Baaghi TV

Author: +9251

  • فوج اور اپوزیشن کے ارکان میں لڑائی، 94 افراد ہلاک

    فوج اور اپوزیشن کے ارکان میں لڑائی، 94 افراد ہلاک

    دمشق :فوج اور اپوزیشن کے ارکان میں لڑائی، 94 افراد ہلاک،اطلاعات کےمطابق شام میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حلب اور ادلب کے دیہی علاقوں میں شامی اپوزیشن گروپوں کے ساتھ شدید لڑائی میں بشار کی فوج اور اس کی ہمنوا مسلح ملیشیاؤں کے 54 سے زیادہ ارکان مارے گئے۔

    المرصد ویب سائٹ کے مطابق جھڑپوں کے دوران روسی طیاروں نے خان العسل، المنصورہ، کفر حمرہ، خان طومان، الفوج 46 اور اورم الکبری کے علاقوں میں شدید بم باری کی۔اس دوران تقریبا 40 جنگجو بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں 29 کا تعلق اپوزیشن گروپوں سے ہے۔

    اس دوران شامی اپوزیشن گروپوں نے بشار کی فوج کی جانب سے پیش قدمی کی 6 سے زیادہ کوششیں پسپا کر دیں۔ بشار کی فوج کا جانی نقصان ہوا جب کہ اس کے کم از کم 3 ارکان کو قیدی بنا لیا گیا۔ادلب کے مشرق اور جنوب مشرق میں بھی فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں جاری رہیں۔

    یاد رہے کہ تازہ ترین جانی نقصان کے بعد 24 جنوری کی شام سے جاری فضائی بم باری اور زمینی جھڑپوں میں اب تک بشار کی فوج کے 233 اور اس کی ہمنوا ایران نواز غیر ملکی ملیشیاؤں کے 6 جنگجو مارے جا چکے ہیں۔

  • ایل او سی فائرنگ،بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

    ایل او سی فائرنگ،بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد:ایل او سی فائرنگ،بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی،اطلاعات کےمطابق بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کر کے پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45سالہ شہری محمد سفیر زخمی ہوا،بھارتی فورسز ایل او سی پر مسلسل معصوم شہریوں کونشانہ بنا رہی ہیں،بھارتی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے،بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت سکیورٹی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

    یاد رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول(ایل اوسی) کے ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر امداد پور گاؤں کا 45سالہ رہائشی شدید زخمی ہو گیا۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی 45 سالہ شخص کوقریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے بھرپور جواب سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔

    یاد رہے کہ بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول( ایل او سی) پر فائرنگ معمول بن چکا ہے جس کا مقصد مسئلہ کشمیر اور شہریت بل سے توجہ ہٹانا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کئی بار بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کی باتیں بھی کر چکے ہیں۔

  • گھر میں گیس لیکج  دھماکے سے 5بچے جھلس کر شدید  زخمی

    گھر میں گیس لیکج دھماکے سے 5بچے جھلس کر شدید زخمی

    راولپنڈی : گھر میں گیس لیکج دھماکے سے 5بچے جھلس کر شدید زخمی،اطلاعات کےمطابق راولپنڈی کےنواحی علاقے فوجی کالونی میں واقع گھر میں گیس لیکج دھماکے سے آگ لگ گئی۔

    ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے فوجی کالونی میں واقع گھر میں گیس لیکج دھماکہ ہوا جس سے آگ لگنے کے باعث چار بہنیں اور ایک بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیوحکام کے مطابق پانچوں زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہولی فیملی اسپتال کے برن سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔حادثے کے بعد تھانہ پیرودھائی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔

    یاد رہےکہ پچھلے دو دن میں ملک بھر میں گیس لیکج کے واقعات میں درجن سے افراد جاں بحق اورکئی زخمی بھی ہوچکے ہیں، موجودہ واقعہ میں بھی گیس لیکج کا واقعہ رونما ہوا

  • کراچی اورحیدرآباد میں پاک سرزمین کے تربیتی اجتماع ، مصطفیٰ کمال کی شرکت اورخطاب

    کراچی اورحیدرآباد میں پاک سرزمین کے تربیتی اجتماع ، مصطفیٰ کمال کی شرکت اورخطاب

    کراچی :کراچی اورحیدرآباد میں پاک سرزمین کے تربیتی اجتماع ، مصطفیٰ کمال کی شرکت اورخطاب،اطلاعات کےمطابق آج پاک سرزمین پارٹی کے اٹھائیسویں تربیتی اجتماع کے سلسلے میں‌ کراچی اورحیدرآباد میں تقریبات میں چیئرمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے شرکت بھی اورخطاب بھی کیا ،

