وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ دانیوال کی کاروائی 80 بوتل شراب برآمد ملزم گرفتار
ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کے ہدایت پر پولیس تھانہ دانیوال کی منشیات فروش کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں اسی سلسلہ میں ایس ایچ او دانیوال مرزا رحمت علی اور ٹی ایس آئی طاہر فریاد نے کامیاب کاروائی کے دوران ملزم انور کو گرفتاکر کے 80 بوتلیں الکوحل شراب برآمد کر لی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Author: +9251
-
وہاڑی : شراب فروش گرفتار کر لیا گیا
-
وہاڑی : تیز رفتاری کے باعث کار کو حادثہ
وہاڑی(نمائندہ باغی ٹی وی) کلب روڈ پر خان جلیبی والے کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، کار سوار دونوں نوجوان معمولی زخمی ہوئے ذرائع کے مطابق کار میں کم عمر2لڑکے سوار تھے تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کار فٹ ہاتھ سے ٹکر کر الٹ گئی تاہم کار میں سوار دونوں نوجوان لڑکے محفوظ رہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں -

ایران میں ایک مسافر طیارہ رن وے سے اترکر کہاں جا پہنچا
ایران کے الاہواز صوبے میں ایک مسافر طیارہ رن وے پر سے اترکر کہاں جا پہنچا
تہران باغی ٹی وی )ایرانی ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب کے زیر انتظام فضائی کمپنی ایئرلائن کیسین کا طیارہ دارالحکومت تہران سے آ رہا تھا اور اس میں 130 مسافر سوار تھے ۔ ایرانی ذمے داران کے مطابق واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں مسافروں کو افراتفری کے عالم میں سیڑھی کے بغیر براہ راست جہاز سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
-

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن کا پلان پیش کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن کا پلان پیش کردیا
باغی ٹی وی :امریکا کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے دیرینہ تنازع کے حل کی خاطر پیش کیے جانے والی ’ڈیل آف دی سینچری‘ نامی منصوبے میں مسئلہ فلسطین کے حل کی خاطر دو ریاستی حل کو بطور تجویز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ امن منصوبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر برائے مشرق وسطیٰ جیرڈ کشنر کی قیادت میں تیار کیا گیا۔
امریکی صدر نے ڈیل آف دی سینچری کے اعلان سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ’’وائٹ بلیو‘‘ نامی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے انتخابی حریف بینی جینٹس کو اعتماد میں لیا جو ان دنوں واشنگٹن میں موجود ہیں۔ تاہم صدر ٹرمپ نے اس منصوبے پر فلسطینیوں کا اعتماد میں لینا ضروری نہیں سمجھا اور نہ ہی کسی فلسطینی رہنما کو اس موقع پر امریکا مدعو کیا گیا ہے۔ فسلطینیوں نے مجوزہ ڈیل آف دی سینچری کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرنے کے لئے یوم غضب کی کال دے رکھی ہے
صدر محمود عباس کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی نے ڈیل آف دی سینچری کو مسترد کرنے پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اس کے بائیکاٹ کی اپیل کر رکھی ہے۔ -

پی ایس ایل کا گانا ریلیز کر دیا گیا ، ٹویٹر پر صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کردیا
پی ایس ایل کا گانا ریلیز کر دیا گیا ، ٹویٹر پر صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کردیا
باغی ٹی وی :پی ایس ایل کا گانا ریلیز کردیا گیا ، یہ گانا ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بنا ہوا ہے ، شائقین کو یہ گانا زیادہ پسند نہیں آیا جس وجہ سے اس پر کھل کر تنقید کی جارہی ہے .گانے سسنے کے بعد جو پہلا تاثر ملتا ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ گانا گانے والے زور زور سے چلا رہے ہیں. گانے میں کوئی ترنم ، سوز اور میلوڈی نہیں ہے اور نہ ہی اس کے اشعار میں جان ہے . یہی وجہ صارفین نے اپنے اپنے کمنٹس میں اس گانے پر تنقید کی ہے . آیے دیکھتے ہیں کہ صارفین اس بارے کیا سوچتے ہیں.
پی ایس ایل فائیو کا ترانہ معروف راک گلوکار علی عظمت، فوک گلوکار عارف لوہار، پاپ سنگر ہارون اور عاصم اظہر نے گایا ہے۔ جس کے ہدایت کار معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان اور کمال خان ہیں۔
ترانے کی ویڈیو میں قومی کرکٹ اسٹارز بابراعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی جلوہ گرہیں۔ ترانے میں تمام صوبوں کی ثقافت اور کرکٹ جنون کی عکاسی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گلوکار و اداکار فواد خان نے گایا تھا جس کے بول تھے ’’یہ کھیل دیوانوں کا‘‘ جسے بہت پسند کیا گیا تھا۔
آیے دیکھتے ہیں کہ صارفین اس بارے کیا سوچتے ہیں.
فضل مینگل لکھتےہیں کہ ، شاید یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا برا ترین گانا ہے
https://twitter.com/FazalMengal17/status/1222214892759015426?s=20
ریحان نےطنزا لکھا کہ ایسا کر کے کتنا کما لیتے ہو .اور ساتھ تصویر شیئر کی .For lyrics #TayyarHain #PSL2020 pic.twitter.com/wamyMPIEnJ
— Rehan imhra® (@rehanimhra) January 28, 2020
باسط صدیقی نے لکھا کہ یہ سننے کے بعد میرے یہ ری ایکشن ہیںMy Reaction After Listening PSL5 Song 😬 #TayyarHain #PSL2020 pic.twitter.com/BGX5v2kNub
— Basit Siddiqui (@Basit7893) January 28, 2020
شیخ شاہ زہب نے کمنٹ کرتےہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا سونگ سننے کے بعد فینز کا یہ حال ہے نیچے رونے والے شخص کی تصویر لگا دی .PSL fans after listening New Anthem #TayyarHain 😥 pic.twitter.com/8u47B6oh1M
— Sheikh M. Shahzaib ✪ (@ShahZaibTweets) January 28, 2020
محسن وحید نے لکھا کہ اس گانے کو سننے کے بعد قے آرہی ہے .What a Shitttttt? Vomit aa rahi Song k bad. Bring back @AliZafarsays#TayyarHain #PSL2020
— Mohsin Wahid (@IamMohsinwahid) January 28, 2020
#PSLV
#PSL2020 -
تحریک لبیک کی شاہ احمد نورانی کی اہلیہ، الیاس قادری کی ہمشیرہ اور صاحبزادہ وجاحت رسول قادری کی وفات پر اظہار افسوس
تحریک لبیک کی شاہ احمد نورانی کی اہلیہ، الیاس قادری کی ہمشیرہ اور صاحبزادہ وجاحت رسول قادری کی وفات پر اظہار افسوس
کراچی باغی ٹی وی :تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان (ٹی ایل پی) کے ارکان سندھ اسمبلی نے جمعیت علماء پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سابق سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ ،دعوت اسلامی کے امیر علامہ الیاس قادری کی ہمشیرہ اور معروف عالم دین صاحبزادہ سید وجاہت رسول قادری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں نے گزشتہ روز علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ ،دعوت اسلامی کے امیر علامہ الیاس قادری کی ہمشیرہ اور معروف عالم دین صاحبزادہ وجاہت رسول قادری کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔بعد ازاں تعزیتی بیان میں سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی قاسم فخری ،یونس سومرو، ثروت فاطمہ ،کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی اور علماء بورڈ کے چیئرمین مفتی مبارک عباسی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی سمیت تمام کارکنان ان تمام شخصیات کی رحلت پر افسردہ ہیں ۔علامہ شاہ احمد نورانی ،علامہ الیاس قادری اور صاحبزادہ وجاہت رسول قادری کے گھرانے کی دینی خدمات قابل قدر ہیں ۔ان شخصیات نے دین اسلام کو پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے انتھک محنت کی اور لاکھوں افراد کی زندگیوں میں انقلاب پیدا کیا ۔ٹی ایل پی کے رہنماؤں نے علامہ الیاس قادری ،علامہ شاہ احمد نورانی اور صاحبزادہ سید وجاہت رسول قادری کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔علاوہ ازیں ٹی ایل پی کی جانب سے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے مختلف مقامات پر قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
-

