Baaghi TV

Author: +9251

  • طلاق کی شرح میں اضافہ روزانہ 168طلاقیں،حیران کن وجوہات سامنے آگئیں‌

    طلاق کی شرح میں اضافہ روزانہ 168طلاقیں،حیران کن وجوہات سامنے آگئیں‌

    ریاض :سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں اضافہ روزانہ 168طلاقیں ہونے لگیں‌،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب میں کیےجانےوالےتازہ سروےکےمطابق اس وقت ملک بھرمیں ہرگھنٹےمیں 7 جبکہ یومیہ 168 طلاقیں ہورہی ہیں۔

    اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مسجد سیل، متعدد نمازی گرفتار

    سعودی عرب میں طلاقوں کی شرح میں اضافے کے حوالے سے تازہ سروے کےمطابق اس وقت ملک بھرمیں ہرگھنٹےمیں 7 جبکہ یومیہ 168 طلاقیں ہورہی ہیں۔ طلاق کی بڑھتی شرح کومعاشرے کے لیے مہلک کینسر قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس عمل سے سب سے زیادہ نقصان متاثرہ مرد و خواتین سمیت ان کے بچوں اور ملکی معیشت کو بھی ہو رہا ہے۔

    بیت المقدس کی تاریخی مسجد البدریین جسے شہید کرنے کی مذموم کوشش کی گئی

    رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں چوں کہ حکومت شادی کے لیے قرض بھی فراہم کرتی ہے جو تقریباً 24 لاکھ روپے تک ہوتا ہے اور طلاق کی وجہ سے جوڑے سرکاری قرض واپس نہیں کرپاتے۔اسی طرح طلاق کی وجہ سے ملکی معیشت کو سالانہ 3 ارب ریال کا نقصان ہو رہا ہے۔

     

    اس سروے سے قبل ایک اور سروے میں یہ بات سامنےآئی تھی کہ سعودی عرب کی 96 فیصد خواتین اپنی کمائی سےشادی کے لیے رقم بچانے کا خیال نہیں رکھتیں۔سروے میں بتایا گیاتھاکہ 81 فیصد طلاقیں شوہر یابیوی کےاہل خانہ کی جانب سےجوڑےکی ذاتی زندگی میں مداخلت کی وجہ سےہوتی ہیں۔

    یورپ کے بگڑے ہوئے نسلیت پرست بچے اپنی حد میں رہیں، ترک پرچم ہر جگہ لہراتا رہے گا

    سروے میں شوہراور بیوی کے درمیان مناسب پیار، بات چیت نہ ہونے اور ایک دوسرے کے جذبات کا احترام نہ کرنے کو بھی طلاق کی ایک بڑی وجہ بتایا گیا تھا سروے میں بےجوڑ شادی کوطلاق کی اہم وجہ قراردیاگیاہے۔

    تبدیلی آگئی:اب پاسپورٹ بنوانے کے لیے لائن میں نہیں لگنا پڑے گا

    حیران کن بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں طلاق اور خواتین کی جانب سے شادی کو غیر اہم سمجھنے کے عمل میں گزشتہ 5 سال کے دوران اضافہ ہوا ہے اور ان ہی 5 برسوں میں سعودی حکومت نے خواتین کو زیادہ خودمختاری بھی دی ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں واضح کمی

    ڈالر کی قیمت میں واضح کمی

    کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی واضح کمی ہوئی ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 154.80 روپے میں دستیاب تھا۔

    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ گزشتہ سال جون سے لیکر اب تک ڈالر کی قیمت میں نو روپے اور 40 پیسے کمی ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے والے فلسطینیوں پر حملہ،چہروں پرمکّے مارتے رہے

    اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے والے فلسطینیوں پر حملہ،چہروں پرمکّے مارتے رہے

    مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے والے فلسطینیوں پر حملہ،چہروں پرمکّے مارتے رہے ،اطلاعات کےمطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کردیا۔

    مقبوضہ فلسطین سے ذرائع کےمطابق اسرائیلی افواج کی طرف سے فلسطنییوں پرتشدد کا سلسلہ تیز ترہوگیا ہے،مشرق وسطیٰ کی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجدِ اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر ربر کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جب کہ تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

    فلسطین کی صورتحال مانیٹر کرنے والی اسلامی وقف آرگنائزیشن نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ مسلسل تیسرا جمعہ ہے جب اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں صبح نماز کے وقت بعد نمازیوں پر حملہ کیا۔اسرائیلی پولیس کی بربریت کے وقت ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کررہے تھے۔

