Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت کا کرتارپور پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف، پاکستانی اداروں نے ناکام بنا دیا

    بھارت کا کرتارپور پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف، پاکستانی اداروں نے ناکام بنا دیا

    اسلام آباد :بھارت کا کرتارپور پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف،پاکستانی اداروں نے ناکام بنا دیا ،اطلاعات کےمطابق بھارت کی جانب سے کرتارپور پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ، این ڈی ایس اور را سکھوں کے مقدس مقام پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہی تھی۔جسے پاکستانی خفیہ اداروں نے ناکام بنا دیا

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے حسب روایت پاکستان کے ازلی دشمن کی پاکستان کے خلاف ایک خطرناک سازش کا پتہ لگاتے ہوئے کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب پردہشت گردی کی کارروائی کوناکام بنایااورافتتاحی تقریب کا یہ سارا عمل امن و امان سے تکمیل تک پہنچا

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستانی خفیہ اداروں نے بھارت کی طرف سے اس سازش میں شریک کرداروں این ڈی ایس اور را کے گھناؤنے عزائم کا سراغ لگا لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این ڈی ایس اور را سکھوں کے مقدس مقام کرتارپور پر دہشت گردی کرانے کامنصوبہ بنارہےتھے۔

    کرتارپورراہداری کوبھارتی دہشت گردی کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے دفاعی تجزیہ کار حارث نواز کا کہنا ہے را اور این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ ہے لیکن ہماری ایجینسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں، انہوں نےدہشت گردی کےمنصوبے کو پہلے ہی بے نقاب کردیا۔دفاعی تجزیہ کار اعجازاعوان نے کہا بھارت نہیں چاہتا سکھ برادری اور پاکستانیوں کے تعلقات اچھے ہوں، را اور این ڈی ایس سکھ برادری اور پاکستانیوں کے درمیان دراڑ ڈالنا چاہتی ہے۔

    خیال رہے گذشتہ سال9 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا تھا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، اندازہ نہیں تھا کرتارپورکی سکھ کمیونٹی میں کیا اہمیت تھی، کرتارپور سے متعلق ایک سال پہلے پتہ چلا اس کی کیا اہمیت ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے پاس بہت سی معلومات ہیں .لیکن فی الحال یہ ہی انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اورافغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے لوگ اس کھیل کوانجام تک پہنچانے کےلیے پاکستان آئے

  • پشاور میں مقیم شاہ رخ خان کی کزن”نورجہاں” وفات پاگئیں، بھارت نے تعزیت کے لیے آنے سے روک دیا

    پشاور میں مقیم شاہ رخ خان کی کزن”نورجہاں” وفات پاگئیں، بھارت نے تعزیت کے لیے آنے سے روک دیا

    پشاور:پشاور میں مقیم شاہ رخ خان کی کزن وفات پا گئیں،بھارت نے تعزیت کے لیے آنے سے روک دیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں رہائش پذیر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی چچا زاد بہن اور سماجی کارکن نور جہاں عرف منی کینسر کی بیماری سے لڑتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

    نورجہاں قصہ خوانی بازار سے ملحقہ شاہ ولی قتال میں اپنے آبائی گھر میں مقیم تھیں جہاں بچپن میں شاہ رخ خان اپنے والدین کے ساتھ دو مرتبہ ان سے ملنے پشاور آئے تھے جبکہ دو مرتبہ نورجہاں عرف منی بھی اپنے چچا زاد بھائی شاہ رخ سے ملنے بھارت گئی تھیں۔پشاور سے کئی بار ان گنت تحفے انہوں نے اپنے کزن شاہ رخ خان کے نام بھارت بھیجے جبکہ ہر سال شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب بھی مناتی رہیں جس سے ان کو عالمی اور پاکستانی میڈیا پر پذیرائی ملی۔

    نورجہاں نے سال 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیاتھا تاہم انہوں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے اورالیکشن سے دست بردارہوگئی تھیں۔ نور جہاں قبل ازیں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن کونسلر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکی تھیں۔

