Baaghi TV

Author: +9251

  • کورونا وائرس کا خدشہ، اٹلی نے 7 ہزار مسافروں پر مشتمل کروز شپ کو روک لیا،وائرس کی وجہ سے مسافرلاوارث بن گئے

    کورونا وائرس کا خدشہ، اٹلی نے 7 ہزار مسافروں پر مشتمل کروز شپ کو روک لیا،وائرس کی وجہ سے مسافرلاوارث بن گئے

    چیویتاویکیا:کورونا وائرس کا خدشہ، اٹلی نے 7 ہزار مسافروں پر مشتمل کروز شپ کو روک لیا،وائرس کی وجہ سے مسافرلاوارث بن گئے،اطلاعات کےمطابق اٹلی جانے والے 7 ہزار مسافروں پر مشتمل کروز شپ (سیاحتی بحری جہاز) کو ایک چینی خاتون مسافر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر روک لیا گیا۔

    شکست خوردہ امریکہ، افغانستان میں اپنے افسروں کی لاشوں کی شناخت میں مصروف

    رپورٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی 54 سالہ خاتون مسافر کو ہلکا بخار اور سانس لینے میں دشواری ہوئی جس کی وجہ سے ان میں کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔اطالوی بحری جہاز کو روم سے 35 میل دور چیویتا ویکیا کی بندرگاہ پر روکا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی فلاح کےلیے کوشاں،نوجوانوں کے لیے 200 ملین ڈالرز 

    چین کے شہر مکاؤ سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کے شوہر کو ڈاکٹروں کی نگہداشت میں علیحدہ کمرے میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز وائرس کی تشخیص کے لیے خاتون کے ٹیسٹ کر رہے ہیں۔مسافروں میں سے کسی کو جہاز سے باہر آنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ باہر سے بھی کوئی جہاز کے اندر نہیں گیا ہے۔

    مہنگائی مزید نہیں بڑھنی چاہیے:اب عوام کوریلیف دینے کا وقت آگیا ہے ؛ وزیراعظم 

    رپورٹ کے مطابق بحری جہاز میں اس وقت 750 چینی سیاح موجود ہیں جن میں سے تقریباً 350 اٹلی کی بندرگاہ ساوونا سے سوار ہوئے تھے جب کہ خاتون اور اس کا شوہر بھی اسی جگہ سے جہاز میں سوار ہوئے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اٹلی میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر متعدد افراد کو اسپتال داخل کیا گیا ہے تاہم کسی میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

    کے پی کے اور سندھ میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے اب تک دنیا کے 16 سے زائد ممالک میں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جب کہ صرف چین میں اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 700 سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • حالات کے پیش نظرہم عراق میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد کم کریں گے : ٹرمپ

    حالات کے پیش نظرہم عراق میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد کم کریں گے : ٹرمپ

    واشنگٹن :حالات کے پیش نظرہم عراق میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد کم کریں گے ،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ عراق میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے جا رہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر نے کل کہا کہ “عراق میں جنگ سے متعلق قرارداد پر جمعرات کے روز ایوان نمائندگان میں رائے شماری ہو گی، ہم اپنے فوجیوں کی تعداد 5 ہزار تک کم کر چکے ہیں اور اس تعداد کو مزید کم کریں گے۔امریکی صد رنے واضح کیا کہ میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس سب سے یہ چاہتا ہوں کہ وہ اس حوالے سے دل سے ووٹ دیں”۔

    دوسری جانب شام کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے جیمس جیفری کا کہنا ہے کہ “ہم عراقی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر وسیع پیمانے پر بات چیت کے خواہاں ہیں تا کہ بغداد کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کی مکمل حکمت عملی کو زیر بحث لایا جائے”۔ٹرمپ نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کے اخراجات کے مقابل بغداد پر مالی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

  • وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کوچوک میں لٹکاکرپھانسی دی جائے : علی محمد خان

    وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کوچوک میں لٹکاکرپھانسی دی جائے : علی محمد خان

