Baaghi TV

Author: +9251

  • ریل گاڑی پرسفرکرنے والوں کےلیےشرط رکھ دی گئی

    ریل گاڑی پرسفرکرنے والوں کےلیےشرط رکھ دی گئی

    لاہور:ریل گاڑی پرسفرکرنے والوں کےلیےشرط رکھ دی گئی،اطلاعات کےمطابق محکمہ ریلوے نے بغیر شناحتی کارڈ ٹکٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی، شناحتی کارڈ نہ ہونے پر پاسپورٹ،اور ڈرائیونگ لائسنس پر ٹکٹ اور سیٹ بک کی جا سکیں گی۔

    ذرائع کے مطابق سانحہ تیز گام کے بعد محکمہ ریلوے کی جانب سے اقدامات جاری ہیں ، مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے ریلوے حکام نے بغیر شناحتی کارڈ ٹکٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ریلوے حکام کسی ایسے سوفٹ ویئرپربھی کام کررہےہیں‌کہ سفرکرنے والوں کاآن لائن ڈیٹا بھی محفوظ کیا جاسکے

    ریلوے حکام کے مطابق شناحتی کارڈ نہ ہونے پر پاسپورٹ،اور ڈرائیونگ لائسنس پر ٹکٹ اور سیٹ بک کی جائیں گی۔ محکمہ نے ہدایت کی کہ کمپیوٹرز سسٹم کے ساتھ مینول ٹکٹ اور سیٹ شناختی کے بغیر بک نہ کی جائیں ۔ تمام اسٹیشنز کی انتطامیہ اس پر سختی سے عمل درآمد کروائیں ۔

    واضح رہے کہ 30اکتوبر2019 کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 75 مسافر جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔یادرہےکہ سپریم کورٹ میں سانحہ تیزگام کے‌حوالے سے سماعت جاری ہے

  • موٹر وے پر وین میں آتشزدگی،8 افراد جاں بحق

    موٹر وے پر وین میں آتشزدگی،8 افراد جاں بحق

    سرگودھا:موٹر وے پر وین میں آتشزدگی،8افراد جاں بحق،اطلاعات کےمطابق بھیرہ کے قریب موٹر وے پر اسلام آباد سے لاہور جانیوالی وین میں آتشزدگی سے 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی کھلاڑی کا 6 کروڑ روپے کا مقروض،

    ریسکیو حکام کے مطابق بھیرہ کے قریب موٹر وے پر اسلام آباد سے لاہور جانے والے وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر 8 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئےجنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی فلاح کےلیے کوشاں،نوجوانوں کے لیے 200 ملین ڈالرز

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حکام کے مطابق وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

    شکست خوردہ امریکہ، افغانستان میں اپنے افسروں کی لاشوں کی شناخت میں مصروف

    یاد رہے وین میں آگ بھڑکنے کے پے درپے واقعات ہورہےہیں اورحکومت کی طرف سے بھی اس حوالے سے تاکید کی جارہی ہےکہ وین میں غیرقانونی سلنڈرنصب نہ کیے جائیں کہ جس سے حادثے کا خدشہ ہومگرٹرانسپورٹرزتھوڑے سے منافع کی خاطربہت زیادہ نقصان اٹھا بیٹھتے ہیں‌

  • بھارت کے متنازع شہریت قانون کیخلاف یورپی پارلیمنٹ میں  رائے شماری موخر

    بھارت کے متنازع شہریت قانون کیخلاف یورپی پارلیمنٹ میں رائے شماری موخر

    برسلز: یورپی پارلیمنٹ میں بھارت متنازع شہریت قانون کے خلاف مذمتی قرارداد پر رائے شماری موخر کردی گئی۔ان قراردادوں پر ووٹنگ کو یہ کہہ کر مارچ تک موخر کر دیا گیا کہ شہریت قانون کا معاملہ اس وقت بھارتی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جس کے فیصلے تک اسے موخر کیا جاتا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی کھلاڑی کا 6 کروڑ روپے کا مقروض،

    لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں یورپی پیپلز پارٹی اور سوشل ڈیموکریٹ پارٹی سمیت 6 پارلیمانی گروپوں کی طرف سے بھارت کے شہریت قانون (سی اے اے) کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش کی گئیں جن پر گرم گرم بحث ہوئی جبکہ مسئلہِ کشمیر پر بھی بات چیت ہوئی۔

    پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی فلاح کےلیے کوشاں،نوجوانوں کے لیے 200 ملین ڈالرز 

    بھارت کی اقلیتوں کےخلاف نفرت پرمبنی اس قانون کے خلاف قرارداد پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے یورپی رکن پارلیمنٹ شفق محمد نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان قراردادوں کو موخر کرانے کے لیے بھارت نے سفارتی سطح پر زبردست اور بھرپور لابنگ کی ہے۔

    یورپی ارکان نے بحث کے دوران بھارتی قانون پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے نازی دور سے تشبیہ دی اور کہا کہ اس کے ذریعے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کو بے وطن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سوشل ڈیموکریٹ گروپ کے رکن جان ہاورڈ نے کہا کہ سی اے اے انتہائی خطرناک سوچ اور امتیازی قانون ہے جس سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    شکست خوردہ امریکہ، افغانستان میں اپنے افسروں کی لاشوں کی شناخت میں مصروف

    ذرائع کےمطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بعض ارکان نے بھارت کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو بھارت سے اپنے تعلقات کو مستحکم اور مضبوط کرنا چاہئیں اور متنازع قانون کے بارے میں خدشات درست نہیں۔

    قرارداد میں مودی حکومت سے متنازع قانون پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال اور درجنوں بے گناہ افراد کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے یورپی یونین ممالک پر تنازع کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے زور دیا گیا۔

  • کرونا وائرس سے نمٹنے پر وزیر خارجہ نے کیاچین کا شکریہ ادا

    کرونا وائرس سے نمٹنے پر وزیر خارجہ نے کیاچین کا شکریہ ادا

    کرونا وائرس سے نمٹنے پر وزیر خارجہ نے کیاچین کا شکریہ ادا
    باغی ٹی وی :شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چینی حکام نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ کوششیں کیں، چین میں پاکستانی شہریوں کی مدد پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چینی کوششوں سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، کوئی شک نہیں کہ چین اس چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا، اعلیٰ چینی قیادت وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کی نگرانی کر رہی ہے، عالمی برادری نے بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین کی کوششوں کو سراہا، پاکستان چینی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔
    اس کے متعلق مزید خبریں

    پاکستان نے کورونا وائرس سے متعلق پاور ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اس سے پہلے عائشہ فاروقی نے کہا کہ ارومچی میں میں پھنسے پاکستانیوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ چین سے ان کی دیکھ بھال کرنے کی درخواست کر دی ہے۔چین اس سلسے میں پاکستان کے ساتھ مدد کر رہا ہے . جس کے لیے ہم دیرینہ دوست کے شکر گزار ہیں.

  • پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی کھلاڑی کا 6 کروڑ روپے کا مقروض، عجیب دعوے نے پردے فاش کردیئے

    پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی کھلاڑی کا 6 کروڑ روپے کا مقروض، عجیب دعوے نے پردے فاش کردیئے

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی کھلاڑی کا 6 کروڑ روپے کا مقروض،عجیب دعوے نے پردے فاش کردیئے،اطلاعات کےمطابق پاکستان ٹیم کے ایک سابق کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کواپنا مقروض قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ مقروض بھی ہیں اورمغرور بھی یہ کرکٹ بورڈ والے،

    پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان سے جب ایک میڈیا بریفنگ میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے ساتھ چیف سلیکٹر بھی بنادیا گیا، سابق کپتان 32لاکھ تنخواہ وصول کررہے ہیں،وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی کوچ ہیں،آپ جونیئر ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہتے تھے لیکن چند لاکھ روپے کی وجہ سے خدمات نہیں لی گئیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ جس سابق کھلاڑی کی مقروض ہے وہ ہیں یونس خان ،جوکہتے ہیں کہ وہ کبھی پیسے کے پیچھے نہیں بھاگا،تھوڑا پیچھے چلے جائیں تو پتا چلے گا کہ پی سی بی کو میرے 4سے 6کروڑ روپے دینا ہیں، میں نے آج تک ان کا مطالبہ نہیں کیا،پیسہ آپ کے نصیب کا ہوتا اور ملنا ہو تو مل کر رہتا ہے، میں ان چند کرکٹرز میں سے ہوں جو ریٹائر ہوکر گئے۔

    میری پاکستان اور پی سی بی کیلیے 17سال کی خدمات ہیں، کرکٹ کھیلی اور اس کی بہتری کیلیے ہی کام کرسکتا ہوں لیکن سمجھ نہیں آتا کہ وہ کیا باتیں ہیں کہ موقع نہیں ملتا، پی سی بی تبدیل نہیں ہوتا یا یونس خان، یہ میری سمجھ سے بالا تر ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ میں مخالفین ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ایسا کوئی شخص نہیں ہوگا جو یونس خان کی خدمات حاصل نہ کرنا چاہے،اگر کوئی ناقد ہو تب بھی میرے ساتھ کام کرنا چاہے گا۔ سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا چیز ہے جو پی سی بی، میرے مزاج یا اسٹرکچر کے مطابق نہیں کہ ہم ایک صفحے پر نہیں آتے۔

    یاد رہے کہ راہول ڈریوڈ بھارتی جونیئرز کی کوچنگ کرتے ہوئے بہترین نتائج دینے میں کامیاب ہوئے، پی سی بی اسی نوعیت کا تجربہ کرتے ہوئے یونس خان کی خدمات حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن میڈیا میں رپورٹس سامنے آئیں کہ معاوضے میں چند لاکھ روپے کا فرق ہونے کی وجہ سے معاملات طے نہیں پا سکے۔

  • ملاکنڈ : جواں سالہ خاتون کی لاش کا معمہ حل ہو گیا

    ملاکنڈ : جواں سالہ خاتون کی لاش کا معمہ حل ہو گیا

    ملاکنڈ : جواں سالہ عورت کی لاش کا معمہ حل ہو گیا
    باغی ٹی وی : ملاکند درگئی سے جوان سالہ نامعلوم خاتون کی لاش کامعمہ حل ھوگیا۔کل لاش ورثاکے حوالہ کی جاٸیگی۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ درگئ جبن بجلی گھرفوربے سےملنے والی جوانسال دوشیزہ کی لاوارث لاش کے ورثاتک ملاکنڈدرگئ لیویزنے رساٸی حاصل کی جوکہ پشاور سربندکی رہائشی اورایک بچے کی ماں ھے۔شوھرکانام نیک محمد جبکہ بھاٸی کانام حارث خان بتایاجاتاھے۔ عرصہ چارماہ قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہونے کے بعد کل اسکی لاش جبن فوربہ سے برآمدہوئی جبکہ معصوم بچے کاتاحال کوئی اتہ پتہ نھیں۔ مقتولہ کے شوھر،بھائی اوردیگرورثا نے لاش کی پھچان کر کے لیویزتھانہ درگٸی آکر پھلےسے پشاورسربند میں انکے خلاف اغوابراۓ تاوان کے درج FIRکی تصدیق کی ھے اور انشااللہ کل عدالتی کاروائی کے بعد قبرکشاٸی کرکے لاش ورثاکے حوالہ کی جائےگی۔
    درگئی لیوز تھانہ زرائع

  • پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی فلاح کےلیے کوشاں،نوجوانوں کے لیے 200 ملین ڈالرز کی امداد لینے میں کامیاب

    پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی فلاح کےلیے کوشاں،نوجوانوں کے لیے 200 ملین ڈالرز کی امداد لینے میں کامیاب

