Baaghi TV

Author: +9251

  • چین میں کرونا وائرس تو بھارت میں ہندوانتہاپسند وائرس:مسلم مخالف قانون کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک

    چین میں کرونا وائرس تو بھارت میں ہندوانتہاپسند وائرس:مسلم مخالف قانون کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک

    کلکتہ:چین میں کرونا وائرس تو بھارت میں ہندوانتہاپسند وائرس:مسلم مخالف قانون کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک ،اطلاعات کےمطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں متنازع قانون کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    نئی دہلی سے باغی ٹی وی کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں مودی سرکار کی جانب سے منظور کیے گئے شہریت ترمیم قانون کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم مغربی بنگال کی اسمبلی کی جانب سے متنازع قانون کیخلاف قرارداد کی منظوری کے بعد مظاہروں میں تیزی آگئی ہے۔

    مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 3 زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کرنا پڑا۔

    گزشتہ ماہ مودی سرکار نے ایک بل منظور کیا تھا جس کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت آنے والے ہندو، جین، سکھ اور عیسائی تارکین وطنوں کو تو شہریت دینے کی بات کی گئی ہے لیکن مسلمانوں کو محروم رکھا گیا ہے جس پر بھارت بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

    یاد رہےکہ اس وقت پورے بھارت میں اس وقت شہریت بل کے خلاف مظاہروں کی سلسلہ پورے بھارت میں پھیل گئے ہیں اور اس وقت بھارت میں غدرمچا ہوا ہےاوربعض ماہرین تویہ کہتے ہیں کہ اگربھارت یہ احتجاج ختم نہ کرسکا توپھربھارت ٹوٹ سکتا ہے

  • دیگرپاکستانیوں کومحفوظ رکھنے کےلیئے کرونا وائرس سے آگاہی کے لئے 7 ایئرپورٹس پر فوکل پرسنز تعینات

    دیگرپاکستانیوں کومحفوظ رکھنے کےلیئے کرونا وائرس سے آگاہی کے لئے 7 ایئرپورٹس پر فوکل پرسنز تعینات

    کراچی: دیگرپاکستانیوں کومحفوظ رکھنے کےلیئے کرونا وائرس سے آگاہی کے لئے 7 ایئرپورٹس پر فوکل پرسنز تعینات،اطلاعات کے مطابق حکومت کی طرف سے کرونا وائرس سے بچاؤ اور آگاہی کے لئے ملک کے 7 ایئرپورٹس پر فوکل پرسنز تعینات کردیئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کروونا وائرس سے بچاؤ اور آگاہی پر مبنی اقدامات کے حوالے سے ملک کے7 بین الاقوامی ائر پورٹس پر فوکل پرسن تعینات کر دئیے گئے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔یہ فوکل پرسنزیہ بھی ہدایات دیں گے کہ دیگرپاکستانیوں کو کس طرح اس وائرس سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر پورٹس ہیلتھ افسران کروونا وائس کے فوکل پرسنز ہوں گے، جن میں کراچی ایئرپورٹ پر ڈاکٹر طارق نواز، اسلام آباد ائر پورٹ پر ڈاکٹر سارہ سعید، علامہ اقبال، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ انٹرنیشنل کے لئے ڈاکٹر امینہ ثاقب جب کہ باچا خان انٹرنیشل پر کشمالہ اورکزئی فوکل پرسن کے فرائض انجام دیں گی۔

  • جان بوجھ کرحکومت مخالف قوتوں نے آٹے کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ، جلد نام سامنے لائیں‌گے ، عثمان ڈارکا دعویٰ‌

    جان بوجھ کرحکومت مخالف قوتوں نے آٹے کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ، جلد نام سامنے لائیں‌گے ، عثمان ڈارکا دعویٰ‌

    اسلام آباد:جان بوجھ کرحکومت مخالف قوتوں نے آٹے کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ، جلد نام سامنے لائیں‌گے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر صورت آٹا بحران کے ذمہ داروں کے نام سامنے لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ آٹے کے بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، حکومتی معاملات کو پبلک ہونا چاہیے یہ عوام کا حق ہے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو مافیا کا معلوم ہے تو کھل کر ان کا ذکر کریں، کابینہ کا حصہ ہوتا اور مافیا کا پتہ ہوتا تو وزیراعظم عمران خان کو ضرور آگاہ کرتا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ آٹے کا بحران آیا تو اس مسئلے کو حل بھی کیا، آٹے بحران پر رپورٹ آئی ہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی، 5سال کے لیے آئے ہیں اچھی معیشت دے کر جائیں گے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جہاں بھی مافیاز ہیں کوئی نہیں بچ سکتا، تھوڑا وقت درکار ہے

  • بے نظیر کی جگہ قائداعظم :حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ کی جگہ احساس کفالت پروگرام لانے کا فیصلہ