    اسلام آباد:بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو چوک پر لٹکایا جائے،ہم نے قانون بنانا چاہا لیکن حزب اختلاف کی جماعتوں نے ہماراساتھ نہ دیا وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان پر چوک پر سرعام لٹکایا جائے تو ایسے عناصر عبرت پکڑیں گے۔

    شکست خوردہ امریکہ، افغانستان میں اپنے افسروں کی لاشوں کی شناخت میں مصروف

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کی سزا سخت ہونی چاہئے، ایسے ملزمان کو چوک میں لٹکایا جائے تو ہی ایسے عناصر عبرت پکڑیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود اس بات کےحق میں ہیں کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے قانون میں ترمیم کر کے اسے مزید مضبوط بنایا جائے، عمران خان نے کہا کہ مجرمان کو سزائے موت دی جائے۔

    مہنگائی مزید نہیں بڑھنی چاہیے:اب عوام کوریلیف دینے کا وقت آگیا ہے ؛ وزیراعظم

    یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے 10 جنوری کو زینب الرٹ بل متفقہ طورپرمنظورکیا تھا، جس کےتحت بچوں کے خلاف جرائم کرنے والے مجرمان کو 10 سے 14 سال سزادی جاسکے گی۔ایکٹ کےتحت بچوں کیخلاف جرائم کا مقدمہ جلد از جلد درج کرنا ہوگا اور جو افسر دو گھنٹے کےاندر مقدمہ درج نہیں کرے گا اُسے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی وزیر شیری مزاری نے ایوان میں زینب الرٹ بل پیش کیا۔

    کے پی کے اور سندھ میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

  • لندن فلیٹس کے بارے میں خواجہ آصف نے سچ بول کرنوازشریف کے جھوٹے ہونا کا بڑاثبوت دے دیا

    لندن فلیٹس کے بارے میں خواجہ آصف نے سچ بول کرنوازشریف کے جھوٹے ہونا کا بڑاثبوت دے دیا

    لاہور: میں ہمیشہ سچ بولتا ہوں : لندن فلیٹس کے بارے میں خواجہ آصف نے سچ بول کرنوازشریف کے جھوٹے ہونا کا بڑاثبوت دے دیا،اطلاعات کےمطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور نوازشریف کے قریبی ساتھی خواجہ آصف نے لندن فلیٹس کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا جس کے بعد شریف خاندان کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی کھلاڑی کا 6 کروڑ روپے کا مقروض،

    ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لندن فلیٹس 93-1992میں خریدےگئےتھے،شریف خاندان 93-1992سے ہی ان فلیٹس میں رہائش پذیرہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی فلاح کےلیے کوشاں،نوجوانوں کے لیے 200 ملین ڈالرز

    یاد رہے کہ شریف خاندان عدالت میں یہ مؤقف اختیار کرچکا ہے کہ لندن فلیٹس 2006 میں خریدے گئے اور متعدد بار لیگی قائدین بھی عوام کے سامنے یہ دعویٰ کرچکے ہیں جس کا آج خواجہ آصف نے خود ہی پردہ چاک کردیا۔

    شکست خوردہ امریکہ، افغانستان میں اپنے افسروں کی لاشوں کی شناخت میں مصروف

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی واپسی سےمتعلق کوئی تاریخ نہیں دےسکتا، نوازشریف کی طبیعت بہتر ہوتے ہی وہ پاکستان واپس آجائیں گے جبکہ مریم نواز کی بیرون ملک روانگی عدالتی فیصلوں پر منحصر ہے۔

  • صدر ہاؤس آرڈیننس مشین بن چکا ہے:بلاول بھٹوکی توپوں کا رخ صدرمملکت کی طرف ہوگیا

    صدر ہاؤس آرڈیننس مشین بن چکا ہے:بلاول بھٹوکی توپوں کا رخ صدرمملکت کی طرف ہوگیا

    اسلام آباد:صدر ہاؤس آرڈیننس مشین بن چکا ہے:بلاول بھٹوکی توپوں کا رخ صدرمملکت کی طرف ہوگیا ،اطلاعات کےمطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج حکومت نے معاشی بحران اور آٹے کے بحران کی بجائے آرڈیننس پاس کروانے کیلئے اجلاس بلایا، صدر ہاؤس آرڈیننس مشین بن چکا ہے۔

