Baaghi TV

Author: +9251

  • کیااحسن اقبال کورہائی کاگرین سگنل مل چکا؟ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ رجوع کرلیا

    کیااحسن اقبال کورہائی کاگرین سگنل مل چکا؟ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ رجوع کرلیا

    اسلام آباد:کیااحسن اقبال کورہائی کاگرین سگنل مل چکا؟ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ رجوع کرلیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔23 دسمبر کو نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس میں گرفتار کیا تھا۔

    احسن اقبال نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مجھ پر مالیاتی کرپشن کا کوئی الزام نہیں، نیب کی جانب سے ابھی تک ریفرنس بھی دائر نہیں کیا گیا، کبھی نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار نہیں کیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کا سیکریٹری جنرل ہونے کے باعث سیاسی انتقام کے طور پر گرفتار کیا گیا۔ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ وزارت قانون اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ لیگی رہنما احسن اقبال اِن دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

    24 دسمبر کو کیس کی سماعت کے دوران احسن اقبال نے سوال اٹھایا تھا کہ نیب انہیں جواب دے کہ کیا ان پر اس پروجیکٹ میں کرپشن کا کوئی الزام ہے؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ کرپشن یا کک بیکس وصولی کا الزام نہیں البتہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے خزانے کو نقصان پہنچانا بھی کرپشن ہے۔

  • جنوبی افریقہ کے اسٹاربیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

    جنوبی افریقہ کے اسٹاربیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

    پشاور:جنوبی افریقہ کے اسٹاربیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کیلیے جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی سے منسلک ہوگئے ہیں۔

     

    بھارت کے متنازع شہریت قانون کیخلاف یورپی پارلیمنٹ میں رائے شماری موخر

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہے، انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی کھلاڑی کا 6 کروڑ روپے کا مقروض، 

    پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونا باعث خوشی ہے، پشاور زلمی ہر سال پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کو بڑے کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے،

    شکست خوردہ امریکہ، افغانستان میں اپنے افسروں کی لاشوں کی شناخت میں مصروف

    پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہےکہ ہاشم آملہ موجودگی سے جہاں بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا وہیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔واضح رہے ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ، 181ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کررکھی ہے

  • جب تقدیرغالب آجائے:ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس بھر جانے سے پانچ افراد جاں بحق

    جب تقدیرغالب آجائے:ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس بھر جانے سے پانچ افراد جاں بحق

    ایبٹ آباد:جب تقدیرغالب آجائے:ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس بھر جانے سے پانچ افراد جاں بحق،اطلاعات کےمطابق نواں شہر احتشام کالونی میں واقع ایک کمرے میں گیس بھر جانے سے دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کےمطابق اس واقعہ میں ایبٹ آباد کے علاقے نواں شہر احتشام کالونی میں واقع گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ان میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق پانچوں افراد ایک کمرے میں گیس ہیٹر لگا کر سوئے تھے کہ گیس بھر جانے اور دم گھٹنے سے دم توڑ گئے، مرنے والوں میں عمرخان، عدیل، احمد جدون ،عبدالوہاب اور اسامہ شامل ہیں جن میں عمرخان اور عدیل دونوں سگے بھائی ہیں، لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ایبٹ آباد منتقل کردی گئی ہیں۔

  • شادی کے لیے سعودی مردوخواتین کے لیے عمرکی حدیں مقررکردی گئیں

    شادی کے لیے سعودی مردوخواتین کے لیے عمرکی حدیں مقررکردی گئیں

    ریاض :شادی کے لیے سعودی مردوخواتین کے لیے عمرکی حدیں مقررکردی گئیں ،اطلاعات کےمطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے سعودی خواتین سےشادی کے خواہشمندغیرملکیوں کیلئےشرائط کا اعلان کردیاگیا۔

