Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ وادی میں زندگی کوقید ہوئے179 واں دن ،بھارتی فوج کے مظالم جاری ، دنیا پرچپ طاری

    مقبوضہ وادی میں زندگی کوقید ہوئے179 واں دن ،بھارتی فوج کے مظالم جاری ، دنیا پرچپ طاری

    سری نگر:مقبوضہ وادی میں زندگی کوقید ہوئے179 واں دن ،بھارتی فوج کے مظالم جاری ، دنیا پرچپ طاری،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں کرفیواورلاک ڈاؤن 179ویں روزمیں داخل ہوگیا جبکہ وادی میں ادویات اورخوراک کی قلت تاحال برقرار ہے۔

    مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 179ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہےاور بھارتی فوج نے گزشتہ ایک ہفتے میں سات نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے ۔

    بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے ۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

  • نیب  قومی خزانے میں کتنے پیسے لانے میں کامیاب ہوئی، اہم خبر

    نیب قومی خزانے میں کتنے پیسے لانے میں کامیاب ہوئی، اہم خبر

    نیب قومی خزانے میں کتنے پیسے لانے میں کامیاب ہوئی، اہم خبر

    باغی ٹی وی:نیب نے قومی خزانے سے لوٹا گیا پیسہ واپس لانا شروع کردیا. قومی احتساب بیورو لاہور نے ملکی خزانے اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں سے چار ارب دس کروڑ سے زائد رقم واپس نکلوا کر قومی خزانے میں جمع کروادی ہے۔

    نیب لاہور کے دستاویزات کے مطابق چار سال کے دوران ایک سو اکاون کرپٹ افراد سے پلی بارگین کے ذریعے اربوں روپے واپس کے کر خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔

    نیب دستاویزات کے مطابق نیب نے پچھلے چار سال کے دوران چار ارب دس کروڑ پچاسی لاکھ پندرہ ہزار بد عنوان عناصر سے نکلواکر خزانے میں جمع کرادیے۔دستاویزات کے مطابق نیب لاہور نے2016 میں ستائیس کروڑ بیس لاکھ چھیاسٹھ ہزار تین سو نو روپے، 2017 میں ایک ارب بائیس کروڑ تین لاکھ انسٹھ ہزار ایک سو تین روپے پلی بارگین کے تحت حاصل کیے۔
    آپ شاید اس میں بھی دلچسپی رکھتے ہوں

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

    آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کے خلاف نیب انکوائری بند

    اسی طرح 2018 میں دو ارب تینتالیس کروڑ سینتیس لاکھ ایک ہزار دو سو اڑسٹھ اور 2019 کے پہلے چار ماہ میں اٹھارہ کروڑ تئیس لاکھ اٹھارہ ہزار خزانے مں جمع کروادیے۔نیب کے مطابق پلی بارگین کرنے والوں میں کئی بڑی شخصیات کے قریبی ساتھی بھی شامل ہیں.

  • چین اب رہنے کا قابل نہیں رہا ! امریکہ نے سفارتی عملے سمیت اپنے شہریوں کوچین سے نکال لیا۔

    چین اب رہنے کا قابل نہیں رہا ! امریکہ نے سفارتی عملے سمیت اپنے شہریوں کوچین سے نکال لیا۔

    واشنگٹن:چین اب رہنے کا قابل نہیں رہا ! امریکہ نے سفارتی عملے سمیت اپنے شہریوں کوچین سے نکال لیا۔،اطلاعات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق چین سےامریکہ پہنچنے والے شہریوں کی اسکریننگ اور نگرانی کی جائے گی۔

    امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہےکہ امریکاکی توجہ ووہان میں موجودامریکی شہریوں کی فلاح و بہبود پر مرکوزہے،چین میں وبائی مرض کے پھیلاؤ کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے کہاہے کہ چین میں موجود امریکیوں کیلیےٹریول ایڈوائزری جاری کرتے رہیں گے۔

    حالیہ رپورٹ کے مطابق مہلک کرونا وائرس 16 ممالک میں پھیل گیا جس سے متعلق اقدامات کرتے ہوئےجاپان،فرانس،اردن،بھارت نے بھی اپنے شہریوں کوچین کےمتاثرہ علاقوں سے نکالنا شروع کردیا تاہم چینی حکام نےسفری پابندیاں مزید سخت کردیں۔