    شکست خوردہ امریکہ، افغانستان میں اپنے افسروں کی لاشوں کی شناخت میں مصروف

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پھر سے پارلیمان کو بلڈوز کرنے کی کوشش کی گئی،آج وقت سے پہلے اجلاس بلایا گیا ہے،معاشی بحران اور آٹے کے بحران پر اجلاس نہیں بلایا گیا،آج حکومت نے آرڈیننس پاس کروانے کیلئے اجلاس بلایا،پارلیمان میں قوانین پر باقاعدہ بات کی جاتی ہے،اس کو بلڈوز کررہے ہیں۔صدر ہاؤس آرڈیننس مشین بن چکا ہے،ہم ان تمام آرڈیننس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی فلاح کےلیے کوشاں،نوجوانوں کے لیے 200 ملین ڈالرز

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دوبارہ سیاسی گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں۔حکومت پارلیمنٹ کو بے توقیر سمجھتی ہے ۔فاٹا کے نوجوانوں کی بہت زیادہ قربانیاں ہیں،آئی ڈی پیز کے حقوق کا احترام نہیں کیا گیا،آئی ڈی پیز کے مسئلے کو بہت جلد حل کرنا ہو گا،آئی ڈی پیز کی تعمیر و ترقی پر کام کرنا چاہیے ،ٹیکس ایمنسٹی اربوں پتی لوگوں کےلیے ہوتی ہے ،غریبوں اور کسانوں کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی کھلاڑی کا 6 کروڑ روپے کا مقروض،

  • عدالتی نظام پرانگلیاں اٹھ گئیں‌ ! 70 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرنے والا ملزم بری

    عدالتی نظام پرانگلیاں اٹھ گئیں‌ ! 70 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرنے والا ملزم بری

    کراچی:عدالتی نظام پرانگلیاں اٹھ گئیں‌ ! 70 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرنے والا ملزم بری،اطلاعات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج گلشن معمار عمیر صدیقی کو دہرے قتل کیس میں بری کردیا۔

    کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ایم کیو ایم سابق سیکٹر انچارج گلشن معمار عمیر صدیقی کو دہرے قتل کے مقدمے میں بری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کی شناخت پریڈ نہیں کرائی گئی۔ ملزم کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان بھی ریکارڈ نہیں کرایا گیا۔

    پولیس کے مطابق عمیر صدیقی نے گلشن معمار میں ہوٹل پر فائرنگ کرکے دو افراد نیاز گل اور اقبال پٹھان کو قتل کردیا تھا جس کا اعتراف ملزم نے رینجرز کی حراست میں کیا تھا جب کہ ملزم عمیر صدیقی نے 70 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا تھا۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لئے تین روزہ پریکٹس میچ کسی نے بنائی سنچری توکوئی صفرپرآوٹ ہوا

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لئے تین روزہ پریکٹس میچ کسی نے بنائی سنچری توکوئی صفرپرآوٹ ہوا

    لاہور:بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لئے تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز شان مسعود اور بابر اعظم کی شاندار سنچریاں کپتان اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے

    بنگلہ دیش کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے بعد شاہینوں نے ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کردیا قذافی اسٹیڈیم میں تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز اوپنر شان مسعود اور بابر اعظم نے سنچریاں اسکورکرکے اپنی افادیت ثابت کردی کپتان اظہر علی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے

    شان مسعود 103 اور بابر اعظم 101 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے محمد رضوان 45 اور فہیم اشرف 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں موسی خان نے دو اور بلال آصف نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا

    میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوپنر عابد علی کا کہنا تھا کہ بھر پور تیاری کررہے ہیں کوشش کروں گا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے تیسرے میچ میں بھی سنچری اسکور کر کے اظہر الدین کا ریکارڈ برابر کروں گا

    عابد علی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے بعد مورال بلند ہے کوشش کریں گے کہ ٹیسٹ سیریز میں بھی کامیابی حاصل کریں ان کا کہنا تھا کہ کبھی مایوس نہیں ہوا اور اسی وجہ سے بہترین پرفارم کیا اب مثبت سوچ کے ساتھ بنگلہ ديش کے خلاف میدان میں اتروں گا اور کوشش ہوگی کہ اپنی نیچرل کرکٹ کھیلوں ۔