  • چین میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے کوئی حکومتی ایکشن نظر نہیں آرہا، بلاول نے سوال اٹھا دیا

    چین میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے کوئی حکومتی ایکشن نظر نہیں آرہا، بلاول نے سوال اٹھا دیا

    ،چین میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے کوئی حکومتی ایکشن نظر نہیں آرہا، بلاول نے سوال اٹھا دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں میڈیا نمائندگان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چین میں محصور پاکستانیوں کے حوالے سے کافی پریشان ہیں، ہم نے قومی اسمبلی میں چین میں پھنسے پاکستانیوں کے مسئلے کو اٹھایا ہے،

    حکومت کے وزیر نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ چین میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق اقدامات کئے جارہے ہیں، بھارت اور بنگلہ دیش اپنے شہریوں کو واپس لارہے ہیں مگر نجانے پاکستان کو کیا مشکلات ہیں،چین میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے کوئی حکومتی ایکشن نظر نہیں آرہا،بلاول بھٹو نے مطالبہ کرتےہوئے کہا حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لائے،

    ہمیں عوام کے مسائل کے حل کی کوشش کرنا چاہئیے، وفاقی حکومت نے کراچی کے حوالے سے ایم کیوایم کے مطالبات پر عمل نہیں کیا، پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے نظریات میں کافی فرق ہے، بلاول بھٹوجہاں تک کراچی کے عوام کے مسائل کا تعلق ہے تو سب کو مل کر ان کو حل کرنا چاہئیے،ایم کیوایم کو سوچنا چاہئیے کہ کیوں وہ ایسی جماعت کا ساتھ دے رہے ہیں کہ جس نے کراچی کے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے،ملک کی معاشی صورت حال سب کے سامنے ہیں، عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، عمران خان نے آج تک عوام سے جو وعدے کئے، ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا، ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ پانی کے منصوبوں پر وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی،ڈی سیلینیشن پلانٹ اور کے فور منصوبوں کے وعدوں پر عمران خان نے یوٹرن لے لیا،

    عمران خان نے نوکریاں دینے اور گھر بنانے کے وعدے بھی پورے نہیں کئے،ایم کیوایم کراچی کے مسائل کے حل کی دعویدار ہے اور یہ بھی مانتی ہے کہ پی ٹی آئی نے وعدے پورے نہیں کئے، یہ ایم کیوایم کے اختیار میں ہے کہ وہ وفاقی حکومت اور وزارتیں چھوڑے اور کراچی کے عوام کے مسائل حل کرے، پی ٹی آئی حکومت کے خلاف وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کا سلسلہ یہاں نہیں رکے گا،

    پی ٹی آئی میں یہ صلاحیت نہیں کہ وہ ملک کو چلاسکے، بلاول بھٹو

    پی ٹی آئی میں یہ بھی اہلیت نہیں کہ وہ اپنے اتحادیوں کو ساتھ رکھ سکے، بلاول بھٹو

    آئی جی سندھ کے حوالے سے وزیراعظم اور وزیراعلی کے درمیان مشاورت ہوئی ہے، بلاول بھٹو

    آئی جی سندھ کے حوالے سے وزیراعظم اور وزیراعلی کے درمیان اتفاق رائے بھی پیدا ہوا ہے، بلاول بھٹو

    امید کرتا ہوں کہ وزیراعظم اور وزیراعلی کے اتفاق رائے کے ساتھ سندھ کے آئی جی کا فیصلہ ہوگا، بلاول بھٹو

    امید کرتا ہوں کہ وزیراعظم سندھ کے آئی جی کے حوالے سے اپنے وعدے پر قائم رہیں گے، بلاول بھٹو

    مجھے امید ہے کہ سندھ میں قیام امن کے حوالے سے جو مسائل پیش آرہے ہیں، وہ حل ہوسکیں گے، بلاول بھٹو

    یہ تاثر نہیں آنا چاہئیے کہ وفاقی حکومت جان بوجھ کر سندھ میں قیام امن کی صورت حال کو خراب کرنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو

    ملک میں ہمیشہ معاشی طور پر اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، بلاول بھٹو

    ہم نے سوچا تھا کہ اپنے وعدوں کے مطابق پی ٹی آئی معاشی اجارہ داری کے ہتھکنڈوں میں ملوث نہیں ہوگی، بلاول بھٹو

    چینی کے معاملے میں جان بوجھ کر نااہل ڈپٹی وزیراعظم کو منافع دینے کیلئے ملک بھر میں دیگر سرمایہ داروں کو نقصان پہنچایا گیا، بلاول بھٹو

