Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہور ہائیکورٹ  نے  کس بات پر سیکرٹری  ایکسائز کو طلب کر لیا

    لاہور ہائیکورٹ نے کس بات پر سیکرٹری ایکسائز کو طلب کر لیا

    لاہور ہائیکورٹ نے کس بات پر سیکرٹری ایکسائز کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ، نمبر پلیٹ اور گاڑیوں کے موٹر گاڑیوں کے کاغذات جاری نہ کرنے پر محکمہ ایکسائز کے خلاف کیس کی سماعت

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نےای چالان کے اطلاق اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے سیف سٹی اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی.

    عدالت نے منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن ، چیف سیکرٹری اور پپرا بورڈ سے نمبر پلیٹ اور کاغذات جاری کرنے کے حوالے سے رپورٹس طلب کر لی .عدالت نے اسمارٹ کارڈ جاری کرنے والی کمپنی ان-باکس بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.عدالتی حکم پر سیکرٹری ایکسائز وجیہہ اللہ کنڈی، ڈی جی ایکسائز اور سربراہ سیف سٹی اتھارٹی پیش ہوتے ہوئے عدالت میں بیان دیا کہ
    سیف سٹی پراجیکٹ کی ضرورت کے مطابق موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کی جا رہی ہے. ہم خودکار نظام کے ذریعے پڑھی جانے والی نمبرز پلیٹس بنا رہے ہیں.

    ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی وجہ سے نئی نمبرز پلیٹس کا ٹینڈر منسوخ کر دیا ہے.نئی نمبر پلیٹس کا ٹھیکہ دینے کے لئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ منصوبہ بنانے جا رہے ہیں جس میں منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن کو آن بورڈ لیا ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد ہمیں تین ماہ چاہئے ہوں گے نئی نمبر پلیٹس کا کام شروع کرنے کا

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری ایکسائز سے استفسار کیا کہ نئی نمبر پلیٹس کب سے جاری ہونا شروع ہو جائیں گی.. سیکرٹری ایکسائز نے جواب دیا کہ نئی نمبر پلیٹس کی پروڈکشن شروع کرنے کے لئے چھ ماہ تک درکار ہوں گے. اس وقت سترہ لاکھ نمبر پلیٹس کے کیسسز پینڈنگ ہیں. ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کو ہم نے کہہ دیا ہے کہ جس کے پاس کمپیوٹرائز نمبر پلیٹس نہیں انہیں نہ پکڑیں. اس وقت پانچ لاکھ تیس ہزار سمارٹ کارڈز پینڈنگ ہیں.کمپیوٹر نمبر پلیٹ کا مقصد تھا گاڑی کی شناخت، سیکورٹی فیچرز اور ٹرایفک قوانین کی پاسداری تھی.

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب محکموں کے درمیان اور صوبائی و وفاقی حکومت کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کریں. آئی جی پنجاب کو لکھ دیا ہے کہ پورے پنجاب میں جس شخص کے پاس کمپیوٹرائز نمبر پلیٹ نہیں اس کو پکڑا نہیں جائے.اگر گاڑی کا مالک گاڑی نہیں چلا رہا تو ای چالان اس کو کیوں جائے، شہریوں نے نمبر پلیٹ اور کاغذات کے لیے دو دو سال قبل پیسے جمع کرواے ،درخواست گزار نے موقف اختیار کہ محکمہ ایکسائز نے رقم کی وصولی کے باوجود نمبر پلیٹ اور کاغذات نہیں جاری کیے ،محکمہ نے سرکاری طور پر نمر پلیٹ کا اجرا بھی نہیں ہو رہاہے،محکمہ ایکسائز کی جانب سے نمبر پلیٹ اور کاغذات نہ دینے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،کروڑوں روپے اکٹھے کرنے کے باوجود نمر پلیٹ اور کاغذات نہ دینے پر زمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے،