    میچ کے دوران فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور ٹرینرکلف ڈیکن کھلاڑیوں کی فزیکل کو فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ کی ڈرلز کرواتے رہے میچ کے دو سرے روز محمد رضوان اور فہیم اشرف پہلی اننگ کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

  • ٹیکنالوجی کے میدان میں آنکھ مچولی ، اب آئی پیڈ کوٹچ نہیں آنکھیں چلائیں گی

    ٹیکنالوجی کے میدان میں آنکھ مچولی ، اب آئی پیڈ کوٹچ نہیں آنکھیں چلائیں گی

    واشنگٹن:ٹیکنالوجی کے میدان میں آنکھ مچولی ، اب آئی پیڈ کوٹچ نہیں آنکھیں چلائیں گی ،اطلاعات کےمطابق دنیا اس وقت ٹیکنالوجی کی انتہائیوں کوچھورہی ہے، دنیا بھر میں اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کا عام استعمال ہورہا ہے لیکن ہر شخص ان اہم ایجادات سے فائدہ نہیں اٹھاسکتا۔ اب دنیا کے پہلے آئی پیڈ پرو کے لیے اضافی کیسنگ بنائی گئ ہے جو آنکھوں کے اشاروں سے آئی پیڈ کا مکمل کنٹرول فراہم کرتی ہے۔

    شادی کے لیے سعودی مردوخواتین کے لیے عمرکی حدیں مقررکردی گئیں

    اس نظام کو اسکائل کا نام دیا گیا ہے اور سب سے پہلے یہ سہولت ایپل آئی پیڈ پرو میں شامل کی گئی ہے۔ اس طرح ٹیبلٹ کو ہاتھ لگائے بغیر مکمل طور پر آنکھوں کے اشارے سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال یہ آئی پیڈ پرو کے 12.9 انچ ورژن ٹیبلٹ کے ساتھ ہی کارآمد ہے۔

    جب تقدیرغالب آجائے:ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس بھر جانے سے پانچ افراد جاں بحق

    آئی پیڈ پرو میں یہ خواص شامل کرنے کے لیےاسے ایک خاص طرح کی کیسنگ میں رکھا گیا ہے ۔ اس میں حساس اسکینر نصب ہے جو دونوں آنکھوں کی پتلیوں کی حرکت کو نوٹ کرتا رہتا ہے۔ اس میں دو طرح کے آپشن ہیں، ایک تو یہ دوربینی انداز میں ٹریکنگ کرتا ہے تو دوسری جانب یہ آنکھ میں سیاہ حلقے یعنی پتلی کی دائیں بائیں اور اوپر نیچے کی حرکت کو بھی نوٹ کرتا رہتا ہے۔

    جنوبی افریقہ کے اسٹاربیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

    اس طرح کے رابطے کو آگمینٹو اینڈ آلٹرنیٹو کمیونی کیشن ( اے اے سی ) کا نام دیا گیا ہے جو کئی طرح کے سسٹم اور پروٹوکول کے ساتھ کام کرسکتا ہے۔ یوں آئی پیڈ کے سارے فیچر آنکھ سے انجام دیئے جاسکتے ہیں۔ اسکائل کے ذریعے فالج کے شکار، سیربرل پیلسی اور دیگر امراض کے شکار افراد بھی ٹیب کو چلاسکتے ہیں۔

    جب ٹیبلٹ کی بات ہو تو آئی پیڈ بہت سے امور انجام دے سکتے ہیں۔ ایک جانب تو آپ دوستوں اور اہلِ خانہ سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ دوسری جانب اسمارٹ گھروں کا پورا نظام ان سے قابو کیا جاسکتا ہے۔ اسی لیے اسکائل کے ذریعے معذور افراد بہت حد تک اپنے مختلف کام انجام دے سکیں گے۔