    بے نظیر کی جگہ قائداعظم :حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ کی جگہ احساس کفالت پروگرام لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جگہ احساس کفالت پروگرام لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا افتتاح 31 جنوری کو کیا جائے گا۔وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جگہ احساس کفالت پروگرام لانے کا فیصلہ کیا ہے،

    ڈاکٹرثانیہ نشترکے مطابق احساس پروگرام کا افتتاح 31 جنوری کو وزیراعظم عمران خان کریں گے جب کہ احساس کفالت کارڈ پر بینظیر بھٹو کی جگہ قائداعظم کی تصویر ہوگی۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے تحت ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں مستحقین کو 2 ہزار روپے جاری کیے جائیں گے جب کہ احساس کفالت پروگرام میں 70 لاکھ مستحقین کو شامل کرنے کا ہدف ہے۔

    ثانیہ نشتر نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے 50 لاکھ کے قریب مستحقین کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے جب کہ اس وقت 70 اضلاع کے 10 لاکھ مستحقین پروگرام میں شامل ہوچکے ہیں۔

  • بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کرنا نا قابلِ قبول ہے، ترک صدرطیب اردوان

    بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کرنا نا قابلِ قبول ہے، ترک صدرطیب اردوان

    انقرہ :بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کرنا نا قابلِ قبول ہے، اطلاعات کےمطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا مقدس مقام ہے، اسے اسرائیل کے حوالے کرنے کا پلان ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا۔

    تفصیلات کےمطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ نام نہاد امن پلان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نام نہاد امن پلان قیام امن اور مسئلے کے حل کے لئے کوئی خدمت سرانجام نہیں دے گا۔

    رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارے روس کے ساتھ سوچی میں اور آستانہ میں بعض مذاکرات اور سمجھوتے طے پائے تھے۔ جب تک روس ان سمجھوتوں کے ساتھ وفادار رہے گا ہم بھی اسی وفاداری کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے،افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت روس نہ تو آستانہ سمجھوتے کی پاسداری کر رہا ہے اور نہ ہی سوچی سمجھوتے کی۔

  • چین میں کرونا وائرس،روس میں برفانی طوفان اورامریکہ میں قتل وغارت گری

    چین میں کرونا وائرس،روس میں برفانی طوفان اورامریکہ میں قتل وغارت گری

    ماسکو:چین میں کرونا وائرس،روس میں برفانی طوفان اورامریکہ میں قتل وغارت گری،تفصیلات کے مطابق روس کے مختلف شہروں میں طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔

    ماسکوسے ذرائع کےمطابق روس کے مختلف شہروں میں سرد موسم شدت اختیار کر گیا ہے، برف باری اور طوفان کی وجہ سے روس میں رہنے والے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خیال رہے کہ روس میں برفباری کے طوفان کی وجہ سے کئی پروازیں معطل کردی گئی جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
    یاد رہے روس میں انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    دوسری طرف اسپین کے جزیرے میلورکا میں شدید سمندری طوفان، لوگ خوفزدہ ہو گئے تھے کیونکہ اسپین میں سمندری طوفان کے باعث جزیرے میلورکا میں کئی فٹ بلند سمندری لہر اٹھی تھی۔

    اسپین میں طوفان کی شدت اور بلند لہر کے باعث قریبی گھروں میں پانی داخل ہوگیا تھا اور طوفان کے نتیجے میں اسپین کے ایک اور علاقے میں سڑکیں سمندری جھاگ سے بھر گئیں۔

    خیال رہے اسپین میں سمندری طوفان کے باعث نو صوبوں میں الرٹ جاری کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک جبکہ تیز ہواؤں کے باعث 4 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی سے محروم کر دیا گیا تھا۔

    ادھرذرائع سے مطابق برطانیہ میں شدید سمندری طوفان ساتھ بارشوں کا سلسلہ بھی جاری رہا تھا۔ برطانیہ کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان، اسکاٹ لینڈ میں سمندر میں لہر 25 فٹ تک بلند ہوگئی تھی۔خیال رہے طوفان اور شدید ہواؤں کی وجہ سے درخت اُکھڑ گئے اور چھتیں اڑ گئیں ساتھ ہی بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا تھا۔

    برطانیہ میں طوفان سے آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے شمال مغربی حصے زیادہ متاثر ہوئے تھے، جہاں اسکول بند کردیے گئے تھے اور فیری سروس بھی متاثر ہوئی تھی۔آئرلینڈ میں بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے 48 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی تھی۔برطانیہ میں شدید سمندری طوفان ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے متعدد پروازیں اور ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی تھی۔