    مہنگائی مزید نہیں بڑھنی چاہیے:اب عوام کوریلیف دینے کا وقت آگیا ہے ؛ وزیراعظم

    عرب اخبار کی رپورٹ میں سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ پہلے سے موجود شرائط کے علاوہ عمر کی حداضافی شرط کےطور پرنافذ کی گئی ہے جس کےمطابق وہ سعودی خاتون جو غیر ملکی سے شادی کرنے کی خواہش مند ہے اسکی عمر 50برس سے زائد نہ ہو۔دوسری شرط میں کہا گیا ہے کہ دولہا اور دلہن کی عمروں میں 15برس سے زائد کا فرق نہ ہو۔

    شکست خوردہ امریکہ، افغانستان میں اپنے افسروں کی لاشوں کی شناخت میں مصروف

    خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پہلی مرتبہ ایسےاحکامات جاری کیے گئے ہیں اورسعودی وزارت داخلہ کی جانب سے عمر کی حد کا تعین اس سے پہلے نہیں کیا گیا تھا۔سعودی وزارت داخلہ کے احکام کےمطابق خاتون کیلئے کم ازکم عمرکی حد 25برس مقرر تھی جبکہ خونی رشتوں کے حامل مرد کی عمر سعودی خاتون کے ساتھ شادی کیلئے عمر کی شرط سے مستثنیٰ تھے ۔

    بھارت کے متنازع شہریت قانون کیخلاف یورپی پارلیمنٹ میں رائے شماری موخر

  • حرامانی نے والدین کی شادی کی سالگرہ پرشاندارخراج تحسین پیش کیا

    حرامانی نے والدین کی شادی کی سالگرہ پرشاندارخراج تحسین پیش کیا

    کراچی:حرامانی نے والدین کی شادی کی سالگرہ پرشاندارخراج تحسین پیش کیا،اطلاعات کےمطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے والدین کی شادی کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں میری جنت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ’دو بول‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والدین کی شادی کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام شیئر کیا جو وائرل ہوگیا۔

     

    https://www.instagram.com/p/B75c2x4Hcqf/

    حرا مانی اپنے والدین کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہتی ہیں کہ آپ دونوں میری جنت ہیں، ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ دیتے ہوئے دیکھا ہم سب نے آپ دونوں کواچھا وقت ہو یا بُرا وقت نہ امی نے آپ کا ساتھ چھوڑا نہ آپ نے امی کا ،آپ کی بے پناہ محبت دیکھ کے ہم بچوں نے بھی صرف محبت کرنا ہی سیکھا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ بھی سیکھا ہے کہ درد میں کبھی ساتھ نہیں چھوڑنا ہوتا ہے دکھ میں ہاتھ زور سے تھامنا ہوتا ہے، تکلیف میں سینے پر سر رکھ کر بتانا ہوتا ہے کہ فرخ میں ہوں آپ کے ساتھ آپ فکر نہ کریں میں بچوں کا خیال رکھوں گی۔

    حرا مانی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اور دوسری طرف والد کہتے ہیں ناہید میں کبھی کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دوں گا، اور چھوٹے چھوٹے وعدوں کے ساتھ یہ سفر شروع ہوا تھا اور آج بھی یہ سفر چل رہا ہے، سچائی مخلصی اور اصولوں کے ساتھ۔جسے میں کبھی بھی بھول نہیں سکتی ،آخر میں حرا مانی نے اپنے والدین کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد بھی پیش کی۔

  • سندھ کی دھرتی ایماندارافسرکاتقاضا کررہی ہے،وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو نہ ہٹانے کا فیصلہ

    سندھ کی دھرتی ایماندارافسرکاتقاضا کررہی ہے،وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو نہ ہٹانے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ کی دھرتی ایماندارافسرکاتقاضا کررہی ہے،وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو نہ ہٹانے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کے معاملے پراختلافات سے بچنے اورصوبے میں امن امان کی صورت حال کوبہتر سے بہتر کرنے اوراس تسلسل کوقائم رکھنے کےلیے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ابھی تک سندھ میں نئے آئی جی کی تعیناتی پر وفاق اور سندھ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ نئے آئی جی کی تعیناتی کو گورنر سندھ کی مشاورت سے مشروط کردیا گیا ہے۔

