Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکی منصوبے میں فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق برباد کیے گئے: عرب لیگ

    امریکی منصوبے میں فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق برباد کیے گئے: عرب لیگ

    قاہرہ:عرب لیگ کا کہنا ہے کہ امن منصوبے میں فلسطینیوں کے حقوق پامال کیے گئے ہیں۔عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے بدھ کے روز کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے بیچ منصوبے کے ابتدائی مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں فلسطینیوں کے قانونی حقوق کو بڑے پیمانے پر برباد کیا گیا ہے۔

    تاہم ابو الغیط نے واضح کیا کہ "ہم امریکی ویژن کا باریک بینی سے جإئزہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ،،، ہم امن کو یقنی بنانے کی خاطر کسی بھی سنجیدہ کوشش کے لیے کشادہ دلی کے حامل ہیں”۔

    یاد رہے کہ دو سال سے زیادہ عرصے تک خفیہ طور پر کام کرنے اور انکشاف میں التوا کے بعد آخر کار گذشتہ روز منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی کے لیے اپنے امن منصوبے کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ نے "دو ریاستی حل” کی تجویز کے ساتھ باور کرایا ہے کہ "فلسطینیوں کا حق ہے کہ وہ اب کے مقابلے میں بہت بہتر زندگی گزاریں”۔

    ٹرمپ کے منصوبے میں تجویز کردہ فلسطینی ریاست کا رقبہ ،،، 1967 میں اسرائیل کی جانب سے قبضے میں لی گئی اس اراضی سے کم ہے جس پر فلسطینی اپنی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔ٹرمپ کی جانب سے امن منصوبے کے انکشاف کے بعد اقوام متحدہ نے باور کرایا ہے کہ وہ 1967 کی سرحدوں پر کاربند رہے گی۔

    دوسری جانب فرانسیسی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ "وہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی قانونی اور جائز امیدوں کے احترام کے حوالے سے خبردار رہے گی”۔ وزارت خارجہ کے مطابق وہ اس بات کی قائل ہے کہ مشرق وسطی میں منصفانہ اور مستقل امن کے قیام کے لیے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تسلیم شدہ معیارات کے مطابق دو ریاستی حل ضروری ہے.

  • یورپ کے بگڑے ہوئے نسلیت پرست بچے اپنی حد میں رہیں، ترک پرچم ہر جگہ لہراتا رہے گا: چاوش اولو

    یورپ کے بگڑے ہوئے نسلیت پرست بچے اپنی حد میں رہیں، ترک پرچم ہر جگہ لہراتا رہے گا: چاوش اولو

    انقرہ :یورپ کے بگڑے ہوئے نسلیت پرست بچے اپنی حد میں رہیں، ترک پرچم ہر جگہ لہراتا رہے گا،اطلاعات کےمطابق ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے یورپی پارلیمنٹ میں ترکی کے پرچم کو پھاڑنے والے نسلیت پرست یونانی ممبر پارلیمنٹ لوآنیس لاگوس کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق اس موضوع سے متعلق ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ہم نے اپنے عظیم پرچم کی طرف بڑھنے والے ہاتھوں کو کیسے توڑا، ان کی فوجوں کو کیسے سمندر برد کیا تھا اسے سب سے زیادہ بہتر یہ نسلیت پرست جانتے ہیں۔ یہ یورپ کے بگڑے ہوئے نسلیت پرست بچے اپنی حد میں رہیں”۔

    وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ "یورپ کو اب اسلام مخالفت اور نسلیت پرستی کے خلاف قدم اٹھانا چاہیے۔ ہمارا پرچم ہر جگہ پورے وقار کے ساتھ لہراتا رہے گا۔ ہم یورپی یونین کے، اس مسخرے کے بارے میں، ضروری کاروائی کرنے کے منتظر ہیں”۔

    واضح رہے کہ نسلیت پرست یونانی پارلیمنٹیرین لوآنیس لاگوس نے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ یورپی یونین کی جنرل کمیٹی کے ” یونانی جزائر میں انسانی صورتحال” کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں ترکی کے پرچم کو پھاڑ دیا تھا۔

    لاگوس نے مہاجرین کے یونانی عوام پر حملے کرنے کا دعوی کیا اور کہا تھا کہ "ایک طرف ترکی ہے جو اپنی من مانیاں کر رہا ہے۔ ہمارے ملک میں جوق در جوق مہاجرین آ رہے ہیں۔ اور یہ ترکی کا پرچم ہے ۔ اس کے ساتھ کیا کیا جانا چاہئیے۔ اسے پھاڑ کر پھینک دیا جانا چاہیے۔ اب ہمیں اسے نقطہ انجام پر لانا چاہیے”۔