    گزشتہ روز پہلے امریکہ کے جنوبی اور شمال وسطی حصوں میں طوفان کے باعث لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔اس سے قبل امریکی جنوبی علاقوں میں طوفان نے تباہی مچادی تھی، اور آندھی، بارش اور سیلاب کے باعث12افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ٹیکساس، لوزیانا سمیت13امریکی ریاستوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع تھی۔

    یاد رہے کہ مشی گن میں 12انچ تک برف باری کی پیشگوئی کی گئی تھی جبکہ ٹیکساس، اوکلاہوما سمیت مختلف ریاستوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری ہوئی تھی۔واضح رہے کہ شکاگو میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی تھی۔

    ادھر واشنگٹن سے ذرائع کےمطابق ملک میں اس وقت قتل وغارت جاری ہے اورروزانہ درجنوں کی تعداد میں امریکی ایک دوسرے کےہاتھوں مارے جارہے ہیں‌

    اس سے قبل فلپائن میں سمندری طوفان ’فان فون‘ کے باعث 41 افراد موت کا شکار ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز قبل فلپائن میں سمندری طوفان کی وجہ سے بہت سے لوگ بے گھر ہو گئے تھے اور ساتھ ہی بہت سی زندگیوں کا بھی بہت نقصان ہوا تھا اور متاثرہ علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کا نظام بحال نہیں ہو سکا تھا۔

    یاد رہے طوفان کے باعث بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد اب بھی عارضی کیمپوں میں مقیم تھے، جبکہ طوفان کے دوران لاپتہ ہونے والے 12 افراد کی تلاش بھی جارتھی۔فلپائن میں طوفان سے 1.6 ملین افراد متاثر ہوئےتھے جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔

    یاد رہےکہ اس وقت پوری دنیا بحرانوں کی زد میں ہے ، چین کرونا وائرس کی زد میں ہے ،یورپ ،مغرب ، براعظم ایشیا اوردنیا کے دیگرعلاقے اس وقت چین کے کرونا وائرس کی زد میں ہیں

  • پیپرا قوانین اور اداروں کی خودمختاری کومدنظررکھتے ہوئے او جی ڈی سی ایل سمیت 6 اداروں کی نجکاری مکمل کرنے کا فیصلہ

    پیپرا قوانین اور اداروں کی خودمختاری کومدنظررکھتے ہوئے او جی ڈی سی ایل سمیت 6 اداروں کی نجکاری مکمل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پیپرا قوانین اور اداروں کی خودمختاری کومدنظررکھتے ہوئے او جی ڈی سی ایل سمیت 6 اداروں کی نجکاری مکمل کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق وفاقی حکومت نے رواں سال آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور ماڑی پیٹرولیم سمیت 6 اداروں کی نجکاری مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کےمطابق ان 6 اداروں کی نجکاری سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو اور سیکریٹری نجکاری نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ حکومت سرکاری اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے اصلاحات کر رہی ہے۔

    ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیشنل پاور پارکس منیجمنٹ کی نجکاری کا عمل شروع کیا گیا ہے اور رواں مالی سال کے دوران او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، کنونشن سینٹر ،سروسز ہوٹلز کی نجکاری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ایس ایم ای بینک اور ماڑی پیٹرولیم کی نجکاری بھی اس سال کے دوران کی جائے گی جبکہ جاپان، کوریا اور تھائی لینڈ سمیت 13 کمپنیوں نے آر ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کے لیے بولیاں جمع کرائی ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اداروں کی نجکاری میں پیپرا قوانین اور اداروں کی خودمختاری کا خیال رکھا جائے گا، دنیا کی بڑی کمپنیاں پہلی دفعہ نجکاری میں حصہ لیں گی، پاکستان میں 10 سال بعد اسٹریٹجک سیل شروع ہوگی۔وزرات نجکاری کے سیکریٹری نے کہاکہ ایسے اثاثے جن کی پراپرٹیز زیر استعمال نہیں، ان کی نجکاری بھی کریں گے، نجکاری کی اولین فہرست میں 18 میں سے 5 ادارے خسارے میں ہیں، پاکستان اسٹیل ملز کے لیے مئی تک سرمایہ کار لائیں گے۔

    وفاقی سیکریٹری نے کہا کہ 27سرکاری اراضی کی جلد نیلامی کا عمل شروع ہوجائے گا اور جون 2020 تک ٹارگٹ کا حصول ممکن بنائیں گے۔اس دوران وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ رواں سال وزیراعظم معیشت پر بوجھ بنے اداروں کی بحالی چاہتے ہیں۔

  • باکمال لوگوں کی لاجواب سروس:پی آئی اے ائیرہوسٹس سونا لندن اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

    باکمال لوگوں کی لاجواب سروس:پی آئی اے ائیرہوسٹس سونا لندن اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

    لاہور:باکمال لوگوں کی لاجواب سروس:پی آئی اے ائیرہوسٹس سونا لندن اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی،اطلاعات کے مطابق آج لاہورایئرپورٹ سے پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس لاکھوں روپے مالیت کا سونا لندن اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی۔