    باغی ٹی وی کےمطابق چئیرمین پاک سرزمیں پارٹی سید مصطفی کمال اور نیشنل کونسل ممبر قمر اختر نقوی کا اٹھائیسویں تربیتی اجتماع سے خطاب، کراچی اور حیدرآباد میں تربیتی اجتماع بیک وقت سنا گیا

    یاد رہےکہ سندھ میں پاک سرزمین پارٹی کے تربیتی اجتماعات جاری ہیں جن میں مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی سمیت اہم رہنما شرکت کرکے کارکنوں کی ملکی سیاست میں خدمات کے حوالے سے تربیت کررہےہیں

  • امریکہ کی فوجی اکیڈمیوں میں جنسی حملوں میں اضافہ،تمام کوششیں بےکارثابت ہوئیں ، پینٹاگان کا اعتراف

    امریکہ کی فوجی اکیڈمیوں میں جنسی حملوں میں اضافہ،تمام کوششیں بےکارثابت ہوئیں ، پینٹاگان کا اعتراف

    واشنگٹن :امریکہ کی فوجی اکیڈمیوں میں جنسی حملوں میں اضافہ،تمام کوششیں بےکارثابت ہوئیں ، پینٹاگان کا اعتراف،اطلاعات کےمطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں قائم فوجی اکیڈمیوں میں جنسی حملوں کے مسئلے پر قابو پانے کی بے شمار کوششوں کے باوجود گذشتہ برس ان میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

    پینٹاگان کی جار ی کرد ہ ایک رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ’فوجی تربیتی سال 2018 اور 2019 کے درمیان تین ملٹری اکیڈمیوں میں 149 جنسی حملے رپورٹ کئے گئے۔ گذشتہ برس ان کیسز میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے تربیتی سال میں 117 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    پینٹاگان کے مطابق اس بات کا تعین کرنا مشکل ہے کہ ان کیسز کی تعداد میں اضافہ رپورٹ کرنے سے ہوا ہے یا گذشتہ تربیتی سال کی نسبت ان کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ ہر دوسال بعد یو ایس ملٹری اکیڈمی ویسٹ پوائنٹ نیویارک، نیول اکیڈمی اناپولیز میری لینڈ اور ایئر فورس اکیڈمی کولاراڈو سپرنگس کولاراڈو میں جنسی حملوں سے متعلق ایک خفیہ سوالنامہ تربیت حاصل کرنے والے 13 ہزار فوجیوں کو دیا جاتا ہے۔

    پینٹا گان کےمطابق اس سوال نامے میں جنسی ہراسیت سے متعلق وہ شکایات شامل ہوتی ہیں جو حکام بالا کو رپورٹ نہیں ہوئی ہوتیں۔ پینٹاگان کی تازہ رپورٹ میں اس سوال نامے کا ڈیٹا شامل نہیں ہے۔یو ایس ملٹری اکیڈمی میں سب سے زیادہ 57 جنسی حملوں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، سب سے کم 33 نیول اکیڈمی میں جبکہ ایئر فورس اکیڈمی میں 40 کیسز سامنے آئے۔ باقی کیسز وہ ہیں جو نان سٹوڈنٹ (کیڈٹس) کے کیسز ہیں۔

    امریکی دفاعی حکام کہتے ہیں‌کہ ایئرفورس اکیڈمی کے سابق وکیل کرنل ڈون کرسٹینسن نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پینٹاگان ابھی تک اس مسئلے پر قابو نہیں پا سکا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ’فوجی حکام نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا تاہم ابھی تک عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے۔

    فوجی انصاف کی اصلاحات میں رکاوٹ کی وجہ سے جنسی حملوں اور جنسی ہراسیت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس مسئلے سے نہ صرف وہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں جو فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ یہ مسئلہ آنے والی نسلوں کو بھی متاثر کرے گا۔

  • مشرق وسطی میں جنگ پاکستان کی کوششوں سے ٹلی،ترکی کوبھی سی پیک میں شامل کریں گے،وزیراعظم کا ترک خبررساں ادارے کوانٹریو

    مشرق وسطی میں جنگ پاکستان کی کوششوں سے ٹلی،ترکی کوبھی سی پیک میں شامل کریں گے،وزیراعظم کا ترک خبررساں ادارے کوانٹریو