    نورجہاں سے ملنے کے لئے شاہ رخ خان نے پشاور آنے کا وعدہ کیا تھا تاہم وہ نہ آسکے۔ نورجہاں گزشتہ ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور اس جان لیوا مرض کے باعث جانبر نہ ہوسکیں۔ انہیں پشاور میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    پاکستان نے ہرموقع پرشاہ رخ خان کوپاکستان میں اپنے عزیزواقارب سے ملنے کے لیے آنے میں‌تمام ترسفارتی سہولیات فراہم کیں ،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نورجہاں کی وفات پرشاہ رخ خان کوپیغام بھی بھیجا ہے اورپاکستان آنے کے حوالے سے پوچھا بھی ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ شاہ رخ خان نے بتایا کہ حکومت ہند ان کوپاکستان نہیں آنے دے رہی

  • ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس نے قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

    ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس نے قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

    ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس نے قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) واحدمحمود کی سربراہی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر صابربلوچ معہ پارٹی پولیس نے ٹانک اڈے پر رمضان کے ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں پر 10 افراد بٹیروں پر شرط لگا کر جوئے میں مصروف عمل تھے، ملزمان کو گرفتار کرکے داؤ منی 12460 روپے برآمد کیے۔گرفتار ملزمان میں عبداللہ ولد غلام محمد،نصر اللہ ولد خدابخش،قیصر زمان ولد فضل الرحمان،محمد عرفان ولد رمضان،عصمت اللہ ولد عبداللہ،مشتاق ولد غلام حیدر،سیف ولد نعیم،ظاہر شاہ ولد جہاں داد،رمضان ولد کرم داد اور شہزاد ولد کریم بخش شامل ہیں۔

  • مقبوضہ وادی میں کرفیواورلاک ڈاؤن کا178 واں روز،بھارتی فوج کے مظالم،قتل وغارت گری جاری،5کشمیرشہید

    مقبوضہ وادی میں کرفیواورلاک ڈاؤن کا178 واں روز،بھارتی فوج کے مظالم،قتل وغارت گری جاری،5کشمیرشہید

    سری نگر:مقبوضہ وادی میں کرفیواورلاک ڈاؤن کا178 واں روز،بھارتی فوج کے مظالم،قتل وغارت گری جاری ،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں کرفیواورلاک ڈاؤن 178ویں روزمیں داخل ہوگیا جبکہ وادی میں ادویات اورخوراک کی قلت تاحال برقرار ہے۔سری نگر سے اطلاعات کےمطابق پچھلے دو دن میں پانچ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں‌

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 178ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑکا سلسلہ بھی جاری ہےاور بھارتی فوج نے گزشتہ ایک ہفتے میں سات نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔

    بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے ۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

  • ٹرمپ کی ڈیل آف دی سنچری’ پر فلسطینیوں کی جانب سے سخت ردعمل

    ٹرمپ کی ڈیل آف دی سنچری’ پر فلسطینیوں کی جانب سے سخت ردعمل

    ٹرمپ کی ڈیل آف دی سنچری’ پر فلسطینیوں کی جانب سے سخت ردعمل
    باغی ٹی وی :فلسطینیوں نے ٹرمپ کے فلسطین کی تقسیم کے منصوبے کو مسترد کر دیا.ا.مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ مشرق وسطیٰ کے نام نہاد امن منصوبہ ‘ڈیل آف دی سنچری’ پر فلسطینیوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکی امن پروگرام یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے ’’فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی نئی چال قرار دیا ہے۔‘‘

    فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی امن پروگرام نہیں بلکہ امن کے نام پر فلسطینی قوم سے سے ایک دھوکہ ہے جسے کوئی فلسطینی قبول نہیں کرے گا۔

    عباس نے اس منصوبے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کوئی حق نہیں کہ وہ فلسطینی قوم کے حقوق پر سودے بازی کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ منصوبہ "منظور نہیں ہو گا اور دیگر سازشی منصوبوں کی طرح یہ بھی تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیا جائے گا’۔

    رام اللہ میں فلسطینی قیادت سے ملاقات میں صدر عباس نے کہا کہ امریکا کا منصوبہ صدی کی ڈیل نہیں بلکہ صدی کا طمانچہ ہے مگر ہم انشاء اللہ اس طمانچے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ دیگر سازشوں کی طرح اس سازش کا بھی کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یروشلم برائے فروخت ہر گز نہیں۔ ہم اپنے دیرینہ حقوق پر کسی کو سودے بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

