ گئیں

    کرونا وائرس کی تباہ کاریاں چین سے باہر پہنچ گئیں

    کرونا وائرس کی تباہ کاریاں چین سے باہر پہنچ گئیں
    باغی ٹی وی : کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہے، چین سے باہر بھی ایک ہلاکت ہو گئی۔ فلپائن کے حکام نے خطرناک وائرس سے مرنے والے کی تصدیق کر دی، متعدد ممالک نے چین سے آنے والوں پر پابندی عائد کر دی۔ وائرس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 304 تک پہنچ گئی، 15 ہزار سے زائد افراد متاثرہ ہیں۔روس، جرمنی اور تھائی لینڈ میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ اور اسپین سمیت دنیا کے اکیس ممالک وائرس سے متاثر ہیں۔
    اس سے متعلقہ خبریں

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    اٹلی نے کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد چین سے آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سنگاپور نے حال ہی میں چودہ دن چین رہنے والوں پر ملک میں داخل ہونے سے منع کر دیا ہے۔ اطالوی بندر گاہ پر 6ہزار مسافروں سے بھرے کروز شپ کو روک لیا گیا ہے۔
    کرونا وائرس تیزی سے زندگیاں نگلنے لگا، دوسرے ملکوں میں بھی پنجے گاڑ لئے، چین سے باہر بھی ایک ہلاکت ہو گئی۔ فلپائن کے حکام نے خطرناک وائرس سے مرنے والے کی تصدیق کر دی، یہ شخص چینی شہر ووہان سے واپس آیا تھا۔
    چین کے کم سے کم دس صوبوں میں تمام سرکاری اور غیرسرکاری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور فیکٹریاں بند ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکومت نے کم سے کم دس فروری تک یہی صورتحال برقرار رہنے کا عندیہ دیا ہے۔

  • امریکہ میں‌پھر سے فائرنگ ، کتنی ہوئی ہلاکتیں

    امریکہ میں‌پھر سے فائرنگ ، کتنی ہوئی ہلاکتیں

    امریکہ میں‌پھر سے فائرنگ ، کتنی ہوئی ہلاکتیں

    باغی ٹی وی :امریکہ میں پھر سے فائرنگ سے ہلاکتوں کا سلسلہ ، امریکی ریاست فلوریڈا کے چرچ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ری ویرا ساحل پر ایک شخص کی تدفین کے بعد پیش آیا جس کے باعث 15 سال کے نوجوان سمیت ایک شخص ہلاک ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ ابھی تک واقعے میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جاسکا جبکہ پولیس نے علاقے کو آمد و رفت کے لئے بند کر دیا ہے۔دوسری جانب زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکہ میں تسلسل کے ساتھ فائرنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں جس میں بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔اس ضمن میں مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اسلحہ رکھنے کی آزادی پر قدغن لگائی جائے لیکن تاحال اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

  • بھیرہ موٹروے پر ہونے والے حادثے میں زندہ بچ جانے والے 4 سالہ معصوم بچے کو انسپکٹر فواد علی شیرازی نے اس کے والد ٹیکسلا کے محمد نواز کے حوالے کردیا ہے

    بھیرہ موٹروے پر ہونے والے حادثے میں زندہ بچ جانے والے 4 سالہ معصوم بچے کو انسپکٹر فواد علی شیرازی نے اس کے والد ٹیکسلا کے محمد نواز کے حوالے کردیا ہے

    بھیرہ
    موٹروے پر ہونے والے حادثے میں زندہ بچ جانے والے 4 سالہ معصوم بچے کو انسپکٹر فواد علی شیرازی نے اس کے والد ٹیکسلا کے محمد نواز کے حوالے کردیا ہے۔ 4 سالہ بچہ محمد اسماعیل اپنی والدہ کے ہمراہ فیصل آباد سے ٹیکسلا جا رہا تھا کہ بھیرہ کے قریب موٹروے پر ہونے والے حادثہ میں اس کی والدہ مسافر ویگن میں زندہ جل گئی اور ممتا کی ماری نے اپنی پرواہ کیے بغیر اس کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا تھا۔

  • دوجسم یک جان : ترکی اور پاکستان:دوہری شہریت کا معاہدہ طئے پانے کے قریب

    دوجسم یک جان : ترکی اور پاکستان:دوہری شہریت کا معاہدہ طئے پانے کے قریب

    اسلام آباد :دوجسم یک جان : ترکی اور پاکستان:دوہری شہریت کا معاہدہ طئے پانے کے قریب پاکستان کی وزارت خارجہ امور نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ ملک ترکی کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے شہریوں کو دہری شہریت دینے کے لئے معاہدہ کا مسودہ تیار کر رہا ہے۔