    اسلام آباد:مشرق وسطی میں جنگ پاکستان کی کوششوں سے ٹلی،ترکی کوبھی سی پیک میں شامل کریں گے،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں جنگ کی آفت ٹل گئی تاہم پائیدار امن کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

    ترک خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں جنگ کی آفت ٹلی تاہم مشرق وسطی کی صورتحال اب بھی کشیدہ ہے، پائیدارامن کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا، معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بہت سے سخت اقدامات کرنا پڑے، میری معاشی ٹیم نے زبردست کام کیا، روپے کی قدرمستحکم ہوئی ہے اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی آئی ہے فی الوقت مہنگائی ہے لیکن کرنسی مستحکم ہوگئی ہے ورثے میں ملنے والے معاشی بحران سے باہر آگئے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ ترک صدر فروری میں پاکستان آئیں گے اور ان کے ساتھ سرمایہ کاراور کاروباری افراد بھی ہوں گے، پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے، ترکی کان کنی سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے، کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونے پر پاکستان ترکی کا مشکور ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی تمام شعبوں میں تعلقات مزید گہرے کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترک صدر رواں ماہ پاکستان آئیں گے، ترک صدرکے ساتھ سرمایہ کار اور کاروباری افراد بھی ہوں گے، پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کا مسئلہ اتنا گھبمیر نہیں تھا جتنا پاکستان کا ہے،

    ترک خبررساں ادارے کوانٹریودیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم اقتدار میں آئے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا،معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرنا پڑے۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت کو جو بحران ملا اس سے باہر نکل چکے ہیں، اپوزیشن خوفزدہ ہے ہم کامیاب ہوگئے تو ان کی سیاسی موت ہوگی۔

    بھارت سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں فاشسٹ آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کا قبضہ ہوچکا ہے، 5 اگست کا بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

    کرونا وائرس سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہےچین کرونا وائرس پرقابو پانے میں کامیاب ہوگا، چین کے لیے دعا گو ہیں اور پاکستان جو مدد کرسکتا ہے کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

  • بھارت کا جنگی جنون، دفاعی بجٹ میں کھربوں روپے کے اضافے کے باوجود بھارت ٹوٹ رہا ہے

    بھارت کا جنگی جنون، دفاعی بجٹ میں کھربوں روپے کے اضافے کے باوجود بھارت ٹوٹ رہا ہے

    نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے والا بھارت اپنے جنگی جنون سے باز نہ آیا، ملک کا دفاعی بجٹ 6 فیصد اضافے کے بعد لگ بھگ 34 کھرب بھارتی روپے ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس کے باوجود بھارت تباہی کی طرف جارہا ہے

    ذرائع کےمطابق بھارت نے اپنی روش نہ بدلی، جنگ کا جنون تاحال سر پر سوار ہے، بھارت نے دفاعی بجٹ میں اضافے کے ساتھ 34 کھرب بھارتی روپے ( 70 کھرب پاکستانی روپے) مختص کر دیئے۔

    یہ دفاعی بجٹ بھارت کے آئندہ مالی سال کے لیے ہے۔ بھارت کے ہٹلر مودی نے دفاعی بجٹ میں 6 فیصد تک اضافہ کرکے اپنی جنگی ترجیحات کا اظہار کر دیا ہے۔ اس بجٹ کو بھارت کے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے تقریبا تین گھنٹے کے طویل خطاب میں پیش کیا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں دفاعی بجٹ میں اس سے قبل بھی اضافہ ہوا تاہم بجٹ کی رقم میں کرپشن کے بھی خدشات سامنے آئے ہیں۔ ماضی میں بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادر یادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کیا تھا، اپنی ویڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ ہمیں ملنے والا کھانا افسران کھا جاتے ہیں یا پھر بازار میں بیچ دیا جاتا ہے۔

  • پاکستان کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

    ڈھاکہ :بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق بنگلہ دیش ٹیسٹ اسکواڈ میخ مومن الحق کپتان، تمیم اقبال، سیف حسن، نجم حسین شانتو، محمود اللہ، ایم ڈی مٹھن شامل ہیں۔بنگلہ دیش ٹیسٹ اسکواڈ میں لٹن کمار داس، تیج الاسلام، نعیم حسن، عبادت حسین، ابو جاوید چوہدری، الامین حسین، ربل حسین، سومیا سرکار شامل ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بنگلہ دیش کے خلاف 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کاشف بھٹی اور عثمان شنواری کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا اور ان کی جگہ بلال آصف اور فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے ۔

    ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹیم پرفارم کر رہی ہے اس لیے زیادہ تبدیلیاں نہیں کر رہے۔ مخالف ٹیم کو کبھی بھی آسان ہدف نہیں سمجھنا چاہیےاس لیے ہماری کوشش ہوتی اچھی ٹیم میدان میں لائی جائے۔

    بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کیلے مشکل ثابت ہو سکتی ہے ٹیسٹ سیریز میں آگے جانے کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنا ہوں گا جس کے لیے بیٹنگ اور باولنگ میں بہتری لانا ہوگی۔

  • پاک فوج کی خواتین بھی ملک کا نام روشن کرنے میں کوشاں،خواتین فوجی افسران کے لیے اقوام متحدہ کا ایوارڈ

    پاک فوج کی خواتین بھی ملک کا نام روشن کرنے میں کوشاں،خواتین فوجی افسران کے لیے اقوام متحدہ کا ایوارڈ

    اسلام آباد: پاک فوج کی خواتین بھی ملک کا نام روشن کرنے میں کوشاں،خواتین فوجی افسران کے لیے اقوام متحدہ کا ایوارڈ،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کے استحکام مشن (مونسو) کے لیے کام کرنے والی پاکستانی خواتین کو کارکردگی کی بنیاد پر یو این میڈل سے نواز دیا گیا۔

    گورنمنٹ آف پاکستان کے محکمہ اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ گانگو میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن پر تعینات پاکستانی خواتین کی انجمن ٹیم (ایف ای ٹی) کی ممبران کو اقوام متحدہ کے میڈل سے نوازا گیا۔

     

    یہ پہلا موقع ہے کہ خواتین کی ٹیم میڈل حاصل کرسکی۔ رپورٹ کے مطابق میجر اور کیپٹن کے عہدے پر خدمات انجام دینے والی 15 خواتین افسران کو میڈلز سے نوازا گیا۔پاکستانی فوج کی خواتین اہلکاروں کو میڈلز دینے کی تقریب کا انعقاد وسطی افریقی ملک کے صوبے کیو کے شہر اڈکیو میں ہوا۔

    خواتین پر مشتمل ٹیم کو گزشتہ سال جون میں اقوام متحدہ کے مشن پر تعینات کیا گیا تھا۔ ٹیم میں 15 خواتین ہیں جن میں ماہر نفسیات، ٹراما ایڈوائیزر، پیشہ وارانہ تربیت کی افسران، صنف ایڈوائیزر، ڈاکٹر، نرسز، آپریشنل ، انفارمیشن اور لاجسٹک افسر شامل ہیں۔

  • شبرزیدی گئے :نوشین جاوید امجد قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر مقرر

    شبرزیدی گئے :نوشین جاوید امجد قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر مقرر

    اسلام آباد :شبرزیدی گئے :نوشین جاوید امجد قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر مقرر،اطلاعات کےمطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ممبر ایڈمن اور گریڈ 22 کی آفیسر ان لینڈ ریونیو نوشین جاوید امجد کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹی فیکیشن کے مطابق نوشین جاوید امجد کو 31 جنوری سے یہ نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق نوشین جاوید امجد چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کی عدم موجودگی میں ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔شبرزیدی کےحوالے سے بتایا جارہا ہےکہ چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے خرابی صحت کی بنا پر رخصت لے رکھی ہے۔

    گذشتہ روز آئی ایم ایف وفد سے ملاقات میں شبر زیدی کی غیرحاضری نے پوری کہانی بنادی گئی، ان کی تین فروری سے رخصت پر جانے کی باتیں بھی منظرعام پر آئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق شبر زیدی کی رخصت کا اطلاق 31 جنوری 2020 سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ایک بار پھر طبیعت ناساز ہونے کے باعث رخصت پر گئے ہیں۔

    اس سے پہلے شبر زیدی 6 سے 19 جنوری کے دوران طبیعت کی ناسازی کے باعث رخصت پر تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شبر زیدی نے کراچی جانے سے پہلے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو آگاہ کیا تھا، خراب صحت اور دباؤ کے باعث مستقبل قریب میں شبر زیدی کے کام جاری رکھنے کے امکانات کم ہیں۔