  • تبدیلی آگئی:اب پاسپورٹ بنوانے کے لیے لائن میں نہیں لگنا پڑے گا

    تبدیلی آگئی:اب پاسپورٹ بنوانے کے لیے لائن میں نہیں لگنا پڑے گا

    اسلام آباد:تبدیلی آگئی:اب پاسپورٹ بنوانے کے لیے لائن میں نہیں لگنا پڑے گا،اطلاعات کےمطابق حکومت پاکستان کے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پریمیئر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ریڈایبل پاسپورٹ کی آن لائن بکنگ کرائی جاسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے جاری کردیا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ بنوانے یا اس کی تجدید کے خواہشمندوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کر دی گئی ہیں ۔ادارے کا کہنا ہے کہ اب پاسپورٹ بنانے والوں کو نہ گھنٹوں طویل قطاروں میں لگنا پڑے گا اور نہ ہی ایجنٹوں کے ہاتھوں خوار ہونا پڑے گا بلکہ پاسپورٹ کی پریمیئر سروس کے تحت آن لائن بکنگ کے بعد اپنا پاسپورٹ باآسانی بنوا سکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے کے لیے آن لائن بکنگ کے بعد پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمندوں کو ان کی مرضی کے مطابق وقت دے دیا جائے گا، جس وقت کی بکنگ ہوگی پاسپورٹ بنانے والے کو اس وقت پر وہ پہنچنا لازمی ہوگا اگر کسی وجہ سے کچھ تاخیر ہو یا منسوخ کرانا ہو تو فوری آن لائن پریمیئر سروس کو آگاہ کرنا پڑے گا۔

    پریمیئر سروس کے تحت 10 سے 15 منٹ میں اپنا مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ پریمیئر سروس کے عوض محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن فیس کے علاو ہ 1500 روپے اضافی سروس چارجز کے طور پر وصول کرے گا۔ پریمیئر سروس لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں جلد ہی شروع کی جائے گی۔ لاہور میں اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ باقی شہروں میں بھی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک مفصل رپورٹ ڈائریکٹریٹ پاسپورٹ سیکرٹری داخلہ کو بجھوا دی گئی ہے اب اس رپورٹ کی روشنی میں وزارت داخلہ کی طرف سے جیسے ہی منظوری ملتی ہے آن لائن بکنگ کے ذریعے پاسپورٹ بنانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

    اس حوالے سے ادارے کا ماننا ہے کہ کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے افراد موجود ہیں جو پریمیئر سروس سے فائدہ اٹھائے کو تیار ہیں اور 1500 روپے ادا کرنا ان کے لیے کوئی مشکل نہیں۔ جو افراد اضافی رقم نہ دینا چاہیں ان کا پاسپورٹ معمول کے مطابق بنتا رہے گا۔

  • بیت المقدس کی تاریخی مسجد البدریین جسے شہید کرنے کی مذموم کوشش کی گئی

    بیت المقدس کی تاریخی مسجد البدریین جسے شہید کرنے کی مذموم کوشش کی گئی

    مقبوضہ بیت المقدس:حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی شر پسندوں نے فلسطین کی تاریخی مسجد ‘البدرین’ کو شہید کرنے کی مذموم کوشش کی۔ اس رپورٹ میں مسجد البدرین کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    مسجد البدرین بیت المقدس کے جنوب میں جبل شرفات کے قریب واقع ہے۔ حال ہی میں فلسطینی نمازی جب نماز فجر کے لیے مسجد میں آئے اس وقت مسجد آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں تھی۔ مسجد میں موجود اسلامی کتب حتیٰ کہ قرآن پاک کے صحائف بھی انتہا پسند صہیونیوں کی لگائی گئی اس نفرت کی آگ میں شہید ہوگئے تھے۔

    جنوبی بیت المقدس میں شرفات گائوں شہر کےپرانے قصبات میں سے ایک ہے۔ اس کےوسط میں جامع مسجد البدریہ جسے مسجد البدرین بھی کہا جاتا ہے واقع ہے۔ یہ ایک کشادہ ، بڑی اور پرانی مسجد ہے۔

    شرفات گائوں کی آبادی تین ہزار سے زیادہ ہے۔ یہ گائوں بلند وبالا پہاڑوں، وادیوں اور سرسبزو شاداب کھیتوں کی وجہ سے الگ پہچان اور شہرت رکھتی ہے۔ اس گائوں کا رقبہ 973 دونم ہے۔ اس کے قریب ہی اسرائیل کی ایک یہودی کالونی قائم ہے جسے’گیلو’ کا نام دیا جاتا ہے۔

