Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاڑی : ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی میں 14کروڑ70لاکھ کی 17ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی تر قیاتی سکیموں میں روڈز اور میونسپل سروسز کے پراجیکٹس شامل ہیںڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکو مت پنجاب نے عوام کی فلاح کیلئے ترقیاتی منصوبوں کابھرپور آغاز کر دیا ہے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر خصو صی توجہ دی جائے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ ترقیاتی کاموں کو بر وقت مکمل کرنے کیلئے بھر پور کاوشیں کریں اجلاس میں اے ڈی سی فنانس عبدالطیف خان، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظفر خان، ایکسین ہائی وے راﺅ دلشاد، ایکسین بلڈنگ نثار احمد، سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، ایکسین پبلک ہیلتھ اور دیگر افسران موجود تھے۔

  • بورے والا : زہریلی کھانے سے چھ افراد کی حالت تشویشناک

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی گاؤں 451 ای بی میں زہریلا ناشتہ کرنے پر ایک خاندان کے 6 افراد کی طبیعیت اچانک خراب ہو گئی ریسکیو نے متاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا۔
    متاثرین کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 451 ای بی میں 50 سالہ اللہ دتہ اس کی بیوی صفیہ بی بی اور ان کے بچوں 20 سالہ اویس، 16 سالہ فاطمہ، 14 سالہ احمد او 10 سالہ شبانہ نے آلو میتھی سے ناشتہ کیا تو اچانک ان کو سر میں درد اور چکر آنے کی شکایت ہو گئی۔
    ریسکیو نے فوری طور پر متاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال بورے والا منتقل کر دیا ہے جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے.

  • وہاڑی : دن دھاڑے ڈاکو راج قائم

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) چکنمبر 531 ای بی نزد اڈا ظہیر نگر ڈاکوووں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی
    سرفراز ڈھڈی سکنہ 531ای بی موٹر سائیکل آرہا تھا کہ 3نامعلوم مسلح افراد نے رکنے کا اشارہ کیا نا رکنے پر فائرنگ کر دی فائرنگ سرفراز شدید زخمی ہوگیا۔
    زخمی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا۔

  • وہاڑی : مسجد میں کھلی کچہری مسائل حل کرنے کا وعدہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامعہ مسجد غوثیہ ٹھینگی میں شہریوں کے مسائل سنے-

    ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے بھی اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں کھلی کچہری لگائی۔
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا ہےکہ عوام اور پولیس کےدرمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنایا جا سکتا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے نمازجمعہ کے بعد جامعہ مسجد غوثیہ ٹھینگی میں کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامع مسجد اڈہ ٹھینگی میں شہریوں کے مسائل سنے. اس موقع پر ایس ڈی پی سرکل صدر خالد جاوید, ایس ایچ او ٹھینگی محمد عباس اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے. مسجد میں کھلی کچہری کے دوران معمولی نوعیت کی شکایات/تجاویزموصول ہوئیں جن کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں. خطاب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے سُود خور عناصر کی نشاندہی, کبوتر بازی کی روک تھام, اور جرم سے بچاؤ میں کمیونٹی کے کردار پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جان،مال اور عزت کی حفاظت کیلئے پولیس کی کامیابیوں اور قربانیوں کا بھی ذکر کیا

  • "ریاست مدینہ” والوں نے  مکہ و مدینہ جانے والوں کا حج مزید مہنگا کردیا

    "ریاست مدینہ” والوں نے مکہ و مدینہ جانے والوں کا حج مزید مہنگا کردیا

    "ریاست مدینہ” والوں نے مکہ و مدینہ جانے والوں کا حج مزید مہنگا کردیا

    باغی ٹی وی :سرکاری حج کےنرخوں میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے سے زائدکا اضافہ کردیا گیا اور وزیرمذہبی امورکوحج معاملات سے لا تعلق کر دیا، وزارت میں تبدیلیوں سے اصل قیمتوں پر معاملات طے نہ ہونے سے حج مہنگاہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری حج کےنرخوں میں سوالاکھ روپےسےزائدکااضافہ کردیاگیا، جس کے بعد رواں سال سرکاری حج کے کم ازکم نرخ ساڑھے5لاکھ روپےہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرمذہبی امورکوحج معاملات سےلاتعلق کر دیاگیا ہے ، جس کے بعد نورالحق قادری بطوراحتجاج بیرون ملک چلےگئے ہیں جبکہ حج پالیسی وفاقی کابینہ کے2 دن قبل ہونے والے اجلاس میں پیش نہ کی جاسکی۔
    ذرائع کے مطابق حج معاملات وزیر اعظم کے مشیر برائے حج ارباب شہزاد، پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اور سیکریٹری مذہبی امور کے ہاتھ میں ہیں۔

    ان کے مطابق وزارت حج میں اہم پوسٹوں پر تبدیلیوں سے سعودی عرب میں کمپنیوں سے باضابطہ معاملات طے نہیں ہو سکے، اصل قیمتوں پر معاملات طے نہ ہونے سے حج مہنگا ہو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آخری وقت میں ڈپٹی سیکریٹری حج، ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی، ڈائریکٹر حج مکہ سید امتیاز شاہ کو تبدیل کر دیا گیا۔

  • اوگرا نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کیا کمی کا اعلان

    اوگرا نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کیا کمی کا اعلان

    اوگرا نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کیا کمی کا اعلان

    اوگرا نے فروری کیلئے ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اوگرا نے فروری کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 1680.21 روپے مقرر کر دی۔جنوری کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1791.48 روپے تھی۔گزشتہ روز اوگرا نے پٹرولیم ڈویژن کو سمری بھجوادی جس میں پٹرول چھ پیسے سستا جبکہ ڈیزل دو روپے 47 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    سمری کے مطابق لائٹ ڈیزل ایک روپے 10پیسے جبکہ مٹی کا تیل 66 پسیے فی لیٹر سستا کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔سمری کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 66 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پورا ہفتہ مندی کے بعد آج کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور 100انڈیکس میں دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس41903 پوائنٹس پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

  • ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

    ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

    اہم اعلان
    بحکم جناب اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر نوشین اسرار صاحبہ شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے لہذا تمام دوکاندار فلفور اپنے ناجائز تجاوزات کو ہٹالیں ورنہ ناجائز تجاوزات میں اٹھایا ہوا سامان واپس نہیں ہوگا۔

  • سٹاک مارکیٹ میں مندی کےبعد تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں مندی کےبعد تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں مندی کےبعد تیزی

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پورا ہفتہ مندی کے بعد آج کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور 100انڈیکس میں دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس41903 پوائنٹس پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا.

  • شاہین باغ : مسلم مظاہرین پرخودکش حملوں کا منصوبہ بے نقاب، دہشت گرد گوپال سے جڑے تمام رازکھل گئے

    شاہین باغ : مسلم مظاہرین پرخودکش حملوں کا منصوبہ بے نقاب، دہشت گرد گوپال سے جڑے تمام رازکھل گئے

    نئی دہلی:شاہین باغ : مسلم مظاہرین پرخودکش حملوں کا منصوبہ بے نقاب،دہشت گرد گوپال سے جڑے تمام رازکھل گئے،اطلاعات کےمطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر پولس کی نگاہوں کے سامنے فائرنگ کرنے والا دہشت گرد رام بھگت گوپال شاہین باغ کے مسلم مظاہرین پرخود کش حملہ کرنے کی منصوبہ بندی بناچکا تھا

    ذرائع کےمطابق مسلم مظاہرین پرخودکش حملے سے متعلق یہ انکشاف خوداسی کے فیس بک ٹائم لائن سے ہواہے ۔ رام بھگت گوپال پچھلے کئی ہفتوں سے لگاتار نفرت انگیز اور مسلمانوں کے خلاف پوسٹ کررہاتھا۔ اس کے وال پر اس کی کئی تصاویر بندوق اور تلوار کے ساتھ ہے ۔ بندوق کے ساتھ ایک ویڈیو بھی اس نےاپنے فیس بک پیج پرلگارکھی ہے ۔28جنوری کو اس نے فیس بک پر لکھاتھاکہ ہر کوئی میرے اکاﺅنٹ کو سی فرسٹ میں لگا لے 31جنوری تک کچھ بڑا ہوگا ۔ کل بھی اس نے کئی ایک پوسٹ لکھا ۔ آج صبح اس نے پوسٹ کیا ۔ شاہین باغ کا کھیل ختم اس سے قبل بھی اس نے شاہین باغ کے خلاف کی گئی ایک پوسٹ کو شیر کرتے ہوئے لکھا اگر میرے پاس ا تنے فلووز ہوتے میں آدھے گھنٹے میں ختم کردیتا ۔

    اس کی پوسٹ سے لگتاہے کہ وہ شاہین باغ پہونچا بھی تھا جہاں سے اس نے فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک بوڑ ھے شخص کے بارے میں لکھا کہ یہ اکیلے سی اے اے کی حمایت میں یہاں بیٹھے ہوئے ہیں ان کے جذبے کو سلام ۔اس کے کچھ دیر بعد ایک اور پوسٹ کرتاہے میرا انتم سنسکار بھگوامیں ہونا چاہیئے اور جے شری رام کا نعرہ لگنا چاہیئے ۔ ایک پوسٹ میں وہ لکھتاہے آزادی لے لو ۔

    ایک پوسٹ گالی پر بھی مبنی ہے پھر وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے لائیو ہوتاہے اور وہاں کے منظر کو دکھاتاہے ۔اندازہ لگایا جارہاہے کہ شاہین باغ پر اس کا خود کش حملہ کا منصوبہ جب ناکام ہوگیا تو وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ پہونچ گیا جہاں کافی دیر تک وہ مظاہرین کے درمیان موجود رہا اور پھردو بجے کے قریب اس نے ریوالور ہوامیں لہراتے ہوئے فائرنگ کردی جہاں پولس نے موقع کے باوجود اسے قابو میں نہیں کیا ۔فی الحال وہ پولس حرات میں اور قتل کی کوشش میں دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے ۔

  • ورکرز دشمن چینل کی سالگرہ پر ایمرا نے اہم قدم اٹھا لیا

    ورکرز دشمن چینل کی سالگرہ پر ایمرا نے اہم قدم اٹھا لیا

    ورکرز دشمن چینل کی سالگرہ پر ایمرا نے اہم قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی :صدر ایمرا محمد آصف بٹ نے کہا ہے کہ ایمرا باڈی نے ورکرز دشمن دنیا نیوز گروپ کے چینل لاہور نیوز کی تیسری سالگرہ پر ان کی تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، اور ان تقریبات پر سیاہ بینرز اوراحتجاجی پلے کارڈز کے ساتھ احتجاج کیا جائے گا. دنیا گروپ کے مالکان اور انتظامیہ کے افراد کے گھروں کے باہر احتجاجی بینرز لگائے جائیں گے اور مالکان کے ٹاؤٹ کا کردار ادا کرنے والے عناصر کا بھی سماجی اور اخلاقی بائیکاٹ کیا جائے گا.

    آپ نیوز ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ،مبشر لقمان نے صحافی رہنماؤں کو واجبات کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرادی