بھلوال ڈپٹی کمشنر کا بھلوال کا دورہ : ریسکیو 1122 کی عمارت ریسکیو کے حوالہ کرنے کی ہدایت ۔ پرانا بھلوال بائی پاس کی تعمیر کاجائزہ لیا ۔ تین کروڑ روپے کی لاگت ‘دو کروڑ خرچ ہوگئے بھکی تا دائیوال 17 کلو میٹر کارپٹ روڈ کا معائنہ ‘ 18 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ عبداللہ نیئر شیخ کو بریفنگ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس کے ہمراہ بھلوال ریسکیو 1122 کی عمارت پانچ فروری تک مکمل کر کے ریسکیو بھلوال کے سپرد کرنے کاحکم دیاہے تاکہ محکمہ بہتر خدمات کے معیار کو قائم کر سکے ۔انہوں نے آج بھلوال میں مصروف دن گزارااور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام پرانا بھلوال بائی پاس کی تعمیر کاجائزہ لیا ۔ جس پر مجموعی طو رپر تین کر وڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی ۔ اس سکیم پر اب تک دو کروڑ خرچ کئے جاچکے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے بھکی تا دائیوال 17کلو میٹر زیر تعمیر کارپٹ روڈ کا بھی جائزہ لیا ۔اس سڑک پر 18کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جن میں سے اب تک پانچ کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں ۔انہوں نے ریسکیو 1122 بھلوال کی زیر تعمیر عمارت کابھی دورہ کیا انہوں نے عمارت میں استعمال کئے جانے والے میٹریل اور تعمیر کی کوالٹی او رپائیداری کا مشاہدہ کیا ۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آئی جی سندھ کی تقرری کے حوالےسے فیصلے پرتنقید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو نے لکھا کہ آئی جی اسلام آباد کو غیرقانونی حکم نہ ماننے پر تبدیل کیا گیا تھا کیونکہ غریب کی گائے نے وزیر کے گھر میں گھسنےکی ہمت کی تھی۔
PM changed IG Islamabad as he didn’t obey illegal orders to take action against a poor family who’s cow had dared to stray into a ministers home. After months of deteriorating law and order, on public demand, when the elected representatives of the people of Sindh 1/2
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) January 29, 2020
بلاول بھٹوزرداری نےعمران خان کی طرف سےسندھ حکومت کی طرف سے تجویز کردہ ناموں سے متعلق کہا کہ سندھ میں امن و امان پر آئی جی کیلئے5 نام وفاق کو بھیجے، سنیارٹی پر نام بھیجے پھر بھی وزیراعظم نےاتفاق نہیں کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ایک نہیں دو پاکستان کی واضح مثال ہے، یہ نئےپاکستان کامذاق ہے۔