    ترکی اورپاکستان کے درمیان دوہری شہریت کے حوالے سے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اپنے بیان مین کہا کہ “ترک سفیر نے گذشتہ ہفتے وزیر داخلہ سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔”“بات چیت کے دوران، دوہری شہریت کا سوال بھی زیربحث آیا۔ “انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ ترکی میں پاکستانی کمیونٹی کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کے لئے لیا گیا تھا۔

    وزارت داخلہ کے ایک حالیہ بیان کے مطابق، وفاقی وزیر برائے داخلہ بریگیڈ (ر) اعجاز احمد شاہ نے ترک سفیر احسان مصطفیٰ اوردہکول سے ملاقات کی اور مل کر کام کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کا عزم کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ترک سفیر نے اپنی حکومت کی جانب سے دونوں ممالک کو شہریوں کو دوہری شہریت دینے کے خیال سے متعلق معاہدے پر دستخط کرنے کی تجویز پیش کی۔“اس کے جواب میں ، وزیر داخلہ نے کہا کہ اس مسودے پر غور ہورہا ہے اور وزارت خارجہ ہمارے ساتھ ہے ، ہمیں امید ہے کہ جلد ہی باہمی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔”

    ترک سفیر نے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے اس عمل میں تیزی لائی جائے گی۔خیال رہے کہ صدر رجب طیب اردوان رواں ماہ کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں اور ان کے ہمراہ ایک بڑا وفد بھی آئے گا۔وزیر داخلہ نے وزیر کو یہ بھی بتایا کہ کراچی میں ترک قونصل خانہ ، جو اب بھی زیرتعمیر ہے ، دنیا میں کہیں بھی تعمیر کیا جانے والا یہ سب سے بڑا ادارہ ہے۔

    جس کے جواب میں تک سفیر نے کہا کہ “کراچی کے سب سے بڑے ترک قونصل خانے کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ،” اور عمارت کے بروقت عمل کو یقینی بنانے کے لئے ہم اپنے آخر سے کسی قسم کی مدد فراہم کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان ، جگری یار اردوان، بنیں‌  گا مہمان، آئیں گے 13 فرروی کوپاکستان

    وزیراعظم عمران خان ، جگری یار اردوان، بنیں‌ گا مہمان، آئیں گے 13 فرروی کوپاکستان

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان ، جگری یار اردوان، بنیں‌ گا مہمان، آئیں گے 13 فرروی کوپاکستان ،اطلاعات کےمطابق ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان میں ترکی کے صدر وزیر اعظم کے ہمراہ پاک ترک اعلی سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے جبکہ اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک اور پلان آف ایکشن پر دستخط کریں گے۔

    دفتر خارجہ کےذرائع کےمطابق ترک صدر کا دورہ پاکستان دو روزہ ہو گا جس دوران اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک اور پلان آف ایکشن پر دستخط کیے جائیں گے۔
    اس حوالے سے وزارت اقتصادی امور نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں اور تعلیم,دفاع اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کے دس سے بارہ معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔

    رجب طیب اردوان اسلام آباد میں پاک ترک اعلی سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، پاک ترک اعلی سطح کی تزاویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں دو طرفہ تعاون مزیدفروغ پاے گا جبکہ کونسل اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک کی راہنمائی اور نگرانی کرے گی۔

    اسلام آباد سے وزارت خارجہ کے ذرائع کےمطابق ترک صدر کی آمد کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دی جایے گی,ترک صدر رچپ طیپ اردوان کے ہمراہ ایک بڑا وفد بھی ہو گا، جس میں سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچیں گی ارووان پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت کئی منصوبوں کی یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گے۔

    ذرائع کےمطابق ترکی کے صدر کی وزیراعظم عمران خان, صدر مملکت عارف علوی, اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں باہمی تعاون کےفروغ، دفاعی تعاون میں بہتری، افغانستان میں قیام امن, مشرق وسطیٰ کی صورتحال,سمیت باہمی سرمایہ کاری میں اضافہ پر تبادلہ خیال کیا جاے گا۔

    ترکی کے صدر کو اس دورے کی دعوت وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی تھی جبکہ گذشتہ برس شام میں جاری فوجی آپریشن کی مصروفیات کے باعث ترک صدر پاکستان نہیں آ سکے تھے ترک صدر کا تین مرتبہ دورہ پاکستان ملتوی ہو چکا ہے۔