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی فلاح کےلیے کوشاں،نوجوانوں کے لیے 200 ملین ڈالرز کی رقم لینے میں کامیاب،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کی عالمی سطح پر زبردست پذیرائی دیکھنے میں آ رہی ہے، یو اے ای حکومت نے پاکستان کو اس پروگرام میں تعاون کی بڑی پیش کش کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے یو اے ای سفیر حماد عبید ابراہیم نے ملاقات کر کے پاکستانی نوجوانوں کے لیے 200 ملین ڈالرز کی رقم دینے کا اعلان کیا، رقم کا وعدہ ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے حالیہ دورے میں کیا تھا۔

    ذرائع کےمطابق پاکستانی نوجوانوں کوروزگارفراہم کرنےکےلیے اوران کوفنی تربیت فراہم کرنے کےلیے پاکستان کی طرف سے سمندرپارکوششوں کواس وقت کامیابی ملی جب متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات میں کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیت دیکھی ہے، ہم پاکستان سے مل کر نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کریں گے، اس سلسلے میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے عملی اقدامات کا آغاز جلد کیا جا رہا ہے۔

    دریں اثنا، یو اے ای نے پاکستان کے ساتھ یوتھ ایکس چینج پروگرام شروع کرنےکا بھی اعلان کیا، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستانی نوجوانوں کا وفد تربیت کے لیےمتحدہ عرب امارات بھیجا جائے گا، جہاں انھیں انٹرنشپ سمیت آرٹیفشل انٹیلی جنس مہارت سکھائی جائے گی،

    یواے ای نے پاکستانی نوجوانوں کو دبئی ایکسپو 2020 میں بھی شراکت داری کی پیش کش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دبئی ایکسپو میں پاکستانی نوجوانوں کو خصوصی پویلین دیے جائیں گے۔سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، مستقبل میں ہنرمند نوجوانواں کو شان دار مواقع فراہم کریں گے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے پروگرام میں تعاون کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق نوجوان طبقے کو اوپر اٹھانا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں پر خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، نوجوان آنے والے برسوں میں ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی بنیں گے۔

  • پاکستان نے کورونا وائرس سے متعلق پاور ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی

    پاکستان نے کورونا وائرس سے متعلق پاور ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی

    پاکستان نے کورونا وائرس سے متعلق پاور ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی۔

    ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کیے ہیں اور ہم اس مشکل گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام اقدامات کریں گے جبکہ ہم چین میں پاکستانیوں کو سہولیات دینے پر بھی چینی حکومت کے مشکور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق پاور ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے اور وائرس سے متعلق حکومت ہر قسم کے اقدامات کرے گی۔

    عائشہ فاروقی نے کہا کہ ارومچی میں میں پھنسے پاکستانیوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ چین سے ان کی دیکھ بھال کرنے کی درخواست کر دی ہے۔چین اس سلسے میں پاکستان کے ساتھ مدد کر رہا ہے . جس کے لیے ہم دیرینہ دوست کے شکر گزار ہیں.

  • 3 سالہ معصوم اقرا  زیادتی سے بچا لی گئی، ملزم کے ساتھ عوام نے کیا ذلت آمیز سلوک

    3 سالہ معصوم اقرا زیادتی سے بچا لی گئی، ملزم کے ساتھ عوام نے کیا ذلت آمیز سلوک

    3 سالہ معصوم اقرا زیادتی سے بچا لی گئی، ملزم کے ساتھ عوام نے کیا ذلت آمیز سلوک

    باغی ٹی وی :کراچی لانڈھی نیو مظفرآباد 3 سالہ معصوم اقرا نامی بچی زیادتی کا شکار ہونے سے بچ گئ اہل علاقہ نے ملزم کا منہ کالا کر کے بال مونڈ دیئے

    تفصیلات کے مطابق 18 سالہ حیدر نے گلی میں کھیلتی 3 سالہ اقرا نامی بچی کو قریبی جامع مسجد مکی نیو مظفرآباد کالونی کے باتھ روم میں لےجاکر درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی بچی کو مسجد میں لیکر جاتے ہوئے قریبی دوکانداروں کو شک گزرا مجرم حیدر اس سے قبل کہ اپنے ناپاک ارادے میں کامیاب ہوجاتا دوکاندار حضرات نے مسجد کے باتھ روم میں دبوچ لیا اور مقامی رینجرز کے حوالے کردیا رینجرز نے ضروری کاروائی کے بعد مجرم کو متعلقہ قائدآباد تھانے کے حوالے کردیا ہے.بچی کے ماموں کی مدعیت میں ایف آئ آر کا انداج کیا جارہا ہے