تیزگام حادثہ: انکوائری رپورٹ نے شیخ رشید کے دعوے کو غلط کردیا
تیز گام حادثہ: انکوائری رپورٹ نے شیخ رشید کے دعوے کو غلط کردیا
باغی ٹی وی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے دعوے کی نفی خود محکمہ ریلوے نے کردی۔ اکتوبر 2019 میں تیز گام کا حادثہ پیش آیا تھا جس کے متعلق وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ حادثہ گیس سلنڈر پھٹنے کا نتیجہ تھا لیکن اب انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔
سابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز دوست علی لغاری نے ٹرین حادثے کی انکوائری رپورٹ مرتب کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرین میں آگ کچن پورشن میں الیکٹریکل کیٹل کی ناقص وائرنگ میں ہونے والے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ انکوائری رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ بوگی نمر 12 سے بوگی نمر گیارہ تک الیکٹرک سپلائی غیر قانونی طریقے سے لی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق وائرنگ متاثر ہونے سے پوری بوگی میں شدید دھواں بھر گیا۔
انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ نے بوگی نمر 12 کی تمام وائرنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ایس ایچ او ریلوے پولیس حیدر آباد طارق علی لغاری، ایس ایچ او خانپور امداد علی حادثے کے زمہ دار قرار دے دیئے گئے۔ پولیس افسران کو تبلیغی جماعت کے مسافروں کے آنے کے حوالے سے سپیشل انتظامات نہ کرنے پر بجی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
سینئر ریزرویشن کلرک محمد ندیم، ریزرویشن سپروائزرز کراچی قاسم شاہ، ڈائننگ کار سپروائزر محمد آصف، ویٹر عبدالستار، افتخار احمد، ہیڈ کانسٹیبل علی جان، زاہد اقبال، محمد ارشد، جہانگیر حسین اور محمد نسیم، تمام افراد کی ریزرویشن کروانے والا عامر حسین بھی حادثے کا زمہ دار قرار دیئے گئے ہیں۔
-

حلقہ این اے 91 کس کا؟ فیصلہ کب ہو گا؟ جانیے اس خبر میں
سرگودہا(عمیر ضیاء)حلقہ این اے 91 سرگودھا میں بے ضابطگیوں’ٹمپرنگ اور ری الیکشن کے حوالہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں تفصیلی سماعت ہوئی اور کیس کی سماعت کل دوبارہ مورخہ 29 جنوری 2020 بروز بدھ سپریم کورٹ کے بنچ نمبر 2 میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 91 میں 20 دیہات میں ری الیکشن کروا کے پاکستان تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ نے ایم این اے کا نتخاب جیتا جو آئین پاکستان کے متصادم ہے اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کر رکھی ہے جس کی آج سماعت ہوئی پچھلی سماعت میں الیکشن کمیشن نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ری الیکشن آئین سے ہٹ کر کروایا گیا امید یہ کی جا رہی ہے کہ شاید اس کیس میں تحریک انصاف کے امیدوار عامر سلطان چیمہ کو ٹمپرنگ کے نتیجے میں سزا ہو جائے کیوں کہ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے سپریم کورٹ میں ٹمپرنگ ثابت کر دی ہے -

سربراہ پاسداران انقلاب کی امریکا اور اسرائیل کو ایک بار پھر دھمکی
سربراہ پاسداران انقلاب کی امریکا اور اسرائیل کو ایک بار پھر دھمکی
باغی ٹی وی :ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے امریکا اور اسرائیل کو ایک بار پھر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔
جنرل حسین سلامی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے سینیر جرنیلوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس کا بدلہ امریکی اور اسرائیلی لیڈروں کی ہلاکت سے لیا جائے گا۔ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر ایک بیان میں جنرل سلامی نے کہا کہ ‘میں امریکیوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ میدان سے نکل جائیں، میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر امریکیوں نے میرے مشورے پر عمل نہ کیا تو انہیں پچھتانا پڑے گا’۔
خیال رہے کہ تین جنوری کو امریکا نے بغداد میں ایک ڈرون حملے میں ایران کی فیلق القدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا۔ اس آپریشن میں عراق کی الحشد ملیشیا کے نائب ابو مہدی المہندس اور دیگر شدت پسند بھی شامل تھے۔
-

سرگودہا: اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ڈی پی او عمارہ اطہر
سرگودہا: اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ڈی پی او عمارہ اطہر
سرگودہا:اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں، ان کے شناختی کارڈ بلاک کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا عمارہ اطہر نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزسے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری سے متعلق جائزہ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کاروائیاں تیز کریں ان کی جائیداد قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کریں بیرون ملک مقیم مجرمان اشتہاریوں کے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں اور ہیڈمنی کے کیسز بروقت بھجوائے جائیں۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ملک امتیاز محمود بھی موجود تھے۔