    مسجد البدرین زین العابدین بن الحسین بن علی بن ابی طالب رضوان اللہ علیھم اجمعین کی اولاد میں ایک بزرگ بدرالدین بن محمد بن یوسف بن بدران نے آج سے 600 سال پہلے تعمیر کی۔

    حال ہی میں جب نماز فجر کے وقت مسجد البدرین میں آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا تو سب سے پہلے مسجد میں اس کے موذن اسماعیل عوض پہنچے۔ جب وہ مسجد کے قریب پہنچے تووہ شعلہ پوش تھی اور اس کے اندرونی احاطے جل کر راکھ ہوچکے تھے۔

    مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں مسجد پہنچا تو اس وقت مسجد آگ کی لپیٹ میں تھی۔ پہلے میں نے سمجھا کہ مسجد میں آتش زدگی کا واقعہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کا سبب ہوسکتا ہے مگر میں نے غور سے دیکھا تو مسجد میں ایک نہیں بلکہ الگ الگ مقامت پر آگ جل رہی تھی۔

    الشیخ عوض نے بتایا کہ میں جلدی سے مسجد کے قالینوں میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کی اور ٹیلیفون پر محلے داروں کو فوری مسجد پہنچنے کی اطلاع دی۔

    انہوں نے بتایا کہ مسجد کو آگ لگانے والے شرپسندوں نے آتش گیر مواد کا استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں مسجد میں جگہ جگہ آگ لگ گئی تھی۔ صہیونی شرپسندوں نے مسجد کے اطراف اور بیرونی دویواروں پر اسلام، ،مسلمانوں، عربوں اور فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی تھی۔

    دیار فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے مسجد البدرین میں آتش زندگی کے واقعے کو صہیونی جرائم پیشہ عناصر کی اسلام دشمنی کی ایک نئی کڑی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی کوئی بھی مسجد انتہا پسندیوں کی دست بردت سے محفوظ نہیں۔ فلسطین کی ہر مسجد مسجد البدرین کی طرح انتہا پسند صہیونیوں کے جرائم کا شکار ہے۔انہوں نے عالمی برادری اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ فلسطینی مساجد کو انتہا پسند صہیونیوں سے تحفظ دلانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

  • اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مسجد سیل، متعدد نمازی گرفتار

    اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مسجد سیل، متعدد نمازی گرفتار

    مقبوضہ بیت المقدس:قابض صہیونی فوج نے کل بدھ کی شام مسجد اقصیٰ میں گھس کر وہاں پر نماز میں مصروف فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور متعدد نمازیوں کو حراست میں لینے کے بعد کئی گھنٹے تک مسجد کو بند کردیا گیا۔

    اس کارروائی کے لیے قابض فوج نے یہ دعویٰ کیا کہ نمازیوں میں دو ایسے فلسطینی گھس آئے ہیں جن کے جن کے پاس چاقو ہیں۔ قابض فوج نے فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تمام نمازیوں کی تلاشی لینے کے بعد متعدد نمازیوں کو حراست میں لے لیا۔

    مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے ان دو مشتبہ فلسطینیوں کو بھی حراست میں لے لیا جن پراپنے پاس چاقو لانے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی دروازے سیل کردیے۔

  • جاپان نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کٹس پاکستان بھجوا دیں

    جاپان نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کٹس پاکستان بھجوا دیں

    کراچی: حکومت جاپان نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایک ہزار نمونوں کی کٹس پاکستان بھجوا دیں۔قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کوجاپانی حکومت کی جانب بھجوادی گئی کٹس جمعے کی صبح موصول ہو جائیں گی جس کے بعد کم از کم ایک ہزار مشتبہ نمونوں کی تشخیص کے قابل ہوجائیں گے۔

    قومی ادارہ صحت کے ڈاکٹر محمد سلیمان نے کہا کہ جاپان کے علاوہ امریکا کے ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی جانب سے بھی کیمیکلز حکومت پاکستان کو مہیا کیے جارہے ہیں جو کہ چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔وفاقی وزارت صحت کے حکام نے بھی بتایا ہے کہ چین، جاپان، امریکا اور جرمنی بھی پاکستان کو کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے آلات اور رہنمائی فراہم کرنے پر تیار ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے جرمنی، چین اور ہانگ کانگ سے ان پرائمرز یا کیمیکلز کی خریداری کے لیے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ مقامی طور پر کورونا وائرس کی تشخیص کی جا سکے۔