    ہائیکورٹ نے درخواست پر مزید کارروائی 13 فروری تک ملتوی کر دی

  • دن دیہاڑے I.10 مرکز اسلام آباد والٹن فارمیسی میں ڈکیتی کی واردات،باغی ٹی وی کی خبرپرپولیس کی کارروائی

    دن دیہاڑے I.10 مرکز اسلام آباد والٹن فارمیسی میں ڈکیتی کی واردات،باغی ٹی وی کی خبرپرپولیس کی کارروائی

    اسلام آباد:دن دیہاڑے I.10 مرکز اسلام آباد والٹن فارمیسی میں ڈکیتی کی واردات،باغی ٹی وی کی خبرپرکارروائی ،اطلاعات کےمطابق کل اسلام آباد کے معروف علاقے I.10 مرکز اسلام آباد والٹن میں دن دیہاڑے ڈاکووں نے ایک میڈیکل میں اسلحے کے زورپرایک ڈکیتی کی کارروائی کی تھی جس کی خبر سب سے پہلے باغی ٹی وی نے نشرکرکے سیکورٹی حکام کومطلع کیا تھا

     

    باغی ٹی وی کی مطابق کل اس واردات میں 6 ڈاکو I.10 مرکز اسلام آباد والٹن میں ایک مشہورمیڈیکل اسٹورمیں فا ئرنگ کرتے ہوئے داخل ہوئے اوروہاں پرموجود افراد کودھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی قسم کی حرکت نہیں کرسکتے جوکوئی کوشش بھی کرے گا اسے گولی مار دی جائے گی ، ا سکے بعد ڈاکومیڈیکل اسٹورکے مالک کوپستول لہراتے ہوئے ایک طرف ہٹنے کا کہتے ہیں اورچھپائے گئے لاکھوں روپے نکال کرفرار ہوجاتے ہیں

    اس واقعہ کے بعد سب سے پہلے باغی ٹی وی نے خبربریک کی اورپھراسلام آباد پولیس کواس واردات کی ویڈیوٹیگ کرتے ہوئے اس واقعہ کی خبردی ، جس کے جواب میں اسلام آباد پولیس کی طرف سے باغی ٹی وی کوپیغام موصول ہوا ہےجس میں کہا گیا ہےکہ پولیس اس خبر کے بعد ان مشتبہ افراد کا پیچھا کررہی ہے اورامید ہےکہ وہ ان کو گرفتار کرلے گی

  • لوئر دیر: چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے رشتہ داروں کا  احتجاجی مظاہرہ، حکومت سے کیا مطالبہ کیا

    لوئر دیر: چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے رشتہ داروں کا احتجاجی مظاہرہ، حکومت سے کیا مطالبہ کیا

    لوئر دیر: چائنہ میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے رشتہ داروں کا احتجاجی مظاہرہ، حکومت سے کیا مطالبہ کیا

    باغی ٹی وی : لوئر دیرچائینہ میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے رشتہ داروں نے احتجاجی مظایرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چائنہ میں پھنسے پاکستانیوں کو پینے کا صاف پانی،خوراک کے اشیاء اور ادویات بہم پہنچائے. ان کا کہنا تھا چائنہ میں پھنسے پاکستانی طلبہ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں. طلبہ اور دیگر پاکستانی شہریوں کو حلال خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ حکومت چائنہ میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفظات وطن واپسی کا بندوبست کرے۔ اپنے شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ چائنہ میں پھنسے ہمارے بہن بھائی اور دیگر رشتہ دار انتہائی مشکل صورتحال کاسامنا کررہے ہیں

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

  • یورپ ٹوٹنے لگا : برطانیہ 47 سال بعد آج یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے گا

    یورپ ٹوٹنے لگا : برطانیہ 47 سال بعد آج یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے گا