    حرامانی نے والدین کی شادی کی سالگرہ پرشاندارخراج تحسین پیش کیا

    اسکائل کیسنگ کے لیے الگ سے پاور سپلائی کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ آئی پیڈ سے ہی بجلی لے کر کام کرتا ہے۔ اس کےساتھ پوائنٹنگ ڈیواس یعنی ماؤس اور ڈجیٹل پین بھی لگائے جاسکتے ہیں تاہم اسکائل کسینگ کی قیمت تین ہزار ڈالر یعنی ساڑھے چار لاکھ روپے کے برابر ہے۔

  • اسلام آبادکومحفوظ ترین ، خوبصورت ترین اور پرامن شہربنانے کےلیے اقدامات کیے جائیں ، عمران خان کی ہدایات

    اسلام آبادکومحفوظ ترین ، خوبصورت ترین اور پرامن شہربنانے کےلیے اقدامات کیے جائیں ، عمران خان کی ہدایات

    اسلام آباد:اسلام آبادکومحفوظ ترین ، خوبصورت ترین اور پرامن شہربنانے کےلیے اقدامات کیے جائیں ، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ سی ڈی اے میں اصلاحات کا مقصد عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہے،معاشی و اقتصادی عمل میں نمایاں اضافہ ہو نا چاہئیے، روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

    شادی کے لیے سعودی مردوخواتین کے لیے عمرکی حدیں مقررکردی گئیں

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدات امن و امان کی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا،اس دوران ترقیاتی امور اور شہریوں کو بہتر ین شہری سہولیات کی فراہمی پر گفتگو کی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے نے وزیراعظم کو اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی،انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے پر مختلف مقامات پر شجرکاری کی جا رہی ہے ۔

    جب تقدیرغالب آجائے:ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس بھر جانے سے پانچ افراد جاں بحق

    علاوہ ازیں اجلاس کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات سےمتعلق آگاہ کیا گیا،اجلا س کو آگاہ کیا گیا کہ سی ڈی اے ہسپتال میں 100 بستروں کو اضافہ کیا جا رہا ہے ،اس کے علاوہ پمز اور پولی کلینک کی توسیع جاری ہے ،16 بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،جس پر وزیر اعظم نے صحت اور تعلیم سے متعلق اہداف کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    جنوبی افریقہ کے اسٹاربیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے میں اصلاحات کا مقصد عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہے،معاشی و اقتصادی عمل میں نمایاں اضافہ ہو نا چاہئیے،روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے تاکہ لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔

    حرامانی نے والدین کی شادی کی سالگرہ پرشاندارخراج تحسین پیش کیا

    وزیراعظم نے اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہر لحاظ سےایک ماڈل سٹی ہونی چائیے ۔انہوں نے کمزور طبقے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیتےہوئے کہاکہ کمزور اور غریب طبقے کا تحفظ ہر صورت ممکن بنایا جائے ۔عمران خان نے جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت بھی دی۔

  • اے قوم ترقی تے جارئی اے :ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان جھلس گیا

    اے قوم ترقی تے جارئی اے :ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان جھلس گیا

    عارف والا :اے قوم ترقی تے جارئی اے :ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان جھلس گیا،اطلاعات کےمطابق عارف والا میں ہیروبننے کا شوق مہنگا پڑگیا اور لپ سِنک ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے ایک نوجوان جھلس گیا۔

    جنوبی افریقہ کے اسٹاربیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

    ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک کی بھینٹ چڑھنے کا یہ واقعہ پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے تین روز قبل 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ انہوں نے قرضے کی رقم مانگنے پر اسے جلادیا ہے۔

    جب تقدیرغالب آجائے:ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس بھر جانے سے پانچ افراد جاں بحق

    ادھرعارف والا پولیس حکام کےمطابق پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو انکشاف ہوا کہ نوجوان کو کسی نے جلایا نہیں بلکہ وہ خود ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے آگ سے متاثر ہوا ہے۔سچ سامنے آنے پر پولیس نے لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے۔

    شادی کے لیے سعودی مردوخواتین کے لیے عمرکی حدیں مقررکردی گئیں

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران سیالکوٹ کے علاقےکھروٹہ سیداں میں گولی لگنے سے فرسٹ ایئر کے طالب علم عمار جاں بحق ہوگیا تھا۔