    ڈاکٹر محمد سلیمان کے مطابق اِس وقت قومی ادارہ برائے صحت تقریباً تمام وائرسز کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن چونکہ کورونا وائرس ایک نیا جرثومہ ہے، اس لیے اس کی تشخیص میں استعمال ہونے والے پرائمرز یا کیمیکلز پاکستان میں تیار نہیں ہورہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز قومی ادارہ برائے صحت کو پرائمرز ملنے کے بعد پورے ملک سے مشتبہ نمونے اُن کے پاس پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

  • اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر جنگی طیاروں سے بمباری

    اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر جنگی طیاروں سے بمباری

    مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پربمباری کی تاہم اس کےنتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے سوموار کو علی الصباح وسطی اور جنوبی غزہ میں زرعی اراضی پرگولہ باری کی۔اسرائیلی فوج نےرفح میں الشوکہ کالونی میں دو میزائل گرائے تاہم ان کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے یہ بمباری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری طرف اسرائیل نے گذشتہ شام غزہ سے سرحد پار میزائل داغے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔رات گئے اسرائیلی فوج نے وسطی خزہ میں خان یونس کے مقام پر مزاحمتی ٹھکانوں پر بمباری کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • یمن نے سعودی عرب کی آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنایا : یمنی فوج کا دعویٰ‌

    یمن نے سعودی عرب کی آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنایا : یمنی فوج کا دعویٰ‌

    صنعا:یمن نے سعودی عرب کی آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنایا،اطلاعات کےمطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں آرامکو آئیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے

    شکست خوردہ امریکہ، افغانستان میں اپنے افسروں کی لاشوں کی شناخت میں مصروف

    یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس میں سعودی اڈوں کے خلاف یمنی فوج کی بےمثال کارروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فورسز نے اس سے قبل آرامکو آئل تنصیبات کے ساتھ ہی سعودی عرب کے ابہا و جیزان ہوائی اڈوں ، خمیس مشیط فوجی اڈے اور سعودی عرب کے دیگر حساس اور بنیادی اہداف کو میزائلی اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی فلاح کےلیے کوشاں،نوجوانوں کے لیے 200 ملین ڈالرز 

    یحیی سریع نے مزید کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے مغربی شہر مارب کی جانب اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہے اور مارب و الجوف صوبوں کے اضلاع اور دوہزار پانچ سو مربع کیلومیٹر سے زیادہ زمینیں دشمن کے قبضے سے آزاد کرا لیں۔یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے البنیان المرصوص آپریشن میں دشمن کے ہزاروں فوجیوں کوہلاک ، زخمی اور قید کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یمنی فورسز نے صوبہ مارب کے ضلع صرواح اور صوبہ الجوف کے علاقے میں دشمن کے پانچ بریگیڈ کو تباہ کردیا ہے۔

    بھارت کے متنازع شہریت قانون کیخلاف یورپی پارلیمنٹ میں رائے شماری موخر

    یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج ملک کی مکمل آزادی و خودمختاری تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی اور خارجی دشمن کے مقابلے میں یمن کا دفاع کریں گی۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے یمن سے خیانت کی لیکن اب پشیمان ہیں اور واپس آنا چاہتے ہیں ان کے لئے آغوش وطن کھلی ہوئی ہے۔ ۔

  • عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو حماس کا انتباہ،جس نے اسرائیل یا امریکہ کی حمایت کی اسے معاف نہیں کیا جائے گا،اسمٰعیل ہانیہہ

    عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو حماس کا انتباہ،جس نے اسرائیل یا امریکہ کی حمایت کی اسے معاف نہیں کیا جائے گا،اسمٰعیل ہانیہہ

    مقبوضہ بیت المقدس :عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو حماس کا انتباہ،جس نے اسرائیل یا امریکہ کی حمایت کی اسے معاف نہیں کیا جائے گا،فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام اپنے پیغام میں سینچری ڈیل کے نفاذ اور اسے تسلیم کرنے کے تعلق سے کسی بھی طرح کی شراکت داری کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والوں کو فلسطینی قوم معاف نہیں کرے گی-

    کے پی کے اور سندھ میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

    فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے اس پیغام میں عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ سینچری ڈیل کو مسترد کردیں ۔ انہوں نے عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی سازشوں اور غرب اردن میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے بارے میں امریکی حکومت کی کھلی حمایت کے خلاف متحدہ موقف اپنائیں –

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ؟ ساتویں منزل سے گرنے والی خاتون معجزانہ طور پر محفوظ