    محمود عباس نے کہا کہ امریکا کے امن منصوبے کی سازش ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ اس میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے کیا گیا ہے۔ اگر القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم نہیں کیا جاتا تو ہم بھی یہ منصوبہ قبول نہیں کریں گے۔ کوئی عرب، مسلمان یا عیسائی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرے گا۔

  • سال 2019 میں افغانستان میں 7 ہزار سے زائد بم برسانے والاامریکہ ابھی بھی مہذب ہے : رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

    سال 2019 میں افغانستان میں 7 ہزار سے زائد بم برسانے والاامریکہ ابھی بھی مہذب ہے : رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

    جنیوا: سال 2019 میں افغانستان میں 7 ہزار سے زائد بم برسانے والاامریکہ ابھی بھی مہذب ہے : رپورٹ نے تہلکہ مچادیا،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ امریکہ نے سال 2019 میں افغانستان میں 7،423 بم برسائے۔ لیکن وہ ابھی بھی اپنے آپ کومہذب کہلاتا ہے

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں امریکی ائیرفورس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ امریکی افواج نے گزشتہ 10 سال کے مقابلے میں سال 2019 میں افغانستان میں ریکارڈ بمباری کی۔امریکی فضائیہ کی سینٹرل کمانڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ امریکہ نے افغانستان میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے سال 2019 میں ریکارڈ 7 ہزار 423 بم گرائے جب کہ سال 2018 میں اس کے مقابلے میں 7 ہزار 362 بم گرائے گئے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2009 میں امریکی صدر اوباما کے دور میں افغانستان میں 4 ہزار 147 بم گرائے گئے جس کے بعد امریکی بمباری میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا۔ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ نے افغانستان میں بمباری میں اضافہ کیا ہے اور کارروائیوں کے لیے واشنگٹن نے اس اصول کو بھی ختم کردیا ہےکہ کہ عام شہریوں کی ہلاکتیں روکنے کے لیے ہدف امریکی اور افغان فورسز کے قریب ترین ہونا چاہیے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ 2019 کے پہلے 6 ماہ میں سرکاری فوج کی جانب سے 717 عام شہریوں کو قتل کیا گیا جب کہ سال کے آغاز میں ہی امریکی فوج کی ڈرامائی کارروائی میں 31 فیصد تک اضافہ ہوا۔افغانستان میں امریکی فوج کی بمباری میں اضافے سے عام شہریوں کی ہلاکتوں پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے گروپوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • عمان میں بھی تبدیلی آگئی :نئے سلطان کا اپنے لیے ’اعلیٰ حضرت‘ سمیت تمام القاب منسوخ کرنے کا حکم

    عمان میں بھی تبدیلی آگئی :نئے سلطان کا اپنے لیے ’اعلیٰ حضرت‘ سمیت تمام القاب منسوخ کرنے کا حکم

    مسقط: عمان میں بھی تبدیلی آگئی :نئے سلطان کا اپنے لیے ’اعلیٰ حضرت‘ سمیت تمام القاب منسوخ کرنے کا حکم،اطلاعات کےمطابق نئے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق نے اپنے لیے مخصوص تمام سرکاری القاب کو منسوخ کرکے صرف سلطانِ عمان کے نام سے ہی پکارے جانےکا حکم جاری کیا ہے۔میری تعریف نہ کی جائے،تعریف صرف اللہ کی ہے

     

     

     

    عرب میڈیا کے مطابق سلطنت عمان کے نئے سلطان ھیثم بن طارق نے اپنے پہلے حکم نامے کے ذریعے اپنے لیے مخصوص شاہی القاب اور خطاب منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس حکم کی تعمیل میں اب سرکاری اور نجی خط و کتابت میں بھی فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق کو ’السلطان المعظم‘ ’مولانا، یا ’اعلیٰ حضرت‘ کہہ کر مخاطب نہیں کیا جائے گا۔

     

     

    سلطان ھیثم بن طارق نے یہ بھی ہدایت کی اب انہیں صرف ’سلطانِ عمان‘ لکھا، پڑھا اور بولا جائے۔ ستائش ، تعریف اور مداح سرائی کی ضرورت نہیں۔ یہ سب غیر ضروری ہے اس لیے صرف سرکاری عہدے سلطان عمان کہنے پر ہی اکتفا کیا جائے گا۔