    لندن :یورپ ٹوٹنے لگا : برطانیہ 47 سال بعد آج یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے گا،اطلاعات کےمطابق برطانیہ 47 سال بعد آج یورپی یونین سے باضابطہ طور پر راہیں جدا کر لے گا۔ علیحدگی کا اطلاق مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے یعنی پاکستان میں ہفتے کی صبح چار بجے ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق برطانوی کابینہ کی آج شام سندرلینڈ میں علامتی میٹنگ بھی ہوگی، یہ وہی مقام ہے جہاں سے بریگزٹ کا سب سے پہلے اعلان کیا گیا تھا۔ وزیراعظم بورس جانسن بریگزٹ کے بارے میں بیان بھی جاری کریں گے جس میں وہ واضح کریں گے کہ بریگزٹ نقطہ انجام نہیں، برطانیہ کے لیے نقطہ آغاز ثابت ہوگا، برطانیہ کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے منصوبہ پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

    یورپی یونین سے علیحدگی کا عمل ایک ہی لمحے میں مکمل نہیں ہوسکے گا۔رواں برس کے اختتام تک برطانیہ یورپی یونین سے تجارت اوردیگر معاملات طے کرےگا۔ اب برطانیہ ایک عبوری دور میں داخل ہو جائے گا جس کا اختتام 31 دسمبر کو ہوگا، ان گیارہ ماہ تک برطانیہ میں یورپی قوانین لاگو رہیں گے اور لوگوں کی ا?زادانہ نقل وحرکت بھی ممکن ہوگی، اس دوران برطانیہ مستقبل میں یورپی یونین سے تعلق کے بارے میں امور طے کرے گا۔

    بورس جانسن کی یہ بھی کوشش ہے کہ اسی دوران جاپان اور امریکا سے تجارتی معاہدے کرلیے جائیں تاکہ معیشت کو مضبوط بنایا جائے۔برطانیہ میں ٹوری حکومت کے زیادہ تراراکین بریگزٹ کے حامی ہیں جبکہ اپوزیشن لیبرپارٹی اس بارے میں منقسم ہے، تیسری بڑی جماعت اسکاٹش نیشنل پارٹی بریگزٹ کی یکسر مخالف ہے اور اب وہ برطانیہ سے علیحدگی کے لیے اسی سال ریفرنڈم کرانا چاہتی ہے۔

  • بل گیٹس کی بیٹی نے مسلمان گھڑسوار سے منگنی کرلی،شادی کی تاریخ بہت جلد طئے ہوجائے گی

    بل گیٹس کی بیٹی نے مسلمان گھڑسوار سے منگنی کرلی،شادی کی تاریخ بہت جلد طئے ہوجائے گی

    کیلی فورنیا :بل گیٹس کی بیٹی نے مسلمان گھڑسوار سے منگنی کرلی،شادی کی تاریخ بہت جلد طئے ہوجائے گی ،اطلاعات کےمطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے مسلم مذہب سے تعلق رکھنے والے مصری گھڑسوار نائل نصار سے منگنی کرلی۔جینیفر گیٹس بھی پیرس پیتھرزٹیم کی گھڑسوار ہیں۔

    جنیفر گیٹس نے فیس بک کی فوٹو شیئر ایپ انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ مصر کے گھڑ سوار نیل نصر سے شادی کررہی ہیں۔جنیفر نے مزید لکھا کہ میں اپنی باقی زندگی آپ کے ساتھ سیکھنے، بڑھنے، ہنستے ہوئے گزارنے کا بے صبری سے انتظار کررہی ہوں۔

     

    https://www.instagram.com/nayelnassar/?utm_source=ig_embed

     

     

    مصری نوجوان نایل نصار نے لکھا ’اس کے ہاں کہنے پر،، مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں دنیا کا سب سے خوش اور خوش قسمت انسان ہوں۔‘نایل نے مزید لکھا ’مزید انتظار ممکن نہیں رہا اور اگر صاف الفاظ میں کہوں تو آج کے بعد تمہارے بغیر زندگی کا تصور بھی میرے لیے ممکن نہیں۔‘

    یاد رہے کہ مصری شہری نصار مصرمیں پیدا ہوئے اور کویت میں پرورش پائی، انہوں نے 2020 میں ٹوکیو اولمپکس کے لیے مصر کی جانب سے کوالیفائی کیا ہے، جنیفر نے بھی پیشہ وارانہ گھڑ سواری کے مقابلوں میں حصہ لیا اور اس کھیل سے ان کی گہری محبت ہے۔