    حماس کے سربراہ نے شرمناک سینچری ڈیل کو تسلیم یا اس کے نفاذ کے بارے میں کسی بھی طرح کی لاپروائی کو بدنما داغ بتایا جو کبھی بھی طرح صاف نہیں ہوگا ۔سینچری ڈیل کے مقابلے میں فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ سینچری ڈیل کا مل کر مقابلہ کرنے کے معاملے پر فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ اتفاق رائے ہوگیا ہے –

    شکست خوردہ امریکہ، افغانستان میں اپنے افسروں کی لاشوں کی شناخت میں مصروف

  • مسلم مخالف شہریتی بل کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر ایک مسلح شخص کی فائرنگ

    مسلم مخالف شہریتی بل کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر ایک مسلح شخص کی فائرنگ

    نئی دہلی :مسلم مخالف شہریتی بل کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر ایک مسلح شخص کی فائرنگ ،اطلاعات کےمطابق ہندوستان میں شہریت ترمیمی ایکٹ سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرے پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں اس درمیان دہلی میں جامعہ نگر میں سی اے اے کے خلاف ریلی میں شریک لوگوں پر ایک شدت پسند مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا-

    کے پی کے اور سندھ میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

    ہندوستانی میڈیا کے مطابق سی اے اے اور این آر سی کے خلاف قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے گوشہ وکنار میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اس درمیان مہاتما گاندھی کے قتل کی برسی کے موقع پر سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف نکالی گئی ریلی میں شریک لوگوں پر ایک شدت پسند شخص نے فائرنگ کردی جس میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا –

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ؟ ساتویں منزل سے گرنے والی خاتون معجزانہ طور پر محفوظ

    مسلح شخص کا نام گوپال بتایا گیا ہے اور وہ فائرنگ کرتے اور پستول ہوا میں لہراتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ لو آزادی چاہئے یہ لو آزادی اور دہلی پولیس زندہ باد کے بھی نعرے لگا رہا تھا -مسلح شخص کافی دیر تک ہوا میں پستول لہراتا رہا اور پولیس پاس میں ہی کھڑی تھی تاہم کافی دیر بعد مسلح شخص کو گرفتار کیا گیا ۔اس وقت کے بعد جامعہ نگر میں افراتفری اور خوف کا ماحول ہے ۔

    واقعے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں اور وہ پولیس کی مبینہ لاپرائی پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں -وہاں موجود بھیڑ کا کہنا ہے کہ ایک پرامن مظاہرہ ہو رہا تھا اور اسی وقت ایک شخص نے فائرنگ شروع کردی ۔

    شکست خوردہ امریکہ، افغانستان میں اپنے افسروں کی لاشوں کی شناخت میں مصروف

    ہندوستانی ٹیلی ویژن چینلوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے دہلی میں ایک انتخابی ریلی میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اشتعال انگیز نعرے لگوائے تھے جس میں دیش کے غداروں کو گولی مارو ۔۔۔۔ کے جیسے نعرے بھی شامل تھے اور جمعرات کو فائرنگ کا یہ واقعہ اسی انتخابی نعرے سے متاثر معلوم ہو رہا ہے –

    دوسری جانب مہاتماگاندھی کے قتل کی برسی کے موقع پر سی اے اے اور این آرسی کے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالی گئیں جامعہ ملیہ کے باہر بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے جامعہ سے راج گھاٹ تک ریلی نکالنے کی کوشش تاہم فائرنگ کے واقعے کے بعد وہ ریلی وہیں پر رک گئی جامعہ ملیہ کے باہر ہزاروں کی تعداد میں طلبا اور طالبات اور عام لوگ احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہیں اور سی اے اے کے خلاف نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ دہلی پولیس کی لاپروائی پر شدید غم غصے کا اظہار کررہے ہیں –

    ادھر شاہین باغ سمیت دہلی کے اٹھائیس سے زائد مقامات پر لوگ بدستور احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہیں ۔ ریاست اترپردیش کے بھی مختلف شہروں منجملہ لکھنو میں حسین آباد کے گھنٹہ گھر پر ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے پرجوش انداز میں احتجاجی دھرنے پر بیٹھے سی اے اے اور این آرسی کے خلاف نعرے لگارہے ہیں –

    بہار ، جھارکھنڈ ، کرناٹک ، تلنگانہ ، مغربی بنگال ، راجستھان ، آسام، تریپورا اور ملک کی دیگر ریاستوں کے شہروں میں یس اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں – ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے دہلی میں اسمبلی انتخابات کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات اور نعروں سے ماحول کافی خراب ہوسکتا ہے –

    دوسری جانب بہار پولیس نے سی پی آئی لیڈر کنہیا کمار کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ سی اے اے اور این آرسی کے خلاف ایک ریلی نکال رہے تھے