     

     

     

    سلطان ھیثم بن طارق نے یہ حکم نامہ اپنے وزراء اور مشیران کے لیے لکھا جس کے بعد سلطان کے حکم کو عام کردیا گیا اور میڈیا کو بھی سلطان ھیثم بن طارق کا تذکرہ کرتے ہوئے القابات سے پرہیز کرنے کا کہا گیا ہے۔

     

     

     

    واضح رہے کہ سلطان ھیثم بن طارق رواں برس 11 جنوری کو سلطان قابوس بن سعید کی وفات پر جانشین بنائے گئے تھے وہ سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی بھی ہیں۔

  • حارث رؤف  بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل

    حارث رؤف بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل

    حارث رؤف بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل
    باغی ٹی وی : مایہ ناز تیز گیند باز حارث روف کو آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا کی معروف کرکٹ ویب سائٹ نے 56 میچوں کے بعد بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے والی پانچ ٹیموں میں سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کیا ہے۔بگ بیش لیگ کے قوائد و ضوابط کے مطابق ٹیم میں دو غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کرنا ضروری ہے۔ٹیم میں ملیبرن اسٹارکے مارکس اسٹونیس شامل ہیں جنہوں نے 14 میچوں میں 134 کی اسٹرائک ریٹ اور60 کی اوسط سے 607 رنز بنائے ہیں۔
    ہوبارٹ ہریکین کے میتھیو ویڈ کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے، انہوں نے 8 میچوں میں 173 کی اسٹرائک ریٹ اور 56 کی اوسط سے 337 رنز جوڑے ہیں۔
    پرتھ اسکاچرزکے جوش انگلیش نے 14 میچوں کے 405 رنز بنائے ان کا کسی بھی میچ میں زیادہ سے زیادہ اسکور 73 رنز رہا جبکہ ان کی اوسط 28 رنز رہی۔جارح مزاج بلے باز گلین میکس ویل کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے 14 میچوں میں 46 کی اوسط اور 156 کے اسٹرائک ریٹ سے 373 رنز بنائے ہیں۔

  • اینٹ کا جواب پتھر ! افغان کٹھ پتلی حکومت کی منافقت کا جواب،افغان طالبان کےحملے میں‌ 23 اہلکار ہلاک

    اینٹ کا جواب پتھر ! افغان کٹھ پتلی حکومت کی منافقت کا جواب،افغان طالبان کےحملے میں‌ 23 اہلکار ہلاک

    کابل:اینٹ کا جواب پتھر ! افغان کٹھ پتلی حکومت کی منافقت کا جواب،افغان طالبان کےحملے میں‌ 23 اہلکار ہلاک،اطلاعات کےمطابق افغان طالبان نے افغان فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 23اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

    کابل سے معتبرذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں فوجی اڈے پرافغان طالبان نے حملہ کردیا۔ رات گئے کیے گئے حملے میں افغان طالبان کو سخت مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔حملے میں مجموعی طور پر 23 اہلکار ہلاک ہوئے جن میں 22 فوج کے اہلکار اور ایک کا تعلق پولیس سے تھا، اسی طرح زخمیوں میں بھی5فوجی، 2 وفاقی پولیس اور 3 مقامی پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

    کابل سے متعبرذرائع کےمطابق افغان طالبان کےحملے کے بعد افغان فوج کا اسلحہ اور 4 اہلکاروں کو اغوا کرکے بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ ترجمان افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے تاہم افغان سیکیورٹی فورسز نے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

    گزشتہ روز صوبے بغلان میں افغان طالبان جنگجوؤں کے حملے میں 10 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ حملہ صوبے کی پولیس بیس پر کیا گیا تھا جس میں کمانڈر پولیس کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پرافغان طالبان کے حملوں میں تیزی آگئی ہے جب کہ ایک روز قبل امریکی طیارہ بھی گر کر تباہ ہوگیا تھے جسے طالبان نے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ مثبت رجحان

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔

    بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 299 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 44 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا.