Baaghi TV

Author: +9251

  • برادر اسلامی ملک فلسطین کا  پاکستان کو ہیلتھ یونٹ کا تحفہ، مخالفین نے تنقید کا موقع جانے نہ دیا

    برادر اسلامی ملک فلسطین کا پاکستان کو ہیلتھ یونٹ کا تحفہ، مخالفین نے تنقید کا موقع جانے نہ دیا

    برادر اسلامی ملک فلسطین کا پاکستان کو ہیلتھ یونٹ کا تحفہ، مخالفین نے تنقید کا موقع جانے نہ دیا

    باغی ٹی وی :برادر اسلامی ملک فلسطین نے پاکستان کو موبائل ہیلتھ یونٹس کا تحفہ دیا ہے جس پر حکومت مخالفین شدید تنقید کر رہےہیں. اس تحفہ کو بھی موجودہ حکومت کی طرف سے امداد لینے کے زمرے میں رکھ کر دیکھا جا رہا ہے.حکومت پر بھیک مانگنے اور ہر کسی سے ہر چیز لینے کی باتیں کر کے تنقید کی جارہی ہے .چند روز قبل برادر اسلامی دوست ملک فلسطین کےسفارتخانےمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، فلسطینی سفیر نے تقریب میں شرکت کی۔

    ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فلسطین نے پاکستان کو موبائل ہیلتھ یونٹس کا تحفہ دیا ، فلسطینی سفیر نے موبائل ہیلتھ یونٹس ظفر مرزا کے حوالے کیں، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا حکومت فلسطین اورعوام کے تہہ دل سے مشکورہیں، موبائل ہیلتھ یونٹ طبی سہولتوں سےمحروم علاقوں میں استعمال ہوگا۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان،قوم فلسطینی بہن،بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ہر فورم پر فلسطینی بہن بھائیوں کیلئےآوازاٹھاتا رہے گا۔

    یاد رہے بین الاقومی یوم یکجہتی براۓ فلسطین کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ پاکستان اسرائیل کی فلسطین سے مکمل انخلا کی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا، القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہے، پاکستان کی حکومت آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔پاکستان فلسطین کے اصولی موقف کے ساتھ کھڑا ہے.جس میں بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہو .

  • تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کر کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    باغی ٹی وی :سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

    ہلاک دہشتگروں کی شناخت نوار عرف کمانڈنٹ، ظفرعرف ڈودا، جمیل عرف ٹیٹک اور میرو کے نام سے ہوئی جبکہ ایک دہشتگرد کی شناخت تا حال نہ ہوسکی، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جسے سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔

  • سٹاک مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار

    سٹاک مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار

    سٹاک مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار
    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے روز بھی مندی کا رجحان ہے۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 146 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 898 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 146 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 452 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
    خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا.

  • مودی کیوں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ، بتایا فواد چوہدری نے

    مودی کیوں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ، بتایا فواد چوہدری نے

    مودی کیوں پاکستان کے خلاف زبان بول رہا ، بتایا فواد چوہدری نے

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر، شہریت کے قانون اور گرتی ہوئی معیشت نے مودی کے اوسان خطا کر دیئے ہیں،پاکستان کیخلاف بیانات سے بھارتی وزیراعظم الیکشن نہیں جیت سکتے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ‏ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں۔
    انہوں نے کہا کہ ایک اور ریاستی انتخاب دہلی 18 فروری میں شکست سامنے دیکھتے ہوئے مودی نے پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے۔

    برقع، نقاب پر لگائی جائے پابندی، ہندو انتہا پسند تنظیم نے مطالبہ کر دیا

    رام مندر کی تعمیر کیلئے انتہا پسند ہندو تنظیم نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا

    مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

    بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں پر تشدد

    واضح رہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی فوج سات سے 10دن میں پاکستانی فوج کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم نے سرجیکل اسٹرائیکس سے دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانوں میں نشانہ بنایا۔ دو ایئر سٹرائیکس سے نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی امن قائم ہوا۔

  • بھارت کی انتہا پسندی کو پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کیسے بے نقاب کر رہی ہے ، بتایا گورنر پنجاب نے

    بھارت کی انتہا پسندی کو پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کیسے بے نقاب کر رہی ہے ، بتایا گورنر پنجاب نے