  • امریکی ایئر فورس کے جہازمیں سوار فوجیوں کی باقیات امریکیوں کو مل گئیں

    امریکی ایئر فورس کے جہازمیں سوار فوجیوں کی باقیات امریکیوں کو مل گئیں

    افغانستان میں تباہ کیے گئے یو ایس ایئر فورس کے جہاز کی باقیات امریکیوں کو مل گئیں.

    باغی ٹی وی :افغانستان کے صوبے غزنی میں امریکی ایئر فورس کے اہم ترین عسکری اہمیت کے ‌حامل جہاز کو مار گرایا گیا جس کی تباہی کا دعوی طالبان نے کر رکھا ہے جبکہ امریکہ نے ابھی تک اس کی تباہی کی وجہ نہیں بتائی .امریکی افواج نے رواں ہفتے افغانستان میں طیارہ حادثے کے مقام سے فضائیہ کے دو اہلکاروں کی باقیات کی بازیابی اور شناخت کی ہے۔

    منگل کے روز ، امریکی فورسز افغانستان نے ایک بیان میں کہا ، امریکی بمبارڈیئر ای 11A طیارہ پیر کے روز صوبہ غزنی میں گر گیا ، اور ان دونوں فضائی عملے کی باقیات کو ان کی ثقافت کے مطابق ، مقامی افغان برادری نے وقار اور احترام کے ساتھ برتاؤ کیا۔.حادثے کی وجہ سے تفتیش جاری ہے ، لیکن فوج نے کہا کہ اس بات کی طرف سے کوئی اشارے نہیں ملے کہ وہ دشمن کی آگ کی وجہ سے ہوا ہے۔ بدھ کے روز فضائیہ کے جوانوں کی شناخت گیم ، گوام ، اور یوگو کے 46 سالہ لیفٹیننٹ کرنل پال کے ووس کے نام سے ہوئی ہے۔
    امریکی افواج نے "طیارے کی فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کا اندازہ لگانے والے آلے کو بھی برآمد کرلیا۔”

    صوبہ غزنی میں طیارہ گرنے والے علاقے ، جو کابل کے جنوب مغرب میں واقع ہے ، پر طالبان عسکریت پسند گروپ کا کنٹرول ہے ، اس صوبے کے گورنر کے ترجمان عارف نوری نے اس سے قبل ایسوسی ایٹ پریس کو بتایا تھا۔ امیج: پال ووس
    ایئر فورس کے لیفٹیننٹ کرنل پاؤل ووس ، 46 ، یوگو ، گوام کے ، دو امریکی ہوائی جہاز میں سے ایک تھے جو پیر کے روز افغانستان کے صوبے غزنی میں امریکی بمبارڈ ای ای 11 اے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔
    اے پی نے عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ، ایئر فورس کے ای 111 الیکٹرانک نگرانی کے طیارے میں صرف دو افراد طیارے میں سوار تھے۔ امریکی فورسز افغانستان نے بتایا کہ فوجیوں نے طیارے کی باقیات کو تباہ کردیا۔افغانستان میں 12،000 سے 13،000 امریکی فوجی موجود ہیں۔

    ایئر کامبیٹ کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ، ووس ، جو ورجینیا کے جوائنٹ بیس لینگلی۔استس میں ہیڈ کوارٹرز ایئر کامبیٹ کمانڈ پر متعین کیا گیا تھا ، وہ افغانستان میں رضاکارانہ تعیناتی پرتھا
    اس نقصان پر ایئر کامبیٹ کمان کے کمانڈر جنرل مائک ہولس نے کہا ککہ یہ بتانا واقعی مشکل ہے کہ ہم دو عظیم ایئر مین کے نقصان پر کتنے دکھی ہیں۔