    آٹے کا بحران ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، بلاول بھٹو

    پرویز مشرف کے دور میں بھی پاکستان میں غذائی بحران تھا، بلاول بھٹو

    پرویز مشرف کے دور میں بھی زرعی ملک ہونے کے باوجود ہم گندم دوسرے ملکوں سے خرید رہے تھے، بلاول بھٹو

    صدر زرداری نے صرف این سال میں گندم خریدنے والے ملک کو گندم بیچنے والے ملک میں تبدیل کردیا، بلاول بھٹو

    جب سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے، ہمارے کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے، بلاول بھٹو

    زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے مگر حکومت کے پاس زراعت کیلئے کوئی پالیسی نہیں، بلاول بھٹو

    ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ ہونا تھی مگر وہ بھی اب تک نہیں کی گئی، بلاول بھٹو

    پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم آٹا بحران کا سامنا کررہے ہیں، بلاول بھٹو

    پی ٹی آئی آٹا بحران کا جو حل نکال رہی ہے، دراصل وہ حل بھی نہیں ہے، بلاول بھٹو

    دوسرے ملکوں سے ڈیوٹی فری آٹا خریدنے سے پاکستان کی زراعت کو مزید نقصان ہوگا، بلاول بھٹو

    پنجاب اور سندھ میں گندم کی فصل تقریبا تیار ہے اور اب اسے عالمی مارکیٹ سے خریدی گئی گندم کا مقابلہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

  • سبزباغ دکھانے والے جاپانی کی کہانی :ہزاروں خوبصورت خواتین کوچاند پرلے جانے کا جھانسہ ،خواتین کے خواب ادھورے رہ گئے

    سبزباغ دکھانے والے جاپانی کی کہانی :ہزاروں خوبصورت خواتین کوچاند پرلے جانے کا جھانسہ ،خواتین کے خواب ادھورے رہ گئے

    ٹوکیو:سبزباغ دکھانے والے جاپانی کی کہانی :ہزاروں خواتین کا جاپانی ارب پتی کے ساتھ چاند پر جانے کا خواب ٹوٹ گیا،اطلاعات کےمطابق جاپان کے ارب پتی شخص ہوساکو میزاوا نے چاند پر جانے کے لیے ساتھی خاتون کی تلاش کا پروگرام منسوخ کر دیا۔

    چند روز قبل ہوساکو میزاوا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کیا تھا کہ اُنھیں چاند پر جانے کے لیے ایک پُرکشش خاتون کی تلاش ہے، ارب پتی شخص نے چاند پر جانے کی خواہشمند خواتین کو درخواست جمع کرانے کے لیے 17 جنوری تک کی مہلت دی تھی۔جاپانی ارب پتی شخص کو چاند پر ان کے ساتھ جانے کی خواہش رکھنے والی تقریباً 30,000کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

    جاپانی ارب پتی شخص نے اچانک چاند پر جانے کے لیے خاتون ساتھی کی تلاش کے منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ہوساکو میزاوا نے اپنے پروگرام کی منسوخی کا اعلان بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ چاند پر جانے کے میرے حقیقی اور دیانت دارانہ عزم کے باوجود اس میں شرکت کے حوالے سے میرے ملے جلے جذبات ہیں۔

    ارب پتی شخص کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر اس پروگرام میں حصّہ نہیں لے سکتا اس لیے اُن 27,722 خواتین سے بہت شرمندہ ہوں جنھوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر درخواستیں جمع کرائیں۔لیکن چند دن بعد ہی ہزاروں خواتین کا جاپانی ارب پتی کے ساتھ چاند پر جانے کا خواب ٹوٹ گیا

    ہوسا کومیزاوا معروف آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ’زورو ٹاؤن‘ کے بانی ہیں جس کے بارے میں امریکی میگزین فوبز کا کہنا ہے کہ ان کے اثاثوں کی مالیت 2 ارب ڈالرز ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کی جب ہوساکو میزاوا نے اس قسم کا اعلان کیا ہو، اس سے قبل بھی جاپانی ارب پتی شخص اپنے 100 فالوورز میں 9 لاکھ ڈالرز بانٹ چکے ہیں۔

  • آپ نیوز ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ،مبشر لقمان نے صحافی رہنماؤں کو واجبات کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرادی

    آپ نیوز ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ،مبشر لقمان نے صحافی رہنماؤں کو واجبات کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرادی

    آپ نیوز ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ مبشر لقمان نے صحافی رہنماؤں کومعاملہ کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرادی

    باغی ٹی وی :آپ نیوز چینل کے کارکنوں کو دو ماہ سے نہ ملنے والی تنخواہ پر سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، صدر ایمرا آصف بٹ، جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب حافظ فیض، ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب شاہد چوہدری، کی سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان سے ملاقات، آپ نیوز چینل میں کارکنوں کو دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود تنخواہیں نہ ملنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ کارکنوں کی تنخواہوں کے حوالے سے سیکرٹری لاہور پریس کلب بابر ڈوگر پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ اور جنرل سیکرٹری اشرف مجید، پریس کلب کے نائب صدر قذافی بٹ بھی ان مذاکرات میں ٹیلی فون پر موجود تھے۔ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اسی وقت اعلی مینجمنٹ سے فوری بات کی اور ان سے بات کرنے کے بعد یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ منگل تک تنخواہوں کا معاملہ کلئیر ہو جائےگا اور یہ بھی کہا ہے کہ اگر یہ معاملہ کلئیر نہیں ہوتا تو میں بھی آپ لوگوں کے ساتھ مل کر ہر سطح تک جاوں گا ۔ صحافتی رہنماوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد وعدہ کے مطابق آپ نیوز چینل تنخواہوں کا مسئلہ حل کر دے گا

  • بھارت کا کشمیریوں پراعتماد اٹھ گیا،سوشل میڈیا کی سروسز کے لیے ہندوستانی ماہرین کو تعینات کردیا

    بھارت کا کشمیریوں پراعتماد اٹھ گیا،سوشل میڈیا کی سروسز کے لیے ہندوستانی ماہرین کو تعینات کردیا

    سرینگر:بھارت کا کشمیریوں پراعتماد اٹھ گیا،سوشل میڈیا کی سروسز کے لیے دلی سے ہندوستانی ماہرین کوتعینات کردیا ،اطلاعات کےمطابق بھارتی انتظامیہ میں برانڈبینڈ سہولیات کو مکمل بحال کرنے سے پہلے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی عائد کرنے کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں انتظامیہ نے کشمیریوں کی فیس بک ، وائٹس اب اور دیگر سماجی رابطوں کی سائٹوںتک رسائی ناممکن بنانے کیلئے نئی دلی اور بنگلور سے آئی ٹی ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم کشمیر طلب کی ہے جسے وی پی این پراکسیزکو بلاک کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ یہ ٹیم ایک خصوصی سافٹ ویئر کو برانڈ بینڈ کے ساتھ منسلک کرے گی جسکے نتیجے میں وی پی این کے ذریعے بھی سوشل میڈیا سائٹس نہیں کھل پائیں گی ۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمٹیڈ(بی ایس این ایل)نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برانڈبینڈ کو بحال کرنے سے قبل سوشل میڈیا کو پوری طرح سے منقطع کیا جائے گا ۔کشمیر میں وی پی این کی مدد سے حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا پر پابندی ہونے کے باوجود لوگ باآسانی خود اس پابندی کو ہٹانے میں کافی حد تک کامیاب رہے اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کا استعمال کرتے ہیں ۔

    مرکزی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر سے آئین ہند کی دفعہ 370 اور 35 اے ختم کئے جانے کے بعد سے قریب 6 ماہ تک مواصلاتی پابندیاں نافذ کردی گئی اور کچھ روز قبل جموں و کشمیر میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر پابندی جاری رکھتے ہوئے 2 جی موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کردی گئیں تاہم پابندی کے باوجود کشمیری عوام سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر نظر آنے لگے ۔

    جس کے لئے انٹرنیٹ صارفین سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر آنے کے لیے وی پی این یعنی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا استعمال کر رہے تھے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وی پی این ایسی نیٹ ورک ٹیکنالوجی ہے جو پبلک نیٹ ورک جیسے انٹرنیٹ پر نیٹ ورک کنکشن بناتی ہے۔ اسے استعمال کر کے بلاک کی گئی ویب سائٹس اور سروسز تک رسائی حاصل کرنے میں معاونت ملتی ہے۔

  • کرتارپورپربھارتی دہشت گردی کوناکام بنانے پردنیا بھرکے سکھ "آئی ایس آئی” کے دیوانے ہوگئے

    کرتارپورپربھارتی دہشت گردی کوناکام بنانے پردنیا بھرکے سکھ "آئی ایس آئی” کے دیوانے ہوگئے

    امرتسر:پاکستانی خفیہ”ایجنسی آئی ایس آئی”کوسلام،دنیا بھرکےسکھ کرتارپورپربھارتی دہشت گردی کوناکام بنانے پر”آئی ایس آئی” کے دیوانےہوگئے،اطلاعات کےمطابق سکھ قوم اور پاکستان کے مابین تعلقات کشیدہ بنانے کے لئے کرتار پور راہداری پر ہونے والے دھماکے کی جامع تحقیقات اور راکے منصوبے کو بے نقاب کرنے کے لئے یونائیٹڈ فرنٹ آف سکھ کینیڈا اور شریومانی اکالی دل امرتسر کینیڈا ایسٹ نے پاکستان انٹیلی جنس کے کام کی تعریف کی ہے۔ .