    نصرر نامی نوجوان کیلی فورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی میں معاشیات کا طالب علم رہ چکا ہے جہاں ان کی اور جینیفر کی دوستی ہوئی۔جینیفر گیٹس 2018 کے آخر میں مصر کے دورے پر گئی جہاں نایل نصار نے اپنی کلاس فیلو کو مصر کی سیر کرائی اور انہوں نے مختلف تفریحی اور سیاحتی مقامات دیکھے۔

  • پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، ”قیمت پنجاب موبائل ایپ“ سے ملی عوام کو سہولت

    پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، ”قیمت پنجاب موبائل ایپ“ سے ملی عوام کو سہولت

    پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، ”قیمت پنجاب موبائل ایپ“ سے ملی عوام کو سہولت

    باغی ٹی وی: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی وضع کردہ ”قیمت پنجاب موبائل ایپ“میں اشیائے خورونوش کی ”ہوم ڈلیوری سروس” کا فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے سرکاری نرخوں پر چیزیں منگوا سکیں گے جبکہ شہریوں کو ترسیل کے کوئی اضافی چارجز ادا نہیں کرنا پڑیں گے۔ فریش آن لائن فری ہوم ڈلیوری سروس فی الحال لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان کے شہروں میں متعارف کروائی گئی ہے۔ابتدا میں پھلوں اور سبزیوں کی 46 اقسام کو فریش آن لائن آرڈر فارم میں شامل کیا گیا ہے۔
    آرڈر دینے کیلئے صارفین کو قیمت ایپ سے فریش آن لائن کا انتخاب کرکے اپنا ضلع اور پھر تحصیل منتخب کرنا ہو گی اور پھر فہرست سے اپنی پسند کی اشیاء منتخب کر کے مقدار داخل کرنا ہو گی۔ کل بل اسکرین کے اوپری حصے پر ظاہر ہوگا۔ جس کے بعد آرڈر گھر پر ڈیلیور ہوجائے گا اور کیش میں ادائیگی کی جا سکے گی۔ صارف موجودہ اور ماضی کے آرڈرز سے متعلقہ معلومات بھی ایپ میں دیکھ سکیں گے۔
    اس سروس کے ذریعے صارفین کو سرکاری نرخوں پر اشیا گھر بیٹھے مل جایا کریں گی اور وقت کے ساتھ ساتھ پیسوں کی بھی بچت ہو گی۔
    گراں فروشی روکنے کے لئے 23 اپریل 2019 کو لانچ ہونے والی اس ایپ کو عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی ہے اور اسے اب تک پنجاب بھر سے 6 لاکھ سے زائد شہری ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں جبکہ 23 ہزار 646 رجسٹرڈ شکایات میں سے 23 ہزار 516 کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ قیمت پنجاب ایپ گوگل پلے سٹور اور ایپل سٹور دونوں پر مفت دستیاب ہے۔ بہت جلد مزید شہر اور اشیا کو بھی ایپ میں خریداری کے لئے شامل کیا جائے گا۔
    اس سےمتعلق خبریں

    عوام کی سہولت کے لیے "قیمت پنجاب ایپ” لانچ کردی گئی

    قیمت پنجاب ہوا میں

  • ن لیگ کی ایک اوروکٹ گرگئی :جعلی ڈگری کیس : لیگی ایم پی اے کاشف چوہدری نا اہل قرار

    ن لیگ کی ایک اوروکٹ گرگئی :جعلی ڈگری کیس : لیگی ایم پی اے کاشف چوہدری نا اہل قرار