    دوسری جانب امریکہ سے جاپان پہنچنے والے 3جاپانی شہریوں میں کروناوائرس سے متاثر ہونےکی تصدیق ہوگئی ہے،سنگاپور میں بھی کرونا وائرس کے مزید 3 کیسزسامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افرادکی تعداد10ہوگئی۔آسٹریلیا کے ایک شہری میں بھی کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ادھردوسو برطانوی شہریوں کی فلائٹ کو ووہان سے پرواز کی اجازت نہ مل سکی۔کروناوائرس کے پھیلاؤ سے متعلق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کا آج ہنگامی اجلاس ہوگا۔

  • عمران خان کی براعظم افریقہ سے تجارت کاویژن کامیابی کی طرف گامزن ،دوروزہ کانفرنس شروع

    عمران خان کی براعظم افریقہ سے تجارت کاویژن کامیابی کی طرف گامزن ،دوروزہ کانفرنس شروع

    نیروبی :عمران خان کی براعظم افریقہ سے تجارت کاویژن کامیابی کی طرف گامزن ،دوروزہ کانفرنس شروع،اطلاعات کےمطابق پاکستان اوربراعظم افریقہ کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات استوارکرنے کی کوششوں کواس وقت چارچاند لگ گئے جب پہلی دو روزہ کانفرنس کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں شروع ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور کینیا نے مشترکہ طور پر اس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جس میں دوسرے افریقی ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔کانفرنس پاکستانی اورافریقی تاجروں کورابطے بڑھانے کے لئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی اورمربوط اقتصادی تعاون کے لئے تجاویزپیش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان کےتجارت اور سرمایہ کاری کے مشیرعبدالرزاق داؤد کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ ، خارجہ امور اور بین الاقوامی تجارت، افریقی کمیونٹی اور ناردرن کوریڈور ڈویلپمنٹ کے کیبنٹ سیکرٹریوں سمیت کینیا کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • فیسکو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا میٹر ریڈنگ کیلئے ہینڈ ہیلڈ یونٹس اور ڈیٹا محفوظ رکھنے کے آلات خریدنے کا فیصلہ کیا

    فیصل آباد(محمد اویس ) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے سکیورٹی کیمرے،میٹر ریڈنگ کیلئے ہینڈ ہیلڈ یونٹس اور ڈیٹا محفوظ رکھنے کے آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایم آئی ایس فیسکو نے سیلز ٹیکس اور این ٹی این رجسٹرڈ فرموں سے آلات کی خریداری اورتنصیب کی پیشکشیں طلب کر لی ہیں۔ ان آلات کی خریدار ی کامقصد سکیورٹی اور میٹر ریڈنگ کی کار کردگی کو مزید بڑھانا ہے۔

  • بدعنوانوں کو ہوٹل میں بند کرکے پیسے وصول کرسکتے ہیں‌،مگرقانون آڑے آجاتا ہے، شہزاد اکبر

    بدعنوانوں کو ہوٹل میں بند کرکے پیسے وصول کرسکتے ہیں‌،مگرقانون آڑے آجاتا ہے، شہزاد اکبر

    اسلام آباد: بدعنوانوں کو ہوٹل میں بند کرکے پیسے وصول کرسکتے ہیں‌،مگرقانون آڑے آجاتا ہے، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ قانون کا احترام ہے ورنہ ہوٹل میں سارے کرپٹ لوگوں کو بند کرکے پیسے وصول کرلیتے۔

     

    اسلام آباد میں شہزاداکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف سے 16 سوال پوچھے تھے تب سے ترچھی ٹوپی پہن کرپھررہے ہیں، نوازشریف جب ملک میں تھے تو ٹویٹر پر روز پلیٹ لیٹس کی رپورٹ آتی تھی،

     

     

    اب لندن میں ہیں تو پنجاب حکومت کو ان کی تازہ میڈیکل رپورٹس نہیں دی جا رہیں، ایسے نہیں چل سکتا آپ لندن میں گھومتے رہیں اور ہم انتظار کرتے رہیں، میری خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی دیگر ممالک والا نظام ہوتا کہ ایک بڑا سا ہوٹل لے کر اس میں سارے کرپٹ لوگوں کو بند کردیں اور ان سے پیسے وصول کرکے ہی واپس نکالیں لیکن ہمیں ملکی قوانین کا احترام کرنا ہے۔

     

     

    شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی شیڈ رون جرسی لمیٹڈ آف شور کمپنی ہے جس نے مشینری خریدنے کے لئے پندرہ ملین ڈالرقرض دیے، اس رقم سے نہ مشینری پاکستان آئی نہ ہی رقم آئی، اس ڈیل کی آڑ میں 20 ملین ڈالرپاکستان سے بھیجے گئے ، آج تک شریف خاندان نے شیڈرون جرسی کمپنی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں بتائی۔

     

     