    بھارت کی انتہا پسندی کوپاکستان کی کامیاب سفارت کاری کیسے بے نقاب کر رہی ہے ، چوہدری سرور نے بتا دیا
    باغی ٹی وی :بھارت کی انتہا پسندی کو عیاں کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی کامیاب سفارتی کوششوں سے دنیا کو واضح کر دیا ہے کہ بھارت بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھارت کے خلاف دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم پر آواز آٹھا رہی ہے جبکہ پاکستان نے اپنی کامیاب سفارتی کوششوں سے دنیا کو واضح کر دیا ہے کہ بھارت بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے بھارت انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث نریندر مودی کے 14 کارندوں کو ضمانت دے کر انصاف، آئین اور قانون کا بھی قتل کیا ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت اقلیتوں بلخصوص مسلمانوں کے لیے جہنم بنتا جا رہا ہے اور معصوم لوگوں کے قاتلوں کی رہائی مودی کی انتہا پسندی اور ملی بھگت کا ثبوت ہے۔ بھارت میں بڑھتی ہوئی گھٹن اور انتہا پسندی پر مشہور اداکار نصیر الدین شاہ نے بھی کھل کر اظہار کیا۔
    واضح رہے کہ بھارت میں اقلیتوں پرمظالم ،انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہے، امریکی رکن کانگریس سے بھی نارہا گیا،اطلاعات کےمطابق امریکی رکن کانگریس کا کہنا ہےکہ بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے۔ان کے علاوہ دیگر دنیا بھر سے عالمی ادارے بھارت پر تنقید کرچکے ہیں.

  • حکومت فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں مسافروں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد رحمان

    فیصل آباد( )سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اسدرحمان گیلانی نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ڈویژنل کمشنر عشرت علی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر محمدعلی، سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین بھی موجود تھے۔ ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو کم اخراجات میں بہترین،آرام دہ اور باوقار سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع پلاننگ کی ضرورت ہے اس سلسلے میں پرانے روٹس کو بحال کرنے کے ساتھ نئی سفری سہولتیں بھی میسر آنی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کو نئی بس سروس شروع کرنے کے سلسلے میں درکار لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے ہدایت جاری کی گئی ہے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے ڈویژنل کمشنر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں مسافروں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔دریں اثناء سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اسد رحمان گیلانی نے ڈپٹی کمشنر محمد علی کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے مسافر گاڑیوں کی پاسنگ،انکی فٹنس کی صورتحال،کرایوں کی وصولی سمیت مسافروں کی انتظار گاہ کا دورہ کرکے موجود مسافروں سے گفتگو بھی کی اور کرایوں کی وصولیوں کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے پبلک ٹائلٹس میں صفائی ستھرائی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کی تاکید کی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹس کی پاسنگ اور فٹ/ان فٹ کاجائزہ لینے کیلئے فیصل آباد میں وہیکل انسپکشن اینڈسر ٹیفیکیشن سسٹم لایا جا رہا ہے۔انہوں نے سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل کا بھی دورہ کیا اوردستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹس اڈوں میں کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت پودے بھی لگائے۔انہوں نے صفائی ستھرائی کویقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب اراضی کو شجرکاری کے لئے بروئے کار لایا جائے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے جھنگ روڈ پر پرتاب نگر میں آٹے کی چکی کو بھی چیک کیااور45روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کے عمل کاجائزہ اور صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے انہیں ضلع فیصل آباد میں آٹے کی دستیابی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کا ٹاسک بھی تفویض کیا ہے۔اس مقصد کے لئے وہ مختلف علاقوں میں آٹے کی چکیوں پر سرکاری گندم اور آٹا کی قیمت کو چیک کررہے ہیں۔ڈی ایف سی علی عمران نے صوبائی سیکرٹری کو آٹے کی صورتحال پر بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول،اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹرجنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ بھی موجود تھے۔انہوں نے ڈی سی آفس میں ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی پر بریفنگ بھی لی اور سیکرٹری آرٹی اے کو ضروری ہدایت جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ شہریوں کو سفر کی معیاری سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہیکل انسپکشن اینڈ سر ٹیفکیشن سسٹم کی بدولت گاڑیوں کی فٹنس جانچنے سمیت دیگر امور میں مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ ڈی آر ٹی اے کی ماہانہ میٹنگ کرکے شعبہ ٹرانسپورٹ سے متعلقہ امور کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔انہوں نے ضلع میں فلور ملز سے گندم کی سپلائی،آٹے کی فروخت کے امور،ٹرکنگ پوائنٹس،فیئرپرائس شاپس کے قیام کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موثر مارنیٹرنگ سے آٹے کی صورتحال تسلی بخش ہے۔سیکرٹری آرٹی اے نے صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو محکمانہ کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

  • اسسٹنٹ کمشنر صدر عمرمقبول کا ماڈل بازار جھنگ روڈ کا دورہ اشیائے ضروریہ کی دستیابی اورقیمتوں کو چیک کیا

    فیصل آباد(محمد اویس ) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمرمقبول نے ماڈل بازار جھنگ روڈ کا دورہ کیا اوراشیائے ضروریہ کی دستیابی اورقیمتوں کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے ہمہ جہت اقدامات کئے جارہے ہیں اس ضمن میں مارکیٹوں میں اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ ماڈل بازاروں میں سستے داموں معیاری اشیاء کی دستیابی کویقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ سے کہا کہ صارفین کی سہولیات کا خیال رکھیں اور ذمہ داری سے ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اشیاء کی سپلائی میں کوئی تعطل نہ آئے دیں اور ناپ تول کے پیمانے بھی درست رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ماڈل بازاروں کے انتظامات کی مانیٹرنگ جاری رہے گی اور عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیکر ازالہ کیا جائے گا۔

  • ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن تاحال جاری

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں اسسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تین غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کو سیل جبکہ غیر قانونی تعمیرات کومسمار کردیا۔تفصیلات کے مطابق دوران انسپکشن انکشاف ہوا کہ چک نمبر196رب کے علاقہ کی زمین پر رائل پام سٹی،بلال آرچرڈ اورچک نمبر117ج ب کی اراضی پر ابراہیم ویلی کی ایف ڈی اے اوردیگر متعلقہ اداروں سے منظوری حاصل نہیں کی گئی جس پر ان ہاؤسنگ سکیموں کو فوری طور پر سیل کردیا اورمنتظمین سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ شرائط،قواعدوضوابط اورقانونی تقاضوں کو پورا کرکے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر وہ پلاٹس کی فروخت اور تعمیرات جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ ڈویلپرز کی سہولت کے لئے خصوصی سیل کام کررہا ہے لہذا وہ منظوری کے لئے تمام کارروائی مکمل کریں اس ضمن میں کسی قسم کی تاخیر یا شکایت کی صورت میں ان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

  • ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضا عباسی کی زیرنگرانی اینٹی کرپشن ٹیموں کی بڑی کارروائی

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایات پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضا عباسی کی زیرنگرانی اینٹی کرپشن ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد،جھنگ اورچنیوٹ میں اشٹام فروش،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر اورنکاح خواں کے خلاف مقدمات درج کردئیے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے اقبال ٹاؤن فیصل آباد کے رہائشی دلدار حسین کاظمی کی شکایت پر اشٹام فروش محمد ناصر سندھو کو جعلی اشٹام پیپر تیارکرنے پر انکوائری کے بعد جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش مقدمہ ریجنل انسپکٹر اینٹی کرپشن کے سپرد کردیا۔دوسری کارروائی کے دوران ضلع چنیوٹ کے نکاح خواں اللہ یارکیخلاف جعلی نکاح نامہ تیار کرنے پر مقدمہ درج کرادیا گیا۔ایک اورکارروائی کے دوران اینٹی کرپشن کی ٹیم نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جھنگ کے انسپکٹر شاہ زیب کے خلاف دی گئی درخواست پر تحقیقات کی توقصوروار ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش ڈپٹی ڈائریکٹر تفتیش اینٹی کرپشن جھنگ کے سپرد کردی گئی۔

  • کشمیریوں سے اظہاریکجتی کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)فضل ربی چیمہ کی زیر صدارت پروگرامز کے انعقاد کاجائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد

    فیصل آباد(محمد اویس)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ضلع میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں اورمحکموں کے پروگرامز کوحتمی شکل دی جارہی ہے تاکہ مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)فضل ربی چیمہ کی زیر صدارت پروگرامز کے انعقاد کاجائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف ٹریفک آفیسر سردار محمد آصف،اسسٹنٹ کمشنر سٹی وصدر زوہا شاکر،عمر مقبول،ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان کے علاوہ آرٹس کونسل،یونیورسٹیز،کالجز،سکول،ایف ڈی اے،میٹروپولیٹن کارپوریشن،واسا،پی ایچ اے پارکنگ کمپنی،پنجاب پولیس،سول ڈیفنس،1122ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں کشمیر کنونشن،سیمینارز،تقریری مقابلے،واکس،مشاعرے،موضوعاتی ڈرامے اوردیگر پروگرامز منعقد ہونگے جبکہ آرٹس کونسل کی طرف سے جدوجہد آزادی کشمیر اوربھارتی ظلم واستبداد پر مبنی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیاجا رہا ہے۔علاوہ ازیں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ضلع بھر میں اہم عوامی مقامات پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر مشتمل بینرز،کشمیر کے جھنڈے اور شہداء کی تصاویر آویزاں کی جارہی ہیں جس کے لئے پی ایچ اے،میٹرو پولیٹن کارپوریشن،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پارکنگ کمپنی،ایف ڈی اے اور میونسپل کمیٹیز کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔صدر اجلاس نے بتایا کہ 5فروری کویوم یکجہتی کشمیر بھرپورانداز میں منایا جائے گا تاہم اس سے قبل بھی کشمیر سے اظۃار یکجہتی کے لئے مختلف پرورگرامز منعقد ہونگے۔انہوں نے محکمہ سماجی بہبود سے کہا کہ وہ مختلف این جی اوز کو متحرک کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واکس اور ریلیز کا انعقاد کریں جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے بھی اسی نوعیت کے پروگرامز منعقد کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک پارکوں میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک پر مشتمل ڈاکومنٹری،سپورٹس میچز کرانے کے علاوہ یونیورسٹیز میں مقبوضہ کشمیر کے زیرتعلیم طالب علموں کو بھی پروگرامز میں مدعو کریں۔انہوں نے تمام محکموں کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریبات کا شیڈول مرتب کرکے ایک روزمیں ڈی سی آفس بھجوانے کی ہدایت کی اورکہا کہ تمام پروگرامز اس انداز میں منائے جائیں کہ کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا پیغام واضح طور پراجاگر ہو.