    اسلام آباد:ن لیگ کی ایک اوروکٹ گرگئی :جعلی ڈگری کیس : لیگی ایم پی اے کاشف چوہدری نا اہل قرار،اطلاعات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری جمع کرانے پر مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو نااہل قرار دے دیا ، الیکشن کمیشن کو بھی لیگی ایم پی اے کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 241 سے ن لیگ کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی کاشف چوہدری کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا۔ درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف چوہدری کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست گزار کے مطابق الخیر یونیورسٹی نے تصدیق کی کہ کاشف چوہدری کبھی یونیورسٹی کے طالب علم ہی نہیں رہے، وہ صادق اور امین نہیں اس لیے عدالت بطور رکن صوبائی اسمبلی انھیں نااہل قرار دے۔عدالت نے کاشف چوہدری کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن لیگی ایم پی اے کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم بھی دیا۔
    خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کاشف محمود نے 48543 جب کہ تحریک انصاف کے ملک محمد مظفر خان نے 44184 ووٹ حاصل کیے تھے۔

  • صوابی میں انسداد پولیومہم کے دوران دفعہ 144 نافذ

    صوابی میں انسداد پولیومہم کے دوران دفعہ 144 نافذ

    صوابی میں انسداد پولیومہم کے دوران دفعہ 144 نافذ

    باغی ٹی وی :صوابی میں ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عاید ہوگی
    ۔ھر میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی
    ڈی پی او صوابی نے ضلعی پولیس کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ ڈبل سواری،اور ہر قسم اسلحہ ساتھ لیکر چلنا اور نمائش پر پابندی و دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے
    صوابی پولیو ٹیم پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فارنگ

  • فلسطین کے معاملے میں یک آواز ہونے پر میں تمام سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں:ترک اسپیکر شین توپ کا خراج تحسین

    فلسطین کے معاملے میں یک آواز ہونے پر میں تمام سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں:ترک اسپیکر شین توپ کا خراج تحسین

    انقرہ :فلسطین کے معاملے میں یک آواز ہونے پر میں تمام سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں:ترک اسپیکر شین توپ کا خراج تحسین ،اطلاعات کےمطابق ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ نام نہاد امن پلان کی مذمت کی اور فلسطین کے معاملے میں یک آواز ہونے پر تمام سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    شین توپ نے ٹویٹر سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ "قومی اسمبلی میں گروپ رکھنے والی تمام سیاسی پارٹیوں نے ایک مشترکہ اعلامیے کے ساتھ امریکہ کے نام نہاد امن پلان کی نفی کی ہے۔ اس غازی اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے میں فلسطین کے دعوے پر یک آواز ہونے پر تمام سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ ترکی قومی اسمبلی میں پارٹی گروپ رکھنے والی تمام سیاسی پارٹیوں نے کل جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں امریکہ کے نام نہاد امن پلان کی مذمت کی تھی۔اور یہ بھی واضح کردیا تھاکہ ہم فلسطین پر قبضے کے پلان کو ہرگز قبول نہیں کریں گے”۔

  • اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی میں طلباء صدی کی ڈیل کے خلاف سراپا احتجاج

    اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی میں طلباء صدی کی ڈیل کے خلاف سراپا احتجاج

    یافا : اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی میں طلباء صدی کی ڈیل کے خلاف سراپا احتجاج،اطلاعات کےمطابق اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں قائم ‘الشیخ مونس’ یونیورسٹی میں زیرتعلیم سیکڑوں طلباء نے امریکا کے نام نہاد صدی کی ڈیل کے خلاف احتجاج کیا اور صدی کی ڈیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ مونس یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے کے خلاف نعرے بازی کی۔ طلباء نے عالمی برادری، عالم اسلام اور عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ ٹرمپ کے امن پلان کو مسترد کردیں۔

    طلباء کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل مل کر فلسطینی قوم کے دیرینہ اور بنیادی حقوق کو پامال کررہے ہیں۔ امریکا کا صدی کی ڈیل کا منصوبہ فلسطینی قوم کو اس کے حقوق سے محروم کرنے کی مذموم کوشش ہے

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نیا امن منصوبہ جاری کیا ہے جس پر عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