Baaghi TV

Author: +9251

  • جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے گرلز ھاسٹل میں طالبات بے ہوش، آخر کیا وجہ بنی

    جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے گرلز ھاسٹل میں طالبات بے ہوش، آخر کیا وجہ بنی

    .جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے گرلز ھاسٹل میں طالبات بے ہوش، آخر کیا وجہ بنی

    باغی ٹی وی :زہریلا کھانا کھانے سے طالبات بےحوش ہو گئیں .جی سی یونیورسٹی فیصل آباد گرلز ھاسٹل میں زہریلا کھانا کھانے سے 25/30 طالبات بے ھوش ھوئیں..ھاسٹل انتظامیہ نے معاملہ دبانے کیلئے طالبات کو ایمبولینسز میں لے جانے کی بجائے پرائیویٹ گاڑیوں پر مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا.گزشتہ رات ھاسٹل میں مقیم طالبات نے ہاسٹل انتظامیہ کی طرف سے دئیے گئے کھانا قیمہ کھانے کے بعد طالبات کی حالت غیر ھوگئی.اس سے قبل ہاسٹل انتظامیہ کی طرف سے دئیے جانے والے ناقص کھانا اور زہریلے پانی کی شکایات انتظامیہ کو دی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہ ھوئی. ہاسٹل انتظامیہ معاملہ کو دبانے کیلئے زور ڈالنے لگی۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

  • وزیروں کوپھرکابینہ میں شامل کیاجائے آئندہ وہ ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کریں‌ گے ، عمران خان کی محمود خان کوہدایت

    وزیروں کوپھرکابینہ میں شامل کیاجائے آئندہ وہ ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کریں‌ گے ، عمران خان کی محمود خان کوہدایت

    اسلام آباد:وزیروں کوپھرکابینہ میں شامل کیاجائے آئندہ وہ ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کریں گے ، عمران خان کی محمود خان کوہدایت،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ اس ملاقات کی جس میں صوبے کے سیاسی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات میں‌ وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم کو قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا اور صوبائی کابینہ کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

    وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی جس کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ برطرف وزراء کو ایک موقع ضرور دیں، آپ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالنا چاہتا مگر میں سمجھتا ہوں آپ لوگوں کے درمیان غلط فہمی ہوئی ہے، تینوں برطرف وزراء کو کابینہ میں شامل کرکے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو مضبوط کریں۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ کو بااختیار رکھنے کے لیے ہی وزراء کو برطرف کرنے کی منظوری دی تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ برطرف وزراء کو سمجھایا ہے کہ وزیراعلیٰ میرا نمائندہ ہے اور انہیں یہ بھی واضح طور پر بتا دیا ہے کہ آپ کو چیلنج کرنا مجھے چیلنج کرنا ہے۔

    خیال رہے کہ 29 جنوری کو وزیراعظم عمران خان سے خیبرپختونخوا کابینہ کے برطرف وزراء عاطف خان اور شہرام ترکئی نے ملاقات کی تھی جس میں انہیں کابینہ میں واپسی کا عندیہ دیا گیا تھا۔

  • ملک میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لیے حکومت نے کیا قدم اٹھایا

    ملک میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لیے حکومت نے کیا قدم اٹھایا

    ملک میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لیے حکومت نے کیا قدم اٹھایا

    باغی ‌ٹی وی : وفاقی وزیر برائے پٹرولیم عمر ایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر نے کہاکہ ہم نے ملک کے تیل و گیس ذخائر کی تلاش تیز کر دی ہے.تیل و گیس تلاش کی کاروائیوں سے توانائی بحران کم ہو گا-تیل و گیس بلاکس کی تلاش و پیداوار سے ملکی معشیت مضبوط ہو گی-

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    ہمارا ملک تیل و گیس کے ذخائر سے ملا مال ہے- ہماری توانائی شعبے کی پالیسیاں رنگ لا رہی ہے- رواں سال حکومت ملک میں تیل و گیس کے 30 بلاکس کی نیلامی کرے گی-تیل و گیس بلاکس کی نیلامی میں غیر ملکی کمپنیاں بھی حصہ لے گی-ٹانگ بلاک جامشورو میں واقع ہے.ٹانگ بلاک کی کھدائی کا کام تین سال میں مکمل ہو گا-ایکسپلوریٹری کمپنیاں ٹانگ میں خطیر رقم سماجی کاروائیوں پر خرچ کرے گی