    سندھ میں نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے 5 ناموں پر وفاق نے اعتراض اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت سے نئے ناموں کی فرمائش کی تھی تاہم سندھ حکومت بھی دیے گئے ناموں پر ڈٹ گئی اور نئے نام نہ دینے کا اعلان کردیا۔یہ بھی معلوم ہوا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگرتمام سیاسی ،مذہبی جماعتیں اورکاروباری حلقے امام کلیم کو ہٹائے جانے کے سخت خلاف ہیں

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ کے نام پر کابینہ نے وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر کو مشاورت کے بعد نئے آئی جی سندھ کے نام دینے کی تجویز دی تھی۔ دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعتوں نے آئی جی سندھ کے معاملے پر وزیراعلیٰ کی گورنر سندھ سے مشاورت لازمی قرار دی

  • بھیرہ  سرگودھا میں موٹروے پر مسافر وین کو دل دہلا دینے والا حادثہ، حادثے میں جل کر 11 مسافر جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے

    بھیرہ سرگودھا میں موٹروے پر مسافر وین کو دل دہلا دینے والا حادثہ، حادثے میں جل کر 11 مسافر جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے

    بھیرہ
    سرگودھا میں موٹروے پر مسافر وین کو دل دہلا دینے والا حادثہ، حادثے میں جل کر 11 مسافر جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں صرف 3 افراد کی ہی شناخت ہو سکی،
    لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر کے بدنصیب مسافروں کو شاید اندازہ نہیں تھا کہ یہ ان کا آخری سفر ثابت ہوگا، لاہور سے روانہ ہونے کے بعد جیسے ہی وین بھیرہ انٹرچینج کے قریب پہنچی تو اس کا ٹائر پھٹا، گاڑی کنٹرول سے باہر ہو کر سائین بورڈ سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی، مسافروں میں سے کسی کو بھی وین سے باہر نکلنے کا راستہ نہ ملا اور گاڑی کے اندر ہی جھلس کر رہ گئے۔
    واقعہ کی اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس، پاک فوج کے ادارے ایف ڈبلیو او اور دیگر ادارے امدادی کاروائیوں کے لیے موقع پر پہنچے، گاڑی کو کاٹ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو نکالا گیا اور ٹی ایچ کیو اسپتال بھیرہ منتقل کیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق 2 خواتین سمیت 11 افراد کی نعشیں اسپتال منتقل کی گئیں جبکہ زخمی ہونے والے 6 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد برن یونٹ لاہور منتقل کر دیا گیا۔
    ساٹ۔۔۔۔۔
    ٹی ایچ کیو اسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں سے صرف تین کی ہی شناخت ہو سکی تاہم باقی افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا،

  • پاکستانی عدالتوں سے سزایافتہ شہباز شریف نے ڈیلی میل کے خلاف  لندن ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کا دعویٰ کردیا

    پاکستانی عدالتوں سے سزایافتہ شہباز شریف نے ڈیلی میل کے خلاف لندن ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کا دعویٰ کردیا

    لندن:پاکستانی عدالتوں سے سزایافتہ شہباز شریف نے ڈیلی میل کے خلاف لندن ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کا دعویٰ کر دیا،اطلاعات کےمطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل نے میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے ، ڈیلی میل اور برطانوہ صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق صدر ن لیگ میاں شہباز شریف نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی میل نے میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے ،من گھڑت کہانی ڈیلی میں چھاپی گئی یا چھپوائی گئی،گزشتہ روز میرے وکلا نے ڈیلی میل اور ڈیوڈ روز کے خلاف لندن ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے،ڈیوڈ روز کے آرٹیکل میں الزامات جھوٹے اور بے بنیاد تھے ۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈیلی میل میں من گھڑت کہانی چھاپی گئی،معاون خصوصی شہزاد اکبر نے من و عن عمران خان کی ہدایت پر عمل کیا،کیس دائر کر دیا ہے جس سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

    شہبازشریف نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی ن لیگ کے مقابلے میں ڈلیور نہیں کر سکے ۔ہم غلط بیانی،دروغ گوئی اور الزامات لگانے میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ،عمران نیازی کے ساتھیوں کا حال "چور مچائے شور” والا ہے ،الزامات میں سچائی ہوتی تو نیب نیازی گٹھ جوڑ میرے خلاف آشیانہ کیس نہ کرتا،میرے خلاف کوئی کیس ہوتا تو نیب کیس کرتا اور دنیا کو بتاتا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ میرے خلاف آرٹیکل سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے لکھا گیا، ان کے پاس ثبوت ہوتے تو کیا یہ خبریں چھپواتے،آج تک مجھے نیب کا رسمی نوٹس تک نہیں ملا،عدالت نے کہا ہے کہ نیب بتائے شہباز شریف نے کرپشن کہاں کی؟عدالت کے ریمارکس نیب کے منہ پر طمانچہ تھے۔شہزاد اکبر مجھ سے سوالات کرتے تھے آج جواب دے رہا ہوں۔نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) متحد ہے۔

    خیال رہے کہ 14 جولائی 2019 کو برطانوی اخبار ڈیلی میل نے خبر شائع کی تھی جس کے مطابق شہباز شریف کیخلاف برطانیہ میں تفتیش شروع ہوگئی ہے اور ان پر زلزلہ متاثرین کی امداد میں خرد برد کا الزام ہے۔ 26 جولائی کو شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو قانونی نوٹس بھیجنے کا دعویٰ بھی کیا۔ جس میں ڈیلی میل اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز کو بھی فریق بنایا گیا اور ڈیوڈ روز کی خبر کو جھوٹے الزامات پر مبنی قرار دیا تھا۔بعد ازاں برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کی جانب سے متعدد بار شہباز شریف کو دعوی دائر کرنے کا چیلنج بھی کیا گیا تھا۔

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روزنے شہبازشریف کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس پرکہا ہےکہ شہبازشریف نے ایک بارپھرشعبدہ بازی دکھانے کی کوشش کی ہےاورآج کی پریس کانفرنس سے اپنی جاتی ہوئی سیاسی ساکھ کوسہارادینے کی ایک خودساختہ کہانی ہے

  • 8ملین کشمیریوں کوہرانہیں سکے،207ملین پاکستانیوں کوکیسےشکست دینگے،بھارت کو بتادیا ہے کہ جنگ شروع کرے گا تو ختم ہم کریں گے، ترجمان پاک فوج

    8ملین کشمیریوں کوہرانہیں سکے،207ملین پاکستانیوں کوکیسےشکست دینگے،بھارت کو بتادیا ہے کہ جنگ شروع کرے گا تو ختم ہم کریں گے، ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کو بتاچکے ہیں کہ اگر اس نے جنگ شروع کی تو ختم ہم کریں گے۔ جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ بھارتی فوج 8 ملین کشمیریوں کو71سال سےشکست نہیں دے سکی،207ملین پاکستانیوں کو کیسے شکست دے سکتی ہے۔پاکستان اور افواجِ پاکستان ہمیشہ بھارت کوسرپرائز کریں گی

