Baaghi TV

Author: +9251

  • "گنگاتاپلوامہ” بھارت عرصہ دراز سے پاکستان کیخلاف مکروہ سازشیں کرتا چلا آ رہا ہے، وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی

    "گنگاتاپلوامہ” بھارت عرصہ دراز سے پاکستان کیخلاف مکروہ سازشیں کرتا چلا آ رہا ہے، وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی

    کراچی:”گنگاتاپلوامہ” بھارت عرصہ دراز سے پاکستان کیخلاف مکروہ سازشیں کرتا چلا آ رہا ہے، وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ازلی دشمن بھارت عرصہ دراز سے پاکستان کیخلاف مکروہ سازشیں کرتا چلا آرہا ہے۔

    ذرائع کےمطابق کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان میں ریڈرز کلب کے زیراہتمام ڈاکٹر جنید احمد اور سید ابن الحسن رضوی کی کتاب ’’گنگا تا پلوامہ ،ہندوستان کے فلیگ آپریشنز‘‘ کی رونمائی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی نے کہا کہ بھارتی ادارے سوچے سمجھے پلان کے تحت اپنے ہی ملک کے اندر تخریب کاری اور دہشت گردی کے ڈرامے اسٹیج کرکے پاکستان کیخلاف جھوٹی الزام تراشی کرتے ہیں مگر بھارت کبھی بھی اپنے بھونڈے الزامات اور بھارت کے اندر ہونے والی کسی بھی دہشت گردی کے واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ناقابل تردید ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا۔

    صبوحہ خان نے اس کتاب کی اشاعت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مصنفین نے اس کتاب میں جنوری 1971میں گنگا جہاز کے اغوا کے بعد سے اب تک بھارت کی جانب سے ہونیوالے فالس فلیگ آپریشنز کا تحقیقاتی جائزہ پیش کرتے ہوئے پوری تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ 1971 میں گنگا جہاز کا اغوا، دسمبر2001میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ،2002میں ٹرین آتشزدگی، فروری2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس آتشزدگی، نومبر2008میں ممبئی حملہ، ستمبر2016 میں اڑی حملہ اور فروری2019 میں پلوامہ فالس فلیگ آپریشن بھارتی منصوبہ سازوں کے اپنے ہی تیار کردہ خود ساختہ ڈرامے تھے۔

    اس تحقیقی کتاب کی اشاعت کا مقصد پاکستان کیخلاف جاری بھارتی ڈراموں کو بے نقاب کرکے بھارت سرکار کے جارحانہ عزائم کو اقوام عالم کے سامنے لانا ہے تاکہ پوری دنیا کو بھارتی منصوبہ سازوں کے بے رحمانہ دہشت گردانہ سلسلے اور پاکستان کیخلاف بھونڈی الزام تراشی کے مقاصد سے خبردار کیا جاسکے اور اقوام عالم کو باور کرایا جاسکے کہ بھارت جیسا بڑا ملک اپنے پڑوسی چھوٹے ممالک کیخلاف کس طرز کی سازشیں کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے درپے رہتا ہے۔

    کتاب کی لانچنگ تقریب میں دفاعی ماہرین ، سیکیورٹی تجزیہ کاروں، نامور ماہر تعلیم، ممتاز دانشوروں اور سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر کے نمائندگان نے بھی شرکت کی، سابق سینیٹر جاوید جبار نے اس کتاب کے تحقیقی مندرجات کا جامع تجزیہ پیش کیا۔

  • ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور روپے کی قدر مستحکم رہی۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.80 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز بھی اسی قیمت پر دستیاب تھا.اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.63 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • سندھ کودوبارہ کھلواڑہ نہیں بننے دیں‌گے،ہائی کورٹ نے پولیس افسران کے تبادلے کالعدم قراردیئے

    سندھ کودوبارہ کھلواڑہ نہیں بننے دیں‌گے،ہائی کورٹ نے پولیس افسران کے تبادلے کالعدم قراردیئے

    کراچی: سندھ کودوبارہ کھلواڑہ نہیں بننے دیں‌گے،ہائی کورٹ نے پولیس افسران کے تبادلے کالعدم قراردیئے،اطلاعات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ نےسندھ پولیس کے دو اعلیٰ افسران کے تبادلے کالعدم قرار دے دیے ہیں جو سندھ حکومت کے لیے ایک اور دھچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ایس پی ڈاکٹر رضوان اور ڈی آئی جی خادم حسین کے تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا، درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ دونوں افسران کا تبادلہ غیر قانونی ہے۔