  • گاڑی میں بچوں کوبٹھاوگے توجرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا،نئے حکم نامے سے بچوں والے پریشان ہوگئے

    گاڑی میں بچوں کوبٹھاوگے توجرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا،نئے حکم نامے سے بچوں والے پریشان ہوگئے

    ریاض:گاڑی میں بچوں کوبٹھاوگے توجرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا،نئے حکم نامے سے بچوں والے پریشان ہوگئے،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب میں کم عمر بچوں کو گاڑی میں مخصوص کرسی کے بغیر بٹھانے والے ڈرائیورز کو چالان کیا جائے گا۔

    سعودی ٹریفک پولیس کے مطابق کم عمر بچوں کو گاڑی میں بغیر مخصوص کرسی کے سوار نہ کیا جائے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو چالان کیا جائے گا، کم عمر بچوں کے لیے مخصوس کرسی کا استعمال لازمی ہے۔

    ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 300 سے 5 سو ریال چالان کیا جا سکتا ہے، چالان پولیس اہلکار خلاف ورزی کی نوعیت کے مطابق کریں گے۔ بچوں کے حوالے سے یہ قانون پرانا ہے لیکن اب اس قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    گاڑی کی اگلی نشست پر بچے کو بغیر کرسی کے بٹھانا سنگین نوعیت کی خلاف ورزی ہے کیونکہ اگلی سیٹ پر تنہا چھوٹے بچے کو سوار کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ گاڑی میں بچوں کے لیے مخصوص کرسی میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں سعودی ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا تھا کہ 10 سال سے کمر عمر بچوں کو کسی کی نگرانی کے بغیر گاڑی میں اکیلے چھوڑ کر جانا قابل سزا جرم ہے ۔

  • پاکستان افغانستان کو شکست دیکرانڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان افغانستان کو شکست دیکرانڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    بینونی:پاکستان افغانستان کو شکست دیکرانڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ،اطلاعات کےمطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

    ذرائع کےئمطابق بینونی میں ہونے والے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے افغان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان نے 190 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر 42 ویں اوور میں حاصل کیا۔پاکستان نے یہ ہدف آسانی سے حاصل کرلیا

    محمد ہریرہ نے 64، حارث نے 29، حیدر علی نے 28 اور محمد قاسم نے 25 اسکور کیے، محمد ہریرہ کو میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔ قبل ازیں افغانستان کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 189 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اب سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

    کھلاڑیوں نے 2 روز آرام کے بعد مسلسل 3 دن تک بھرپورٹریننگ کی، اس دوران عبدالواحد بنگلزئی ٹریننگ کرتے ہوئے ایڑھی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، 2 روز ریسٹ کے بعد گذشتہ روز انھوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، البتہ میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ جمعے کی صبح ہی کیا جائیگا۔میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

    قبل ازیں کپتان روحیل نذیر نے کہا تھا کہ ہم زمبابوے کے خلاف گروپ میچ میں بہتر کارکردگی پیش نہ کرنے کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں، بطور کپتان میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا، افغانستان کے خلاف میچ مارو یا مرجاؤ کی حکمت عملی کے تحت کھیلیں گے۔

  • سوشل میڈیا پر جانوروں میں کرونا وائرس کی خبریں جھوٹ کا پلندہ، حکومت

    سوشل میڈیا پر جانوروں میں کرونا وائرس کی خبریں جھوٹ کا پلندہ، حکومت

    سوشل میڈیا پر جانوروں میں کرونا وائرس کی خبریں جھوٹ کا پلندہ، حکومت

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر جانوروں میں کرونا وائرس کی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ حکومت پاکستان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کرونا وائرس کی وجہ سے اگلے 60 دنوں تک مٹن گوشت کے استمال کو خطرناک ظاہر کیا جارہا ہے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار کی ہدایات پر ڈاکٹر خورشید احمد کمشنر مویشی پال حکومت پاکستان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک مراسلہ میں سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں مویشیوں میں کہیں بھی کرونا وائرس رپورٹ نہیں ہوا پاکستان کے عوام سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط افوہوں پر کام نہ دھریں اور گوشت کا استعمال جاری رکھیں پاکستان میں کسی بھی جگہ بھیڑ بکریوں یا دیگر جانوروں میں کرونا وائرس نہیں ہے

  • ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    اسلام آباد :ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع،اطلاعات کےمطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے مالی سال 20-2019 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس گوشوارے اب 28 فروری 2020 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2020 تھی۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں چوتھی مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی ایف بی آر کئی مرتبہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں رعایت دے چکی ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کوکسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے

  • آر پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری ، سائلین کے مسائل موقع پر حل

    آر پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری ، سائلین کے مسائل موقع پر حل

    آر پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری ، سائلین کے مسائل موقع پر حل

    راولپنڈی ( باغی ٹی وی ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔سائلین کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون اور تحریری طور پر فوری کاروائی و انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آرپی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کے انعقاد کے دوران شہریوں کی پیش کردہ درخواستوں پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے جن افسران کو سائلین کی درخواستیں مارک کی گئیں انہیں بذریعہ فون اور تحریری طور پر بھی فوری دادرسی کی ہدایات جاری کیں۔ آر پی او راولپنڈی روزانہ کی بنیاد پر ریجن کے چاروں اضلاع سے آئے درخواست گزاروں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کاروائی و انکوائری کے احکامات جاری کر رہے ہیں تاکہ درخواست گزاروں کی فوری دادرسی کی یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ تھانہ کی سطح پر عوام کی فوری دادرسی کوہر صورت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جار ہے ہیں۔ راوالپنڈی ریجن کے تمام ایس ایچ اوز کو روزانہ 3سے 5بجے تک شہریوں کے مسائل کو براہ راست سننے کے لئے تھانہ میں موجود رہنے کا پابند کیا گیا ہے۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری عروج پر

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری عروج پر

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری عروج پر

    باغی ٹی وی :بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری ۔ تین روزہ پریکٹس میچ ميں ٹيم ٹو نے ايک سو اٹھتر رنز بنا ليے۔ سيريز کے ليے پندرہ رکني ٹيم کا اعلان کل ہوگا۔
    قذافي سٹيڈيم ميں تربيتي کيمپ کے دوسرے روز جاري پريکٹس ميچ ميں ٹيم ون کے شان مسعود اور بابر اعظم کي سينچريوں کي بدولت اپني اننگز تين سو انسٹھ رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر ڈکلير کردي۔ جواب ميں ٹيم ٹو نے اپني پہلي اننگز ميں کھيل کے اختتام پر ايک سو اٹھتر رنز بناے اشفاق احمد چونسٹھ ، فواد عالم چھتيس فیضان ریاض انيس اور حارث سہیل سترہ رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹیم ون کےشاہین شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کي۔


    اس موقع پر فاسٹ باولر محمد موسیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیبیو کو یادگار نہ بنا سکا لیکن اب زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیل کر خود کو منوانا چاہتا ہوں۔باولنگ کوچ وقار یونس کے آنے سے میری کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے ۔ اب میری توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہے اور اسی فارمیٹ میں پرفارمنس دکھانے کی کوشش ہے ۔ ،تربيتي کيمپ کے تيسرے روز بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر مصباح الحق کریں گے۔ جس کے بعد تربيتي کيمپ راولپنڈي شفٹ کرديا جاے گا ۔ پاکستان اور بنگلہ ديش کے خلاف پہلا ٹيسٹ 7 سے 11 فروري تک راولپنڈي ميں کھيلا جاے گا ۔

  • وہاڑی : بغیر لائسنس کے کلاشنکوف پکڑی گئی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی ایس پی پٹرولنگ نمرین منیر کی ہدایت پر شماج دشمن کے خلاف کاروائیاں جاری

    پٹرولنگ پولیس 62 ڈبلیو بی کی دبنگ کاروائی ملزم کے قبضہ سے 1عددکلاشنکوف اور 4 عدد روند برآمد کرکے سماج دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کی تفصیل کےمطابق پٹرولنگ پولیس 62ڈبلیوبی کے اے ایس آئی محمد عابد اے ایس آئی اشرف ظہور ہمراہ ملازمان ملک عثمان ،اور علی رضا نے دوران گشت 24والی نہر پر ناکا لگا کر ملزم محمد حسنین ولد محمد صدیق سکنہ A.H ضلع خانیوال کے قبضہ سے 1کلاشنکوف اور 4عدد روند برآمد کرکے سماج دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کی.