    ذرائع کےمطابق آئی ایس آئی کی خدمات کے حوالے سے متحدہ فرنٹ آف سکھ کینیڈاکے کوآرڈینیٹراور سینئر ممبرشرومنی اکالی دل امرتسر کینیڈا ایسٹ سکھمندر سنگھ ہنسرا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پوری دنیا میں سکھوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پرہندوستان کی غیر ملکی خفیہ ایجنسی (را)کی سرگرمیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ خطے سے را کے کارکنوں کا قلع قمع کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے پاکستان کے کرتار پور صاحب اور دوسرے گوردواروں میں آنے والے تمام سکھوں کو متنبہ کیاکہ وہ علاقے میں ہندوستانی ایجنٹوں کی سرگرمیوں سے ہوشیار رہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوںنے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے یا آنے والے پوری دنیا کے سکھ پاکستان حکومت پر اعتماد کرتے ہیں۔

  • وزیر اعظم سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی ملاقات

    وزیر اعظم سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی ملاقات

    وزیر اعظم سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی ملاقات

    باغی ٹی وی : پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی ۔جاوید آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے قومی اسپورٹس پالیسی اور پاکستان میں کھیلوں کی بہتری پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
    وزیر اعظم عمران خان خان نے کہا کہ قومی اسپورٹس پالیسی پر توجہ ہے جلد اجلاس منعقد ہوگا ۔جس میں پاکستان میں اسپورٹس کی بہتری پر بات چیت ہوگی۔ جاوید آفریدی سے ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان نے ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بڑے کرکٹرز کا پی ایس ایل فرنچائز سے منسلک ہونا پاکستان کرکٹ کے لیے بھی اچھی خبر ہے نوجوان کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔
    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا پاکستان مکمل انعقاد تاریخی موقع ہوگا،پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ملک میں کرکٹ کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔

    پشاور زلمی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

  • شہبازشریف کی شعبدہ بازی ، شہزاد اکبرکا جوابی وار، شہبازشریف پھرمشکل میں پھنس گئے

    شہبازشریف کی شعبدہ بازی ، شہزاد اکبرکا جوابی وار، شہبازشریف پھرمشکل میں پھنس گئے

    اسلام آباد:شہبازشریف کی شعبدہ بازی ، شہزاد اکبرکا جوابی وار، شہبازشریف پھرمشکل میں پھنس گئے ،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بھی چیلنج کیاہے کہ شہباز شریف میرے خلاف مقدمہ کریں ، وہ یہاں تو ٹوپی پہنا سکتے ہیں لیکن برطانوی عدالتوں میں مشکل ہے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ شہبازشریف نے بڑے دعوے کیے تھے ، جس وجہ سےیہ دباؤمیں تھے، لوگ پوچھ رہےتھے کیس کب کریں گےاس لیے اب کیس کیاگیا، شہباز شریف نےالزام لگایاڈیوڈ روز سے اسٹوری ہم نے کرائی ہیں۔

    معاون خصوصی برائے احتساب کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ میں کیس کیاہےتووہاں گواہی بھی دیناہوگی شواہد بھی دیناہوں گے، شہباز شریف دودھ کادودھ جوکررہےہیں چھ ماہ میں دودھ خراب ہو جاتاہے، ڈیوڈروز نے بطورگواہ بلایا تو برطانوی عدالت میں ضرور پیش ہوں گا۔

    یاد رہےکہ شہباز شریف نے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ان کے اور اخبار ڈیلی میل کیخلاف لندن ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کوئنز بنچ ڈویژن نے اخبار اور صحافی کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

    اس مقدمے میں لیگی رہنما شہبا ز شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، من گھڑت سٹوری عمران خان کی ہدایت پر چھاپی گئی۔شہباز شریف نے اپنے وکلا الاسڈئیر پیپر اور انٹونیا فوسٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مقدمے کے بارے میں میڈیا کو آگاہ بھی کیا۔