    شہزاداکبر نے کہا کہ نیواسلام آباد ایئرپورٹ کا ٹھیکہ نوازشریف کے رشتے دار کو دیا گیا جس میں سے چودھری شوگر ملز میں پیسے آئے، اس ملز کیلئے جعلی اکاؤنٹس سے پیسے لیے گئے، صدیقہ سید کے نام پر 18 ملین ڈالر کی اور سعودی شہری ہانی کے نام پر ڈیڑھ ملین ڈالر کی جعلی ٹی ٹیز چودھری شوگر ملزکے لئے بنائی گئیں، شیئرز کو مکس کرکے پہلے نوازشریف پھر مریم نواز کے نام کیا گیا، بعد میں 45فیصد شیئرز غریب یوسف عباس کے نام پر ڈال دیے گئے۔

  • فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست  مقرر ، کب ہو گی سماعت

    فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست مقرر ، کب ہو گی سماعت

    فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ، کب ہو گی سماعت

    الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کے خلاف نا اہلی کے لیے دائر درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، ای سی پی درخواست پر سماعت 3 فروری کو کرے گا۔

    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کیس کی سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ درخواست تحریک انصاف کے ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے دائر کی تھی۔

    ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کے خلاف سالانہ گوشواروں میں جائیداد چھپانے پر درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ فریال تالپور نے اپنے سالانہ گوشواروں میں جائیدادیں ظاہر نہ کرنے پر نا اہل کیا جائے۔

    فریال تالپورکی نااہلی کے لیے درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست گزارکی عدم پیروی پرپٹیشن خارج کر دی گئی.
    یہ بھی پڑھیں

    آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو ملی بڑی "خوشخبری” پیپلز پارٹی کا جشن

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    درخواست گزارایم پی اے ارسلان تاج کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا،فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا،فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا،الیکشن کمیشن نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی،خیال رہے الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر فریال تالپور کے خلاف پہلی نااہلی کی درخواست خارج کر دی تھی۔

  • بھیرہ۔۔۔بھیرہ بھلوال روڈ پر موٹر وے فلائی اوور کے ساتھ مسافر ویگن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    بھیرہ۔۔۔بھیرہ بھلوال روڈ پر موٹر وے فلائی اوور کے ساتھ مسافر ویگن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    بھیرہ۔۔۔بھیرہ بھلوال روڈ پر موٹر وے فلائی اوور کے ساتھ مسافر ویگن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
    بھیرہ۔۔۔ویگن میں آگ لگنے سے گیارہ مسافر جاں بحق۔
    بھیرہ۔۔۔جھلس کر جانبحق ھونے والے چار افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو ھسپتال بھیرہ پہنچا دی گیئں۔
    بھیرہ۔۔۔جھلس کر جانبحق سات افراد کی لاشیں ویگن سے ابھی تک نکالی نہیں جاتی سکیں۔
    بھیرہ۔۔۔جھلس جانے والے تین مردوں اور ایک بچے کو ٹی ایچ کیو ھسپتال بھیرہ پہنچا دیا گیا۔
    بھیرہ۔۔۔حادثہ کا شکار ویگن بذریعہ موٹر وے لاھور سے اسلام آباد جارھی تھی۔
    بھیرہ۔۔۔بدقسمت ویگن میں اٹھارہ مسافر سوار تھے۔

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوگیا۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 154.90 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 154.80 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • پنجاب حکومت نےنواز شریف کی صحت سے متعلق فراہم کردہ دستاویزات ناکافی قرار دے دیں

    پنجاب حکومت نےنواز شریف کی صحت سے متعلق فراہم کردہ دستاویزات ناکافی قرار دے دیں

    پنجاب حکومت نےنواز شریف کی صحت سے متعلق فراہم کردہ دستاویزات ناکافی قرار دے دیں

    باغی ٹی وی :پنجاب حکومت نے نواز شریف کی صحت کے معاملے پر فراہم کردہ دستاویزات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم سے میڈیکل رپورٹ مانگ لیں۔
    اس متعلق مزید پڑھیں

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    نواز شریف ہوٹل میں جانے کی بجائے علاج پر توجہ دیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

    پنجاب حکومت کی جانب سے نواز شریف کو بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ 3 دن کے اندر اندر رپورٹس فراہم کی جائیں، رپورٹ فراہم نہ کرنے کی صورت میں حکومت اپنا فیصلہ کر دے گی۔
    میڈیکل بورڈ کے اعتراضات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کو خط لکھ دیا ہے۔ پنجاب حکومت کے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر لارنس کی جانب سے بھیجی جانے والی رپورٹ میں صرف نواز شریف کے امراض قلب کے معاملات کو اٹھایا گیا۔