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیفنس رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اور عسکری قیادت غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، بھارتی قیادت کہتی ہے کہ پاکستان کو 7 سے 10 دن میں ختم کر دیں گے، ذمہ دارافراد ایسے بیانات نہیں دیتے، بات صرف 7 یا 10 دِن کی نہیں اس سے پہلے اور بعد کی بھی ہے، جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جو فوج 71 سال سے 8 ملین کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکی وہ 207 ملین پاکستانیوں کو کیسے شکست دے سکتی ہے؟ افواج اسلحے کے زور پر نہیں، جذبہ ایمانی اور عوام کی حمایت سے لڑتی ہیں اور کوئی دْنیاوی طاقت ایک متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتی، پہلے بھی کہا تھا جنگ شروع آپ کریں گے ختم ہم کریں گے، پاکستان اور افواجِ پاکستان ہمیشہ آپ کو سرپرائز کریں گی۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ فروری 2019 میں پاک بھارت جنگ دستک دے چکی تھی لیکن افواج پاکستان کی تیاری اور مؤثر جواب نے امن کا راستہ ہموار کیا، تینوں سروسز نے اپنے آپ کو قابل فورس کے طور پر منوایا، پاکستانی قیادت نے اس خطرے کو احسن طریقے سے نمٹایا، جنرل قمر جاوید باجوہ کی سْپیریر ملٹری اسٹریٹیجی نے جنوبی ایشیا کو بہت بڑی تباہی سے بچایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی سول و ملٹری لیڈر شپ خطے میں امن کی خواہاں ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملٹری ڈپلومیسی نے اقوامِ عالم میں پاکستان کا مقام بلند کیا، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو نمایاں کیا، انڈین سول ملٹری لیڈر شپ کو بھی خطے میں امن کی اہمیت کا ندازہ ہونا چاہیے، بھارتی لیڈر شپ کو چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کو بند کریں، مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے، دْنیا کو بھی اس خطرے کا ادراک ہو نا چاہیے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی سلامتی و ترقی کو ہمیشہ مقدم رکھا، باجوہ ڈاکٹرائن ملکی سلامتی پر کوئی بھی سمجھوتہ کیے بغیر ملک اور خطے میں امن لانا ہے، سربراہ پاک فوج نے آپریشن شیر دل سے ضرب عضب تک کی کامیابیوں کو ردالفساد کے ذریعے مستحکم کیا، ردالفساد سب سے مشکل آپریشن اور دائمی امن کیلئے اہم ترین مرحلہ ہے، خطے میں امن کیلئے آرمی چیف کے تاریخی اقدامات رہے، انہوں نے مذہبی ہم آہنگی و مدرسہ ریفارمز میں اہم کردار ادا، اور پاک افغان اور پاک ایران سرحد کو بھی مضبوط ومحفوظ کیا۔ آئی ایس آئی دنیا کی مانی ہوئی انٹیلی جنس ایجنسی ہے، ہمیں اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر فخر ہے، آئی ایس آئی اور آئی بی ایم آئی نے مل کر بہت سے دہشت گردی کے واقعات کو روکا۔ پاکستان مشکل وقت میں بہتری کی طرف جا رہا ہے بیس سال پہلے کیNegative Relevance سے Positive Relevance میں جا چْکاہے اس مثبت پیش رفت کو برقرار رکھنا ہے، متحد ہو کر مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بطور ترجمان کوئی بات ذاتی رائے نہیں ہوتی، ملٹری ترجمان پالیسی سے مبرا کوئی بات نہیں کر سکتا، اگر ’بھارتی‘ میرے جانے پر خوش ہیں تو میرے لیے یہ اعزاز ہے، ہم سب کا ایک عہدِوفا ہے، عہدِ وفا وطن، وطن کی مٹی و ہم وطنوں کے ساتھ، عہدِ وفا کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اور انشااللہ ہم اس عہد کو وفا کریں گے، آپ سب کے تعاون کا شکریہ، میڈیا کا شکریہ، پاکستانی عوام بالخصوص سوشل میڈیا پر نوجوانوں کا شکریہ، یکم فروری سے نئے ڈی جی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا میں ڈیفنس رپورٹرز میری بنیادی ٹیم رہے، انہوں نے بھر پور طریقے سے افواج پاکستان کی رپورٹنگ کی اور اپنی ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے افواج کے جذبہ کو مضبوط کیا، پاکستان نے پچھلی دو دہائیوں میں دہشت گردی کے خلاف بقا کی جنگ لڑی، اس جنگ میں ڈیفنس رپورٹرز نے افواج کا بھر پور ساتھ نبھایا ، میڈیا کا افواج پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار رہا، میڈیا نے افواج اور شہیدوں کے لواحقین کے دل جیتے۔

  • آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ: کوارٹر فائنل سے قبل پاکستان کی تیاریاں مکمل

    آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ: کوارٹر فائنل سے قبل پاکستان کی تیاریاں مکمل

    آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ: کوارٹر فائنل سے قبل پاکستان کی تیاریاں مکمل

    باغی ٹی وی : ٹیم نے افغانستان کے خلاف میچ میں جیت کے لیے حکمت عملی تیار کرلی، کپتان قومی انڈر 19 ٹیم روحیل نذیر

    جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل میچ 31 جنوری بروز جمعہ کو بینونی میں کھیلا جائے گا۔

    اہم میچ میں جیت کے لیے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 2مرتبہ کی چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے بعد قومی انڈر 19 اسکواڈ نے 2 روز آرام کرنے کے بعد مسلسل 3 روز بھرپورٹریننگ کی۔

    اس دوران قومی انڈر 19 اسکواڈ کے رکن عبدالواحد بنگلزئی ٹریننگ کرتےہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ ایڑھی مڑنے کے باعث عبدالواحد بنگلزئی نے 2 روز آرام کرنے کے بعد جمعرات کے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لیاتاہم افغانستان کے خلاف کوارٹرفائنل میچ میں عبدالواحد بنگلزئی کی شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

    اس موقع پر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ روحیل نذیر اہم میچ میں اپنی کارکردگی کی بنیادپر ٹیم کو فتحیاب بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    روحیل نذیر، کپتان قومی انڈر 19 ٹیم:

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کا کہنا ہےکہ میگا ایونٹ میں شریک افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم بہتر ہے مگر پاکستان انڈر 19 ٹیم 31 جنوری کو شیڈول مقابلے کے لیے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینونی میں موجود قومی انڈر 19 اسکواڈ گذشتہ تین روز سے سخت محنت کررہا ہے۔

    روحیل نذیر نے کہا کہ وہ ایونٹ میں زمباوے کے خلاف گروپ میچ میں بہتر کارکردگی پیش نہ کرنے کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور کپتان وہ کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ مارو یا مرجاؤ کی حکمت عملی کے تحت کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوں جوں ایونٹ آگے بڑھ رہا ہے توں توں ان پراورحیدر علی پر ذمہ داری بھی بڑھتی جاری رہی ہے۔

    روحیل نذیر نے کہا کہ وہ گذشتہ تین روزسے پریکٹس سیشن میں اپنی بیٹنگ پر خصوصی توجہ دےرہے ہیں، امید ہے وہ افغانستان کے خلا ف شاندارکارکردگی دکھا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    روحیل نذیر نے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے، گروپ میچ میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا ذمہ داری سنبھالنا خوش آئند تھا۔ انہو ں نے کہا کہ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز بہترین فارم میں ہیں۔ روحیل نذیر نے کہا کہ طاہر حسین، محمد عرفان اور عباس آفریدی کے علاوہ اسپنر عامر علی بھی نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں جو آئندہ میچ میں جیت کا سبب بنیں گے۔

    اسکواڈ(یکم ستمبر 2000 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا تھا):

    اوپنرز: عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان)۔

    مڈل آرڈرز: محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور)۔

    وکٹ کیپر: روحیل نذیر(کپتان)۔

    آلراؤنڈرز: عباس آفریدی( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (لاہور)۔

    اسپنرز: عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)۔

    فاسٹ باؤلرز: عامر خان (پشاور)، محمد وسیم جونیئر (شمالی وزیرستان) اور طاہر حسین (ملتان)۔

    ٹیم منیجمنٹ:

    اعجاز احمد ( ہیڈ کوچ کم منیجر)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی( اینالسٹ) ،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انوری(سیکورٹی منیجر) ۔

    شیڈول:

    31جنوری 2020: پاکستان بمقابلہ افغانستان
    9فروری 2020: فائنل