    ذرائع کےمطابق عدالت نے گزشتہ سماعت پر دونوں افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا، افسران کی معطلی کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ حالیہ دنوں میں 80 پولیس افسران کے تبادلے کیے جا چکے ہیں، سندھ حکومت نے اپنے ہی قوانین کی خلاف ورزی کی۔عدالت نے تبادلے کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑی مشکل سے سندھ کے حالات سنبھلنے لگے ہیں‌ اب اسے سیاسی اورذاتی مفادات کی خاطر کھلواڑہ نہیں بننے دیں‌گے

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈی آئی جی خادم حسین کا تبادلہ آئی جی کے علم میں لائے بغیر کیا گیا، ضابطے کے مطابق ڈی آئی جی کے تبادلے کے لیے آئی جی سے مشاورت لازمی ہے۔

  • عالم اسلام کے رہنما ، عمران خان کے ساتھی ترک صدرطیب اردوان نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

    عالم اسلام کے رہنما ، عمران خان کے ساتھی ترک صدرطیب اردوان نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

    اسلام آباد :عالم اسلام کےرہنما،عمران خان کے ساتھی ترک صدرطیب اردوان نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق ترک صدرطیب اردوان13 اور14 فروری کوپاکستان کادورہ کریں گے، دورے میں ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ، جس کے مطابق ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے ۔ ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر،وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزازمیں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاک، ترک اعلیٰ سطح باہمی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا، وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان ہے جبکہ سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار،بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان قبل ازیں 3 بار معطل ہوا، وزیراعظم نے جنوری 2019میں ترک صدرکو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

    واضح رہے ترک صدر مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، اقوام دنیا میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی پاکستان نے ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • بھارت کی تنگ سوچ کھیل کے میدانوں میں بھی کم نہ  ہوسکی

    بھارت کی تنگ سوچ کھیل کے میدانوں میں بھی کم نہ ہوسکی

    بھارت کی تنگ سوچ کھیل کے میدانوں میں بھی کم نہ ہوسکی

    باغی ٹی وی :بھارت کی ہندوتو سوچ کھیل میں بھی نہ جاسکی.، بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں رواں سال ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے صاف لفظوں میں انکار کردیا ہے۔

    اس بات کا تذکرہ بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے بھارت کے ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہ آنے کی خبر دی تھی۔پاکستان کو رواں سال ستمبر میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا ہے جو کہ اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    بی سی سی آئی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی میزبانی اور اس کے حقوق پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن ایونٹ کا انعقاد کسی نیوٹرل وینیو پر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم پاکستان جا نہیں سکتی تاہم اے سی سی اے بھارت کے بغیر پاکستان میں ایشیا کپ کرانے کا فیصلہ کرتی ہے تو یہ الگ بات ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر بلو شرٹس نے شرکت کی تو ایونٹ کسی نیوٹرل وینیو پر ہی ہوگا، یہ آپشن پہلے بھی استعمال کیا جاچکا۔بی سی سی آئی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ 2018 میں بھارت نے اپنے میزبانی حقوق برقرار رکھے لیکن مقابلوں کا انعقاد یو اے ای میں کیا، اس میں پاکستان ٹیم نے بھی شرکت کی، اب بھی ایسا کیا جاسکتا ہے۔

  • اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر 15 گرانفروشوں کو جرمانہ

    فیصل آباد( )ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر 15گرانفروشوں کو 25ہزارروپے جرمانہ اور ایک ہوٹل کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر نے مختلف علاقوں میں 64ہوٹلز پرروٹی کی قیمت اوروزن کو چیک کیا اور اوورچارجنگ/ وزن میں کمی پر موقع پر ہی جرمانہ کیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر پینسرہ میں پہلی بار کھلی کچہری کا انعقاد

    فیصل آباد(محمد اویس)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر پینسرہ میں پہلی بار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی اور سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے چک 275ج ب میں شہریوں کے تعلیم،صحت،مال ودیگر محکموں اورپولیس سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی بعض شکایات و مسائل پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ودیگر متعلقہ افسران کو فوری دادرسی کرکے رپورٹ کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی تحصیلوں سمیت دوردراز علاقوں میں کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد عوامی مسائل دہلیز پر حل کرنے کے ساتھ انہیں ہرممکن ریلیف فراہم کرنا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔انہوں نے پینسرہ میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی تاکید کی اور شہریوں سے کہا کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پر ضلع کے کونے کونے میں جا کر عوامی مسائل سن اور ان کے ازالہ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بعض درخواستوں پر افسران کو فون کرکے تعمیلی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔سی پی او کیپٹن(ر)سہیل چوہدری نے شہریوں کی پولیس سے متعلقہ درخواستیں سنتے ہوئے پولیس افسران سے کہا کہ وہ عوام کو میرٹ کے مطابق انصاف کی فراہمی کویقینی بنائیں اور ان کی ہرممکن حد تک دادرسی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے لئے ضلعی پولیس متحرک ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔اس موقع پر موجوددرخواست گزاروں نے ضلعی وپولیس انتظامیہ کی طر ف سے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات سے ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی طرف سے 50سے زائد درخواستیں پیش کی گئیں۔

  • معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق کی کاوشوں سے رکھ برانچ کینال کی صفائی کے لئے خطیر فنڈز جاری

    فیصل آباد(محمد اویس) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق کی کاوشوں سے رکھ برانچ کینال کی صفائی کے لئے خطیر فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔رکھ برا نچ کینال کی صفائی کا کام پچھلے 30 سال سے زیر التواء تھا۔ معاون خصوصی ملک عمر فاروق نے ذاتی نگرانی میں صفائی کا آغاز کرایا۔واضح رہے کہ نہروں سے بھل، جھاڑیوں اور سرکنڈوں کی سالانہ صفائی ضروری ہوتی ہے تاکہ کاشتکاروں کو ٹیل تک نہری پانی کی دستیابی میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کسانوں کے ایک وفد نے گزشتہ دنوں وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی ملک عمر فاروق سے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا تھا کہ فیصل آباد کی رکھ برانچ کینال کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں اور کھیتوں کو سیراب کرنے کے لئے مناسب پانی نہیں مل رہا جس کی وجہ سے کاشتکاروں کی ہزاروں ایکڑ زرخیز زمینیں بنجر ہونے کے قریب ہیں۔ملک عمر فاروق نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے فنڈز منظور کروانے کے بعد نہر کی صفائی کا کام شروع کرادیا ہے۔ملک عمر فاروق نے کسانوں کو یقین دلایا کہ ان کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور ٹیل تک بلارکاوٹ نہری پانی کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے محکمہ انہار کے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ نہروں کی صفائی کے کام میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کرتے ہوئے نہر کی صفائی کے کام کوتیز رفتاری سے مکمل کریں۔

  • ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ ایف ڈی اے کے زیراہتمام فضائی آلودگی کی سطح جانچنے کے لئے سائنسی اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی جاری

    فیصل آباد (محمد اویس) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ ایف ڈی اے کے زیراہتمام فضائی آلودگی کی سطح جانچنے کے لئے سائنسی اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ شہری ترقی کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں شہریوں کو آگاہ رکھاجاسکے۔ انہوں نے یہ بات ایک میٹنگ کے دوران بتائی جس میں فضائی آلودگی جانچنے کے آلات کی تنصیب کے بارے میں منصوبہ سازی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔واسا کے انجینئر شاہد گل نے شہر میں فضائی آلودگی اور اس کے لیول سے آگاہی کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شہرمیں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو اس گھمبیر صورت حال سے آگاہ رہنا چاہیے تاکہ وہ اپنی صحت کا تحفظ کرسکیں تاہم اس ضمن میں انسدادی اقدامات پر عملدرآمد متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کا لیول جانچنے کی ڈیوائس کی تنصیب ابتدائی طور پر ایف ڈی اے سٹی میں لگانے کا منصوبہ بنایا جائے گا جبکہ بعدازاں ایسی ڈیوائسز کی تنصیب کے لئے نجی ہاؤسنگ سکیموں کی انتظامیہ کو متحرک کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ پالوشن لیول مانیٹر کرنے کے آلات کی تنصیب کے ذریعے فضاء میں آلودگی کی سطح،موسمی درجہ حرارت اور سموگ کی صورت حال کے بارے میں بھی آگاہی ہوسکے گی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پالوشن لیول مانیٹرکے ساتھ بڑی سکرین لگا کر شہریوں کو موسمی درجہ حرارت اور فضائی آلودگی کے بارے میں براہ راست آگاہ کرنے کے علاوہ آلودگی سے بچاؤ کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ تیزرفتار ترقی اور صنعتی شہر ہونے کے اعتبار سے فیصل آباد میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے انسدادی واحتیاطی اقدامات ناگزیر ہیں اس ضمن میں حکومتی سطح پر اقدامات کے علاوہ فضائی آلودگی جانچنے کے آلات نصب کرنے کے اقدامات بھی ممدومعاون ثابت ہوں گے۔

  • ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پرغیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن جاری

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پرغیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں اسسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے غیر منظور شدہ تین ہاؤسنگ سکیموں کو سیل کردیا اورغیر تعمیرات کو مسمار کردیاگیا۔سرگودھا روڈ،جھمرہ روڈاورملت روڈ پر واقع ان غیر قانونی/غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں القاسم بلاسم،رائل پام اور جے ایم ویلی شامل ہیں۔