Baaghi TV

Author: +9251

  • 25 طالبات کی اچانک طبعیت کیوں خراب ہوگئی اوروہ اب کس حالت میں ہیں اہم خبرآگئی

    25 طالبات کی اچانک طبعیت کیوں خراب ہوگئی اوروہ اب کس حالت میں ہیں اہم خبرآگئی

    فیصل آباد:25 طالبات کی اچانک طبعیت کیوں خراب ہوگئی اوروہ اب کس حالت میں ہیں اہم خبرآگئی ،اطلاعات کےمطابق جی سی یونی ورسٹی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 25 طالبات کی طبیعت خراب ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جی سی یونی ورسٹی فیصل آباد کے گرلز ہاسٹل میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 25 طالبات بیمار ہو گئیں، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، گرلز ہاسٹل کا کھانا کھانے کے بعد طالبات کی طبیعت بگڑ گئی، تاہم انھیں کئی گھنٹوں کے بعد سول اسپتال علاج کے لیے منتقل کیا گیا،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جی سی یونیورسٹی میں خبر پھیل گئی تھی لیکن انتظامیہ کی طرف سے معاملہ دبانے کی کوشش کی گئی۔ انتظامیہ نے متاثرہ طالبات کو خاموش رکھنے کے لیے نکالنے کی دھمکی بھی دی ہے، طالبات کئی بار ناقص کھانے اور خراب پانی کی شکایات کر چکی ہیں۔ اسپتال منتقل کیے جانے والی طالبات میں سے کئی کی حالت خراب بتائی جا رہی ہے۔

    یونی ورسٹی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو کھانے کے نمونے فراہم کر دیے گئے ہیں، نیز یہ کہنا مشکل ہے کہ طالبات کی صحت کھانا کھانے ہی سے ہوئی، رپورٹ سامنے آنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

  • سندھ حکومت کی نااہلی :معاشرتی علوم کی کتاب میں بہاریوں کو پناہ گزین لکھنے پر قومی اسمبلی میں احتجاج

    سندھ حکومت کی نااہلی :معاشرتی علوم کی کتاب میں بہاریوں کو پناہ گزین لکھنے پر قومی اسمبلی میں احتجاج

    اسلام آباد:سندھ حکومت کی نااہلی :معاشرتی علوم کی کتاب میں بہاریوں کو پناہ گزین لکھنے پر قومی اسمبلی میں احتجاج،اطلاعات کےمطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کےرکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی نے سندھ میں ساتویں کلاس کی معاشرتی علوم کی کتاب میں مہاجروں کو پاکستانی کی بجائے الگ قوم لکھنے کا معاملہ اٹھا دیا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں صابر قائم خانی نے کہا کہ معاشرتی علوم کی کتاب میں میں لکھا گیا ہے کہ اورنگی ٹاؤن پناہ گزینوں کی کالونی ہے، کتاب میں مہاجرین کی توہین کی گئی ہے لہٰذا اس کتاب پر فوری پابندی لگائی جائے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ یہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی ساتویں جماعت کی معاشرتی علوم کی درسی کتاب کا ایک مضمون ہے جس میں بنگلادیش سے ہجرت کرکے پاکستان آنے والوں کیلئے ’فرار‘ ہونے کا لفظ استعمال کیا گیا اور اس مضمون میں ہجرت کرکے آنے والوں کیلئے پناہ گزینوں کا لفظ استعمال کیا گیا ۔

    اس واقعے پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے آج پریس کانفرنس بھی کی گئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان افسران کیخلاف کارروائی کی جائے جو اس طرح کے متعصبانہ مضامین اسکولوں میں پڑھائی جانے والی کتابوں میں شامل کررہے ہیں۔ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ اس معاملے پر معافی نہ مانگی گئی اور مضمون کو ہٹایا نہ گیا تو احتجاج کریں گے۔

  • اب مجھے تنگ کرکے دکھاو:لڑکی نے پیچھا کرنے والے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا

    اب مجھے تنگ کرکے دکھاو:لڑکی نے پیچھا کرنے والے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا

    اترپردیش: لڑکی نے پیچھا کرنے والے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا،اطلاعات کےمطابق بھارت میں اتر پردیش کے ضلع انناؤ میں ایک 20 سالہ خاتون نے پیچھا کرنے والے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 24 سالہ روہت یادو پر تھانہ موراوان کے قریب واقع گوڈاماؤ گاؤں میں تیزاب پھینکا گیا۔ جس کے باعث روہت کے گردن، کمر، سینے اور بائیں کندھے پر شدید زخم آئے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر روہت کو ایریا کے ایک اسپتال لے گئی، جہاں سے اسے مزید علاج کے لئے ڈاکتروں نے لکھنو منتقل کردیا۔موراوان پولیس اسٹیشن کے افسر راجندر راجاوت نے اپنے بیان میں کہا: “یہ حقیقت میں، یہ یکطرفہ پیار کا معاملہ ہے کیونکہ روہت اس کے پیچھے جا رہا تھا جہاں وہ جا رہی تھی۔

    پریما بہت پریشان تھی، اس پریشانی سے تنگ آکر اس نے یہ قدم اٹھایا۔ افسر نے مزید کہا کہ اس شخص نے ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کی، انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ شکایت درج کرواتا ہے تو اس لڑکی کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این آر سی بی) کی رپورٹ کے مطابق، 2018 میں اتر پردیش میں تیزاب حملوں کے زیادہ سے زیادہ 40 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ،جن میں زیادہ تر خواتین ہی متاثر ہوئی ہی

    الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بینچ نے ، اس مہینے کے شروع میں ، تیزاب کی فروخت اور تقسیم کو منظم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل سے متعلق درخواست پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے جواب طلب کیا تھا۔

  • حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرے گی، گورنر سندھ

    حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرے گی، گورنر سندھ

    کراچی :حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرے گی، اطلاعات کےمطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

    تفصیلا ت کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی پریس کلب کے رکنی وفد کی گورنر ہاوس میں ملاقات ہوئی جبکہ گورنر سندھ نے نو منتخب اراکین کو مباکباد بھی دی۔

    اس موقع پر صحافیوں کو درپیش مسائل، صحافیوں کی فلاح و بہبود میں کراچی پریس کلب کے کردار ، آزادی صحافت، کلب کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد کے اراکین نے گورنر سندھ کو صحافیوں کے لئے ہیلتھ کارڈ، اور رہائشی سہولیات کی فراہمی میں تعاون کی درخواست کی۔

    ملاقات میں عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی پریس کلب جمہوری جدوجہد کی تاریخ کا حصہ ہے اور اس کے اراکین نے جمہوریت اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لئے نمایاں خدامات انجام دی ہیں اور وفاقی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

    وفد کی قیادت کلب کے صدر امتیاز خان فاران کررہے تھے جبکہ اس موقع پر اراکین میں نائب صدر سعید سربازی، سیکریٹری ارمان صابر، جوائنٹ سیکریٹری ثاقب صغیر، اے جبار ناصر، بینا خان، وحید راجپر، لیاقت مغل،، زین علی، سعید لاشاری، طاہر حسن خان، جبار خان،اے ایچ خانزادہ، طارق ابوالحسن اور دیگر شامل تھے۔

    ۔

  • آج یکم فروری سے کروڑوں موبائل فونز پر واٹس ایپ بند ہوجائے گا

    آج یکم فروری سے کروڑوں موبائل فونز پر واٹس ایپ بند ہوجائے گا

    نیویارک:آج یکم فروری سے کروڑوں موبائل فونز پر واٹس ایپ بند ہوجائے گا،تفصیلات کےمطابق پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والا معروف ترین سافٹ وئیر ’واٹس ایپ‘ یکم فروری 2020 سے کروڑوں موبائل فونز پر بند ہوجائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آج یکم فروری سے وہ تمام آئی فونز جن میں iOS 7 آپریٹنگ سسٹم ہے یا وہ اینڈرائید فونز جن پر 2.3.7 جنجربریڈ آپریٹنگ سسٹم سے پہلے کا کوئی بھی ورژن ہے ان موبائل ڈیوائسز میں واٹس ایپ مکمل طور پر بند ہوجائے گا۔

    آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ آج بھی لاکھوں موبائل فونز میں مذکورہ آپریٹنگ سسٹمز ہی موجود ہیں حالانکہ یہ دونوں آپریٹنگ سسٹم سالوں پرانے ہیں، iOS 7 2014 میں جبکہ جنجر بریڈ 2010 میں لانچ کیا گیا تھا۔

    گوگل کے اعداد و شمار کے مطابق 0.3 فیصد اینڈرائیڈ ڈیوائسز اب بھی جنجر بریڈ آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ پوری دنیا میں 2 ارب 50 کروڑ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں سے 75 لاکھ فونز میں اب بھی جنجر بریڈ سسٹم ہے اور اگر انہیں اپ گریڈ نہیں کیا گیا تو واٹس ایپ ان موبائل فونز میں نہیں چلے گا۔

    اینڈرائیڈ کی طرح گوگل نے آئی فون ڈیوائسز میں استعمال ہونے والے آپریٹنگ سسٹم کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا لیکن اندازے کے مطابق سارے iOS ڈیوائسز میں سے 7 فیصد میں iOS 12 سے پرانا سافٹ وئیر موجود ہے۔ اس کے علاوہ 0.1 فیصد پرانے آئی فونز، جیسے 5S میں بھی iOS 7 سسٹم موجود ہے لیکن یہ اعداد و شمار مصدقہ نہیں ہیں۔

  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی۔

    سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے اور پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھے تاہم وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزرات خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 127 روپے 26 پیسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 66 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی جو اب 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس سے پہلے دوست ممالک سے رابطوں کومستحکم کیا جائے،خوشخبری ملے گی :حفیظ شیخ

    ایف اے ٹی ایف اجلاس سے پہلے دوست ممالک سے رابطوں کومستحکم کیا جائے،خوشخبری ملے گی :حفیظ شیخ

    اسلام آباد:ایف اے ٹی ایف اجلاس سے پہلے دوست ممالک سے رابطوں کومستحکم کیا جائے،خوشخبری ملے گی،مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت سے پہلے دوست ممالک کے ساتھ رابطوں کومزید مستحکم کیا جائے،گرے لسٹ سےنکلنے کیلئے کوششیں کو مزید تیز کیا جائے۔

    امریکی منصوبے میں فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق برباد کیے گئے: عرب لیگ

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے اینٹی منی لانڈرنگ کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں حماد اظہر،مراد سعید سمیت مختلف وازرتوں اور اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور ان کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

    یورپ کے بگڑے ہوئے نسلیت پرست بچے اپنی حد میں رہیں، ترک پرچم ہر جگہ لہراتا رہے گا:

    اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فروری میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں مؤثر طریقے سے شرکت کی جائے، مثبت نتائج کے حصول کے لیے مکمل تیاریاں کی جائیں، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے کوششیں کو مزید تیز کیا جائے۔علا وہ ازیں اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت سے قبل دوست ممالک کیساتھ رابطوں کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    بیت المقدس کی تاریخی مسجد البدریین جسے شہید کرنے کی مذموم کوشش کی گئی

    واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 16فروری سے پیرس میں ہوگا،جس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کا حتمی اعلان متوقع ہے۔ دوسری طرف یہ امید کی جارہی ہےکہ پاکستان کواس اجلاس میں گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا اوریوں پاکستان بڑے عرصے کے بعد ایک آزاد معاشی ملک کے طورپرسامنے آئے گا

  • بھارت میں مودی مخالف ٹیبلو پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس اور طالبہ کی والدہ گرفتار

    بھارت میں مودی مخالف ٹیبلو پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس اور طالبہ کی والدہ گرفتار

    بنگلور:بھارت میں مودی مخالف ٹیبلو پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس اور طالبہ کی والدہ گرفتار،اطلاعات کےمطابق بھارت میں متنازع شہریت قانون کیخلاف ٹیبلو پیش کرنے کے جرم میں اسکول کی ہیڈ مسٹریس اور ایک طالب علم کی والدہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں بیدار نیو ٹاؤن تھانے کی حدود میں قائم شاہین پبلک اسکول میں منعقد کردہ تقریب میں طلبا نے ٹیبلو پیش کیا جس میں متنازع شہریت ترمیم قانون پر تنقید کی گئی تھی۔ ٹیبلو کے کرداروں میں وزیراعظم مودی کا بھی کردار شامل تھا۔

    شکایت ملنے پر پولیس نے اسکول پر چھاپہ مارا، ہیڈ مسٹریس، اساتذہ اور طالبات سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد ہیڈ مسٹریس فریدہ بیگم کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ٹیبلو میں مودی کے بارے میں تنقیدی جملے کہنے والی طالبہ کی والدہ 26 سالہ زیب النسا کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس نے دونوں خواتین کو عدالت کے سامنے پیش کر کے جوڈیشل ریمانڈ حاصل کر لیا جب کہ اسکول انتظامیہ نے ہر قانونی اقدام اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس نے کارروائی ایک سماجی کارکن کی درخواست پر کی جس میں کہا گیا تھا کہ ٹیبلو میں متنازع شہریت ترمیم قانون کی مخالفت اور وزیراعظم مودی کی بے عزتی کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ یہ ٹیبلو چوتھی، پانچویں اور چھٹی جماعت کی طالبات نے 21 جنوری کو پیش کیا تھا جب کہ 26 جنوری کو اسکول کیخلاف پرچہ درج کیا گیا تھا اور دو دن تک پولیس نے اسکول کا کنٹرول روم بند کرکے تفتیش کی تھی اس کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

  • جیل جانا منظورکرلیا ، چیونگم چھوڑنا گوارہ نہیں ،دالت میں چیونگم چبانے والے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد

    جیل جانا منظورکرلیا ، چیونگم چھوڑنا گوارہ نہیں ،دالت میں چیونگم چبانے والے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد

    اسلام آباد: عدالت میں پیشی کے دوران چیونگم چبانے پر دھوکہ دہی اور فراڈ کے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق فراڈ اور دھوکہ دہی کے ملزم کو عدالت میں چیونگم چبانا مہنگا پڑ گیا اور اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم یاسر عرفات کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عدنان نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم یاسر عرفات نے فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزام میں عبوری ضمانت کرارکھی تھی، ملزم پہلی دفعہ کیس کال ہونے پر عدالت کے سامنے پیش نہ ہوا،

    عدالت کے حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ ملزم دوسری دفعہ کیس کال ہونے پر وکیل سردار عدنان خان کے ساتھ پیش ہوا، ملزم عدالت کے سامنے پیشی کے وقت چیونگم چبارہا تھا، ملزم سے عدالت کے سامنے پیشی کے دوران چیونگم چبانے کی وجہ پوچھی گئی لیکن ملزم عدالت کو کوئی اطمینان بخش جواب نہ دے سکا۔

    عدالتی حکم نامے میں تحریر ہے کہ عبوری ضمانت ملزم کے لیے غیر معمولی ریلیف ہوتا ہے لیکن ملزم کا رویہ وہ نہیں تھا جو عبوری ضمانت میں ضروری ہوتا ہے، عدالت ملزم کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد کرتی ہے

  • جیل سے جیل تک :پارلیمنٹ لاجزہاؤس نمبر204 خواجہ سعد رفیق کیلیے سب جیل قرار

    جیل سے جیل تک :پارلیمنٹ لاجزہاؤس نمبر204 خواجہ سعد رفیق کیلیے سب جیل قرار

    اسلام آباد:جیل سے جیل تک :پارلیمنٹ لاجزہاؤس نمبر204 خواجہ سعد رفیق کیلیے سب جیل قرار،اطلاعات کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے لیے پارلیمنٹ لاجز ہاؤس کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پارلیمنٹ لاجز ہاؤس نمبر 204 کو خواجہ سعد رفیق کے لئے سب جیل قرار دے دیا، اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیشن کے اختتام تک پارلیمنٹ لاجز سعد رفیق کے لیے سب جیل رہے گا۔

    دوران سماعت خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ جیل حکام مجھے اسلام آباد لے کر جاتے ہیں اور شام کو واپس لے آتے ہیں، میں ہر اجلاس کے موقع پر8گھنٹوں کا سفر نہیں کرسکتا، اسلام آباد میں ہی سب جیل قرار دے کر مجھے وہی رکھا جائے، میں نے حکومت سے بھی اپیل کی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