Baaghi TV

Author: +9251

  • اگربھارتی کھلاڑی پاکستان نہ آئے توپاکستان کس طرح بدلہ لے گا، پاکستان نے پیغام بھیج دیا

    اگربھارتی کھلاڑی پاکستان نہ آئے توپاکستان کس طرح بدلہ لے گا، پاکستان نے پیغام بھیج دیا

    لاہور: اگربھارتی کھلاڑی پاکستان نہ آئے توپاکستان کس طرح بدلہ لے گا، پاکستان نے پیغام بھیج دیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اگر ہمسایہ ملک کے کھلاڑی پاکستان نہ آئے تو پاکستان بھی بھارت میں دو ہزار اکیس کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے نہیں جائے گا۔

    سندھ کودوبارہ کھلواڑہ نہیں بننے دیں‌گے،ہائی کورٹ

    باغی ٹی وی کےمطابق چیف ایگزیکٹوپاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا کہ بھارت کھیل کے میدان میں بھی پاکستان سے دشمنی کرنے سے باز نہیں آرہا، لیکن اب پاکستان نہ توکسی سے مرعوب ہوگا اورنہ ہی اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹے گا، وسیم خان نے کہا کہ بھارت کیلئے نیوٹرل مقام کا فیصلہ ایشیئن کرکٹ کونسل نے کرنا ہے،

    سندھ کودوبارہ کھلواڑہ نہیں بننے دیں‌گے،ہائی کورٹ

    وسیم خان نے کہا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے نہیں آتی تو انھیں بھی حق حاصل ہوگا کہ اپنی ٹیم کو وہاں شیڈول ورلڈکپ2021 میں شرکت کیلیے بھجوانے کے بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔اگرچہ پی سی بی کی جانب سے اس موقف کی وضاحت بھی پیش کردی گئی تھی لیکن بھارتی ٹیم کی پاکستان میں ہونے والے میچز میں شرکت پر بہت بڑا سوالیہ نشان موجود ہے،

    میڈیا ورکرز کوتنخواہیں نہیں مل رہیں تووہ بیچارے کیسے گزارہ کرتے ہوں گے،وزیراعظم 

    ادھرذرائع کےمطابق ایشیئن کرکٹ کونسل نے ایونٹ کے مستقبل کے حوالے سے آئندہ ماہ میٹنگ طلب کر لی ہے۔جس میں پاکستان سے پوچھ کرایونٹ کے مقام سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

  • بس اور رکشہ میں تصادم ، 32 افراد ہلاک ،درجنوں شدید زخمی

    بس اور رکشہ میں تصادم ، 32 افراد ہلاک ،درجنوں شدید زخمی

    ممبئی: ناسک میں ایک آٹورکشا اور بس کے درمیان تصادم  کے نتیجے میں سات سالہ بچی سمیت 32  افراد ہلاک ہوگئے۔ہنگامی عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

     

     

    ذرائع کےمطابق ممبئی سے تقریبا  254 کلومیٹر (158 میل) دور ناسک ضلع میں یہ حادثہ  پیش آیا۔  بس رکشہ سے تصادم کے بعد کنویں میں جا گری جسے بعد میں کرین کے زریعے باہر نکالا گیا۔  پولیس حکام کے مطابق 32 لاشیں اور 32 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا

     

     

     

     

     

     

    ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔ ناقص سڑکوں، ناقص گاڑیوں اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے بھارت میں سالانہ 150،000 سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوتی ہیں۔

     

     

     

     

     

    واضح رہے کہ اس سے قبل  بھارتی ریاست اڑیشہ میں مال  گاڑی اورٹرین  کےدرمیان تصادم  میں 5 افرادہلاک اور40 زخمی ہوگئے تھے۔اس واقعہ میں سلاگاؤں کے نزدیک لوک مانیہ تلک ایکسپریس کو پیچھے سے آنے والے ایک مال گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے ٹرین کے آٹھ ڈبے پٹری سے اترگئے۔

     

  • صوابی پولیو ٹیم پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فارنگ

    صوابی پولیو ٹیم پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فارنگ

    صوابی پولیو ٹیم پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فارنگ

    باغی ٹی وی :صوابی پر مولی میں پو لیو ٹیم پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائر نگ سے ایک ہیلتھ ورکر جان بحق دوسری زخمی ھو گئی ÷ ضلع صوابی سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیومہم جاری ھے۔
    صوابی کے علاقے پر مولی میں پو لیو ٹیم ڈیو ٹی سے واپس بی ایچ یو میر علی ارہی تھی کہ دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائر نگ کی فائرنگ سے خاتون ورکر مسماة شکیلہ زوجہ شاہ زمان ساکن پر مولی جان بحق جبکہ مسماة غنچہ بی بی مسماة ضلع داد زخمی ھو گئی ۔
    جان بحق اور زخمی خاتون کو کالو خان ہسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد پو لیس کی نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقہ کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا

    ایس ایچ او تھا نہ پر مولی جہا د خا ن کے مطابق بی ایچ یو میر علی کے انچارج نے ٹیم کے لئے سیکورٹی کی ڈیمانڈ نہیں کی تھی اس وجہ سے ٹیم کے ساتھ اہلکار مو جود نہیں تھے۔

    جبکہ ڈی سی صوابی شاہد محمود کے مطابق ضلع بھر پو لیو مہم جاری رھے گی واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے گی اور پو لیو ٹیموں کی سیکورٹی بڑھائی جا ئے گی

  • تبدیلی کے سفرپر رواں دواں  کرکٹر عائشہ نسیم

    تبدیلی کے سفرپر رواں دواں کرکٹر عائشہ نسیم

    تبدیلی کے سفرپر رواں دواں کرکٹر عائشہ نسیم

    :

    باغی ٹی وی :آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی قومی خواتین اسکواڈ میں شامل کرکٹر عائشہ نسیم کو ان کی ہارڈ ہٹنگ صلاحیت کے باعث جانا جاتا ہے۔ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والی کرکٹر پاور پلےاوورز میں جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے گیند کو باؤنڈری لائن کے پار پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    عائشہ نسیم نےنومبر میں اسکلز ٹو شائن انڈر 18 ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے 4میچوں میں 48.50کی اوسط سے 97رنز اسکور کیے تھے۔خاتون کرکٹر ایونٹ میں 9 چھکے داغ کر سلیکٹرز کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

    عائشہ نسیم نے قومی سہ فریقی ٹی ٹونٹی ویمنزکرکٹ چیمپئن شپ میں بھی 206 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے تھے۔

    خیبرپختونخوا کے شہر، باگن سے تعلق رکھنے والی 15سالہ کرکٹرکو کرکٹ کھیلنے کا شوق کراچی میں پیدا ہوا مگر رکاوٹوں اور مشکلات کے سبب وہ اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے کی غرض سے ایبٹ آباد منتقل ہوگئیں۔

    عائشہ نسیم:

    عائشہ نسیم کاکہنا ہےکہ ہر انسان کو زندگی کے مختلف ادوار میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں بھی اپنے کرکٹ کیرئیر کے آغاز میں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا،مگر وہ مشکلات کےباوجود ثابت قدم رہیں اورانہوں نے اپنے ذہن میں بہترین کرکٹر بننے کا خواب سجائے رکھا۔

    عائشہ نسیم نے کہا کہ انہیں کراچی اور لاہور سے کرکٹ کھیلنے کی پیشکش ہوئی مگر انہوں نے ایبٹ آباد میں ہی کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں، انہیں یقین ہے کہ سہولیات میسرہوں تو اس شہر سے بھی بہت سے خواتین ،قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا حصہ بن سکتی ہیں۔

    عائشہ نسیم نے کہا کہ انہیں کرکٹ کا شوق اپنے بھائی کو کھیلتا دیکھ کر پیدا ہوا۔ 15سالہ ویمن کرکٹر نے ابتدائی چند ماہ لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی ۔ عائشہ نسیم نے اپنے کرکٹ کیرئیر کا باقاعدہ آغاز2015 میں کیا۔

    پہلی بار پاکستان خواتین کرکٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والی عائشہ نسیم کا کہنا ہےکہ میگا ایونٹ کے لیے روانگی سے قبل وہ بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کرکٹر اپنے ملک کی جانب سے ورلڈکپ کھیلنے کی خواہش رکھتی ہے، وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ کیرئیر کے آغاز میں ہی انہیں میگا ایونٹ کھیلنے کا موقع مل رہاہے۔ عائشہ نسیم نےکہا کہ سلیکشن کمیٹی نے انہیں قومی اسکواڈ میں شامل کرکے جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔

    15 رکنی اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 31 جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہوگا۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم ایونٹ سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف تین وارم اپ میچز 7، 9 اور 11 فروری کو کھیلے گی تاہم روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا آٹھ روزہ تربیتی کیمپ 23 سے 30 جنوری تک کراچی میں جاری ہے۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ بی کا حصہ ہے۔ گروپ میں شامل دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

    پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 26فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم 28 فروری کو انگلینڈ، یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور 3 مارچ کو تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

    اسکواڈ:

    بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ۔

    آفیشلز:

    سید اقبال امام (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (باؤلنگ کوچ)، عامر اقبال (فیلڈنگ کوچ)، جمال حسین ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، ڈاکٹر رفعت اصغر گل (فزیو)، عائشہ جلیل (منیجر) اور زبیر احمد (اینالسٹ)۔

  • سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2020 کا شیڈیول آگیا

    سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2020 کا شیڈیول آگیا

    :سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2020 کا شیڈیول آگیا

    باغی ٹی وی :سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا 29 واں ایڈیشن 11 سے 18 اپریل 2020 ء کو ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائےگا.اس میگاایونٹ میں جو ٹیمیں شرکت کریں گی ان کے نام یہ ہیں .ملائشیا | پاکستان | آسٹریلیا | کینیڈا | جاپان | کوریا
    یہ ٹو رنامنٹ اذلان شاہ اسٹیڈیم آئپو ، ملائیشیا میں کھیلاجائے گا.
    ٹورنامنٹ کی تاریخیں یہ ہیں.11-18 اپریل 2020.
    https://pakhockey.org/29th-sultan-azlan-shah-cup-mens-international-hockey-tournament2020/

  • ایم این اے سردار ریاض مزاری کا  ٹوٹی سڑکوں پر اظہار برہمی ،  کمشنر کو متنبہ کر دیا

    ایم این اے سردار ریاض مزاری کا ٹوٹی سڑکوں پر اظہار برہمی ، کمشنر کو متنبہ کر دیا

    ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کا ٹوٹی سڑکوں پر اظہار برہمی ، کمشنر کو متنبہ کر دیا

    باغی ٹی وی : روجھان کے ہردل عزیز لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کا دریائی اسٹیل پل کے راستے کی خرابی کا نوٹس کمشنر کو ٹیلی فون سڑکیں درست کرنے کی ہدایت ایس ڈی محکمہ ہائی وئے کوٹیلی فون سڑکوں کی رقم سڑکیں درست کرنے پر خرچ کی جائے رقم کھانے کی اجازات نہیں دینگے ایم این اے ریاض خان مزاری

    وی او روجھان کے ہرالعزیز لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری دریائی اسٹیل پل سے لاہور جارہے تھے کہ دریائی اسٹیل پل کی خراب سڑکیں دیکھ کر برہمی کا اظہار کا کیا اور کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کو ٹیلی فون کیا خراب سڑکیوں اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے ایم این اے سردار سردار ریاض محمود مزاری کو یقین دہانی کرائی کہ دریائی اسٹیل کی سڑکیں درست کی جائے گئ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے ایس ڈی او محکمہ ہائی وئے کو ٹیلی فون کیا اور دریائی اسٹیل پل کی سڑکیں خراب ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ محکمہ ہائی وئے سڑکوں کی گرانٹ سڑکیں درست کرنے پر خرچ کریں دریائی اسٹیل پل کی گرانٹ میں خرد برد کرنے اور کھانے کی اجازات کسی کو نہیں دینگے انھوں نے کہا کہ دریائی اسٹیل پل عوام کو سہولیات دینے کے لیے بنوائی ہے عوام کو سہولت نہ ملے تو دریائی اسٹیل پل بنوانے کا فاہدہ کیا

  • پی سی بی کا  سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف کی وفات پر اظہار افسوس

    پی سی بی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف کی وفات پر اظہار افسوس

    پی سی بی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف کی وفات پر اظہار افسوس

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر گذشتہ روز 84 سال کی عمر میں ایمسٹرڈیم میں انتقال کرگئے تھے۔

    محمد مناف نے نومبر 1959 میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے کل 4 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔

    دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے 71 فرسٹ کلاس میچوں میں 180 وکٹیں حاصل کیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں انہوں نے سندھ، کراچی اور پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی نمائندگی کی تھی۔

    احسان مانی، چیئرمین پی سی بی:

    اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی محمد مناف کی وفات پرافسوس کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کا شمار ان چند کرکٹرز میں ہوتا تھا جنہوں نے پاکستان کرکٹ کے ابتدائی دنوں میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی اس مشکل گھڑی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کے اہلخانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتا ہے۔

  • ایمانداری اورعہدوفا کا صلہ ،سندھ نہیں پوراپاکستان :وزیراعظم کاکلیم امام کوسیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول لگانےکافیصلہ

    ایمانداری اورعہدوفا کا صلہ ،سندھ نہیں پوراپاکستان :وزیراعظم کاکلیم امام کوسیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول لگانےکافیصلہ

    اسلام آباد:ایمانداری اورعہدوفا کا صلہ ،سندھ نہیں پوراپاکستان :وزیراعظم کاکلیم امام کوسیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول لگانےکافیصلہ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان سے آئی جی سندھ کلیم امام کی ملاقات ہوئی ہے جس کےدوران وزیراعظم کی جانب سےانسپیکٹر جنرل کلیم امام کو سیکریٹری نارکوٹکس لگانےکافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے اپنے اوپر لگے الزامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ میں نےاپنا کام نیک نیتی سے کیا میرا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے، ملک کا ملازم ہو، آئین کے مطابق کام کرنے کا پابند ہوں۔وزیراعظم نے آئی جی کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کا عندیہ دیاتھاانہیں سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول لگائے جانےکا امکان ظاہرکیاتھا۔

    ذرائع نےمزید بتایا ہے کہ سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن امجد جاوید سلیمی 2 روز بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی آج آئی جی سندھ کلیم امام سے ملاقات کے دوران انہیں سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی بلاواسطہ ذمہ داری دینے کا ذکر ہوا ہے۔ وفاق کی یہ کوشش بیورو کریسی سے تعلقات استوار رکھنے کی کوششوں کا تسلسل ہے، وفاقی حکومت کلیدی عہدوں پر تعینات بیورو کریٹس کے معاملات میں محتاط ہے۔

  • صوابی میں پولیو ٹیم پر حملہ، عملے کے افراد کو کیا نقصان پہنچا

    صوابی میں پولیو ٹیم پر حملہ، عملے کے افراد کو کیا نقصان پہنچا

    صوابی میں پولیو ٹیم پر حملہ، عملے کے افراد کو کیا نقصان پہنچا

    باغی ٹی وی :پولیس ذرائع کے مطابق صوابی میں پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا جس میں ایک LHW جا بحق ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہو گئ جسے بعد میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا .
    واضح رہے کہ پولیو ورکرز میں اس سے پہلے بھی متعدد بار حملے ہو چکے ہیں قبائلی علاقہ جات اور خیبر پختونخوا میں ان پر حملے زیادہ ہوتے ہیں..یاد رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز کے ردعمل کے طور پر طالبان اور دیگر عسکریت پسند متعدد بار پولیو ویکسینیشن سینٹرز سمیت ہیلتھ ورکرز کو نشانہ بنا چکے ہیں، جن کا ماننا ہے کہ پولیو کے قطرے پاکستانی بچوں کو بانجھ بنانے یا خفیہ معلومات اکٹھا کرنے کے لیے مغربی ممالک کا بہانہ ہیں۔

  • باجوڑ میں چھت گرگئی ، ایک ہی گھرانے کے کئی افراد چل بسے

    باجوڑ میں چھت گرگئی ، ایک ہی گھرانے کے کئی افراد چل بسے

    باجور چھت گرگئی ، گھرانے میں قیامت صغریٰ کا منظر

    باجوڑ :باغی ٹی وی :خیبر پی کے کے ضلع باجوڑ تحصیل ماموند علاقہ بدان میں باز محمد کے کمرے کی چھت گر گئی ۔:7 سات افراد جان بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے .خبر پھیلتے ہی علاقہ مکینوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اپنے مدد آپ کے تحت ملبے سے نکالا .زخمی خار سول ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں ۔
    جان بحق ہونے والوں میں 1 حنا والد عطاء اللہ 2 زید والد عطا 3 آشیہ والد عطا4 خزیفہ
    5 انیس والد طیب
    6حبیب والد اعجاز
    7اسماعیل والد اعجاز,
    جبکہ زخمیوں میں حنیف اللہ والد باز محمد, نازیحت والد اعجاز, لیلی والد باز محمد
    زینب والد عشق ریحانہ والد عشق شامل ہیں

    باجوڑ : واقعہ سے چند گھنٹے قبل تحصیل نواگئی میں بھی ضیاء الله نامی شخص کی گھر کی چت گر گئی تھی جس میں ان کے زوجہ زخمی ہوئی تھی