    بس اور رکشہ میں تصادم ، 32 افراد ہلاک ،درجنوں شدید زخمی

    ذرائع کےمطابق پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پر ائیر ہوسٹس بینش سلیم سونے کی چوڑیاں اور کڑے لے جارہی تھیں، ائیر ہوسٹس بینش سلیم کو اے ایس ایف اور کسٹم نے بھی کلئیر کردیا تھا تاہم پی آئی اے کی ٹاسک فورس نے انہیں سونے کے ساتھ پکڑلیا اور جہاز سے آف لوڈ کر دیا۔

    ایمانداری اورعہدوفا کا صلہ ،سندھ نہیں پوراپاکستان

    پی آئی اے حکام کے مطابق بینش سلیم پی آئی اے پیپلز یونٹی کے جوائنٹ سیکرٹری علی عثمان کی بیوی ہیں، پی آئی اے انتظامیہ نے ائیر ہوسٹس بینش سلیم کو معطل کر دیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    بھارت کا کرتارپور پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

  • پی پی 72.این۔اے88۔احساس سروے پروگرام تحصیل بھیرہ کا افتتاح 31 جنوری کو ٹی۔ایم۔اے ہال میں حسن انعام پراچہ ترجمان حکومت پنجاب ڈویژنل چیئرمین وزیراعلی کمپلینٹ سیل سرگودہا.ترجمان وزیراعظم چوہدری ندیم افضل چن صاحب کریں گے۔

    پی پی 72.این۔اے88۔احساس سروے پروگرام تحصیل بھیرہ کا افتتاح 31 جنوری کو ٹی۔ایم۔اے ہال میں حسن انعام پراچہ ترجمان حکومت پنجاب ڈویژنل چیئرمین وزیراعلی کمپلینٹ سیل سرگودہا.ترجمان وزیراعظم چوہدری ندیم افضل چن صاحب کریں گے۔

    پی پی 72.این۔اے88۔احساس سروے پروگرام تحصیل بھیرہ کا افتتاح 31 جنوری کو ٹی۔ایم۔اے ہال میں حسن انعام پراچہ ترجمان حکومت پنجاب ڈویژنل چیئرمین وزیراعلی کمپلینٹ سیل سرگودہا.ترجمان وزیراعظم چوہدری ندیم افضل چن صاحب کریں گے۔

  • عمران نے عمران سے مشورہ کرکے عمران  ہی کا نام آئی جی سندھ کے لیےتجویزکردیا

    عمران نے عمران سے مشورہ کرکے عمران ہی کا نام آئی جی سندھ کے لیےتجویزکردیا

    اسلام آباد:عمران نے عمران ہی کا نام آئی جی سندھ کے لیےتجویزکردیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے آئی جی سندھ کے لیے عمران احمر کا نام تجویز کردیا۔ کابینہ نے سندھ حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں پر اعتراض کیا تھا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ کی مشاورت کے بعد ہی نئے آئی جی کا اعلان ہو گا۔

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ عمران اسمٰعیل سے پہلے عمران احمر کو آئی جی سندھ لگانے کے حوالے سے کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ عمران نے عمران کے تجویزکردہ عمران پراعتماد کا اظہار کیا ہے

    کرونا وائرس کے باعث مختلف ممالک نے چین کے سفر پر پابندی لگادی، چین کے برے دن آگئے

    دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کی تقرری کے معاملے پر گورنر عمران اسماعیل سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی کی تقرری ایک انتظامی معاملہ ہے،آئین وقانون میں گورنر سے مشاورت کا ذکر نہیں،کسی صوبے میں آئی جی کو ہٹانے اور تقرری کے لیے گورنر سے مشاورت نہیں ہوئی۔

    پولیس کی بڑی کارروائی، پولیس نے باپ بیٹے پرمشتمل خطرناک ڈکیت گروپ پکڑلیا

     

    ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ کی تقرری کے لیےگورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کرکےعمران احمر کے نام پر مشاورت کریں گے،غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور ڈاکٹر کامران فضل کے ناموں پر کابینہ نے اعتراض کیا تھا۔

    اگربھارتی کھلاڑی پاکستان نہ آئے توپاکستان کس طرح بدلہ لے گا، 

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کےتجویز کردہ 5میں سےکسی نام پراتفاق کا اصولی فیصلہ کر لیا تھا اورآئی جی سندھ پولیس کےلیے مشتاق مہر کے نام پر اتفاق ہوا تھا۔

    بس اور رکشہ میں تصادم ، 32 افراد ہلاک ،درجنوں شدید زخمی

    واضح رہے کہ آئی جی سندھ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو5 نام ارسال کئے گئے تھےجن میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق مہر، ثناءاللہ عباسی اور انعام غنی کے نام شامل تھے۔